اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کو ایک بار پھر سخت دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسے ایسا جواب دیا جائے گا جو اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کسی غلط فہمی میں نہ رہے، کیونکہ اسرائیل ہر طرح کے حملے کا پوری طاقت اور بھرپور قوت کے ساتھ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطین سے متعلق اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے واضح کیا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کی اجازت نہیں دے گا۔ نیتن یاہو کے مطابق فلسطینی ریاست کے قیام پر ماضی میں بھی باتیں ہوتی رہی ہیں، لیکن ایسا نہ پہلے ہوا اور نہ آئندہ ہونے دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطے میں سکیورٹی کنٹرول برقرار رکھے گا اور یہی پالیسی غزہ کی پٹی پر بھی لاگو رہے گی۔ غزہ میں غیر ملکی افواج کی تعیناتی سے متعلق سوال پر نیتن یاہو نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ اسرائیل ترک یا قطری فوجیوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کہ اسرائیل نیتن یاہو

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل