ڈنمارک کی سفیر کی وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
اسلام آباد (خبرنگار) ڈنمارک کی سفیر ماجا مورٹینسن نے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان سائنسی سفارت کاری کے فروغ اور موسمیاتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا غیر متناسب بوجھ برداشت کر رہا ہے حالانکہ عالمی کاربن اخراج کا تقریباً 70 فیصد صرف 10 ممالک سے ہو رہا ہے۔ علاوہ ازیں گرین فنانسنگ کا 85 فیصد حصہ چند مخصوص ممالک تک محدود ہے، جو ماحولیاتی انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نارتھک ممالک کے سماجی فلاحی ماڈلز قابلِ تقلید ہیں اور پاکستان ایسے ماڈلز سے سیکھتے ہوئے پائیدار ترقی کی جانب پیش رفت کرنا چاہتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا
پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا۔
ذرائع نے کہا کہ علی اسد گیلانی چین کے لئے پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، چین میں اس وقت تعینات سفیر خلیل ہاشمی کو وطن واپسی پر اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، خلیل ہاشمی کی چین میں تعیاناتی کو تین سال مکمل ہونے پر تعیاناتی کی مدت مکمل ہونے پر واپس آرہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق علی اسد گیلانی اس وقت وزارت خآرجہ میں بطور ایڈشنل سیکریٹری ایشیا پیسفک کام انجام دے رہے ہیں، علی اسد گیلانی پاکستان کے ازبکستان کے سفیر اور وزارت خآرجہ میں ایڈشنل سیکرٹی برائے مغربی ایشیا بھی رہ چکے ہیں۔