اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خدمت کی سیاست مسلم لیگ ن کا طرہ امتیاز ہے اور مثبت تنقید معاشرتی اصلاح کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی، ترقی اور عوامی فلاح کے میدان میں مقابلہ ہونا چاہیے۔ وزیر اطلاعات نے خیبر پی کے یوتھ اسمبلی کی عبوری کابینہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرتے ہوئے نوجوان قیادت کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ حکومت اپنے نوجوانوں پر فخر کرتی ہے اور ان کی تجاویز ہر سطح پر خیر مقدم کی جائیں گی۔ انہوں نے یوتھ کابینہ کے مطالبے پر وزارت اطلاعات و نشریات کی چاروں صوبوں میں دستیاب سہولیات نوجوانوں کو فراہم کرنے اور بیرون ملک دوروں کے ذریعے ان کی صلاحیتیں مزید نکھارنے کا اعلان بھی کیا۔ نواز شریف نے ترقیاتی منصوبوں کی سیاست کی بنیاد رکھی اور مسلم لیگ ن نے ترقی کو گلی محلوں تک پہنچایا۔ لیپ ٹاپ سکیم صرف میرٹ کی بنیاد پر شروع کی گئی اور طلبہ کو بلا تفریق شفافیت کے ساتھ وظائف فراہم کیے گئے۔ دانش سکولز کے دائرہ کار کو بڑھا کر پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں تک لے جایا گیا اور فارغ التحصیل طلبہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے صحت کے شعبے میں پی کے ایل آئی سے آر آئی سی تک سہولتوں، سیف سٹی منصوبے اور عوام کی بروقت حفاظت کے اقدامات کا ذکر کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن معاشرے کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ خیبر پی کے قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے اور یہ وسائل صوبے کی عوام پر ہی خرچ ہونے چاہئیں۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و نشریات اختیار ولی نے اس موقع پر نوجوان قیادت پر آگے بڑھنے اور ملک و معاشرے کے مفید شہری بننے پر زور دیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے یوتھ اسمبلی کی نئی کابینہ سے حلف لیا۔ عطاءاللہ تارڑ نے نگران کابینہ کو حلف لیا اور مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ نوجوان نسل پاکستان اور اس کی قوم کی ترقی کے لئے سیاسی جماعتوں اور حکومت کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرے گی۔نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا بہت ضروری ہے۔ طالب علمی کی سیاست سے بہت کچھ سیکھا، خیبر پی کے کے عوام کی خوشحالی ان کا بنیادی حق ہے۔ خیبر پی کے میں کوئی بھی صوبے کی ترقی کے لئے نہیں سوچ رہا ،شیڈو کابینہ بنانا ناگزیر ہے، بیانیہ کی پالیسی زور پکڑ رہی ہے۔ دانش سکولز کا دائرہ کار بڑھا کر پنجاب کے علاوہ دوسرے صوبوں تک لے جایا گیا،اس وقت جو سیاست پروان چڑھ رہی ہے اس سے نقصان ہو رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اطلاعات و نشریات خیبر پی کے

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی:

شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔ 

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ 

ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے