data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوٹ مومن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے وادی تیراہ سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت کے مؤقف کو غلط بیانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں کوئی بڑا فوجی آپریشن نہیں بلکہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر معمول کے سیکیورٹی آپریشنز جاری رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے وادی تیراہ کے حوالے سے پھیلائے گئے جھوٹے پروپیگنڈے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے اور واضح کیا کہ علاقے سے انخلا کو فوج سے جوڑنا حقائق کے منافی ہے۔ عطا تارڑ کے مطابق رضاکارانہ طور پر نقل مکانی کرنے والے متاثرین کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وادی تیراہ کو خالی کرانے سے متعلق غلط اور گمراہ کن خبریں جان بوجھ کر پھیلائی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو احتجاجی سیاست کے بجائے صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دینی چاہیے۔

عطا تارڑ نے صوبائی حکومت پر زور دیا کہ وہ فرانزک لیبارٹری کے قیام اور عوامی فلاحی منصوبوں کے آغاز کو ترجیح دے، کیونکہ احتجاج کی مسلسل کالز سے عوام اکتا چکے ہیں۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وادی تیراہ

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری