ایران نے حملہ کیا تو ایسا جواب دیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا: نیتن یاہو کی وارننگ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسرائیل کی جنگی دھمکیاں ایک بار پھر سامنے آ گئیں، جب وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کو سخت اور طاقتور جواب دینے کی دھمکی دی ہے۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کرنے کی غلطی کی تو ایسا جواب دیا جائے گا جو اس سے قبل کبھی نہیں دیکھا گیا ہوگا۔ انہوں نے ایران کو خبردار کیا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں اسرائیل پوری قوت کے ساتھ بھرپور ردعمل دے گا۔
فلسطین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نیتن یاہو نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق باتیں ضرور ہو رہی ہیں، لیکن نہ یہ ماضی میں ممکن ہوا ہے اور نہ آئندہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس مؤقف پر قائم ہیں اور ماضی میں بھی فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے میں مرکزی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنی سکیورٹی پالیسی برقرار رکھے گا اور یہی پالیسی غزہ کی پٹی پر بھی نافذ ہوگی۔
غزہ میں غیر ملکی افواج کی تعیناتی سے متعلق بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ وہ غزہ میں ترک اور قطری فوجیوں کے داخلے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیتن یاہو کرتے ہوئے کہا کہ
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔