بلوچ نوجوانوں کو ایک لاحاصل جنگ میں دھکیلا گیا ہے، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
رکنی میں کوہ سلیمان ڈویژن کے قیام کے سلسلے میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت سے غلطی ہو سکتی ہے اور آپ گورننس سے ناراض ہو سکتے ہو لیکن ریاست سے کبھی ناراض نہیں ہوا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوہ سلیمان کے پہاڑ یہاں کے غیرت مند قبائل کی تاریخ اور مسکن ہے۔ کوہ سلیمان ڈویژن کا قیام یہاں کی پسماندگی کے خاتمے اور گڈ گورننس کی جانب اہم قدم ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوہ سلیمان ڈویژن کے قیام اور رکنی کو ڈویژنل ہیڈکوارٹر کا درجہ سے متعلق رکنی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوہ سلیمان صرف ایک ڈویژن کے قیام کے نام تک محدود نہیں، بلکہ یہاں تمام سہولیات بھی فراہم کرینگے۔ اگر ڈویژن بنایا ہے تو اسکی ذمہ داری بھی اٹھائینگے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ڈویژنل ہیڈکوارٹر بنانے کا مقصد اس خطے کی ترقی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ رکنی جو کہ یونین کونسل ہے، آج ڈویژنل ہیڈکوارٹر بننے جا رہا ہے۔ انہوں نے نئے ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں 50 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے قیام، ریزیڈنشل کالج کی تکمیل، نہاڑکور ڈیم کی تکمیل، رکنی کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دینے، رکنی ماڈل بازار پر آج سے ہی کام کا آغاز، رکنی پریس کلب کے قیام اور ہاؤسنگ اسکیم اور رکنی کو میونسپل کمیٹی ڈیرہ کھیتران کا نام دینے کا وعدہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس ڈویژن کے اضلاع کے لوگ آپس میں بھائی ہیں اور جیسا کوہ سلیمان اونچا ہے، ایسے ہی یہاں کے لوگوں کے سر اونچے ہیں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچ نوجوانوں کو ایک لاحاصل جنگ میں دھکیلا گیا ہے اور سوچے سمجھے سازش کے تحت یہاں کے نوجوانوں کو ریاست سے دور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اس جنگ اور پراپگینڈا کا حصہ کسی صورت نہیں بنیں گے۔ بلوچ اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔ بلوچ قوم نے یہی رہنا ہے اور یہی ہی ہماری بقا اور خوشحالی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت سے غلطی ہو سکتی ہے اور آپ گورننس سے ناراض ہو سکتے ہو لیکن ریاست سے کبھی ناراض نہیں ہوا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں جو وعدہ کرتا ہوں اسے پورا کرتا ہوں۔ میں نے آج جو وعدہ کیا ہے اسے پایہ تکمیل تک ضرور پہچاونگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی نے کہا کوہ سلیمان نے کہا کہ انہوں نے ڈویژن کے کے قیام ہے اور
پڑھیں:
سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شایہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں سندھ پولیس کا کردار قابلِ ستائش ہے، سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے، جدید تربیت یافتہ پولیس فورس امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
مراد علی شاہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور عوامی خدمت سندھ پولیس کی پہچان ہونی چاہیے، ہماری حکومت پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، نئی بھرتی ہونے والے جوان قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
اداکارہ روما مائیکل اداکار شان بیگ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
وزیراعلیٰ سندھ نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے ریکروٹس اور افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔