2025-11-03@09:36:14 GMT
تلاش کی گنتی: 4991

«فیصد عمل کیا»:

(نئی خبر)
    لاہور: پنجاب حکومت نے امن و امان سے متعلق غیر معمولی اجلاس میں افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت غیر قانونی افغان باشندوں کا ریئل ٹائم ڈیٹا تیار کرے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی تارکین وطن کے لیے وہسِل بلوئر سسٹم متعارف کروایا جائے گا اور اطلاع دینے والے کا نام مکمل رازداری میں رکھا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے غیر قانونی رہائشیوں اور ان کے کاروبار کے خلاف کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ غیر قانونی غیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں ریاستی رِٹ کے قیام اور امن و امان کی بحالی کے لیے غیر معمولی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے انتہا پسند مذہبی جماعت پر پابندی کی سفارش وفاقی حکومت کو بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔یہ فیصلہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے  اجلاس میں کیا گیا، جس میں صوبائی وزرا، اعلیٰ افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں طے پایا کہ صوبے میں نفرت انگیز تقاریر، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ جن عناصر نے حالیہ واقعات میں پولیس افسران کی شہادت یا سرکاری املاک کی تباہی میں کردار ادا...
     پنجاب حکومت نے انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان پر غیر معمولی اجلاس ہواجس میں متعدد فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا، پولیس افسران کی شہادت اور املاک کی تباہی میں ملوث افراد پر دہشت گردی کے مقدمات چلیں گے۔پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا کہ انتہا پسندی میں ملوث جماعت کی قیادت کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا، جائیدادیں اور اثاثے محکمہ اوقاف کے حوالے ہوں گے، ان کے پوسٹرز، بینرز اور اشتہارات پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی، جبکہ بینک...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ غیر قانونی افغان باشندوں کا رئیل ٹائم ڈیٹا تیار  کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ۔ اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے غیرقانونی رہائشیوں اور ان کے کاروباروں کے خلاف کومبنگ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے جب کہ غیرقانونی غیرملکی باشندوں کو وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق فوری ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی...
    لاہور: پنجاب حکومت نے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے غیر معمولی اور تاریخی فیصلے کر لیے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرے گی۔ پنجاب میں نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس افسران کی شہادت اور سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔ انتہا پسند جماعت کی قیادت کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا...
    ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی (ای پی زی اے) کے چیئرمین اللہ دِنو خواجہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ ذاتی اور پیشہ ورانہ وجوہات کی بنا پر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ڈی پی ورلڈ کا دبئی میں ’زیرو کاسٹ ایکسپورٹ مارٹ‘ قائم کرنے کا معاہدہ‘ اللہ دِنو خواجہ نے اپنا استعفیٰ وفاقی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکریٹری وزارتِ صنعت و پیداوار کو تحریری طور پر ارسال کیا، جس میں انہوں نے عہدہ چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ ذمہ داری نبھانے پر اظہارِ تشکر اپنے استعفے میں اللہ دِنو خواجہ نے کہا کہ انہیں اس عہدے پر خدمات انجام دینے اور پاکستان کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی ترقی میں حصہ ڈالنے کا موقع...
    بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے غیرجانبدار تحریک (NAM) کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ باہمی اتحاد کو فروغ دیتے ہوئے فیصلہ سازی کے عمل میں اصلاحات لائیں تاکہ مشترکہ کمزوریوں کا بہتر طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔ یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں منعقدہ غیرجانبدار تحریک کے 19ویں وزارتی وسط مدتی اجلاس کے اجلاسِ عام سے خطاب کرتے ہوئے توحید حسین نے کہا کہ گزشتہ سال کی عوامی بغاوت کے بعد بنگلہ دیش کے عوام نے ادارہ جاتی اصلاحات، حقوق کے تحفظ اور احتساب کے فروغ کے عزم کی تجدید کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کو پاکستان اور بھارت سے کیسا تعلق رکھنا چاہیے؟ کارکنوں نے اپنی جماعتوں کو بے نقاب...
    مصنوعی ذہانت کے میدان میں معروف کمپنی اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی مقبول چیٹ بوٹ ChatGPT میں بالغ صارفین کے لیے اختیاری ایڈلٹ مواد (Erotica) شامل کرنے جا رہی ہے۔ کمپنی کے سی ای او سام آلٹمین کے مطابق یہ نیا فیچر دسمبر 2025 سے متعارف کرایا جائے گا تاہم یہ صرف شناخت شدہ بالغ صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ سام آلٹمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ دسمبر میں جب ہم عمر کی تصدیق کا نظام مکمل طور پر نافذ کر لیں گے تو ہم اپنے اصول بالغ صارفین کو بالغوں کی طرح ٹریٹ کریں کے تحت بالغوں کے لیے مزید اختیارات متعارف کروائیں گے جن...
    اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر  قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے  امریکہ کی قائم مقام سفیر نٹالی اے۔ بیکر نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان زرعی تجارت کے فروغ اور زراعت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے امریکی سفیر اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت، غذائی تحفظ اور تحقیقی شعبوں میں دیرینہ اور قابلِ قدر شراکت داری موجود ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ پاکستان کے زرعی ترقیاتی سفر کا ایک اہم شراکت دار رہا ہے، جس نے مختلف منصوبوں، تکنیکی تعاون اور تحقیقی روابط کے ذریعے اس شعبے میں...
    گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے کے مطابق، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ پاکستانی عوام کے لیے باعثِ فخر قرار پایا ہے۔ عوامی رائے جاننے کے اس سروے میں 90 فیصد پاکستانیوں نے اس معاہدے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ: 79 فیصد شہری سعودی عرب کے دفاع کے لیےپاک فوج کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔ 84 فیصد عوام نے کہا کہ اگر مستقبل میں سعودی عرب کو دفاعی مدد کی ضرورت پیش آئے، تو وہ پاک فوج کی کارروائیوں کی حمایت کریں گے۔ جب لوگوں سے پوچھا گیا کہ اس دفاعی معاہدے سے پاکستان کو کیا فوائد حاصل ہو سکتے ہیں، تو مختلف مثبت آراء سامنے...
    مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 2 فیصد تک کا مزیداضافہ کر دیا گیا، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر کے لیے قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کےسسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.22 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے. جس کے بعد سوئی ناردرن کےلیے ایل این جی کی نئی قیمت 12.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔اسی طرح سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 11.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے-اس سے قبل اوگرا نے ستمبر کے...
    وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی درخواست پر سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دو طرفہ تعمیری بات چیت سے مسئلے کا مثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کی قیادت میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کی قیادت میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اہم ملاقات کی، جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی حلف برداری کی تقریب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات میں اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، سابق گورنر شاہ فرمان خان اور تحریک انصاف پنجاب کے رہنما شوکت بسرا بھی شریک تھے۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں آئینی امور، حلف برداری کے انتظامات اور صوبائی حکومت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی (ف) کی درخواست مسترد کر دی۔درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کے پاس دو راستے ہیں: یا تو درخواست واپس لیں یا ہم اس پر فیصلہ سنا دیتے ہیں۔ جے یو آئی (ف) کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت میرٹ پر فیصلہ کرے، جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جے یو آئی (ف) کی درخواست خارج کر دی۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے مؤقف اپنایا کہ صوبہ اس وقت بغیر وزیراعلیٰ کے چل رہا ہے، اور چیف جسٹس کے احکامات کو نظرانداز...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف درخواست خارج  کر دی گئی،جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کو چیلنج کیا تھا۔ قبل ازیں پشاورہائیکورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ گورنر نے کہا ہے آج نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے ،عدالت نے کہا ہمیں پتہ ہے لیکن درخواست گزار کے وکیل کو سنتے ہیں، وہ کیا کہتے ہیں۔ نیٹ میٹرنگ 6 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی،نیٹ میٹرنگ لوڈ سے سسٹم کے استحکام کو خطرہ ہے: سیکرٹری پاور وکیل درخواست...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور میں مذہبی جماعت کے حالیہ پرتشدد احتجاج کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لے لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق لاہور سے مریدکے تک ہونے والے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ، تشدد اور قانون شکنی میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے جیوفینسنگ اور سی سی ٹی وی فوٹیجز سے مدد لی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف مقدمات میں اب تک 253 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جب کہ مزید گرفتاریوں کے لیے ڈیجیٹل شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق موبائل فارنزک کے ذریعے توڑ پھوڑ میں ملوث مظاہرین کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ گرفتار افراد کے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) تحریکِ لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کے خلاف منی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات شروع کر دی گئیں، گھر سے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور زیورات برآمد ہونے کے بعد حکام نے تحقیقات کے دائرے کو وسیع کرتے ہوئے سعد رضوی اور ددیگر اہل خانہ کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ تنظیم کے نام پر کتنی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد حاصل کی گئی ہے۔(جاری ہے) میڈیا رپورٹ میں ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو گھر سے بڑی مقدار میں غیر ملکی کرنسی، سونا...
    پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں آئینی ماہر سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آئینی عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد اس کی منظوری کا کوئی تصور نہیں ہوتا، استعفیٰ دینے کے لمحے سے ہی وہ مؤثر ہو جاتا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے خود اسمبلی فلور پر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا، اور چیف جسٹس نے اپنے حکم نامے میں بھی یہ بات واضح کی ہے کہ انہوں نے استعفیٰ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب گورنر بھی اس بات پر مطمئن ہیں اور آج نئے وزیراعلیٰ حلف...
    بھارت میں جنگلی ہاتھیوں کی آبادی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ حکومت کے ایک تازہ سروے کے مطابق ملک میں ہاتھیوں کی تعداد پچھلے تخمینے کے مقابلے میں تقریباً ایک چوتھائی کم ہو گئی ہے۔ جنگلی حیات کے سرکاری ادارے وائلڈ لائف انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں جنگلی ہاتھیوں کی موجودہ تعداد 22 ہزار 446 ہے، جو 2017 میں لگائے گئے 29 ہزار 964 کے تخمینے سے تقریباً 25 فیصد کم ہے۔ یہ بھی پڑھیے: زخمی ہاتھی نے گاؤں میں مچائی دھوم، دکانیں اور سڑکیں متاثر یہ سروے جدید ڈی این اے تجزیاتی نظام کے تحت کیا گیا، جس میں 21 ہزار سے زائد گوبر کے نمونوں کا جینیاتی تجزیہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی تازہ رپورٹ ’’ورلڈ اکنامک آؤٹ لک‘‘ میں پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3.6 فیصد ظاہر کی ہے، تاہم ادارے کا کہنا ہے کہ یہ تخمینہ ابتدائی نوعیت کا ہے اور حالیہ سیلاب کے اثرات کو ابھی اس میں شامل نہیں کیا گیا۔رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان کو آئندہ مہینوں میں معاشی چیلنجز کا سامنا رہے گا، بالخصوص زرعی پیداوار میں کمی، سیلابی نقصانات اور مالیاتی دباؤ کی وجہ سے یہ شرح مزید کم ہو سکتی ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق، افراطِ زر کی شرح موجودہ تخمینے میں 6 فیصد بتائی گئی ہے، مگر مہنگائی کا دباؤ برقرار رہے گا کیونکہ خوراک اور توانائی کی...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کیخلاف جے یو آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ گورنر نے کہا ہے آج نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے ،عدالت نے کہا ہمیں پتہ ہے لیکن درخواست گزار کے وکیل کو سنتے ہیں، وہ کیا کہتے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوتا ہے،کابینہ کو ابھی تک ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا۔ سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے جسٹس...
    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اگست 2025 کے لیے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (FCA) کے تحت 8 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اضافہ اکتوبر کے بلوں میں شامل کیا جائے گا۔ نیپرا کی جانب سے منگل کے روز جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ایڈجسٹمنٹ پورے ملک کے صارفین پر لاگو ہوگی، جس میں کے-الیکٹرک کے صارفین بھی شامل ہیں۔ اتھارٹی نے وضاحت کی کہ اضافہ حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق کیا گیا ہے۔ سی پی پی اے کی 19 پیسے اضافے کی درخواست مسترد سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے اگست کے لیے 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی، تاہم نیپرا نے مکمل اضافہ منظور کرنے کے بجائے صرف 8...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبہ خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے پر سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طنز کا نشانہ نبا ڈالا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی چھوٹی سی خواہش کیا ہے؟ وہ یہ کہ اسٹیبلشمنٹ تحریک انصاف کے ممبر اْنہیں توڑ کر دے تاکہ وہ اپنے بھائی کو وزیر اعلیٰ بنا سکیں لیکن ایک بندہ بھی نہیں ٹوٹا، 26ویں ترمیم ہو یا مشرف کا ایل ایف او ہو، ہر موقع پر مولانا حلوہ کھانے کے لیے فوراً تیار ہو...
    چین نے حال ہی میں ایک نئی ویزا کیٹیگری متعارف کروائی ہے جسے ‘کے ویزا’ (K Visa) کہا جاتا ہے۔ یہ ویزا خاص طور پر سائنس، ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ اور ریاضی کے شعبوں میں مہارت رکھنے والے نوجوان کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ اقدام چین کی معیشت کو مضبوط بنانے اور عالمی سطح پر ہنرمند افراد کو راغب کرنے کی کوشش ہے۔ یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں نوکریوں کے نئے مواقع، اہم شعبوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان واضح رہے کہ ’کے ویزا‘ 1 اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہو چکا ہے اور اسے چین کی وزارت خارجہ اور اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسپرٹ افیئرز کی جانب سے شروع کیا گیا ہے۔...
    اسلام آباد: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری، مساوات اور وقار کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفید چھڑی صرف ایک آلہ نہیں بلکہ ہمت، اعتماد اور خودانحصاری کی علامت ہے۔ صدرِ مملکت نے زور دیا کہ ایک جامع، مساوی اور باہمی تعاون پر مبنی معاشرہ ہی ترقی یافتہ قوم کی پہچان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بصارت سے محروم اور دیگر معذور افراد کو تعلیم، روزگار اور زندگی کے دیگر شعبوں میں مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ محبت، احترام اور...
    آفتاب احمد خانزادہ رومی کہتے ہیں، ”اگر آپ کے دل میں روشنی ہوگی تو آپ اپنے گھر کا راستہ تلاش کر لیں گے”۔ چارلس بوکوسکی اپنی نظم میں لکھتے ہیں، ”کوئی بھی آپ کو نہیں بچا سکتا سوائے آپ کے۔ آپ کو بار بار تقریباً ناممکن حالات میں ڈالا جائے گا۔ کیا آپ ایسا بننا چاہتے ہیں؟ بے چہرہ، بے دماغ، بے دل وجود، کیا تم موت سے پہلے موت کا تجربہ کرنا چاہتے ہو؟ آپ کو کوئی نہیں بچا سکتا سوائے آپ کے اور آپ بچانے کے قابل ہیں۔ یہ ایک ایسی جنگ ہے جو آسانی سے نہیں جیتی جاتی لیکن اگر کوئی چیز جیتنے کے قابل ہے تو یہ ہے۔ اس کے بارے میں سوچو، اپنے آپ کو...
    بالی ووڈ کے جونیئر بچن کہلائے جانے والے ابھیشیک بچن نے بالآخر 25 سالہ فلمی سفر کے بعد وہ کارنامہ سرانجام دے دیا جس کا انتظار نہ صرف انہیں بلکہ ان کے مداحوں کو بھی برسوں سے تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشک بچن نے پہلا فلم فیئر ایوارڈ برائے بہترین اداکار حاصل کرلیا۔ یہ ایوارڈ انھیں 2024 کی فلم "I Want To Talk” میں بھرپور کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔ یہ ایک سچی کہانی پر مبنی فلم ہے۔ جس میں ابھیشیک بچن نے کینسر سے جنگ جیتنے والے شخص کردار ادا کیا ہے جس کی اپنی بیوی علیحدگی ہے اور بیٹی بھی اسے اچھا نہیں سمجھتی۔ فلم “I Want To Talk” ایک ایسے شخص کی اپنے آپ سے جنگ کی کہانی ہے جس میں وہ...
    نیویارک: پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن برائے لیبیا (UNSMIL) پر بریفنگ کے دوران لیبیا کی خودمختاری، قومی وحدت اور شفاف سیاسی عمل کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستان کے نگران مستقل مندوب برائے اقوامِ متحدہ، سفیر عثمان اقبال جدون نے کہا کہ پاکستان ایک لیبیا کی قیادت اور ملکیت پر مبنی روڈ میپ کو استحکام کی ضمانت سمجھتا ہے اور اس حوالے سے مشن کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کی حمایت کرتا ہے۔ سفیر عثمان نے اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ ہنّا ٹیٹے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ لیبیا میں امن، قومی مفاہمت اور سیاسی استحکام کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی نے محمد جاوید بلوانی، ضیاء العار فین اور فیصل خلیل احمد کے بطور صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے عہدوں سے استعفے باضابطہ طور پر منظور کر لیے۔ ان کے استعفے سیکریٹری جنرل کو موصول ہونے کے بعد اس مقصد کے لیے طلب کردہ ہنگامی اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی نے منظوری دی۔ بعد ازاں، ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں 2024–26 کی مدتِ کار کے بقیہ عرصے کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اس اجلاس میں محمد ریحان حنیف کو متفقہ طور پر صدر، محمد رضا کو سینئر نائب صدر اور محمد عارف لاکھانی کو نائب صدر...
    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی فرار ہیں اور جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کامران نے انکشاف کیا کہ حالیہ مظاہروں کے دوران مشتعل مظاہرین کے تشدد سے 60 پولیس اہلکار مستقل طور پر معذور ہو چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی سے متعلق فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز انہوں نے کہاکہ مظاہرین کی جانب سے شاہدرہ پل کے قریب پولیس پر سیدھی فائرنگ کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ اگر سعد رضوی کو گولی لگی ہے تو اس کے شواہد پیش کیے جائیں تاکہ قانون کے مطابق کارروائی...
    پنجاب میں سنہ 2022 اور خیبرپختونخوا میں سنہ 2025 کے دوران وزیر اعلیٰ کے حلف کے حوالے سے کافی مماثلت ہے۔ دونوں میں صوبوں میں آئینی تقاضوں کی آڑ میں تاخیری حربے استعمال ہوئے اور پنجاب میں انتخاب کو ’متنازع‘ کہا گیا جبکہ کے پی میں استعفیٰ کو ’جعلی دستخط‘ کا مسئلہ بنایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا کل شام 4 بجے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں، پشاور ہائیکورٹ کا حکم دونوں صوبوں میں  پاکستان تحریک انصاف مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ مقابلہ کرتی ہوئی نظر آئی۔ آئین کے آرٹیکل 130(3) کے تحت 48 گھنٹوں میں  وزیر اعلیٰ کا حلف لینا لازمی ہے۔ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے مستعفی ہونے والے سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ غیر آئینی قرار...
    پنجاب کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی سسٹم ختم کر کے مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے تمام ٹال پلازوں پر پرچی سسٹم ختم کر کے ان کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 38 الیکٹرانک ٹال پلازوں پر موٹروے طرز پرون ایپ ون سسٹم رائج ہو گا۔ اجلاس میں صوبہ بھر میں سی اینڈ ڈبلیو اور ایل ڈی اے پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔5 بڑے روڈز کی تعمیر ومرمت اور بحالی کے لیے پبلک پرائیویٹ اشتراک کار کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں ای ٹینڈرنگ کے ذریعے 40 ارب روپے کی بچت کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : گورنر  خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہےکہ میں نےکبھی نہیں کہا  کہ  حلف نہیں لوں گا، ہمیشہ کہا ہے آئین  اور قانون  پر عمل کروں گا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آج خیبرپختونخوا پہنچ جاؤں گا،  وزیر اعلیٰ سندھ سے طیارے کے لیے درخواست کی ہے۔گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ میرا جواب ہائی کورٹ میں جمع  ہوچکا ہے، میرا جو  آئینی فرض ہے  وہ ادا کروں گا۔خیال رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو کل (بدھ) تک نومنتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینےکا حکم دے دیا ہے۔ ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی
    آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید نے استعفی دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز مظفرآباد (آئی پی ایس ) وزیر اطلاعات آزادکشمیر مظہر سعید شاہ نے اپنی وزارت استعفی دے دیا۔ مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مظہرسعید شاہ نے وزیر اطلاعات آزادکشمیر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ناگزیر وجوہات کی بنا پر استعفی دے رہا ہوں اور تعاون کرنے پر تمام صحافیوں اور وزارت اطلاعات کے عملے کا شکر گزار ہوں۔ پیرمظہر شاہ کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص سمیت ہرطرح کے معاملات میں اللہ نے ہمیں سرخرو کیا، قومی معاملات اور عوامی مفادات کیمطابق اپنی خدمات پیش کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ...
    پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے معاملے پر دائر درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ عدالت میں سماعت کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی کی نمائندگی کرنے والے وکیل عامر جاوید ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ گورنر نے پیغام دیا ہے کہ اگر صوبائی حکومت جہاز بھیج دے تو وہ فوری طور پر واپس آجائیں گے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ جہاز کا انتظام کرلیں۔ جس پر ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے برجستہ جواب دیا کہ اب تو وزیراعلیٰ نہیں ہیں، کس سے کہیں کہ جہاز کا بندوبست کرے؟ ۔ سلمان اکرم راجا نے عدالت کو بتایا...
    —فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے استعفے اور نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کے معاملے پر گورنر کے پی نے اپنا جواب پشاور ہائی کورٹ میں جمع کرانے کے لیے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھیج دیا۔گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے استعفے کی منظوری کا انتظار کیوں نہیں کیا گیا؟ جب وزیراعلیٰ کا عہدہ خالی ہی نہیں ہوا تو دوسرا وزیراعلیٰ کیسے منتخب ہو سکتا ہے؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے ذریعے پشاور ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں گورنر کے پی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت استعفیٰ وصول کرنے والے کو دیکھنا ہوتا ہے کہ استعفیٰ اصلی ہے کہ نہیں۔ نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ دوران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میٹا ایک ایسی کمپنی ہے جو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں مسلسل نئے فیچرز شامل کرنے کا رجحان رکھتی ہے۔اسی سلسلے میں اب فیس بک میں ایک نیا فیچر شامل کیا جا رہا ہے جس کا مقصد لوگوں کے لیے ملازمتوں کی تلاش کو آسان بنانا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فیچر بالکل نیا نہیں بلکہ 2017 میں پہلی بار متعارف کرایا گیا تھا، تاہم اسے 2022 میں بند کر دیا گیا تھا۔ اب ایک بار پھر اسے فیس بک کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔“لوکل جابز” کے نام سے یہ فیچر فیس بک کے مارکیٹ پلیس سیکشن میں ایک الگ ٹیب کی صورت میں موجود ہوگا، جبکہ یہ گروپس اور بزنس پیجز پر بھی دستیاب...
    آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات مظہر سعید نے استعفیٰ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز مظفرآباد (آئی پی ایس) وزیر اطلاعات آزادکشمیر مظہر سعید شاہ نے اپنی وزارت استعفیٰ دے دیا۔مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مظہرسعید شاہ نے وزیر اطلاعات آزادکشمیر کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ میں ناگزیر وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے رہا ہوں اور تعاون کرنے پر تمام صحافیوں اور وزارت اطلاعات کے عملے کا شکر گزار ہوں۔پیرمظہر شاہ کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص سمیت ہرطرح کے معاملات میں اللہ نے ہمیں سرخرو کیا، قومی معاملات اور عوامی مفادات کےمطابق اپنی خدمات پیش کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے 45 ممالک کے سامنے...
    پشاور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ peshawar high court WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز پشاور: (آئی پی ایس) پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیرِاعلیٰ کی حلف برداری میں تاخیر سے متعلق پاکستان تحریکِ انصاف کی آرٹیکل 255 کے تحت دائر آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی، جس دوران عدالت نے متعدد بار گورنر خیبرپختونخوا کے مؤقف پر استفسار کیا۔ سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ میں یہ بتائیں کہ گورنر نے اس حوالے...
    —فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔دوران سماعت چیف جسٹس نے پوچھا کہ گورنر نے رضامندی ظاہر کی ہے حلف برداری کے لیے یا نہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ گورنر کو آنے دیں، وہ فیصلہ کریں گے۔ محمد سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخبعلی امین گنڈاپور ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز محمد سہیل آفریدی خبیر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے جبکہ اپوزیشن نے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا تھا۔خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ہوا تھا۔ جس میں سہیل آفریدی کو 90...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے کل اسمبلی فلور پر استعفیٰ کا اعتراف کیا، علی امین گنڈاپور نے سب سے پہلے سہیل آفریدی کوووٹ دیا، گورنر نے دستخط پر اعتراض کیا، جب علی امین گنڈاپور نے خود تسلیم کرلیا تو دستخط کی بات ہی نہیں رہی،چیف جسٹس اپنے اختیارات کااستعمال کریں،اب وقت کی ضرورت ہے کہ وزیراعلیٰ حلف لے اور صوبہ چلائے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ گورنر نے حلف کے...
    کراچی ٹریفک پولیس نے چنگچی رکشہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی اور ایک رکشے میں پانچ سے زائد مسافروں پر پابندی جبکہ ڈبل پارکنگ، تیز رفتاری اور ون وے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں ٹریفک حکام اور ٹرانسپورٹرز نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین سے مکمل آگاہی دی جائے گی تاکہ حادثات اور خلاف ورزیوں میں کمی لائی جا سکے۔شہر بھر میں ڈبل پارکنگ، غلط پارکنگ، تیز رفتاری اور ون وے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ فیس لیس ای چالان سسٹم کے تحت بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ٹرانسپورٹرز...
    سسٹم کے ذریعے ہائی پروفائل افراد، تنظیموں اور ممالک کی ڈیجیٹل پروفائلنگ ممکن ہوگی۔ عالمی خطوں، موضوعات اور اہم واقعات کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔ سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پروفائلنگ سسٹم پنجاب انٹیلی جنس فیوژن اور تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا حصہ ہو گا۔ جدید سسٹم دہشت گردی، منظم جرائم اور ڈیجیٹل خطرات کی نشاندہی میں مدد دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبے میں امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے تدارک کیلئے پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ڈیجیٹل پروفائلنگ سسٹم قائم کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل پروفائلنگ سسٹم پر 33 کروڑ روپے سے زائد لاگت کا تخمینہ لگا لیا گیا ہے۔ 20 کروڑ 44 لاکھ روپے کی لاگت سے پہلا...
     سعید احمد:ایران ائیر  نےپاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کے آغاز کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایران نے مشہد سے لاہور کے مابین پرواز کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے،ایران ائیر لاہور کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی۔ پروازوں کا آغاز 29 اکتوبر سے کیا جائے گا۔
      شاہدسپرا:لیسکو نےتعمیراتی وترقیاتی منصوبوں کی بنیادپرمختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بندکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ شہرمیں بجلی کےترقیاتی وتعمیراتی کاموں کیلئےشٹ ڈاؤن دینےکی منظوری دیدی گئی,لیسکو کا15اکتوبرسےشٹ ڈاؤن منظورکرکےترقیاتی وتعمیراتی کاموں کاشیڈول جاری کر دیا ہے،ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں 6سے 8گھنٹے بجلی بند ہو گی۔  جاری کردہ شیڈول   کےمطابق گرڈسٹیشنز اور الیون کے وی فیڈرز کو بند کر کے کام کیا جائےگا،صبح 7سے لیکر دوپہر 2 بجے تک بجلی بند کرنے کا شیڈول بنایا جائےگا،شٹ ڈاؤن کے دوران درختوں کی کٹائی، ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن کی جائےگی،بجلی کی کمزور کیبلز اور ٹرانسفارمرز کے جمپرز کو مضبوط بنایا جائےگا۔ سردیوں کی آمد ہوتے ہی مرغی اور انڈے مہنگے سسٹم اپگریڈیشن سےآئندہ سال موسم گرمامیں بلا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے لیے دائر درخواست پر کچھ دیر بعد سماعت ہو گی، جبکہ اپوزیشن نے سہیل آفریدی کے انتخاب کے عمل کو ہی چیلنج کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے نوجوان رکن محمد سہیل خان آفریدی اپوزیشن کے بائیکاٹ کے بعد 90 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہوئے۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے انتخاب کے بعد نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف کے لیے گورنر خیبر پختونخوا کو خط لکھا تھا۔ تاہم پی ٹی آئی نے گورنر پر تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ وزیراعلیٰ سے فوری طور پر حلف لیا...
    فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما لطف الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطف الرحمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر قانونی طور پر ہوا ہے، پچھلے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، پتا نہیں ان کو کیوں جلدی ہے۔لطف الرحمان نے کہا کہ گورنر نے علی امین گنڈاپور کو تصدیق کے لیے بلایا ہے، نئے وزیراعلیٰ کے آنے تک پرانا وزیراعلیٰ تو کام کرسکتا ہے۔ KP میں بحران، نیا وزیراعلیٰ منتخب، گورنر کا حلف لینے سے گریز، PTI کا عدالت سے رجوع، اپوزیشن آج چیلنج کرے گیپشاور خیبر پختو نخوا میں نیا سیاسی بحران‘ تحریک... انہوں نے کہا کہ...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حلف برداری کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ عدالت میں داخلے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت سے اچھے فیصلے کی امید ہے، اب تو کوئی ایشو باقی نہیں رہا۔ 90 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ منتخب ہوچکے ہیں، اگر کوئی رکاوٹ ڈالتا ہے تو یہ آئین و قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: ن لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب مسترد کردیا، عدالت جانے کا اعلان دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے پارلیمانی لیڈر لطف الرحمان بھی نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تعیناتی...
    پشاور+ اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) خیبرپی کے  میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر صوبے کے 30ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ قبل ازیں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ علی امین گنڈاپور اپنا استعفیٰ دے چکے ہیں، جب استعفیٰ منظور ہوگا اور کابینہ تحلیل ہوگی تو پھر نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا عمل شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر آئینی کام ہے اور ہم کسی غیر آئینی کام کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پی ٹی آئی خود اس عمل کو مشکوک...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان دھمکی دیتے ہیں اور مذاکرات کی بات بھی کرتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھمکانے کے ساتھ مذاکرات کی بات کرنے والے افغان طالبان پہلے دھمکی پر عمل کرلیں، اس کے بعد مذاکرات بھی کرلیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر کسی ملک سے حملہ ہوتا ہے تو جواب کا حق مل جاتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے کسی افغان شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، افغان وزیر خارجہ امیر متقی پر کون یقین کرے گا۔وزیردفاع نے واضح کیا کہ افغانستان کی سرزمین مختلف دہشت گرد گروہوں کی پناہ گاہ ہے، شہری آبادی کو نہیں بلکہ صرف دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ سرحدوں...
    کراچی (این این آئی) پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کا گودی میڈیا ایک بار پھر جھوٹے پروپیگنڈے میں سرگرم ہوگیا۔ بھارتی میڈیا نے اے آئی کے ذریعے جعلی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر پاکستان کے خلاف منفی مہم شروع کر دی۔ بھارتی چینلز نے شمالی وزیرستان کے شہری عادل داوڑ کو فوجی افسر ظاہر کرتے ہوئے جھوٹا دعویٰ کیا کہ وہ پاک افغان سرحد پر کارروائی کے دوران شہید ہوگئے، تاہم عادل داوڑ نے ویڈیو پیغام جاری کر کے بھارتی پروپیگنڈے کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا۔ انہوںنے کہاکہ میرا نام عادل داوڑ ہے، میں شمالی وزیرستان سے سیاسی اور سماجی کارکن ہوں۔ بھارتی میڈیا نے میری مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی...
    برطانوی ہوم آفس نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر سے نیا پاسپورٹ جاری کیا جائے گا، تمام نئے پاسپورٹس کے سرورق پر بادشاہ چارلس سوم کا شاہی نشان نمایاں طور پر شامل ہوگا۔ محکمے کے مطابق یہ پاسپورٹ پچھلے 5 برسوں میں مکمل طور پر نیا ڈیزائن رکھنے والا پہلا برطانوی پاسپورٹ ہوگا، جسے اب تک کا سب سے محفوظ پاسپورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: افغان پاسپورٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار پاسپورٹ کے اندرونی صفحات میں بھی نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں برطانیہ کے چاروں حصوں بین نیوس (اسکاٹ لینڈ)، لیک ڈسٹرکٹ (انگلینڈ)، تھری کلفس بے (ویلز) اور جائنٹس کاز وے (شمالی آئرلینڈ) کے قدرتی مناظر شامل ہیں۔ ہوم آفس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت)کراچی ٹریفک پولیس نے چنگچی رکشہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی اور ایک رکشے میں پانچ سے زائد مسافروں پر پابندی جبکہ ڈبل پارکنگ، تیز رفتاری اور ون وے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں ٹریفک حکام اور ٹرانسپورٹرز نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین سے مکمل آگاہی دی جائے گی تاکہ حادثات اور خلاف ورزیوں میں کمی لائی جا سکے۔شہر بھر میں ڈبل پارکنگ، غلط پارکنگ، تیز رفتاری اور ون وے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ فیس لیس ای چالان سسٹم کے تحت بلا امتیاز کارروائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج ، ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ اور دیگر بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ گلشن شمیم، عزیز آباد بلاک 8 میں ماڈل محلے و فیملی پارک کا افتتاح کر دیا،ماڈل محلے میں بڑی تعداد میں اسٹریٹ لائٹس بھی نصب کی گئیں ہیں، اس موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی پورے پاکستان کی معیشت چلا رہا ہے لیکن قابض حکمرانوں نے شہر کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا ہے۔ پیپلزپارٹی17سال سے سندھ پر مسلط ہے ،اس نے شہر کے 3360 ارب روپے پر ڈاکہ ڈالا اور شہر کے اداروں اور وسائل پر قبضہ کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:  شہر قائد میں ٹریفک پولیس نے شہر میں ٹریفک نظم و ضبط بہتر بنانے اور حادثات میں کمی کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں ٹریفک پولیس حکام اور ٹرانسپورٹرز نمائندگان نے شرکت کی، جہاں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چنگچی رکشہ کے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی اور ایک رکشے میں پانچ سے زائد مسافروں کے سوار ہونے پر مکمل پابندی ہوگی، اسی طرح ڈبل پارکنگ، تیز رفتاری، غلط پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزیوں پر بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی آئی جی ٹریفک نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایپ کی ساخت میں اہم تبدیلی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت نئی مینیو بار کو تجرباتی طور پر شامل کیا جا رہا ہے۔ اس تازہ ڈیزائن میں ٹیبز کی ترتیب بدل دی گئی ہے، اور دو سب سے زیادہ استعمال ہونے والے فیچرز، ریلز اور ڈائریکٹ میسجز  کو نمایاں مقام دیا گیا ہے۔انسٹاگرام کے سربراہ نے ایک ویڈیو پیغام میں اس تبدیلی کا باضابطہ اعلان کیا، فی الحال نئی مینیو بار محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے تاکہ فیڈ بیک حاصل کیا جا سکے، اس تبدیلی کا مقصد صارفین کے روزمرہ استعمال کو زیادہ سہل اور دلچسپ بنانا ہے۔موجودہ انسٹاگرام ایپ میں نیچے کی بار میں فیڈ، سرچ،...
    اے این پی سربراہ ایمل ولی خان کے بلوچستان سے بطور سینیٹر انتخاب کو شہری نے چیلنج کیا تھا، عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ ایمل ولی خان نے آئینی تقاضے پورے کئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر ایمل ولی خان کے انتخاب کو آئینی اور قانونی طور پر درست قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا۔ جسٹس کامران ملاخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں شہری محمد علی کنرانی نے ایمل ولی خان کے سینیٹ انتخاب کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے اپنے مختصر حکم میں کہا کہ سینیٹ الیکشن کے تمام آئینی و قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں۔ عدالت نے درخواست...
    ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق ہوا کہ خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی میں آج وزیراعلی ( لیڈر آف دی ہاؤس) کا انتخاب ایک غیر آئینی عمل تھا جسے قبول نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا انتخاب غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی وفد امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچا اور ملاقات کی۔ وفد میں احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، اعظم نذیر تارڑ شامل تھے جب کہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور...
    اسلام آباد: ن لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کا انتخاب غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی وفد امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچا اور ملاقات کی۔ وفد میں احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، اعظم نذیر تارڑ شامل تھے جب کہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور مخدوم آفتاب شاہ شریک ہوئے۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق ہوا کہ خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی میں آج وزیراعلی ( لیڈر آف دی ہاؤس) کا انتخاب ایک غیر آئینی عمل تھا جسے قبول نہیں کیا...
    چین میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے سابق منگیتر سے گلے ملنے کی فیس کا مطالبہ کردیا ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق ہینان صوبے کی خاتون نے اپنے منگیتر کے خاندان سے دو لاکھ یوآن (چینی کرنسی) کا منگنی کا تحفہ لیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد خاتون نے جو کیا وہ چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گیا ۔ خاتون نے مرد کو ایک لاکھ 79 ہزار یوآن واپس کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ تاہم وہ ’گلے لگانے کی فیس‘ کے طور پر 30 ہزار یوآن کاٹنا چاہتی تھیں۔ اس رقم میں کچھ دوسرے اخراجات بھی شامل تھے۔ مبینہ طور پر خاتون...
    سوشل میڈیا پر صرف ایک مختصر تلاش پر آپ کی فیڈ میں بیسیوں پوسٹس نظر آئیں گی جن میں 20 اور 30 کی دہائی کے افراد مختلف اقسام کی فیس لفٹ جیسا کہ منی، پونی ٹیل، ڈیپ پلین پر گفتگو کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خواتین سخت گرمی میں چہرے کی جلد کو صحت مند کیسے رکھ سکتی ہیں؟ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق وہ وقت گیا جب فیس لفٹ صرف عمر رسیدہ اور امیر افراد کے لیے مخصوص سمجھی جاتی تھی۔ اب نوجوانوں کی ایک بڑھتی ہوئی تعداد اس بڑی سرجری کی طرف راغب ہو رہی ہے۔ کچھ لوگ خوشی سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہیں سرجری سے پہلے بعد اور درمیان کا وہ مرحلہ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپوزیشن کے بائیکاٹ اور علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور ہونے کا انتظار کیے بغیر سہیل آفریدی کو قائدِ ایوان منتخب کرلیا۔ سہیل آفریدی نے 90 ووٹ حاصل کیے۔ قائدِ ایوان کے انتخاب کے لیے آج خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے انتخاب سے قبل خطاب کیا، اپنی کارکردگی بیان کی اور استعفیٰ دینے کی تصدیق کی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟ اس کے بعد اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ کھڑے ہوئے اور سوال کیا کہ اگر علی امین گنڈاپور کی کارکردگی اتنی اچھی تھی تو انہیں کیوں ہٹایا گیا؟ اپوزیشن لیڈر عباد اللہ نے قائدِ ایوان کے انتخاب...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اکتوبر ۔2025 ) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ جس ترمیم کے تحت آئینی بینچ بنا ہے، اس پر اعتراض ہوگا تو فیصلہ کون کرے گا؟ آج کی سماعت میں پاکستان بار کونسل کے 6 سابق صدور کے وکیل عابد زبیری کے دلائل مکمل نہ ہوسکے، جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ آپ پسند کریں یا نہ کریں، آرٹیکل 191 موجود ہے، فل کورٹ کا لفظ آرٹیکل 191 میں موجود نہیں، آرٹیکل 191 کے ہوتے ہوئے کیا آپ نہیں سمجھتے کہ آئینی بینچ کے ججز ہی فل کورٹ کو مکمل کرتے ہیں؟ .(جاری ہے)...
    بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر ایمل ولی خان کے انتخاب کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کا انتخاب درست قرار دے دیا۔ جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ شہری محمد علی کنرانی کی جانب سے ایمل ولی خان کے سینیٹر منتخب ہونے کے عمل کو چیلنج کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: وفاق کے فیصلے کے برعکس کے پی حکومت نے ایمل ولی کو سیکیورٹی فراہم کردی عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں قرار دیا کہ سینیٹ انتخابات کے تمام آئینی و قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں، اس لیے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کی جاتی ہے۔ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا...
    سٹی 42 : پنجاب کےتمام ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کےدفاترکی اپگریڈیشن کافیصلہ کیا گیا ہے،تمام اضلاع میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کے دفاتر کا سروے شروع کردیا گیا۔  پولیس حکام کے مطابق لاہور کے 22 ڈی ایس پیز کے دفاتر کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ آئی جی آفس نے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کےدفاترکا سروےجلدمکمل رپورٹ بھجوانے کی ہدایات کردی ہے۔ دفاتر کی اپ گریڈیشن کے لیے فنڈز آئندہ سماہی میں پولیس کو فراہم کیے جائیں گے۔  شہر میں آوارہ کتوں کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پیزکےدفاترکوسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائےگا۔ 
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں شروع ہوا، جہاں علی امین گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب عمران خان نے استعفے کا کہا تو انہوں نے اسی روز اپنے قائد کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری عمل کو تماشا نہ بنایا جائے، جو کچھ گزشتہ دنوں میں ہوا، وہ اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ گزشتہ 19 ماہ کی کارکردگی ریکارڈ پر موجود ہے، جب انہیں حکومت ملی تو خزانے میں صرف 18 دن کی تنخواہوں کے پیسے تھے، جبکہ...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی بابرسلیم سواتی نے کہا ہے کہ آئین کسی کی خواہش پر نہیں چلتا، آئین کے تحت علی امین گنڈاپور استعفیٰ دے چکے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپیکر بابر سلیم سواتی کاکہناتھا کہ آج علی امین گنڈاپور نے ایوان میں اپنے استعفے کا اعلان کیا،ہم نے جو طریقہ کار اختیار کیا وہ آئین و قانون کے مطابق ہے،علی امین گنڈاپور نے 8اور11اکتوبر کو استعفے بھیجے،علی امین گنڈاپور نے اسمبلی فلور پر کہہ دیا کہ انہوں نے استعفیٰ دیدیا ہے،سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی کاکہناتھا کہ آئین کسی کی خواہش پر نہیں چلتا، آئین کے تحت علی امین گنڈاپور استعفیٰ دے چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہ ہو تو نیا انتخاب غیرآئینی ہے،؛...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( آن لائن )سہ فریقی اسپیکرز میٹنگ میں شرکت کے لیے پاکستان آئے ہوئے گرینڈ نیشنل اسمبلی آف ترکیہ کے اسپیکر نعمان کورتولموش نے اسلام آباد کی تاریخی فیصل مسجد کا دورہ کیا۔دورے کے دوران معزز ترک اسپیکر نے نمازِ مغرب ادا کی اور پاکستان، ترکیہ اور اْمتِ مسلمہ کی ترقی، خوشحالی اور اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی۔نعمان کورتولموش نے فیصل مسجد کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور وہاں موجود اسلامی نوادرات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔اس موقع پر انہوں نے فیصل مسجد کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا ، جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور استحکام کی علامت قرار دیا گیا۔ترک اسپیکر کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، دینی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور یہ ہمارے لیے نہایت خوش آئند بات ہے کہ آج پوری دنیاپاکستان کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ یہ بات پرتگال میں تعنیات پاکستان کے سفیرڈاکٹر محمد خالد اعجازنے جدہ میں معروف بزنس مین ملک شہزاد اور ملک محسن رضا کی رہائش گاہ پراپنے اعزازمیں دیئے گئے ایک پرتکلف عشائیہ میں پاکستانی صحافیوں اور بزنس کمیونٹی سے خصوصی ملاقات کے دوران کہی۔ انھوں نے کہا کہ پرتگال میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ پہلے ہر سال تقریباً 200 پاکستانی طلبہ اعلیٰ تعلیم کے لیے پرتگال آتے تھے، مگر اب یہ تعداد بڑھ کر 600 طلبہ سالانہ تک پہنچ چکی ہے۔ سفارت خانہ مختلف یونیورسٹیوں کے ساتھ...
    گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل—فائل فوٹو گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے اسلام آباد میں منعقدہ بلوچستان سے متعلق 3 روزہ فیسٹیول میں شرکت کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور صوبے کی ثقافت کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنے والوں سے اظہارِ تشکر کیا۔ گورنر بلوچستان نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کی ثقافت ہزاروں سال کی تاریخ پر مشتمل ہے۔فیسٹیول میں بلوچستان کی روایتی موسیقی اور کھانوں کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔بلوچستان کی زراعت کے فروغ کے لیے زیتون اور کھجور کی مختلف اقسام کے اسٹالز بھی موجود ہیں۔ گورنر بلوچستان نے فیسٹیول میں کتابوں کے اسٹال کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے قلات سے متعلق تاریخی کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں...
    پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بٹینگ کا فیصلہ کیا۔قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا ہوم کنڈیشن کا فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کریں گے جبکہ پروٹیز کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا ہم نے ایسی کنڈیشن میں کرکٹ کھیلی ہے، پاکستان کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔پاکستانی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، امام الحق، عبد اللہ شفیق، شاہین آفریدی، نعمان علی، سعود شکیل، سلمان علی آغا، ساجد خان اور حسن علی شامل ہیں۔
    خیبر پختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ نے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے باقاعدہ شیڈول جاری کردیا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق انتخابی عمل 3 مراحل پر مشتمل ہوگا جو 12 اور 13 اکتوبر کو مکمل کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہو چکا، منظوری تک وہ وزیراعلیٰ رہیں گے، گورنر خیبرپختونخوا نوٹس کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے امیدواروں کے نامزدگی فارم 12 اکتوبر بروز اتوار سہ پہر 3 بجے تک اسمبلی سیکرٹری کے دفتر میں جمع کرائے جا سکیں گے۔ امیدوار کے کاغذاتِ نامزدگی پر ایک تجویز کنندہ، ایک تائید کنندہ اور خود امیدوار کے دستخط ہونا ضروری ہوں گے، اسی روز شام 4 بجے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی...
    اسلام آباد میں موٹر سائیکل سوار اور ٹریفک آفیسرز کے درمیان تلخ کلامی کے واقعے پر چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹریفک اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: فیض آباد احتجاج کے باعث اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند، ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ہیلمٹ گود میں رکھے موٹر سائیکل سوار نے خود کو ایک سرکاری ایجنسی کا اہلکار ظاہر کیا، اہلکاروں سے بدتمیزی کے بعد وہ ناکہ توڑتے ہوئے ایکسپریس وے پر داخل ہوگیا، وائرلیس پیغام کے بعد جب ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سوار کو دوبارہ روکا تو وہاں تلخ کلامی ہوئی۔ موٹرسائیکل سوار اور ٹریفک آفیسرز کے درمیان تلخ کلامی۔ چیف...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews امریکی صدر اہم ٹاسک ٹرمپ منصوبہ کامیاب غزہ وی نیوز
    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے انکشاف کیا ہے کہ یورپ میں طبی عملہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہے جہاں ہر 10 میں سے ایک ڈاکٹر یا نرس نے خودکشی یا خود کو نقصان پہنچانے کے خیالات کی تصدیق کی ہے۔۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے 60 فیصد ڈاکٹرز بیرونِ ملک جا رہے ہیں، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف یہ چشم کشا نتائج ڈبلیو ایچ او یورپ اور یورپی کمیشن کے اشتراک سے کی گئی ایک حالیہ تحقیق سے سامنے آئے جو اکتوبر 2024 سے اپریل 2025 کے دوران 29 یورپی ممالک میں کی گئی۔ اس تحقیق میں تقریباً ایک لاکھ افراد سے رائے لی گئی جن میں ڈاکٹرز، نرسز اور مریض شامل تھے۔ ’ذہنی صحت کا بحران دراصل صحت...
    وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے فیض آباد کا دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔آئی جی اسلام آبادپولیس، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنراور متعلقہ حکام بھی ہمراہ تھے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے رات گئے تک عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے فرائض سرانجام دینے والےاسلام آباد پولیس و فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں سے ملاقات کی،انہوں نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں کا حوصلہ بڑھایا ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری اور اسلام آباد پولیس کے جوانوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور ان کے جذبے کو سراہا،انہوں نے نے جوانوں سے کھانے پینے کی فراہمی کے بارے میں پوچھا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news استعفی سہیل آفریدی علی امین گنڈاپور عمران خان مراد سعید نصرت جاوید
    اسلام آباد: حکومت نے سینئر سفارت کار طاہر حسین اندرابی کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں موجودہ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جگہ تعینات کیا جارہا ہے، طاہر حسین انداربی کو نیا ترجمان بنانے سے متعلق جلد اعلان کردیا جائے گا۔
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر جمیل بیکر عبدللہ کی الوداعی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر جمیل بیکر عبدللہ کی الوداعی ملاقات ، وزیراعظم نے ایتھوپین سفیر کو عہدے کی مدت کامیابی سے مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور پاکستان ایتھوپیا کے باہمی تعلقات مضبوط کرنے میں کردار کو سراہا۔ وزیراعظم نیایتھوپین سفیر کی عہدے کی مدت میں باہمی تجارتی معاہدہ، کراچی تا ادیس ابابا ے درمیان براہ راست پروازوں جیسے سنگ میل عبور کرنے پر خصوصی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے افریقہ میں ایتھوپیا کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان کا...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر عزت ماب ڈاکٹر جمیل بیکر عبدللہ کی الوداعی ملاقات ہوئی ۔   وزیراعظم نے ایتھوپین سفیر کو عہدے کی مدت کامیابی سے  مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور پاکستان ایتھوپیا کے باہمی تعلقات مضبوط کرنے میں کردار کو سراہا۔ شہباز شریف نے ایتھوپین سفیر کی عہدے کی مدت میں باہمی تجارتی معاہدہ،  کراچی تا ادیس ابابا (Addis Ababa) کے درمیان براہ راست پروازوں جیسے سنگ میل عبور کرنے پر خصوصی مبارکباد دی۔  یورپ کا وہ خطہ جہاں رہائش اختیار کرنے والوں کو لاکھوں روپے ملیں گے وزیراعظم نے افریقہ میں ایتھوپیا کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان کا ایتھوپیا کے ساتھ تجارت، سرمایہ...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار اور پروڈیوسر شفقت چیمہ کے اہلِ خانہ نے ان کی بیماری کو طویل عرصے تک میڈیا اور عوام سے پوشیدہ رکھا جس پر اب اداکار کے بیٹے نے ایک انٹرویو میں اس خاموشی پر وضاحت پیش کی ہے۔ شفقت چیمہ کے بیٹے کے مطابا ان کی شخصیت ہمیشہ ایک مضبوط اور بااثر انسان کے طور پر جانی جاتی رہی ہے، اس لیے خاندان نہیں چاہتا تھا کہ مداح انہیں کمزور حالت میں دیکھیں۔  انہوں نے کہا کہ والد کے بیمار ہونے پر بیرونِ ملک موجود ان کی بہنیں فوری طور پر وطن واپس آئیں، اور سب نے فیصلہ کیا کہ والد کی بیماری کو میڈیا سے دور رکھا جائے تاکہ ان کی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سپیشل ایجوکیشن کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر ترین مدت میں خصوصی بچوں کے 5 ہزار سے زائد داخلے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے معاون خصوصی ثانیہ عاشق اور پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس میں واضح فیصلہ کیا کہ غریب بچوں کو مریم نواز آٹزم سکول میں مکمل طور پر مفت تھراپی اور تعلیم دی جائے ۔اس موقع پر خصوصی بچوں کو ہمّت کارڈ پروگرام میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر...
    پشاور(نیوز ڈیسک) دو روز قبل اپنے منصب سے استعفیٰ دینے والے علی امین خان گنڈاپور وزیراعلیٰ ہاؤس سے ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے روانہ ہو گئے۔ علی امین گنڈا پور کے ترجمان فراز مغل نے بتایا کہ اپنے آبائی علاقے ڈی آئی خان روانگی سے علی امین گنڈاپور نے اسٹاف سے مصافحہ کیا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل علی امین گنڈا پور نے عمران کی ہدایت پر وزارت اعلیٰ کے پی کے منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے تاہم علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ تاحال قبول نہیں ہوا اور اس حوالے سے...
    پشاور: خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور دو روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس سے ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے اسٹاف سے مصافحہ کیا اور ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ ترجمان فراز مغل کے مطابق علی امین گنڈا پور اپنے آبائی علاقے ڈی آئی خان جا رہے ہیں، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل علی امین گنڈا پور نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دیا تھا۔ عمران خان نے ان کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔ تاہم...
    بھارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ چار سال بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولے گا۔ بھارتی وزیرِ خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے یہ اعلان جمعے کو افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ نئی دہلی میں ملاقات کے دوران کیا۔ بھارت نے 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کابل میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھا، تاہم ایک سال بعد تجارت، طبی امداد اور انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کے لیے ایک چھوٹا مشن دوبارہ قائم کیا گیا تھا۔ جے شنکر نے ملاقات کے دوران کہا کہ "بھارت افغانستان کی خودمختاری، سالمیت اور آزادی کا مکمل احترام کرتا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون علاقائی استحکام اور...