امن صرف جنگ کی عدم موجودگی نہیں بلکہ باہمی احترام کے ساتھ زندگی گزارنے کا نام ہے، مراد علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
اپنے پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق امن اور انصاف پر مبنی سماج ہماری ترجیح ہے اور عالمی تنازعات کے اس دور میں برداشت اور مکالمہ پہلے سے زیادہ ضروری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم پرامن بقائے باہمی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امن صرف جنگ کی عدم موجودگی نہیں بلکہ باہمی احترام کے ساتھ زندگی گزارنے کا نام ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مختلف مذاہب، ثقافتوں اور زبانوں کا احترام ہی پرامن سماج کی بنیاد ہے اور سندھ ہمیشہ رواداری، برداشت اور ہم آہنگی کی علامت رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرامن بقائے باہمی کے فروغ میں تعلیم کا کردار کلیدی ہے اور ایک محفوظ و جامع دنیا کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق امن اور انصاف پر مبنی سماج ہماری ترجیح ہے اور عالمی تنازعات کے اس دور میں برداشت اور مکالمہ پہلے سے زیادہ ضروری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ کہا کہ ہے اور
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز