وزیر اعلیٰ پنجاب نے پالتو شیر رکھنے کی قانونی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب(فائل فوٹو)۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں پالتو شیر رکھنے کی قانونی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ مریم نواز نے 8 سالہ بچے واجد کا بازو ضائع ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ننھے واجد کو گنگا رام اسپتال منتقل کر دیا گیا، جدید بائیونک آرم لگانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے واقعہ کو دانستہ چھپانے اور مقامی اسپتال میں بازو کاٹنے پر سخت کارروائی کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے ننھے واجد اور والدین سے اظہار ہمدردی کیا اور بچے کی مکمل طبی دیکھ بھال کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیے لاہور: فارم ہاؤس پر چھاپہ، 20 سے زائد شیر برآمد، 4 افراد گرفتار لاہور میں شیر کے حملے میں زخمی ہونے والے بچے کا بازو اسپتال میں کاٹ دیا گیاسینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈولا بریڈنگ فارم پر ہونے والے واقعے کو چھپانے کی کوشش کی گئی، افسوناک واقعے کی اطلاع فارم ہاؤس کے مالک نے پولیس یا وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کو نہیں دی۔
انھوں نے کہا کہ پولیس اور محکمہ جنگلی حیات نے ملزمان کو گرفتار کیا اور ایف آئی آر درج کی گئی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پرائیویٹ اسپتال میں بچے کے بازو پر زخم کی وجہ بھی غلط بتائی گئی، فارم ہاؤس کے مالک نے بچے کے والدین کو بھی جھوٹی کہانی سنانے پر مجبور کیا۔
انھوں نے کہا کہ پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت شرائط و ضوابط کے ساتھ پالتو وائلڈ کیٹس رکھنے کے لائسنس جاری ہوتے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز نے قانون سے وائلڈ کیٹس رکھنے کی شق ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب مریم نواز نے نے کہا کہ کی ہدایت
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :