فائل فوٹو

وفاقی وزیر صحت اور رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال نے کئی ایم کیو ایم رہنماؤں کی سیکیورٹی واپس لینے کی تصدیق کر دی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مجھ سے بھی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، یہ سمجھتے ہیں سیکیورٹی لے کر ہمیں ڈرا لیں گے لیکن ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مؤقف کی تائید ہوگئی ہے کہ وفاق کو آرٹیکل 148 کے تحت کراچی کو کنٹرول میں لینا چاہیے، وفاق ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے کراچی کو کنٹرول کر سکتا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے اہم وزرا کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی

ایم کیو ایم پاکستان کے اہم وزرا، اراکین اسمبلی اور لیڈروں کی سیکیورٹی اچانک واپس لے لی گئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ساری وفاقی حکومت اور ریاست ہمارے مؤقف کو سن رہی ہے، وفاقی حکومت کو خط بھی لکھا گیا ہے، کابینہ میٹنگ میں بھی یہ بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گل پلازا کا سانحہ ہوا، لوگ شہید ہوگئے، گل پلازا کی غفلت اور کارکردگی پر ہم نے اسے ظلم کہا، ظلم کو ظلم کہنے پر یہ رویہ ہے تو دوبارہ کہتا ہوں کراچی کو ان کے چنگل سے آزاد کروایا جائے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی جیسا اہم شہر سندھ حکومت جیسی نااہل صوبائی حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہونا چاہیے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی واپس ایم کیو ایم نے کہا کہ ایم کی

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں  سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔

چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی  پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔

نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا

ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا فوری طور پر گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ 
  • اغوا برائے تاوان کیس: پولیس نے منیب بٹ کو بے گناہ قرار دیا، ضمانت واپس لینے کی درخواست
  • پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی
  • کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • ’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش