data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان صحت مند ہیں اور انہیں طبی ماہرین کی سفارش پر پمز لے جایا گیا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت سے متعلق خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں آنکھوں کے ماہرین نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا تفصیلی معائنہ کیا اور طبی ماہرین کی سفارش پر معمولی طبی کارروائی کے لیے انہیں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا۔ اس پورے عمل میں تمام قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری کی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق طبی ماہرین نے مشورہ دیا تھا کہ معمولی نوعیت کی طبی کارروائی کے لیے عمران خان کو پمز لے جانا ضروری ہے، جس پر گزشتہ ہفتے رات کے وقت انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی تحریری رضامندی کے بعد مختصر طبی کارروائی کی گئی اور ضروری ہدایات دینے کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ طبی کارروائی کے دوران عمران خان مکمل طور پر صحت مند تھے اور کسی قسم کی پیچیدگی سامنے نہیں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل قواعد کے مطابق تمام قیدیوں کو طبی سہولتوں تک رسائی حاصل ہوتی ہے اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ بھی یہی اصول اپنایا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ یہ طبی کارروائی نہ صرف ماہرین کی سفارش پر کی گئی بلکہ بانی چیئرمین کی مکمل رضامندی بھی اس میں شامل تھی۔ انہوں نے کہا کہ بعض حلقوں کی جانب سے غیر ضروری تشویش پھیلانے کی کوشش کی گئی، تاہم حقیقت یہ ہے کہ عمران خان صحت مند ہیں اور انہیں تمام ضروری طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد کی جانب سے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ پریس کانفرنس میں بیرسٹر گوہر، راجا ناصر عباس اور سلمان اکرم راجا موجود تھے جنہوں نے کہا کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن پارٹی قیادت اور اہل خانہ کو آگاہ نہیں کیا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے آخری ملاقات 20 دسمبر کو ہوئی تھی اور اس کے بعد ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جس سے پارٹی اور اہل خانہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس نے بھی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات عوام میں بے چینی پیدا کر رہے ہیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقاتوں کی اجازت نہ دینا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ۔ اس حوالے سے عدالت میں پٹیشن بھی دائر کی گئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی چیئرمین کو ذاتی معالج اور اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر اطلاعات ماہرین کی سفارش پر طبی کارروائی بانی چیئرمین کہ عمران خان طبی ماہرین پی ٹی آئی نے کہا کہ کیا گیا کی گئی

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا

علیمہ خان : فائل فوٹو 

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے خیبر پختونخوا کا بجٹ پاس کرنے کی بات پر سہیل آفریدی کو تنبیہ کردی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنے کی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا، بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ آپ بجٹ پاس کیوں کر رہے ہیں؟ ان سے کہیں پہلے میری ملاقات کروائیں۔

راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گورکھ پور ناکے پر پہنچ گئے، سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پچھلے سال بھی کہا تھا میرے ساتھ بجٹ ڈسکس کرو، آپ آج بھی ان سے کہیں بجٹ سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہا کیا گیا جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • ماہرین فلکیات نے مقناطیسی میدان رکھنے والے سیاروں کا سراغ لگا لیا
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان