’پشاور چھوڑ کر جارہا ہوں‘، غلام احمد بلور کا انتخابی سیاست سے علیحدگی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
بزرگ سیاستدان حاجی غلام احمد بلور نے 86 سال کی عمر میں انتخابی سیاست سے علیحدہ ہوگئے۔
بلور ہاوس میں پریس کانفرنس کے دوران سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے میری عمر کا بھی لحاظ نہیں کیا اور میری جیتی ہوئی سیٹ پر مجھے ہرایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اس ملک و قوم کے لیے 55 سال سیاست کی لیکن اسٹیبلشمنٹ کو شاہد نہ بکنے اور نہ جھکنے والوں کی ضرورت نہیں ہے، اسی لیے مجھے تین بار ہرایا گیا،
اے این پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک نے بھارت کو تو جنگی میدان میں شکست دی لیکن معاشی میدان میں پیچھے پیں حکمرانوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے بارے میں سوچنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ 18ویں ترمیم کو بکواس قرار دیتے ہیں لیکن انہیں نہیں معلوم 18ویں ترمیم قرارداد مقاصد کی طرح ہے، اگر اسے چھیڑا گیا تو ملک کو نقصان ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ میری نشست پر کون الیکشن لڑے گا یہ پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے، میں ایک مضبوط پارٹی چھوڑ کر جارہا ہوں جب کہ پشاور چھوڑ کر جارہا ہوں لیکن اسی مٹی میں ہی دفن ہوں گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی سیاست سے دستبردار ہورہا ہوں لیکن سیاست نہیں چھوڑ رہا ، ایسے حالات پیدا ہوئے کی اب پشاور میں اکیلا نہیں رہ سکتا، اس لیے اسلام آباد منتقل ہورہا ہوں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.