2025-11-04@15:32:54 GMT
تلاش کی گنتی: 182

«انوکھا احتجاج»:

(نئی خبر)
    سرکس کی ایک پیشہ ورانہ پرفارمر (جو کہ بالوں سے لٹکنے میں کمال رکھتی ہیں) نے 25 منٹ اور 11.3 سیکنڈ تک بالوں سے لٹک کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ 39 سالہ لیلہ نون نے یہ کارنامہ کیلیفورنیا کے ریڈووڈ نیشنل اینڈ اسٹیٹ پارک کی ایک خوبصورت جگہ پر انجام دیا۔ لیلہ نون کا کہنا تھا کہ انہوں نے 23 منٹ اور 19 سیکنڈ کا ریکارڈ توڑنے کے لیے دو برس تک پریکٹس کی اور اپنی برداشت بڑھائی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک آسٹریلوی سُتھاکرن سواگننتھورائی نے 2011 میں بنایا تھا۔
    کراچی:پی آئی اے نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی فتح کو منانے کیلئے انوکھا انداز اپنالیا۔  ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن کی جانب سے دوران پرواز مسافروں کی خصوصی تواضع کا اہتمام کیا جارہا ہے، تمام ملکی اور غیر ملکی پروازوں میں جشن فتح کے کیک کاٹنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے علاوہ بین الاقوامی روٹس ٹورنٹو، فرانس، عرب ممالک اور دیگر روٹس پر جانے والی پروازوں میں بھی کیک کاٹے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے 6 اور 7 مئی کی شب بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے ردعمل میں 10 مئی 2025 کو آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کیا تھا .جس میں دشمن...
    آئرلینڈ کی ایک خاتون اسٹار فٹبالر نے اپنی گیند پھینکنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کر کے فٹبال تھرو-اِن کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ انگلینڈ کی ایک ٹیم لندن سٹی لائنیسز کی جانب سے کھیلنے والی 31 سالہ میگن کیمبل نے فٹبال کو اوورہیڈ تھرو کر کے 123 فٹ اور 2 انچز کے فاصلے پر پھینک کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ کھلاڑی کی پھینکی گئی تھرو بولنگ ایلے لین کی لمبائی سے سے دُگنا فاصلہ طے کیا اور بلیو وھیل کی لمبائی سے 40 فٹ سے زیادہ تھا۔ میگن کو یہ ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے 114 فٹ اور 9 انچز کا فاصلہ طے کرنا تاکہ خواتین کی کیٹیگری میں پہلے نمبر پر آ سکیں۔ میگن کا کہنا...
    پاکستان سپر لیگ  کے 10ویں ایڈیشن میں حسن نواز اور رائلی روسو نے نیا ریکارڈ بناڈالا۔  گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر کپتان سعود شکیل اور فن ایلن جلد وکٹیں گنوا بیٹھے تاہم دوسرے اور تیسرے نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے حسن نواز اور رائلی روسو نے ریکارڈ بریکنگ اننگز کھیلی۔ جارحانہ بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رائلی روسو نے 46 گیندوں پر 14 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے جبکہ حسن نواز نے 45 گیندوں پر 9 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 100 رنز کی اننگز کھیلی۔ روسو اور حسن نواز کے تیسری وکٹ کیلئے درمیان 134 رنز کی پارنٹرشپ بھی قائم ہوئی۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایک طرف بھارت مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں جھوٹے فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر پاکستان کے خلاف جنگی اقدامات کر رہا ہے، تو دوسری جانب پاکستان بھارتی جارحیت کے باوجود امن، محبت اور احترام کا پیغام دے رہا ہے۔ حال ہی میں تھائی لینڈ میں ہونے والے ایک باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی سکھ باکسر کو شکست دے کر نہ صرف کھیل میں کامیابی حاصل کی، بلکہ انسانیت اور رواداری کی بھی نئی مثال قائم کر دی۔ مقابلے کے بعد شہیر آفریدی نے اپنے بھارتی سکھ حریف کو کرتارپور کی مقدس مٹی کا تحفہ دیا، جو سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کی جائے پیدائش ہے۔ اس کے ساتھ انہوں...
    لاہور میں لوٹ مار کی انوکھی واردات کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں جادو ٹونہ ختم کرنے کے بہانے بزرگ ڈاکو 40 لاکھ مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وحدت کالونی کے علاقے عتیق اسٹریٹ میں ایک بزرگ شہری پانی پینے کے بہانے  شہری سیف الرحمن کے گھر کے باہر رکا اور پھر دم درود  کے بہانے اہل خانہ کو ہیپناٹائز کر کے 9 تولے سونا،سات لاکھ نقدی  لوٹ کر فرار ہوگیا۔ وحدت کالونی پولیس نے تین نامعلوم ملزمان کے خلاف شہری سیف الرحمن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔  ایس ایچ او کے مطابق مقدمہ فراڈ اور چوری کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن فوٹیج اور دیگر شواہد کی روشنی...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماریہ ملک نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی اور مداحوں کو مشورہ دیا کہ ان پر یقین نہ کریں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماریہ ملک نے ایک پقسٹ شیئر کی ہے جس میں انھیں ایک دیدہ زیب جوڑے میں ہاتھ میں گجرے اور چھتری کے ساتھ خوشگوار موڈ میں مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ماریہ ملک نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں نہایت سنجیدہ صورتحال میں بھی ہنس سکتی ہوں، اس لیے مجھ پر یقین نہ کیا کریں۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ مجھے سپورٹ کرتے رہیں ساتھ میں انھوں نے ایموجی بھی بنائی اور اپنے نئے ڈرامے شکوہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔اس سے قبل انھوں نے...
    ملتان(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں میچ میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر عبید شاہ نے اپنے ہی وکٹ کیپر عثمان خان کو جذبات میں منہ پر ہاتھ دے مارا۔ گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہوم ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 228 رنز بنائے تاہم ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بناسکی اور یوں سلطانز نے 33 رنز سے ٹورنامنٹ میں اپنی فتح پائی۔ میچ کے دوران میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر عبید شاہ نے وکٹ لینے کے بعد جذباتی سیلیبریشن کرتے ہوئے وکٹ کیپر عثمان خان کے منہ پر ہاتھ مار دیا،...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں میچ میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر عبید شاہ نے اپنے ہی وکٹ کیپر عثمان خان کو جذبات میں منہ پر ہاتھ دے مارا۔ گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہوم ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 228 رنز بنائے تاہم ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بناسکی اور یوں سلطانز نے 33 رنز سے ٹورنامنٹ میں اپنی فتح پائی۔ میچ کے دوران میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر عبید شاہ نے وکٹ لینے کے بعد جذباتی سیلیبریشن کرتے ہوئے وکٹ کیپر عثمان خان کے منہ پر ہاتھ مار دیا،...
    بھارت میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں نوجوان کی دلہن کے بجائے اُس کی 45 سالہ بیوہ ماں سے شادی کروا دی گئی، دولہا شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا۔ پولیس کے مطابق حیرت انگیز واقعہ 31 مارچ کو بھارت کے شہر میرٹھ کے علاقے برہم پوری میں پیش آیا، جہاں نوجوان محمد عظیم نے اپنی شکایت میں بتایا کہ اس کی شادی شاملی کی رہائشی منتشاء سے اس کے بھائی ندیم اور بھابھی شائستہ کی معرفت طے ہوئی تھی۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ نکاح کی تقریب کے دوران مولوی نے دلہن کا نام ”طاہرہ“ پکارا، لیکن میں نے سمجھا کہ شاید یہ دلہن کا دوسرا نام ہو، نکاح کے بعد جب دلہن کا چہرہ بے نقاب ہوا...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت کے شہر میرٹھ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں محمد عظیم نامی نوجوان کی دلہن کے بجائے اُس کی 45 سالہ بیوہ ماں سے شادی کروا دی گئی تاہم متاثرہ شخص نے واضح کیا ہے کہ وہ اب قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتا۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ 31 مارچ کو میرٹھ کے علاقے برہم پوری میں پیش آیا۔محمد عظیم، جو کہ برہم پوری کا رہائشی ہے، اس نے اپنی شکایت میں بتایا کہ اس کی شادی شاملی کی رہائشی منتشہ سے اس کے بھائی ندیم اور بھابھی شائستہ کی معرفت طے ہوئی تھی۔ نجی چینل کے مطابق نکاح کی تقریب کے دوران مولوی نے دلہن کا نام ”طاہرہ“ پکارا، لیکن عظیم نے...
    پشاور: پشاور پولیس نے چمکنی کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ پر کارروائی کرتے ہوئے انوکھا قدم اٹھایا اور دولہے کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق شادی کی خوشی میں دولہا اپنے دوستوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کر رہا تھا جس پر مقامی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تقریب پر چھاپہ مارا اور دولہے کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ یہ انسانی جانوں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ اس عمل کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ ایسے واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔ گرفتار ہونے والے دولہے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور...
    کانپور (نیوز ڈیسک) شادی ہر انسان کی زندگی کا سب سے خاص دن سمجھا جاتا ہے، لیکن اگر عین شادی کے دن دلہن ہی غائب ہو جائے تو یہ لمحہ کتنا دل توڑ دینے والا ہو سکتا ہے، اس کا اندازہ یوپی کے ضلع کانپور کے ایک نوجوان ویرو کی کہانی سے لگایا جا سکتا ہے۔ ویرو، جو کہ تمل ناڈو میں ایک نجی کمپنی میں ملازم ہے، اپنی شادی کے لیے بڑی تیاری کے ساتھ بارات لے کر پنکی کالا گاؤں پہنچا۔ شادی کی رسومات روایتی انداز میں دھوم دھام سے ادا ہوئیں، لیکن سب کچھ اس وقت بدل گیا جب دلہن پھیرے کی رسم سے قبل ہی غائب ہو گئی۔ پہلے تو سب نے یہی سمجھا کہ شاید...
    شہر لاہور میں ایک انوکھی اغواء کی واردات سامنے آئی ہے جس میں نا معلوم ملزمان نے 70سالہ بزرگ کو اغواء کر کے اہل خانہ سے ایک کروڑ روپے ، دوراڈو گھڑی اور دو آئی فون تاوان طلب کر لیا ، تھانہ چوہنگ پولیس نے مغوی کے بیٹے کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری اور مغوی کی بازیابی کے لئے کوششیں شروع کر دیں۔شاہ پور کانجران ملتان روڈ کے رہائشی تنویر احمد نے تھانہ چوہنگ میں درج کرائی گئی درخواست میں بتایا کہ میں اپنے والد نذیر احمد کو 8اپریل کی شام پانچ بجے صادق آباد جانے کے لئے چھوڑ کر آیا اس کے بعد متعدد بار اپنے والد سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن...
    امریکی ریاست مشی گن کے ایک چھوٹے سے شہر چیلسی کے ہر عمر کے رہائشیوں نے علاقے کی ایک کتب فروش کی دکان کی شفٹنگ میں انوکھے انداز میں مدد کی۔ یہ بھی پڑھیں: گھر کے نیچے کئی کمرے اور سرنگیں برآمد، مالک حیران رہ گیا انہوں نے ایک انسانی زنجیر بنائی اور کتب فروش کو اپنی 9،100 کتابوں کو ایک ایک کرکے کچھ فاصلے پر واقع ایک نئے اسٹور میں منتقل کرنے میں مدد کی جس سے دکان کی مالکن کا پیسہ اور وقت دونوں بچ گئے۔ تقریباً 300 افراد پر مشتمل وہ ’بک بریگیڈ‘ اپنے علاقے کے مرکز چیلسی میں ایک فٹ پاتھ کے ساتھ 2 لائنوں میں کھڑی ہوئی اور پھر اس نے کتابوں کی دکان Serendipity Books...
    بھارت(نیوز ڈیسک)انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں بیٹرز کی دھوکے بازی کے باعث اب امپائرز اب میچ کے دوران بلا وجہ بھی بلے کی پیمائش کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے 2025 سیزن کے دوران ایک انوکھا اصول متعارف کروایا ہے، جس کے تحت امپائرز اور میچ آفیشلز کو کسی بھی کھلاڑی کے بلے کی جائزہ لینے کا اختیار ہوگا۔ امپائرز اور میچ آفیشلز یہ کام میچ کے دوران بھی سرانجام دے سکتے ہیں، جس کیلئے انہیں کسی کی اجازت درکار نہیں ہوگی۔ قبل ازیں ممبئی انڈینز کے ہاردک پانڈیا سمیت فل سالٹ اور شمرون ہیٹمائر جیسے جارح مزاج بیٹرز کے بلے پہلے ہی چیک کیے جا چکے ہیں۔ نیا اصول...
    سان ڈیاگو میں ایک چڑیا گھر سے ہاتھیوں کے ریوڑ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ان کے زلزلہ آنے کے دوران کا انوکھا رویہ دکھایا گیا۔ چڑیا گھر میں صبح کے وقت آنے والے زلزلے کے دوران ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں افریقی ہاتھیوں کو دکھایا گیا ہے جو زلزلہ آتے ہی فطری طور پر دائرہ بنا کر کھڑے ہوگئے جسے ’الرٹ سرکل‘ کہا جاتا ہے۔ چڑیا گھر کی ترجمان ایملی سیننگر نے کہا کہ اس رویے کو 'الرٹ سرکل' کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس کا مقصد چھوٹے ہاتھیوں سمیت پورے ریوڑ کو خطرات سے بچانا ہوتا ہے۔ ایملی نے وضاحت کی کہ ہاتھی اپنے پیروں سے آواز محسوس کر سکتے ہیں۔ ایملی کا...
    نیویارک/نئی دہلی: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ امپورٹ ٹیرف سے بچنے کے لیے زبردست حکمت عملی اپنائی اور بھارت میں تیار کردہ آئی فونز کو فوری طور پر امریکہ منتقل کر دیا۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایپل کے دو بڑے بھارتی سپلائرز، فاکسکون اور ٹاٹا الیکٹرانکس نے صرف مارچ 2025 میں تقریباً 2 ارب ڈالر مالیت کے آئی فونز امریکہ برآمد کیے، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ایپل نے بھارتی ایئرپورٹس سے کارگو پروازوں کے ذریعے 600 ٹن سے زائد یعنی تقریباً 15 لاکھ آئی فونز امریکہ بھجوائے تاکہ ٹیرف کے نفاذ سے پہلے اسٹاک محفوظ بنایا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق فاکسکون نے مارچ میں 1.31 ارب ڈالر اور ٹاٹا...
    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچوں میں خالی کرسیاں اب ایک معمول بن چکی ہیں۔ حالیہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے گئے ہائی وولٹیج میچ میں بھی یہی منظر دیکھنے کو ملا۔ سوال یہ ہے کہ آخر کراچی کے تین کروڑ شہری اپنی ہی ٹیم کے میچ دیکھنے اسٹیڈیم کیوں نہیں آتے؟ معروف کانٹینٹ کری ایٹر ارسلان نصیر نے اس مسئلے کا ایک انوکھا حل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اگر اسٹیڈیم میں ’جیتو پاکستان‘ کی طرز پر تین موٹرسائیکلیں رکھ دی جائیں، تو گراؤنڈ کھچاکھچ بھرجائے گا۔‘‘ یہ بات انہوں نے اپنے مخصوص طنزیہ انداز میں کہی، لیکن اس میں ایک کڑوا سچ بھی چھپا ہے۔ حقیقت...
    دریائے سندھ سے نہرین نکالنے کے متنازع ’کینال منصوبے‘ پر صدائے احتجاج بلند کرنے کیلیے کراچی کے نوجوان نے منفرد طریقہ اپنایا ہے۔ مصنوعی ذہانت پر کمال مہارت رکھنے والے کراچی کے نوجوان ایاز خان نے متنازع کینال منصوبے کیوجہ سے سندھ میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اے آئی کی مدد سے گانا تیار کیا۔ اس گانے کو انہوں نے ’ایک تھا دریائے‘ سندھ کا نام دیا ہے جس کو ایاز نے ماحولیات اور نہری منصوبے کیخلاف آواز اٹھانے والوں کے نام کیا۔ احتجاجی گانے کی ویڈیو کا بیشتر حصہ اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کے بول ایاز خان نے خود لکھے ہیں۔ گانے کی موسیقی، دھن اے آئی اور آواز کی...
    میکسیکوسٹی (انٹرنیشنل ڈیسک)میکسیکو میں ایک حیران کن سائنسی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ایک خاتون نے ایسے بچے کو جنم دیا ہے جسے مصنوعی ذہانت سے لیس روبوٹ کے ذریعے ماں کو منتقل کیا گیا۔ یہ دنیا کا پہلا بچہ ہے جو اس جدید طریقہ کار سے پیدا ہوا ہے۔ جس ماں کا ذکر یہاں کیا جارہا ہے ان کی عمر 40 سال ہے، اور وہ کافی عرصے سے بچے کی خواہش رکھتی تھیں، لیکن کئی بار کی کوششوں کے باوجود کامیابی نہیں ملی۔ پھر انھیں ایک تجرباتی طریقے کے لیے منتخب کیا گیا جس میں مصنوعی ذہانت (AI) سے چلنے والا روبوٹ استعمال کیا گیا۔ عام طور پر لیبارٹری میں انسانی ماہرین مخصوص آلات کی مدد سے ”آئی...
    ’م سے محبت‘ ایک ایسا پاکستانی ڈراما ہے جس نے دیکھنے والوں کو محسور رکھا، اس ڈرامے کی کہانی میں ہلکا پھلکا رومانس تھا اور کردار ایسے تھے کہ جن سے لوگ پیار کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دنانیر مبین اور احد رضا میر کی بڑھتی ہوئی قربتیں، آخر چکر کیا ہے؟  تمام اداکاروں نے اپنے کرداروں کے ساتھ انصاف کیا اور مداحوں نے ان کے کردار کو پسند کیا۔   View this post on Instagram   A post shared by Dananeer | ???????????? (@dananeerr) احد رضا میر اور دنانیر مبین نے اس ڈرامے میں بالترتیب طلحہ اور روشی کا کردار ادا کیا ہے، دونوں نے ڈرامے میں طلحہ اور روشنی کی شادی کے بعد کے دور کی کچھ خوبصورت...
    افق چوہان اسلام آباد کے ایف 7 مرکز میں ایک نوجوان انَس نے خوراک کے شوقین افراد کے لیے ایک نرالا اور منفرد سٹارٹ اپ متعارف کروایا ہے جس کا نام ہے ‘Bag and Bites’۔ اس سٹال پر آلو کے چپس کے عام سے بیگ کو خاص بنایا جاتا ہے، جہاں چپس کے اوپر سلاد، چکن اور مختلف قسم کی چٹنیوں کی ٹاپنگ کی جاتی ہے۔ انَس نے بتایا کہ اس انوکھے آئیڈیا کی ترغیب انہیں نیویارک کے ایک فوڈ ٹرک سے ملی، جو اسی طرز پر آلو کے چپس کو منفرد انداز میں پیش کرتا ہے۔ یہ آئیڈیا اسلام آباد میں نیا ہے اور ’بیگ اینڈ بائٹس‘ اس وقت شہر کی واحد ایسی جگہ ہے جہاں یہ مخصوص ڈش...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی معیشت میں بڑھتی ہوئی بے یقینی اور اسٹاک مارکیٹس میں مندی کے بعد عوام کو صبر اور حوصلے کا مشورہ دیا ہے۔  اپنے پیغام میں انہوں نے کہا، "آپ نے بالکل گھبرانا نہیں ہے، کمزور اور بے وقوف نہ بنیں، صبر کریں، عظمت آپ کا مقدر بنے گی۔" یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کی جانب سے حال ہی میں چین سمیت کئی ممالک پر جوابی ٹیرف نافذ کیا گیا، جس کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس شدید متاثر ہوئیں۔ یورپ، امریکہ اور ایشیا کی مارکیٹس میں زبردست مندی دیکھی گئی اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال ایسی ہی رہی...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اپریل 2025ء ) چکن کی قیمت کم کروانے میں ناکام رہنے والی مریم نواز کی پنجاب حکومت کا انوکھا اقدام، چکن مہنگا ہونے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جانے کے بعد پنجاب حکومت کی انتظامیہ نے چکن کی قیمت پر قابو پانے کے بجائے سرکاری لسٹ سے چکن کا ریٹ ہی غائب کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سرکاری ریٹ پر مرغی کے گوشت کی فروخت کو یقینی بنانے میں ناکام رہنے والی پنجاب حکومت کی انتظامیہ نے اس بحران کا انوکھا حل نکال لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں مرغی کے گوشت کے سرکاری ریٹ کے نفاذ کو یقینی بنانے کے بجائے انتظامیہ نے سرکاری ریٹ لسٹ...
    کراچی:جامشورو کے علاقے کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں شہریوں نے دریائے سندھ سے اظہارِ محبت اور اس کی بقا کے لیے ایک منفرد انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا۔ شہریوں، صحافیوں، ادبی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے دریائے سندھ میں کشتیوں پر نمازِ عید ادا کی، اجتماعی دعا مانگی اور دریا میں پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ ملک بھر میں جہاں عید کی نماز مساجد، عیدگاہوں اور میدانوں میں ادا کی گئی، وہیں کوٹری میں شہریوں نے دریائے سندھ میں چھ کینال نکالنے کے منصوبے کے خلاف احتجاجاً کشتیوں میں نمازِ عید ادا کی۔ نماز کے بعد مظاہرین نے منصوبے کے خلاف نعرے بازی کی اور سندھ میں ممکنہ پانی کے بحران پر تشویش کا اظہار کیا۔...
    ڈی آئی جی ٹریفک  پیر محمد شاہ نے اعلان کیا ہے کہ بدھ 26 مارچ سےعید کی چاند رات تک ٹریفک پولیس کہیں کسی چوک پر چالان نہیں کرے گی، بدھ سے عید کی رات شہر میں ٹریفک پولیس اہلکار کوئی گاڑی اور موٹرسائکل کی لفٹنگ بھی نہیں کریں گے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق سگنلز پر ٹریفک چالان اور گاڑی اور موٹرسائیکل کی لفٹنگ عارضی طور پر معطل رہے گی لیکن عملہ اسٹینڈ بائی الرٹ رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں: آل صدر ٹریڈرزالائنس کے صدر فہیم احمد نوری کی درخواست پر ڈی آئی جی ٹریفک نے زینب مارکیٹ پرعارضی پولیس کمپلینٹ سینٹر بھی قائم کردیا ہے۔ عید تک کوئی گاڑی کسی بھی جگہ سے لفٹ...
    گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے ہرش اور مرڈو نے حال ہی میں اپنی شادی کی 64 ویں سالگرہ کو انوکھے انداز سے منایا۔ دونوں نے بالآخر شادی کی اصل تقریب کا تجربہ کیا جس سے وہ چھ دہائیوں قبل محروم کردیے گئے تھے کیونکہ انہوں نے بھاگ کر خفیہ شادی کی تھی۔ شادی کی تقریب کے دوران جوڑے کے بچے اور پوتے پوتیاں بھی شریک تھے جنہوں نے اس تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ جوڑے کا سفر 1960 کی دہائی کے اوائل میں شروع ہوا، ایک ایسا وقت جب بھارت میں بین ذات کی شادیوں کی بہت حوصلہ شکنی کی جاتی تھی۔ ہرش، ایک جین اور مرڈو ایک برہمن ذات سے تعلق رکھتی تھیں، دونوں اسکول...
    پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے اپنی منفرد کھانے کی پسند کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ بریانی میں نہ صرف زردہ بلکہ فروٹ چاٹ بھی ملا کر کھاتی ہیں۔ ان کا یہ اعتراف سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور مداحوں کے درمیان بحث کا موضوع بن گیا ہے اداکارہ کی یہ گفتگو ایک انٹرویو کے دوران سامنے آئی جو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں وہ مختلف موضوعات پر بات کرتے ہوئے اپنی کھانے کی عادات پر بھی روشنی ڈالتی نظر آئیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ بریانی کس طرح کھانا پسند کرتی ہیں تو انہوں نے حیران کن جواب دیا کہ وہ بریانی میں زردہ اور فروٹ چاٹ ملا کر...
    لاہور: بڑھتے کچرے کی آفت سے نمٹنے کا انوکھا گر2015ء میں فرانسیسی دیہہ، کولمار کی انتظامیہ نے علاقے کو صاف ستھرا رکھنے کی غرض سے ہر دیہی گھرانے کو مرغیوں کا ایک جوڑا مفت دیا۔ مقصد یہ تھا کہ ہر گھر کا بیشتر نباتی کچرا مرغیاں چٹ کر جائیں، یہ منصوبہ بہت کامیاب رہا اور گائوں کا کچرا 50 فیصد کم ہو گیا۔ تجربے کی کامیابی دیکھ کر فرانس ہی نہیں پڑوسی بیلجئم میں بھی دیگر دیہات کی حکومتیں اپنے مکینوں کو مفت مرغیاں دے رہی ہیں کہ یوں فریقین فائدے میں رہتے ہیں۔ حکومت کو کم کچرے سے نمٹنا پڑتا ہے، شہریوں کو روزانہ مفت انڈے مل جاتے ہیں۔
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک)یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر خود اپنا آپریشن کرنے کی کوشش کرنے والے 32 سالہ راجا بابو کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ کئی دنوں سے شدید پیٹ درد میں مبتلا تھا اور متعدد ڈاکٹروں سے علاج کے باوجود آرام نہ ملنے پر اس نے خود اپنا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع متھورا سے تعلق رکھنے والے راجا بابو نے یوٹیوب پر مختلف ویڈیوز دیکھنے کے بعد ایک میڈیکل اسٹور سے دوائیں، جراحی کے اوزار، ٹانکے لگانے کا سامان اور بے ہوشی کے انجیکشن خریدے۔ بدھ کی صبح اس نے اپنے کمرے میں آپریشن شروع کیا، لیکن کچھ دیر بعد بے ہوشی کی دوا کا اثر ختم...
    معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان جویریہ سعود کے رمضان پروگرام کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ایک کالر نے ٹریفک چالان سے بچنے کے لیے وظیفہ پوچھا کراچی سے تعلق رکھنے والے اس کالر نے بتایا کہ وہ ملیر کے رہائشی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک پولیس ان کا چالان کردیتی ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہیں ان کے پاس گاڑی کے کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود ہوتا ہے اس کے باوجود پولیس اہلکار کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر جرمانہ کر دیتے ہیں جس سے وہ شدید پریشان ہیں پروگرام میں موجود مفتی نے نہ صرف کالر کی بات سنی بلکہ ٹریفک پولیس اہلکاروں...
    روسی صدر ولادمیر پوٹن کی سیاسی جماعت یونائیٹڈ رشیا کی مرمانسک خطے میں نمائندہ برانچ اس وقت تنازعات کا نشانہ بن گئی جب اس نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر یوکرین جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی ماؤں کو قیمہ بنانے کی مشین تحفے میں دی۔ مرمانسک میں حکمران جماعت کی شاخ نے یوکرین کی جنگ میں ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کی ماؤں کو گوشت پیسنے والی مشین تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پچھلے تین سالوں میں قیمہ بنانے کی مشین یوکرین جنگ میں روسی فوج کی ہلاکتوں کی علامت بن گئی ہے۔ اس لیے مرمانسک حکومت کی جانب سے اُن ماؤں کو یہ متنازع تحفہ دینے کا فیصلہ کیا گیا جن کے بیٹے...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک)خواتین خود کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے کیا کریں اس حوالے سے بھارتی وزیر نے انوکھا مشوری دیدیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شیو سینا کے رہنما اور مہارشٹر میں وزیر گلاب راؤ پٹیل نے خواتین کے بارے میں کہا کہ وہ لپ اسٹک کے ساتھ اپنی حفاظت کے لیے خنجر اور مرچ پاؤڈر ساتھ رکھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہارشٹر کے وزیر نے کہا کہ آج کل برے واقعات جنم لے رہے ہیں۔ بھارتی وزیر نے کہا کہ میں خواتین سے درخواست کروں گا کہ وہ اپنے ساتھ لپ اسٹک کے علاوہ خنجر اور مرچ پاؤڈر اپنی حفاظت کے لیے رکھا کریں۔ گزشتہ دنوں 26 سالہ لڑکی کے ریپ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں...
    لندن: مشہور بگ بین ٹاور پر ایک نوجوان فلسطینی پرچم لے کر چڑھ گیا اور آزادیٔ فلسطین کے نعرے بلند کیے، جس کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، واقعہ کے فوراً بعد پولیس، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ ویسٹ منسٹر پیلس اور برطانوی پارلیمنٹ کے قریب کی سڑکیں بند کر دی گئیں۔ رپورٹس کے مطابق، نوجوان آٹھ گھنٹے سے زائد بگ بین پر موجود ہے اور پولیس کی مداخلت پر اس نے دھمکی دی کہ اگر روکنے کی کوشش کی گئی تو وہ ٹاور پر مزید اوپر چڑھ جائے گا۔ عینی شاہدین کے مطابق، نوجوان کے پیروں سے خون بہتا دیکھا گیا، تاہم وہ مسلسل فلسطینی پرچم لہراتے...
    پاکستانی فلم انڈسٹری کی سابقہ ہیروئن میرا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ایسے دعوے کیے ہیں کہ جسے سن کر ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشٹ کے چہرے کا رنگ اڑ گیا ہوگا۔ خبروں میں رہنے کا گُر جاننے والی میرا نے کہا کہ جب وہ بھارت میں کام کرنے گئی تھیں، تو ان کے حسن کا موازنہ بالی ووڈ کی ان دو دیویوں سے کیا گیا تھا۔ اب اگر ایشوریا اور مادھوری نے یہ بات سن لی ہو، تو شاید وہ اپنے میک اپ روم میں جا کر رو رہی ہوں گی! میرا نے انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ انہیں کبھی کسی کرکٹر میں دلچسپی نہیں رہی، اور نہ ہی انہوں نے کبھی کسی سے پیار...
    کیٹ سٹیونز اور کیٹ بش سمیت 1,000 سے زائد موسیقاروں نے برطانیہ میں مجوزہ کاپی رائٹ قوانین کے خلاف احتجاج کیا۔ 25 جون 2023 کو گلاسٹنبری فیسٹیول سائٹ پر پرفارم کرنے والے یوسف/کیٹ سٹیونز سمیت 1,000 سے زائد موسیقاروں نے برطانیہ کے نئے کاپی رائٹ قوانین کے خلاف احتجاج کیا۔یہ قوانین ٹیکنالوجی فرموں کو اپنے کام کا استعمال کرکے مصنوعی ذہانت (AI) ماڈلز کی تربیت کی اجازت دے سکتے ہیں، جس پر فنکاروں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ یہ احتجاج ایک خاموش البم کے ذریعے کیا گیا، جس میں کیٹ بش اور کیٹ سٹیونز سمیت مختلف موسیقاروں نے حصہ لیا۔ اس البم کا مقصد برطانیہ میں مجوزہ کاپی رائٹ قوانین کے بارے میں عوامی آگاہی پیدا کرنا تھا۔عالمی تخلیقی...
    فائل فوٹو مظفر گڑھ میں بجلی بند کرنے پر میونسپل کمیٹی اہلکاروں نے احتجاج کا انوکھا انداز اپنا لیا، میپکو دفتر کے سامنے کچرا ڈال دیا۔کچرے کی وجہ سے میپکو عملے اور صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔اس صورتِ حال پر میپکو اہلکاروں نے احتجاج کیا اور میونسپل کمیٹی کے ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر ڈالا۔ کراچی: پانی و بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج، مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشرکراچی میں پانی و بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف عیسی نگری اور لائنز ایریا میں جاری مظاہرے ختم کردیے گئے، پولیس نے مذاکرات کے بعد مظاہرین کو منتشر کیا۔ میپکو کے مطابق میونسپل کمیٹی مظفر گڑھ 1 کروڑ 40 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے۔میپکو  کا کہنا ہے کہ...
    بھارتی بزنس مین مکیش امبانی، جو کہ ایشیا کے امیر ترین اور دنیا کے بااثر ترین کاروباری شخصیات میں شمار ہوتے ہیں، ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں۔ ان کی فیملی ممبئی میں واقع دنیا کے مہنگے ترین گھروں میں شمار ہونے والے ”انٹیلیا“ میں رہتی ہے جو تقریباً 15 ہزار کروڑ بھارتی روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ نہ صرف اپنی شاندار تعمیراتی ڈیزائن اور آسائشوں کی وجہ سے مشہور ہے بلکہ یہاں کام کرنے والے ملازمین کی پرکشش تنخواہوں اور سہولیات نے بھی لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ امبانی خاندان کے ملازمین کی تقرری کا انوکھا طریقہ مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے گھر میں کام کرنے والے ملازمین کی تعداد تقریباً 600 سے...
    قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھارت سے شکست کے بعد چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے خطرات پر انوکھی منطق پیش کر دی۔بھارت سے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ہم ٹورنامنٹ سے باہر ہوتے ہیں تو ہو جائیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ بطور کپتان میں دوسری ٹیموں پر انحصار نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ میں وہ کپتان نہیں جو اس بات کی پرواہ کرے کہ کوئی دوسری ٹیم کی فتح پاکستان کو آگے لے جائے گی، مجھے ایسی چیزوں سے فرق نہیں پڑتا کہ ہم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں۔کپتان نے کہا کہ بابراعظم اور امام الحق سے بڑے رنز درکار ہوتے ہیں بدقسمتی سے صائم ایوب کے نہ ہونے...
    کینبرا:آسٹریلیا کی ریاست کوئینزلینڈ کے ہائی اسکول میں ایک استاد نے طلبہ اور والدین کو حیران کر دیا ہے۔ یہ استاد جو خود کو ایک بلی کے طور پر شناخت کرتا ہے، کلاس میں بلی جیسی حرکتیں کرتا ہے اور طلبہ سے بلی جیسی آوازیں نکالنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ اس غیر معمولی رویے نے والدین میں تشویش پیدا کر دی ہے اور وہ اسکول انتظامیہ سے اس معاملے پر فوری کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ برسبین کے مارسڈن اسٹیٹ ہائی اسکول میں ملازم یہ استاد طلبہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسے ’’مس پَر‘‘کہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں اسے بلی کے کانوں جیسے ہیڈبینڈ پہنے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ...
    بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ جہاں مختلف ثقافتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے، وہیں یہاں کی انوکھی مارکیٹیں بھی سیاحوں کے لیے بڑی توجہ کا مرکز ہے۔ وادی میں یوں تو اشیا ضرورت کی کئی انوکھی مارکیٹیں موجود ہیں، جہاں پر ملک بھر سے سستی اور اعلیٰ کوالٹی کی اشیا دستیاب ہیں، تاہم کوئٹہ میں نایاب پتھروں کا کاروبار بھی انوکھے انداز میں کیا جاتا ہے۔ اکثر بڑے شہروں میں قیمتی پتھروں کی دکانیں عالی شان مارکیٹوں یا مالز میں ہوتی ہیں، جہاں ان دکانوں کو بڑی سجاوٹ کے ساتھ رکھا جاتا ہے، لیکن کوئٹہ میں نگینوں کی یہ مارکیٹ کچھ منفرد ہے۔ شہر کے وسط میں واقع شاہراہ اقبال پر ان بیش قیمتی پتھروں کی مارکیٹ...
    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پست قد خاتون کو گھٹنے کے بل بیٹھ کر ایوارڈ پیش کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق احسن اقبال نے نارروال کے سرکاری کالج کی سالانہ تقریب میں شرکت کی اور طلبا و اساتذہ میں انعامات و ڈگریاں تقسیم کیں۔ نارووال کالج برائے خواتین کی ٹیچر ثانیہ عباسی نے بہترین ٹیچر کا ایوارڈ جیتا جو اپنا ایوارڈ اسٹیج پر لینے آئیں تو احسن اقبال پہلے جھکے اور پھر گھٹنے کے بل بیٹھ کر انہیں ایوارڈ کیا۔ وفاقی وزیر کے اس اقدام کو حاضری نے خوب سراہا جبکہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو احسن اقبال کی صارفین نے خوب تعریف کی۔ احسن اقبال کا پی ٹی آئی کو مشورہ قبل ازیں تقریب...
    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کی اعلیٰ عدلیہ کے ججز سے ملاقات پاکستان اور دنیا کی تاریخ میں ایک انوکھا واقعہ ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ یہ پاکستان اور دنیا کی تاریخ میں ایک غیرمعمولی واقعہ ہے کہ مالیاتی ادارے کے نمائندے عدلیہ کے ججز سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، ججز کی تقرری کے حوالے سے پہلے بھی پارلیمنٹ کا کردار تھا اور اب دوبارہ پارلیمنٹ کو اس عمل میں شامل کیا جا رہا ہے، جو ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کا استحکام عدل و انصاف سے جڑا ہوا ہے، اور...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد کی اعلی عدلیہ کے ججز سے ملاقات پاکستان اور دنیا کی تاریخ میں انوکھا واقعہ ہے، بہترین معیشت کا تعلق عدل و انصاف کے ساتھ ہے، لگتا ہے آئی ایم ایف کو ہمارے عدل وانصاف سے تحفظات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد میں منعقدہ کتاب کی تقریب رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا اس میں کیا طے ہوا،  اس پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی کھانے کی دعوت پر گئے تھے، جب بیٹھتے ہیں تو بہت سی باتیں ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا...
    کینبرا:آسٹریلیا کے شہر لزمور کی رہنے والی 50 سالہ خاتون جونیتھ نے گزشتہ 10 برس سے ایک منفرد طرزِ زندگی اختیار کر رکھا ہے کہ وہ کسی بھی لین دین میں پیسوں  کا استعمال نہیں کرتیں۔ جونیتھ کا ماننا ہے کہ پیسے نے انسان کی زندگی کو سادگی اور قناعت پسندی سے دُور کر کے پیچیدہ اور نمائشی بنا دیا ہے۔ اسی سوچ کے تحت شوہر کی وفات کے بعد انہوں نے اپنے گھر میں ایک چھوٹا سا باغ اور کھیت بنایا، جہاں وہ سبزیاں اور پھل اگاتی ہیں۔ جونیتھ کی گھر میں کاشت کردہ اجناس مقامی افراد کو فروخت نہیں کی جاتیں بلکہ دیگر ضروری اشیا کے بدلے تبادلے کے اصول (بارٹر سسٹم) کے تحت حاصل کی جاتی ہیں۔...
    بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں انوکھے طرز کا واقعہ پیش آیا جب ایک بس ڈرائیور نے غصے میں آکر کھلاڑیوں کی کٹس ہی لاک کردیں۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی ٹیم فرنچائز دربار راجشاہی مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے ابھی تک اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں اور عملے کو ادائیگی نہیں کی ہے۔ ٹیم کے مالک کا کہنا تھا کہ اس نے کھلاڑیوں کے گھر جانے کے لیے ٹکٹ بک کروائے تھے، لیکن چونکہ انہیں ادائیگی نہیں کی گئی، اس لیے کئی کھلاڑی ڈھاکہ کے ہوٹل میں پھنس کر رہے گئے۔ کرک بز کی ایک رپورٹ کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنی ادائیگی کے لیے ٹیم انتظامیہ سے رابطہ کرنے...
    سکھر (نمائندہ جسارت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سکھر میں انوکھا احتجاج، علامتی جنازہ اٹھا کر مظاہرہ، مظاہرین نے علامتی جنازہ اٹھا کر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کی قیادت عبید اللہ بھٹو ابنِ آزاد، سید عمران علی شاہ اور حبیب اللہ انصاری نے کی، جنہوں نے حکومت کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کے بلند و بانگ دعووں کے برعکس مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان مزید شدت اختیار کر جائے گا، جبکہ عام شہری پہلے ہی دو وقت کی روٹی کے...
    اسلام آباد پولیس کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) اشفاق وڑائچ نے پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر اعلان کیا ہے کہ اگر کسی کا بچہ پتنگ بازی کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کے ’‘ باپ ’‘ پر پرچہ دوں گا اور روڈ کے درمیان اس کو جوتے ماروں گا اور وہ پتنگ باز کا گھر بھی گرا دیں گے۔ پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر اسلام آباد پولیس کا انوکھا اقدام سامنے آیا ہے اور تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او اشفاق وڑائچ کی جانب سے علاقے کی مسجد کے لاؤڈ اسپیکر پر خاص اعلان کیا گیا ہے جس کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔ ایس ایچ او اشفاق وڑائچ کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر پر پتنگ...
    اسلام آباد پولیس کے ایس ایچ او نے پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر انوکھا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی پولیس کے ایس ایچ اواشفاق وڑائچ نے پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر اعلان کیا ہے کہ اگر کسی کا بچہ پتنگ بازی کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کے باپ پر پرچہ دوں گا اور روڈ کے درمیان اس کو جوتے ماروں گا اور وہ پتنگ باز کا گھر بھی گرا دیں گے۔پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر اسلام آباد پولیس کا انوکھا اقدام سامنے آیا ہے اور تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او اشفاق وڑائچ کی جانب سے علاقے کی مسجد کے لاڈ اسپیکر پر خاص اعلان کیا گیا ہے...
    پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اداروں میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے منفرد حکمت عملی اپناتے ہوئے سرکاری ملازمین سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے کے 37 ضلعی ہیلتھ افسران (ڈی ایچ اوز) کو حلفیہ بیان دینے کی ہدایت کی ہے، جس میں وہ بدعنوانی سے مکمل اجتناب کا عہد کریں گے۔ اس حوالے سے تمام متعلقہ افسران کو مشیر صحت کے دفتر طلب کیا جائے گا، جہاں انہیں تحریری حلف نامے دیے جائیں گے۔ منصوبے کے مطابق تمام افسران اور عملے سے یہ وعدہ لیا جائے گا کہ وہ قومی خزانے کا ناجائز استعمال...
    چین کی ایک مشہور کرین بنانے والی کمپنی نے اپنے ملازمین کو بونس دینے کا ایک منفرد طریقہ اپنایا ہے جس نے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ ہینن مائننگ کرین کمپنی لمیٹڈ کی انتظامیہ نے ایک میز پر ایک کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے یوآن کی نقد رقم رکھی اور اپنے ملازمین کو یہ موقع فراہم کیا کہ وہ 15 منٹ کے اندر جتنا چاہیں نقد رقم لے سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کمپنی کے اعلان کے بعد ملازمین نے بھرپور تیاری کے ساتھ دفتر پہنچ کر ایک بڑی میز پر پھیلی ہوئی نقدی کے ڈھیر سے کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ پیسے جمع کرنے کی کوشش کی۔ اس دلچسپ موقع پر کچھ ملازمین...
    چین کی ایک کرین کمپنی نے اپنے ملازمین کو انعام دینے کا انوکھا انداز اختیار کیا۔ کرین بنانے والی کمپنی ہینن مائننگ کرین کمپنی لمیٹڈ کی انتظامیہ نے میز پر ایک کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے یوآن کیش کی شکل میں رکھے۔ کمپنی نے اپنے ملازمین سے کہا کہ 15 منٹ کے اندر جتنا چاہیں نقد لے لیں۔ اس موقع پر کچھ ملازمین نے حیرت انگیز طور پر لاکھوں یوآن اپنے حصے میں لے لیے، جبکہ ایک خوش نصیب نے 100,000 یوآن (تقریباً 12.07 لاکھ روپے) جمع کیے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب ہینن مائننگ کرین کمپنی نے اپنی سخاوت سے دنیا کو حیران کیا ہو۔ 2023 میں بھی کمپنی نے اپنے سالانہ عشائیہ میں ملازمین کو لاکھوں...
    پاکستانی ہنرمند نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تحفے میں دینے کے لیے زری سے خوبصورت چپل تیار کی ہے۔ اٹک کے علاقہ حضرو چھچھ کی ثقافت کی مشہورگولڈن رنگ کی دیدہ زیب اور خوبصورت زرعی کھیڑ تیار کرنے والے کاریگر محمد نثار نے کچھ عرصہ قبل پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کو خصوصی طور پر تیار کرکے اس زری کھیڑ کا تحفہ پیش کیا تھا۔ اب اس چپل کی چمک دمک امریکی ایوان میں بھی چمکنے والی ہے، محمد نثار نے حال ہی میں دوسری بار صدر امریکا کا حلف اٹھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے بھی ایسی ہی سونے کی طرح چمکتی خوبصورت چپل تیار کر لی ہے۔ پاکستانی کاریگر کی جانب سے امریکی صدر کے...
    پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریورابنس نے سوال پوچھنے پر میڈیا سے ہزاروں ڈالرز مانگ لیے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک صحافی خاتون سے پوچھتا ہے کہ وہ پاکستان کب اور کیوں آئیں؟ جس پر خاتون کہتی ہیں کہ وہ بتا چکی ہیں۔ ساتھ ہی خاتون نے صحافی سے کہا کہ اگر ان سے بات کرنی ہے تو 5 ہزار امریکی ڈالرز دیے جائیں تب ہی وہ بات کریں گی۔   View this post on Instagram   A post shared by Express News (@expressnewspk) خیال رہے کہ اونیجا اینڈریورابنس نامی خاتون کو کراچی کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوگئی تھی۔ یہ...
    چین میں ہوم ورک پورا نہ کرنے پر والد کی طرف سے ڈانٹ کھانے والے 10 سالہ لڑکے نے انتقام لینے کا انوکھا انداز اپنایا۔ چین میں ایک باپ نے اپنے 10 سالہ بچے کو ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر ڈانٹا جس کے نتیجے میں غصے میں آکر بچے نے پولیس کو فون کر کے باپ پر منشیات گھر پر رکھنے کا الزام عائد کردیا۔ یہ عجیب واقعہ رواں ماہ کے شروع میں چین کی یونگنگ کاؤنٹی میں پیش آیا۔ وقت پر ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر والد کی طرف سے شدید ڈانٹ ڈپٹ کے بعد ایک 10 سالہ لڑکا گھر سے باہر نکلا اور سیدھا قریبی دکان پر گیا اور پوچھا کہ کیا وہ فون استعمال کر...
    مشہور کامیڈین اور اداکار کرشنا ابھیشیک نے اپنے منفرد انداز میں شائقین کے دل جیت رکھے ہیں۔  نیٹ فلکس کے شو "دی گریٹ انڈین کپل شو" کا حصہ رہنے والے کرشنا نے حال ہی میں اپنے ساتھی آرچنا پورن سنگھ کے یوٹیوب چینل پر شرکت کی۔  دوران گفتگو، کرشنا نے اپنی شاپنگ کے جنون اور برانڈز سے محبت کے دلچسپ قصے سنائے۔ کرشنا نے انکشاف کیا کہ انہیں مہنگے برانڈز، خاص طور پر فٹ ویئر کا بے حد شوق ہے۔ انہوں نے بتایا، "میں نے ایک تین بیڈ روم اپارٹمنٹ خریدا ہے اور اسے بوتیک میں بدل دیا ہے۔ وہاں میں اپنی چیزیں شفٹ کر دیتا ہوں تاکہ موجودہ گھر میں جگہ خالی ہو سکے۔"  آرچنا نے مذاق کرتے ہوئے...
    (ویب ڈیسک)بھارتی شہر ممبئی میں واقع وانکھیڈے اسٹیڈیم کا نام ریکارڈ بُک میں شامل ہوگیا۔ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے سب سے زیادہ گیندوں کے ذریعہ طویل جملہ لکھنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا۔ بھارت کے ایک اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق وانکھیڈے اسٹیڈیم کی 50 سالہ تقریبات جاری ہیں اوریہ ریکارڈ بھی اسی کا حصہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی1974 میں وانکھیڈے میں ہونے والے رنجی ٹرافی میچ میں سنچری بنانے والے ایکناتھ سولکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیاگیاہے۔ ا س موقع پر گنیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے سوپنل نے بتایا کہ ’’ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے ہم سے کہا تھا کہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فلوریڈا کے رہائشی ایک شخص نے حالیہ طور پر ایک انوکھی اور پریشان کن کیفیت کا سامنا کیا، جب اس کے جسم سے خون کی نالیوں کے ذریعے کولیسٹرول (لپڈز) باہر آنا شروع ہو گیا۔ ایک غیرملکی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ شخص، جس کی عمر چالیس سال کی ہے، تین ہفتوں کے بعد ٹمپا جنرل ہسپتال گیا جب اس نے اپنی ہتھیلیوں، تلووں اور کہنیوں سے عجیب و غریب پیلے رنگ کے گٹھلے نکلتے دیکھے۔ اس نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ اس نے اپنی خوراک میں آٹھ ماہ قبل ایک ”گوشت خور غذا“ اپنائی تھی، جس کا اثر اس کی صحت پر دکھائی دیا۔ گوشت خور غذا میں صرف جانوری پروٹین جیسے گوشت،...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)دنیا کا انوکھا گاؤں جہاں 400 سے زائد جڑواں بہن بھائی رہتےہیں، یہ گاؤں بھارت کی ریاست کیرالہ کےضلع ملاپورم میں واقع ہے،اس گاؤں کا نام کوڈینہی ہے ۔ دنیا میں ایک ایسا انوکھا گاؤں بھی ہے جس میں 400 سے زائد جڑواں بہن بھائی رہتے ہیں، اس گاؤں میں 200 خاندان رہائش پذیر ہیں اور تو اور ڈاکٹرزاورسائنسدان بھی ابھی تک اسے ایک معمہ سمجھتے ہیں اور اسے سلجھانے میں ناکام رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی ریاست کیرالہ کے ضلع ملا پورم کا گاؤں کوڈینہی میں 400 سے زیادہ جڑواں بچے ہیں، ماہرین جہاں 2 ہزار خاندانوں پر مبنی اس گاؤں کی خوبصورتی کے قائل ہیں وہیں یہاں پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کی تعداد...
    نئی دہلی: بھارت کے گاؤں کوڈینہی میں 4 سو سے زیادہ جڑواں بچے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی ریاست کیرالہ کے ضلع ملا پورم کا گاں کوڈینہی میں 4 سو سے زیادہ جڑواں بچے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق لوگ جہاں دو سوا دو ہزار خانوادے پر مبنی اس گاؤں کی خوبصورتی کے قائل ہیں وہیں یہاں پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کی تعداد کے بارے میں بھی انگشت بدنداں رہتے ہیں۔یونیورسٹی آف ساتھ فلوریڈا میں علم بشریات کی ماہر لوریڈا میڈریگل تو کوڈینہی کو کسی دوسری دنیا کا خطہ مانتی ہیں۔ انھوں نے اس پر تحقیق کی ہے ۔ ماہرین اس گائوں میں جڑواں بچوں کی پیدائش کے غیر معمولی رجحان پر حیران ہیں جو کہ عالمی اوسط...
    ترکیہ کی ایک خاتون نے 60 سیکنڈ یعنی صرف ایک منٹ میں اپنی رانوں کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے 5 تربوز توڑنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ترکیہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون گوزڈے ڈوگن کو اپنی طاقت اور رانوں کے ذریعے تربوز توڑنے کے مشکل ترین چیلنج کو پورا کرتے ہوئے اور بعد ازاں عالمی ریکارڈ کا ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ گوزڈے ڈوگن تربوز کی 2 قطاروں کے درمیان بیٹھی ہوئی ہیں، وہ انہیں ایک ایک کرکے اٹھا کر اپنی رانوں میں دبا کر کچلتی ہیں، اس دوران انہیں مزید تربوز کچلنے کے لیے آگے...
    بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک شخص نے ’الیکٹرک‘ کمپنی کو اس وقت انتہائی مشکل میں ڈال دیا جب اس نے بجلی کا بل ادا کرنے کے لیے 40 کلوگرام یعنی ایک ’من‘ سکّوں کا استعمال کیا، سخت سرد موسم میں بھی کمپنی ملازمین سکوں کی گنتی کےدوران پسینے نکل گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں اس وقت ایک دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب ریاست مہاراشٹرا کے واشم علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 7 ہزار 160 روپے کا بل ادا کرنے کے لیے 1 اور 2 روپے کے سکوں پر مشتمل ایک من سکّے الیکٹرک کمپنی کے حوالے کر دیا۔ میڈیا کے مطابق ان سکھوں کی گنتی کرنا مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹریسٹی ڈسٹری بیوشن...
    کراچی: آئی ٹی ٹیکنالوجی سے آشنا کراچی کے نوجوان  نے مصنوعی ذہانت کا نئی طرز پر استعمال کر کے دنیا کو حیران جبکہ شائقین کرکٹ کو خوش کردیا۔ ایاز خان نامی اس نوجوان نے  HBLپی ایس ایل 10 سے قبل شائقین کرکٹ کیلیے نغمہ ’دل تھام لے پیارے‘ جاری کیا،  اس نغمے کا بالواسطہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سے تعلق نہیں، تاہم  اس میں انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس دکھائے گئے ہیں۔ ایاز خان کے مطابق انھوں نے نغمے کے بول خود لکھے جس کے بعد اے آئی  کی مدد سے میوزک تیار کرایا اور آڈیو ریکارڈنگ کی۔ نغمے میں نوجوان نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ میوزک کی تیاری کے...
    بالی وڈ کے معروف فلم ساز اور ہدایتکار کرن جوہر اپنے ہلکے پھلکے انداز اور مزاحیہ بیانات کے لیے جانے جاتے ہیں۔  حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنے "ریلیشن شپ اسٹیٹس" کے حوالے سے ایک دلچسپ انکشاف کیا۔  کرن جوہر نے کہا: "میں انسٹاگرام کو ڈیٹ کر رہا ہوں! یہ میری بات سنتا ہے، میرے خواب پورے کرتا ہے اور یہاں تک کہ کچھ بل بھی ادا کرتا ہے۔" ان کے اس ہلکے پھلکے مذاق نے مداحوں کو خوب محظوظ کیا اور سوشل میڈیا پر ان کے اس بیان کو خوب پذیرائی ملی۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کرن جوہر نے اپنے ذاتی احساسات کو مزاح کے ساتھ شیئر کیا ہو۔ گزشتہ سال دیوالی کے موقع...
    ساہیوال: پنجاب کے ضلع ساہیوال میں عوام سے بھرے بازار میں امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہمشکل انوکھا کھانا بیچنے والا منظر عام پر آگیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کھانا بیچنے والا سلیم بگا نامی شخص ڈونلڈ ٹرمپ سے غیر معمولی مشابہت رکھتا ہے، اور دوسروں کے مقابلے میں زیادہ توجہ حاصل کرکے پیسے کماتا ہے۔ شہری محمد یاسین کا کہنا ہے کہ ہمیں لگتا ہے جیسے ٹرمپ یہاں کھیربیچنے آئے ہیں، مقامی رہائشی سلیم بگا سے میٹھا خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں، جو گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے گانا بھی گاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے جب سلیم بگا اپنے ٹھیلے پر مختلف گانے گاتا ہے تو...
    ایڈنبرا کی مشہور ہیریئٹ واٹ یونیورسٹی نے ایک منفرد انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرام کا آغاز کیا ہے جس میں طلباء کو شراب بنانے کی تربیت دی جائے گی۔ چار سالہ بی ایس سی (آنرز) ڈگری پروگرام میں طلباء کو تقریباً دس ہزار پونڈ سالانہ فیس میں شراب بنانا سکھائی جائے گی۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ شراب کی صنعت عالمی معیشت میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور جی ڈی پی کا اہم حصہ بن رہی ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق صرف اسکاٹ لینڈ میں اسکاچ وِسکی انڈسٹری میں 11,000 سے زائد افراد براہ راست ملازمت کر رہے ہیں جبکہ مزید 42,000 بالواسطہ طور پر وابستہ ہیں۔ یہ برطانیہ میں اپنی نوعیت کا واحد انڈرگریجویٹ پروگرام ہے جس کے تحت طلباء کو شراب...
    بظاہر سرد موسم میں ٹھنڈے پانی سے نہانا مشکل مگر بہادری کا کام ہے لیکن کے صحت پر اثرات جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں ٹھنڈا پانی سنتے ہی زیادہ تر لوگ کانپنے لگتے ہیں، لیکن اگر تھوڑی بہادری دکھائی جائے تو ٹھنڈے پانی سے نہانے کے حیرت انگیز فوائد آپ کو چونکا سکتے ہیں۔ ٹھنڈا پانی جسم کو گرم رکھنے کے لیے خون کی روانی کو تیز کرتا ہے، جس سے خون کی گردش بہتر ہوتی ہے اور مجموعی صحت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔ اسی طرح ٹھنڈے پانی کے اثر سے مدافعتی نظام مزید مضبوط ہو جاتا ہے، جس کی بدولت عام بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔...
    پیر کو پنجاب اسمبلی اجلاس کے آغاز سے قبل پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے انوکھے انداز میں احجتاج کیا جس کو حکومتی اراکین نے نامناسب قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی اجلاس: پی ٹی آئی ارکان کی عمران خان کی رہائی کے بینرز اٹھا کر شرکت، نعرہ بازی پنجاب اسمبلی کا اجلاس ابھی شروع نہیں ہوا تھا کہ اپوزیشن کے اراکین نے اسمبلی کے باہر سیڑھیوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کرنا شروع کر دیا۔ اپوزیشن اراکین نے عمران خان کی رہائی کے حوالے سے پلے کارڈ تھامے ہوئے تھے اور اپنے مطالبے کے حق میں نعرے بھی لگا رہے تھے۔ اچانک اپوزیشن کے رکن رانا شہباز نے وزیر اعظم شہباز شریف کی نقل اتارتے ہوئے...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی قیدی نمبر 804 کو رہا کردے، اسطرح پی ٹی آئی کا مطالبہ بھی پورا ہوجائے گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قادر پٹیل نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کی کوئی بات تو مان لے، پی ٹی آئی قیدی نمبر آٹھ سو چار کو رہا کروانا چاہتی ہے، حکومت جو بھی قیدی نمبر آٹھ سو چار ہے اسے رہا کردے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے جو بھی قیدی نمبر آٹھ سو چار ہے وہ رہا ہوجائے گا اور یہ چپ کرجائیں گے۔ قادر پٹیل کے اس مشورے پر ایوان میں قہقے لگے۔ پی...
    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی قیدی نمبر 804 کو رہا کردے، اسطرح پی ٹی آئی کا مطالبہ بھی پورا ہوجائے گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قادر پٹیل نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کی کوئی بات تو مان لے، پی ٹی آئی قیدی نمبر آٹھ سو چار کو رہا کروانا چاہتی ہے، حکومت جو بھی قیدی نمبر آٹھ سو چار ہے اسے رہا کردے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے جو بھی قیدی نمبر آٹھ سو چار ہے وہ رہا ہوجائے گا اور یہ چپ کرجائیں گے۔ قادر پٹیل کے اس مشورے پر ایوان میں قہقے لگے۔...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بہار پولیس نے فراڈ کا انوکھا طریقہ اپنا کر لوگوں کو لوٹنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا، اسکیم میں ملوث لوگ بے اولاد خواتین کو حاملہ بنانے کے بدلے میں مردوں کو 5 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کرتے تھے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بہار پولس نے اس گینگ کے خلاف کارروائی کی اور ضلع نوادہ سے 3 لوگوں پرنس راج، بھولا کمار اور راہول کمار کو رفتار کرلیا۔فراڈ میں ملوث ملزمان آل انڈیا پریگننٹ جاب (بچوں کی پیدائش سروس) اورپلے بوائے سروس جیسے پروگراموں کی آڑ میں دھندہ چلا رہے تھے اور فون کال کے ذریعے لوگوں کو لالچ دے کر پیسے بٹور رہے تھے۔ پولیس کے مطابق دھوکہ باز مختلف ریاستوں کے لوگوں کو فون...
      قاہرہ: شادی کی یادگار لمحوں کو خاص بنانے کے لیے اکثر جوڑے مختلف طریقے اپناتے ہیں، لیکن مصر کے ایک نوبیاہتا جوڑے نے ایسا انوکھا انداز اپنایا جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ مصری جوڑے مصطفیٰ اور یاسمین نے اپنی شادی کے دن کو منفرد طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا اور قاہرہ کی سڑکوں پر صبح سویرے گھومتے ہوئے اپنی خوشیاں تقسیم کیں۔ دونوں نے شہر کی مشہور گلیوں میں چہل قدمی کی اور راہ چلتے لوگوں سے مبارکبادیں وصول کیں۔ مقامی فوٹوگرافر احمد محمد عبدالسید نے ان کی تصاویر بنائیں اور بتایا کہ یہ تجربہ ان کے لیے بھی نیا اور دلچسپ تھا۔ عبدالسید کے مطابق، بغیر کسی دعوت کے لوگ جوڑے کے ارد گرد...
    پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار جان ریمبو نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں ازدواجی تعلقات کے مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جو سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔ ریمبو کا کہنا تھا کہ ازدواجی جھگڑوں میں مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب دونوں فریق ایک ساتھ غصے میں آجاتے ہیں اور ان کا مشورہ یہ ہے کہ جب آپ کی بیوی غصے میں ہو اور آپ سے ناراض ہو، تو آپ خاموش رہیں۔ یہ مشورہ سن کر شاید کچھ لوگوں کو سمجھداری کا گمان ہو، لیکن ریمبو کی بات یہیں ختم نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا، "پانچ منٹ بعد وہ خود آکر معافی مانگے گی اور ساتھ چائے...