Jasarat News:
2026-07-24@03:41:02 GMT

حکومت کا مکمل فوکس کراچی کی ترقی پر ہے‘ شرجیل میمن

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ دورے کے موقع پر حکام نے انہیں منصوبے کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے منصوبے کی بروقت تکمیل اور معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی کوشش ہے کہ کراچی کے شہریوں کے لیے جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے لائے جائیں، جس کا شہر مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کا مکمل فوکس کراچی کی ترقی پر ہے کیونکہ یہ شہر پاکستان کا معاشی حب ہے اور اسی وجہ سے اسے ہمیشہ نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی میں سب سے بہترین منصوبہ شاہراہ بھٹو مکمل کیا ہے جو ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ سڑک اور شہر کے لیے اہم گیٹ وے ہے۔ اس منصوبے کے دو مرحلے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ تیسرا فیز بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے تاج حیدر برج مکمل کر کے عوام کے لیے کھول دیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے کورنگی کاز وے برج کا افتتاح کیا جو جدید معیار کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے۔ ان منصوبوں سے کورنگی انڈسٹریل ایریا اور ملحقہ علاقوں کے شہری مستفید ہو رہے ہیں اور عوام سڑکوں اور پلوں کے معیار کو سراہ رہے ہیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شرجیل انعام میمن نے

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن