2025-11-04@02:37:46 GMT
تلاش کی گنتی: 693

«افزودگی کی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد  (سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اہم وفاقی وزراء کے ہمراہ ایوان صدر میں  ملاقات کی ۔ ایوان صدر  پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار،وفاقی وزیر  منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال ، وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ، سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ خان،وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات سینیٹر سید محسن نقوی، وفاقی وزیر قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر شیری رحمٰن اور سید نیئر حسین بخاری بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران صدر مملکت اور وزیراعظم نےموجودہ سیاسی و سکیورٹی صورتحال،پاک افغان کشیدگی ، قومی اہمیت...
    صدر مملکت نے افغان بارڈر پر سرحد پار حملوں کا فوری، پیشہ ورانہ جواب دینے پر پاک فوج کی مہارت کو سراہا۔ فوٹو پی آئی ڈی صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کی جارحانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں سے آگاہ کیا۔اعلامیے کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدر مملکت سے ملاقات ایوانِ صدر میں ہوئی، جس میں داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں فیلڈ مارشل نے صدر مملکت کو ملک کی مجموعی داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی، فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کی جارحانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں سے آگاہ کیا۔ اسپن بولدک چمن:...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے اشتعال انگیزی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں وزیراعظم نے کرم سیکٹر میں افغان طالبان کے حملے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کو ان کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی سالمیت کا بہر صورت دفاع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کا پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کے لیے استعمال ہونا انتہائی قابل مذمت ہے۔
    سٹی42: پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ بھارتی مسافر اور جنگی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش اب 23 نومبر 2025 تک برقرار رہے گی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا NOTAM (نوٹم) جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت بھارتی طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا واضح رہے کہ پاکستان نے رواں سال 23 اپریل 2025 سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔  
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے اشتعال انگیزی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغان طالبان کی جانب سے کرم سیکٹر میں کیا گیا حملہ پاک فوج نے بہادری سے ناکام بنا کر دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر...
    اس وقت لاہور کے مختلف کیمپس میں 23 افغان مہاجرین موجود ہیں۔ یہ غیر قانونی تارکین وطن ایک ہفتے سے زائد وقت سے یہاں موجود ہیں۔ ایک ماہ میں 325 افغانیوں کو ڈی پورٹ کرنے سے قبل کیمپس میں ٹھہرایا گیا ہے۔ کیمپوں میں آرام دہ رہائش، 3 وقت کا کھانا اور واشں روم کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث سرحد کو بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث ہولڈنگ کیمپوں میں موجود افغان مہاجرین واپس نہ بھجوائے جا سکے۔ افغان مہاجرین کو ٹھہرانے کیلئے مختلف پناہ گاہوں میں 5 ہولڈنگ کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔  لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ، لاری اڈا، داتا دربار، فروٹ...
    ماضی میں کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا اب بھی کرسکتا ہوں، معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے، افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں،معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتی ہے افغان وزیر خارجہ کے کشمیر پر بیان پر واویلا کرنے کی بجائے کشمیر پر اپنے کردار کو دیکھنا چاہئے،کیا پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روح کے مطابق کشمیر کا حل چاہتا ہے،میڈیا سے گفتگو سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاک افغان جنگ بندی تو ہوگئی اب زبان بندی بھی ہونی چاہئے سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ دونوں ممالک کو اشتعال کی بجائے معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے، افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں، جہاں غیربینکاری ذرائع سے خریدی گئی جائیدادوں پر جرمانے عائد نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریونیو اسٹاف کی ناقص حکمت عملی اور قانون پر عملدرآمد میں کوتاہی کے باعث قومی خزانے کو تقریباً 2 ارب 92 کروڑ 85 لاکھ 90 ہزار روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بورڈ آف ریونیو 4700 کیسز میں ایسی جائیدادوں پر جرمانے عاید نہیں کر سکا جن کی خرید و فروخت بینکاری ذرائع کے بغیر کی گئی تھی، حالانکہ قانون کے مطابق 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد صرف بینکنگ چینل کے ذریعے خریدی جا سکتی ہے۔ذرائع کا...
    افغانستان کی جانب سے پاکستان کی حدود میں فائرنگ کے بعد پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، اور فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کے ہلاک ہونے کی اطلاعاعت ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف شدید کارروائیاں جاری ہیں۔ ایک گھنٹے کے دوران چوتھی ٹینک پوزیشن شمشاد پوسٹ تباہ کردی گئی، فتنہ الخوارج اور طالبان کے کارندے شدید گھبراہٹ میں پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ کرم سیکٹر اپڈیٹ / تازہ ترین پاک فوج کی طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف شدید کاروائیاں جاری سیکیورٹی ذرائع ایک گھنٹے کے دوران چوتھی ٹینک پوزیشن شمشاد پوسٹ تباہ کر دی گئی ، سیکیورٹی ذرائع فتنہ الخوارج اور طالبان کے کارندے شدید...
    بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے میرپور میں ایک گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگنے سے کم از کم 16 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ نے قریب واقع کیمیکل گودام کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، ڈھاکہ فیکٹریوں، خصوصاً گارمنٹس کے بڑے مراکز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ فائر سروس کے میڈیا سیل نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اموات کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، کیونکہ آگ بجھانے اور بعد ازاں صفائی کا عمل تاحال جاری ہے۔ Officials suspect deaths were due to toxic gas inhalation. The garment factory fire is under control, but the blaze at the chemical warehouse storing bleaching...
    اس سال 19 اپریل کو نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے دورۂ کابل سے شروع ہونے والا پاک افغان امن عمل ایک بار پھر صفر پر آ چکا ہے جبکہ اس دوران پاکستان افغانستان اور چین کے درمیان دو بار ہونے والے سہ فریقی مذاکرات، سفارتی تعلقات کی اپ گریڈیشن اور تجارتی معاہدات تمام ایک بار پھر صفر پر آ چُکے ہیں۔ کیا 19 اپریل سے شروع ہونے والی کوششوں اور تعلقات کی بحالی کا عمل دوبارہ شروع ہو سکتا ہے؟ کیا دونوں ممالک کے درمیان بداعتمادی کی باعث بننے والی ٹی ٹی پی کے خلاف کوئی فیصلہ کُن اقدام ہو سکتا ہے؟ اس تحریر میں ہم اِن ممکنات کا جائزہ لینے کی کوشش کریں گے۔ یہ بھی...
    عثمان بزدار دور کی 200 ملین روپے کی بڑی مالی بے ضابطگی ، سرکاری افسران ملوث قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دور کی بڑی مالی بے ضابطگی میں سرکاری افسران کو ملوث قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور حکومت میں سامنے آنے والی 200 ملین روپے کی مالی بے ضابطگی کی تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں، جس میں اعلیٰ سرکاری افسران کو ملوث قرار دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ بے ضابطگی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی منڈی بہاؤالدین میں سامنے آئی، جہاں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری (PAC-III) کے حکم پر ممبر انکوائری نے معاملے کی مکمل تحقیقات کیں۔تحقیقاتی...
    ویب ڈیسک :  پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی میں کمی کے بعد بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن میں بابِ دوستی کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے۔  سرحد کھولنے کا مقصد صرف افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال کرنا ہے جبکہ تجارتی اور عام آمدورفت تاحال معطل ہے۔ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی نے کہا کہ سرحد کو 3 روز قبل کشیدگی کے سبب بند کر دیا گیا تھا۔  گزشتہ روز سے افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے,  سرحد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور متعلقہ ادارے مہاجرین کی رجسٹریشن، سکریننگ اور سفری سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ شاہدرہ ٹاون، تیز رفتار کار...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی میں کمی کے بعد بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن میں بابِ دوستی کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے۔ سرحد کھولنے کا مقصد صرف افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال کرنا ہے جبکہ تجارتی اور عام آمدورفت تاحال معطل ہے۔ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرحد کو 3 روز قبل کشیدگی کے سبب بند کر دیا گیا تھا البتہ گزشتہ روز سے افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ سرحد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور متعلقہ ادارے مہاجرین کی رجسٹریشن، اسکریننگ اور سفری سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ یہ بھی...
    موسم بدلتے ہی ملک میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوگیا، پشاور کے قریب مردان میں ڈینگی سے 2 افراد انتقال کرگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق مردان میں اب تک 270 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ دوسری جانب سندھ کے ضلع تھرپارکر کے شہر اسلام کوٹ میں بھی ڈینگی کے321 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ میرپورخاص ڈویژن میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں ڈینگی وارڈ قائم کردیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے حکام کا کہنا ہے کہ دسمبر تک ڈینگی کا خطرہ برقرار رہے گا۔
    لاہور: عثمان بزدار دور میں 20 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی بے نقاب ہو گئی، جس میں سرکاری افسران کو ملوث قرار دیا گیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دور حکومت میں ایک بڑی مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے، جس کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی منڈی بہاالدین میں 200 ملین روپے (20 کروڑ) کی مبینہ مالی ہیر پھیر کی گئی۔ اس سلسلے میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کے حکم پر باقاعدہ انکوائری عمل میں لائی گئی، جس کے بعد ممبر انکوائری نے تفصیلی تحقیقات مکمل کر کے اپنی رپورٹ کمیٹی کو ارسال کر دی ہے۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں محکمہ صحت نے...
    کراچی (این این آئی) پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کا گودی میڈیا ایک بار پھر جھوٹے پروپیگنڈے میں سرگرم ہوگیا۔ بھارتی میڈیا نے اے آئی کے ذریعے جعلی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر پاکستان کے خلاف منفی مہم شروع کر دی۔ بھارتی چینلز نے شمالی وزیرستان کے شہری عادل داوڑ کو فوجی افسر ظاہر کرتے ہوئے جھوٹا دعویٰ کیا کہ وہ پاک افغان سرحد پر کارروائی کے دوران شہید ہوگئے، تاہم عادل داوڑ نے ویڈیو پیغام جاری کر کے بھارتی پروپیگنڈے کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا۔ انہوںنے کہاکہ میرا نام عادل داوڑ ہے، میں شمالی وزیرستان سے سیاسی اور سماجی کارکن ہوں۔ بھارتی میڈیا نے میری مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی...
    وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہےکہ پاکستان اور افغانستان کےدرمیان کشیدگی برقرارہے، دوبارہ جھڑپیں ہوسکتی ہیں،امکان ردنہیں کیاجاسکتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ افغان طالبان اور دیگردہشت گردتنظیمیں ایک وسیع اتحاد کا حصہ ہیں، اگرکسی ملک سے حملہ ہوتا ہے تو جواب کا حق مل جاتاہے، افغانستان مذاکرات کے ساتھ دھمکی بھی دیتاہے تو پہلے دھمکی پوری کرلے،اس وقت پاک افغان تعلقات میں فضاکشیدہ ہے کوئی رابطہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے جنہیں نشانہ بنایاانہیں افغان سرزمین کے اندرنشانہ بنایاہم نے شہریوں کو نہیں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ اگرنیک نیتی ہوتومسائل کادیرپاحل نکل سکتا ہے ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری وفاق کی ہے صوبوں کی...
    افغانستا ن کی جانب سے کی گئی بلا اشتعال اور بزدلانہ جارحیت کے خلاف مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہادت پانے والے 12 جوانوںکی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرت، وفاقی وزراء، گورنر خیبرپختونخوا، سول و فوجی افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا  کہ پاکستان کے عوام ان عظیم شہداء کی قربانیوں کے مقروض ہیں جنہوں نے افغان طالبان حکومت اور افغانستان کی سرزمین سے کام کرنے والے بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی بزدلانہ جارحیت کے خلاف پاکستان کی علاقائی سالمیت کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ افغانی بچوں کوانسدادِ پولیو کے قطرے پلائیں گے اور پھر اِنہیں ملک بدر کریں گے، افغان بستی سے پولیو قطرے پلا کر افغانیوں کو واپس بھیجیں گے، انسداد پولیو کی ہفتہ وار مہم سہراب گوٹھ میں بھی بھرپور جاری رہے گی، پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر سندھ میں کسی نے شرارت کی تو جواب دیں گے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ افغانستان نے بارڈر پر حملہ کیا، اس کو جواب مل گیا ہے، تقریباً تمام سیاسی جماعتیں اپنی فوج کے ساتھ ہیں، ہماری سرحدوں پر خطرات ہیں مگر کیا اس سے پولیو مہم کو روکیں گے، نہیں، یہ بھی ایک...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے ہونے والے حالیہ حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کی جانب سے کی جانے والی بلاجواز جارحیت علاقائی امن کے لیے خطرہ اور پاک افغان سرحد کو غیر مستحکم کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ اقدامات دونوں برادر ممالک کے درمیان امن و تعاون کی فضا کے سراسر منافی ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ترجمان کے مطابق پاکستان نے حقِ دفاع...
    پاکستان نے بھارت میں موجود افغان نگراں وزیر خارجہ کے بے بنیاد الزامات اور اشاروں کو سختی سے مسترد کردیا ہے، جو افغانستان میں موجود دہشتگرد عناصر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔ کسی جانب سے مزید اشتعال انگیزی کی گئی تو اس کا دوٹوک اور بھرپور جواب دیا جائےگا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ بے بنیاد دعوؤں کے ذریعے طالبان حکومت خود کو علاقائی امن و استحکام کی ذمہ داریوں سے بری نہیں کر سکتی۔ اقوامِ متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹس میں اس بات کی تفصیل سے نشاندہی کی گئی ہے کہ افغان سرزمین پر دہشتگرد عناصر موجود ہیں اور انہیں آزادانہ سرگرمیوں کی اجازت حاصل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی جارحیت: پاکستان کا...
      چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاک افغان سرحد کی حالیہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کردیا۔ مطالبہ کیا افغان حکام علاقائی امن کے مفاد میں تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت مشترکہ خوشحالی کے لیے ہونے والی اجتماعی کوششوں کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ افغان فوج کے حملے کا جواب دیا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروہوں کے خلاف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:  وزیراعظم شہباز شریف نے  جاتی  عمرہ میں صدر مسلم لیگ ن  اور سابق وزیراعظم نواز شریف  سے ملاقات کی  اور  افغانستان کی جانب  سے اشتعال انگیزی  سمیت دیگر  امور  پر بات چیت کی۔ملاقات  میں نائب وزیراعظم  اور  وزیر خارجہ  اسحاق ڈار  اور  وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز  بھی موجود تھیں۔ملاقات میں افغانستان کی جانب سے اشتعال انگیزی پر بھی بات چیت کی گئی اور  پاکستانی افواج کی جانب سے مؤثر اور  بھرپور  جواب  پر  پاکستان کی افواج کو  خراج  تحسین پیش کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  ملک کے دفاع کے لیے پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیراعظم  نے نواز شریف کو  اپنے دورہ  ملائیشیا  سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا  اور انہیں ملائیشیا کے ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر پیش آنے والی حالیہ پیش رفت تشویشناک ہے،افغان فورسز کی جانب سے سرحدی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ اور حملے سنگین اشتعال انگیزی ہیں۔اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس ‘‘پر اپنی پوسٹ میں سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے مناسب جوابی حملے اور کارروائیاں طالبان کے ڈھانچے کو نشانہ بنانے اور افغان سرزمین سے کام کرنے والے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندُوستان نامی دہشت گرد عناصر کو نیوٹرلائز کرنے کے لیے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ہماری دفاعی کارروائیاں امن پسند افغان شہری آبادی کے خلاف نہیں ہیں،طالبان فورسز کے برعکس ہم نے شہری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے افغانستان کی طرف سے اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کی کامیاب جوابی کارروائی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت بخوبی جانتا ہے اور ملک کی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔وزیرِ ریلوے نے کہا کہ ہمارے محافظوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ملک کی حفاظت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ کسی بھی ملک کو پاکستان کی سلامتی پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے افغان جانب کی حالیہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ افغانستان کو پاکستان کی 44 سالہ میزبانی اور تعاون کو مدِ نظر رکھ کر...
    اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث طورخم بارڈر کو دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے،  سرحدی بندش کے نتیجے میں سینکڑوں مسافر اور درجنوں تجارتی گاڑیاں پھنس گئیں جبکہ بارڈر کے قریب سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طورخم بارڈر کی بندش کے بعد ہر قسم کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے، پیدل سفر کرنے والے شہریوں اور تجارتی سامان لے جانے والی گاڑیوں کو واپس لنڈی کوتل منتقل کر دیا گیا ہے،  فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور افغان فورسز کی حالیہ اشتعال انگیزی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ خیال رہےکہ  گزشتہ روز...
    خیبرپختونخوا کی وزارت اعلی کیلئے4امیدوار سامنے آ گئے، کاغذات نامزدگی منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) خیبرپختونخوا میں وزارت اعلی کیلئے 4امیدوار سامنے آ گئے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلی کیلئے سہیل آفریدی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے،جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان کے بھی کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہاں یوسف، پیپلزپارٹی کے ارباب زرک کے کاغذات جمع کرائے گئے۔دوسری طرف خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلی کے انتخاب میں حصہ لینے والے چاروں امیدواروں کے کاغذات منظور کرلئے گئے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی...
    وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پاک، افغان سرحد پر جاری کشیدگی پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں سربراہ مسلم لیگ (ن)نواز شریف سے اہم ملاقات کی،ملاقات میں پاک افغان کشیدگی اور دونوں ممالک کے درمیان تنا وکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اس کے علاوہ ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماوں نے پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی استحکام اور عوامی ریلیف کے لئے مل کر کام کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی جاتی...
    تہران: ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران دونوں ممالک کے درمیان امن اور استحکام کے لیے تعاون کرنے کو تیار ہے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور پاکستان اور افغانستان دونوں کو فوری مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام ضروری ہے۔ ایران نے کہا کہ اگر دونوں ممالک چاہیں تو وہ ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ سرحدی تناؤ کو کم...
    راؤ دلشاد: وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا میں میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات، پاک، افغان کشیدگی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا میں میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی،  ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم اور میاں نواز شریف نے حکومتی پالیسیوں اور پارٹی امور پر بھی مشاورت کی ، وزیر اعظم نے میاں نواز شریف کو حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا ،میاں نواز شریف نے وزیراعظم کی قومی معاملات پر...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی شدید مذمت، وزیراعظم نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان کی جانب سے بھرپور اور مؤثر کارروائی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔  وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کا نہ صرف بھرپور جواب دیا بلکہ ان کی متعدد پوسٹس کو تباہ کر کے، ان کو پسپائی پر مجبور کیا۔  قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا پاکستان کے دفاع پر کوئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">*تہران: ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان، اسماعیل بقائی، نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو پاک افغان سرحدی کشیدگی پر تشویش ہے، اور ہر ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو فوری طور پر مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے تاکہ حالات کو مزید بگڑنے سے روکا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ایران، اپنے ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرانے اور امن قائم کرنے میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔اس سے قبل سعودی عرب اور قطر نے بھی پاک افغان کشیدگی...
     وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی جاتی امراء میں ملاقات ہوئی جس میں پاک افغان سرحد پر جاری کشیدگی سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف جاتی امراء پہنچے تھے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی اور نواز شریف نے قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی استحکام اور عوامی ریلیف کے عزم کا اظہار کیا۔
    پاک افغان حکام فورسز کے درمیان فائرنگ اور کشیدہ صورتحال کے پیش نظر طورخم بارڈر دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیوں اور مسافروں کی پیدل آمد ورفت کے لیے بند کر دیا گیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر کی بندش سے دونوں جانب ہر قسم کی آمد و رفت اور پیدل جانے والے مسافروں کی نقل و حرکت رک گئی ہے، تمام مال بردار گاڑیوں کو لنڈی کوتل منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمدورفت کے لیے بند ہونے سے دونوں جانب کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا ہوگا، تاہم موجودہ صورت حال میں سرحد کو بند کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 21...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ( ن) میاں نواز شریف کی جاتی امراء میں ملاقات ہوئی جس میں پاک، افغان سرحد پر جاری کشیدگی سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ نجی ٹی وی چینل’’ ایکسپریس نیوز ‘‘کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف جاتی امراء پہنچے تھے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی اور نواز شریف نے قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔دونوں رہنماؤں نے ملکی استحکام اور عوامی ریلیف کے عزم کا اظہار کیا۔ طیفی بٹ کی لاش لاہور پہنچا دی گئی مزید :
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کا نہ صرف بھرپور جواب دیا بلکہ ان کی متعدد پوسٹس کو تباہ کرکے، ان کو پسپائی پر مجبور کیا۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان کی جانب سے بھرپور اور مؤثر کارروائی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا اور ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور...
    ایرانی وزارت خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کی حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی حالیہ کشیدگی پر تشویش ہے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ہر ملک کی علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کا احترام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان اور افغانستان فوری مذاکرات کریں۔ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران پڑوسیوں میں کشیدگی کم کرانے میں مدد کے لیے تیار ہے۔ واضح رہے کہ افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ اور کرم کے مقامات پر بِلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے۔
    ریاض:پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور پاکستانی فورسز کے مؤثر جواب کے بعد سعودی عرب نے سرحدی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تنازع کے حل کے لیے تحمل اور مکالمے کا راستہ اپنائیں۔ سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں حالیہ جھڑپوں اور کشیدگی پر سعودی عرب کو گہری تشویش ہے۔ #بيان | تتابع المملكة العربية السعودية بقلق التوترات والاشتباكات التي تشهدها المناطق الحدودية بين جمهورية باكستان الإسلامية ودولة أفغانستان. pic.twitter.com/TSj5Hv0FAI — وزارة الخارجية ???????? (@KSAMOFA) October 11, 2025 بیان میں مزید کہا...
    چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے حالیہ بیان پر سخت ردِعمل دیا اور کہا کہ ہندوستان میں بیٹھ کر ہمیں دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے۔ ان الفاظ میں انہوں نے واضح کیا کہ ’نہ ہم سوویت یونین ہیں، نہ امریکا یا برطانیہ اور نہ ہی نیٹو، ہم پاکستان ہیں‘۔ مداخلت سے انکار، امن کی شرط اشرفی نے مزید کہا کہ پاکستان کسی دوسرے ملک میں مداخلت یا قبضہ کا متحمل نہیں بنے گا۔ ہمارا واحد تقاضا یہ ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی اور مداخلت بند ہو۔ یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحدی کشیدگی پر سعودی عرب اور قطر کی تشویش انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے ملک میں داخل...
    پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی پر سعودی عرب اور قطر نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں پر تشویش ہے، دونوں ممالک تحمل اور بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالیں۔ یہ بھی پڑھیں:افغانستان کی پاکستان میں بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک بیان میں مزید کہا گیا کہ خطے کے امن و استحکام کے لیے کشیدگی کم کرنا ضروری ہے اور سعودی عرب دونوں ممالک کے عوام کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعاگو ہے۔ قطر کی جانب سے اپیل قطری وزارتِ خارجہ نے...
    DOHA: قطر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ دونوں ممالک تحمل، بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں۔ قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے کشیدگی میں کمی ناگزیر ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قطر پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو خطے کے امن و امان کے لیے خطرہ سمجھتا ہے، اور دونوں برادر ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ بات چیت کے ذریعے مسائل کا پرامن حل نکالیں۔ قطری وزارت خارجہ نے یہ بھی واضح کیا کہ...
    سینئر اداکارہ ندا ممتاز نے پہلی بار اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک سنگین واقعے پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ ایک مرتبہ موت کے قریب پہنچ گئی تھیں، لیکن اپنے بچوں کی خاطر زندگی کی جنگ جیت گئیں۔ ندا ممتاز نےایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران بتایا کہ وہ اپنی زندگی کے ایک ایسے مشکل مرحلے سے گزریں جب وہ تقریباً مرنے کے قریب تھیں۔ انہوں نے واقعے کی تفصیل بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ، میں اس واقعے کی تفصیل کبھی نہیں بتاؤں گی، یہ بہت ذاتی اور تکلیف دہ ہے، لیکن میں موت کے قریب تھی۔ ندا ممتاز نے بتایا کہ اس مشکل وقت میں ان کے بچے، خصوصاً بیٹی،...
    طالبان حکومت کی وزارت تیل کے مطابق توتی میدان گیس فیلڈ تقریباً 7500 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے اور اس میں تیل اور گیس کے تقریباً 30 کنویں موجود ہیں۔ توقع ہے کہ ازبکستان اگلی دہائی میں اس منصوبے میں سالانہ تقریباً 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور افغان سرزمین سے نکالی جانے والی گیس کو صاف کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ازبکستان کے وزیر توانائی نے کہا ہے کہ ازبک کمپنیوں کو طالبان حکومت سے افغانستان میں تیل اور گیس کے وسائل کی تلاش اور نکالنے کی باضابطہ اجازت مل گئی ہے۔ ازبک وزیر توانائی جوریبک مرزام محمودوف نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ازبک کمپنیوں کو افغانستان کے اندر تیل اور گیس کے وسائل کی تلاش...
    رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے مضبوط گروپس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے سہیل آفریدی کی نامزدگی تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔شیر افضل مروت نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آنکھیں بند کرکے بانی پی ٹی آئی کی بات مانتے ہیں اور پارٹی کے مضبوط گروپس یہ نام زدگی تبدیل کروانا چاہتے ہیں۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آپریشن پر علی امین گنڈا پور کی رائے بانی پی ٹی آئی کی خواہش سے مختلف تھی۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے جیل جانے کا الزام بھی علی امین پر لگایا گیا۔ جنید اکبر، اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے ساتھ علی امین کے اختلافات تھے اور آخر میں...
    لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ)’’ سچا ہوا خواب ‘یہ ہے ستھرا پنجاب ''، 15کروڑ لوگوں کیلئے دنیا کا سب سے بڑا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام'' کا آغاز کردیا گیا۔ وزیراعلی نے ڈسٹرکٹ کے لئے نیو سینی ٹیشن فلیٹ کا افتتاح کردیا ہے۔ پنجاب کے اضلاع کے لئے 700 جدید ترین ویسٹ مینجمنٹ گاڑیاں اور مشینیں فراہم کر دی ہیں۔ مریم نواز نے ستھرا پنجاب بک کی رونمائی بھی کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب ویب سائٹ کی لانچنگ بھی کی۔ سینی ٹیشن فلیٹ کی چابیاں چیف سیکرٹری اور کمشنرز کے سپرد کیں۔ سینٹری ورکرز کی جیکٹ پہن کر تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعلی  کی آمد پر سینٹری ورکرز نے پرجوش خیر مقدم کیا۔ وزیراعلی  نے ہاتھ ہلا...
    سوئی سدرن کادوہفتوں میں ملیر اور اطراف کے علاقوں میں لگاتارآپریشن، متعددافرادگرفتار سرغنہ اللہ وڈھایو اور کارندوںکیخلاف مقدمات درج ، گیس چوری کی رقم ادا کرنے سے انکار کراچی کے چندعلاقوں میں ایک سال کے دوران 5 ارب روپے مالیت کی گیس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، یہ انکشاف سوئی سدرن کی گیس چوروں کیخلاف درج ایف آئی آرمیں سامنے آیاہے۔سوئی سدرن کے مطابق گیس چور مافیا کے خلاف جاری آپریشن میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ملیر اور اطراف کے مختلف علاقوں میں مسلسل کارروائیاں کی گئیں۔کارروائیوں کے دوران گیس چوروں کے سرغنہ اللہ وڈھایو اور اس کے کارندوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے گئے اور گیس یوٹیلٹی کورٹ کراچی...
    انہوں نے کہا کہ ماورائے عدالت کارروائیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی، صنم جاوید پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کا واحد "جرم" عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔ صنم جاوید پہلے بھی بہت سی مشکلات اور صعوبتیں برداشت کر چکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی پراسرار گمشدگی انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے۔ ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، صنم جاوید کی پراسرار گمشدگی آئین و قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا...
    تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا ماسکو اجلاس میں افغانستان میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کی تصدیق کی گئی۔اجلاس میں پاکستان، روس، چین، ایران کے نمائندے موجود ہیں، 4 ملکی اجلاس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے 4 ملکی اجلاس کی تفصیلات جاری کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان، ایران، چین اور روس نے افغانستان میں کالعدم دہشت گر د تنظیموں کی موجودگی کی تصدیق کی اور اس پر تشویش کا اظہار کیا۔ صادق خان نے کہا کہ چاروں ممالک نے افغانستان کو دہشت گردی اور بیرونی مداخلت سے پاک کرنے پر زور دیا۔کالعدم دہشت گرد گروہوں میں ٹی ٹی پی، بی ایل اے سمیت دیگر شامل ہیں، اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے...
    ماسکو میں ہونے والے چار ملکی اجلاس میں افغانستان میں سرگرم کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کی باقاعدہ تصدیق کی گئی ہے۔ اس اہم اجلاس میں پاکستان، چین، ایران اور روس کے نمائندے شریک تھے، جہاں خطے میں امن و استحکام سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان، محمد صادق نے اجلاس کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ چاروں ممالک نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پر ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر کالعدم گروہ اب بھی فعال ہیں۔ اجلاس میں شریک ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغانستان کو دہشت گردی اور بیرونی مداخلت سے پاک کیا...
    اسلام آباد ہائی کورٹ: پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کی موجودگی پر جسٹس محسن اختر کیانی برہم، حکومت کو خالی آسامیاں فوری پُر کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کے کام کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ اسٹبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ نے عدالت میں رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ پٹواریوں کی 35 خالی آسامیاں پُر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، تاہم وزارتِ خزانہ نے تاحال منظوری نہیں دی۔ سٹیٹ کونسل عبد الرحمن نے اس حوالے سے عدالت...
    راولپنڈی :موسم کی تبدیلی کے باوجودڈینگی کے حملے جاری ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بیس شہری ڈینگی کا نشانہ بن گئے، بارہ ہزار 564پانچ سو چونسٹھ افراد کے ڈینگی ٹیسٹ مکمل  کر لئے گئے، آٹھ سو پینتیس  افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے-چھیاسٹھ مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ڈینگی سے اب تک کوئی نئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، رواں سال اب تک پچپن لاکھ انسٹھ ہزار چھ سو بیانوے گھر چیک کئے گئے ہیں ، ایک لاکھ تہترہزار دو سو چارگھروں میں لاروا کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔
    لاہور(آئی این پی)سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں 131 ملین روپیکی مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہواہے ۔ میڈیا رپورٹ مطابق سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں ان کے اپنے ضلع ڈیرہ غازی خان میں 131 ملین روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ 2021-2022 میں بتایا گیا ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اہم ریکارڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم ہی نہیں کیا گیا۔پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری نے اس سنگین غفلت پر شدید برہمی کا اظہار کیا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی وجہ سے پورا معاملہ مشکوک ہوگیا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ یہ بھی معلوم کیا جائے کہ کہیں کمپنی میں بھرتی شدہ ملازمین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پرآج حماس کے طوفان الاقصیٰ کے 2 سال مکمل ہونے اور اسرائیل کے خلاف عالمی یوم احتجاج کے سلسلے میں ملک بھر میں صبح11بجے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا جائے ‘ اس حوالے سے کراچی میں بھی احتجاج کیا جائے گا اور امریکی سرپرستی میں اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کی مذمت اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا جائے ، طلبہ ، وکلا ، تاجر اور علما کرام سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد سڑکوں پر نکلیں گے ۔ دریں اثنا منعم ظفر خان نے اتوار کو شاہراہ فیصل پر ہونے والے عظیم الشان اور تاریخی ’’غزہ مارچ‘‘ کی کامیابی اور مارچ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پرمنگل 7اکتوبر کوحماس کے طوفان الاقصیٰ کے دو سال مکمل ہونے اور اسرائیل کے خلاف عالمی یوم احتجاج کے سلسلے میں ملک بھر میں صبح11بجے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا جائے گا۔اس حوالے سے کراچی میں بھی احتجاج کیا جائے گا اور امریکی سرپرستی میں اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کی مذمت اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا، طلبہ، وکلائ، تاجر اور علماءکرام سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد سڑکوں پر نکلیں گے۔دریں اثناءمنعم ظفر خان نے اتوار کو شاہراہ فیصل پر ہونے والے عظیم الشان اور تاریخی “غزہ مارچ” کی کامیابی اور مارچ میں شہریوں کی لاکھوں کی تعداد میں شرکت...
    حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ پوری قوم 7 اکتوبر کو گیارہ بجے دن گھروں سے باہر نکل کر غزہ کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کرے۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان لاہور اور اہلیان کراچی کا شکریہ ادا  کرتا ہوں، جنہوں نے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کیلئے جماعت اسلامی کیساتھ مل کر آواز بلند کی۔ اسلام ٹائمز۔ سات اکتوبر کو اسرائیلی جارحیت کیخلاف حماس کی مزاحمت کے 2 سال مکمل ہونے پر جماعت اسلامی پاکستان نے ’’یوم یکجہتی فلسطین‘‘ منانے کا اعلان کردیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 7 اکتوبر کو فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے دو سال مکمل ہونے پر قومی اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے...
    راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کے خطرناک حملوں کا سلسلہ جاری ،چوبیس گھنٹوں کے دوران بائیس نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں،مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کی تعداداٹھاسی ہوگئی،،ڈینگی کے مشتبہ آٹھ سوپندرہ کیسزکی تصدیق ہوئی ہے-ڈی ایچ او راولپنڈی ڈاکٹر جواد کا کہنا ہے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار ہزار چار سو تیرہ ایف آئی آر درج کی گئیں ہیں،انہوں نے کہا ہے تین ہزار چار سو پچہتر چالان اور ایک کروڑ آٹھ لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے-ان کا مزید کہنا ہے ڈینگی خلاف ورزیوں پر ایک ہزار آٹھ سو تینتالیس مقامات سیل کئے گئے-دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ بھی ڈینگی کیخلاف سرگرم عمل ہے، ڈینگی ایس او پیز کی...
    برطانیہ کے جنوبی ساحلی علاقے پیس ہیون میں ایک مسجد کو ہفتے کی شب آگ لگا دی گئی، آتشزدگی کے وقت مسجد کے اندر دو افراد موجود تھے۔ برطانوی پولیس نے اس واقعے کو نفرت پر مبنی جرم (hate crime) قرار دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے ”سی این این“ کے مطابق، برطانیہ میں اسلام مخالف حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ حالیہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً دس بجے پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، دو نقاب پوش افراد نے مسجد کے مرکزی دروازے کو توڑنے کی کوشش کی، اور جب اندر داخل نہ ہو سکے تو انہوں نے دروازے اور سیڑھیوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔...
    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں ان کے آبائی ضلع ڈیرہ غازی خان میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے معاملات میں 131 ملین روپے (تقریباً 13 کروڑ روپے) کی مالی بے ضابطگی سامنے آ گئی ہے۔ آڈیٹر جنرل کی 2021-22 کی رپورٹ کے مطابق، ڈیرہ غازی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے کئی اہم ریکارڈز آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہیں کیے گئے۔ ان میں ملازمین کی بھرتیوں سے متعلق دستاویزات، پے سرٹیفکیٹس، سروس بکس، ریگولیشن بکس اور دیگر اہم فائلیں شامل ہیں۔ ریکارڈ کی عدم فراہمی پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اظہار برہمی بارہا مطالبے کے باوجود جب ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا تو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے کمپنی کے رویے پر سخت برہمی کا...
    ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سمیت جن ممالک کو امریکہ اور اسرائیل سے خیر کی توقع ہے وہ خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں، امریکہ برطانیہ سمیت کئی یورپین ممالک کا دامن مسلمانوں کے خون سے آلودہ ہے جن کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی حنیف طیب نے کہا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا میں سوار افراد کو اسرائیلی فورسز کی جانب سے گرفتار کرنا وحشیانہ اقدام، دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ صمود فلوٹیلا کا مقصد غزہ کے لوگوں کو ضروریات زندگی کی اشیاء، کھانا،...
    کراچی: پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے افغانستان کے خلاف سیریز کے آخری ٹی20 میچ میں گوہر آفریدی اور اسامہ طارق کی شان دار نصف سنچریوں کی بدولت با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-3 سے جیت لی۔ کراچی کے یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، جابر صافی نے 38 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، زر عالم 23 اور رحیم اللہ 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد فیاض نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں، ایوب اور احمد یار نے ایک،ایک کھلاڑی کو...
    غزہ پر ٹرمپ کا 20 نکاتی فارمولا مسترد، فلسطینیوں کیخلاف ظالمانہ اقدام قابل قبول نہیں ،تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی کارروائیوں کیخلاف مظاہرے کئے جائیں علما کرام جمعے کے خطبات میں ٹرمپ کے بدنام زمانہ نکات کے خلاف قراردادیں منظور کروائیں، صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی نیوی کے حملہ اور امدادی کارکنوں کو یرغمال بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف آج ملک گیر مظاہروں کا اعلان کردیا۔صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی نیوی کے حملہ اور امدادی کارکنوں کو یرغمال بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت ۔جے یو آئی کی جانب سے...
    کراچی: شہر قائد میں کورنگی نمبر 4 کے علاقے میں ایک چار منزلہ رہائشی عمارت میں قائم نماز کی ٹوپی بنانے والے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے تیسری، چوتھی منزل اور چھت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں، جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور کولنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا۔ فائر بریگیڈ افسر ظفر خان کے مطابق آتشزدگی کے وقت کارخانے میں 7 کاریگر موجود تھے، جنہیں ریسکیو آپریشن کے ذریعے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ واقعے میں کسی کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ کارخانے میں کپڑے سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک/سنگاپور: نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ شادی شدہ افراد کنواروں کے مقابلے میں نہ صرف زیادہ خوش باش ہوتے ہیں بلکہ جسمانی اور ذہنی صحت کے اعتبار سے بھی بہتر زندگی گزارتے ہیں۔امریکا کی مشی گن یونیورسٹی اور سنگاپور منیجمنٹ یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھنے سے انسان کی شخصیت اور صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس تحقیق میں امریکا اور جاپان سے تعلق رکھنے والے تقریباً 5 ہزار بالغ افراد کو شامل کیا گیا جن کی زندگی کے مختلف پہلوؤں، بشمول خوشی، اطمینان اور صحت کا جائزہ لیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ غیر شادی شدہ افراد زندگی میں زیادہ مطمئن نہیں تھے، جبکہ شادی شدہ جوڑوں...
     اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جبری گمشدگی کے کیسز میں ان کیمرہ بریفنگ طلب کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ  ایسا افسر جو حقائق سے واقف ہو، عدالت میں پیش ہو۔ یہ احکامات جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت کے تحریری حکمنامے میں جاری کئے۔
    امجد شیخ نے کہا کہ خط کے مطابق گاڑی ٹریکر کی لوکیشن کراچی میں آئی ہے، انٹر پول کا خط آج ملا ہے، مزید تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ سے چوری مہنگی گاڑی کی کراچی میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، گاڑی کی برآمدگی کیلئے انٹر پول نے سندھ پولیس کو خط لکھ دیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) امجد شیخ کا کہنا ہے کہ خط میں کہا گیا ہے کہ گاڑی 22 نومبر 2022ء کو انگلینڈ سے چوری ہوئی۔ امجد شیخ نے کہا کہ خط کے مطابق گاڑی ٹریکر کی لوکیشن کراچی میں آئی ہے، انٹر پول کا خط آج ملا ہے، مزید تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ ایس ایس پی...
    برطانیہ سے مہنگی ترین گاڑی چوری ہو کر کراچی پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے جس کی برآمدگی کے لیے برطانوی پولیس خط لکھ دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مہنگی ترین گاڑی 22 نومبر 2022 کو انگلینڈ کے علاقے ہیروگیٹ سے چوری ہوئی جس کے 3 سال بعد 11 فروری 2025 کو اس کی لوکیشن کراچی کی آئے۔ گاڑی کی برآمدگی کیلیے انٹرپول مانچسٹرنے سندھ پولیس کو خط لکھ دیا جس کی ایس ایس پی اے وی ایل سی نے کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برطانوی پولیس کی جانب سے خط موصول ہونے کے بعد  گاڑی کی تلاش شروع کردی گئی ہے  لیکن اب تگ گاڑی برآمد نہیں ہوسکی ہے۔ برطانوی پولیس کی جانب سے بھیجے گئے خط میں بتایا...
    ایشیا کپ کو متنازع بنانے کے بعد بھارتی میڈیا نے ویمنز ورلڈکپ کے خلاف ماحول بنانا شروع کردیا۔  ایونٹ کے آغاز سے قبل یہ سوال اٹھایا جانے لگا کہ اس میں بھارت اور پاکستان کی ویمنز ٹیمیں مصافحہ کریں گی یا نہیں۔ بی سی سی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہرمن پریت کور اور ان کی ٹیم کو اس حوالے سے ابھی کوئی ہدایت نہیں دی گئی ہے، دونوں ٹیموں کا مقابلہ قریب آنے پر اصل پوزیشن واضح ہوگی۔ ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ یہ آئی سی سی کا ایونٹ ہے، جو پروٹوکول موجود ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ سے قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ایشین کرکٹ کونسل کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نواب شاہ(نمائندہ جسارت) سول اسپتال نواب شاہ کے عقبی جانب اور کوٹ روڈ پر واقع ایچ ایم خوجہ ٹاؤن میں صفائی کی ابتر صورتحال نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ اسپتال کے اطراف اور رہائشی علاقے میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں، جن سے تعفن اٹھ رہا ہے اور بیماریوں کے پھیلنے کا شدید خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق اسپتال کے باہر جمع ہونے والی غلاظت اور کوڑے کرکٹ کے باعث مریض اور ان کے تیماردار سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔ لوگ اسپتال صحت یابی کے لیے آتے ہیں لیکن ماحولیاتی آلودگی اور بدبو کے باعث مزید بیمار ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔ اسپتال کے عقبی حصے میں کچرے کے ڈھیر مچھروں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ (ایس پی ایل) کا 60واں سالانہ اجلاس عام ادارے کے رجسٹرڈ دفتر میں منعقد ہوا، جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین محمد آفتاب منظور نے کی۔ اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سینئر مینجمنٹ کے اراکین سمیت حصص یافتگان نے شرکت کی۔اجلاس میں مالی سال 2024-25 کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایس پی ایل کا مجموعی منافع 2,204 ملین روپے رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے، جبکہ فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی 7,871 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔ کمپنی نے اس عرصے میں 1,524 ملین روپے کا خالص منافع حاصل کیا۔حصص یافتگان نے 11.50 روپے فی حصص کے منافع کی منظوری دی...
    راولپنڈی کی مقامی عدالت نے گونگی بہری خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ کلر سیداں کی حدود میں گونگی بہری خاتون کے ساتھ مئی 2023 میں جبری زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔ پراسیکیوشن نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیے جبکہ ملزم منصور وحید نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا جبکہ میڈیکل بورڈ کی تحقیقات میں بھی زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔ مقامی عدالت نے اعتراف اور شواہد کی روشنی میں ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جس پر پولیس نے اُسے گرفتار کر کے...
    امریکا میں ڈکیت گینگ نے فلمی انداز میں جیولری اسٹور میں واردا تکی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں 22 ستمبر کے روز پیش آنے والی واردات کی ویڈیو منظرعام پر آئی جس کے بعد علاقے کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔ ڈکیتی کی واردات میں ایک ملین ڈالرز مالیت کے زیورات چوری کیے گئے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح افراد بندوقیں اور توڑ پھوڑ کے آلات کے ساتھ اسٹور میں داخل ہوئے اور چند لمحوں میں زیورات لوٹ کر گاڑیوں میں فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 25 افراد مشتمل ڈکیت گینگ نے جیولری اسٹور میں واردات کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کم از کم 3 ملزمان کے پاس...
    کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک)آکلینڈ جانے والا مسافر طیارہ اچانک آتشزدگی کا شکار ہوگیا۔ جس کی بنا پر پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی سے آکلینڈ جانے والے مسافر طیارے کے کارگو ہولڈ میں آگ لگنے کی اطلاع پر پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ رپورٹ کے مطابق ائر لائن حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں 156 مسافر سوار تھے۔ مسافروں اور عملے کو بحفاظت خطرے سے بچالیا گیا ۔ اعلیٰ حکام کی جانب سے مذکورہ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ اس سے بیشتر بھی یونائیٹڈ ائرلائن کو بھی تکنیکی بحران کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) ٹوکیو میں ایک اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ کے سبب 6افراد کو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ موبائل کے بیٹری چارجر سے لگی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سوگینامی وارڈ میں واقع 5منزلہ عمارت کے ایک رہائشی نے بیٹری پھٹنے کی اطلاع دی تھی،جس کے بعد فائر بریگیڈ کی 29 گاڑیاں جائے وقوع پر بھیجی گئیں اور تقریباً 2گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔آگ عمارت کی دوسری منزل کے ایک کمرے میں لگی۔متاثرین کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک
    پاکستان میں گدھوں کی منظم افزائش نسل کے لیے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں چین کی معروف کمپنی سنگ ینگ (Seng Yang) نے 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر (37 ملین ڈالر) کی سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد گدھوں کی افزائش کو صنعتی بنیادوں پر فروغ دینا اور پاکستان کو عالمی سپلائی چین کا فعال حصہ بنانا ہے۔ ملک بھر میں 40 فارم قائم ہوں گے منصوبے کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں 40 جدید افزائشی فارم قائم کیے جائیں گے، جہاں سائنسی اصولوں کے مطابق گدھوں کی افزائش کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر سالانہ 80 ہزار جانوروں کی تیاری کا ہدف رکھا گیا ہے۔ زرعی یونیورسٹی میں جدید لیبارٹری...
    صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھرمیں ڈینگی مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوگیا،چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے چھتیس  کنفرم مریض سامنے آگئے۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہورمیں ڈینگی کے چھ مریض رپورٹ  ہوئے ہیں،پنجاب میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد بارہ سو چودہ ہوگئی،شہر میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد ایک سو چھیانوے تک پہنچ گئی ہےشہرمیں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے- رواں سال شہرمیں ڈینگی کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے کاخدشہ ہے ،ہسپتالوں میں ڈینگی کاونٹرزتاحال غیر فعال ہیں،ڈینگی کے مریضوں کو علاج معالجے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے، دوسری طرف  صوبائی وزیرصحت کاکہناہے شہری ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،گھروں میں سپرے لازمی کریں اور...
    پاک بنگلا دیش میچ کے دوران قوممی ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن کے اشارے پر شاہین شاہ آفریدی نے جادوئی گیند کروا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ دبئی میں ایشیا کپ کے سنسنی خیز میچ میں ایک یادگار لمحہ اس وقت سامنے آیا جب پاکستان کے کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑی سلمان علی آغا کے ذریعے شاہین شاہ آفریدی کو سست گیند (سلوور بال) کرانے کا اشارہ دیا۔ شاہین نے کوچ کے حکم پر بیک آف دی ہینڈ سلوور گیند پھینکی، جس پر بنگلادیش کے کھلاڑی شميم حسین کیچ آؤٹ ہوگئے۔ Signal from Mike Hesson to Shaheen Shah#pakvsbang #PakistanCricket #indvspak pic.twitter.com/qM8Sn9BCIL — ثناء خان ???? (@SanaKhanxx6) September 25, 2025 شاہین نے وکٹ لینے کے فوراً بعد ڈریسنگ روم...
    سپریم کورٹ میں دوران سماعت مجرم کے وکیل کا کہنا تھا کہ مؤکل سے چرس بر آمد کرنے والا پولیس افسر ہی تفتیشی افسر بھی بن گیا تھا، تفتیشی افسر ہی چرس لے کر فارنزک کروانے گیا، سارے کیس میں چرس پکڑنے والا پولیس آفیسر ہی سب کچھ ہے، عدالتی فیصلہ ہے جو منشیات بر آمد کرے گا وہ خود تفتیش نہیں کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے منشیات اسمگلنگ کیس میں 2017ء سے گرفتار سزا یافتہ مجرم ظفر اللہ کاکڑ کی عمر قید کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا، ظفراللہ کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے درمیان ہلکے پھلکے ریمارکس کا تبادلہ ہوا۔ سپریم کورٹ میں منشیات سمگلنگ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیو وائرس کا خطرہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے کیونکہ شہر کے تمام سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔بار بار چلائی جانے والی پولیو مہم کے باوجود لاہور کو تاحال پولیو سے پاک نہیں کیا جاسکا۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق اگست میں لیے گئے تمام سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس موجود پایا گیا ہے۔نمونے آ ¶ٹ فال روڈ، محمود بوٹی، گلشن راوی اور ملتان روڈ ڈسپوزل اسٹیشن سے حاصل کیے گئے تھے، جن میں وائرس کی موجودگی ثابت ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو سال سے لاہور پولیو وائرس سے پاک نہیں ہو سکا جس سے محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 ستمبر 2025ء) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جوہری پروگرام پر امریکہ کے ساتھ بات چیت کو "واضح طور پر بلا مقصد" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران امریکہ کے ساتھ براہ راست بات چیت نہیں کرے گا۔ منگل کے روز ایران کے سرکاری ٹیلیویژن پر ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت نشر ہوا، جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر عموماً سفارتی مذاکرات کیے جاتے ہیں۔ جوہری پروگرام کے حوالے سے ایران پر آئندہ چند روز بعد ہی دوبارہ پابندیاں نافذ ہونے والی ہیں اور اسی سلسلے میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے منگل کے روز ہی ای تھری نامی یورپی ممالک...
    ---فائل فوٹو  بلوچستان کے وزیرِاعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں علیحدگی پسند دہشت گردوں کو آج بھی افغانستان کی سرپرستی حاصل ہے۔وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ 2016ء تک بلوچستان زیادہ تر پُرامن تھا، بلوچستان میں جن لوگوں کو 2018ء میں چھوڑا گیا اُنہوں نے دوبارہ دہشت گردوں کو جوائن کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، مِسِنگ پرسن پر تحریک چلانے والے مِسنگ پرسن کی کوئی بات تقریروں میں نہیں کرتے، لاپتہ افراد پر سیاست کرنے والوں کو بلوچستان کی پسماندگی میں فائدہ ہے۔
    ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، حملوں میں ہمارے شہری،فوجی شہید ہورہےہیں، افغانستان ہمارےخلاف استعمال ہو تو دوست ملک کیسے کہا جاسکتاہے۔ آپ کے گھرسے حملے ہوں اور ہم بھائی کہیں یہ منافقت ہوگی، افغان طالبان ہمارےبھائی ہیں نہ دوست، اگر طالبان حکومت نے رویہ نہ بدلا تو پاکستان کو سخت اقدامات اٹھانا پڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، کہا کہ افغان مہاجرین کی وجہ سے پاکستان کو سنگین مسائل کا سامنا ہے، افغان باشندے پاکستان کے پرچم کو سلام نہیں کرتے اور نہ ہی "پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگاتے ہیں، ایسے میں انہیں بھائی کہنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں ڈینگی کے کیسز میں تیز رفتار اضافہ ہورہا ہے، جس نے شہریوں کو ایک بار پھر تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 31 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، جن میں 22 دیہی اور 9 شہری علاقوں سے سامنے آئے۔ ڈینگی وائرس کے نئے کیسز کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارہ کہو سے 6، روات سے 4 اور ترائی سے 3 مریض سامنے آئے۔ اس کے علاوہ علی پور، سوہان، سہالہ، ترنول اور بی-17 سے دو دو، جی-8، جی-7، جی-14، ایف-7، ای-11، ایف-11، آئی-14 اور کورال سے ایک ایک مریض میں ڈینگی وائرس کی تشخیص کی گئی ہے ۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ...
    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک اہم خطاب میں واضح کیا ہے کہ ایران کا جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم یورینیم کی افزودگی کا عمل کسی صورت نہیں روکا جائے گا۔ ایرانی ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی اس تقریر میں رہبرِ اعلیٰ نے تین بنیادی نکات پر زور دیا: ایرانی قوم کا اتحاد، یورینیم کی افزودگی کا تسلسل اور امریکا کے ساتھ تعلقات کا مستقبل۔ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ یہ نقصان دہ ہوں گے۔ کوئی بھی ملک دھمکی اور خطرے کے سائے میں مذاکرات نہیں کرتا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ...