City 42:
2026-07-24@02:15:09 GMT

صارفین کیلئےخوشخبر ی، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT

ویب ڈیسک :   بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے فی یونٹ 48 پیسے کمی کا امکان ہے، دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں دائر درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل کر لی گئی۔

نیپرا حکام کے مطابق اتھارٹی درخواست پر فیصلہ اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد جاری کرے گی۔

سماعت کے دوران سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے سے متعلق تھی۔ حکام کے مطابق دسمبر میں بجلی کی طلب پوری کرنے کے لیے درآمدی گیس اور کوئلے سے چلنے والے پلانٹس چلائے گئے۔

پشاوربورڈ نے میٹرک امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا

سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ حکومت کے انکریمنٹل پیکج کے باعث قیمتوں میں اضافہ آرہا ہے۔ اس پر ممبر نیپرا مقصود انور نے ریمارکس دیے کہ پہلے کہا گیا تھا کہ انکریمنٹل پیکج کے باعث مہنگے پلانٹس چلانے پڑیں گے، جبکہ سی پی پی اے نے کہا تھا کہ ایسا نہیں ہوگا۔

 سی پی پی اے حکام نے جواب دیا کہ اس کا فرق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایڈجسٹ ہو جائے گا اور انکریمنٹل پیکج کے فوائد بھی ہیں۔ حکام کے مطابق اس پیکج سے 44 فیصد صنعتی صارفین اور 39 فیصد زرعی صارفین نے استفادہ کیا ہے۔

پاکستان اسٹیل ملز کے اثاثے چوری ہونے لگے، چوری سے بچانےکیلئے بعض اثاثوں کی نیلامی کا فیصلہ

ممبر نیپرا مقصود انور نے مزید کہا کہ سولرائزیشن کے باعث دن کے وقت بجلی کی طلب کم ہو جاتی ہے، لہٰذا دن میں بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے بھی کوئی پیکج لانا چاہیے۔

سی پی پی اے نے بتایا کہ اس حوالے سے کام جاری ہے اور جلد ریگولیٹر کے پاس درخواست پیش کی جائے گی۔

نیپرا سماعت کے دوران ممبر مقصود انور نے یہ بھی کہا کہ اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ پر پاور ڈویژن نے تاحال تحریری طور پر کچھ نہیں بھجوایا۔

پی ٹی آئی کو دھچکا، 2اہم رہنما عہد ے سے مستعفی

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سی پی پی اے بجلی کی

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع

حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔

سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق