گل پلازا کی جگہ پر حکومت عمارت بنائے گی: وزیراعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
--اسکرین گریب
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گل پلازا کی جگہ پر حکومت عمارت بنائے گی۔
کورنگی کازوے پل کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گل پلازا پر بات کروں گا، جان کا ازالہ کوئی نہیں ہے، متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس کی جان گئی اس کے لیے حکومت ایک کروڑ روپے دے گی۔ الزام تراشی کا جواب دیں گے، ہر چیز کو 18ویں ترمیم سے جوڑنا درست نہیں ہے۔کراچی میں سردی زیادہ بڑھ جائے تو کہتے ہیں کہ 18ویں ترمیم سے ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے ویڈیوز اور دیگر شواہد سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 5 لاکھ روپے گل پلازا کے ہر دکاندار کو دیں گے کہ 2 ماہ تک گھر کا کچن چلا سکے، نقصانات کو حکومت سندھ پورا کرے گی، دکانوں میں جو سامان پڑا تھا کراچی چیمبر کی مدد سے اسے پورا کریں گے، میں شکر گزار ہوں کافی لوگ سامنے آئے جنہوں نے اپنی عمارت میں جگہ آفر کی۔
دو ماہ تک ہر دکاندار کو 5 لاکھ روپے دیں گےوزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جب تک گل پلازا بنے، دو ماہ تک 5 لاکھ روپے دیں گے، دو ماہ میں انہیں دکانیں مل جائیں گی تاکہ وہ کاروبار شروع کر دیں، محکمۂ سندھ انویسٹمینٹ کے ذریعے دکانوں کو ایک کروڑ روپیہ دیں گے، جتنی دکانیں تھیں اس سے ایک انچ بھی زیادہ نہیں بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کا مقدمہ درج کروا لیا ہے، 80 سے اوپر جانیں ضائع ہوئی ہیں، ذمہ داروں کو سزا ہوگی۔ ہماری اپنی کوتاہیاں ہیں میں مان رہا ہوں، اس واقعے کے بعد دوسرے صوبوں میں بھی کمیٹیاں بن گئی ہیں، ہر بلڈنگ کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں لوگ زیادہ جا رہے ہیں ان پر پہلے کام کریں گے، ان کو ٹارگیٹ دیں گے تاکہ بہتر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ ہم سب کو تہیہ کرنا ہے کہ آئندہ اس طرح کا سانحہ دوبارہ نہ ہوں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سروے کے بعد انہیں بتایا جائے گا کہ ایک ہفتے میں کیا کیا لگانا ہے، جس بلڈنگ نے کچھ نہیں کیا اسے سیل کرنا پڑے گا، اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا، تاجر برادری اس پر تعاون کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ سارے صوبوں اور وفاق میں سرویز ہو رہے ہیں، ملک بھر میں کہیں بھی اقدامات تسلی بخش نہیں ہیں، سب سے کہتا ہوں کہ یہ ایک المیہ ہے ایسی باتیں نہ کریں، میں ان باتوں کا جواب نہیں دینا چاہتا ہوں، یہ وقت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ انکوائری کمیٹی کو دے، ثبوت چاہے میرے خلاف ہو یا میئر کے خلاف ہو، انکوائری کمیٹی کو دیں، کوئی تعمیری رائے دینا چاہے، تنقید کرے ان کا حق ہے، میں کہتا ہوں کہ سوال کرو مگر آگ نہ لگائیں۔ لوگوں سے درخواست کروں گا یہ وقت نہیں یہ باتیں کرنے کا، میڈیا سے بھی کہوں گا ایسے سوالات نہ کریں کہ جواب دینا پڑے۔
کورنگی کے دوستوں سے وعدہ پورا کرنے آیا ہوںانہوں نے کہا کہ کورنگی کے دوستوں سے وعدہ پورا کرنے آیا ہوں، بارش ہونے کے بعد شہر دو حصوں میں تقسیم ہو جاتا ہے، آج سے 3 سال پہلے ہم نے یہ وعدہ کیا تھا۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال پہلے اس کا کام شروع ہوا، کچھ ڈیزائن کے مسائل تھے، 6 ارب روپے سے زیادہ اس پر لاگت آئی ہے، انڈس اور ایس آئی یو ٹی سمیت جامعات کے طلباء بھی اس سے مستفید ہوں گے۔
مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ کراچی کا انفرااسٹرکچر بہتر کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، عید کے بعد شاہراہ بھٹو کو ایم 9 تک شروع کر دیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ نے کہا کہ گل پلازا کا کہنا دیں گے کے بعد
پڑھیں:
’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
معروف بھارتی گلوکار سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ اس معاملے پر ان سے مزید سوال نہ کیے جائیں۔
سونو نگم سے ایک حالیہ میڈیا گفتگو کے دوران مبینہ نیٹ پرچہ لیک اور تعلیمی اصلاحات کے مطالبے پر جاری احتجاج کے حوالے سے سوال کیا گیا، تاہم انہوں نے اس موضوع پر اپنی رائے دینے سے گریز کیا۔
رپورٹرز کی جانب سے مسلسل سوالات کیے جانے پر سونو نگم نے واضح کیا کہ وہ اس معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتے۔ بار بار سوالات کیے جانے پر وہ کچھ برہم دکھائی دیے اور مختصراً کہا، ’’ابھی ہو گیا، بس۔‘‘ اس جملے کے ذریعے انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ اس موضوع پر مزید گفتگو نہیں کرنا چاہتے۔
رپورٹس کے مطابق، یہ میڈیا گفتگو کہاں اور کس موقع پر ہوئی، اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
View this post on Instagram
نیٹ احتجاج پر متعدد شوبز شخصیات کا ردِعمل
سونو نگم کی خاموشی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نیٹ احتجاج پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہیں۔
اداکار سلمان خان، عالیہ بھٹ، دُلکر سلمان، وجے ورما، نصیرالدین شاہ، انوپم کھیر، ہیما مالنی، پریتی زنٹا اور عمران خان سمیت متعدد فنکار اس معاملے پر مختلف رائے کا اظہار کر چکے ہیں۔ بعض نے طلبہ کی حمایت کرتے ہوئے مذاکرات اور تعلیمی اصلاحات کا مطالبہ کیا جبکہ دیگر نے مختلف مؤقف اختیار کیا۔
واضح رہے کہ نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک کے بعد ملک بھر میں طلبہ کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین امتحانی نظام میں شفافیت، ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی اور احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔