چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس،سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس،سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی، سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن طلعت محمود، سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کے سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سیکورٹی اور امن و امان کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں اسلام آباد سیف سٹی منصوبے کی توسیع کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی اور مکمل ٹائم لائنز، ڈیزائن اور جدید آلات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسی طرح اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایم ٹیگ کے نفاذ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں سیکورٹی کو مزید فول پروف بنانے کیلئے پولیس گشت، اسنیپ چیکنگ، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے ایمرجنسی ریسپانس ٹائم کو بھی کم سے کم کردیا گیا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ دارالحکومت اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر مزید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں اور شہر میں پیٹرولنگ میں بھی اضافے کو یقینی بنایا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے امن و امان اور سیکورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مربوط رابطے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے وژن کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو کرائم فری سٹی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجیم اسٹونز کے ذخائر کی استعداد کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ،وزیر اعظم جیم اسٹونز کے ذخائر کی استعداد کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ،وزیر اعظم گھریلو تشدد بل پر دستخط؛ بیوی کو گھورنا، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی پر سزا کا قانون نافذ ہوگیا سی ڈی اے میں تقرو تبادلے،ڈاکٹر ظفر اقبال ڈی جی اربن پلاننگ تعینات،ارشد چوہان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،نوٹیفیکشن سب نیوز پر وفاقی کابینہ کی کمیٹی کا بیورو کریسی اور ججوں کی دہری شہریت ختم کرنے کا عندیہ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو بھی بورڈ آف پیس میں لاسکتے ہیں، بھارت کو خدشہ برٹش ہائی کمیشن ،ملکی استحکام میں خواتین کے مرکزی کردار کا معترفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سی ڈی اے
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی