پاکستان اور گھانا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے پہلے باضابطہ دوطرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس میں 2 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

دونوں ممالک کے مابین یہ سیاسی مشاورتی اجلاس 26 جنوری کو گھانا میں منعقد ہوا، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ سفیر حمید اصغر خان نے کی، جبکہ گھانا کی جانب سے وفد کی سربراہی ان کی وزارتِ خارجہ کی چیف ڈائریکٹر سفیر خدیجہ ادریسو نے کی۔

وزارت خارجہ کے اعلامیے کے مطابق، اس مشاورتی اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 2 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

????PR No.

2️⃣8️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣

Pakistan and Ghana Strengthen Ties Through First Bilateral Political Consultations https://t.co/W0QCcPijNe
????⬇️ pic.twitter.com/pfC9dJYPYU

— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) January 27, 2026

پہلی مفاہمتی یادداشت دوطرفہ سیاسی مشاورتی عمل سے متعلق تھی، جبکہ دوسری مفاہمتی یادداشت اسلام آباد میں قائم فارن سروس اکیڈمی اور گھانا فارن سروس انسٹی ٹیوٹ کے درمیان طے پائی۔

مذاکرات میں فریقین نے سیاسی، اقتصادی، دفاعی، سیاحت، ثقافت، صحت، تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:

دونوں ممالک نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ دوطرفہ سیاسی مشاورتی مذاکرات کا اگلا دور آئندہ سال اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور گھانا کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات موجود ہیں۔

’اس ادارہ جاتی مشاورتی عمل کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان بامقصد اور منصوبہ جاتی تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد انفارمیشن ٹیکنالوجی پاکستان حمید اصغر خان دوطرفہ تعلقات سیاسی فارن سروس فارن سروس اکیڈمی گھانا مشاورتی اجلاس مفاہمتی یادداشتوں

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام آباد انفارمیشن ٹیکنالوجی پاکستان دوطرفہ تعلقات سیاسی فارن سروس فارن سروس اکیڈمی گھانا مشاورتی اجلاس مفاہمتی یادداشتوں دونوں ممالک کے سیاسی مشاورتی مشاورتی اجلاس کے درمیان اور گھانا فارن سروس

پڑھیں:

ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر

ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان