جبر یا استثنا سے جنم لینے والا کوئی بھی ’’نیا معمول‘‘ قابلِ قبول نہیں ہو سکتا، پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جبر یا استثنا سے جنم لینے والا کوئی بھی ’’نیا معمول‘‘ قابلِ قبول نہیں ہو سکتا ہے۔
عالمی ادارے میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ سلامتی کونسل موثر میکانزم وضع کرے اور اپنی قراردادوں کے نفاذ کی منظم نگرانی کرائے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے ساتھ زیادہ منظم انداز میں رابطہ قائم کرے اور قانونی بریفنگز کو ادارہ جاتی شکل دے۔
پاکستان کے مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی قانون کے احترام کو ایسی کڑی آزمائش کا سامنا ہے جو شاذ و نادر ہی دیکھنے میں آئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کردی ہے۔
ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے کوئی کچھ نہیں جانتا، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کیا جائے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی طرز پر معاملات چلا رہا ہے اور یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بدستور برقرار ہے، اور پاکستان دونوں ممالک میں معاہدہ کرانے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا ایران مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ وی نیوز