City 42:
2026-07-24@08:21:42 GMT

حنیف عباسی کا نئی کرکٹ ٹیم  بنانے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT

ویب ڈیسک: راولپنڈی کے نوجوانوں پر مشتمل ’’راولپنڈی ٹائیگرز‘‘ کے نام سے کرکٹ ٹیم تشکیل دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے یہ اعلان پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنڈی کے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ’’راولپنڈی ٹائیگرز‘‘ کے نام سے ایک کرکٹ ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے، جس کے غیر معمولی تیز اور باصلاحیت بولر کو بیرون ملک تربیت پر بھیجا جائے گا۔

اولڈ ایسوسی ایٹس آف کنیرڈ سوسائٹی کے زیرِاہتمام کنیرڈ کالج میں ایمپاور ہر فیسٹیول

حنیف عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس مقصد کے لیے لاہور قلندرز کے زیر اہتمام 14 اور 15 فروری کو راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں نوجوانوں کے لیے ٹرائلز منعقد کیے جائیں گے جو مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے۔ اور راولپنڈی ٹائیگرز کو عالمی معیار کی ٹیم بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹرائلز میں کسی قسم کی سفارش قبول نہیں کی جائے گی اور شرکت کے لیے راولپنڈی کا ڈومیسائل ہونا لازمی ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرائلز کے بعد منتخب ہونے والے 20 باصلاحیت کھلاڑیوں کو تربیت کے لیے لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر بھیجا جائے گا۔

بنوں: پولیس موبائل وین پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد جہنم واصل

ان کا کہنا تھا کہ اگر ان نوجوانوں میں کوئی غیر معمولی تیز اور باصلاحیت باؤلر سامنے آیا تو اسے اپنے خرچ پر بیرون ملک بھی تربیت کے لیے بھیجا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھرپور کوشش کی جائے گی کہ آئندہ تین سال میں راولپنڈی ٹائیگرز کو پی ایس ایل میں شامل کرایا جائے۔


 
 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: راولپنڈی ٹائیگرز کے لیے

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات