نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت بڑھانے کے اقدامات اولین ترجیح: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میانمار کے ساتھ تجارت، معیشت، تعلیم، ثقافت، استعداد کار میں اضافے اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے میانمار کے وزیر خارجہ یوتھان سوئے نے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے بالخصوص انسانی سمگلنگ کے خلاف کارروائی میں میانمار کے تعاون اور پاکستان کے آسیان کے ساتھ روابط کے فروغ کے لئے میانمار کی حمایت کو سراہا۔ میانمار کے وزیر خارجہ نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور میانمار کی قیادت کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے پیغامات پہنچاتے ہوئے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔ میانمار کے وزیر خارجہ نے گزشتہ سال 28 مارچ میں تباہ کن زلزلے کے بعد پاکستان کی بروقت امداد پر بھی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے لیے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے گزشتہ روز یہاں ملاقات کی۔ رانا مشہود احمد خاں نے وزیراعظم کو یوتھ پروگرام بالخصوص لیپ ٹاپ سکیم سے متعلقہ امور پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے لیے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نوجوانوں کو ہنر سے آراستہ کرنے اور ان کی استعداد کار میں مزید اضافہ کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی۔ دریں اثناء غزہ امن بورڈ پر دستخط کے حوالے سے وزیراعظم آج منظوری سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ کابینہ نے وزارت خارجہ کی سمری پر متفقہ منظوری دی تھی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کو درپیش تنازعات اور عالمی چیلنجز کے پیش نظر پر امن و بقائے باہمی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، مل کر ایسی دنیا کی تعمیر کے لئے کام کرنا ہو گا جہاں تصادم کی بجائے تعاون اور امن غالب ہو۔ خیالات کا اظہار انہوں نے پرامن بقائے باہمی کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کیا۔ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ڈیجیٹل تبدیلی کا عمل تیز کرنے کیلئے عالمی بالخصوص بیرون ملک پاکستانیوں کی مہارت سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ ہفتے برطانیہ کے غیر سرکاری دورے کے دوران مصنوعی ذہانت کے سرکردہ ماہرین کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات میں کیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے منگل کو جاری بیان کے مطابق وفد میں عالمی اداروں اور تنظیموں بشمول بلیک راک، یونیورسٹی آف کیمبرج، یونیورسٹی آف آکسفورڈ، ڈیلویٹ اور دنیا کی معروف مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سینئر رہنما شامل تھے۔ وزیر اعظم نے پاکستان کی ڈیجیٹل اور اقتصادی تبدیلی کو تیز تر کرنے کے لیے عالمی مہارت بالخصوص بیرون ملک پاکستانیوں کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے کہا کہ مصنوعی ذہانت پاکستان کے لیے اب کوئی مستقبل کا تصور نہیں بلکہ یہ حال کا سنہری موقع ہے اور حکومت اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور نیب کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2025ء پیش کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے نیب کی کارکردگی کا باضابطہ طور پر جائزہ لیا اور نیب کو ایک ٹیکنالوجی کی بنیاد پر چلنے والے ادارے میں تبدیلی کو سراہا ۔ وزیر اعظم نے جدید ٹیکنالوجیز کے انضمام کی تعریف کی جس میں AI کی مدد سے تحقیقات شامل ہیں۔ وزیراعظم نے نیب کی عوامی خدمات کی جانب توجہ کو بھی سراہا۔وزیراعظم نے نیب کی پیشہ ورانہ آزادی اور قومی وسائل کے تحفظ کے اس کے مشن کی حمایت کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ چیئرمین نیب نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ برس نیب نے 6.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اعظم محمد شہباز شریف محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کی میانمار کے کا اظہار نیب کی کے لیے
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔