2025-07-26@12:07:11 GMT
تلاش کی گنتی: 3505

«فیصد عمل کیا»:

(نئی خبر)
    نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان کو محض 30 سیکنڈ میں یہ فیصلہ کرنا تھا کہ بھارت نے ایٹمی حملہ کیا یا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اے ایف پی کو انٹرویو میں کہا پاکستان کے پاس محض آدھا منٹ تھا یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہ آیا بھارت کا چھوڑا ہوا میزائل ایٹمی ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے تنازع کے دوران ایٹمی صلاحیت والے سپر سونک میزائل استعمال کیے، فیصلہ کرنے کے لیے صرف 30 سیکنڈ ہوتے ہیں کہ میزائل ایٹمی ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا بھارت کے اقدام نے دو ایٹمی طاقتوں میں جنگ کا خطرہ بڑھا...
    حکومت نے مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی ہے، جس سے عوام اور مقامی آٹو انڈسٹری کو ریلیف ملا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں 2025 میں کس کمپنی کی گاڑیاں زیادہ فروخت ہوئیں؟ وزارت صنعت و پیداوار نے تجویز دی تھی کہ تمام مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) عائد کیا جائے، تاہم 1400cc سے کم انجن والی گاڑیوں کو اس سے مستثنیٰ رکھا جائے۔ تاہم، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس تجویز کو مسترد کر دیا، کیونکہ اس سے 25 فیصد جی ایس ٹی ادا کرنے والی گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح کم...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے کوششیں کی ہیں ،بھارت کی فوجی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، پاکستان تمام تصفیہ طلب مسائل پر بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔ وزیر اعظم آفس پریس ونگ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کیا، دونوں رہنماؤں نے عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر مبارکباد کا تبادلہ بھی کیا۔ خوشگوار اور دوستانہ ٹیلیفون کال کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا...
    حکومت نے بجٹ میں گریڈ ایک تا سولہ کے ملازمین کیلئے 30 فیصد ڈسپیرٹی الاوٴنس اور تنخواہ اور پنشن میں 10 فیصد اضافے سمیت تین تجاویز کا جائزہ لینا شروع کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تینوں تجاویز کے قومی خزانے پر مالی بوجھ سے متعلق الگ الگ ورکنگ پیپر وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں پیش کیے جائیں گے اور وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اس اہم اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافے سے متعلق حتمی منظوری دے کر دس جون کو وفاقی بجٹ پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کیلئے تیار کردہ تجاویز میں پہلی تجویز یہ دی گئی ہے...
    سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناسازہوگئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو طبیعت ناساز ہونے پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل کیا گیا۔ خاندانی ذرائع نے بتایاکہ اسپتال میں خواجہ سعد رفیق کے ٹیسٹ کیے گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو دل کی دھڑکن تیزہونے پر اسپتال لایا گیا اور ان کو چیک اپ کے بعد واپس گھر بھیج دیا گیا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے خواجہ سعد رفیق کو آرام کا مشورہ دیا۔
    بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔جمعہ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور امریکہ کے تعلقات کے اس بڑے جہاز کی سمت کو درست کرنے کے لئے اپنی راہ ہموار کرنا ، صحیح سمت کا تعین کرنا اور خاص طور پر ہر قسم کی مداخلت اور یہاں تک کہ تخریب کاری کو ختم کرنا ضروری ہے ۔ امریکی تجویز کے مطابق دونوں ممالک کے اقتصادی اور تجارتی رہنماؤں نے جنیوا میں مذاکرات کیے جو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے معاشی اور تجارتی مسائل کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہے جس کا دونوں ممالک کے تمام...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے،حتمی فیصلہ 10 جون کو کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف کے زیرصدارت کابینہ اجلاس 10 جون کو ہوگا،اجلاس میں آئندہ وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں اضافےکیلئےمختلف تجاویز پرغورکیا جائے گا،گریڈ 1 تا 16 تک ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینےکی تجویز بھی زیر غور ہے۔ گزشتہ دو ایڈہاک میں سے ایک ایڈہاک بنیادی تنخواہوں میں ضم کرنےکی تجویز ہے،جبکہ مسلح افواج کے ملازمین کوکنٹری بیوٹری پنشن اسکیم سےمزید ایک سال استثنیٰ دینےکی تجویز ہے،ذرائع وزارت خزانہ کےمطابق وفاقی حکومت محروم ملازمین کوتنخواہوں میں تفریق ختم کرنےکی یقین دہانی کرا چکی ہے،اس حوالے سے ملازمین کے...
    سٹی42: ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہےجس کے تحت متعدد ایس ایچ اوز اور چوکی انچارجز کو نئی تعیناتیاں دی گئی ہیں۔ رانا وقاص اشرف کو لٹن روڈ سے تبدیل کر کے ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن تعینات کیا گیا۔سب انسپکٹر محمد خرم کو میو ہسپتال سے انچارج چوکی لکھوکی لگایا گیا۔سب انسپکٹر عمران چٹھہ شاد باغ سے انچارج چوکی میو اسپتال تعینات،عرفان گجر کو نولکھا سے تبدیل کر کے ایس ایچ او مغلپورہ مقرر کیا گیا۔محمد نعمان کو چوکی انچارج سگیاں سے ایس ایچ او نولکھا تعینات کیا گیا۔سب انسپکٹر انتظار علی انچارج چوکی لکھوکی سے ایس ایچ او لٹن روڈ لگائے گئے، سب...
    ہم ایل او سی پر 1948 والی پوزیشن پر آ گئے،بھارت کبھی 6 ہزار، کبھی 25 ہزار کیوسک پانی چھوڑتا ہے، بھارت مرضی سے پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا، خواجہ آصف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں کی منسوخی سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ یا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، سینئر عہدیدار کی وضاحت وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان کی جانب سے شملہ معاہدہ ختم ہو چکا ہے، ہم ایل او سی پر 1948 والی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ شملہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن...
    اسلام آباد: قازقستان کے سفری یرزہان کستافن نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات کے دوران بھارت سے جنگ میں پاکستان کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا اور دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون اور اشتراک کا عزم کیا۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے ملاقات کی اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دو طرفہ تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا کہ ایشیائی ریاستوں کے ساتھ مختلف شعبوں میں پیش رفت ہو رہی ہے، ریل اور روڈ کے راستے وسطی ایشیا تک رسائی گیم چینجر ہے، اکنامک گروتھ کے لیے ذرائع مواصلات میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔ قازقستان کے...
    گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی کی بات جو کرے گا ہم اس کا ساتھ دیں گے اور صوبے کے نوجوانوں کی ترقی کے لیے مل جل کر کام کرے گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مودی گجرات کا قصاب ہے، ہمیشہ ہمدردی کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے ایسے ڈرامے کرتا ہے، اب بات ہوگی تو کشمیر پر بات ہوگی اور بھارت نے اگر کوئی غلطی کی تو اس سے سخت جواب دیں گے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج، ائیرفورس سمیت تمام سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بھارت کو 78 گھنٹوں میں...
    آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں 50 اور پنشن میں 100 فیصد اضافے کی تجاویز صدر زرداری کو پیش کر دی گئی ہیں۔ اگلے مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ عید تعطیلات کے فوری بعد منگل 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔ بجٹ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور اس حوالے سےمختلف حلقوں سے تجاویز بھی سامنے آ رہی ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے انچارج پیپلز لیبر بیورو اور ممبر سی ای سی چوہدری منظور نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں بجٹ کے تناظر میں سرکاری ملازمین اور محنت کشوں کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔ چوہدری منظور نے سرکاری ملازمین کی نتخواہوں میں کم از کم 50 فیصد اضافے کی...
    دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں کی منسوخی سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ یا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کسی بھی دوطرفہ معاہدے کو ختم کرنے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ نے شملہ معاہدے کی منسوخی کی قیاس آرائیوں کی تردید کر دی۔ دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں کی منسوخی سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ یا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کسی بھی دوطرفہ معاہدے کو ختم کرنے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا گیا۔ قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف...
    اسلام آباد: دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدوں کی منسوخی پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ دفترخارجہ کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں کی منسوخی سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ یا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کسی بھی دوطرفہ معاہدے کو ختم کرنے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا گیا۔ قبل ازیں وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران بھارتی حکام کے بیانات کے تناظر میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ شملہ معاہدہ ختم ہوچکا ہے اور اب کنٹرول لائن سیز فائر لائن ہے۔ انہوں نے کہا تھا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور آبی جارحیت ہے، معرکہ حق کی طرح بھارت کو اس کی آبی جارحیت کا قومی سلامتی کمیٹی کے 24 اپریل کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کے تحت جواب دیں گے اور پاکستان اس معرکہ میں بھی فتح سے ہمکنار ہوگا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آبی وسائل سے متعلق امور پر اہم اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبوں سمیت تمام وفاقی اکائیوں کو ملک میں نئے پانی کے ذخائر کی تعمیر کے حوالے...
    عید الاضحیٰ کے موقع پر حکومت پنجاب نے صفائی ستھرائی سے نمٹنے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں، قربانی کے بعد صفائی کی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونے کے لیے جہاں 3 لاکھ 80 ہزار ٹن آلائشیں ٹھکانے لگانے کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے وہیں لاکھوں لیٹر عرق گلاب اور فینائل کا استعمال کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے بتایا کہ پورے پنجاب میں اس سال عید کے موقع پر صفائی ستھرائی کے لیے 30 ہزار 5 سو 63 لیٹر عرق گلاب، ایک لاکھ 42 ہار 5 سو 80 لیتر فینائل اور 3 ملین کلو سے زیادہ چونا بھی استعمال کیا جائے گا۔ یہ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاکستان میں اٹلی کی سفیر محترمہ مارلینا آرمیلن سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اٹلی کے ساتھ ریلوے کے شعبے میں تکنیکی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور مہارت کے فروغ کے لیے اٹلی کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے، تاکہ پاکستان کے ریلوے نظام کو جدید اور موثر بنایا جا سکے۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر...
    ایئر پنجاب کا تذکرہ اس وقت سامنے آیا تھا جب نواز شریف  اپنے دوست کی امریکا میں عیادت کے لیے گئے تھے، تب وہاں پر موجود صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پی آئی اے کی خریداری سے متعلق غور کر رہی ہیں، مریم نواز نے اس سلسلے میں اُن سے صلاح مشورہ بھی کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب پہلی صوبائی ایئر لائن ‘ایئر پنجاب’ اور پہلی بلٹ ٹرین چلانے کے لیے تیار میاں صاحب کا کہنا تھا کہ مریم نےکہا ہے کہ اس ایئر لائن کا نام ایئر پنجاب رکھا جاسکتا ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے مریم نواز سےکہا ہےکہ آپ پی آئی اے کو خرید بھی...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے 7,066 سے زائد ٹیرف لائنز پر ڈیوٹی میں کمی کی منظوری دے دی ہے، جن میں خام مال، درمیانی اور کیپیٹل گڈز (دیگر اشیا کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیا) شامل ہیں۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق وزیر اعظم نے ان تجاویز کو بجٹ تقریر میں باضابطہ اعلان کے لیے منظوری دی، جنہیں اس سے قبل ٹیرف پالیسی بورڈ اور اسٹیئرنگ کمیٹی کی منظوری حاصل ہو چکی تھی، تاہم وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ بجٹ اعلان سے قبل نفاذ کمیٹی کسی بھی ممکنہ رکاوٹ کی نشاندہی کرے۔ سرکاری ذرائع نے بدھ کے روز ڈان کو بتایا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں 4294...
    حکومت سونا، نقدی اور دیگر اثاثوں پر سی وی ٹی عائد کرنے کی خواہش مند تھی تاہم یہ کوشش ناکام ہو گئی ڈیجیٹل سروسز پر ٹیکس کی اجازت، سودی آمدن پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 20 فیصد کرنے پر غور، ذرائع بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کی جانب سے منقولہ اثاثوں پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس (سی وی ٹی) لگانے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ حکومت سونا، نقدی اور دیگر اثاثوں پر سی وی ٹی عائد کرنے کی خواہش مند تھی تاہم یہ کوشش ناکام ہو گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ایک دن کے چوزوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز بھی مسترد کر دی ہے۔ تاہم، ڈیجیٹل سروسز پر...
    اجلاس میں شریک نمائندوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کی ابتدائی دیکھ بھال اور تعلیم معاشرتی ترقی کی بنیاد ہے، اور اس سلسلے میں مربوط پالیسی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سن یونٹ پلاننگ ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ای سی ڈی (Early Childhood Development) پالیسی فریم ورک کے صوبائی سطح پر موثر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں گلگت بلتستان کے مختلف محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور ای سی ڈی پالیسی کے نفاذ کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے گلگت بلتستان میں بچوں کی ابتدائی نشوونما کو بہتر بنانے کے لیے ای سی ڈی پالیسی فریم ورک کی حمایت کی...
    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سمبڑیال کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کا ریاست مخالف بیانیہ مسترد کردیا۔لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام لگانا شرمناک ہے، سمبڑیال الیکشن میں پی ٹی آئی کو زلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پی پی 52 سیالکوٹ کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ کامیاب سیالکوٹ میں پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کامیاب، پی پی 52 سمبڑیال کے تمام 185پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ جاری کردیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فافن رپورٹ میں کہا...
    اسلام آباد: وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے فارماسیوٹیکل انڈسٹری کو حکومتی تعاون کا عزم کرتےہوئے مقامی سطح پر پیداوار کے لیے بھرپور کوششیں کرنے پر زور دیا اور کہا کہ حکومت جعلی ادویات کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جہاں ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ بھی موجود تھے اور اس موقع پر مقامی پیدوار کی تیاری اور برآمدی مواقع ڈرگ رولز میں اصلاحات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ملاقات میں ایکٹو فارماسیوٹیکل انگریڈینٹس(اے پی آئیز) کی مقامی پیداوار سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور افغانستان کے ساتھ باہمی تجارتی معاہدے اور اے پی آئی کی...
    ممبر پارلیمنٹ نے کشمیر کی منتخب حکومت کو یہاں کے لوگوں کیساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے پر توجہ دینے کی بھی تلقین کی۔ اسلام ٹائمز۔ ممبر پارلیمنٹ اور  نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر آغا سید روح اللہ مہدی نے جموں و کشمیر لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے برطرف کئے گئے تین سرکاری ملازمین پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے یہ پوچھا جانا چاہیئے کہ آخر ان ملازمین کو کن وجوہات کی بناء پر نوکریوں سے برطرف کیا گیا۔ سید روح اللہ مہدی نے ان باتوں کا اظہار جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے دورے کے دوران میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ قبل ازیں ممبر پارلیمنٹ نے ضلع ترقیاتی کونسل...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 جون ۔2025 )نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے مختلف ہائی ویز اور انٹرچینجز کے لیے نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس کی حامل گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ کردیا ہے این ایچ اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 15 جون سے ہوگا اور نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس کی حامل گاڑیوں کو 50 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا.(جاری ہے) نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد سے پشاور تک نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس کی حامل کاروں کے لیے ٹول ٹیکس 850 روپے، لاہور سے عبدالحکیم انٹرچینج کے لیے 1200 روپے اور پنڈی بٹھیاں سے ملتان تک کے لیے 1600 روپے ٹول ٹیکس مقرر...
    بیجنگ :حالیہ دنوں ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے دوران چینی اور غیر ملکی سیاحوں نے لوک مہارتوں اور ثقافت کا شان دار تجربہ کیا اور چین کے مختلف حصوں میں ڈریگن بوٹ ریسنگ، زونگزی بنانے اور دیگر روایتی سرگرمیوں کے مشاہدے سے تہوار کے پرکشش ماحول کو محسوس کیا۔ ڈریگن بوٹ فیسٹیول چین کا پہلا روایتی تہوار ہے جسے عالمی غیر مادی ثقافتی ورثے میں شامل کیا گیا ہے۔ متنوع لوک سرگرمیاں نہ صرف چینی ثقافت کی منفرد کشش کو ظاہر کرتی ہیں ، بلکہ صارفی مارکیٹ کو متحرک کرنے کے لئے ایک نیا انجن بھی بن جاتی ہیں۔بدھ کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں بتا یا ہے کہ اس سال کے ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے دوران ،...
    نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے مختلف ہائی ویز اور انٹرچینجز کے لیے نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس کی حامل گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ کردیا۔ این ایچ اے کے نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 15 جون سے ہوگا اور نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس کی حامل گاڑیوں کو 50 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد سے پشاور تک نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس کی حامل کاروں کے لیے ٹول ٹیکس 850 روپے، لاہور سے عبدالحکیم انٹرچینج کے لیے 1200 روپے اور پنڈی بٹھیاں سے ملتان تک کے لیے 1600 روپے ٹول ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔ نان ایم ٹیگ گاڑیوں کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 جون ۔2025 )بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کی جانب سے منقولہ اثاثوں پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس (سی وی ٹی) لگانے کی تجویز مسترد کر دی ہے رپورٹ کے مطابق حکومت سونا، نقدی اور دیگر اثاثوں پر سی وی ٹی عائد کرنے کی خواہش مند تھی تاہم یہ کوشش ناکام ہو گئی.(جاری ہے) ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ایک دن کے چوزوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز بھی مسترد کر دی ہے تاہم ڈیجیٹل سروسز پر ٹیکس عائد کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے جس سے حکومت کو 10 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے ذرائع کے مطابق بجٹ میں میوچل فنڈز...
    پاکستان ریلویز نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کے لیے خوشخبری سنا دی۔ ترجمان ریلویز کے مطابق عید کے تینوں روز ٹرین کے کرایوں میں 20 فیصد رعایت دی جائے گی، جو تمام ٹرینوں اور تمام کلاسز پر لاگو ہو گی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ یہ رعایت صرف کرنٹ بکنگ پر دستیاب ہو گی، یعنی پیشگی ریزرویشن پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ تاہم، عید اسپیشل ٹرینز اس سہولت سے مستثنیٰ ہوں گی۔ یہ فیصلہ وزیراعظم اور وزیر ریلوے کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے تاکہ عید کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ریلویز حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام کی سہولت اور سفر میں آسانی پیدا کرنا ہے،...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 جون ۔2025 )منصوبہ بندی کمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے فیصلوں اور غلط اقدامات کے نتیجے میں اس مالی سال کے دوران بڑی فصلوں کی پیداوار میں 13اعشاریہ5 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث آئندہ سال خوراک کی درآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے اور قیمتی زرمبادلہ پر دباﺅ پڑنے کا خدشہ ہے. رپورٹ کے مطابق وفاقی بجٹ 26-2025 کے لیے تیار کیے گئے ورکنگ پیپر میں منصوبہ بندی کمیشن نے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں مقررہ ہدف سے کم شرح نمو کی ذمہ داری بھی زرعی شعبے کی ناقص کارکردگی پر عائد کی ہے کمیشن نے اعتراف کیا ہے کہ مالی سال...
    مظفر آباد(اوصاف نیوز) سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے تنزیلہ شکیل بنام ڈائریکٹر جنرل محکمہ بہبود آبادی اپیل کے فیصلہ میں محکمہ بہبود آبادی کے 144 مستقل سوشل موبلائزر کا ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹریٹ بہبودآبادی کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے سیکرٹری بہبود آبادی آزادکشمیر نے عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کی روشنی میں114سوشل موبلائزر کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔ آزادکشمیر بھر میں144سوشل موبلائزر کو 3فروری 2021میں سکیل بی 7میں مستقبل بنیادوں پر بھرتی کیا گیا تھا جن کی تقرریاں اب منسوخ کردی گئی ہیں۔ ملازمین کو اشتہار جاری کرکے بھرتی کیا گیا تجا جس پر ایک امیدوار تنزیلہ شکیل نے اپیل کی جس پر بے قاعدگی ثابت ہونے پر...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کی مشہور ڈرامہ نگار سائرہ رضا گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں۔ ان کی وفات کی خبر نے پاکستانی ادبی اور تفریحی حلقوں کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔ سائرہ رضا نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو لازوال کہانیاں دیں، ان کے تحریر کردہ ڈراموں میں ’دلِ موم کا دیا‘، ’محبت داغ کی صورت‘، ’میرے ہمسفر‘ اور حالیہ ڈرامہ ’یحییٰ‘ نے ناظرین کے دلوں میں گہرا اثر چھوڑا۔ وہ جذباتی گہرائی، معاشرتی حقیقت نگاری اور کرداروں کی نفسیاتی پیچیدگی کو بڑے خوبصورت انداز میں پیش کرنے کی ماہر تھیں۔ سائرہ رضا کو اچانک شدید دل کا دورہ پڑا، جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ...
    اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت کی متنازع تجاویز پر اعتراض اٹھادیا جن کے تحت منقولہ اثاثوں پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس (CVT) اور ایک دن کے چوزوں پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق جہاں آئی ایم ایف نے منقولہ اثاثوں اور چوزوں پر ٹیکس کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا، وہیں ڈیجیٹل سروسز پر ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے جس سے حکومت کو 10 ارب روپے آمدن کی توقع ہے۔ بجٹ کی ممکنہ تجاویز میں میوچل فنڈز کی ڈیویڈنڈ آمدن پر ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کرنے اور سودی آمدن پر ودہولڈنگ ٹیکس کو 15...
    لندن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ٹریفک جام میں پھنس گئیں جس کے باعث میچ تاخیر سے شروع کرنا پڑا۔ انگلش کھلاڑیوں نے اس کا توڑ نکالا اور موبائل کے ذریعے سائیکل سروس لے کر اسٹیڈیم پہنچے تاہم ویسٹ انڈیز ٹیم کی بس ٹریفک میں پھنسنے کے بعد 40 منٹ کی تاخیر سے اوول کرکٹ گراؤنڈ پہنچی۔ جوز بٹلر، لیوک ووڈ اور ثاقب سمیت چند کھلاڑی سائیکلوں پر اوول کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئے لیکن ویسٹ انڈیز کی ٹیم بس وقت پر نہ پہنچ سکی بلکہ ٹاس کے آفیشل ٹائم کے بھی 10 منٹ بعد اسٹیڈیم پہنچی۔ یہی وجہ تھی کہ تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کا ٹاس 40 منٹ تاخیر سے...
    سعودی عرب میں حج ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک سسٹم کے ترجمان صالح الزوید کا کہنا ہے کہ  امسال مجموعی طور پر دنیا کی 62 فضائی کمپنیوں نے 71 ممالک کے 238 مقامات سے 3314 عازمین کو لے جانے والی حج پروازیں چلائیں۔ پیر کو مکہ مکرمہ میں حج میڈیا آپریشن سینٹر میں حج سیزن ٹرانسپورٹیشن اور کمیونیکیشن سسٹم کے ترجمانوں کی طرف سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، صالح الزوید نے بتایا کہ حجاج کا استقبال اعلیٰ سطحی آپریشنل انداز میں کیا گیا، اور اس کے نتیجے میں عازمین کو آمد اور نقل و حرکت میں سہولت میسر آئی۔ یہ بھی پڑھیے گرمی کی شدت: عازمین حج کے لیے متعلقہ وزیر کی خاص ہدایت حرمین ہائی اسپیڈ ریل کے...
    پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سیاحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ صوبائی حکومت...
    اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر کی پاکستانی اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد سے ملاقات ہوئی ، پاکستانی اعلیٰ سطح پارلیمانی وفدکے سربراہ بلاول بھٹو  نے کہا پاکستان کا کردار اور قربانیاں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں ترجمان پاکستانی مستقل مشن کے مطابق اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر کی پاکستانی اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد سے ملاقات ہوئی ، اقوام متحدہ میں فرانس کے مستقل نمائندے جیروم بونافون، نے پاکستان کے اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد سے ملاقات کی،  ،پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کر رہے تھے۔وفد نے فرانسیسی سفیر کو جنوبی ایشیا میں بھارت کی حالیہ فوجی جارحیت اور یکطرفہ اقدامات کے بعد پیدا ہونے والی خطرناک سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ...
    پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے اس بارے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار میں بریفنگ دی گئی۔ سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار کا اجلاس ہوا جس میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی نے کراچی انڈسٹریل پارک سے متعلق بریفنگ دی۔ حکام نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز کے انڈسٹریل ایریا میں 5000 ایکڑ پر پارک قائم کیا جائے گا۔ پاکستان اسٹیل ملز کو صرف سات ہزار ایکڑ زمین درکار ہے۔ اضافی زمین پر زون بنایا جا رہا ہے۔رواں برس جنوری میں وفاقی اور سندھ حکومت کے درمیان پاکستان اسٹیل ملز کی فاضل زمین پر انڈسٹریل پارک بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ...
    —تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا گزشتہ روز فائرنگ سے قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کی چترال میں تدفین کردی گئی۔مقتولہ کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پولیس کے مطابق ثناء یوسف کو گزشتہ روز اسلام آباد میں فائرنگ کے قتل کیا گیا تھا، اس قتل اور ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ثناء یوسف کے قتل کے کیس کے بعد اسلام آباد سمیت پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ اسلام آباد میں معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کردیا گیاپولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ سنبل کی حدود سیکٹر جی 13 ون میں گھر...
    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں چار فیصد اضافہ ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا ہے کہ جب اوپیک پلس نے جولائی کے لیے پیداوار میں اضافے کو پچھلے 2 ماہ کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ گزشتہ روز برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 2.28 ڈالر (یا 3.6 فیصد) بڑھ کر 65.06 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 2.99 ڈالر (یا 4.9 فیصد) اضافے کے ساتھ 63.78 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ اس وقت برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت 64.90 ڈالر ہے جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی فی بیرل قیمت 62.86 ہے۔ اوپیک پلس...
    اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے ملک بھر کی موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، اضافی ٹول چارجز 15 جون 2025 سے موٹرویز پر لاگو ہوں گے۔  نئی پالیسی کے تحت نان ایم ٹیگ گاڑیوں اور کم بیلنس والی گاڑیوں پر 50 فیصد اضافی ٹول چارجز لاگو ہوں گے۔ یہ اقدام نہ صرف ریونیو میں اضافہ بلکہ ایم ٹیگ کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے اور موٹروے نیٹ ورک کو مزید مؤثر انداز میں چلایا جا سکے۔ نئے ٹول ٹیکس کے مطابق اسلام آباد سے لاہور (M-2) موٹروے پر کار کے لیے ٹول ٹیکس 1800 روپے مقرر کیا گیا...
    ڈیفنس کے علاقے اتحاد کمرشل کے قریب تشدد کا نشانہ بننے والے متاثرہ شہری اوراس کی بہن نے اپنی فیملی کے ہمراہ ڈی آئی جی ساؤتھ سے ملاقات کی۔ متاثرہ نوجوان نے انکشاف کیا کہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے وہ گرا جس کے بعد اسلحہ دکھا کر اُس کو ہی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جس میں ڈی آئی جی ساؤتھ نے متاثرہ فیملی کو مکمل تحفظ کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورآپ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں بااثر شخص سلمان فاروقی اور اس کے ساتھیوں کے تشدد کا نشانہ بننے والے متاثرہ شہری اوراس کی بہن نے اپنی فیملی کے ہمراہ ڈی آئی...
    سی بی اے یونین کے ساتھ مذاکرات کر کے فی الفورتمام مطالبات حل کیے جائیں،چوہدری محمد یسین WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر تاحال عمل درآمد نہ ہو سکا جس کی وجہ سے مزدوروں میں سخت بے چینی پائی جارہی ہے اس کے ساتھ ساتھ دیگرمسائل جس میں سینی ٹیشن،واٹرسپلائی،سی ڈی اے ہسپتال اور پارلیمنٹ ہاوس ڈائریکٹوریٹ سمیت دیگرشعبوں کی نجکاری،کنٹریکٹ/مسٹررول ملازمین کی مستقلی،کنٹریکٹ پر ہونے والی بھرتیوں میں ملازمین کے بچوں کے لیے مختص کوٹہ سمیت تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے،ان خیالات کا اظہار سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد...
    پنجاب پولیس کے بعد ٹریفک پولیس کی بھی یونیفارم تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔آئی جی پنجاب نے ٹریفک پولیس کی وردی تبدیلی کی گزارشات وزیراعلی پنجاب کو ارسال کردیں۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے تیار کردہ ممکنہ نئی یونیفارم کا عکس بھی منظرعام پرآ گیا۔پولیس زرائع کے مطابق موسمیاتی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی یونیفارم کے لیے خاکی رنگ تجویز کیا گیا ہے.دوہزار چھ میں ٹریفک پولیس کی ازسرنوتشکیل کے بعد یونیفارم تبدیل نہیں کیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب کی منظوری کے بعد یونیفارم تبدیل ہو گا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے تحت وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور پاکستان میں ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ازبکستان-افغانستان۔ پاکستان ریلوے ٹرانزٹ راہ داری کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے اس منصوبے کو خطے کی اقتصادی ترقی کے لیے سنگ میل قرار دیا۔ دونوں فریقین نے تقریباً 850 کلومیٹر طویل ریلوے کنیکٹیویٹی کے منصوبے پر تعاون کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔اس راہ داری سے افغانستان میں 647 کلومیٹر نئے ریلوے لائن کی تعمیر کی جائیگی،اس منصوبے کو وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے درمیان پہلا براہِ راست ریلوے کورڈور قرار دیا۔محمد حنیف عباسی نے کہاکہ...
    سائبر صارفین نے قابض و سفاک اسرائیلی رژیم کیخلاف پرزور احتجاج کرنیوالے جاپانی شہریوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں "تاریخ کی درست سمت میں" قرار دیا ہے! اسلام ٹائمز۔ برطانیہ، یورپ و وسطی ایشیا سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک سے تعلق رکھنے والے سائبر صارفین نے جاپان میں منعقدہ اسرائیل مخالف احتجاج میں بھرپور شرکت کرنے پر جاپانی شہریوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سائبر صارفین نے قابض و سفاک اسرائیلی رژیم کیخلاف پرزور احتجاج کرنیوالے جاپانی شہریوں کو "تاریخ کی درست سمت میں" قرار دیتے ہوئے اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا کہ غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم نے دنیا بھر کے لوگوں کو اس قابض رژیم کے خلاف پہلے کسی بھی زمانے سے بڑھ کر متحد کیا...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نان فائلرز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔ نجی ٹی وی کے ایف بی آر ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے مختلف ٹیکس تجاویز پر کام جاری ہے، بجٹ میں نان فائلرز کے یومیہ 50 ہزار سے زیادہ رقم نکلوانے پر اضافی ٹیکس کی تجویز ہے جب کہ نان فائلرز کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھ کر1.2 فیصد متوقع ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں 850 سی سی سے چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں اضافہ متوقع ہے، مقامی تیار کردہ گاڑیوں پر جی ایس ٹی کی شرح 12.5 فیصد سے بڑھا کر...
    ---فائل فوٹو  بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے مرکزی حصے میں رکشے ختم کر کے الیکٹرک کاریں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکریٹری ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ نے ’جیو نیوز‘ کو بتایا کہ کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مرکزی حصے کی شاہراہوں کو نو پارکنگ زون قرار دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ کے کاروباری علاقے جسے ڈاؤن ٹاؤن کا نام دیا گیا ہے وہاں رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔حیات کاکڑ کے مطابق بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے ڈاؤن ٹاؤن میں رکشے ختم کر کے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت الیکٹرک کاریں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے پر جَلد پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت عمل درآمد کیا جائے...
     حسن علی:معرکہ حق کنونشن کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ دوسرے مرحلے میں مختلف شہروں میں ورکرز کنونشنز کا انعقاد کیا جائیگا۔عیدالاضحٰی کے بعد صوبے میں سیاسی سرگرمیوں میں اضافے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا،15 جون کو کامونکے میں ورکز کنونشن کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ورکرز کنونشنز میں تمام قیادت کو اپنا کردار ادا کرنے کی بھی ہدایات کر دی۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سمیت پنجاب بھر کی قیادت شرکت کرے گی۔   ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس:مقتولہ کی پھوپھی نے اندر کی بات بتادی
    ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون 2025ء ) متحدہ عرب امارات میں مقیم یا وزٹ ویزہ پر جانے والے پاکستانی ٹک ٹاکرز، یوٹیوبرز اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لیے اہم ہدایات جاری کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ایک اہم پیغام جاری کیا گیا، جس میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو مطلع کیا گیا ہے کہ اماراتی حکومت کی جانب سے انتہائی اہم نئی قانونی پیش رفت عمل میں لائی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے "میڈیا ریگولیشن" پر وفاقی فرمان نمبر 55 کے تحت 2023 کے قانون پر مبنی فیصلہ نمبر 42 برائے 2025...
    لاہور: پنجاب پولیس کے بعد ٹریفک پولیس کی بھی یونیفارم تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا، جس کی ممکنہ نئی وردی کا عکس بھی سامنے آگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نئی یونیفارم کا خاکی رنگ تجویز کیا گیا ہے۔ نئے یونیفارم کا رنگ سردی اور گرمی سمیت تمام موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے منتخب کیا گیا۔ سن 2006 میں ٹریفک پولیس کی ازسر نو تشکیل کے بعد یونیفارم تبدیل نہیں کیا گیا تھا جبکہ پنجاب پولیس کا یونیفارم 2017 میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ آئی جی پنجاب ٹریفک پولیس نے وردی تبدیلی کی گزارشات وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی منظوری کے بعد یونیفارم تبدیلی کا عمل شروع کیا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف پروگرام کے تحت نافذ کیے جانے والے نیشنل فسکل پیکٹ (NFP) پر عملدرآمد کے لیے چاروں صوبوں کو اپنی کابینہ اور صوبائی اسمبلیوں سے منظوری لینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے تاکہ وہ یکم جولائی 2025 سے تمام اقسام کی سروسز پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) وصول کر سکیں اور منفی فہرست (Negative List) نوٹیفائی کر سکیں۔اس وقت سروسز پر جی ایس ٹی ایک مثبت فہرست (Positive List) کی بنیاد پر وصول کیا جا رہا ہے، مگر آئندہ مالی سال کے بجٹ سے اس نظام کو تبدیل کرتے ہوئے مثبت فہرست کی جگہ منفی فہرست کا نظام نافذ کیا جائے گا۔اسلام آباد کی حدود (ICT) میں جی ایس ٹی برائے سروسز...
      پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور پاکستانی سفارتی مشن کے قائد بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے منتخب اراکین (E10) کے سفیروں کے ساتھ پاکستانی وفد کے ہمراہ کافی مفید اور اہم تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں بھارت کی بڑھتی ہوئی اشتعال انگیزیوں کے سامنے پاکستان کے اصولی اور ذمہ دارانہ موقف سے انھیں آگاہ کیا گیا۔بلاول بھٹو نے اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اس حوالے سے کہا کہ ہم نے اپنے اس عہد کا اعادہ کیا کہ صبر و تحمل، سفارتکاری، بات چیت اور بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے اصولوں کی پابندی کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے اور سندھ طاس...
    خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس اہم پیش رفت پر افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ افغانستان اور روس کے درمیان سیاسی اور معاشی تعلقات کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے ماسکو کے لیے افغانستان کے سفیر کی نامزدگی منظور کرلی۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس اہم پیش رفت پر افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ افغانستان اور روس کے درمیان سیاسی اور معاشی تعلقات کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا، جو پہلے ہی پابندیوں کا شکار ہیں۔ روس نے رواں برس اپریل میں طالبان پر 2 دہائیوں سےعائد پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس...
    بھارت کے جارحانہ اقدامات اور یکطرفہ فیصلے خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں، چین اور پاکستان میں اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز نیو یارک (سب نیوز)پاکستان اور چین نے پرامن طریقے سے تنازعات کے حل، کثیر الجہتی تعاون، اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کی پاسداری، معاہدوں کے تقدس اور بین الاقوامی قوانین کے احترام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کے مستقل مندوب فو کانگ، نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اقوام متحدہ میں موجود پاکستانی پارلیمانی وفد سے ملاقات کی۔ملاقات میں بھارت کی حالیہ جارحیت کے بعد جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور خطے...
    پاکستان اور چین نے پرامن طریقے سے تنازعات کے حل، کثیر الجہتی تعاون، اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کی پاسداری، معاہدوں کے تقدس اور بین الاقوامی قوانین کے احترام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کے مستقل مندوب فو کانگ، نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اقوام متحدہ میں موجود پاکستانی پارلیمانی وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بھارت کی حالیہ جارحیت کے بعد جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی اشتعال انگیزی کے دوران چین کی غیر...
    اسکرین شاٹ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں موٹر سائیکل سوار پر تشدد کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان اور اس کی فیملی گھر چھوڑ کر چلی گئی۔موٹر سائیکل سوار نوجوان سدھیر رنچھوڑ لائن کا رہائشی ہے، واقعے کے وقت سدھیر اپنی بہن کلپنا کے ساتھ گھر جا رہا تھا، واقعے کے بعد سے متاثرہ خاندان کے فلیٹ پر تالا لگا ہوا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس میں موٹرسائیکل سوار کو بہنوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ کراچی: موٹر سائیکل سوار پر تشدد، عینی شاہد نے مقدمہ درج کروایا کراچی کے علاقے ڈیفنس میں موٹر سائیکل سوار کو بہنوں... ڈپٹی انسپکٹر...
    اسلام آباد: پاکستان کرپٹو کونسل نے ملک میں ڈیجیٹل فنانس اور کرپٹو ایکو سسٹم کی نگرانی اور ریگولیشن و مجوزہ قوانین کا جائزہ لینے کیلئے تکنیکی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ پیر کو وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقدہ پاکستان کرپٹو کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے آن لائن شرکت کی۔ اسٹیٹ بینک کے گورنر نے بھی اجلاس میں آن لائن شرکت کی جبکہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرمین، قانون و انصاف ڈویڑن کے سیکرٹری اور وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نقدی کے خلاف ’جنگ‘ کے اسٹریٹجک منصوبے کے تحت آئندہ بجٹ میں مختلف شعبوں بشمول ایندھن کی قیمتوں میں نقد اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے مختلف ٹیکس اور لین دین کی شرحیں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ان اہم ترین اقدامات میں سے ایک ہوگا جن کا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب حالیہ دنوں میں عندیہ دے چکے ہیں اور ممکنہ طور پر 10 جون کو بجٹ تقریر کے دوران اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے بھی ٹیکس کی شرح میں معمولی کمی (1 سے 1.5 فیصد) کا امکان ہے، وزیر اعظم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر پاکستان میں تعینات روس کے سفیر البرٹ پی خوریف کے اعزازمیں ظہرانہ دیا۔ گورنر نے سفیر کا استقبال کیا۔ ظہرانہ میں روسی سفارتخانہ کے سینئر سفارتکار بھی سفیرکے ہمراہ تھے۔پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے ظہرانہ میں روسی سفیر کا کرم متاثرین کیلئے امدادی سامان کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے دیئے گئے ظہرانہ میں دونوں ممالک کے درمیان شعبوں میں باہمی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا بالخصوص کرم متاثرین کیلئے بروقت امداد کی...
    ایکس (ٹوئٹر) میں بہت جلد ایک اور بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے۔ایکس کے ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایمز) کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ایکس کے مالک ایلون مسک نے ڈائریکٹ میسجز کی جگہ ایکس چیٹ کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ایکس چیٹ میں صارفین کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن، مخصوص وقت کے بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ ہو جانے والے میسجز، فائل شیئرنگ اور وائس/ آڈیو کالنگ جیسے فیچرز دستیاب ہوں گے۔ایک ایکس پوسٹ میں ایلون مسک نے ایکس چیٹ کے فیچرز کے بارے میں بتایا۔ ایلون مسک کی جانب سے ایکس چیٹ کے ذریعے ایکس کو واٹس ایپ، ٹیلیگرام اور سگنل جیسے میسجنگ پلیٹ فارمز کے مقابلے پر کھڑا کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نئے...
    گرینڈ الائنس ملازمین اتحاد نے تنخواہوں میں اضافے کے حق میں قلات پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگادیا، جہاں مظاہرین نے اپنی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ دہرایا ہے۔ قلات پریس کلب کے باہر اس بھو ک ہڑتالی کیمپ میں 3 اساتذہ کرام بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے، بھوک ہڑتالی ملازمین کا مطالبہ ہےکہ حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کرے کیونکہ شدید مہنگائی کی وجہ سے ملازمین کی گزر اوقات نہایت ہی مشکل ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جامعہ بلوچستان: 3 ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین 16دن سے سراپا احتجاج ملازمین کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس کا چارٹر آف ڈیمانڈ جلد از جلد منظور کیا جائے، شدید مہنگائی کی وجہ سے ملازمین...
    آسٹریلیا کے مایہ ناز آل راؤنڈر گلین میکسویل نے اچانک ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کی بڑی وجہ ان کا مسلسل زخمی ہوتا جسم اور 50 اوورز کے فارمیٹ میں بڑھتی جسمانی دشواریاں بنی ہیں۔ میکسویل نے انکشاف کیا کہ انہوں نے رواں برس لاہور میں چیمپیئنز ٹرافی کے دوران ایک سخت اور پتھریلے آؤٹ فیلڈ پر کھیلتے ہوئے محسوس کیا کہ اب ان کے جسم کی برداشت ختم ہو رہی ہے۔ اگلے میچ میں گیلی اور پھسلن والی آؤٹ فیلڈ پر فیلڈنگ کے بعد ان کے جسم کا ردعمل واضح کرچکا تھا کہ وہ 50 اوورز کی سختی کو مزید برداشت نہیں کرسکتے۔ میکسویل نے کہا کہ اگر کنڈیشنز مثالی...
    معروف اداکار دانش تیمور کے وائرل ’فِی الحال‘ بیان کی اصل حقیقت نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کی شیف نے بیان کر دی۔ رمضان المبارک میں نجی ٹی وی کی خصوصی رمضان نشریات میں معروف اداکار و میزبان دانش تیمور کا ایک متنازع بیان سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا تھا۔ دانش تیمور نے کہا تھا کہ مجھے چار شادیاں کرنے کی اجازت ہے، مگر فِی الحال میں نہیں کر رہا، وہ ایک الگ بات ہے۔ یہ جملہ جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور عوام کی بڑی تعداد نے اس بیان کو غیر سنجیدہ، غیر ذمہ دارانہ اور مذہب کو تفریح کےلیے استعمال کرنے کے مترادف قرار دیا، تاہم دانش تیمور نے بیان پر وضاحت...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    کرکٹ کے میدان میں جہاں ہر طرف شور و ہنگامہ ہوتا ہے، وہیں ایک ایسا لمحہ آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ معروف اداکارہ مریم نفیس نے اپنے ایک بیان سے مداحوں کو چونکا دیا، جب انہوں نے قومی کرکٹر اعظم خان سے اپنے انوکھے رشتے کا انکشاف کیا۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مریم نفیس پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ کے دوران اپنے ننھے بیٹے موسیٰ کو ساتھ لیے گراؤنڈ میں موجود تھیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے نہ صرف ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی حمایت کا اظہار کیا بلکہ کرکٹر اعظم خان سے اپنی گہری قربت کا بھی ذکر چھیڑ دیا۔ مریم نے خوش دلی اور اپنائیت کے ساتھ بتایا،...
    نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کیلئے بزنس اور مارکیٹنگ پلان تیار کیا جائے گا، جس کیلئے پی اے اے انتظامیہ نے ماہر کمپنیوں سے بڈز طلب کرلی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی انتظامیہ کا نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کیلئے بزنس اور مارکیٹنگ پلان تیار کیا جائے گا، جس کیلئے پی اے اے انتظامیہ نے ماہر کمپنیوں سے بڈز طلب کرلی ہیں۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کی جائے گی اور 5 سے 10 سال کا بہترین بزنس پلان بھی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیو...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار اور افغان ہم منصب امیر متقی نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان میں اپنے سفارتخانے کو سفیر کی سطح پراپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں افغانستان نے بھی گزشتہ روز اسلام آباد میں تعینات اپنے ناظم الامور کو سفیر کی سطح تک بڑھا دیا۔ترجمان نے بتایا کہ افغان وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے سفارتی تعلقات کو سفیر کی سطح تک بڑھانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور دوطرفہ تعلقات...
    خیبرپختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی کے تحت تمام سرکاری اسکولزکو فرنیچر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا،اس موقع پرعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں کوئی بھی بچہ فرش پر نہیں بیٹھے گا۔اگلے مالی سال میں تمام سرکاری ا سکولوں میں فرنیچر کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،سرکاری اسکولز میں بچوں کو فرنیچر، واش رومز اور پینے کا پانی فراہم کرنا ترجیح ہے۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے واضح کیا کہ سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بزنس اور مارکیٹنگ پلان تیار کرنے کا آغاز کردیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کےلیے بزنس اور مارکیٹنگ پلان تیار کیا جائے گا۔ پی اے اے انتظامیہ نے بزنس اور مارکیٹنگ پلان تیار کرنے کے لئے ماہر کمپنیوں سے بڈز طلب کرلیں۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کی جائے گی جبکہ 5 سے 10 سال کا  بہترین بزنس پلان تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی اسٹریٹیجک اہمیت کے پیش نظر بین الاقوامی سطح کا مارکیٹنگ اور بزنس پلان مرتب کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا...
    راولپنڈی، اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے بعد نئی سفری سہولت، لاہور میں پہلی ٹرام کب چلے گی؟ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرائے یکم جون سے بڑھا دیے ہیں، جس کے مطابق اب کرایہ 50 روپے سے بڑھ کر 100 روپے ہوگیا ہے۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ انتظامی اور مالی وجوہات کے باعث کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کے کرایوں میں اضافے کی خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم سی ڈی اے حکام نے اس کی تردید کردی تھی۔...
    فوٹو بشکریہ سی پیک ویب سائٹ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) انتظامیہ نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے  متعلق اہم اقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی اے اے کا کہنا ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کی جائے گی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق 5 سے 10 سال کا بہترین بزنس پلان تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی اے اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیو گوادر ایئر پورٹ کی اسٹریٹیجک اہمیت کے پیشِ نظر عالمی سطح کا مارکیٹنگ اور بزنس پلان بنایا جائے گا۔
    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 33 سالہ نوجوان فیصل الیاس کے اندھے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے مرکزی مجرم ارباب خلیل کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی، جب کہ دو شریک ملزمان معظم اختر اور فاروق اعظم کو دو، دو سال قید کی سزا سنائی گئی۔ فیصلے کے بعد مقتول کے ورثاء اور وکلاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدالت اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ، جو مستغیث مقدمہ کی پیروی کر رہی تھیں، نے بتایا کہ فیصل الیاس کو 18 ستمبر 2022ء کو اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن میں انتہائی خفیہ منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا۔ قتل کے بعد مقتول کی لاش...
    لاہور: پی آئی اے حکام نے لاہور سے پیرس کے درمیان سفر کرنے والوں کے لیے خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع پی آئی اے کے مطابق رواں ماہ لاہور اور پیرس کے درمیان کئی سالوں بعد دوبارہ سے فضائی سروس 18 جون سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ پیرس کے درمیان سفر کرنے والوں کو 15 فیصد کرایہ میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 22 مئی کو پی آئی اے نے لاہور سے پیرس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ہفتہ وار پرواز بدھ کے روز براہ راست روانہ ہوا کرے گی۔ پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کے لیے ہفتہ وار...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں ڈرینزکی بحالی، مینجمنٹ و اصلاحات کا جامع فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ محکمہ تحفظ ماحول اورضلعی انتظامیہ کو پنجاب ڈرین ایکٹ اورلوکل گورنمنٹ ایکٹ پر قانونی عملدرآمد کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب کے ڈرینز میں زہریلے پانی اور کیمیکل کے اخراج کی روک تھام کے لیے گرینڈ آپریشن شروع کرنے کی منظوری دی گئی، ماحولیاتی تحفظ کے تحت "پولیوٹرز پے" اصول کے تحت آلودگی پھیلانے والے اداروں سے نقصانات کا ازالہ وصول کیا جائے گا۔ ہڈیارہ ڈرین سمیت پنجاب کے تمام ڈرینز میں صنعتی و میونسپل فضلہ ڈالنے پربھی مکمل پابندی عائد ہے، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے کسی تیسرے ملک منتقلی کے منتظر تقریباً 44 ہزار افغان شہریوں کی منتقلی کی ڈیڈ لائن گزرنے کے ایک ماہ بعد پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی اخبارمیں شائع خبر کے مطابق یہ فیصلہ ہفتے کو وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت انسدادِ دہشت گردی کمیٹی اور ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں کیا گیا۔ حکومت پہلے ہی اعلان کر چکی تھی کہ اگر ممکنہ میزبان ممالک نے ان افغان پناہ گزینوں کو 30 اپریل تک منتقل نہ کیا تو انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا، واضح رہے کہ طالبان کے اگست 2021 میں افغانستان میں دوبارہ اقتدار سنبھالنے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 جون 2025ء) امریکہ کے ریپبلکن لیڈر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال جنوری میں دوبارہ سے امریکی صدارتی عہدے پر فائز ہوتے ہی انتہائی جارحانہ انداز میں عالمی معیشت کو متزلزل کر دینے والی اقتصادی پالیسیاں اپناتے ہوئے مالیاتی منڈیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ٹرمپ نے ٹیرفس کو غیر معمولی حد تک بڑھاتے ہوئے دنیا بھر کی مالیاتی اور تجارتی منڈیوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ چند اہم پیش رفت کی ٹائم لائن یکم فروری ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا کی زیادہ تر مصنوعات پر 25 فیصد اور چین پر 10 فیصد اضافی ڈیوٹی لگانے کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یہ ممالک فینٹینیل نامی منشیات اور غیر قانونی تارکین...
    پاکستان اور افغانستان سفارتی تعلقات کر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت پاکستان نے کابل میں اپنے ناظم الامور  عبد الرحمان نظامانی کو کو سفیر کے درجے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے ناظم الامور بطور سفیر کل سے اپنی زمہ داریوں کا چارج سنبھالیں گے۔ سفیروں کی تعیناتی کے بعد دونوں ممالک کے سفارتکاروں اور سٹاف  میں بھی اضافہ کیا جائے گا ، یہ فیصلہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے، معیشت، سلامتی، انسداد دہشتگردی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرے گا، یہ فیصلہ دونوں...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی اور ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کا تیسرا اہم ترین  اجلاس ہوا۔ اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نادرا ایگزٹ پوائنٹس پر لائیو ڈیٹا ویریفیکشن کی سہولت فراہم کرے گا۔ تمام اداروں کو ملکر ون ڈاکیومنٹ سسٹم کو مکمل طور پر نافذ کرنا ہوگا، ملک سے غیر قانونی سپیکٹرم کے خاتمے کیلئے وفاقی و صوبائی اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ بھکاری مافیا ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے ان سے سختی سے نمٹا...
    —فائل فوٹو نوشہرو فیروز میں سابق ایس ایچ او ہالانی سمیت 10 اہلکاروں کے خلاف ہالانی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔نوشہرو فیروز پولیس کے مطابق مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج کنڈیارو کے حکم پر درج کیا گیا ہے۔یہ مقدمہ خاتون مومل ہالیپوٹو کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے ایس ایچ او،انچارج انوسٹی گیشن نشترکالونی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم مقدمے کے متن کے مطابق 19مارچ کو ایس ایچ او اور اہلکار گھر میں بغیر وارنٹ داخل ہوئے۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اہلکار زیورات اور رقم لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔مقدمے کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیٹے اور شوہر کو غیر قانونی طور پر گھر سے گرفتار کیا...
    افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی اور پاکستانی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو بشکریہ اے ایف پی کابل اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات میں بہتری کی علامت کے طور پر دونوں ہمسایہ ممالک نے ایک دوسرے کے دارالحکومتوں میں سفاتخانوں کو سفیر کی سطح پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ بیجنگ میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارتکاروں کی ملاقات کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔افغان وزارت خارجہ کے بیان کہا گیا ہے کہ افغانستان پاکستان کے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک بڑھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔وزارت خارجہ کے مطابق کے اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کی حیثیت کو سفیر کے درجے تک بڑھایا جائے گا۔افغان وزارتِ خارجہ نے سوشل میڈیا...
    افغانستان نے پاکستان کے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک بڑھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان میں اپنے سفارتی مشن کو سفیر کے درجے تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روز نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان میں اپنے سفارتخانے کو سفیرکی سطح پراپ گریڈکرنے کا اعلان کیا تھا، جس کا افغانستان کی عبوری حکومت نے خیرمقدم کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا افغانستان کے لیے ناظم الامور کو سفیر کے عہدے پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ افغان وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کی حیثیت کو سفیر کا درجہ دے دیا جائے گا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے ملک بھر کی موٹر ویز پر 100 فیصد ایم-ٹیگ نظام کے نفاذ کے سلسلے میں ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے نان ایم-ٹیگ (Non-M-Tag) اور کم بیلنس رکھنے والی گاڑیوں پر اضافی ٹول ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، 1 جون 2025 سے ایسی تمام گاڑیوں سے اصل ٹول شرح سے 50 فیصد زائد وصول کیا جائے گا جبکہ کم از کم اضافی چارجز کی حد 50 روپے مقرر کی گئی ہے۔یہ فیصلہ "مجاز اتھارٹی" کی منظوری سے کیا گیا ہے تاکہ ایم-ٹیگ کے نظام کو مؤثر اور مکمل طور پر نافذ کیا جا سکے جس کا مقصد ٹول وصولی میں شفافیت، تیز رفتاری...
    ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 31-05-2025 اسلام ٹائم وی لاگ Shifting Power: Pakistan-Iran Alliance & Middle East Resistance on the Rise   پاکستان کی ایران کے پرامن جوہری پروگرام  کی حمایت سے امریکہ پریشان؟   یمن کےجوابی وارسے اسرائیل بد حواس؟ کیا پاکستان امریکی چنگل سے نکلنے جا رہا ہے؟ کیا خطے میں طاقت کا توازن بدلنے لگا ہے؟ ہفتہ وار پروگرام: وی لاگ وی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 ) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر آئینی بنچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کردی، نظر ثانی درخواست میں وفاق اور چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے. جسٹس جواد ایس خواجہ نے سپریم کورٹ میں دائرکردہ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے آرمی ایکٹ کی شق 2 ون ڈی اور 59 فور کو کالعدم قرار دیا تھا، 5 رکنی بنچ نے فیصلہ دیا کہ 9 اور 10 مئی حملوں کے ملزمان...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 )برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پانی کوئی ہتھیار نہیں بلکہ مشترکہ وسیلہ ہے ،پاکستان کےلئے لائف لائن کو نقصان پہنچانا ناصرف ہماری معیشت اور عوام بلکہ علاقائی امن کے لئے بھی خطرہ ہے، بھارت ایک ذمہ دار عالمی رکن کے طور پر اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھا ئے اور معاہدے کے تحت وعدوں کی پاسداری کرے .(جاری ہے) ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پا کستان ہائی کمیشن لندن میں منعقد ہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا لندن میں برطانوی، پاکستانی وکلا نے پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور سندھ طاس معاہدے سے بھارت کی جانب سے یکطرفہ دستبرداری کی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہاؤسنگ سیکٹر سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے بھر میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی ریگولرائزیشن کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں اس عمل کے لیے واضح میکانزم، مؤثر ریگولیشن اور جدید ڈیجیٹل نظام پر تفصیلی غور کیا گیا وزیراعلیٰ نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن کے لیے درکار غیر ضروری این او سی ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پراسیس کو آسان اور مؤثر بنایا جائے تاکہ عام شہری کو ریلیف ملے اجلاس میں غیر قانونی سوسائٹیز کے مسئلے کے مستقل حل کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا وزیراعلیٰ نے اس بات پر...