عثمان بزار کے دور حکومت میں 131 ملین روپے کی مالی بے ضابطگی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
لاہور(آئی این پی)سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں 131 ملین روپیکی مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہواہے ۔ میڈیا رپورٹ مطابق سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں ان کے اپنے ضلع ڈیرہ غازی خان میں 131 ملین روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ 2021-2022 میں بتایا گیا ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اہم ریکارڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم ہی نہیں کیا گیا۔پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری نے اس سنگین غفلت پر شدید برہمی کا اظہار کیا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی وجہ سے پورا معاملہ مشکوک ہوگیا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ یہ بھی معلوم کیا جائے کہ کہیں کمپنی میں بھرتی شدہ ملازمین گھوسٹ تو نہیں۔چیئرمین پبلک اکائو نٹس کمیٹی تھری نے واضح کیا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر مطلوبہ ریکارڈ فراہم نہ کیا گیا تو معاملہ ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھیج دیا جائے گا تاکہ مزید تحقیقات کی جا سکیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق مالی بے ضابطگیوں اور ریکارڈ کی عدم فراہمی نے کمپنی کے امور پر شکوک و شبہات کو مزید بڑھا دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مالی بے
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی