ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 27 جنوری 1994ء کو کپواڑہ میں 27 نہتے کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کپواڑہ قتلِ عام کے شہداء کو ان کے یومِ شہادت پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے اور بھارتی ریاستی دہشت گردی یا نوآبادیاتی ہتھکنڈے اس متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 27 جنوری 1994ء کو کپواڑہ میں 27 نہتے کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کیا تھا۔ یہ قتلِ عام اس ہڑتال کے بدلے کے طور پر کیا گیا جو کشمیری عوام نے ایک روز قبل بھارت کے یومِ جمہوریہ کے خلاف کی تھی۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سری نگر سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ کشمیری عوام اپنے ان شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے جنہوں نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے تحت حقِ رائے شماری کے ذریعے سیاسی انصاف کے حصول کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کریں۔ بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخ کپواڑہ جیسے بے شمار قتلِ عام سے بھری پڑی ہے، تاہم ایسے مظالم کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کیلئے جاری پْرامن جدوجہد کو ہرگز دبانے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

ترجمان حریت نے کہا کہ کشمیر آج بھی بھارتی فوجی محاصرے میں ہے اور کشمیری عوام کے خلاف جاری ریاستی دہشت گردی اور ناانصافی پوری عالمی برادری کیلئے چشم کشا ہے۔ انہوں نے مزید کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کرنا، سینکڑوں نوجوانوں کی گرفتاریاں، کریک ڈاؤن، گھروں پر چھاپے، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں، تذلیل آمیز تلاشی اور سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنا بھارت کے اخلاقی اور قانونی دیوالیہ پن کو بے نقاب کرتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کشمیری عوام

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار