data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے ممکنہ طور پر زیر زمین پناہ گاہ منتقل کیے جانے سے متعلق متضاد رپورٹس سامنے آ رہی ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ممکنہ امریکی حملے کے خدشے کے پیش نظر تہران میں واقع ایک خصوصی اور مضبوط کمپلیکس میں خامنہ ای کو منتقل کیا گیا ہے۔ اس کمپلیکس میں ایک دوسرے سے منسلک سرنگیں موجود ہیں جو ہنگامی حالات میں اعلیٰ قیادت کے تحفظ کے لیے بنائی گئی ہیں۔

اس حوالے سے رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خامنہ ای کے تیسرے بیٹے مسعود خامنہ ای اس دوران ان کے دفتر کے روزمرہ امور کی نگرانی کر رہے ہیں، تاہم ایرانی حکام نے ان تمام اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سرکاری طور پر تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ملک کی قیادت معمول کے مطابق اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔

ایرانی حکومت کا مؤقف ہے کہ ایسی رپورٹس کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا اور نفسیاتی دباؤ پیدا کرنا ہے۔

اسی تناظر میں بھارت کے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ممبئی میں تعینات ایران کے قونصل جنرل سعید رضا مصیب مطلق نے کہا کہ ایران کسی بھی غیر ملکی طاقت سے خوفزدہ نہیں ہے اور ملک کی دفاعی صلاحیت مکمل طور پر مستحکم ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے جنگی بحری بیڑے کی مشرق وسطیٰ میں تعیناتی ایران کے لیے کوئی نیا معاملہ نہیں اور ایران ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

خطے میں بڑھتی ہوئی عسکری نقل و حرکت کے پیش نظر ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب گارڈز کے سربراہ جنرل محمد پاکپور نے امریکا اور اسرائیل کو سخت وارننگ جاری کی ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی یا جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ جنرل پاکپور کے مطابق ایران کی مسلح افواج پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہیں، اہداف واضح ہیں اور دفاعی نظام مکمل الرٹ ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ بیانات اور رپورٹس اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ خطے میں تناؤ ایک بار پھر خطرناک سطح کی طرف بڑھ سکتا ہے۔ اگرچہ ایرانی حکام زیر زمین پناہ گاہ سے متعلق خبروں کو مسترد کر رہے ہیں، تاہم سیکورٹی اقدامات میں اضافے اور عسکری قیادت کے سخت بیانات اس بات کا اشارہ دیتے ہیں کہ ایران کسی بھی ممکنہ امریکی یا اسرائیلی اقدام کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خامنہ ای کے مطابق

پڑھیں:

امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی

امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی