بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبروں پر تشویش ہے، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
فائل فوٹو
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی کی صحت سے متعلق خبروں پر تشویش ہے، اگر بانی کا علاج کسی سرکاری اسپتال میں ہوا تو یہ تشویش ناک پہلو ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اہل خانہ کو صحت سے متعلق کسی بھی پیشرفت سے آگاہ نہیں کیا گیا۔
سوشل میڈیا کی یہ خبر قطعی طور پر غلط ہے، میں نے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص سے رابطہ کیا تاکہ اس بےبنیاد خبر کی تردید کی جاسکے: بیرسٹر گوہر
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آخری ملاقات عظمیٰ خان سے ہوئی جس کے بعد سے اب تک بانی کی کوئی اطلاع نہیں۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی ایک موقع پر بانی کو جیل سے باہر لے جانے کی خبر آئی تھی، ماضی میں ہم بہنوں نے پوچھا تھا تو بانی نے انکار کیا اور کہا کہ فیک خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علیمہ خان
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔