اکرا(ویب ڈیسک) :پاکستان اور گھانا کے مابین سیاسی مشاورت کا پہلا دور گھانا میں منعقد ہوا ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشاورتی اجلاس میں سیاسی، معاشی، دفاعی، سیاحتی، ثقافتی، صحت، تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

اس کے علاوہ دوطرفہ سیاسی مشاورت اور فارن سروس اکیڈمی اسلام آباد اور گھانا فارن سروس انسٹیٹیوٹ کے درمیان تعاون پر مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے گئے۔فریقین نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ادارہ جاتی مکالمے کے اس عمل کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید بامعنی اور منصوبہ جاتی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے گا۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ دوطرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس کا اگلا دور آئندہ سال اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ اور یورپی کمیشن کی سلامتی پالیسی کی نائب صدر کایہ کالس اسلام آباد کا دورہ کریں گی۔

نجی ٹی وی چینل کےمطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کایہ کالس 31 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گی، یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

یوکرین تنازع، امریکہ اسرائیل ایران جنگ اور عالمی توانائی و اقتصادی بحران کے تناظر میں دورہ اہمیت کا حامل ہے۔

مزید پڑھیں۔بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر

متعلقہ مضامین

  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
  • یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی