اپنے بیان میں جے یو آئی بلوچستان نے کہا کہ 8 فروری 2024 کے متنازع، بدترین اور منظم دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف بلوچستان بھر میں یوم سیاہ منایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مرکزی قیادت کے فیصلے کی روشنی میں 8 فروری 2024 کے متنازع، بدترین اور منظم دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف بلوچستان بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں صوبے کے تمام اضلاع، ڈویژنل اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں بھرپور احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور عوامی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات میں عوامی رائے کو جس منظم منصوبہ بندی کے تحت پامال کیا گیا، وہ جمہوریت کی بنیادوں کو کمزور کرنے اور آئینِ پاکستان کا کھلم کھلا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ عوامی مینڈیٹ پر اس صریح ڈاکے کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے عوام پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی اور لاقانونیت جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہیں، ایسے حالات میں عوام کے حق انتخاب کو سلب کرنا صوبے کے مظلوم عوام کے ساتھ سنگین ناانصافی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ جے یو آئی ان حالات میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے آئینی و جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوم سیاہ کے موقع پر غیور عوام حکمرانوں کی اس آئین سازی کے خلاف احتجاج کریں گے، جو قرآن و شریعت کے بنیادی اصولوں سے متصادم ہے۔ جمعیت علماء اسلام اس امر پر یقین رکھتی ہے کہ شریعت، آئین اور جمہوریت ایک دوسرے کے محافظ اور لازم و ملزوم ہیں، اور ان میں سے کسی ایک کو کمزور کرنا قومی سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ پریس ریلیز میں واضح کیا گیا ہے کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان عوامی مینڈیٹ پر کسی بھی قسم کی مداخلت کو قطعی طور پر قبول نہیں کرے گی اور شریعت، آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے ہر آئینی، جمہوری اور پرامن راستہ اختیار کیا جائے گا۔ صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے تمام کارکنان، ضلعی و مقامی ذمہ داران یوم سیاہ کی تیاری مکمل رکھیں اور احتجاجی پروگراموں کو منظم، باوقار اور پرامن انداز میں کامیاب بنائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جمعیت علماء اسلام پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ میں کہا گیا یوم سیاہ

پڑھیں:

امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور

امریکا کے ریپبلکن اکثریتی ایوان نمائندگان (ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز) نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیاں روکنے کی ہدایت دینے والی قرارداد منظور کر لی جسے کانگریس کی جانب سے صدر ٹرمپ کے لیے ایک اور علامتی پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر حملہ ہوا تو ایران کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

قرارداد 214 کے مقابلے میں 208 ووٹوں سے منظور ہوئی جبکہ چار ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیتے ہوئے اس کی حمایت کی۔

یہ قرارداد واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ رکن پرامیلا جے پال نے پیش کی جس میں صدر ٹرمپ کو ہدایت دی گئی ہے کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف امریکی مسلح افواج کی کارروائیاں بند کی جائیں۔

تاہم ماہرین کے مطابق اس قرارداد کی حیثیت زیادہ تر علامتی ہے، کیونکہ حالیہ مہینوں میں بھی کانگریس اس نوعیت کی متعدد قراردادیں منظور کر چکی ہے مگر ان کے نتیجے میں جنگی کارروائیاں نہیں رک سکیں۔

مزید پڑھیے: ایران مذاکرات کے لیے بے تاب، لیکن بامعنی بات چیت ہی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

قرارداد کی حمایت کرنے والے چار ریپبلکن ارکان میں ٹام بیریٹ (مشی گن)، برائن فٹزپیٹرک (پنسلوانیا)، وارن ڈیوڈسن (اوہائیو) اور تھامس میسی (کینٹکی) شامل ہیں۔

Today, the House PASSED my bipartisan War Powers Resolution to end the war in Iran by a vote of 214-208.

This is a big victory for the vast majority of Americans who want President Trump to end this illegal war and focus on their lives right here at home. pic.twitter.com/ZaE3NtTJdP

— Rep. Pramila Jayapal (@RepJayapal) July 23, 2026

اگرچہ ریپبلکن پارٹی کو ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں معمولی برتری حاصل ہے تاہم اس قرارداد کی منظوری کو صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر اپنی ہی جماعت کے بعض ارکان کے تحفظات کی علامت بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

ادھر امریکی سینیٹ میں بھی ایران سے متعلق ایک علیحدہ مگر ملتی جلتی قرارداد پر ووٹنگ متوقع تھی۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں مزید شدت لانے کا اعلان کیا ہے اور امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی بھی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیں: ایران کو ایک امریکی فوجی کے قتل کی کئی گنا زیادہ قیمت چکانی پڑےگی، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

صدر ٹرمپ نے جمعرات کو ایران اور اس کے اتحادی یمنی حوثی گروپ کو بڑی فوجی سزا دینے کا عندیہ دیا۔ دوسری جانب، عارضی جنگ بندی کے مؤثر طور پر ختم ہونے کے 2 ہفتے بعد امریکی فوج نے ایران پر ایک اور رات فضائی حملے کیے، جس کے جواب میں ایران نے پڑوسی ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا امریکی ایوان نمائندگان ایران امریکا کشیدگی ٹرمپ کو جنگ روکنے کی ہدایت ڈیموکریٹ رکن پرامیلا جے پال ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز

متعلقہ مضامین

  •  بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف
  • کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر پھر مرکز نگاہ
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن