ملک میں بجلی صارفین کے لیے خوشخبری سامنے آ سکتی ہے، کیونکہ بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے فی یونٹ 48 پیسے کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ کمی دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے تحت دائر کی گئی درخواست کے نتیجے میں متوقع ہے، جس پر نیپرا میں سماعت مکمل ہو چکی ہے۔
نیپرا حکام کے مطابق درخواست پر حتمی فیصلہ تمام اعداد و شمار اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد جاری کیا جائے گا۔
سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے حکام نے بتایا کہ دسمبر میں بجلی کی طلب پوری کرنے کے لیے درآمدی گیس اور کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس استعمال کیے گئے۔ سی پی پی اے کے مطابق حکومتی انکریمنٹل پیکج کے باعث بجلی کی لاگت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اس موقع پر ممبر نیپرا مقصود انور نے سوال اٹھایا کہ پہلے کہا گیا تھا انکریمنٹل پیکج کے تحت مہنگے پلانٹس نہیں چلائے جائیں گے، جبکہ عملی طور پر ایسا ہوا۔ جواب میں سی پی پی اے حکام نے کہا کہ اس فرق کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں پورا کر لیا جائے گا اور انکریمنٹل پیکج کے مجموعی فوائد بھی موجود ہیں۔
سی پی پی اے کے مطابق اس پیکج سے 44 فیصد صنعتی صارفین اور 39 فیصد زرعی صارفین مستفید ہوئے ہیں۔
ممبر نیپرا مقصود انور نے مزید کہا کہ سولرائزیشن کے باعث دن کے وقت بجلی کی طلب میں کمی آ رہی ہے، اس لیے دن کے اوقات میں بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے بھی کوئی خصوصی پیکج متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔ اس پر سی پی پی اے نے بتایا کہ اس حوالے سے کام جاری ہے اور جلد ہی ریگولیٹر کو باقاعدہ درخواست دی جائے گی۔
سماعت کے دوران ممبر نیپرا نے یہ بھی نشاندہی کی کہ اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ پر پاور ڈویژن کی جانب سے تاحال تحریری جواب موصول نہیں ہوا، جو ایک تشویشناک پہلو ہے۔
اب صارفین کی نظریں نیپرا کے حتمی فیصلے پر مرکوز ہیں، جو بجلی کے بلوں میں ممکنہ ریلیف کا تعین کرے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سی پی پی اے بجلی کی کے لیے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران