تیراہ آپریشن پر وزیراعلیٰ کے پی کا وفاق سے سوال ،لوگ شادی پر جا رہے تھے یا بے گھر کیے جا رہے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگر 2 یا 3 دن میں تیراہ آپریشن نہ روکاگیا تو ہم نئی حکمتِ عملی بنائیں گے۔سوات مینگورہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی سے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہناتھاکہ آج صبح وفاق نے نوٹیفکیشن نکالا ہے تیراہ کےلوگوں کو نکلنے کا نہیں کہاگیا، کیا تیراہ کےلوگ شادی کی تقریب میں جارہےتھے؟انہوں نے کہا کہ جب ہمیں شکست نہ دے سکے تو ہم پردہشتگردی کے الزامات لگائے گئے، تیراہ میں لوگوں کونقل مکانی پر مجبورکیاگیا، 24رکنی کمیٹی کو مجبورکیاگیا اور پھر آپریشن پر مجبور ہوئے۔ان کا کہنا تھاکہ نہ ہم فوج کے دشمن ہیں اور نہ ہی اداروں کے، جولوگ سیاست میں مداخلت کرتے ہیں،ہم ان کے خلاف ہیں، اجلاس چھوڑکرفوجی جوانوں کے جنازےمیں شریک ہوا، اب مجھےجنازوں میں شرکت کی اجازت نہیں دی جاتی، بلایا نہیں جاتا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ اگر 2 یا 3 دن میں آپریشن نہ روکاگیا تو ہم نئی حکمتِ عملی بنائیں گے۔عمران خان کی رہائی کے حوالے سے سہیل آفریدی نے کہا کہ اس بار پوری تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیےہرممکن کوشش کریں گے، اگر بانی پی ٹی آئی جیل سےباہرآگئےتوکسی کی خیرنہیں، یہ لوگ اداروں اور صوبائی حکومت کےدرمیان تصادم چاہتےہیں۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے وادی تیراہ کو فوجی احکامات پر خالی کرانےکی بے بنیاد خبروں کی تردید کی اور دعوے بدنیتی پر مبنی قرار دیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔