نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر انہیں اپنے لیے اسلام آباد سے پولیس منگوانی ہے تو منگوا لیں، کس نے منع کیا ہے، جو لوگ مجاز ہیں ان کے پاس پولیس کی نفری موجود ہے، ان کے کہنے پر ایم کیو ایم کے ہر فرد کو سیکیورٹی فراہم نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر اور وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما فاروق ستار کو استعفیٰ دے کر ان کے مقابلے میں دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا ہے اور ساںحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے حوالے سے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو عدالتی کمیشن بنایا جائے گا۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ فاروق ستار کی پریس کانفرنس سے پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر ضرورت پڑی تو عدالتی کمیشن بنایا جائے گا، وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم ان کے ٹائم ٹیبل پر چلیں، لیکن ہم ان کے ڈکٹیشن پر نہیں چلیں گے، ہم اپنی سیاست اپنے حساب سے کرتے ہیں، فاروق ستار کے کہنے پر نہیں کرتے۔ 

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جینئن مینڈیٹ کے ساتھ آئی ہے، فاروق ستار کی طرح خیرات میں ملنے والے جعلی مینڈیٹ پر نہیں، ہم عوام کے ووٹوں سے آئے ہیں، ان کے طریقے سے نہیں آئے، ان کیلئے پہلے بھی "ٹھپہ مافیا" کی اصطلاح مشہور تھی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ فاروق ستار کو مقابلے کا شوق ہے تو میں بھی استعفیٰ دیتا ہوں اور وہ بھی دیں، پھر مقابلہ کریں گے، دیکھتے ہیں کون جیتتا ہے، یہ جعلی مینڈیٹ والے ہیں، بیوقوفانہ باتیں فاروق ستار ہی کرتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر انہیں اپنے لیے اسلام آباد سے پولیس منگوانی ہے تو منگوا لیں، کس نے منع کیا ہے، جو لوگ مجاز ہیں ان کے پاس پولیس کی نفری موجود ہے، ان کے کہنے پر ایم کیو ایم کے ہر فرد کو سیکیورٹی فراہم نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار الٹی سیدھی باتیں کر رہے ہیں، کوئی سمجھ داری کی بات نہیں کر رہے، لہٰذا ان کی باتوں کو سنجیدہ نہ لیا جائے، ایم کیو ایم ایک دن ایک بات اور دوسرے دن دوسری بات کرتی ہے۔ شرجیل نے کہا کہ فارنزک لیب میں تیزی سے کام ہو رہا ہے، ہماری نیک نیتی تھی کہ ہم نے پنجاب سے فارنزک ماہرین کو بلایا اور کمشنر کی سربراہی میں اگر رپورٹ جامع ہوگی تو اسے دیکھا جائے گا، اگر کسی قسم کی کمی بیشی ہوئی تو عدالتی کمیشن بنایا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا کہ جائے گا

پڑھیں:

کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار

کراچی:

ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول مہنگا، کیا دفتروں کے لیے ہفتہ دوبارہ 3 یا 4 روز پر مشتمل ہوسکتا ہے؟
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن