سابقہ وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد جدہ واپس پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2026 سب نیوز

جدہ(خالد نواز چیمہ )سابقہ وفاقی وزیر اور جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز و مرکزی شخصیت چوہدری محمد شہباز حسین پاکستان کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد جدہ واپس پہنچ گئے۔ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کے دیرینہ رفیق اور قریبی ساتھی محمد اکرم فیض نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر کمیونٹی میں خوشی اور جوش و خروش نمایاں تھا۔چوہدری محمد شہباز حسین نے اپنے دور پاکستان کے دوران اہم سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، قومی معاملات اور اوورسیز پاکستانیوں کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس دورے کا ایک نمایاں اور اہم پہلو اوورسیز پاکستانی فانڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین سید قمر رضا شاہ سے ان کے دفتر میں ہونے والی ملاقات تھی، جس میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل، ان کے حل، سرکاری سطح پر سہولیات اور مستقبل کی جامع منصوبہ بندی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس ملاقات میں چوہدری محمد شہباز حسین نے اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے مسائل اور مطالبات سے سید قمر رضا شاہ کو آگاہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت اور ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، لہذا ان کے مسائل کا فوری اور موثر حل ناگزیر ہے۔چوہدری محمد شہباز حسین جدہ میں ایک معروف سیاسی و سماجی رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ جدہ کے تمام سیاسی، سماجی اور کاروباری فورمز میں انہیں نہایت عزت و احترام حاصل ہے اور وہ طویل عرصے سے جدہ کی پاکستانی کمیونٹی کی قیادت کرتے آ رہے ہیں۔

ان کی سوچ ہمیشہ اتحاد، اتفاق اور یکجہتی پر مبنی رہی ہے اور وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ تمام اوورسیز پاکستانی اختلافات سے بالاتر ہو کر ایک پلیٹ فارم پر متحد رہیں تاکہ اجتماعی مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر اور حل کیا جا سکے۔ان کی پاکستان میں غیر موجودگی کے دوران جدہ کی پاکستانی کمیونٹی نے ان کی کمی کو شدت سے محسوس کیا، جبکہ ان کی واپسی پر مختلف حلقوں کی جانب سے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ان کی آمد پر پاکستان انوسٹر فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود دھول، جنرل سیکرٹری عبدالخالق لک، چیئرمین یارانِ جدہ و سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری اظہر عباس وڑائچ، مسلم لیگ(ن) سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم گجر، جدہ کے معروف کاروباری و سماجی رہنما اور عوامی ایم پی اے چوہدری محمد مبشر افضل چیمہ، پاکستان ویلفیئر کمیونٹی کے وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر شریف زمان سمیت دیگر سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔کمیونٹی رہنماوں کا کہنا تھا کہ چوہدری محمد شہباز حسین کی موجودگی جدہ کی پاکستانی کمیونٹی کے لیے اتحاد اور رہنمائی کی علامت ہے اور ان کا فعال کردار اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں ہمیشہ مثر ثابت ہوا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرالیکشن کمیشن کو کس نے اختیار دیا ہماری مخصوص نشست پر اجنبی خاتون کو لے آئے، ترجمان جے یو آئی الیکشن کمیشن کو کس نے اختیار دیا ہماری مخصوص نشست پر اجنبی خاتون کو لے آئے، ترجمان جے یو آئی ای سی سی اجلاس،تعلیم، توانائی سمیت دیگر شعبوں کیلئے 66ارب روپے فنڈز کی منظوری کراچی سے پاکستان کے سارے قرض اتار سکتے ہیں، چیئرمین نیب نذیر احمد وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی سے سابق اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور شبلی فراز مستعفی ہوگئے پاکستان اور چین میں معدنیات کے شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کیا جانا چاہئے ،چینی سفیر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کرنے کے

پڑھیں:

حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان میں لیبر مائیگریشن کے نظم و نسق کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ پالیسی ہر اس پاکستانی سے کیے گئے قومی عزم کی عکاس ہے جو بہتر مواقع کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محفوظ اور منظم نقل مکانی، مہارتوں کی ترقی، کارکنوں کا تحفظ، تارکینِ وطن کی شمولیت اور وطن واپس آنے والوں کی بحالی اس پالیسی کے بنیادی ستون ہیں۔ تکنیکی جدت، آبادیاتی تبدیلیاں اور لیبر مارکیٹ کے بدلتے ہوئے تقاضے دنیا بھر کی معیشتوں کو نئی شکل دے رہے ہیں. اس لیے پاکستان کو اپنی افرادی قوت کو آج اور مستقبل دونوں کے مواقع کے لیے تیار کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 اس سمت میں ایک اہم قدم اور پاکستان کی افرادی قوت کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ایک کروڑ 20 لاکھ پاکستانی دنیا بھر میں مقیم ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور محنت کی بدولت پاکستان کے سفیر بن چکے ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41 ارب امریکی ڈالر سے زائد کی ترسیلاتِ زر وطن بھیجیں، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین رقم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے اور ان کی فلاح و بہبود ہماری قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی اداروں، تجربات اور شراکت داریوں کو ایک مشترکہ وژن کے تحت یکجا کرتی ہے تاکہ ہر پاکستانی کارکن نقل مکانی کے پورے سفر کے دوران بہتر طور پر تیار، محفوظ اور معاونت یافتہ ہو۔ اس پالیسی کا محور ہر اس پاکستانی کا سفر ہے جو مواقع کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑتا ہے، جبکہ ذمہ داری روانگی سے پہلے ہی شروع ہو جاتی ہے، جہاں نوجوان کارکنوں کو متعلقہ مہارتیں، قابلِ اعتماد معلومات اور اخلاقی بھرتی تک رسائی فراہم کی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس پالیسی کی کامیابی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، نفاذ کرنے والے اداروں، آجروں، تربیتی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں، نجی شعبے اور سمندر پار پاکستانیوں کے باہمی تعاون سے مشروط ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں، آئی سی ایم پی ڈی (ICMPD)، دیگر ترقیاتی شراکت داروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا مشاورتی عمل میں تعاون پر شکریہ ادا کیا، جبکہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مسلسل معاونت کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ ہجرت یا نقل مکانی غیر یقینی کا سفر نہیں بلکہ مواقع، وقار اور قومی ترقی کا راستہ ہونا چاہیے۔ آئیں مل کر ایسا مستقبل بنائیں جہاں ہر پاکستانی اعتماد کے ساتھ بیرون ملک جائے، فخر کے ساتھ وطن واپس آئے اور ہمیشہ ایک ایسی قوم سے جڑا رہے جو اس کی خدمات کی قدر اور عزت کرتی ہو۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس وژن کو عوام کے لیے بامعنی ترقی، پاکستان کے لیے دیرپا خوشحالی اور ہر سمندر پار پاکستانی اور اس کے خاندان کے روشن مستقبل کا ذریعہ بنائے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ