data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر محمد اکرام راجپوت اور ایکٹنگ پیٹرن ان چیف زبیر چھایا نے 6.135 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے کورنگی کازوے پل کے افتتاح پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے عوامی سہولت اور صنعتی ترقی کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو آمدورفت میں نمایاں سہولت، ٹریفک کے مسائل میں کمی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔صدر کاٹی اکرام راجپوت کا کہنا تھا کہ کورنگی کازوے پل کی تعمیر نہ صرف صنعتی علاقوں بلکہ عام شہریوں کے لیے بھی ایک مثبت اور دیرپا فائدہ مند اقدام ہے۔ اس منصوبے سے ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی جبکہ صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پل کورنگی، لانڈھی اور ملحقہ علاقوں کی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ یہ صنعتکاروں اور مقامی آبادی کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جو بالآخر حکومت سندھ کی سنجیدہ کاوشوں سے پایہ تکمیل کو پہنچا۔انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی، لانڈھی اور اطراف کے علاقوں میں روزانہ لاکھوں افراد کی آمد و رفت ہوتی ہے، کورنگی کازوے پل کی تعمیر سے نہ صرف ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا بلکہ شہریوں اور صنعتکاروں کو وقت، ایندھن اور دیگر وسائل کی نمایاں بچت بھی میسر آئے گی۔ صدر کاٹی کا مزید کہنا تھا کہ اس پل کی تکمیل سے صنعتی علاقوں کو مرکزی شاہراہوں سے بہتر رابطہ حاصل ہوگا جو معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ایکٹنگ پیٹرن ان چیف زبیر چھایا نے کہا کہ کورنگی کازوے پل کی تعمیر سے کورنگی اور اس کے اطراف رہائش پذیر افراد کی روزمرہ زندگی مزید آسان ہو جائے گی اور سفر کے دوران درپیش مشکلات میں نمایاں کمی ہوگی۔ انہوں نے شہر میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں کو مؤثر اور بروقت مکمل کرنے پر حکومت سندھ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی عوامی فلاح اور صنعتی ترقی کے منصوبے اسی رفتار سے جاری رہیں گے۔زبیر چھایا نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں صوبائی حکومت عوامی اور صنعتی ترقی کے اقدامات کو مزید تیزی سے آگے بڑھائے گی اور آئندہ بھی ایسے منصوبے بروقت مکمل کیے جاتے رہیں گے جو معیشت اور عوامی سہولت کے لیے سودمند ثابت ہوں گے۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے

لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن