ایران نے حملہ کیا تو ایسا جواب دیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا: نیتن یاہو کی وارننگ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2026 سب نیوز

اسرائیل جنگی جنون سے باز نہ آیا، وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر ایران کو بھر پور اور طاقتور جواب دینے کی دھمکی دیدی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دھمکی دی کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو ایسا جواب دیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

نیتن یاہو نےکہا کہ ایران حملہ کرنے کی غلطی نہ کرے ، اگر ایران نے حملہ کیا تو ہم بھرپور ، طاقتور اور پوری قوت سے جواب دیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطین سے متعلق بات کرتے ہوئے ہٹ دھرمی سے بیان دیا کہ وہ غزہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کی اجازت نہیں دیں گے۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ غزہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کی اجازت دینے سے متعلق باتیں ہورہی ہیں تاہم ایسا نہ پہلے ہوا ہے اور نہ آئندہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس مؤقف پر قائم ہیں اور ماضی میں بھی فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے میں مرکزی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل سکیورٹی کنٹرول برقرار رکھے گا اور یہ پالیسی غزہ کی پٹی پر بھی لاگو ہوگی۔

غزہ میں غیر ملکی فوجیوں کے داخلے سے متعلق بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ وہ غزہ میں ترک اور قطری فوجیوں کو داخل ہونے نہیں دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا میں برفباری نے قہر ڈھا دیا؛ 22 کروڑ افراد خون جما دینے والی سردی کا شکار امریکا میں برفباری نے قہر ڈھا دیا؛ 22 کروڑ افراد خون جما دینے والی سردی کا شکار خیبرپختونخوا حکومت نے 804 نمبر پلیٹ کی نیلامی کیوں روک دی؟ وجہ سامنے آگئی لوگ ازخود نہیں جارہے، آفریدی قوم کے بڑوں کو مجبور کیاگیا کہ وادی تیراہ خالی کردیں، سہیل آفریدی ججز بھی نااہل ہیں اور عدالتیں بھی مردہ ہو گئی ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی پی ایس ایل 11 کیلئے پلئیرز ایکشن کے سلسلے میں گولڈ کٹیگری کے 31 کھلاڑیوں کو رینیو کر دیا گیا محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر فیصلہ کریں گے کس کے ساتھ اورکب مذاکرات کرنا ہیں: بیرسٹرگوہر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جواب دیں گے حملہ کیا تو نیتن یاہو ایران نے

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل