2025-11-04@02:53:31 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 693				 
                «افزودگی کی»:
(نئی خبر)
	پشاور: جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں گزشتہ رات ہونے والے المناک سانحے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں، خواتین اور بے گناہ شہریوں کی شہادت سیکیورٹی اداروں کی سنگین غفلت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں فوری طور پر اپنی پوزیشن واضح کریں، سانحے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے۔ مرکز اسلامی پشاور سے جاری بیان میں عبدالواسع نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں سے خیبرپختونخوا مسلسل بدامنی اور ملٹری آپریشنوں کی زد میں ہے، جس کے باعث عوام پر ڈالری جنگ مسلط کر دی گئی ہے اور صوبہ بھر میں بدامنی کا راج...
	اتراکھنڈ اسمبلی میں یکساں سول کوڈ کی منظوری کے تقریباً ایک سال بعد گزشتہ 27 جنوری 2025ء کو وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اسے نافذ کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے داخل کی گئی اہم پٹیشن پر اتراکھنڈ ہائی کورٹ اب 15 اکتوبر 2025ء کو باضابطہ طور پر سماعت کرے گی۔ قابل ذکر ہے کہ 18 اگست کو اس معاملہ پر جب سماعت ہوئی تھی تو جمعیۃ علماء ہند و دیگر کی طرف سے داخل شدہ پٹیشن کے دفاع میں سینیئر ایڈووکیٹ راجو رام چندرن عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ انہوں نے عدالت کو مطلع کیا تھا کہ اتراکھنڈ حکومت نے تو اپنا...
	گجرات میں نامعلوم افراد نے بھینس کی 2 ٹانگیں کاٹ دیں۔ بھینس کے مالک نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔  بھینس کے مالک کا کہنا ہے کہ بھینس خاندان کی کفالت کا واحد ذریعہ اور کُل اثاثہ تھی لہٰذا ملزموں کو پکڑا جائے۔ پولیس کے مطابق گجرات کے جلال پور جٹاں میں نامعلوم افراد نے بھینس کی 2 ٹانگیں کاٹ دیں، اس حوالے سے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ Post Views: 1
	راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ جو ججز عاصم لأ کے سامنے جھکے ہوئے ہیں، انہیں نہ تو تاریخ اور نہ ہی یہ قوم کبھی معاف کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا اہم پیغام سامنے آیا ہے۔ اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا ہے کہ " توشہ خانہ 2 کا جھوٹا کیس بھی مکمل طور پر زمین بوس ہو چکا ہے کیونکہ یہ کیس جس شخص کے بیان کی بنیاد پر کھڑا کیا گیا تھا وہ گواہ ہی عدالت میں جھوٹا ثابت ہو چکا ہے۔ اس کیس کو مزید کھینچنے کا جواز نہیں بنتا کیونکہ پراسیکیوشن کی جانب سے...
	 علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شاعر اہل بیت زوار حسین بسمل مرحوم نے اپنی پوری زندگی مداحی آل رسول علیہم السلام میں گزاری ہے، مرحوم نے منقبت و شاعری کے ذریعے ساری زندگی عشقِ اہلِ بیت کی خوشبو بکھیری ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے معروف قومی شاعر، مداح اہل بیت زوار حسین بسمل کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے خانوادے، عزیرواقارب سے تعزیت کی ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شاعر اہل بیت زوار حسین بسمل مرحوم نے اپنی پوری زندگی مداحی آل رسول علیہم السلام میں گزاری...
	گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ، واٹس ایپ اور فیس بک پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں اسکول یونیفارم پہنی لڑکیاں اسپتال کے بستر پر دکھائی دیتی ہیں۔ متعدد صارفین نے دعویٰ کیا کہ یہ مناظر ایچ پی وی ویکسین لگنے کے بعد طالبات کی طبیعت بگڑنے کے ہیں۔ فیکٹ چیک ٹیم کی تحقیق نے اس دعوے کی حقیقت آشکار کردی۔ جانچ پڑتال کے بعد واضح ہوا کہ وڈیو کا ویکسی نیشن مہم سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ یہ مئی 2024 میں آزاد جموں و کشمیر کے علاقے ڈھیڈیال میں پولیس کی آنسو گیس شیلنگ کے دوران پیش آنے والے واقعے کی ہے۔ یہ غلط دعویٰ اس وقت زور پکڑا جب ایکس...
	امریکی سرگرم سماجی کارکن، چارلی کرک کی اہلیہ، ایرِکا کرک نے اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کردیا۔ اِن کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کا مقصد نوجوانوں کی زندگیوں کو بچانا تھا۔ یاد رہے کہ چارلی کِرک کو 10 ستمبر کو یوٹاہ یونیورسٹی کیمپس میں ایک عوامی مباحثے کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔  یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا تھا جب کِرک 22 سالہ ٹائلر رابنسن نامی ایک نوجوان (اپنے قاتل) کے ساتھ ایک مباحثے میں مصروف تھے۔ حال ہی میں چارلی کرک کی یاد میں اریزونا کے ایک اسٹیڈیم میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں 60 ہزار سے زائد افراد شریک تھے۔ تقریب میں چارلی کرک کی...
	کوئٹہ(نیوز ڈیسک)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے محکمہ خوراک کے افسران کے خلاف مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر گندم غبن کے سنگین اسکینڈل کا پردہ فاش کر دیا ہے اور پی آر سی سریاب میں کروڑوں روپے کی گندم کی ہیراپھیری کے انکشاف کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان عبدالواحد کاکڑ کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن محمد سفیان کی زیر نگرانی کی گئی تحقیقات میں بے ضابطگیوں کے شواہد سامنے آئے۔  ابتدائی تفتیش کے مطابق21 ہزار 221 بوری گندم (فی بوری 100 کلوگرام) غبن کی گئی، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 231.86 ملین روپے ہے۔ حکام نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور سابق اسسٹنٹ...
	اگر افغانستان نے بگرام ائیر بیس واپس نہ دی تو سنگین نتائج ہوں گے’، ٹرمپ کی دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025  سب نیوز  واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دہے کہ اگر افغانستان نے بگرام ائیربیس واپس نہ دی تو سنگین نتائج ہوں گے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ ‘اگر افغانستان بگرام ائیربیس واپس نہیں دیتا جنہوں نے اسے بنایا یعنی امریکا، تو بہت بر اہوگا’۔ امریکی اخبار کے مطابق امریکا اور طالبان کے درمیان انسداد دہشت گردی کارروائیوں پر مذاکرات ہو رہے ہیں ۔بگرام ائیربیس پر محدود تعداد میں امریکی فوج کی تعیناتی پر غور کیا جا رہاہے ۔ مذاکرات کی قیادت امریکی نمائندہ...
	چاروں افسران پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات کیلئے انکوائیری ترتیب دی گئی ہے، آئی جی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ چاروں افسران کے خلاف انکوائری مکمل کرکے 26 ستمبر تک رپورٹ جمع کروائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے چار ڈی ایس پیز کے خلاف انکوائری کے احکامات دے دیئے۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک، ڈی ایس پی کلاکوٹ آصف منور، ڈی ایس پی کھارادر شبیر احمد، ڈی ایس پی عیدگاہ ظفر اقبال کے خلاف تنویر عالم اوڈھو کو انکوائیری افسر مقرر کیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی اورنگزیب خٹک پر الزام ہے کہ بحیثیت ایس ایچ او سچل زمینوں پر قبضے اسمگلنگ کے سامان اور ایرانی ڈیزل کی فروخت کی سہولت کاری میں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر اپنی دولت اور عیش و عشرت کی زندگی کی نمائش کرنے والے افراد کے خلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے ان ایک لاکھ افراد کا ڈیٹا جمع کرلیا ہے جو پرتعیش گھروں، قیمتی گاڑیوں اور زیورات کے ذریعے اپنی شاہانہ زندگی کا اظہار کرتے ہیں لیکن ٹیکس نیٹ میں موجود نہیں یا کم ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ایف بی آر کی سوشل میڈیا ٹیم نے ان افراد کے طرزِ زندگی اور ان کے اخراجات کا تفصیلی ریکارڈ حاصل کرلیا ہے تاکہ ان کی آمدنی اور اخراجات...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں حکومتی پالیسیوں اور معاشی بحران کے خلاف شدید مظاہرے شروع ہوگئے اور عوام بجٹ کٹوتیوں، مہنگائی، پنشن اصلاحات پر لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس میں درجنوں افراد زخمی اور سیکڑوں گرفتار ہوگئے۔پولیس نے ہنگامہ آرائی کو قابو کرنے کے لیے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔کئی شہروں میں مظاہرین نے سڑکیں بند کر دیں اور بعض مقامات پر آگ بھی لگا دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ 300 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مظاہروں میں شریک افراد کی تعداد تقریباً 5 لاکھ...
	افغانوں نے تاریخ میں اپنی سرزمین پر غیرملکی فوج کی موجودگی کو کبھی قبول نہیں کیا: افغان حکام WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025  سب نیوز کابل(سب نیوز )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغانستان کے بگرام ائیربیس واپس لینے کے بیان پر افغان وزارت خارجہ کے سیکنڈ پولیٹیکل ڈائریکٹر نے ردعمل کا اظہار کیا۔گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھاکہ ہم نے طالبان کو بگرام ائیر بیس مفت میں دے دی لیکن اب ہم اسے واپس لینے کی کوش کررہے ہیں، یہ شاید ایک بریکنگ نیوز ہو لیکن ہم اس ائیر بیس کو واپس لینے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس لیے بھی یہ بیس حاصل...
	مسافرٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کی جائے گی ، فیصلے کا اطلاق حالیہ آئوٹ سورسنگ پربھی ہوگا
	لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے درست سمت میں گامزن ہے اور جلد نمایاں نتائج عوام کے سامنے آئیں گے۔پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ادارے کی بہتری اور اصلاحات کے حوالے سے متعدد فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں طے پایا کہ مسافر ٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کی جائے گی اور اس فیصلے کا اطلاق حالیہ آئوٹ سورسنگ پر بھی ہو گا۔ سالانہ آمدن کے بینچ مارک پر نظر ثانی کی منظوری بھی دی گئی اور اس مقصد کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔...
	فرانس میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔  مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس میں درجنوں افراد زخمی اور سینکڑوں گرفتار ہوگئے۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کو قابو کرنے کے لیے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ کئی شہروں میں مظاہرین نے سڑکیں بند کر دیں اور بعض مقامات پر آگ بھی لگا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 300 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ منتظمین کا دعویٰ ہے کہ 10 لاکھ افراد احتجاج میں شریک ہوئے۔ حکام کے مطابق مظاہروں میں شریک افراد کی تعداد تقریباً 5 لاکھ تھی۔  
	خوارج کی جانب سے مساجد کو فتنہ انگیزی کےلئے استعمال کرنے کا ہولناک انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025  سب نیوز  خوارج کی جانب سے مسجدوں کو فتنہ انگیزی کے لیے استعمال کرنے کا ہولناک انکشاف ہوا ہے۔شمالی وزیرستان کے زنگوٹی گاؤں میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے دوران ہتھیار ڈالنے والے خوارجی عبد الصمد نے اپنے بیان میں چشم کشا انکشافات کیے ہیں۔خوارجی عبدالصمد کے مطابق سال 2020 سے طالبان کے ساتھ منسلک ہوں۔ خوارج مساجد کو فساد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ خوارج مسجدوں میں لوگوں کو فوج کے خلاف اکساتے اور مائنز استعمال کرنے کی ہدایات دیتے ہیں۔ خوارج کی جانب سے مساجد میں بدکاری کی جاتی تھی جس کو دیکھ کر میرا دل...
	 رحیم یار خان:  رحیم یار خان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران انڈھڑ گینگ کی قید سے 9 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔  یہ کارروائی چند روز قبل سی پیک روٹ پر پیش آنے والے سنگین واقعے کے بعد عمل میں لائی گئی۔ ذرائع کے مطابق انڈھڑ گینگ کے مسلح افراد نے سی پیک پر سفر کرنے والی ایک مسافر گاڑی پر حملہ کیا تھا، جس میں 11 افراد کو اغوا جبکہ 6 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں تین روز قبل 2 مغویوں کو رہا کر دیا گیا تھا جس کے بعد باقی مغویوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری تھا۔...
	پشاور کی نو تعینات ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور عائشہ گل نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھالنے کے بعد کہا کہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ان کی پہلی ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون ایس ایس پی انوسٹی گیشن عائشہ گل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ پشاور کی نو تعینات ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور عائشہ گل نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھالنے کے بعد کہا کہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ان کی پہلی ترجیح ہے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن عائشہ گل نے کہا کہ تفتیشی شعبے میں شفافیت، میرٹ اور پیشہ ورانہ مہارت کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر کیس کی...
	سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے متنازع صحافی رضوان رضی کی حمایت میں پنجاب حکومت کی مہم کو افسوسناک قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے رضوان رضی کی حمایت میں پنجاب حکومت کی مہم کو افسوسناک قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ہیگ (ن) اور پنجاب حکومت ایک بیمار شخص کی حمایت میں مہم چلا رہی ہے، جو افسوسناک امر ہے۔ It’s very sad to see that PML N And Punjab government has started a campaign in support of a sick man. This is a negative message for Sindh province. PML N’s Punjab government wants to divert the attention of public from poor performance in floods, because of inexperience and… pic.twitter.com/PZd9M9VYwQ — Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam)...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں مزید 24 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد رواں سال کے مجموعی کیسز کی تعداد بڑھ کر 554 تک پہنچ گئی۔اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں سے اب تک 417 اور شہری علاقوں سے 137 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ متاثرہ مقامات پر انسدادِ ڈینگی اقدامات کے تحت 17 ہزار سے زائد گھروں میں اسپرے اور فوگنگ کی گئی جبکہ رواں ماہ اب تک 12 ہزار 493 ڈینگی لاروا ہاٹ اسپاٹس ختم کیے گئے ہیں۔دوسری جانب راولپنڈی میں بھی صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی...
	افغانستان سے جنم لینے والی دہشتگردی پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے سب سے سنگین خطرہ ہے: عاصم افتخار احمد
	---فائل فوٹو  اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سمیت دہشت گرد گروہوں کے 60 سے زائد کیمپ فعال ہیں، افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرہ ہے۔اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ طالبان حکام کو انسدادِ دہشت گردی سے متعلق اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔اِن کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیمیں افغان پناہ گاہوں سے کام کر رہی ہیں جہاں 60 سے زائد دہشت گرد کیمپ سرحد پار دراندازی اور حملوں کے مراکز کے طور پر...
	افغانستان میں طالبان حکومت نے انٹرنیٹ تک رسائی پر کریک ڈاؤن مزید سخت کرتے ہوئے ملک کے کئی صوبوں میں فائبر آپٹک کنکشن منقطع کردیے۔ طالبان حکام کے مطابق یہ اقدام ملک میں ’برائی کے خاتمے‘ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخوندزادہ کی ہدایت پر کی گئی اس کارروائی کے نتیجے میں گزشتہ 2 دن کے دوران کئی علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ مکمل طور پر بند ہو چکا ہے، جس سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شاعری میں حکومتی فیصلوں پر تنقید اور رومانوی اشعار پر پابندی، افغانستان میں انوکھا قانون منظور صوبہ بلخ کے ترجمان عطااللہ زاہد نے بتایا کہ صوبے میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ مکمل...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے طالبان حکومت سے واضح مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مکمل طور پر لاتعلقی اختیار کرے اور اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔دفتر خارجہ نے افغان عبوری سفیر سردار احمد شکیب کو دو ٹوک پیغام دیا کہ طالبان حکومت کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے عالمی سطح پر تسلیم شدہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ پاکستانی حکام نے واضح کیا کہ دہشت گرد گروہ افغانستان کی سرزمین پر پناہ لے کر پاکستان میں حملوں میں ملوث ہیں۔اعلیٰ سفارتی ذرائع کے مطابق، ایڈیشنل فارن سیکرٹری سید علی اسد گیلانی نے افغان...
	ٹی ٹی پی اور را کی افغانستان میں موجودگی، پاکستان کا طالبان کو سخت پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان نے افغان سفیر کو طلب کر کے طالبان حکومت سے تحریک طالبان پاکستان سے دوری کا مطالبہ کیا ہے اور ٹی ٹی پی اور را کی افغانستان میں موجودگی کے خلاف سخت پیغام دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے دوری اختیار کرے اور اپنی سرزمین سے انہیں ختم کرنے کے اپنے وعدوں کو پورا کرے۔  اسلام آباد نے یہ پیغام پاکستان میں تعینات افغان عبوری سفیر سردار احمد...
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے افغان سفیر کو طلب کر کے طالبان حکومت سے تحریک طالبان پاکستان سے دوری کا مطالبہ کیا ہے اور ٹی ٹی پی اور’’ را‘‘ کی افغانستان میں موجودگی کے خلاف سخت پیغام دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے دوری اختیار کرے اور اپنی سرزمین سے انہیں ختم کرنے کے اپنے وعدوں کو پورا کرے۔   اسلام آباد نے یہ پیغام پاکستان میں تعینات افغان عبوری سفیر سردار احمد شکیب کے ذریعے پہنچایا، جنہیں حال ہی میں دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا، انہیں واضح اور دو ٹوک الفاظ میں آگاہ کر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خرطوم: سوڈان میں تارکین وطن کی کشتی میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 50افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیا ذرائع کے مطابق کشتی 75 سوڈانی تارکین وطن کو لے کر جا رہی تھی کہ آگ لگ گئی، آتشزدگی کے باعث 50افراد ہلاک جبکہ امدادی ٹیموں نے  24 افراد کو بچا کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یمن کے ساحل پر بھی ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 68 مہاجرین اور تارکین وطن ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے تھے جبکہ گزشتہ سال 2 ہزار سے زائد پناہ گزین بحیرہ روم میں مختلف حادثات میں مرچکے ہیں۔
	انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے کسی بھی ضلع میں چند سو سے زیادہ دہشتگرد موجود نہیں، جنوبی وزیرستان میں دہشتگروں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے، دہشتگرد گروپس میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کے شواہد مل رہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ  جنوبی اضلاع کے تمام ہائی ویز پر پولیس کی پٹرولنگ بحال ہے، دہشتگروں کے خلاف صوبے کے پہاڑی اضلاع میں بھی آپریشنز کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع بنوں اور ڈی آئی خان میں پولیس ہائی الرٹ پر ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کیلئے کوئی ضلع چیلنجنگ نہیں۔آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں...
	کراچی سے لاپتا ہونے والا دولہا جہانزیب 5 روز بعد واپس گھر پہنچ گیا۔ جہانزیب شادی کے روز تیار ہونے کے لیے قریبی سیلون گیا تھا مگر واپس نہ آیا جس پر اہل خانہ نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس کو درج کرائی۔ واقعے نے مقامی آبادی میں تشویش پیدا کردی تھی اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ یہ بھی پڑھیے: جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی اپنے ابتدائی بیان میں جہانزیب نے پولیس کو بتایا کہ وہ شادی کے دباؤ کی وجہ سے خود ہی گھر سے گیا تھا۔ اس نے اعتراف کیا کہ وہ 5 دن سڑکوں پر گزارتا رہا اور کسی زبردستی کے اغوا کی تردید...
	غزہ میں امدادی سامان کی تقسیم کے مراکز پر ہونے والے خونریز حملوں کی تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مراکز نہ تو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر قائم تھے اور نہ ہی عام شہریوں کے زیرِانتظام بلکہ انہیں ایک نجی سیکیورٹی کمپنی چلا رہی تھی جس نے امریکی موٹر سائیکل گینگ ‘انفیڈلز’ کو خدمات پر مامور کر رکھا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں قحط: امداد کو ہتھیار بنانے کی اسرائیلی حکمتِ عملی یہ گروہ عراق جنگ کے سابق فوجیوں پر مشتمل ہے جو صلیبی نعروں اور اسلام دشمنی کے کھلے اظہار کے لیے بدنام ہے۔ گینگ کے سربراہ جانی ملفورڈ سابق امریکی فوجی تھا جسے چوری اور غلط بیانی پر سزا ہوئی...
	سلیپر سیل کا سراغ لگانے کیلئے پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ان واقعات کی باریک بینی سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری میں گشت پر مامور گزری تھانے کی پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کے واقعے اور دیگر پولیس پر حملوں کے حوالے سے جاری تفیتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزری تھانے کی پولیس موبائل کو فائرنگ کا نشانہ بنائے جانے کے دوران جائے وقوعہ سے ملنے والے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول کا مینیوول فرانزک مکمل کر لیا گیا، جس میں انکشاف ہوا ہے...
	ڈیفنس خیابان بخاری میں گشت پر مامور گزری تھانے کی پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کے واقعے اور دیگر پولیس پر حملوں کے حوالے سے جاری تفیتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزری تھانے کی پولیس موبائل کو فائرنگ کا نشانہ بنائے جانے کے دوران جائے وقوعہ سے ملنے والے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول کا مینیوول  فرانزک مکمل کرلیا گیا جس میں انکشاف ہوا ہے کہ پولیس موبائل پر حملے میں استعمال کیے جانے والا اسلحہ شہر کے دیگر علاقوں میں پولیس پر حملوں کی متعدد وارداتوں میں سے میچ کر گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کی تصدیق کے بعد...
	اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو چاروں شانے چت کرکے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں نئی مثال قائم کردی۔ میزبان ٹیم نے محض دو وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا اور سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ انگلش بلے باز فل سالٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 39 گیندوں پر سنچری اسکور کی، یوں وہ انگلینڈ کی جانب سے تیز ترین سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے لیام لیونگسٹون کا 2021 میں بنایا ہوا ریکارڈ توڑ دیا۔ سالٹ نے اپنی اننگز میں 60 گیندوں پر 141 رنز جوڑے اور گراؤنڈ کو اپنی طوفانی بیٹنگ سے گونجتا رہا۔ ان کے ساتھ کپتان...
	لنڈی کوتل میں پہلی بار معذور افراد کے لیے مفت مصنوعی اعضا لگانے کا بندوبست کیا گیا ہے جس کے ذریعے وہ کامیابی سے چلنے پھرنے اور روزگار کے حصول کے قابل ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: معذوری کے باوجود ہمت نہ ہارنے والی ڈاکٹر انعم نجم کی دلچسپ کہانی آئی سی آر سی اور بی پاس کے تعاون سے قائم اس سینٹر میں سینکڑوں مریضوں کو مصنوعی ہاتھ اور پاؤں لگائے جاتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں قائم اس سینٹر کے بقول اس عمل پر لاکھوں روپے کے اخراجات آتے ہیں لیکن مریضوں سے کوئی پیسہ وصول نہیں کیا جاتا۔ یاد رہے کہ پہلے یہ معذور افراد علاج کے لیے افغانستان کے شہر جلال آباد جاتے تھے لیکن...
	 اسلام آباد:  دہشتگردی کیخلاف کامیابی اور موثر حکمتِ عملی کیلیے قومی یکجہتی ناگزیر ہے، انسداد دہشت گردی میں کامیابی کا انحصار تمام اختلافات سے بالاترہو کرقومی اتحادمیں مضمر ہے۔  عالمی جریدے نے خیبرپختونخواہ حکومت کی وفاق سے مختلف پالیسی کودہشتگردی کے خاتمے میں بڑاچیلنج قرار دے دیا۔ دی ڈپلومیٹ کے مطابق افواج پاکسان نے آپریشن ضربِ عضب اور ردالفساد جیسے کامیاب فوجی آپریشنزکیے ،گزشتہ دورحکومت میں فتنہ الخوارج سے مذاکرات اورواپسی کی غلط پالیسی نے دہشگردوں کوحوصلہ دیا۔ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کیخلاف کوششیں سیاسی اختلافات سے متاثر ہو رہی ہیں خیبر پختونخوا حکومت وفاقی پالیسیوں سے ہٹ کر الگ راستہ اختیار کیے ہوئے ہے ،وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کی متضاد حکمت عملی نے صورتحال کو...
	کراچی: پانی کےبہاؤ سے کورنگی کراسنگ ندی اور کازوے تیسرے روزبھی بند، اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام
	کراچی کی ملیر ندی میں طُغیانی اور  پانی کے بہاؤ سے کورنگی کراسنگ ندی اور کاز وے تیسرے روز بھی ٹریفک کے لئے بند ہے جب کہ بروکس چورنگی، جام صادق پُل، قیوم آباد چورنگی اور اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہے۔ رپورٹ کے مطابق قیوم آباد چورنگی، جام صادق پل، ایکپسریس وے، بروکس چورنگی، ڈیفنس سگنل پر بدترین ٹریفک جام ہے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہوگیا جب کہ ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کا اپنی منزل پرپہنچنا محال ہو گیا۔ ٹریفک پولیس نے کہا کہ کورنگی کراسنگ ندی او ای بی ایم کازوے ندی ٹریفک کے لیے بند ہونے سے ٹریفک کا دباؤ قیوم آباد چورنگی اورجام صادق پل پر پڑنے سے صورتحال خراب...
	ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں ہانگ کانگ پر بڑی فتح کے باوجود افغان کوچ  جوناتھن ٹروٹ ٹیم کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ نے ہانگ کانگ کیخلاف ایشیا کپ میں ابتدائی فتح کے باوجود بہتری کے امکان پر زور دیا ہے۔ افغان ٹیم نے میچ میں 94 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ افغان ہیڈ کوچ نے بیٹنگ لائن میں شامل کھلاڑیوں کی غیر مستقل کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا اور آئندہ مقابلوں کے لیے بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ٹروٹ نے تسلیم کیا کہ کچھ ڈراپ کیچز بھی ہمارے حق میں رہے، لیکن ہمیں اپنی بیٹنگ میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بلے بازوں...
	 لاہور:  پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم کل رات لاہور پہنچے گی۔ تفصیلات کے مطابق دستے کے 25 ارکان کی کل رات لاہور آمد طے ہے جبکہ پانچ ارکان جمعہ کی صبح لاہور پہنچیں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقا ویمنز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم کرے گا، میچ دن ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ پہلا ون ڈے میچ 16 ستمبر، دوسرا 19 اور تیسرا میچ 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ میچ دیکھنے کی خواہشمند فیملیز کے لیے داخلہ مفت کیے جانے کا امکان ہے۔ سیریز کی تیاریوں کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کا کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے۔ دونوں ٹیمیں سیریز مکمل...
	جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن (COIED) نے اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔رپورٹ کے مطابق اگست 2025 کے مہینے کے دوران لاپتا افراد کے 103 کیسز کو نمٹا دیا ہے جبکہ 11 نئے کیسز بھی رجسٹر کئے گئے ہیں۔ جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق کمیشن نے مارچ 2011 سے اگست 2025 کے درمیان موصول ہونے والے کل 10,618 کیسوں میں سے 8,873 کیسز کو بھی نمٹا دیا۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: لاپتا افراد مقدمات کی سماعت کرنے والا کا اسپیشل بینچ کیوں ٹوٹا؟ یہ کل کیسز کا 83.56 فیصد بنتا ہے۔ 8,873 مقدمات کو نمٹانے میں 6,809 افراد شامل ہیں جن کے...
	پشاور: سرکاری حکام نے انکشاف کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 8 ہزار سے زائد فتنہ الخوارج دہشتگرد موجود ہیں جو عام آبادی میں پناہ لے کر سکیورٹی فورسز پر حملے کر رہے ہیں۔ ان دہشتگردوں کی بڑی تعداد پشاور، ٹانک، ڈی آئی خان، بنوں، لکی مروت، سوات، شانگلہ اور ضم اضلاع میں سرگرم ہے جب کہ صرف باجوڑ اور خیبر میں ہی 800 سے زیادہ دہشتگرد چھپے بیٹھے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد غیر معروف راستوں کے ذریعے افغانستان سے پاکستان داخل ہوئے اور سی پیک روڈ، ڈی آئی خان تا بنوں اور ٹانک میں ناکے لگا کر نہ صرف نقل و حرکت متاثر کرتے ہیں بلکہ فورسز پر بھی حملے کرتے ہیں۔ دہشتگردوں کے عام آبادی...
	 کراچی:  سندھ ہائیکورٹ نے مدرسے کے طالب علم سمیت 8 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سندھ حکومت، آئی جی سندھ اور دیگر سے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو مدرسے کے طالب علم سمیت 8 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ پیش رفت رپورٹ جمع نہ کرانے پر عدالت نے پولیس حکام پر اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی سعید آباد کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس میں کہا کہ پولیس نے لاپتا طالب علم عبد الرحمان کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیوں نہیں کیا؟۔  وکیل نے موقف دیا کہ پولیس...
	 کراچی:  انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو سب سے بڑے مارجن سے شکست دیکر ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔ اتوار کو روز باؤل میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 342 رنز کے بھاری فرق سے شکست دے دی۔ یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی کامیابی ہے۔ انگلینڈ نے 415 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کو صرف 72 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ اس سے قبل سب سے بڑی فتح کا ریکارڈ بھارت کے پاس تھا، جس نے 2023 میں سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دی تھی۔ یہ انگلینڈ کی ون ڈے تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی بھی ہے جس نے 2018 میں آسٹریلیا...
	چین کا 2060 تک PM2.5 ارتکاز سنگل ڈیجٹ تک گرنے کی توقع بیجنگ () “صاف ہوا اور نیلے آسمان کا بین الاقوامی دن” ہے۔ حال ہی میں، چین میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے نمائندہ دفتر کی میزبانی میں “صاف ہوا اور نیلے آسمان کے بین الاقوامی دن” کی خصوصی سرگرمی بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ چین میں اقوام متحدہ کی کوآرڈینیٹر نے نشاندہی کی کہ فضائی آلودگی موجودہ دور میں ماحولیاتی حوالے سے صحت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ فضائی آلودگی سرحدوں سے بالاتر ہے اور فضاء کا تحفظ ہر فرد کی ذمہ داری ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہر شخص صاف ہوا میں سانس لے رہا ہے۔ ماضی میں، بیجنگ دنیا بھر میں...
	فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی ترک نژاد امریکی کارکن ایسنور ایزگی ایگی کی شہادت کو ایک سال گزر گیا مگر انصاف آج تک نہیں مل سکا۔ ایسنور 6 ستمبر 2024 کو مغربی کنارے میں نابلس کے گاؤں بیتا میں غیرقانونی اسرائیلی بستی ایویاتار کے خلاف پرامن مظاہرے میں شریک تھیں۔ جمعہ کی نماز کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین پر آنسو گیس اور فائرنگ کی۔ کچھ دیر بعد ایک اسرائیلی اسنائپر نے فائر کیا، ایک گولی 18 سالہ فلسطینی لڑکے کو لگی جبکہ دوسری گولی ایسنور کے سر میں جا گھسی۔ انہیں نابلُس کے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ کا اسرائیل کیساتھ تمام تجارتی تعلقات...
	پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’مجھے بھی گھر میں گڑیا کہہ کر بلاتے ہیں‘: مریم نواز کی سیلاب متاثرہ بچوں سے ملاقات، تحائف تقسیم بلاول بھٹو نے قصور کے دورے کے موقعے پر مریم نواز اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرہ علاقوں میں نہایت محنت سے کام کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا بارڈر پر سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے۔ اس دوران انہوں نے...
	سہ فریقی سیریز کے میزبان متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ نے افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں پر اظہار  تعزیت کیا ہے۔ امارات کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افسوسناک زلزلے کے متاثرین سے ہمدردی اور تعزیت پیش کرنے کے لیے افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ شامل ہیں۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آج یو اے ای اور افغانستان کے سہ فریقی سیریز کے میچ کے آغاز سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ The Emirates Cricket Board joins the Afghanistan Cricket Board in offering sympathies and condolences to the victims of the tragic earthquake.  A one-minute silence will be observed today at the Sharjah Cricket Stadium before the start of the...
	بانجول/ایتھنز: مغربی افریقہ کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی ایک کشتی الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 70 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 30 سے زائد لاپتہ ہیں۔ یہ حادثہ بدھ کی صبح پیش آیا جب کشتی گیمبیا سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں زیادہ تر گیمبیا اور سینیگال کے شہری سوار تھے۔ گیمبیا کی وزارتِ خارجہ کے مطابق کشتی میں تقریباً 150 مسافر موجود تھے جن میں سے صرف 16 افراد کو زندہ بچایا جاسکا۔ موریطانیہ کی ریسکیو ٹیموں نے بدھ اور جمعرات کو 70 لاشیں برآمد کیں جبکہ عینی شاہدین کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد ہوسکتی ہے۔ یہ کشتی یورپ پہنچنے کے لیے استعمال ہونے والے خطرناک راستے اٹلانٹک مائیگریشن روٹ پر رواں...
	بانجول/ایتھنز (نیوز ڈیسک)مغربی افریقہ کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 70 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 30 سے زائد لاپتہ ہیں۔ حادثہ بدھ کی صبح پیش آیا جب کشتی گیمبیا سے روانہ ہوئی تھی۔ اس میں زیادہ تر گیمبیا اور سینیگال کے شہری سوار تھے۔ گیمبیا کی وزارتِ خارجہ کے مطابق کشتی میں تقریباً 150 مسافر موجود تھے جن میں سے صرف 16 افراد کو زندہ بچایا جاسکا۔ موریطانیہ کی ریسکیو ٹیموں نے بدھ اور جمعرات کو 70 لاشیں نکال لیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زیادہ ہوسکتی ہے۔  یہ کشتی یورپ پہنچنے کے لیے خطرناک اٹلانٹک مائیگریشن روٹ پر رواں دواں تھی، جو افریقہ سے...
	سپریم کورٹ میں جہیز کی رقم برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت کے پہلے 2 فیصلے موجود ہیں اور سوال یہ ہے کہ کیا 3 رکنی بینچ اس معاملے کو سن سکتا ہے؟ یہ بھی پڑھیں:قتل کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے راضی نامے کی تصدیق سے سپریم کورٹ کا انکار عدالتی معاون حافظ عرفات نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کیس کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینا ضروری ہے کیونکہ نکاح نامے کے پیراگراف نمبر 16 پر قانونی اختلاف موجود ہے۔ ان کے مطابق پیراگراف نمبر 13 حق مہر کے بارے میں ہے جبکہ پیراگراف نمبر 16 خاوند...
	خیبرپختونخوا میں ڈینگی صورتحال بگڑ رہی ہے جس میں خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق پشاور صوبے میں ڈینگی کے فعال کیسوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی ہے۔ ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 398 ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 82 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ادارے کا کہنا تھا کہ ڈینگی سے متاثرہ 308 افراد اب تک صحت یاب ہوئے ہیں اور ڈینگی کے فعال کیسوں میں سے صرف ضلع چارسدہ سے 73 کیسز سامنے آئے ہیں۔  محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ ایبٹ آباد میں دو اور ہری پور میں ایک کیس فعال ہے جبکہ نوشہرہ اور مانسہرہ تین، لکی مروت...
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا ہے کہ عمران خان اگرمعافی مانگیں گے تو ان کی سیاست کو دھچکا لگے گا لیکن جیسے انہوں نے باقی غلطیوں کااعتراف کیا ہے اگر اس غلطی کابھی کر لیں تو کوئی حرج نہیں ہےاور اس کی قیمت بھی ادا کی جا سکتی ہے۔تحریک انصاف نےسوشل میڈیا پر کہا  کہ ہم معافی کیوں مانگیں، معافی وہ مانگیں جنہوں نے عوام پر 26نومبر کو گولیاں برسائیں،  تحریک انصاف کے سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے جبران الیاس نے پارٹی کےمختلف لوگوں کو پیغامات بھیجے کہ جو بات سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے اسی بات کو آگے بڑھا یا جائے۔  مخلوط طرز انتخاب کا مزہ ہم نے مشرقی پاکستان کی...
	معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی دل کھول کر مدد کی اپیل کی ہے۔ کراچی کے نجی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے ہم دنیا وآخرت میں  کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمی حالات میں تبدیلیوں کے سبب خیبر پختونخواہ میں بڑی تباہی آئی ہے۔اپنے مصیبت ذدہ بھائیوں کی مدد کریں۔ تقریب میں قومی کرکٹرز سرفراز احمد، عبدالرزاق، کامران اکمل اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ 1982 سے تبلیغ حج اور عمرہ کے لیے سفر کررہا ہوں، پہلی مرتبہ فلائٹس کینسل ہونے کی وجہ سےکراچی نہیں...
	طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 400سے تجاوز،مون سون کے مزید 3سپیل کی پیشگوئی، شدت 50فیصد زیادہ ہو گی
	طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 400سے تجاوز،مون سون کے مزید 3سپیل کی پیشگوئی، شدت 50فیصد زیادہ ہو گی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد /پشاور /سوات /مظفر آباد (سب نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے مون سون کے مزید 3نئے سپیل کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بارشوں کی شدت پہلے سے 50 فیصد زیادہ ہوگی، لاہور، راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔اسلام آباد میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بونیر، باجوڑ، بٹگرام سمیت متاثرہ علاقوں میں طوفانی بارشوں سے 313 جانوں کا نقصان ہوا، گلگت بلتستان میں...
	 سٹی42: پاکستان ریلوے کی خراب کارکردگی ایک بار پھر مسافروں کے لیے زحمت بن گئی۔ کراچی سے آنے والی سیون اپ تیزگام ایکسپریس کا انجن چھانگا مانگا کے قریب اچانک فیل ہو گیا، جس کے باعث مسافر کئی گھنٹوں سے پھنسے ہوئے ہیں۔ شہریوں کے مطابق انجن فیل ہوئے ایک گھنٹہ سے زائد وقت گزر چکا ہے، لیکن تاحال متبادل انجن فراہم نہیں کیا گیا۔ٹریک بلاک ہونے کی وجہ سے پیچھے آنے والی دیگر ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔  جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی  شدید گرمی میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے معلومات کی کمی اور متبادل انجن یا سہولتیں بروقت فراہم...
	بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے غزہ میں اسرائیلی حملوں پر شدید تنقید کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا گاندھی نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، اور اب تک 60 ہزار سے زائد افراد قتل ہوچکے ہیں جن میں 18,430 بچے بھی شامل ہیں۔ پریانکا گاندھی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اسرائیل کے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی اور عدم کارروائی بذات خود ایک سنگین جرم ہے۔ انھوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی حکومت اس ظلم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ یہ شرمناک ہے۔ پریانکا گاندھی نے کہا کہ اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث سیکڑوں بچوں سمیت کئی افراد غذائی قلت کا شکار ہو...
	ایک ہی نوعیت کی مالی بے ضابطگی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں زیر بحث لانے کے بجائے سرکاری افسران کیخلاف فوری کارروائی ہوگی۔ کرپشن میں ملوث افسران کیخلاف پنجاب ایمپلائز ایفشنسی ڈسپلن اینڈ اکاؤٹبلیٹی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، بار بار مالی بے ضابطگی سرکاری افسران کی نااہلی تصور کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری احمد اقبال نے سرکاری افسران کے احتساب کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے ایک ہی نوعیت کی دوبارہ مالی بے ضابطگی میں ملوث افسران پر پیڈا ایکٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ ایک ہی نوعیت کی مالی بے ضابطگی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں زیر بحث لانے کے بجائے سرکاری افسران کیخلاف فوری کارروائی ہوگی۔ کرپشن میں ملوث افسران...
	این اے 129 لاہور کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے راہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران ریٹرننگ افسر کا کہنا تھا کہ ہم نے مختلف محکموں سے ڈیٹا منگوایا ہے اس کے بعد فیصلہ کریں گے، سوئی گیس، ایف آئی اے، نیب اور دیگر محکموں سے ڈیٹا منگوایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ این اے 129 ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے راہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا۔ حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ان کے وکیل ابوذر سلمان نے مکمل کرائی۔ اس حوالے سے ریٹرننگ افسر نے کہا ہے کہ ہم نے مختلف محکموں سے ڈیٹا منگوایا ہے اس کے...
	عثمان خادم کمبوہ،راؤدلشاد: لاہور میں میاں اظہر کی وفات سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 129 کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی  شیدول کے مطابق جاری ہے۔ مسلم لیگ کے سید علی سرور گیلانی کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی مکمل ہو گئی،سید علی سرور گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے۔  مسلم لیگ ن کے رہنما حافظ نعمان کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل بھی مکمل  ہوگیا،حافظ نعمان نے ریٹرننگ افسر کے روبرو پیش ہوکر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کروائی۔   10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی   امیداروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال دس اگست تک جاری رہے گی۔ Waseem Azmet
	واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اگست ۔2025 )امریکا میں سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے دریائے اوہائیو میں پانی کی سطح کو غیر معمولی طور پر بلند کیا گیا تاکہ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس اور ان کے اہلِ خانہ اس میں کشتی رانی کرسکیں.(جاری ہے)  برطانوی جریدے کے مطابق سیکرٹ سروس نے آرمی کور آف انجینئرز سے درخواست کی تھی کہ وہ 2 اگست کو نائب صدر جے ڈی وینس کی کشتی رانی کے دوران محفوظ نیوی گیشن کو یقینی بنانے کے لیے دریائے اوہائیو میں پانی کی سطح بڑھائیں برطانوی جریدے نے خفیہ ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ دریا کی سطح میں یہ تبدیلی صرف محفوظ نیوی گیشن کے لیے نہیں بلکہ کشتی رانی کے تجربے کو...
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اگست ۔2025 )وفاقی حکومت کے پیٹرولیم ڈویژن میں 2 ہزار 50 ارب روپے سے زائد کی سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے نجی ٹی وی نے آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ انٹر کارپوریٹ سرکلر ڈیبٹ کا حل نہ ہونے سے1427 ارب کے واجبات جمع ہوئے 350 ارب کے جی آئی ڈی سی فنڈز ٹرانس نیشنل پائپ لائنز کے لیے استعمال نہیں ہوئے، سوئی گیس کمپنیوں سے 69 ارب روپے کی وصولیوں میں ناکام رہی.(جاری ہے)  آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سوئی نادرن نے آر ایل این جی کو گھریلو سیکٹر کی طرف منقتل کر دیا، ونٹر لوڈ مینیجمنٹ کی خلاف ورزی کے سبب 53...
	---فائل فوٹو  پیٹرولیم کے شعبے میں 2 ہزار 50 ارب روپے سے زائد کی سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق انٹر کارپوریٹ سرکلر ڈیبٹ کا حل نہ ہونے سے1427 ارب کے واجبات جمع ہوئے۔ 350 ارب کے جی آئی ڈی سی فنڈز ٹرانس نیشنل پائپ لائنز کے لیے استعمال نہیں ہوئے، سوئی گیس کمپنیوں سے 69 ارب روپے کی وصولیوں میں ناکام رہی۔آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سوئی نادرن نے آر ایل این جی کو گھریلو سیکٹر کی طرف منقتل کر دیا، ونٹر لوڈ مینیجمنٹ کی خلاف ورزی کے سبب 53 ارب روپے جبکہ گیس فیلڈز میں کمپریشن آلات کی تنصیب میں تاخیر سے 44 ارب کا نقصان ہوا۔رپورٹ کے مطابق او...
	—فائل فوٹو سانحۂ دریائے سوات کی انکوائری رپورٹ پر عمل درآمد شروع ہو گیا، سرکاری ذرائع کے مطابق سیکریٹری ایری گیشن نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو خط لکھ دیا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں غفلت کے مرتکب افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع ہوگئی، انکوائری رپورٹ میں متعلقہ افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔رپورٹ میں محکمۂ اری گیشن کے 3 افسران سمیت 5 افراد غفلت کے ذمے دار قرار دے دیے گئے، افسران میں پروجیکٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، ایگزیکٹیو انجینئر، گیج ریڈر، کنسلٹنٹ اور کنٹریکٹر شامل ہیں۔ سوات: متاثرہ فیملی نے دریا کے کنارے جس ہوٹل پر ناشتہ کیا اسے گرا دیا گیا ضلعی انتظامیہ کے مطابق...
	ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کپڑوں کی فیکٹری میں لگی تھی، جس کے بعد وہ تیزی سے پھیل کر دیگر قریبی عمارتوں تک جا پہنچی، آگ پر قابو پانے کی کوششیں کئی گھنٹے جاری رہیں اور دھوئیں کے بادل دور دور سے دکھائی دیتے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں کپڑے کی فیکٹری میں لگی آگ بے قابو ہونے سے 5 منزلہ متاثرہ عمارت دھماکے سے منہدم ہو گئی، متاثرہ عمارت کا کچھ حصہ ساتھ والی فیکٹری پر گرنے سے 7 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ سے متاثرہ ایک عمارت مکمل طور پر منہدم ہوچکی ہے، ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جھلسنے والے مزدوروں کو عمارت سے نکال...
	 کراچی:  سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیسٹ ٹیم کی گرتی ہوئی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بڑی وجوہات ناقص سلیکشن فیصلے اور کمزور ڈومیسٹک نظام کو قرار دیا ہے۔ مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو بغیر مناسب تجربے کے قومی ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے۔ آفریدی نے کہا کہ سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ کھلاڑیوں کو بہت جلد قومی ٹیم میں شامل کر لیا جاتا ہے، بعض اوقات صرف پی ایس ایل میں ایک یا دو اچھی اننگز کے بعد انہیں منتخب کر لیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اتنا...
	 اسلام آباد:  وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیوروکریسی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور غیر ملکی شہریت حاصل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ کوئی عام لوگ نہیں بلکہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں جو اربوں روپے کھا کر اب بیرونِ ملک آرام دہ ریٹائرمنٹ کی زندگی گزارنے کے منصوبے بنا چکے ہیں۔   بیوروکریسی کو قرار واقعی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بزدار حکومت کے ایک قریبی ترین بیوروکریٹ نے اپنی بیٹیوں کی شادی پر چار ارب روپے صرف سلامی میں...
	لاہور (خبر نگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے خواتین سے زیادتی کے مقدمات سے متعلق ایک اہم قانونی نکتہ طے کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ جنسی جرائم کی تفتیش صرف جنسی جرائم سے متعلق تربیت یافتہ خاتون افسر ہی کر سکتی ہے۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے یہ فیصلہ ایک متاثرہ خاتون کی جانب سے مقدمے کی تحقیقات جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی)سے کروانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سنایا۔عدالت نے قرار دیا کہ اینٹی ریپ (انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) ایکٹ 2021ء کے سیکشن 9کے تحت ایسے مقدمات کی تفتیش کے لئے ایک خصوصی یونٹ قائم کیا جانا ضروری ہے جس میں جنسی جرائم کی تربیت یافتہ افسران شامل ہوں۔9 صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری فیصلے...
	 لاہور:  یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف نے آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے تحت پنجاب بھر میں ریلیاں اور مظاہرے کیے جائیں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق 5 اگست کو یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے ہر حلقے میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، اور اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز و تنظیمی عہدیداران کو بھرپور شرکت کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ لاہور میں بھی مختلف حلقوں میں احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ صدر پی ٹی آئی لاہور امتیاز شیخ کے مطابق پارٹی آج لاہور کے مختلف علاقوں میں بھرپور مظاہرہ کرے گی جبکہ کسی ایک مقام پر پاور شو کی بھی کوشش کی جائے گی...
	ایئر انڈیا کی پرواز میں لاگ بیگوں کی موجودگی نے مسافروں کو پریشان کردیا ہے جبکہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی سان فرانسسکو سے ممبئی آنے والی طویل پرواز AI180 میں لال بیگ نظر آنے کے واقعے نے مسافروں کو حیرت اور پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ پرواز کے دوران 2 مسافروں نے کیبن کے اندر چھوٹے سائز کے لال بیگ دیکھے، عملے نے فوری طور پر دونوں مسافروں کو دیگر نشستوں پر منتقل کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: بھارت نے برطانوی خاندانوں کو غلط لاشیں بھیج دیں ایئر انڈیا نے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے مسافروں سے غیر مشروط معذرت کی ہے اور کہا ہے...
	 پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین حنا رضوی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شوہر عمار احمد خان سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ حنا رضوی نے متعدد مشہور ڈراموں میں کام کیا، جن میں تشنگی دل کی، امید، ہری ہری چوڑیاں، نیلی زندہ ہے، قدوسی صاحب کی بیوہ، کالج گیٹ، فیری ٹیل 1 اور 2 شامل ہیں۔ فیری ٹیل میں ان کے کردار ’’آغو جان‘‘ کو خاص طور پر سراہا گیا۔ اپریل 2024 میں حنا رضوی نے اپنے قریبی دوست اور اداکار عمار احمد خان سے شادی کی تھی، جو ڈرامہ سیریل بےشرم کےلیے مشہور ہیں۔ ان کی شادی ایک شاندار تقریب تھی، جس میں دونوں کے قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت...
	سری نگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست 2025ء ) بھارتی فوجی افسر نے اضافی سامان کی فیس مانگنے پر ایئرلائن عملے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر نے مبینہ طور پر اضافی سامان کی فیس ادائیگی کے لیے کہنے پر سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسپائس جیٹ فضائی کمپنی کے چار ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس سے ایئر لائن کے عملے کے ایک فرد کو ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر اور دوسرے کو ٹوٹے ہوئے جبڑے سمیت شدید چوٹیں آئیں۔ ایئر لائن کے آفیشل بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ سری نگر سے دہلی جانے والی اسپائس جیٹ کی پرواز SG386 کے بورڈنگ گیٹ پر پیش آیا جہاں مسافر دو...
	اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز قوانین سے متعلق بڑی اصلاحات نافذ کر دی گئیں۔ وزارت خزانہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس چوری میں مدد کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہو گی۔ مال کی نقل و حرکت پر مکمل نگرانی کیلئے کارگو ٹریکنگ سسٹم اور ای بلٹی قوانین لاگو ہوں گے۔ کارگو کی نقل و حرکت پر ڈیجیٹل بل کی غلطی پر جرمانہ ہو گا۔ کیش آن ڈلیوری پر کورئیر اور آن لائن ادائیگی پر ٹیکس کٹوتی کی ذمے داری بنکوں کی ہو گی۔ ملک کے اندر یا باہر ڈیجیٹل فروخت کرنے والوں کو ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہونا ہو گا۔ غیر رجسٹرڈ کاروبار کرنے والوں کے اکاؤنٹس‘ کاروبار اور جائیدادیں سیل...
	اپنے ایک انٹرویو میں ڈیوڈ لمی کا کہنا تھا کہ ایران میں بہت سے لوگ نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ تاہم اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ سپاہ پاسداران انقلاب کی جگہ ممکنہ آنے والی قوت، ان سے زیادہ بدتر نہ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ "ڈیوڈ لمی" نے گارڈین کو ایک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے ایران کے خلاف اپنے بے بنیاد الزامات دہرائے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے حقیقی خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی رہنماء مجھے یہ نہیں سمجھا سکے کہ انہیں 60 فیصد تک یورینیم افزودہ کرنے کیا ضرورت ہے؟۔ میں ایران کا یہ موقف تسلیم نہیں کرتا جسے وہ اپناتے ہیں کہ یورینیم کا...
	منظم گٹھ جوڑ بے نقاب، ملی بھگت سے اربوں روپے مالیت کی زمین اپنے فرنٹ مینوں کے نام پر منتقل کرائی، نیب عدالت پہنچ گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قومی احتساب بیورو بلوچستان نے اربوں روپے کی 11 ہزار ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضے کا اسکینڈل بے نقاب کر دیا۔ نیب نے زمینوں کی بندر بانٹ منجمد کرنے کے لیے احتساب عدالت کوئٹہ سے رجوع کر لیا۔ ترجمان نیب کے مطابق اس سنگین سکینڈل میں بورڈ آف ریونیو کے اعلیٰ افسران، بااثر لینڈ مافیا اور بعض سیاسی شخصیات کے مابین منظم گٹھ جوڑ سامنے آیا ہے جنہوں نے ملی بھگت سے اربوں روپے مالیت کی زمین اپنے فرنٹ مینوں کے نام پر منتقل کرائی۔ نیب بلوچستان نے ضلع کوئٹہ کے علاقوں کرک، سام...
	ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہر سال ہزاروں بچے ایسے وائرس کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں جو ہیپاٹائٹس سی کا سبب بنتا ہے اور ان بچوں کی بڑی تعداد پانچ برس کی عمر تک اس انفیکشن سے متاثر رہ سکتے ہیں۔ یونیورسٹی آف برسٹل میں محققین کی جانب سے کی جانے والی عالمی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ہر سال تقریباً 74 ہزار بچے ہیپاٹائٹس سی کا سبب بننے والے وائرس کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور ان میں 23 ہزار سے زیادہ میں پانچ برس کی عمر تک یہ انفیکشن ہو سکتا ہے۔ یہ وائرس دورانِ حمل یا بچے کی پیدائش کے وقت ماں سے بچے میں منتقل ہو سکتا ہے لیکن متعدد خواتین خود...
	امریکا میں مائنر لیگ بیس بال میں ٹور کے لیے لے جائی گئی ایک بہت بڑی بیس بال پر 6750 دستخط کر کے نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔ آٹھ فٹ قطر کے اس بیس بال کے ماڈل نے اپنے سفر کا آغاز 24 جون کو وکٹری فیلڈ (انڈیانا پولس انڈینز کا ہوم گراؤنڈ) سے کیا اور نیو یارک میں قائم اپنے آخری اسٹاپ ایم ایل بی فلیگ شپ اسٹور تک پہنچنے سے قبل 15 بال پارکس سے ہو کر گزری۔  گینیز ورلڈ ریکارڈز کے ایک اہلکار نے گیند کا جائزہ لیا اور اس پر 6750 دستخط کی موجودگی کی تصدیق کی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ کیمبرج یونائیٹد فٹبال کلب نے 2146 دستخط کے ساتھ گزشتہ...
	 سٹی42: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی سنگین غفلت اور ناقص کارکردگی ایک بار پھر سامنے آ گئی۔ مالی سال 2022-23 کی آڈٹ رپورٹ نے محکمہ کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھا دیے ہیں، جس میں کمرشل گاڑیوں پر عائد ٹیکس کی عدم وصولی میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق محکمہ ایکسائز نے کمرشل گاڑیوں سے 76 کروڑ 22 لاکھ روپے کا ٹیکس وصول نہیں کیا۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ لاہور سمیت مختلف اضلاع کے 15 ایکسائز دفاتر کی غفلت کے باعث 10 لاکھ روپے کی انکم ٹیکس وصولی ممکن نہ ہو سکی جس سے حکومتی خزانے کو شدید مالی نقصان پہنچا۔  پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت...
	تائیوان کی علیحدگی پر مبنی نصابی کتابوں کو آبنائے کے دونوں اطراف کے چینیوں کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کا دفتر
	تائیوان کی علیحدگی پر مبنی نصابی کتابوں کو آبنائے کے دونوں اطراف کے چینیوں کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کا دفتر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025  سب نیوز بیجنگ :  چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام نے ستمبر کے نئے سمسٹر سے “چین کے خطرے کو سمجھنا’’ کے عنوان سے 13 ضمنی نصابی کتب متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تائیوان کے علاقے  کی رائے عامہ نے اس اقدام کو  ’’تائیوان کی علیحدگی‘‘ کی ایک منظم برین واشنگ مہم کے طور پر تنقید...
	بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایک ہندو تہوار منانے جانے والے یاتریوں کی بس کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسافر بس جیسے ہی سلنڈر سے بھرے ٹرک سے ٹکرائی زور دار دھماکا ہوا اور خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ خوفناک آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے اتنی تیزی سے یاترویوں کی بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا کہ مسافروں کو بس سے نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ امدادی ٹیم کے پہنچنے سے قبل ہی مقامی افراد نے بس سے مسافروں کو نکالنے کی کوشش تاہم اس دوران 18 یاتری بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک حادثے میں 10 سے زائد افراد بری طرح زخمی بھی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا...
	لاہور: پنجاب اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی، گالی گلوچ اور ہاتھا پائی کے بعد صورتحال ایوان سے نکل کر اسمبلی احاطے تک جا پہنچی، جہاں حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے۔ اسمبلی سیکریٹریٹ نے واقعے کے بعد اپوزیشن کے دو ارکان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایوان میں جھڑپ کے بعد جب اپوزیشن ارکان پریس ہال سے باہر نکل رہے تھے تو دو نا معلوم افراد ان سے مبینہ طور پر ٹکرا گئے، جنہوں نے بعد ازاں اپوزیشن ارکان کو گالیاں دیں۔ اس ناخوشگوار صورتِ حال میں اسمبلی سیکیورٹی فوری طور پر موقع پر پہنچی اور دونوں فریقین کو علیحدہ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، اپوزیشن رکن...
	ویب ڈیسک :گوادر میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں 5 ماہی گیر ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ کشتی میں 6 ماہی گیر سوار تھے ، ایک کو ریسکیو کر لیا گیا، دو لاشیں کراچی منتقل کرکے ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ ماہی گیروں کا تعلق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری، علی اکبر شاہ گوٹھ اور مچھر کالونی سے ہے۔ گوادر کے قریب ہونے والے کشتی حادثے میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں اور باپ ایوب کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ بیٹا ذیشان تاحال لاپتہ ہے۔  اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے  واضح رہے کہ ٹھٹھہ میں بھی کشتی کو حادثہ پیش آنے سے 2 ماہی...
	سٹی 42: پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کے ائیروینٹی لیشن سسٹم میں خاتون مسافر کا موبائل گر گیا، پی آئی اے کا انجینئرنگ عملہ 13 دن تک موبائل کو جہاز کے ائیروینٹی لیشن سسٹم سے باہر نہ نکال سکا۔  جہاز موبائل کیساتھ ہی 13 دن فضا میں مسافروں کو لیکر سفر کرتا رہا، خاتون مسافر نے انکشاف کیا کہ پی آئی اے کا عملہ کئی روز تک موبائل کے جہاز کے ائیروینٹی لیشن سسٹم موجودگی سے انکار کرتا رہا۔  اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے   ذرائع کے مطابق جہاز میں موجود موبائل کی بیٹری گرمی سے پھٹ جانے سے 300 جانیں ضائع ہوجانے کا خدشہ تھا، پی آئی...
	  گوادر:   کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی کشتی گوادر کے قریب افسوس ناک حادثے سے دوچار ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق اور 4 لاپتا ہوگئے ہیں تاہم ایک ماہی گیر معجزانہ طور پر بچ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی کشتی گوادر بلوچستان میں ڈوب گئی، جس میں 6 ماہی گیر سوار تھے۔ حادثے کی شکار کشتی میں سوار ماہی گیروں کا تعلق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری، علی اکبر شاہ گوٹھ اور مچھر کالونی سے ہے۔ گوادر کے قریب ہونے والے کشتی حادثے میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں اور باپ ایوب کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ بیٹا ذیشان تاحال لاپتا ہیں،...
	ضلع شرقی سے تعلق رکھنے والی 48 سالہ خاتون ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہو گئی ہیں، جو رواں سال کراچی میں ڈینگی سے ہونے والی پہلی ہلاکت ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چلاس میں ڈینگی کے وار: 500 افراد شکار، 2 جاں بحق محکمہ صحت کے مطابق اب تک سندھ بھر میں ڈینگی کے 345 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شہریوں کی معمولی سی غفلت بھی مچھر کی افزائش کا سبب بن سکتی ہے۔  پھینکی گئی بوتلیں اور پانی جمع کرنے والا کوڑا کرکٹ مچھروں کے لاروا کی افزائش کے لیے موزوں ترین جگہیں ہیں۔  ڈینگی کے ساتھ ساتھ ملیریا اور چکن گونیا بھی مچھر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث پھیل رہے ہیں۔...
	سیکیورٹی گارڈ کا کہنا تھا کہ ملزمان مجھے گھسیٹ کر گیمنگ زون کے اندر لے گئے اور پھر موبائل فونز اور نقدی چھیننے کے بعد فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں واقع گیمنگ زون میں مسلح ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کی، چھ مسلح ڈاکوؤں نے گیمنگ زون میں موجود 60 سے زائد افراد کو یرغمال بناتے ہوئے موبائل فونز، نقدی چھین لی، جبکہ سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ اور کیمرے کا ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ ملزمان واردات کے دوران بڑے اور چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کر رہے تھے اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ سیکیورٹی گارڈ کا کہنا...
	واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) امریکی خلائی ادارے نیشنل ایروناٹکس اینڈ سپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) نے اعلان کیا ہے کہ ادارے کی افرادی قوت میں 3,780 ملازمین کی کمی کے بعد عملہ کی تعداد 14 ہزار رہ جائے گی۔ روسی خبر رساں ادارےتاس کے مطابق ایجنسی کی ترجمان شیریل وارنر نے بتایا کہ ناسا کا مقصد ادارے کو زیادہ موثر اور منظم بناتے ہوئے یہ یقینی بنانا ہے کہ وہ تحقیق اور اختراع کے سنہری دور خصوصاً چاند اور مریخ کے مشنز کو جاری رکھنے کی صلاحیت برقرار رکھ سکے۔(جاری ہے) ترجمان نے بتایا کہ 3,870 ملازمین، جو ناسا کے موجودہ عملے کا 21 فیصد ہیں، نے موخر استعفیٰ کے دو پروگرامز میں رضاکارانہ طور...
	میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھی ان ممالک کا اعتماد حاصل کرنے میں کوتاہی نہیں کی جو ممکنہ طور پر ہمارے جوہری پروگرام کے بارے میں فکرمند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ کل استنبول میں ڈپٹی سیکرٹریز کی سطح پر ایران اور 3 یورپی ممالک کے درمیان مذاکرات منعقد ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے کہا کہ حالیہ جنگ کے بعد ضروری تھا کہ انہیں آگاہ کیا جائے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف اب بھی مضبوط اور مستحکم ہے۔ یورینیم کی افزودگی جاری رہے گی اور ہم ایرانی عوام کے اس حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ البتہ ایران کی ہمیشہ...
	وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں چینی کی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2950 دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، جن میں سے 28 افراد کو گرفتار کیا گیا، 182 افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے جبکہ 2740 افراد پر جرمانے عائد کیے گئے۔ لاہور میں 92 دکانداروں کے خلاف کارروائی ضلع لاہور میں مہنگے داموں چینی فروخت کرنے پر 92 دکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، 7 افراد پر مقدمات درج ہوئے جبکہ 3 کو گرفتار کر لیا گیا۔ دیگر اضلاع میں کارروائیوں کی تفصیل کین کمشنر پنجاب نوید شہزاد مرزا کے مطابق مختلف اضلاع میں درج ذیل کارروائیاں کی...
	 معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کی جانب سے ایف آئی اے کے افسر پر عائد کیے گئے رشوت ستانی کے الزامات کی تحقیقات ادارے کی سرد خانے کی نذر ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق معروف اداکارہ نادیہ حسین کا ایف آئی اے افسر کے خلاف مبینہ الزامات کو تین ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود اداکارہ کے موبائل فون کا فرانزک تجزیہ نہ ہوسکا۔ اس کے علاوہ سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا متعلقہ شعبے تاحال موبائل فون کالاک کوڈ ملنے کا منتظر ہے کیونکہ ضبط کیا گیا موبائل فون بذریعہ فیس ان لاک ہونے کے بعد ہی فرانزک تجزئیے کی رپورٹ جاری ہو سکے گی۔ واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنے گرفتارشوہرکی رہائی کے لئےمبینہ ایف...
	ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مرگی، اعصابی درد اور بے چینی کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوا گیباپینٹن (Gabapentin) دماغی بیماریوں جیسے ڈیمینشیا (یادداشت کی کمی) اور ذہنی کمزوری (Mild Cognitive Impairment) کے خطرات میں اضافہ کر سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کیا مرد دماغی طور پر خواتین سے پہلے بوڑھا ہو جاتا ہے؟ جریدے ریجنل انستھیزیا اینڈ پین میڈیسن میں شائع شدہ تحقیق کے مطابق باقاعدگی سے گیباپینٹن استعمال کرنے والوں میں ڈیمینشیا کا خطرہ 29 فیصد جبکہ ذہنی کمزوری کا خطرہ 85 فیصد زیادہ پایا گیا۔  تحقیق کے مطابق 18 سے 64 سال کی عمر کے افراد، جنہیں عام طور پر ذہنی کمزوری کا خطرہ نہیں ہوتا، میں یہ خطرہ دو گنا سے...
	اسرائیلی فوج نے انسانیت سوز بربریت کا ایک اور مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی غزہ میں واقع ترک قبرستان کو ٹینکوں اور بلڈوزروں سے مسمار کر دیا۔  غزہ کی وزارت اوقاف کے مطابق خان یونس کے مغرب میں واقع علاقے المواسی میں اسرائیلی فورسز نے قبریں اُکھاڑ کر لاشیں نکالیں، جسے وزارت نے "مقدسات کی کھلی پامالی" اور "مرنے والوں کے تقدس پر صریح حملہ" قرار دیا۔ وزارت اوقاف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دراندازی نہ صرف زندہ فلسطینیوں تک محدود رہی بلکہ اب مردوں کی قبریں بھی دشمنی کی زد میں آ چکی ہیں۔ ترک قبرستان کی مسماری کو وزارت نے انسانی وقار اور مذہبی اقدار کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی بلڈوزر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پرتشدد، حادثاتی اور ُراسرار واقعات میں خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں فائرنگ، ٹریفک حادثہ، عمارت سے گرنے، بجلی کے کرنٹ، اور ٹرین کی زد میں آنے جیسے سانحات شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملیر کالا بورڈ ریلوے ٹریک پر ایک 55 سالہ نامعلوم شخص صبح 6:05 بجے ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ جائے وقوع سے شواہد جمع کر لیے گئے ہیں جبکہ پولیس اور ریلوے حکام متوفی کی شناخت کے لیے نادرا، فنگر پرنٹس اور گمشدگی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ماڑی پور کے ساحلی علاقے میں واقعہ بسم اللہ ہوٹل میں 16 سالہ شہزاد ولد بہادر حسین کرنٹ...
	دیامر انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک نئے ایس او پی کے مطابق سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مسافروں بسوں اور دیگر گاڑیوں کو گلگت بلتستان سے راولپنڈی رات کے اوقات میں روانگی کی اجازت نہیں ہو گی بلکہ مسافر گاڑیاں صرف دن کے اوقات میں ہی سفر کر سکیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان سے راولپنڈی مسافروں بسوں کے رات کے اوقات میں جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ مسافر گاڑیاں صرف دن کے اوقات میں ہی سفر کر سکیں گے۔ دیامر انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک نئے ایس او پی کے مطابق سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مسافروں بسوں اور دیگر گاڑیوں کو گلگت بلتستان سے راولپنڈی رات کے اوقات میں روانگی کی اجازت نہیں ہو...