سکردو میں ویمن مینٹل ہیلتھ آگاہی واک کا اہتمام، مشیر وزیر اعلیٰ فاطمہ موسوی کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیدہ فاطمہ موسوی نے کہا کہ خواتین کی ذہنی صحت ہمارے معاشرے میں ایک سنجیدہ اور اہم مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ گھریلو دباؤ، معاشرتی مسائل، معاشی مشکلات اور آگاہی کی کمی کے باعث خواتین شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سکردو میں ویمن مینٹل ہیلتھ آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی ے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ واک کا مقصد خواتین میں ذہنی صحت سے متعلق بڑھتے ہوئے مسائل، ان کی وجوہات اور ممکنہ حل کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ آگاہی واک میں شریک خواتین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر خواتین کی ذہنی صحت، ذہنی دباؤ، خود اعتمادی اور نفسیاتی مسائل سے متعلق آگاہی پیغامات درج تھے۔ پروگرام کی مہمانِ خصوصی مشیرِ نگراں کابینہ و صوبائی وزیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ، حقوقِ نسواں اور حقوقِ تحفظِ اطفال، سیدہ فاطمہ موسوی تھیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیدہ فاطمہ موسوی نے کہا کہ خواتین کی ذہنی صحت ہمارے معاشرے میں ایک سنجیدہ اور اہم مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ گھریلو دباؤ، معاشرتی مسائل، معاشی مشکلات اور آگاہی کی کمی کے باعث خواتین شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، جس کے اثرات نہ صرف ان کی ذاتی زندگی بلکہ پورے معاشرے پر مرتب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی ذہنی صحت کے تحفظ کے لیے حکومت اور متعلقہ اداروں کو مشترکہ طور پر عملی اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ خواتین کو ایک صحت مند اور باوقار زندگی میسر آ سکے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ سکردو گل نصرین نے کہا کہ اس طرح کی آگاہی واکس اور پروگرامز خواتین میں شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مینٹل ہیلتھ جیسے حساس موضوع پر بات کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ خواتین اپنے مسائل کو سمجھ سکیں اور ان کے حل کی جانب قدم بڑھا سکیں۔ سماجی کارکن مرکز خاتون نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی ذہنی صحت کے حوالے سے مستقل بنیادوں پر آگاہی مہمات اور پروگرامز شروع کیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے خواتین کی ذہنی صحت کے لیے طویل المدتی پالیسیوں پر کام کریں تاکہ یہ پیغام ہر خاتون تک پہنچ سکے۔ واک کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کی ذہنی صحت کے تحفظ اور آگاہی کے لیے ایسی سرگرمیوں کا تسلسل جاری رکھا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ خواتین کی ذہنی صحت خواتین کی ذہنی صحت کے فاطمہ موسوی گاہی واک ا گاہی
پڑھیں:
وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ بجٹ سے پہلے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کیا گیا تھا، تاہم آج قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا تھا، جس کے بعد واضح ہوگیا تھا کہ 5 جون کو بجٹ پیش نہیں ہوگا۔
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت بجٹ سے قبل کوئی اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، تاہم طارق فضل چوہدری نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تاریخ کا اعلان طارق فضل چوہدری وفاقی بجٹ وی نیوز