ہر رکن پارلیمنٹ کو 10افراد کیلئےحج کوٹہ دیا جائے، قائمہ کمیٹی مذہبی امور
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کا اجلاس۔فوٹو: نیشنل اسمبلی آف پاکستان
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور نے وزیر مذہبی امور سے حج کوٹہ مانگ لیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی شگفتہ جمانی کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر سردار یوسف نے آن لائن شرکت کی۔
پی پی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ہر ممبر پارلیمنٹ کو 10، 10 افراد کے لیے حج کوٹہ دیا جائے، ہر ممبر 10 نام لیٹر ہیڈ پر وزارت کو بھجوائے۔
انہوں نے کہا کہ ہر کمیٹی ممبر کو لوگوں کو حج پر بھجوانے کی اجازت ہونی چاہیے اور اسے حج کوٹہ کا نام نہ دیا جائے، اس طرح ممبر خوش ہوجائیں گے اور ہمیں ثواب بھی ملے گا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور نے پارلیمانی وفد کو سرکاری خرچ پر روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر حاضری کی تجویز دی ہے۔
دوران اجلاس وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہا کہ ہم اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے حج کے لیے تجویز ناموں کو قبول کرتے ہیں، وزیر مملکت کی جانب سے بھی جو نام بھجوائے وہ شامل کیے گئے۔
قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شگفتہ جمانی نے مزید کہا کہ اب حج کے لیے ہر ممبر پارلیمنٹ کو 10 نام بھجوانے کی اجازت دی جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قائمہ کمیٹی مذہبی امور حج کوٹہ کہا کہ
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔