2025-11-04@04:34:56 GMT
تلاش کی گنتی: 6740

«متاثرہ علاقوں کی»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251008-08-5 اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اکیومن کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں سرمایہ کاری، موسمیاتی لچک، معاشی اصلاحات اور ڈیجیٹل فنانس ماڈل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد کی قیادت اکیومن کی بانی و سی ای او جیکولین نووگراٹز نے کی۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال، جاری اصلاحاتی عمل اور مالی نظم و ضبط کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اکیومن کی سی ای او جیکولین نووگراٹز نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی موسمیاتی لچکدار زراعت اور غربت مٹانے کی کوششیں غیر معمولی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اکیومن کا 90 ملین ڈالر کا ایگریکلچر رزیلینس فنڈ پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    پاکستان اور ملائیشیا نے تعلیم، حلال سرٹیفکیشن، سیاحت، انسدادِ بدعنوانی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمت کی 6یاد داشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے تقریب میں شرکت کی۔ فریقین نے پاکستان سے ملائیشیا کو حلال گوشت کی برآمدات کا کوٹہ 200 ملین امریکی ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور دونوں فریق اس حوالے سے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔  وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ان کے ملائیشیائی ہم منصب انور ابراہیم کی حالیہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی تجدید اور وسعت کے لیے جو...
    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کے اجلاس میں شریک پاکستان، چین، روس، ایران اور بھارت سمیت بڑی علاقائی طاقتوں نے مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ افغانستان میں کسی غیر ملکی فوجی موجودگی کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔ اجلاس میں شریک ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ریاستیں افغانستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کریں اور ملک کو بیرونی مداخلت سے محفوظ رکھنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔ یہ اعلامیہ پیر کے روز روسی دارالحکومت ماسکو میں جاری کیا گیا۔ اجلاس اس وقت ہوا جب چند ہفتے قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ واشنگٹن بگرام ایئر بیس واپس حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہےکیونکہ یہ چین کے...
    ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے: اجمل بلوچ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری و سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے دارالحکومت کے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے جو احکامات دے رکھے ہیں۔ یہ ممکن ہی نہیں کہ اسلام آباد کے تمام شہری ایک ہفتے کے لائسنس حاصل کر لیں۔ کسی بھی شہری کو بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کی اجازت نہیں ہونی چاہیے لیکن ایک ہفتہ کے اندر ہر شہری کو لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کرنا درست فیصلہ نہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کی رہنما اور سابق رکنِ صوبائی اسمبلی حمیرا مشتاق احمد خان کاکہنا ہے کہ غزہ جیسے حساس معاملے پر امیرِ جماعت کے خلاف منفی مہم انتہائی افسوسناک اور غیر ذمے دارانہ عمل ہے۔حمیرا مشتاق احمد خان نے کہا کہ امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن اور دیگر ذمہ داران پہلے دن سے اس معاملے پر ان سے مسلسل رابطے میں تھے  اور پوری کوشش کر رہے ہیں کہ اہلِ غزہ کے ساتھ عملی یکجہتی کا اظہار کیا جائے۔اہلیہ  مشتاق احمد خان نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی واقعی غزہ کے ساتھ مخلص ہے تو اسے امیرِ جماعت کے خلاف جھوٹ پر مبنی مہم پر عوامی طور پر معافی مانگنی چاہیے۔انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کاکہناہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری بھی حکومت کے زیر غور ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اکیومن کی بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جیکولین نووگراٹز کی سربراہی میں وفد نے وزیر خزانہ سے ملاقات کی، جس میں سرمایہ کاری، معاشی اصلاحات، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور موسمیاتی لچک سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان کی معاشی استحکام کی پالیسیوں، جاری اصلاحاتی اقدامات اور مالیاتی نظم و ضبط کے حوالے سے...
    تصویر سوشل میڈیا۔ پاکستان میں متعین امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پاک امریکا دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی میکرو اکنامک ڈیولپمنٹ پر بھی بات ہوئی، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے معاشی استحکام اور ترقی کے حوالے سے وزیراعظم کے وژن سے بھی انھیں آگاہ کیا۔ بلال اظہر کیانی نے ریلویز میں اصلاحات کے ایجنڈے اور عملدرآمد کے بارے میں آگاہ کیا، نیٹالی بیکر نے پاک امریکا تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافے کو خوش آئند قرار دیا۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکا...
    واقعہ میں جانبحق ہونیوالے حاجی نور محمد کے بیٹے نیاز محمد بڑیچ کا کہنا ہے کہ سول ہسپتال میں انکے والد اور بھائی کی لاش کی حوالگی کے سلسلے میں ان سے 35 ہزار کا مطالبہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں خودکش دھماکہ کے متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ جانبحق ہونے والے دو افراد کی لاشیں ہسپتال سے حاصل کرنے کے لئے انہیں 16 ہزار روپے کی رشوت دینی پڑی۔ چند روز قبل کوئٹہ میں دھماکے میں حاجی نور محمد اور ان کے بیٹے صابر خان جانبحق ہوئے تھے۔ جن کی لاشیں سول ہسپتال میں موجود تھیں۔ حاجی نور محمد کے دوسرے بیٹے نیاز محمد بڑیچ نے غیر ملکی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ہسپتال...
    افغانستان میں فوجی انفرا اسٹرکچر کی کوششیں ناقابلِ قبول: ماسکو فارمیٹ کا مشترکہ اعلامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز ماسکو(آئی پی ایس )روس میں افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے، جس کے مشترکہ اعلامیے میں افغانستان میں فوجی انفرا اسٹرکچر کی کوششوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغان سرزمین کسی ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ نہ بنے۔منگل کو روس میں افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا ساتواں اجلاس اختتام پذیر ہوگیا، جس میں پہلی بار طالبان کے وزیر خارجہ نے بھی شرکت کی جب کہ اجلاس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں افغانستان میں فوجی ڈھانچے یا انفرا اسٹرکچر کی کسی بھی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے۔ملائیشیا  کے شہر کوالالمپور میں وزیراعظم شہباز شریف کو پی ایچ ڈی ڈاکٹریٹ لیڈرشپ اینڈگورننس کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پہانگ کی ملکہ تنکوعزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ  نے انہیں اعزازی ڈگری سے نوازا۔وزیراعظم شہبازشریف نے اعزازی ڈگری دینے کی  تقریب سےخطاب کرتےہوئے کہا کہ بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے۔وزیراعظم نے کہا کہ 4 دہائیوں سے زائد عرصےتک صوبہ پنجاب کےعوام کی بطورخادم خدمت کی. اب پاکستان کےوزیراعظم کی حیثیت سے لوگوں کی خدمت کررہا ہوں، ہمیشہ خلوص نیت اور ثابت قدمی کےساتھ عوام کی خدمت کرتاہوں۔ان کا کہنا تھا کہ بین...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، خطے کی صورتحال اور مسلم امہ کے اتحاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کے مطابق ملاقات کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات عقیدے، بھائی چارے اور اعتماد پر مبنی ہیں ، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا مخلص دوست ہے، پارلیمانی تعاون دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ دوستی، اعتماد اور علاقائی امن کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹجک معاہدہ پاکستان...
    تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا ماسکو اجلاس میں افغانستان میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کی تصدیق کی گئی۔اجلاس میں پاکستان، روس، چین، ایران کے نمائندے موجود ہیں، 4 ملکی اجلاس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے 4 ملکی اجلاس کی تفصیلات جاری کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان، ایران، چین اور روس نے افغانستان میں کالعدم دہشت گر د تنظیموں کی موجودگی کی تصدیق کی اور اس پر تشویش کا اظہار کیا۔ صادق خان نے کہا کہ چاروں ممالک نے افغانستان کو دہشت گردی اور بیرونی مداخلت سے پاک کرنے پر زور دیا۔کالعدم دہشت گرد گروہوں میں ٹی ٹی پی، بی ایل اے سمیت دیگر شامل ہیں، اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے...
    اسلام ٹائمز: کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار احمد قلندری اور آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر معروف نوحہ خواں و منقبت خواں شاہد علی شاہد اور دستہ امامیہ کے صاحب بیاض عاطر حیدر سمیت دیگر نے بارگاہ شہداء میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے شہید مقاومت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں شرکاء کی بڑی تعداد شریک تھی۔ کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل...
    ماسکو میں ہونے والے چار ملکی اجلاس میں افغانستان میں سرگرم کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کی باقاعدہ تصدیق کی گئی ہے۔ اس اہم اجلاس میں پاکستان، چین، ایران اور روس کے نمائندے شریک تھے، جہاں خطے میں امن و استحکام سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان، محمد صادق نے اجلاس کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ چاروں ممالک نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پر ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر کالعدم گروہ اب بھی فعال ہیں۔ اجلاس میں شریک ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغانستان کو دہشت گردی اور بیرونی مداخلت سے پاک کیا...
    ماسکو فارمیٹ: پاکستان، بھارت، چین اور ایران کا افغانستان کی صورتحال پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز ماسکو(آئی پی ایس ) افغانستان کے معاملے پر ماسکو فارمیٹ کا اہم اجلاس روسی دارالحکومت ماسکو میں شروع ہوگیا ہے، جس میں پاکستان، چین، ایران، بھارت اور وسطی ایشیائی ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو آمد پر افغان وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ افغانستان میں استحکام خطے کے امن کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے مغربی ممالک پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغرب نے افغانستان کو تنہا چھوڑ دیا ہے اور وہاں کے عوام کو مشکلات میں دھکیل دیا ہے، افغانستان کے منجمد اثاثے،...
    وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ملائیشیا کے وزیر برائے ڈیجیٹل وائی بی توان گووبند سنگھ دیو سے کوالالمپور میں پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر تجارت اور ملائیشیائی وزیر برائے ڈیجیٹل نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے میں ڈیجیٹل تبدیلی کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں وزراء نے ای کامرس پلیٹ فارم کو وسعت دینے، سرحد پار ڈیجیٹل خدمات کی سہولت فراہم کرنے، سائبر سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے اور مصنوعی ذہانت اور جی فائیو انفراسٹرکچر جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزراء نے وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیراعظم...
    پاکستان میں سیل اور جین تھراپی فریم ورک کے قیام کے حوالے سے راولپنڈی میں ایک اہم سیمینار منعقد ہوا، جس میں طبی ماہرین، محققین، تعلیمی اداروں اور صنعتی شعبے کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکا نے اس پیشرفت کو ملک میں جدید طبی سہولیات کے فروغ اور علاج کے نئے دور کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیل اور جین تھراپی سے کینسر، تھیلیسیمیا اور دیگر مہلک امراض کے علاج میں نمایاں بہتری آئے گی۔ مزید پڑھیں:سروائیکل کینسر، لاعلمی سے آگاہی تک مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بار اس جدید طریقہ علاج کا آغاز کیا جا رہا ہے جو مستقبل میں طبی نظام میں انقلابی تبدیلی کا باعث بنے گا۔ راولپنڈی میں سیل اور جین...
    ’جیو نیوز‘ گریب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیشہ خلوص نیت اور ثابت قدمی کے ساتھ عوام کی خدمت کرتا ہوں۔انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنا اعزاز ہے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چار دہائیوں سے زائد عرصے تک پنجاب کے عوام کی بطور خادم خدمت کی، اب پاکستان کے وزیراعظم کی حیثیت سے لوگوں کی خدمت کر رہا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ مسلم دنیا کی ایک معزز ترین درسگاہ سے منسلک ہونا باعث اعزاز ہے، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا علم و دانش کا مرکز...
     سمندری طوفان شکتی کے باعث کوئٹہ اور گردونواح کے علاقے مٹی کے طوفان کی لپیٹ میں آگیا، جس کے باعث حد نگاہ بھی کم ہوکررہ گئی ہے۔ سمندری طوفان شکتی کے اثرات بلوچستان تک پہنچ گئے، وسطی اور شمالی بلوچستان کے کئی علاقے شدید گرد و غبار اور مٹی کے طوفان کی لپیٹ میں آگئے۔ جس کے باعث صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں فضا گرد آلود ہونے سے حدِ نگاہ انتہائی کم ہوگئی ، شدید گرد آلود موسم کے باعث شہریوں، خصوصا دمہ اور سانس کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مکران کی ساحلی پٹی کے قریب سے گزرنے والے سمندری طوفان شکتی کے نتیجے میں ہوئواں کا رخ سمندر کی جانب ہو گیا ہے، جس...
    تائیوان کے صدر لائی چنگ تے نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی صدر شی جن پنگ کو تائیوان کے خلاف طاقت کے استعمال سے باز رکھنے میں کامیاب ہو جائیں تو وہ نوبل امن انعام کے مستحق ہوں گے۔ صدر لائی نے یہ بات امریکی ریڈیو پروگرام ‘دی کلے ٹریوس اینڈ بک سیکسٹن شو’ پر گفتگو کے دوران کہی، جو امریکا کے 400 سے زائد ریڈیو اسٹیشنز پر نشر ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چین کسی بھی وقت تائیوان پر حملہ کرسکتا ہے، شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع کا دعویٰ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ صدر ٹرمپ ہماری حمایت جاری رکھیں گے۔ اگر وہ شی جن پنگ کو مستقل...
    چیری ماسٹر پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوری 2026 سے کراچی کے پورٹ قاسم کے نیشنل انڈسٹریل پارک میں مقامی سطح پر گاڑیوں کی تیاری شروع کرے گا۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ اعلان فیکٹری کے مقام پر منعقدہ تقریب میں کیا گیا، 60 ایکڑ رقبے پر پھیلا یہ پلانٹ 15 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا حامل ہے، کمپنی ملک بھر میں ڈیلرشپ نیٹ ورک بھی قائم کر رہی ہے، جس کے تحت 2026 میں 7 بڑے شہروں میں 10 آؤٹ لیٹس کھولے جائیں گے۔ چینی کار ساز کمپنی چیری آٹو، جو چین کی سب سے بڑی گاڑیاں برآمد کرنے والی برانڈ ہے، دنیا کے 120 سے زائد ممالک میں کام کر...
    کوالالمپور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے ملائیشین بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت کمپنی کے کو فاؤنڈر اور چیئر تھامس ساؤ نے کی، ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے، جس کے فروغ کیلئے دونوں ممالک بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز منعقدہ پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کو ایک مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بزنس ٹو بزنس روابط کے نئے راستے کھلے ہیں، حکومت کاروبار کیلئے دوستانہ ماحول پیدا...
    اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی راہنماوں کیخلاف سنگجانی جلسہ کیس میں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،عدالت کا پی ٹی آئی کے تینوں راہنماوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم،انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استنی کی درخواست مسترد کردی پی ٹی آئی راہنماوں کیجانب سے سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی اور مرتضی طوری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملائیشین بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت کمپنی کے کو فاؤنڈر اور چیئر تھامس ساؤ نے کی۔ ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے، جس کے فروغ کے لیے دونوں ممالک بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا پاک-ملائیشیا تعلقات کو پائیدار شراکت داری میں بدلنے کا عزم انہوں نے گزشتہ روز منعقدہ پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کو ایک مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بزنس ٹو بزنس روابط کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251007-08-39 جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251007-06-23 کراچی(پ ر) عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر اور معروف قبائلی شخصیت سید امان شاہ نے ملکی معیشت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت شدید معاشی دباؤ کا شکار ہے اور اس صورتحال سے نکلنے کیلئے ہمیں وقتی فیصلوں کے بجائے طویل المدتی پالیسی سازی پر توجہ دینا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ماضی میں اقتصادی فیصلے سیاسی مفادات کی نذر ہوتے رہے جس کی وجہ سے آج ملک قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے۔ سید امان شاہ نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے بغیر پاکستان کی معیشت کبھی بھی مستحکم نہیں ہوسکتی۔ قدرتی وسائل سے مالا مال اس خطے کو اگر جدید انفراسٹرکچر، تعلیمی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے لاہور کے بعد کراچی میں شاہراہ فیصل پرتاریخی غزہ مارچ میں عوام کی بھرپور شرکت پرجماعت اسلامی کراچی کی قیادت وکارکنان کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ غزہ مارچ میں مراد وخواتین بچوں بزرگوں سمیت ہرطبقہ سے وابستہ افراد کی بھرپور شرکت سے ثابت ہوگیا کہ بھلے حکمران غیروں کے غلام بنے رہیں مگرپاکستانی غیرتمندعوام کے دل اپنے مظلوم بھائیوں اہل غزہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔صوبائی رہنما نے کہاکہ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر آج اسرائیلی جارحیت کے خلاف مزاحمت کا ایک اور سال مکمل ہونے پر قومی اظہار یکجہتی کے لیے کراچی تاکشمور سندھ بھر میں غزہ مارچوں کا انعقاد کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں وزرائے اعظم نے پاک ملائیشیا تجارت میں اضافے پر اتفاق کیا جبکہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کابزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملائیشیا اور پاکستان ملکر کام کریں تو آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیں گے، سیاحت میں تعاون گیم چینجر ثابت ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے سرکاری دورے پر موجود وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملائیشین وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم سے پتراجایا میں پردانا پوترا میں ملاقات کی۔ پردانا پترا آمد پر وزیر اعظم کا استقبال ایک سرکاری استقبالیہ تقریب میں کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف نے وفاق کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسکیموں کو فنڈز دینے سے روک دیا۔عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ صوبے متاثرہ علاقوں میں بحالی اسکیموں کو اپنے وسائل سے فنڈز دیں۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے صوبے یقینی بنائیں کہ بحالی اسکیموں سے سرپلس میں کمی نہ آئے۔ دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف سے اگلی قسط کے اجراء کے لیے وزیراعظم آفس بھی متحرک ہوگیا ہے اور وزیراعظم آفس سے مختلف محکموں اور وزارتوں کو فون کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ آئی ایم ایف مطالبات پرعملدرآمد رپورٹ وزارت خزانہ اور مشن کو فراہم...
    سماجی رابطے کی سائٹ "ایکس" پر اپنے پیغام میں پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ مبارک ہو، پی آئی اے 25 اکتوبر کو اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے اپنی پہلی پرواز کے لیے تیار ہے، جو برطانیہ کی آسمانوں پر واپس آنے والی پہلی پاکستانی کیریئر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی ایئرلائن کا برطانوی فضاؤں میں واپس آنا تاریخی لمحہ ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ "ایکس" پر اپنے پیغام میں پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کا کہنا تھا کہ مبارک ہو، پی آئی اے 25 اکتوبر کو اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے اپنی پہلی پرواز کے لیے تیار ہے، جو...
    مسلسل بارشوں اور مٹی کے بڑے بڑے تودے گرنے کے واقعات نے مغربی بنگال کے شمالی علاقوں میں تباہی مچادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں طوفانی بارشوں کے بعد ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے خوفناک واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 28 ہوگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اندیشہ ہے کہ مزید لاشیں ملنے پر ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس کے دفتر نے راج بھون میں ایک ریپڈ ایکشن سیل قائم کر دیا جہاں متاثرہ شہریوں اور پھنسے ہوئے سیاحوں کی مدد کے لیے خصوصی ہیلپ لائن اور ای میل رابطہ فراہم کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ وہ آج ہی متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی...
    پاکستان کے خفیہ ادارے (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اپنی ذمہ داریاں بدستور انجام دیتے رہیں گے۔ وہ قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کون ہیں؟ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو ستمبر 2024 میں ایک سال کے لیے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی جگہ یہ منصب سنبھالا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک لندن کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز اور امریکا کے فورٹ لیون ورتھ...
    فائل فوٹو۔ قومی ایئر لائن کی کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی، کراچی سے ایئر لائن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 783 کو منگل کی صبح ساڑھے 8 بجے روانہ ہونا تھا۔ ایئر لائن ذرائع بتایا کہ نئے شیڈول کے مطابق پرواز اب منگل کی دوپہر ساڑھے 12بجے روانہ ہوگی۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق پرواز میں تاخیر آپریشنل وجوہات کے باعث ہے، مسافروں کو آگاہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کے بوئنگ777 ایل آر طیارے کے لینڈنگ گیئر کی تبدیلی کا کام مکمل نہیں ہوسکا۔ یہ طیارے ٹورنٹو کیلئے براہ راست اور نان اسٹاپ پروازوں کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن ٹورنٹو کی طویل پرواز بوئنگ 777۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: عالمی فٹبال فیڈریشن (فیفا) کی جانب سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی گرانٹ تاحال منظور نہ کیے جانے کی وجہ سے فیڈریشن مالی مشکلات کا شکار ہے۔ فنڈز کی کمی کی وجہ سے پی ایف ایف کے چند ملازمین کی تنخواہیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق فیفا اور اے ایف سی نے پی ایف ایف سے سابق ادوار کی آڈٹ رپورٹ مانگ لی جبکہ فیفا نے سابق این سی چیئرمین ہارون ملک کے دور میں کیے جانے والے اخراجات کی تفصیلات بھی مانگی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے دفتر سے ہارون ملک کے دور میں ہونے والے اخراجات کا ریکارڈ غائب ہے، ہارون ملک 2021 سے 2025 تک...
    الیکشن کمیشن نے اپنی پریس کانفرنس میں کئی دیگر اہم ایشوز پر بھی روشنی ڈالی، انتخابات 243 سیٹوں کیلئے ہونگے جن میں دو ایس ٹی اور دو ایس سی کیلئے ریزرو ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار انتخابات کو لے کر الیکشن کمیشن نے دہلی میں پریس کانفرنس کی جس میں بہار انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے بہار میں دو مرحلوں میں پولنگ کرانے کا اعلان کیا۔ پہلا مرحلہ 6 نومبر کو جبکہ دوسرا مرحلہ 11 نومبر کو ہوگا۔ پہلے مرحلے میں 121 سیٹوں پر جبکہ دوسرے مرحلے 122 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان 14 نومبر کو کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن...
    سٹی 42: وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین، جناب فلیپو گرانڈی کے ساتھ وفد کی سطح پر ملاقات کی۔ وفاقی وزیر برائے سیفران، امور کشمیر و گلگت بلتستان، انجینئر امیر مقام نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین، جناب فلیپو گرانڈی کے ساتھ وفد کی سطح پر ملاقات کی۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے پاکستان میں مہاجرین، بالخصوص افغان مہاجرین سے متعلق انسانی بنیادوں پر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کی مسلسل معاونت کو سراہا۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کے عہدے میں توسیع انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 46 برسوں سے لاکھوں مہاجرین کی فراخ دلی سے میزبانی کرتا آ رہا ہے۔انہوں...
    وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ دیں گے، پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی کو پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے دوران پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کو پیشکش کی ہے کہ آپ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ دیں گے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیان کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی آمنے سامنے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے آج احتجاجا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے واک آٹ کیا، اور مریم نواز کے بیان کی شدید مذمت کی۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی...
    پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے دوران پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کو پیشکش کی ہے کہ آپ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی آمنے سامنے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے آج احتجاجاً قومی اسمبلی اور سینیٹ سے واک آؤٹ کیا، اور مریم نواز کے بیان کی شدید مذمت کی۔ مزید پڑھیں: سیاسی کشیدگی: مریم نواز کے بیان پر پیپلز پارٹی کا سینیٹ اجلاس سے پھر واک آؤٹ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی راجا پرویز اشرف نے کہاکہ میرا تعلق پنجاب سے ہے لیکن ہم سب سے...
    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کا 29واں اجلاس ہوا جس میں 171 نکاتی ایجنڈا ریکارڈ کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ نے سیلاب متاثرین کو17 اکتوبر سے امدادی رقوم کے چیک کی تقسیم شروع کرنے اور سیلاب متاثرین کے لئے حتمی امدادی پیکج کی منظوری دی۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ، مستقل معذوری پر 5 لاکھ اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ،  پکا گھرمکمل گرنے پر 10 لاکھ، جزوی طور پر گرنے پر3، کچا گھر مکمل گرنے پر 5 لاکھ اور جزوی طور پر گرنے پر 1.5لاکھ تک،  بڑے مویشی پر پانچ لاکھ تک اور چھوٹے جانوروں کے مرنے پر 50ہزار روپے، سیلاب کے دوران 25فیصد فصل کے نقصان پر 20ہزار فی ایکڑدینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔...
    سٹی 42 : رواں ماہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز   (پی آئی اے) کی اسلام آباد سے مانچسٹر پہلی براہ راست پرواز ہو گی۔ براہ راست پرواز 25 اکتوبر کو روانہ ہو گی۔ اس حوالے سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی مبارکباد کا پیغام جاری کیا۔  جین میریٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ پی آئی اے 25 اکتوبر کو اسلام آباد سے مانچسٹر پرواز کے لیے تیار ہے, یہ پی آئی اے کی اسلام آباد سے مانچسٹر پہلی براہ راست پرواز ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا پاکستانی کیرئیر ہے جو کہ برطانوی آسمانوں پہ لوٹ رہا ہے۔  پاکستان کبڈی فیڈریشن کے نئے عہدیداروں کا انتخاب؛ وفاقی وزیر چودھری...
     سٹی 42: وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا ۔، وزیرِ ریلوے برہم ہوگئے اور ٹرینوں کی تاخیر پر سخت نوٹس لے لیا ۔  وزیرِ ریلوے اجلاس میں حکام پر برہم ہوئے   گزشتہ روز  متعدد ٹرینوں کی تاخیر پر اظہارِ برہمی کیا ، وزیرِ ریلوے کی تمام ڈویژنز اور ہیڈکوارٹر کو سخت ہدایت جاری کردیں ۔ تاخیری نظام کی وجوہات دور کی جائیں، ریلوے حکام کو 10 دن کا الٹی میٹم دے دیا۔ ٹرینوں کے اوقاتِ کار معمول پر لانے کی سخت ہدایت کردی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ تاخیر کی بڑی وجوہات پاور پلانٹس کے لیٹ آنے اور تکنیکی خرابیاں تھیں۔ سونے کی قیمتوں میں اضافہ، نیا ریکارڈ قائم وزیر ریلوے محمد حنیف...
    2013 کے انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف اور جماعتِ اسلامی نے خیبر پختونخوا میں اتحادی حکومت بنائی، جس میں سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق صوبائی وزیرِ خزانہ بنے۔ تاہم 2018 کے بعد دونوں جماعتوں کے تعلقات میں سرد مہری پیدا ہوگئی۔ 9 مئی کے واقعات کے بعد جماعتِ اسلامی نے تحریکِ انصاف پر سخت تنقید کی، اور اب غزہ کے معاملے پر بھی جماعتِ اسلامی کی جانب سے پی ٹی آئی کو ہدفِ تنقید بنایا جا رہا ہے۔ اتوار کے روز امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے غزہ ملین مارچ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کے معاملے پر پاکستان کی سیاسی قیادت کی خاموشی اور پالیسیوں پر کڑی تنقید کی۔ مزید پڑھیں: انہوں نے 2...
    کوالالمپور: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملائشین وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں وزرائے اعظم نے پاک ملائشیا تجارت میں اضافے پر اتفاق کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اس وقت ملائیشیاء کے سرکاری دورے پر ہیں۔ آج ملائیشیاء کے وزیراعظم عزت مآب داتو سری انور ابراہیم سے آج پتراجایا میں پردانا پوترا میں ملاقات کی۔ پردانا پترا آمد پر وزیر اعظم کا استقبال ایک سرکاری استقبالیہ تقریب میں کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے وفود کی سطح پر ملاقات میں اپنے اپنے وفد کی قیادت کی۔ وزیراعظم نے دورہ کے دوران ان کے اور ان کے وفد کے ارکان کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر ملائیشیاء...
    آئی ایم ایف نے وفاق کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسکیموں کو فنڈز دینے سے روک دیا۔عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مشن اور پاکستان کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کے لیے آج کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آئی ایم ایف مشن کے آج وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کے ساتھ مذاکرات ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ریکوڈک منصوبے پر کچھ بریفنگ ہوچکی ہے جب کہ بقیہ آج کے مذاکرات میں ہوگی، آئی ایم ایف کو ریکوڈک کاپر اینڈ گولڈ مائن پروجیکٹ پر بھی بریفنگ دی جائے گی، منصوبے کی کل لاگت 4.3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7.72 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور پہلے مرحلے میں 2 لاکھ میٹرک ٹن سالانہ کاپر پیداوار کا...
    سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اسرائیلی حراست سے رہائی کے معاملے پر دفتر خارجہ نے اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ، اردن کے دارالحکومت عمّان میں موجود اپنے سفارت خانے کے ذریعے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی بحفاظت واپسی کے لیے انتھک کوششیں کر رہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ برادر ملک اردن کی حکومت کے قیمتی تعاون سے ہمیں امید ہے کہ یہ عمل آئندہ چند روز میں کامیابی سے مکمل ہو جائے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم اردن کی برادر حکومت کے مثالی تعاون اور فراخدلانہ حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سابق...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز نے سول ڈیفنس ملازمین کی تنخواہیں 15ہزار  روپے بڑھانے کی منظوری دیدی،وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 400دیہات کا سروے مکمل ہو چکا ہے،17اکتوبر سے سیلاب مثاترین میں چیکس کی تقسیم شروع کردی جائے گی۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں تاریخ کاسب سے بڑا سیلاب آیا، پنجاب میں گھر یا سولر پروگرام بکتے نہیں،پنجاب حکومت کے کاموں پر بہت سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے،جو وقت لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا تھا اس کو سیاسی مفاد کیلئے استعمال کیا گیا۔ان کاکہناتھا کہ مریم نوازکو دوسروں کے سلوک پر دکھ ہوا، پنجاب نے ہمیشہ مشکل میں بڑا بھائی ہونے کا حق ادا کیا،پنجاب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ ’’حکومت تو مجبور ہے، لیکن پی ٹی آئی امریکا کی مذمت اور حماس کی حمایت کیوں نہیں کرتی؟‘‘۔انہوں نے کہا کہ  فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف قوم کا مؤقف واضح ہے، لیکن سیاسی جماعتوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ لاہور اور کراچی کے عوام نے جس ولولے کے ساتھ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا، وہ قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے امریکا کے نام نہاد  ٹرمپ امن منصوبے کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور واضح کر دیا ہے کہ وہ ہمیشہ فلسطین اور حماس کے مؤقف کے ساتھ کھڑے...
    ( ویب ڈیسک )افغانستان کی صورتحال پر پاکستان، ایران، روس اور چین سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔  سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کے معاملے پر آج روس میں 4 ملکوں کا غیر معمولی اجلاس ہو گا، اجلاس میں پاکستان، ایران، روس اور چین کے نمائندے شریک ہوں گے۔  ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان کریں گے، اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، علاقائی سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے معاملات پر گفتگو ہو گی۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے  سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک ممالک کی جانب سے افغانستان میں کسی بیرونی غیر ملکی اڈے کے قیام کی مخالفت کی تجدید کی جائے گی،...
    گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا آغاز ہو گیا ہے۔ چترال، کالام، مالم جبہ اور گٹی میڈوز سمیت مختلف پہاڑی مقامات پر برفباری سے جہاں ایک طرف دلکش مناظر نے سیاحوں کو محظوظ کیا ہے، وہیں دوسری جانب سرد موسم اور برف کی شدت نے سفری مشکلات بھی پیدا کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے مشہور سیاحتی مقام گٹی میڈوز میں برفباری کے باعث متعدد گاڑیاں راستے میں پھنس گئی ہیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ’گلگت بلتستان ٹوارزم‘ نامی پیج نے ایک پوسٹ میں ضلعی انتظامیہ اور حکومتِ گلگت بلتستان سے فوری کارروائی کی اپیل...
    سعودی عرب میں پرندہ ٹکرانے کے سبب عارضی طور پر گراؤنڈ سیرین ائیر کے طیارے کی مرمت مکمل ہوگئی۔ طیارے کے ونگ پر پرندہ ٹکرانے کے سبب جہاز آپریشن سے باہر ہوگیا تھا، پرواز کی جدہ سے پاکستان روانگی کے لیے گاکا(سعودی ایوی ایشن اتھارٹی)اور سول ایوی ایشن اتھارٹی(پاکستان)کو درخواست کردی گئی۔ سعودی عرب سے عمرہ زائرین و دیگر 1300 مسافروں کے لیے دیگر ائیرلائنوں کے متبادل جہازوں پر انتظامات کرلیے گئے، سعودی عرب سے 400 کے لگ بھگ مسافر پاکستان پہنچ چکے ہیں، آج 200 مزید مسافر پاکستانی سعودی عرب سے واپس پہنچیں گے۔ مسافروں کو ان کی خواہش کے مطابق کراچی،لاہور،اسلام آباد اور پشاور سمیت دیگر ہوائی اڈوں پر پہنچایا جارہا ہے، سیرین ائیر کے معطل ہونے والے ائیر آپریٹر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے تین سال بعد سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم و دیگر کے خلاف توہین عدالت کا کیس ختم کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاناما کیس سے متعلق نواز شریف کے حق میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے مبینہ بیان حلفی کے حوالے سے توہین عدالت کا کیس عدالت نے غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دیا۔چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی، سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ وکیل نے بتایا کہ رانا شمیم نے معافی نامہ جمع کروایا تھا اس کے بعد کیس لگا ہی نہیں، اب یہ کیس غیر مؤثر ہوچکا ہے،...
    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادلوں نے خوب رنگ جمایا اور ابرِ رحمت برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مال روڈ، ایبٹ روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، گڑھی شاہو، ریلوے اسٹیشن، لکشمی چوک، ڈیوس روڈ، ماڈل ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن سمیت متعدد علاقوں میں تیز بارش سے درجہ حرارت میں کمی آگئی اور ٹھنڈی ہواؤں نے خنکی بڑھا دی۔ پنجاب کے دیگر شہروں ملتان، فیصل آباد، خانیوال، وہاڑی، پیر محل، بہاولپور، دنیاپور، ساہیوال، پاکپتن اور میاں چنوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ کئی مقامات پر فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر کراچی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب محمد انور ابراہیم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملائیشیا کو اپنا دوسرا گھر قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا آنا اپنے خاندان سے ملنے جیسا ہے، انور ابراہیم نے اپنے سیاسی کیریئر کے دوران بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرکے اپنے ملک کو پوری دنیا کی بہترین معیشتوں میں شامل کردیا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا پہنچنے پُر پرتپاک استقبال، سڑکوں پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار وزیراعظم نے کہا کہ ملیشین رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں جس میں مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا، پچھلے سال ملائیشیا کے وزیراعظم کا پاکستان کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے یادگار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب کی معروف کاروباری شخصیت میاں مزمل مشتاق کی جانب سے پیرسید سیدوالحسن کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سعودی کاروباری شخصیات سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے پیر سید سیدو الحسن ,میزبان میاں مزمل مشتاق , ڈاکٹر فضل سعودی برجس منور الشمری، میاں عامرمشتاق، میاں اسلم یاسین اور دیگر کا کہنا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ولولہ انگیز قیادت میں سعودی عرب نے ترقی کے سنگ میل عبور کیے ہیں پاک سعودی تعلقات دین اسلام ، تاریخ بھائی چارے اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں اور رہیں گے۔ پاکستان سعودیہ کی لازوال دوستی دفاعی معاہدے سے مزید مضبوط ہوگی ،...
    اپنے بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ اگر ایسا کوئی منصوبہ واقعی زیرِ غور ہے تو یہ اقدام نہ صرف علاقائی امن و استحکام کو خطرے میں ڈالے گا بلکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی اصولوں سے بھی انحراف ہوگا، یہ معاملہ مزید سنگین اس لیے بھی ہے کہ یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے افغانستان میں بگرام ایئربیس دوبارہ حاصل کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بطورِ رکنِ سینیٹ، میں حکومتِ پاکستان سے فوری اور دو ٹوک وضاحت کا مطالبہ کرتا ہوں کہ فائنانشل ٹائمز کی...
    چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے  دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نےکہا ہے کہ اسرائیل دو سال سے فلسطین پر خوفناک بمباری کر رہا ہے جس کی وجہ سے اب تک 75 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور دو لاکھ سے زائد کو شدید زخمی کر دیا گیا ۔ اسرائیل کی سفاکانہ بمباری کا نشانہ بننے والوں میں معصوم بچے اور خواتین نمایاں طور پر شامل ہیں، مسلم ممالک کی بار بار کی کوششوں کے باوجود اب تک اسرائیل نے فلسطین پر حملے بند نہیں کئے اسی وجہ سے اسرائیل کے اندر سے بھی نیتن یاہو کے خلاف شدید احتجاج ہو رہا ہے اسکے علاوہ غزہ پر کی جانے والی اسرائیلی بربریت کے خلاف امریکہ یورپ سمیت پوری دنیا سے شدید...
    اسلام آباد:  سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان کی پسنی بندرگاہ کے آپریشنز کمرشل بنیادوں پر چلائے جانے کی تجاویز تیار کی گئی ہیں. تاہم حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بندرگاہ پاکستانی معدنیات کو شراکت دار ممالک تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گی .مگر اس بندرگاہ کی سکیورٹی کسی بھی صورت کسی دوسرے ملک کے حوالے نہیں کی جائے گی. پاکستان کی سکیورٹی کی ذمہ داری صرف پاکستان کی ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کام سب کیساتھ کرے گا مگر سکیورٹی کی گارنٹی ہم نے خود کرنی ہے. پاکستان میں چین گوادر پورٹس سمیت مختلف بڑے منصوبوں میں کام کر رہا ہے مگر ان تمام کی سکیورٹی کی ذمہ داری صرف...
    وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے لندن کے دورے کے دوران پاکستانی نژاد طالبہ اور تعلیمی میدان میں ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ماہ نور چیمہ سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے ماہ نور چیمہ کو اے لیول کے امتحانات میں 24 مضامین میں انفرادی طور پر امتیازی گریڈ کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دی اور ان کی شاندار کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیے: مارشل آرٹ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی کوئٹہ کی باہمت خواتین شہباز شریف نے کہا کہ ماہ نور چیمہ ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے ماہ نور کے والدین کو بھی اس عظیم کامیابی...
    کانفرنس میں بلوچستان کی مختلف شیعہ اور سنی سیاسی، ادبی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کیں اور سید حسن نصراللہ کی شخصیت، عالم اسلام کو درپیش مسائل اور امت اسلامیہ کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے شہید سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کے موقع پر کوئٹہ اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے میں "شہید استقامت" کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس میں بلوچستان کے جید علمائے کرام اور دیگر معتبرین نے شرکت کیں۔ تقریب میں امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، الحدیث کے عالم دین مولانا انوار الحق حقانی، ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری، جماعت اسلامی کے قاری عطاء الرحمان اور بی...
    بلوچستان کے علاقے کورکی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے پُرامن لوگوں پر حملہ کردیا، دہشتگردوں اور قبائل میں جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے علاقے کورکی میں مقامی قبائل کے اصرار کے باوجود دہشتگردوں نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کیا۔ کلی آدم زئی کور کی خواتین نےقراآن کا واسطہ دیکر دہشتگردوں کو جانے کےلیے بھی کہا،دہشتگردوں نے کورکی میں مقامی خواتین کو مسلسل ہراساں کیا۔ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کے پیش نظر مقامی قبائل نے اپنے دفاع کا فیصلہ کیا، جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور مقامی قبیلے کا ایک فرد شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
    افغانستان سے متعلق چار ملکی اجلاس 6 اکتوبر کو ماسکو روس میں منعقد ہوگا،  جس میں افغانستان کی صورتحال پر پاکستان، ایران،  روس اور چین چار ملک اجلاس میں شریک ہوں گے۔ سفارتی ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نمائندہ خصوصی محمد صادق خان کریں گے، چار ملکی اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، علاقائی سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی پر خصوصی بات چیت کی جاے گی۔ سفارتی ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں شریک ممالک کی جانب سے افغانستان میں کسی بیرونی غیر ملکی اڈے کے قیام کی مخالفت کی تجدید کی جائے گی، چاروں ممالک طالبان راہنماوں کے سفری استثنی کے معاملے پر دوہرے معیار کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان بین الاقوامی برادری سے...
    فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کا اسٹاک ایکسچینج سے شیئرز کی ڈی لسٹنگ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس)پاکستان سے ایک اور کثیرالقومی کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج سے اپنے شیئرز کی ڈی لسٹنگ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کے شیئرز کی ڈی لسٹنگ پر نوٹس جاری کردیا ہے۔ پاکستانی پراڈکٹس خریدیں پی ایس ایکس انتظامیہ کے نوٹس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کو ڈی لسٹ کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کے نتیجے میں فلپ مورس کمپنی شیئرز کا 6اکتوبر 2025 سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج سے انخلا ہوجائے گا۔ نوٹس...
    اسلام آباد(آئی این پی )ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے۔پاکستان اور آسیان ممالک کے سفیروں کی وزارت تجارت اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی ۔جس میں دوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان نے نئی تجارتی پالیسی اور ٹیرف اصلاحات پیش کیں، پاکستان کی جانب سے آسیان کمپنیوں کو سی پیک سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔وزیرِ تجارت جام کمال خان کے مطابق ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور زرعی ویلیو ایڈیشن سے پاکستان میں نئے تجارتی مواقع متوقع ہیں، پاکستان وسطی ایشیا کا گیٹ وے بن کر آسیان کے ساتھ نئے تجارتی مواقع...
    خنجراب : مشہور سیاحتی مقام پر موسم سرما کی پہلی برفباری، شدید برفباری کے باعث ملک کے بلند ترین پہاڑی مقام نے سفید چادر اوڑھ لی۔ ملک کے چند پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ کے بلند پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد موسم سرد ہو گیا۔ گلگت بلتستان میں پاک چین سرحدی علاقے خنجراب میں موسم سرما کی پہلی اور شدید برفباری ہوئی جس کے بعد علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا کے پہاڑوں پر بھی برفباری کے بعد شمالی علاقوں میں موسم سرما کے سیزن کا آغاز ہو گیا۔  کالام کے بلند پہاڑی علاقوں کے علاوہ ناران کے پہاڑوں پر بھی برفباری ہوئی۔ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) پاور ڈویژن نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی پر 4 اکتوبر تک کی رپورٹ جاری کر دی ۔رپورٹ کے مطابق فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 28 گرڈ اور 81 فیڈرز متاثر ہوئے، متاثرہ فیڈرز میں 74 مکمل اور 7 جزوی طور پر بحال کردیے گئے، پاور ڈویژن کے مطابق فیسکو کے زیرِ انتظام علاقے فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ اور میاں والی میں بجلی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ لیسکو کے 67 متاثرہ فیڈرز میں سے 66 مکمل اور 1 جزوی طور پر بحال ہوچکے ہیں, لیسکو کے 150 متاثرہ صارفین کیلیے بجلی کی بحالی کا کام تقریباََ 14 اکتوبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے...
    مقاومتی ذرائع کے مطابق جہاد اسلامی کا یہ بیان فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کی جانب سے گزشتہ رات غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے منصوبے پر اپنے ردعمل کے اعلان کے بعد جاری کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی نے ٹرمپ کے منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ ردعمل فلسطینی مزاحمت کے مضبوط موقف کی عکاسی کرتا ہے۔ جہاد اسلامی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک نے اس فیصلے کے متعلق پوری طرح مشاورت  کی۔ مقاومتی ذرائع کے مطابق جہاد اسلامی کا یہ بیان فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کی جانب سے گزشتہ رات غزہ میں جنگ...
    ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ہماری ملکی وے کہکشاں کے سب سے مصروف ستارہ ساز خطے میں موجود ستاروں اور خلائی گرد کی چمکتی تصاویر جاری کر دیں۔ جمعرات کو جاری کی گئی تصاویر میں امریکی خلائی ادارے کے مطابق ٹیلی اسکوپ نے کہکشاں کے مرکز میں موجود سپر میسو بلیک ہول سے چند سو نوری سال کے فاصلے پر موجود ایک بڑے مالیکیولر بادل سیگیٹیریس بی 2 کا جائزہ لیا۔ یہ خطہ ستاروں، گیس کے بھاری بادلوں اور پیچیدہ مقناطیسی فیلڈز سے بھرا ہوا ہے۔ اگرچہ سیگیٹیریس بی کا علاقہ اپنے مرکز کے قریب صرف 10 فی صد گیس رکھتا ہے لیکن یہ اپنے نصف ستاروں کے بننے کا سبب ہے۔ سائنس دانوں نے ٹیلی اسکوپ...
    سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی طبیعت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر دیں گے، اب آپریشن سندور جیسا کام کرنے کی کوشش کی تو ـسارے شکوے دور کردیں گےـ۔  ہم جانتے ہیں بھارت کو کس طرح ہینڈل کرنا ہے، پہلے سے زیادہ بہتر علاج کیا جائے گا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق راج ناتھ سنگھ کریڈیبل نہیں، اس کی کسی بات پر یقین نہیں کیا جانا چاہیے، معرکہ حق کے بعد بھارت نے اپنے دفاعی اخراجات بڑھا دیے ہیں،  بھارت کون سا اسلحہ خرید رہا ہے اس کے بارے میں پاکستان کو اطلاع ہے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کی ملکیت رکھنے والی کمپنی میٹا نے پاکستان میں انسٹاگرام میپ کے اجرا کا اعلان کر دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ فیچر صارفین کو نہ صرف نیا اور دلچسپ مواد دریافت کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ انہیں دوستوں اور پسندیدہ تخلیق کاروں سے جڑے رہنے کا بھی ایک نیا اور انٹرایکٹو طریقہ پیش کرتا ہے، جبکہ اس میں مضبوط پرائیویسی کنٹرولز بھی شامل کیے گئے ہیں۔کمپنی کے مطابق انسٹاگرام میپ کا یہ نیا فیچر صارفین کے ڈی ایم ان باکس کے اوپر براہِ راست دستیاب ہوگا۔ اس کے ذریعے پاکستانی صارفین اپنی لوکیشن شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ کہانیاں، ریلز، پوسٹس اور نوٹسز کو لوکیشن ٹیگز کے ذریعے...
    ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنما و ایم این اے امین الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کے درمیان ملاقات طے ہوگئی ہے، یہ ملاقات آئندہ چند روز میں اسلام آباد میں ہوگی۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان وزیراعظم سے ملاقات میں انہیں کراچی سمیت سندھ بھر میں صوبائی حکومت کی جانب سے پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پر کام روکنے کے معاملہ سے آگاہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کو امید ہے کہ وزیراعظم اس  معاملے پر وزیراعلی سندھ سے رابطہ کرکے اس مسئلہ کو حل کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان اس معاملہ کو پیر کو قومی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جاتی امراء لاہور میں ملاقات ہوئی ۔(جاری ہے) اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی جاتی امراء رہائش گاہ پر موجود تھیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور اپنے بیرون ممالک دورے سے متعلق آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان کو ملنے والی کامیابیوں اور معاہدوں سے بھی آگاہ کیا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر2025ء) پاکستان کی جانب سے امریکہ کو بحیرہ عرب میں نئی بندرگاہ بنانے کی پیشکش کردی گئی۔ عالمی جریدے فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکی حکام کو بحیرہ عرب میں پسنی میں ایک بندرگاہ بنانے اور چلانے کی تجویز پیش کی گئی ہے جو واشنگٹن کو جنوبی ایشیاء کے سب سے حساس علاقوں میں سے ایک تک سٹریٹجک رسائی فراہم کر سکتی ہے، امریکی سرمایہ کار پسنی میں مجوزہ اس نئی بندرگاہ کو اہم معدنیات بشمول تانبہ اور اینٹیمونی کی نقل و حمل کے لیے ایک ٹرمینل میں تبدیل کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پسنی ایران سے تقریباً 100 میل اور چین کی حمایت یافتہ گوادر بندرگاہ سے 70 میل فاصلے پر واقع...
    کرک پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرلی جب کہ کالعدم تنظیم کے اہم کارندے نے ریاست کے سامنے سرینڈر کردیا۔ ڈی پی او شہباز الہیٰ کی قیادت میں امن دشمن عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، خٹک اتحاد کی کوششوں سے کالعدم تنظیم کا کارندہ قومی دھارے میں واپس آگیا۔ سرینڈر ہونے والا نوجوان المعروف ساحل کالعدم تنظیم سے وابستہ تھا، ساحل نے خٹک اتحاد کی وساطت سے پولیس اور ریاستِ پاکستان کے سامنے خود سپردگی کی۔ ڈی پی او کرک شہباز الٰہی نے کہا کہ غلطی کا اعتراف کرنے والوں کے لیے ریاست کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، قومی دھارے میں واپس آنے والوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ خٹک اتحاد کے صدر الحاج مدثر ایوب نے کہا کہ مزید گمراہ نوجوان بھی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ اور سعودی ٹیلی کمپنی کے حکام کے درمیان فائبر نیٹ ورک، کلاؤڈ، سائبر سیکیورٹی اور فن ٹیک پر تعاون اور شراکت داری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے سعودی ٹیلی کام کمپنی کے حکام سے ملاقات کی اور پاکستان میں فائبر نیٹ ورک، کلاؤڈ، سائبر سیکیورٹی اور فن ٹیک پر تعاون پر بات چیت کی۔ بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں کاروباری مواقع اور سرمایہ کاری کے امکانات پر توجہ مرکوز کی گئی اور پاکستان کی کنیکٹ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے مانچسٹر کیلئے قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز کی نوید سنا دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ مشکل وقت ختم ہو رہا ہے، 25 اکتوبر سے اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے پی آئی اے کی دو ہفتہ وار پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے پر پی ٹی آئی حکومت کے دور میں جو پابندیاں لگیں، اب وہ ختم ہونے جا رہی ہیں۔ قبل ازیں پاکستانی ہائی کمیشن لندن نے اعلان کیا کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے...
    جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر کا کہنا تھا کہ حماس فلسطین کی آزادی کی علامت، اسے معاہدے سے باہر رکھنا زیادتی ہے، انور السادات کے بعد حماس نے طوفان الاقصی آپریشن سے مسئلہ فلسطین کو زندہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان دنیا میں باعظمت ہو رہے ہیں، امریکہ جیسے ملک کا صدر پاکستان کے سربراہ سے ملاقات کو اپنے لئے اعزاز قرار دے رہا ہے۔ لیکن ابھی تک ہم میں وہ شعور نہیں کہ ہم ٹرمپ کے شیطانی معاہدے کو رد...
    اسلام آباد : جنگ میں شکست خوردہ بھارت نے ایک بار پھر گیدڑ بھبکی کی مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو دھمکی دی ہے،بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گزشتہ روز دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان نے سر کریک کے علاقے میں کسی بھی طرح کی جارحیت کا مظاہرہ کیا تو اس کے خلاف ایسی “جوابی کارروائی” کی جائے گی کہ وہ خطے کی “تاریخ اور جغرافیہ” کو بھی بدل سکتی ہے۔بھارتی وزیر دفاع نے یہ باتیں گجرات کے سرحدی شہر بھج کے قریب ایک فوجی اڈے پر سینئر فوجیوں سے خطاب کے دوران کہیں۔ انہوں نے فوجیوں کے ساتھ دسہرہ منایا اور اس موقع پر ‘شستر پوجا’ (ہتھیاروں کی پوجا) بھی کی۔بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) بادشاہی مسجد لاہور میں جمعۃ المبارک کے عظیم الشان اجتماع سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام ہمیں امن، اخوت، بھائی چارہ، قومی یکجہتی، تشدد سے پاک معاشرہ، احترام انسا نیت کا درس دیتا ہے۔ ملک دشمن طاقتوں کی تمام سازشوں کو ملکر ناکام بنائیں گے۔ پاکستان میں امن و سلامتی کو مضبوط بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ہمارا دشمن بڑا عیار، چالاک اور مکار ہے، وہ ہمیں آپس میں لڑا کر ہماری قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، ہم دشمن کی چال اور مکاری کو سمجھتے ہیں، اس کے جال میں نہیں آئیں گے۔ افواج پاکستان نے پاکستان کو تحفظ دیا...
    عوام حکمرانوں سے سوال کریں وہ اسرائیل امریکاکی مذمت کیوں نہیں کرتے؟ امیر جماعت اسلامی ہم دوریاستی حل کی تجویز کومسترد کرتے ہیں، صمود فلوٹیلا کے گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے نائب وزیراعظم اسحق ڈار کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کو پاکستان کی ریاستی پالیسی قرار دیے جانے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ حکمران بتائیں یہ پالیسی کس فورم پر یا پارلیمنٹ میں طے کی گئی ہے۔ حکمران ٹرمپ کی چاپلوسی اور خوشامد میں مصروف ہیں، دوریاستی حل کی تجاویز اسی ضمن میں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا ہے پاکستان اور اس کے عوام صرف اور صرف ریاست فلسطین کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر غزہ میں اسرائیلی مظالم،گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کے حملے اور مشتاق احمد خان کی گرفتاری کے خلاف جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے تحت 13سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔امیر جماعت اسلامی حافظ طاہر مجید نے لطیف آباد زون Aمبارک مسجد لطیف آباد نمبر8، مدرسہ مظاہر العلوم، نائب امیر عقیل احمد خان اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری حافظ سفیان ناصر نے زون وسطی ٹیلی گراف مسجد، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حنیف شیخ نے مسجد قباءہیر آباد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالباسط خان نے سیری گاجا موری میں احتجاجی مظاہروں سے خطاب کیا جبکہ زون پھلیلی پریٹ آباد، زون آفندی ٹا¶ن، لطیف آباد زون Bعائشہ مسجد، قرطبہ مسجد،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور+مانسہرہ(نمائندگان جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سینیٹر مشتاق احمد خان اور گلوبل صمود فلوٹیلا کے دیگر گرفتار پاکستانی امدادی کارکنوں کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیاہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم نے انہیں بتایا ہے کہ اس اہم نوعیت کے مسئلہ پر انہوں نے وزیر خارجہ اسحق ڈار کی ذمہ داری لگا دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سینیٹر مشتاق احمد خان اور گلوبل صمود فلوٹیلا کے دیگر گرفتار پاکستانی امدادی کارکنوں کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیاہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم نے انہیں بتایا ہے کہ اس اہم نوعیت کے مسئلہ پر انہوں نے وزیر خارجہ اسحق ڈار کی ذمہ داری لگا دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ (نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر نوابشاہ سمیت ملک بھر میں یومِ احتجاج منایا گیا۔ یہ احتجاج گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی کے مطالبے کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر 20 نکاتی امریکی ایجنڈے کی خاموش حمایت کے خلاف ریکارڈ کرایا گیا۔نوابشاہ پریس کلب کے باہر منعقدہ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع بینظیرآباد برادر طارق جاوید نے کہا کہ دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی لہریں اٹھ رہی ہیں، گاؤں، قصبوں اور شہروں میں ریلیاں نکل رہی ہیں لیکن حکومت پاکستان مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)فلسطین کے مظلوم عوام، معصوم لوگوں کے قتل عام سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت42ممالک کے رضاکاروں کی گرفتاری کیخلاف سیاسی، مذہبی تنظیموں کا احتجاج، ضلعی امیر جماعت اسلامی نوشہرو فیروز نعیم احمدکمبوہ،ایم ایس او کے عبدالرحمن راجپوت، راجپر اتحاد کے سردار احمد خان راجپرنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صمود فلوٹیلا کے قافلے کے سیکڑوں رضا کار افراد کی گرفتاری بلاجواز اور غنڈا گردی کا ثبوت ہے، اسرائیل دہشت گردی کرتے ہوئے مظلوم فلسطین عوام کا خون بہا رہا ہے، قبلہ اوّل بیت المقدس کی بے حرمتی کرنے والے نیتن یاہو کو عالمی عدالت نے سزا ئے موت دی ہے،آزاد فلسطین وطن کی جدوجہد میں شامل ہونا مسلمہ پر فرض ہے،اسرائیل کو قبضہ...