ایم کیو ایم کراچی کو وفاق کے حوالے کرنا چاہتی ہے تو قومی اسمبلی میں قرارداد لے آئے، سعدیہ جاوید
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
ترجمان سندھ حکومت نے بتایا کہ سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کی ضرورت ہوگی تو بنایا جائیگا، ہم نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار نہیں کیا لیکن بلیک میلنگ کے ذریعے جوڈیشل کمیشن نہیں بنے گا، ضروری نہیں اپوزیشن کی ہر فرمائش پوری کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے کراچی وفاق کے حوالے کیا جائے تو قومی اسمبلی میں قرارداد لے آئے۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ایم کیوایم رہنماؤں سے سیکیورٹی واپس لینے کی خبروں میں صداقت نہیں، وزیر اطلاعات سندھ نے بھی پریس کانفرنس کرکے اس بات کی تردید کی ہے، ایم کیو ایم رہنما سیکیورٹی واپس لینے کی بات پر جھوٹ بول رہے ہیں، کسی کی بھی سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی۔ ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب فرانزک لیب سے جس چیز کی مدد کی ضرورت تھی وہ مدد لی گئی، پنجاب فرانزک کی ٹیم معائنہ کررہی ہے، ایک صوبہ دوسرے صوبے سے مدد مانگتا ہے، گیارہ دن کے بعد وزیراعلی پنجاب کی مدد کی آفر پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
سعدیہ جاوید نے بتایا کہ سندھ فرانزک لیب کے قیام پر تیزی سے کام ہو رہا ہے، سندھ فرانزک لیب رواں سال کے اختتام تک آپریشنل ہو جائے گی، سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کی ضرورت ہوگی تو بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار نہیں کیا لیکن بلیک میلنگ کے ذریعے جوڈیشل کمیشن نہیں بنے گا، ضروری نہیں اپوزیشن کی ہر فرمائش پوری کی جائے، ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں کہا اجلاس نہیں چلنے دیں گے۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے رانا ثنا کا بیان نہیں سنا لیکن اگر ایم کیو ایم چاہتی ہے کراچی وفاق کے حوالے کیا جائے تو قومی اسمبلی میں قرارداد لے آئے، ایم کیو ایم سے سوال کرتی ہوں ہمیں بھی اس وقت شک تھا جب بلدیہ فیکٹری میں آگ لگائی گئی تھی، بلدیہ فیکٹری میں جب آگ لگی تھی تو اس وقت ایم کیو ایم پر الزام تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے جوڈیشل کمیشن ایم کیو ایم اسمبلی میں کے حوالے
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
Ansa Awais Content Writer