2025-07-26@23:12:40 GMT
تلاش کی گنتی: 4638

«متاثرہ علاقوں کی»:

(نئی خبر)
    پاکستان کو گلوبل پلیٹ فارم فار ایکسیس ٹو چائلڈ ہُڈ کینسر میڈیسنز (GPACCM) کے 2025 کے پروگرام میں شامل کرلیا گیا ہے، جس کے تحت ملک میں اگلے سال بچوں کے کینسر کی مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔ وزیر صحت ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور سینٹ جوڈ چلڈرنز ریسرچ اسپتال کے وفد سے ملاقات میں اس انتخاب کو ’’ایک اہم سنگ میل‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کےلیے باعث فخر ہے کہ اسے اس اہم عالمی پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا۔ وزیر صحت نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال 8,000 سے زائد بچوں میں کینسر کی تشخیص ہوتی ہے، جن میں سے بہت سے ادویات کی عدم دستیابی کے باعث جان...
    نئی دہلی (اوصاف نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی طرح مودی حکومت بھی جنگی عزائم ایک نئے خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی جہاں نریندرا مودی کی قیادت میں بھارت تیزی سے جارحانہ ہتھیاروں کیلئے پر تول رہا ہے۔ بھارتی نیوز چینل”زی نیوز“ کی رپورٹ کے مطابق بھارت دنیا کے جدید ترین ہائپرسونک میزائل ”ET-LDHCM“ کے تجربے کی تیاری کر رہا ہے، جو ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) کے خفیہ پروگرام ”پروجیکٹ وشنو“ کے تحت تیار کیا جا رہا ہے۔ زی نیوز کے مطابق یہ میزائل آواز کی رفتار سے آٹھ گنا تیز، تقریباً 11,000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایک سیکنڈ میں تین کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتا ہے۔ ...
    بلاول بھٹو زرداری— فائل فوٹو بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کا وفد آج سے بیلجیئم میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کرے گا۔ان ملاقاتوں میں یورپی پارلیمنٹیرینز، یورپی کمیشن اور یورپی یونین کے امور خارجہ کے حکام کو بھارت کی آبی جارحیت اور جنگجو ذہنیت سے آگاہ کیا جائے گا۔ امریکا کو بھارت کو مذاکرات کیلئے کان سے پکڑ کر بھی لانا پڑا تو وہ لائیں گے: بلاول بھٹو زرداریبلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دھمکی دینا بھی یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہے پاکستانی وفد یورپ کے اہم تھنک ٹینکس سے ملاقاتیں اور عالمی میڈیا سے گفتگو بھی کرے گا۔پاکستانی وفد مودی سرکار کی پاکستان مخالف کارروائیوں سے آگاہ کرے گا اور بھارت کے...
    بلوچستان کا بجٹ 16جون کی شام چار بجے پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16جون کی سہ پہر 3 بجے طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں بجٹ اور پی ایس ڈی پی کی منظوری بھی دی جائے گی۔ Post Views: 2
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور برطانیہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔دونوں رہنمائوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔اسحاق ڈار نے پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔
    ایس یو سی کے سربراہ کا بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عام آدمی کیلئے کچھ بھی نہیں رکھا گیا البتہ جو کچھ کسی مد میں میسر تھا وہ بھی لے لیا گیا، نصف کے قریب آبادی غربت/فقر کی لکیر سے نیچے، اڑھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ بجٹ کھوکھلے الفاظ کی داستان کے سوا کچھ نہیں، عام آدمی کیلئے کچھ بھی نہیں رکھا گیا البتہ جو کچھ کسی مد میں میسر تھا وہ بھی لے لیا گیا، نصف کے قریب آبادی غربت/فقر کی لکیر سے نیچے، اڑھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم جبکہ بجٹ میں 500 ارب کے اضافی ٹیکس یہ اسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے  اور وہ بھی مفت!معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق انجینئر مارک روبر نے ایک منفرد منصوبے کے ذریعے یہ خواب پورا کر دکھایا ہے۔ مارک نے گوگل پکسل، ٹی موبائل اور اپنی کمپنی کرنچ لیبز کے اشتراک سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے جس کا نام ہے: SETGUS۔ یہ سیٹلائٹ خاص طور پر اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کی تصویر کو خلا میں زمین کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ دکھا کر دوبارہ آپ تک پہنچا سکے۔بس آپ کو اسپیس سیلفی کی ویب سائٹ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی سے متعلق بڑا اعلان کردیا،تبدیلی کی افواہیں دم توڑ گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پاکستان کرکٹ بورڈ نے موجودہ قومی سلیکشن کمیٹی کو برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلیوں کی افواہیں دم توڑ گئیں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی سلیکشن کمیٹی کو برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی ممبران میں عاقب جاوید، علیم ڈار، اسد شفیق اور اظہر علی برقرار ہیں۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے نان ووٹنگ ممبر اور ڈیٹا اینالسٹ کو تبدیل کیا گیا ہے، جس کے پاس ٹیم سلیکشن کے...
    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ یہ تاثر ختم کرنا ہوگا کہ پنجاب کسی ایک سیاسی جماعت کی جاگیر ہے۔کراچی سے جاری بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب حکومت کا رویہ متکبرانہ اور سیاسی حق تلفیوں پرمبنی ہے، ن لیگ پنجاب کے مینڈیٹ کی داعی ہے تو بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرواتی۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر ختم کرنا ہوگا کہ پنجاب کسی ایک سیاسی جماعت کی جاگیرہے، پنجاب میں بلدیاتی نظام کی بحالی، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی عوام کا حق ہے۔شرجیل میمن نے استفسار کیا کہ پی پی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، اس نے بلدیاتی اداروں کی بات کی تو کیا غلط کہا؟
    معاہدے کے تحت ائیر کراچی پی ائی اے سے انجینئرنگ خدمات یا ایم آر او سروسز حاصل کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی انٹرنیشل ایئرلائنز (پی آئی اے) اور کراچی کی تاجر برادری کے اشتراک سے قائم ہونے والی ائیرلائن ائیر کراچی کے درمیان جہازوں کی دیکھ بھال کا معاہدہ طے پا گیا۔ تفصیلات کے مطابق معاہدے کے تحت ائیر کراچی پی ائی اے سے انجینئرنگ خدمات یا ایم آر او سروسز حاصل کرے گا۔ معاہدے پر سی ای او پی آئی اے ائیر وائس مارشل عامر حیات اور کراچی ائیر کے چیئرمین حنیف گوہر اور سی ای او ائیر مارشل (ر) عمران ماجد نے دستخط کئے۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ اس موقع پر پی آئی اے اور ائیر...
    امن کے لیے امریکا کو انڈیا کو کان سے پکڑ کر مذاکرات کی میز پر لائے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز لندن(آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امن کیلیے امریکا کو انڈیا کو کان سے پکڑ کر بھی مذاکرات کی میز پر لانا پڑا تو وہ لائے گا کیونکہ یہ دنیا کے مفاد میں ہوگا۔لندن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر اور بارہا یہ کہا کہ خطے میں امن ہونا چاہیے، ہم تو صدر ٹرمپ کے بیانات کو وعدے سمجھتے ہیں۔بلاول بھٹو...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امن کےلیے امریکا کو انڈیا کو کان سے پکڑ کر بھی مذاکرات کی میز پر لانا پڑا تو وہ لائے گا کیونکہ یہ دنیا کے مفاد میں ہوگا۔ لندن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر اور بارہا یہ کہا کہ خطے میں امن ہونا چاہیے، ’ہم تو صدر ٹرمپ کے بیانات کو وعدے سمجھتے ہیں۔ بھارت کا رویہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ امن کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، مگر انشاء ﷲ تعالیٰ ان کی یہ تمام کوششیں ناکام ہونگی اور امریکہ کو اگر بھارت...
    ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے فلپائن میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے فلپائن میں پاکستان کے سفیرِ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے فلپائن کے صدر فرڈی نینڈ آر مارکوس جونیئر کو جمہوریہ اسلامی پاکستان کی سفیرِ کی حیثیت سے اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں۔اسناد پیش کرنے کے بعد، صدر فرڈی نینڈ مارکوس جونیئر سے ملاقات میں سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، جن میں تجارت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون جیسے شعبے شامل ہیں۔اس پر مسرت...
    — فائل فوٹو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ آن لائن سیل میں نہ کیش کا کوئی حساب ہے نہ آمدنی کا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ آن لائن بزنسز کیش کے اوپر ڈلیوری دے رہے ہیں، ان کا سائز بڑھ چکا ہے۔راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ گردشی قرض کی ادائیگی کیلئے بجلی کے بل پر سرچارج لگانے کی تجویز ہے، سرکلر ڈیٹ سے متعلق سرچارج پاور ڈویژن کا بل تھا، ہم نےاس میں ترمیم کی، سرچارج کو بڑھایا نہیں گیا، اس کی حد کو ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ سولر 2 طرح کے پاکستان میں ہوتے ہیں...
    پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، عالمی اور علاقائی تناظر میں مشترکہ مفادات پر بات چیت ہوئی، دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جیسے کثیر الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر بھی بات چیت کی۔  https://Twitter.com/ForeignOfficePk/status/1932738254039588864 برطانوی ہائی کمشنر کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ایک ایسے وقت ہوئی ہے، جب سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد برطانیہ کا دورہ کررہا ہے، وفد کے دورے کا مقصد حالیہ...
    سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔سندھ کے مختلف علاقوں، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور نواب شاہ میں درجۂ حرارت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ شدید گرمی کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرمی کی شدت برقرارخیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں 39 ڈگری کی گرمی 44، محسوس کی گئی لاہور میں 38 ڈگری کی گرمی 41 اور کراچی میں 36 ڈگری کی گرمی 41 ڈگری محسوس کی گئی۔ دوسری جانب پنجاب کے کئی اضلاع میں بھی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج نہیں ہو سکے گی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت نہیں ہوگی۔ قائم قام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے سزا معطلی درخواستوں پر سماعت کرنا تھی۔ قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بنچ آج دستیاب نہیں ہوگا، قائم مقام چیف جسٹس بھی صرف سنگل بنچ میں کیسز کی سماعت کریں گے۔  فہد مصطفیٰ نے 2 نئی فلمیں بنانے کا اشارہ دے دیا مزید :
    کوئٹہ: بلوچستان ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جب کہ درجہ حرارت 50 ڈگری کے قریب پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ دنوں میں کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ کوئٹہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ سبی میں شدید گرمی کی لہر بدستور جاری ہے، جہاں پارہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ تربت بھی گرم ترین علاقوں میں شامل رہا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ نصیر آباد سمیت صوبے کے میدانی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر...
    ویب ڈیسک: سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا، جدہ سے پہلی پرواز پی کے 732  اسلام آباد پہنچ گئی۔  وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر حاجیوں کا استقبال کیا،  اس موقع پر محکمہ حج، سول ایوی ایشن اتھارٹی، اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے۔ حجاج کرام نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے کئے گئے حج انتظامات کو سراہا۔ بجٹ سیشن ؛ اجلاس شروع؛ وزیر خزانہ بجٹ پیش کررہے ہیں وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حج کے دوران حکومت پاکستان نے عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کیں، سعودی حکومت نے حکومت پاکستان کے ساتھ...
    سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اس سلسلے میں پہلی پرواز پی کے 732 جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر خوشی اور روحانی جوش کا سماں اس وقت دیکھا گیا جب پہلی حج پرواز سعودی عرب سے حجاج کو لے کر پاکستان پہنچ گئی۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب، حجاج کرام میں قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) کی خصوصی پرواز جدہ سے روانہ ہو کر پیر کی شب اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری، جس میں سرکاری اور پرائیویٹ اسکیم کے تحت جانے والے پاکستانی عازمینِ حج شامل تھے۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے حاجیوں کا استقبال کیا۔جب کہ اس موقع...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم  شہبازشریف اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ  نوازشریف کی رہنمائی اور وزیراعظم کی قیادت میں بہترین بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ پاکستان کا پہلا ملازمین دوست، کسان دوست، صنعتکار دوست اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بجٹ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نئے مالی سال کا بجٹ عوام کیلئے خوشی اور خوشحالی لائے گا۔ معیشت کی ترقی کا ثمر ہر فرد تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔ پاکستان معاشی گرداب سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا...
    اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے لوگ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی شرطیں لگاتے تھے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ بہترین بجٹ ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ ریلیف دینے کی بات کی ہے، پاکستان میں مہنگائی میں کمی ہوئی اور مجموعی ترقی میں اضافہ ہوا ہے۔ تنخواہ اور پنشن کتنی بڑھے گی، انکم ٹیکس کتنا کم ہوگا؟ بجٹ دستاویزات جیو نیوز کو موصول انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس دیکھ کر بہت افسوس ہوا، اپوزیشن کے پاس معاشی اعداد و شمار نہیں تھے، اپوزیشن کو چاہیے تھا کہ وہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> نئی دہلی (آن لائن) جعلی خبروں کی وجہ سے بھارتی میڈیا کی ساکھ بین الاقوامی سطح پر شدید متاثر ہو ئی ہے ۔ عرب ٹائمز آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا پر اعتماد کا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے اور صحافتی معیار میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ بھارت میں بڑھتے ہوئے قوم پرستی کے رجحان نے میڈیا کو جھوٹ اور سنسنی خیزی کی جانب دھکیل دیا ہے، جس کے باعث اس کی ساکھ عالمی سطح پر داؤ پر لگ گئی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی ٹی وی چینلز نے جعلی فوٹیج اور ویڈیو گیمز کی ویڈیوز استعمال کرتے ہوئے فوجی فتوحات کی جھوٹی خبریں نشر کیں، جس سے عوام میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر اور امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاکنز نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے امریکی ناظم الامور اور قونصل جنرل کا خیر مقدم کیا۔ مریم نواز نے نٹالی بیکر کے بطور ناظم الامور پاکستان میں متحرک اور مثبت کردار کو سراہا۔ ملاقات میں پاک امریکا دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں امریکا کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی حمایت پر نٹالی بیکر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ نے سسٹر اسٹیٹ ہونے کے ناطے کیلیفورنیا کے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان چین سے جے-35 اسٹیلتھ، جے-500 اواکس طیاروں اور ایچ کیو-19 بیلسٹک میزائل دفاعی نظام خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جس کے بعد چینی دفاعی کمپنیوں کے شیئرز میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف امریکی نشریاتی بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ شنیانگ ائیر کرافٹ کارپوریشن کے تیار کردہ جے-35 کی عالمی مارکیٹ میں پہلی برآمد ہوگا، یہ طیارہ اپنی جدید اسٹیلتھ صلاحیتوں کی بدولت دشمن کے فضائی علاقے میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جے-500 اواکس طیارہ اپنے کمپیکٹ سائز کی وجہ سے پاکستان کی فضائی نگرانی کی صلاحیتوں کو نا صرف مضبوط کرے گا اور علاقائی...
    پاکستانی وفد کی سپیکر ہا ئوس آف کامنز سے ملاقات، بھارتی جارحیت بارے آگاہ کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز لندن(آئی پی ایس ) سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک اعلی سطح کے پاکستانی پارلیمانی وفد نے لندن میں ہا ئو س آف کامنز کے سپیکر سر لنزے ہوئل سے ملاقات کی۔بلاول بھٹو زرداری نے سپیکر کو پہلگام واقعے کے بعد خطے میں بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیااورہندوستان کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات پر پاکستان کے شدید تحفظات کا اظہار کیا جو کسی مستند تحقیقات کے بغیر عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے بعد...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں حالات کے مطابق اضافہ ہوگا، اور ملا کر ٹھیک ہوگا۔ اسحاق ڈار وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں کتنا اضافہ ہوگا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ پیش کیا جائے گا تو پتا چلے گا، تاہم صحافیوں کے اصرار پر ان کا کہنا تھا کہ حالات کے مطابق اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ وفاقی بجٹ 26-2025 میں حکومت نے تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے، جبکہ گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی...
    اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  بجٹ سیشن سے متعلق اپوزیشن اتحاد کی حکمت عملی سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز      نےذرائع کے  حوالے سے  بتایا کہ    اپوزیشن کی جانب سے بجٹ سیشن کے دوران احتجاج کیا جائے گا ، پی ٹی آئی اراکین تقاریر اور احتجاج کے ذریعے اپنا مؤقف پیش کریں گے جب کہ پی ٹی آئی کے بزنس ایڈوائزری کمیٹی اراکین  ،سپیکر اجلاس میں شریک ہوں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں بجٹ سیشن سے متعلق سفارشات مرتب کی جائیں گی، پاکستان تحریک انصاف کے اراکین ایڈوائزری کمیٹی میں اپنا مؤقف بھی رکھیں گے۔ذرائع کے مطابق بجٹ سیشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب...
    فرانس کی قومی ایئر لائن ایئر فرانس نے ایک بار پھر پاکستان کی فضائی حدود کو اپنی پروازوں کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے کچھ عرصہ قبل پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان نے 24 اپریل کو بھارتی ایئر لائنز اور طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی جس کے نتیجے میں مختلف غیر ملکی ایئر لائنز نے بھی پاکستان کا فضائی راستہ ترک کر دیا تھا تاہم اب حالات معمول پر آنے کے بعد بیشتر بین الاقوامی ایئر لائنز کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے ایئر فرانس وہ واحد بڑی یورپی ایئر لائن تھی جو اب تک پاکستانی حدود استعمال نہیں کر رہی تھی مگر...
    — فائل فوٹو پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا آپریشن کل سے شروع ہوگا۔منیجر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آفتاب گیلانی نے کہا ہے کہ پوسٹ حج آپریشن 11 جون سے شروع ہوگا، پہلی حج پرواز صبح 3 بجے جدہ سے اسلام آباد پہنچے گی۔آفتاب گیلانی نے کہا ہے کہ پہلی پرواز سے 307 حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے اور پوسٹ حج آپریشن 10 جولائی تک جاری رہے گا۔ اسلامی عبادات میں ’’حج‘‘ کا مقام اور اس کی عظمت و اہمیتڈاکٹر امان اللہ اچکزئی’’حج ‘‘اسلامی عبادات... ان کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے بعد مدینہ منورہ سے بھی اسلام آباد واپسی کی پروازیں آئیں گی، آپریشن میں 30 ہزار سے زائد حجاج اسلام آباد واپس پہنچیں گے۔آفتاب گیلانی کا...
    محکمہ صحت بلوچستان نے عید کے دوران غیر حاضری پر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 15 کو نوکری سے برطرف کردیا۔ رپورٹ کے مطابق 15 کنٹریکٹ نرسز برطرف کردی گئیں، 18 ڈاکٹروں کے خلاف بھی محکمانہ ایکشن کا فیصلہ کیا گیا،  اسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ بخت محمد کاکڑ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق  دوران فرائض غیر حاضری پر سخت محکمانہ کارروائی کا آغاز بھی کر دیا، جب کہ 18 پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹروں اور ہاوٴس آفیسرز کے خلاف بھی تادیبی کارروائی شروع کردی گئی، 7 اور 8 جون کو بغیر اجازت غیر حاضر رہنے والے 18 پی جی اور ہاوٴس آفیسرز کے خلاف بھی کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔ بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ پی جی اور ہاوٴس...
    لاس اینجلس میں ٹرمپ امیگریشن پالیسیوں کیخلاف مظاہرے تیسرے روز بھی جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف مظاہرے تیسرے روز بھی جاری ہیں، نیویارک میں بھی مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ لاس اینجلس میں گارڈز کی تعیناتی ریاست کیلیفورنیا نےٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کردیا،موقف اپنایا کہ صدرٹرمپ کے اقدام سے بدامنی میں اضافہ ہوا۔ صدر ٹرمپ نےکہا گورنر نیو زوم نااہل ہیں،ضرورت پڑنے پر کیلیفورنیا میں مزید نیشنل گارڈ بھیج سکتے ہیں۔ اعتراضات کے باوجود اپنے فیصلے پر قائم ہوں۔ مظاہروں کی کوریج کے دوران پولیس نے ایک آسٹریلوی خاتون صحافی کو ربڑ کی گولی سے نشانہ بنادیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے...
    پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کا آغاز کل سے ہوگا، 307 پاکستانی حجاج کو لے کر پہلا طیارہ  11 جون بروز بدھ کو اسلام آباد پہنچے گا۔ وزارتِ مذہبی امور کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کا بعد از حج وطن واپسی کا آپریشن 10 جون سے شروع ہو رہا ہے، پہلا طیارہ رات 11 بج کر 50 منٹ پر جدہ سے روانہ ہوگا اور 11 جون کو صبح 3 بجے اسلام آباد پہنچے گا، اس پرواز کے ذریعے مختصر مدتی حج اسکیم کے تحت 307 عازمین وطن واپس پہنچیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: کامیاب حج سیزن پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا مملکت کو خراج تحسین ابتدائی مرحلے میں 11 جون کو 8 پروازیں اسلام...
    لائن میں رساؤ کی وجہ سے ہزاروں گیلن پانی ضائع، متاثرہ لائن سے اسکیم 33 کو پانی فراہم ہوتا ہے قبرستان جانیوالا راستہ اور قبرستان تالاب کا منظر پیش کررہا ہے،پانی میں قبریں آدھی ڈوب چکی ہیں جامعہ کراچی میں 36 انچ کی پانی کی لائن میں رساؤ کی وجہ سے کئی ہزار گیلن پانی ضائع ہو گیا۔واٹر کارپوریشن حکام نے متاثرہ لائن کا پانی کئی گھنٹوں کے بعد بند کرکے مرمت شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں قطرآب کی 36 انچ کی لائن میں رساؤ آگیا جس کی وجہ سے کئی ہزار گیلن پانی ضائع ہوگیا تاہم واٹر کارپوریشن نے لائن کا پانی بند کر دیا۔واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح مرمتی کام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سعودی عرب سے حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل 11 جون سے شروع ہونے جا رہا ہے، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، ملک کے مختلف ایئرپورٹس پرآج سات حج پروازیں حجاج کو واپس لیکر پہنچیں گی، جن میں پہلی پرواز صبح 3 بجکر 50 منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق سرکاری تفصیلات میں بتایا گیا ہےکہ  دوسری پرواز سعودی ایئرلائن کی SV-3722 ہوگی، جو صبح 9:10 بجے اسلام آباد پہنچے گی، تیسری پرواز 11:50 بجے لاہور میں لینڈ کرے گی، چوتھی پرواز 12:10 بجے اسلام آباد آئے گی، پانچویں پرواز 12:35 بجے ملتان میں پہنچے گی، چھٹی پرواز 1:35 دوپہر کو کراچی میں لینڈ کرے گی،...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے اور کم از کم تنخواہ 50 ہزار کرنے کا مطالبہ کردیا۔ڈان نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی لیبر ونگ کے انچارج چوہدری منظور نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے، ہم 500 فیصد اضافہ نہیں مانگ رہے، اور کم ازکم تنخواہ 50 ہزار کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک سروے کے مطابق پاکستان کی 44 فیصد آبادی یعنی 10 کروڑ سے زائد پاکستانی غربت کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ مطالبات صدر پاکستان سے شیئر کیے جنہوں نے پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی سے شیئر کرنے کا کہا۔ ویپنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حاجیوں کی وطن واپسی کا آپریشن کل سے شروع ہوگا، پہلی پرواز 10 جون کی شب 11 بج کر 50 منٹ پر جدہ سے روانہ ہوگی جو11 جون کی صبح 3 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔سعودی عرب سے پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی کا فضائی آپریشن کل، 10 جون سے شروع ہو رہا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی حج پرواز 10 جون کی شب 11 بج کر 50 منٹ پر جدہ سے روانہ ہوگی، جو 11 جون کی صبح 3 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔پہلی پرواز سے 307 پاکستانی حاجی وطن واپس پہنچیں گے۔ حکام کے مطابق، 11 جون کو مجموعی طور پر 8 حج پروازیں مختلف شہروں میں حاجیوں کو لے کر پہنچیں گی۔ ان...
      لندن:  سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح پاکستانی پارلیمانی وفد نے لندن کے ممتاز تھنک ٹینک چیٹم ہاؤس میں برطانوی پالیسی سازوں، ماہرین تعلیم اور تھنک ٹینک اراکین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جنوبی ایشیا میں حالیہ کشیدگی پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا گیا۔ وفد نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت، پاکستانی شہریوں کی ہلاکتوں اور علاقائی امن کو لاحق خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات پاکستان کی خودمختاری، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ وفد نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے نگران حکومت کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سال 2024-25 کا اقتصادی سروے پیش  کرتے ہوئے کہاکہ رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 2.7فیصد رہی،ہم استحکام کی طرف گامزن ہیں،پاکستان کی افراط زر 4.6 فیصد ہے،2023میں دو ہفتوں کیلئے ذخائر موجود تھے،2023کے بعد جو ریکوری شروع ہوئی وہ درست سمت میں گئی ،نگران حکومت میں اچھے اقدامات کو سراہتا ہوں،پالیسی ریٹ22فیصد سے کم ہو کر 11فیصد پر آ گیا۔  "واٹس ایپ پر اگلے ہی دن ذاتی پیشی کا حکم دینا ناانصافی"فرحت اللہ بابر نے طلبی پر ایف آئی اے...
    پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے، انڈیا کو پہلگام واقعے پر تفصیلات دینی چاہیے تھیں، اس واقعے کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، وہ انڈیا کے مقامی دہشتگرد گروپ تھے۔ پاکستان ملک میں موجود دہشتگرد گروپوں کے خلاف ایکشن لے رہا ہے۔ سابق وزیر خارجہ نے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا نے واقعے ملوث کسی دہشتگرد کے بارے میں تفصیلات دیے بغیر ایک ایٹمی ملک پر حملہ کردیا۔ یہ بھی پڑھیے: بلاول بھٹو کی سربراہی میں سفارتی وفد کی برطانیہ میں کیا مصروفیات ہوں گی؟ بلاول بھٹو نے کہا کہ پانی کے مسئلے کو انسانیت کے تناظر...
    کراچی:شہر قائد کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع تین فیکٹریوں میں لگنے والی آگ تاحال مکمل طور پر بجھائی نہیں جا سکی۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق ان میں سے ایک فیکٹری آگ کی شدت کے باعث مکمل طور پر منہدم ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی 10 سے زائد گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانے کی کارروائی میں مسلسل حصہ لے رہی ہیں۔ واٹر کارپوریشن کی جانب سے اضافی پانی کی فراہمی کے لیے ٹینکر بھی موقع پر بھیجے جا رہے ہیں تاکہ فائر فائٹرز کو درپیش چیلنجز میں مدد مل سکے۔ چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ کے شعلوں کو قابو میں کر لیا گیا ہے اور اب آگ کے...
    LOS ANGELES: لاس اینجلس میں غیر قانونی تارکین کے چھاپوں کے خلاف جاری احتجاج کے دوران صورتحال اس وقت کشیدہ ہو گئی جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر تعینات نیشنل گارڈ کے دستے مختلف علاقوں میں پھیل گئے۔ گزشتہ روز ایک وفاقی حراستی مرکز کے باہر سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس کے بعد صدر ٹرمپ نے بہت سخت قانون و انصاف نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دیگر شہروں میں بھی فوج تعینات کرنے کا عندیہ دیا۔ امریکی فوج کے مطابق 79ویں انفنٹری بریگیڈ کامبیٹ ٹیم کے 300 فوجی اہلکار گریٹر لاس اینجلس کے تین مختلف مقامات پر تعینات کیے گئے ہیں۔ ان کا مشن وفاقی املاک اور عملے کی حفاظت فراہم...
    لاہور: بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیے جانے کے اطلاعات کے باوجود پاکستان میں واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کا علامتی استقبال کیا جائے گا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے ارکان بھارتی یاتریوں کا انتظار کریں گے اور استقبال کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ریڈ کارپٹ بچھایا جائے گا۔ ایڈیشنل سیکریٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر نے کہا کہ سکھ یاتریوں کی عدم موجودگی کے باوجود استقبال علامتی طور پر ہوگا تاکہ دنیا کو پاکستان کا اقلیت نواز، دوست اور بین المذاہب ہم آہنگی پر مبنی چہرہ دکھایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورو ارجن دیو جی کی قربانی امن، برداشت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے، جنہوں نے 9 جون کو گرو ارجن دیوجی شہیدی کی رسومات میں شرکت کے لیے پاکستان آنا تھا۔ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کےترجمان نے بتایا کہ سکھ یاتریوں کی عدم آمد پر بھی پاکستان نے اپنی روایت کے مطابق خیر سگالی اور مذہبی احترام کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،  اس سلسلے میں واہگہ بارڈر پر یاتریوں کے علامتی استقبال کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ اسٹیج قائم کر دیا گیا ہے جہاں پر سکھ یاتریوں کے استقبال کے لیے پاکستان سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے اراکین اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے نمائندے موجود ہوں گے۔ترجمان کے مطابق یہ علامتی تقریب اس بات کی...
      اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستان میں بڑے آبی ذخائر کی تیز رفتار تعمیر کے لیے مربوط قومی اقدامات اور فعال منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج ملک میں پانی کے ذخیروں کی تعمیر کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر، وفاقی وزراء برائے آبی وسائل، منصوبہ بندی، خزانہ، قانون و انصاف؛ آئی پی سی اور پی ایم او پر وزیر اعظم کے مشیر؛ ایس اے پی ایم سے ڈی پی ایم آفس؛ اقتصادی امور کے وفاقی...
    لاہور: بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیے جانے کے اطلاعات کے باوجود پاکستان میں واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کا علامتی استقبال کیا جائے گا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے ارکان بھارتی یاتریوں کا انتظار کریں گے اور استقبال کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ریڈ کارپٹ بچھایا جائے گا۔ ایڈیشنل سیکریٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر نے کہا کہ سکھ یاتریوں کی عدم موجودگی کے باوجود استقبال علامتی طور پر ہوگا تاکہ دنیا کو پاکستان کا اقلیت نواز، دوست اور بین المذاہب ہم آہنگی پر مبنی چہرہ دکھایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورو ارجن دیو جی کی قربانی امن، برداشت اور مذہبی...
    نائب وزیراعظم  اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستان میں بڑے آبی ذخائر کی تیز رفتار تعمیر کے لیے مربوط قومی اقدامات اور فعال منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج ملک میں پانی کے ذخیروں کی تعمیر کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر، وفاقی وزراء برائے آبی وسائل، منصوبہ بندی، خزانہ، قانون و انصاف؛ آئی پی سی اور پی ایم او پر وزیر اعظم کے مشیر؛ ایس اے پی ایم سے ڈی پی ایم آفس؛ اقتصادی امور کے وفاقی سیکرٹریز، آبی وسائل، کابینہ،...
    مکہ مکرمہ میں گزشتہ روز رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور علماء مسلمین کونسل کے صدر ڈاکٹر محمد العیسی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحيیٰ آفریدی  سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اسلامی عدل کے اصول اور عالمی سطح پر عدل وانصاف کے عمومی اصولوں کی بگڑتی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں شخصیات نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کو آج اسلامی عدل کے آفاقی اصولوں کی اشد ضرورت ہے تاکہ انسانیت کے درمیان انصاف، رحم اور احترام کو فروغ دیا جا سکے۔ ڈاکٹر محمد العیسی سعودی عرب کے ممتاز عالم، مفکر اور عالم اسلام میں بین الاقوامی سطح پر مؤثر شخصیت ہیں۔ وہ اس وقت رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری...
    فوٹو: قومی اسمبلی  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے حج کیلئے آئے مسلم رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی شرکت کی۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق  نے ظہرانے کے دوران سعودی ولی عہد سے ملاقات کی اور پاکستان کی مسلسل حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔سعودی ولی عہد نے عالم اسلام کو درپیش چیلنجز حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ بحران میں عمان کے مؤقف پر شکریہ ادا کیاوزیراعظم نے سلطنت عمان کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر...
    لاس اینجلس میں غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن،شیدید جھڑپیں WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز لاس اینجلس میں ٹرمپ انتظامیہ کا غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،دوسرے روز بھی پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین کومنتشرکرنےکیلئے پولیس کی جانب سے آنسوگیس کا استعمال کیاگیا،اب بھی سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پرموجود ہیں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ گورنرکیلی فورنیا اورمیئر لاس اینجلس کچھ نہیں کرسکتے تو ہمیں کچھ کرنا ہوگا،ہرکوئی جانتا ہےکہ گورنر اورمیئر ٹھیک کام نہیں کر رہے۔ پریس سیکریٹری وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نےکہاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس اینجلس میں دو ہزار نیشنل گارڈز تعینات کر دیئے ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب...
    افغانستان میں طالبان حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک چھوڑنے والے مغرب نواز طالبان کیلئے عام معافی کا اعلان کردیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے وزیراعظم محمد حسن اخوند نے اعلان کیا ہے کہ ان افغان شہریوں کے لیے ایک عمومی معافی جاری کی جائے گی جو ملک میں مغرب نواز حکومت کے زوال کے بعد افغانستان چھوڑ کر بیرون ممالک چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان افراد کو وطن واپس آنے کی دعوت دے رہے ہیں اور یہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ انہیں کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا، ان سے کوئی دشمنی نہیں رکھی جائے گی۔ مزید برآں انھوں نے حکام کو باہمی تعاون کی ہدایت کی کہ واپس آنے والے افراد کو رہائش، تعاون اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی...
    امریکی شہر لاس اینجلس میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس اور مظاہرین کے درمیان دوسرے روز بھی شدید جھڑپیں ہوئیں۔ امریکی خبر رساں اداروں کے مطابق مظاہرین کو ہٹانے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے گورنر لاس اینجلس اور میئر اپنے فرائض ادا نہیں کرسکتے تو وفاقی حکومت کو کچھ کرنا ہوگا۔ پریس سیکرٹری وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے لاس اینجلس میں 2 ہزار نیشنل گارڈز تعینات کردیئے ہیں۔ گورنر کیلیفورنیا کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے تناؤ مزید بڑھے گا، حکام لاس اینجلس...
    امریکی خبر رساں اداروں کے مطابق مظاہرین کو ہٹانے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ گورنر لاس اینجلس اور میئر اپنے فرائض ادا نہیں کرسکتے تو وفاقی حکومت کو کچھ کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی شہر لاس اینجلس میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس اور مظاہرین کے درمیان دوسرے روز بھی شدید جھڑپیں ہوئیں۔ امریکی خبر رساں اداروں کے مطابق مظاہرین کو ہٹانے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ گورنر لاس اینجلس اور میئر...
     پاکستان کے رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کو روایات کی امین سرزمین کہا جاتا ہے۔ یہاں بسنے والوں کی روایات، ثقافت، تہذیب و تمدن مختلف ہے مگر یہاں بسنے والوں کے دل یکجان ہیں۔ یہاں نہ صرف ثقافتی تنوع پایا جاتا ہے بلکہ خوراک کے ذائقے بھی اسی تنوع کی خوبصورت عکاسی کرتے ہیں۔ خاص طور پر عیدِ قربان کے موقع پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گوشت سے بننے والے روایتی اور منفرد پکوان خصوصی اہمیت اختیار کر لیتے ہیں، جو نہ صرف مقامی آبادی بلکہ دیگر علاقوں سے آنے والے افراد کو بھی اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ بلوچستان میں مٹن (بکری یا دنبے کا گوشت) کو سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔...
    پاکستان کے نوجوان وزیر مملکت بلال بن ثاقب کی ایلون مسک کے والد سے ملاقات۔ امریکا کے دورے پر گئے پاکستانی وزیرمملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین، اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی اپنی ایک پوسٹ میں مطلع کیا ہے کہ ان کی ایلون مسک کے والد سے ملاقات کی ہوئی ہے۔ Met Elon Musk’s dad.Requested that the markets finally have great momentum – let’s not mess it up! The world needs Tesla and Trump in the same group chat! ???? Peace and Build pic.twitter.com/eFZKKvCMXY — Bilal bin Saqib MBE (@Bilalbinsaqib) June 6, 2025 بلال بن ثاقب نے اس ملاقات کی تصویر بھی شیئر...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے،‏تمام جمہوری قوتیں ملکر ملکی  ترقی و خوشحالی کو یقینی بنا سکتی ہیں۔ سینئر پارٹی رہنما بیرسٹر عامر حسن سے ملاقات کے دوران صدر پاکستان نے کہا کہ‏جمہوریت اور عوامی خدمت  کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہئے،عوامی مسائل کے حل کے لئے  ہر فرد اور مکتبہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور‏نوجوانوں کو ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے کو آگے آنا چاہئے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ‏ معیشت مضبوط بنانے کے لیے سب کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی اور‏ملک کو درپیش چیلنجز کا باہمی تعاون ، قومی اتحاد اور یکجہتی سے سامنا...
    عیدالاضحی پر وزیراعظم شہباز شریف کے تاجکستان کے صدر امام علی اور ملائیشیا کے ہم منصب داتو سری انور ابراہم سے ٹیلیفونک رابطے ہوئے. اس دوران رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے تاجکستان کے صدر امام علی سے ٹیلی فونک رابطہ میں دورہ دوشنبے میں مہمان نوازی پر تاجک صدر اور حکومت سے اظہار تشکر کیا۔شہباز شریف نے گلیئشرز کے تحفظ سے متعلق عالمی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی جب کہ پاک بھارت کشیدگی میں تاجکستان کے متوازن موقف کو سراہا۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و سلامتی کو فروغ دینےکی کوشش کی، امریکا اور دوست ممالک کی ثالثی سے بھارت کے خلاف جنگ بندی پر رضامندی...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان کا مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر بامعنی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف کے ہمراہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیا اور مسلم امہ کے اتحاد، خوشحالی اور غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے امن و سلامتی کی دعا بھی کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے تاہم بھارت کی بلااشتعال جارحیت اور پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کے جواب میں...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل نے فرنٹ لائن پر تعینات سپاہیوں کے ساتھ عیدالاضحیٰ منائی۔  انہوں نے نمازِ عید ادا کرنے کے بعد پاکستان کے امن و استحکام اور خوشحالی کےلیے خصوصی دعائیں مانگیں۔ وزیراعظم کا 2غیر ملکی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ  آئی ایس پی آر کے مطابق سید عاصم منیر نے وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کےلیے دعائے مغفرت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید...
    — فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دونوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشین وزیراعظم نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین عوام کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور تاجک صدر امام علی رحمٰن کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔شہباز شریف نے تاجک صدر اور عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ دوشنبے کے حالیہ دورے میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم نے تاجک صدر سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کےلیے پُرعزم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا و دوست ممالک...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں کراچی کیلئے 25 ارب اور حیدرآباد کیلئے 15 ارب روپے مختص کروائے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی رونق بھی کراچی کی وجہ سے ہے۔ کراچی میں گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم 20 سالوں سے بجٹ میں اپنی تجاویز پیش کرتے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بجٹ میں ہزاروں ارب روپے کراچی شہر کے شامل ہیں، کراچی میں نکاسی و فراہمی آب اور کچرا اٹھانا وفاق کی ذمہ داری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کاموں کیلئے...
    واشنگٹن+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا  ہے کہ جس طرح صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان بھارت کشیدگی کے دوران جنگ بندی کے لیے حوصلہ افزا کردار ادا کیا، اب انہیں چاہیے کہ وہ دونوں ممالک کو جامع اور بامعنی مذاکرات کی میز پر بھی لانے میں فعال کردار ادا کریں۔ فرانسیسی خبررساں ادارے  کو دیے گئے انٹرویو میں  انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے بھارتی حکومت کی ہچکچاہٹ نہ صرف معنی خیز ہے بلکہ خطے میں خطرناک مثال بھی قائم کر رہی ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ دہشت گردی سمیت تمام معاملات پر بات چیت کے لیے تیار ہے، لیکن کشمیر کو...
    پریس ریلیز کے مطابق کیتھی گینن نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے دونوں پڑوسیوں کے درمیان تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت کوبھی سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر صحافی اور ایسوسی ایٹڈ پریس کی افغانستان اور پاکستان کے لیے نیوز ڈائریکٹر کیتھی گینن نے کہا ہے کہ افغان سر زمین پر عسکریت پسند گروپوں کی موجودگی علاقائی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ انسٹیٹوٹ آف ریجنل اسٹیڈیز (آئی آر ایس) کے زیر انتظام اسلام آباد میں منعقدہ ’جیوپولیٹیکل شفٹس اینڈ سیکیورٹی چینلجز‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیتھی گینن کا کہنا تھا کہ شاید افغانستان یہ نہ چاہتا ہو کہ عسکریت پسند گروپس افغانستان کی سرزمین استعمال کریں، لیکن...
    نیو یارک شہر کے میئر ایرک ایڈمز نے پاکستان کے وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ نیو یارک کو لاہور ہی سمجھتے ہیں۔میئر نیو یارک کے دفتر میں ہوئی ملاقات میں نیو یارک کرپٹو کونسل اور پاکستان کرپٹو کونسل کے درمیان تعاون پر بھی غور ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے علمی اشتراک کے پروگراموں پر غور کیا اور ان اسٹریٹجک امور پر بات کی جن سے ریگولیٹری تقاضے پورے کیے جا سکیں۔ ایرک ایڈمز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دی۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق مبینہ دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کولپور میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 مبینہ دہشتگرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کولپور میں آپریشن فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایاگیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 2دہشتگرد ہلاک ہوگئے اور مارے گئے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد...
    NASIRABAD: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 6 جون کو بلوچستان کے ضلع کچھی کے عمومی علاقے کولپور میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کو اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ مذکورہ علاقے میں بھارت کے آلہ کار دہشت گرد گروہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد موجود ہیں اور آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر نے...
    صدر ٹرمپ بھارت کو پاکستان کیساتھ مذاکرات کی میز پر لانے میں کردار ادا کریں، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی ) کے چیئرمین اور پاکستانی پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ جامع مذاکرات کے لیے میز پر لانے میں فعال کردار ادا کریں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ اگرچہ پاکستان دہشت گردی پر بات چیت کے لیے تیار ہے، لیکن کسی بھی بامعنی مکالمے کے مرکز میں مسئلہ کشمیر ہونا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت دہشت گردی کو...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2025ء) چوہدری سالک حسین اقوام عالم کو پاکستانی ٹیلنٹ کی طرف متوجہ کروانا وزارت کا بنیادی مقصد سمجھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار کوآرڈینیٹر برائے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل نے پریس ریلیز میں کیا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر ہنر مند نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کی فراہمی معیشت کے لیے کی رول ثابت ہوگا۔ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر پاکستانی ایمبیسی میں کمیونٹی ویلفئیر اتاشی کا تقرر چوہدری سالک حسین کا وژن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن میں ٹھوس ریفارمز تاریخی کارکردگی ہے۔ اتحادی حکومت مسائل کے حل کے لیے خصوصی دلچسپی لے رہی ہے۔
    اسلام آباد – وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، وزیر تجارت و امور نوجوانان ذبی اللہ اور دیگر حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے بین الاقوامی سطح پر مشہور سیاحتی شعبے کو اجاگر کرنے کے لیے ڈیجیٹل میڈیا اور عوامی رابطے کے ذرائع کو مؤثر انداز میں استعمال کرنے پر گفتگو ہوئی۔ گلگت بلتستان کو دنیا کے بڑے سفری پلیٹ فارمز نے 2025 کے بہترین سیاحتی مقامات میں شمار کیا ہے، اور اس کی قدرتی خوبصورتی اور ثقافت دنیا بھر کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔ ملاقات میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور علاقائی تجارت کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا تاکہ پائیدار معاشی...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)سابق گورنر سندھ(نشان امتیاز)روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے عید الاضحی کے موقع پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستانی مسلمانوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ یہ عیدحضرت ابراہیم علیہ اسلام کے اسوہ حسنہ کی تائید و تجدید ہے۔ عید الاضحی کا دن ہر مسلمان کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اللہ کی راہ میں قربانی دے کر امت مسلمہ اس عہد و عمل کو دہراتی ہے جو سنت ابراہیمی علیہ اسلام کی قربانی کی یاد تازہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں امت مسلمہ جن مشکلات اور مصائب سے دوچار ہے وہ کسی سے مخفی نہیں۔امت مسلمہ ایثار و قربانی کا پیکر ہے۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کی صدارت پر فائز ہوگیا۔پاکستان قرارداد 1988 کے تحت طالبان سے متعلق پابندیوں کی نگرانی کرے گا، پاکستان قرارداد 1373 کے تحت یو این انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب چیئر مقرر ہوا ہے۔پاکستان سلامتی کونسل کی غیر رسمی ورکنگ گروپس کی کو چیئرشپ بھی سنبھالے گا۔(جاری ہے) پاکستان دستاویزات اور پابندیوں سے متعلق امور میں رہنمائی کرے گا۔دفتر خارجہ کے مطابق تقرریاں پاکستان کی انسداد دہشتگردی کوششوں پر عالمی برادری کے اعتماد کا مظہر ہیں، پاکستانی قوم کی عظیم قربانیوں کے اعتراف کے طور پر یہ کامیابی ان کے نام کرتے ہیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ...
    واشنگٹن ڈی سی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی سینیٹر ٹام کاٹن (ریپبلکن-آرکنساس)، چیئرمین سینیٹ سلیکٹ کمیٹی برائے انٹیلی جنس سے کیپیٹل ہِل پر ملاقات کی۔ یہ ملاقات پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کے امریکی دورے کے سلسلے کی ایک اہم کڑی تھی، ملاقات کے دوران، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی اشتعال انگیز بیانات اور حالیہ جھڑپوں کے دوران عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے ان اقدامات کو علاقائی امن اور سلامتی کے لیے خطرناک قرار دیا۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد سے دوحا جانے والی پرواز میں برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی میں لینڈ کرا دیا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر ائیر ویز کی پرواز کیو آر 633 اسلام آباد سے دوحا جا رہی تھی کہ پاکستانی فضائی حدود میں ہی طیارے میں سوار ایک برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہوگئی، جس پر ائیر ٹریفک کنٹرولر کی اجازت سے پائلٹ نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر مسافر کا معائنہ کیا اور ہنگامی طبی امداد فراہم کی،تاہم مسافر کی طبیعت مسلسل خراب ہونے پر اسے آف لوڈ کرکے نجی ہسپتال منتقل...
    سٹی42: پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) نے مختلف محکموں میں اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ کی 102 آسامیاں مکمل طور پر پر کر دی گئی ہیں جن پر 102 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ کامیاب امیدواروں میں محمد عامر، ذیشان علی، حمزہ طیب، علی رضا، علی شیر، عمر دراز، فہد اقبال، عاطف محمود، وقاص عظیم، شعیب حسن، شاہ زیب خان، رضوان قریشی، طلحہ نعیم، مدثر حسین، خالد یاسین، منیب جاوید، حسن بلال، کاشف جنید، اسامہ نعیم، مبشر عباس اور دیگر شامل ہیں۔ کل کی سرکاری چھٹی منسوخ ادھر محکمہ صحت میں سینئر رجسٹرار میڈیسن کی 53 آسامیوں میں سے 50 پر تقرریاں عمل میں لائی گئی...
    ٌلاہور (اے بی این نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے صدراسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن شکیل شیخ سمیت ریجنل اور زونل کرکٹ ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران کو فارغ کردیا۔ پی سی بی نے اسلام آباد کی تمام زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کالعدم قرار دے دیے جبکہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد کا انتخاب بھی کالعدم قرار دے دیا۔ پی سی بی نے تمام منتخب عہدیداروں کو فوری دفاتر سے دستبردار ہونے کا حکم دیا ہے۔ مارچ 2023 کو ہونے والے انتخابات کو غیر مؤثر قرار دے دیا گیا، فیصلہ 27 مئی کے انڈیپنڈنٹ ایڈجوڈی کیٹر کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے زونل و ریجنل ایسوسی ایشنز اسلام آباد کے تمام امور...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل اکانومی کے شعبہ میں قیادت کیلئےتیار ہے ، ملک کی نوجوان آبادی ، وسیع فری لانس معیشت کی بنیاد پرمستقبل میں شفافیت ، آسان رسائی اور طویل المدتی، جدت پرمبنی کردارادا کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب نے متعدد امریکی حکام اور قانون سازوں سے ملاقات کے موقع پر ڈیجیٹل اثاثہ جات ،بلاک چین قوانین اور مالیاتی جدت کے حوالے سے تبادلہ خیال کے دوران کیا ۔ اس موقع پر قریبی بین االاقوامی شراکتداری اور پاکستان جیسی ایمرجنگ مارکیٹس کے ڈیجیٹل اکانومی میں...
    ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد نے امریکی کانگریس کے اہم اراکین سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں پاک-امریکا تعلقات، جنوبی ایشیا میں امن و استحکام، مسئلہ کشمیر اور اقتصادی تعاون جیسے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ملاقاتوں میں بلاول بھٹو نے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور سفارتی کوششوں پر ٹرمپ انتظامیہ اور امریکی حکام کا شکریہ ادا کیا۔ کل کی سرکاری چھٹی منسوخ پاکستانی وفد نے چیئرمین امور خارجہ کمیٹی برائن ماسٹ، بل ہوزینگا، بریڈ شرمین، گریگوری میکس، سینیٹرز جم بینکس، کرس وان ہولن، کوری بوکر، سڈنی کملاگرڈو، ٹام کین جونیئر، ایلیسا سلوٹکن اور جان مولینار سے ملاقاتیں کیں۔ بلاول...
    پاکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد نے واشنگٹن میں مصروف دن گزارا۔ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد نے امریکی صدر ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی تعلقات، علاقائی امن اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی وفد نے انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے سیاسی امور سے ملاقات کے دوران امریکی صدر کے عالمی تنازعات میں جنگ بندی اور سفارتی سہولت کاری کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں جنوبی ایشیا کی مجموعی صورتحال، خاص طور پر بھارت کی بلا اشتعال جارحیت، مسلسل مخالفانہ بیانات اور سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پر وفد نے شدید تشویش کا اظہار کیا۔ پاکستانی وفد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خطے میں پائیدار امن...
    نیویارک(ویب ڈیسک) پاکستان کرپٹوکونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کی نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈم سے ملاقات ہوئی ہے جس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان کرپٹو کے مستقبل ، اس سلسلے میں باہمی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہواہے ۔ بلال بن ثاقب نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے میئر کو خوش آمدید کہا اورموقف اپنایا کہ اس سب کے لیے ان کا شکریہ جو وہ کرپٹو ایکو سسٹم کے لیے کررہے ہیں، ہمیں آپ کو دورہ پاکستان کی دعوت دینے اور نیویارک سٹی اور پاکستان کرپٹو کونسل کے مل کر کام کرنے پر خوشی ہوگی ۔اس موقع پر میئرایرک ایڈم کاکہناتھاکہ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم...
    پاکستانی وفد نے امریکی وزارت خارجہ کی انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور، ایلیسن ہوکر سے ایک مفید اور تعمیری ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے قیام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کے کردار کو سراہا۔ پاکستانی وفد نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ پیشرفت جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مکالمے کی راہ ہموار کرے گی۔ وفد نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت، مسلسل اشتعال انگیز بیانات اور سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد نے امریکی کانگریس اراکین سے ملاقاتیں کی ہیں جس میں بلاول بھٹو نے پاک بھارت جنگ بندی میں غیر معمولی کردار اور مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر امریکی حکام اور ٹرمپ انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں امریکا کے اہم اراکین کانگریس سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستانی وفد چیئرمین امور خارجہ کمیٹی برائن ماسٹ، چیئرمین ذیلی کمیٹی امور خارجہ بل ہوزینگا، کانگریس مین بریڈ شرمین، گریگوری میکس سے بھی ملا۔ 4.5 کروڑ روپے کی قربانی اس موقع پر پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے، اقتصادی اور...
    اسلام آباد سے دوحا جانے والی پرواز میں سفر کرنے والے برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی میں لینڈ کرا دیا گیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر ائیر ویز کی پرواز کیو آر 633 اسلام آباد سے دوحا جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں ہی طیارے میں سوار ایک برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہوگئی، جس پر ائیر ٹریفک کنٹرولر کی اجازت سے پائلٹ نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ایوی ایشن ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر مسافر کا معائنہ کیا اور ہنگامی طبی امداد فراہم کی تاہم مسافر کی طبیعت مسلسل خراب ہونے پر اسے آف لوڈ کر کے...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک)جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تا ہم کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع۔ جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم راولاکوٹ اور کوٹلی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : سبی 47، شہید بینظیر آباد اور نوکنڈی میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جمعہ (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا ۔ جمعہ کے روز : اسلام...
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی مبشر توقیر شاہ نے جمعرات کو الوداعی ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مبشر توقیر شاہ کو ان کی ریٹائرمنٹ پر وزارت اطلاعات میں شاندار خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مبشر توقیر شاہ کی خدمات وزارت اطلاعات، میڈیا اور ابلاغ عامہ کے شعبوں میں قابل تقلید ہیں۔ مبشر توقیر شاہ نے ہمیشہ قومی مفاد اور پیشہ ورانہ دیانتداری کو مقدم رکھا، ان کی قیادت میں انفارمیشن سروس اکیڈمی نے نوجوان افسران کی تربیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ مبشر توقیر شاہ نے وزارت اطلاعات، ساتھی افسران اور عملے کا شکریہ ادا کیا...
    اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کے حالات کو سنوارنے کے بجائے انہیں مزید خراب کیا جا رہا ہے۔ حکومت اور مقتدر ادارے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی ابتر صورتحال نے عام شہریوں کو شدید ذہنی اور جسمانی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ بلوچستان میں نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے۔ شام پانچ بجے کے بعد بلوچستان کے اکثر علاقوں میں سڑکیں ویران ہو جاتی ہیں، اور ایف سی، لیویز و پولیس شہریوں کو روک کر کہتی ہے کہ اس وقت سفر کی اجازت نہیں، جس کے نتیجے میں...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انہوں نے شملہ معاہدے کے حوالے سے بیان بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے اعلان کے تناظر میں دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے انڈس واٹر ٹریٹی کے کنٹیکس میں یہ بات کہی کہ چونکہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا ہے تو اس صورت میں شملہ معاہدے کی بھی کوئی حیثیت نہیں رہی، اب لائن آف کنٹرول سیز فائر لائن ہونی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: شملہ معاہدہ منسوخ نہیں کیا گیا، وزارت خارجہ کی خواجہ آصف کے بیان کی تردید خواجہ آصف نے کہا کہ کشمیر پر 1948 میں ایک تصادم ہوا تھا، اس...
    بھارت کی آبی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے اپنے آبی وسائل بڑھانے اور نئے ڈیموں کی تعیمر کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں آبی وسائل سے متعلق امور پر اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے شرکت کی اور یک زبان ہو کر بھارتی آبی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے وفاق کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں پاکستان میں پانی ذخیرہ کرنے کے لیے نئے ڈیمز بنانے کے حوالے سے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ متعلقہ حکام نے ملک میں آبی وسائل اور دریاؤں...
    وزرات خارجہ نے واضح کیا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان شملہ معاہدہ تاحال موجود ہے، یہ معاہدہ منسوخ نہیں کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شملہ معاہدے پر ابھی تک عملدرآمد جاری ہے، اس حوالے سے زبانی بیان ضرور آتے ہیں تاہم تحریری طور پر ایسی کوئی بات موجود نہیں کہ جس سے ظاہر ہو کہ یہ معاہدہ منسوخ ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت سے مذاکرات میں پاکستان کن 3 اہم موضوعات پر زور دے گا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتادیا یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے، ہم...
    بیلاروس نے پاکستان ایئرفورس سے آپریشن تجربات سے استفادہ کرنے کے لیے پی اے ایف سے باقاعدہ تربیتی پروگرام شروع کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بیلاروس کی ایئر فورس اینڈ ایئر ڈیفنس کے کمانڈر میجر جنرل آندرے یولیا نووچ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے میجر جنرل آندرے یولیا نووچ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔بیلاروس ایئرفورس اور ایئرڈیفنس کے کمانڈر نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی. اس موقع پر فضائیہ اور دفاعی تعاون...
    سٹی42:   وزیر دفاع خواجہ آصف  نے شملہ معاہدہ کی منسوخی کا نعرہ مستانہ بلند کر دیا۔ وزیر دفاع نے ایک نیوز چینل سے انترویو کے دوران کہا،   شملہ معاہدے کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی،کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہوچکی ہے۔ خواجہ آصف علی کے اعلان کا معنی یہ ہے کہ اب پاکستان مقبوضہ کشمیر اور پاکستان سے الحاق کر چکے آزاد کشمیر کو دو حصوں میں ابنٹنے والی نام نہاد  لائن آف کنترول  کو تسلیم نہین کرے گا۔ اس لائن کی حیثیت صرف سیز فائر لائن کی ہے جو    1948 کی کشمیر کی آزادی کی جنگ کے خاتمہ کے روز پاکستان اور انڈیا کے  کنٹرول میں موجود علاقوں کی نشان دہی کرتی ہے اور اس کی  یہ...
    پاکستان کے وزیرِ مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل اثاثہ جات کی کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رابرٹ بو ہائنس سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈیجیٹل اثاثوں، بٹ کوائن کے مستقبل، اور بلاک چین کے غیر مرکزی ڈھانچے پر مشترکہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔ رابرٹ ہائنس اس وقت وائٹ ہاؤس میں صدر کی مشاورتی کونسل برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے سربراہ ہیں اور وہ ڈیجیٹل مالیاتی نظام، جدید کرپٹو ضوابط اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر امریکی پالیسی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہیں صدر ٹرمپ نے...