2025-11-03@23:24:54 GMT
تلاش کی گنتی: 8052
«اور ایران کے»:
(نئی خبر)
اویس کیانی: صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے سابق رکنِ قومی اسمبلی بیرسٹر عثمان ابراہیم سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئےاہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔نواز شریف نے ان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ مسلم لیگ (ن) دکھ کی اس گھڑی میں بیرسٹر عثمان ابراہیم اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہے۔ فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
— فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر راجہ اظہر اور جنرل سیکریٹری ارسلان خالد نے کے ایم سی میں موجود منحرف ارکان کے بارے میں الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔تحریکِ انصاف کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق منحرف ارکان پی ٹی آئی سے اپنا تعلق ختم کرنے کا باضابطہ اعلان اور کے ایم سی میں موجود منحرف ارکان استحکامِ پاکستان پارٹی سے اپنا تعلق ظاہر کر چکے ہیں، منحرف ارکان کو نااہل قرار دینے کا معاملہ الیکشن کمیشن میں زیرِ التوا ہے۔پی ٹی آئی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ کے ایم سی کے بجٹ 26-2025ء میں منحرف ارکان نے پی پی کی حمایت کی اور ووٹ دیے،...
پاکستان کی معروف انفارمیشن سروسز اور ٹیکنالوجی انوویشن کمپنی زونگ فورجی نے پاک چین لو کاربن انٹیلی جنٹ مینوفیکچرنگ انٹرنیشنل جوائنٹ انوویشن لیبارٹری کے قیام کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ لیبارٹری فاسٹ،نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز اسلام آباد میں قائم کی جائے گی، جو چین اور پاکستان کے درمیان سائنسی اور تکنیکی تعاون کے ایک نئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ لیبارٹری زونگ فورجی، سوزو یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (USTS)، گوانگ ژو انسٹیٹیوٹ آف سافٹ ویئر اپلیکیشن ٹیکنالوجی (GZIS) اورفاسٹ ،نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز کے باہمی اشتراک سے قائم کی جارہی ہے جو ایک ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔ اس اقدام...
اسلام ٹائمز: 1979 میں انقلابِ اسلامی کی کامیابی کے فوراً بعد عوامی توقع یہ تھی کہ امریکہ، جو شاہِ ایران (محمد رضا پہلوی) کا قریبی حامی تھا، اب نئے ایران کے ساتھ تعلقات میں احترام اور عدم مداخلت کی پالیسی اپنائے گا۔ لیکن چند مہینوں میں واضح ہو گیا کہ امریکہ اب بھی ایران کے اندرونی معاملات میں اثراندازی کر رہا ہے۔ وہ شاہ کے مجرم ہونے کے باوجود اُسے پناہ دینے کی تیاری کر رہا ہے۔ ایران میں امریکی سفارتخانہ بدستور خفیہ سرگرمیوں (جاسوسی) کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ان عوامل نے انقلابی نوجوانوں، خصوصاً دانشجویانِ پیرو خطِ امام (طلبۂ پیروانِ خط امام) کو شدید طور پر مشتعل کر دیا۔ خصوصی رپورٹ امریکی سفارتخانے پر قبضے کے واقعے...
اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر پابندی کے متنازع فیصلے کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) ایجوڈی کیٹرز نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کو طلب کرلیا۔ ایتھلیٹ ارشد ندیم اور کوچ سلمان بٹ کو بھی 3 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔ سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں ایجوڈی کیٹرز معاملے کی سماعت کرے گا۔ وفاقی حکومت نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے متنازعہ فیصلے کا نوٹس لے کر پاکستان اسپورٹس بورڈ کو غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔ یاد رہے کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے کوچ سلمان بٹ پر اچانک تاحیات پابندی عائد کی تھی۔ کوچ سلمان بٹ نے الزامات کو ذاتی عناد اور تعصب پر مبنی قرار دیا تھا۔
کوئٹہ: نوجوانوں کو باصلاحیت اور خود مختار بنانے کے لیے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر اہتمام ضلع نوشکی میں ای کامرس تربیتی کورس کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ تربیتی کورس میں 100 سے زائد طالبات نے شرکت کی۔ تربیتی کورسز میں ای کامرس، فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈیزائننگ اور بزنس مینجمنٹ کی تربیت فراہم کی گئی۔ کورس میں طالبات کو عالمی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ تربیتی کورس کا مقصد خواتین کو خود مختار بنانا تھا تاکہ وہ معاشرہ میں باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔ تربیتی کورس کی اختتامی تقریب میں کامیاب طالبات میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے لیپ ٹاپس بھی تقسیم کیے۔ کورس میں شریک...
ملک کے مختلف شہروں لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان ایئرپورٹس پر آج بھی دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہے جس نتیجے میں متعدد فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق انتظامی معاملات کے سبب 2 پروازیں منسوخ جبکہ 34 میں تاخیر کر دی گئی ہے۔ لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس سے روانگی کی 15 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر کی کراچی اسلام آباد کی 2 پروازوں پی کے 300، 301 میں 5 گھنٹے کی تاخیر ہے، قومی ایئر کی کراچی سے اسلام آباد کی صبح 7 بجے کی پرواز دن 12 بجے روانہ ہوگی۔ نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے ابوظبی کی 2 پروازوں میں 8...
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور کے ایک گاؤں میں ایک لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے ’دوست‘ اور اس کے بھائی کے ساتھ مل کر اپنے ہی 23 سالہ بیٹے کو ہتھوڑے سے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے واردات کو سڑک پر ہونے والا حادثہ ظاہر کرنے کی کوشش کی تاکہ بیمہ کی رقم حاصل کی جا سکے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ 26 اکتوبر کو پیش آیا۔ مقتول پریدیپ شرما کی لاش کانپورایٹا وہ ہائی وے سے برآمد ہوئی۔ ابتدا میں واقعہ کو حادثہ سمجھا گیا، مگر تفتیش کے دوران قتل کا انکشاف ہوا۔ یہ بھی پڑھیے پرفیکٹ مرڈر کا خواب جسے فرانزک سائنس نے توڑ دیا، قتل کی...
لندن: برطانوی بادشاہ چارلس سوم نے اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے تمام شاہی خطابات اور ونڈسر کی رہائش گاہ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اقدام جیفری ایپسٹین اسکینڈل سے جڑے نئے الزامات کے بعد سامنے آیا ہے۔ برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس کے مطابق، اب شہزادہ اینڈریو کو سرکاری طور پر اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کے نام سے جانا جائے گا۔ محل نے تصدیق کی کہ بادشاہ چارلس نے اپنے بھائی کے تمام شاہی عہدے اور اعزازی خطابات ختم کرنے کے لیے باضابطہ عمل شروع کر دیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ شہزادہ اینڈریو کو ونڈسر کیسل کے احاطے میں واقع اپنی طویل مدتی رہائش گاہ خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، اور...
تہران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرنے کے اعلان کو ’غیر ذمہ دارانہ اور رجعت پسندانہ‘ قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقیچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ ’ایک جوہری طاقتور ملک جو اپنے دفاعی محکمے کو جنگ کا محکمہ کہتا ہے، اب ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کر رہا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’یہ وہی ملک ہے جو ایران کے پُرامن جوہری پروگرام کو شیطانی رنگ دے کر ہمارے محفوظ جوہری تنصیبات پر حملے کی دھمکیاں دیتا ہے۔‘ مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے میں کردار پر امیرِ قطر کا شکریہ ٹرمپ نے یہ اعلان...
ایم ڈبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کاظم میثم اور اسلامی تحریک کے پارلیمانی لیڈر ایوب وزیری کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں سیاسی معاملات پر مشترکہ لائحہ تشکیل دینے اور مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آئندہ رابطوں کو مزید مضبوط کرنے عزم کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈرایم ڈبلیو ایم کاظم میثم اور چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی و پارلیمانی لیڈر اسلامی تحریک محمد ایوب وزیری کے درمیان اہم ملاقات جی بی اسمبلی میں ہوئی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، گلگت بلتستان کے حقوق اور انتخابی حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ یہ ملاقات گلگت بلتستان کی دینی اہم جماعتوں کے اراکین اسمبلی کی باضابطہ اور اہم...
اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائز ز ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور حیدرآباد اسمال ٹریڈرز کے اشتراک سے تربیتی و آگاہی سیشن سے مقررین خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
حیدرآباد: الخدمت فائونڈیشن ضلع حیدرآباداور ٹریفک اینڈ روڈ سیفٹی فائونڈیشن کے اشتراک سے ’’ ڈینگی سے بچائو،شعور اور آگاہی ‘‘ سیمینار سے لالہ جعفر خان ، سابق ڈی ایچ او حیدرآباد خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں متنازع ٹوئٹ کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عاید کر دی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی، ایمان مزاری اور ہادی علی کی جانب سے صحت جرم سے انکار کر دیا گیا، جس پر عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے تمام گواہان کو طلب کر لیا، جبکہ ہادی علی چٹھہ کو دوبارہ ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ میں مچلکے نہیں بھروں گا، آپ نے ایک سال بھی جیل میں رکھنا ہے تو رکھیں، آپ نے کل غیر قانونی کام کیا ہے، آپ جج بننے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251031-08-23 کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے سندھ حکومت کی جانب سے ای چالان کے نام پر کراچی کے شہریوں پر ظلم اور بھاری جرمانوں کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی اور مطالبہ کیا کہ شہریوں پر ظلم بند اور ای چالان کا نوٹیفکیشن فی الفور واپس لیا جائے ، اپنی قرار داد میں انہوں نے کہا کہ ای چالان محض تنبیہ کی حد تک استعمال کیے جائیں ، سڑکوں پر نصب کیمروں کو جرائم کی کمی کے لیے استعمال کیا جائے ، کراچی کی بیشتر چھوٹی بڑی شاہراہیں بدترین حالت میں ہیں ، سڑکوں پر کسی قسم کے نشانات موجود نہیں ہیں ، نہ ہی اسپیڈ اور دیگر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251031-08-18 باکو (صباح نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آذربائیجان کے آئین کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے متحدہ عرب امارات کی وفاقی نیشنل کونسل کے ا سپیکر صقر غباش سے اہم ملاقات کی۔ اس دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور اعتماد پر مبنی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو پاکستان کے تاریخی و ثقافتی مقامات کے دورے کی دعوت دی تاکہ ثقافتی ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (کامرس ڈیسک) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پاکستان میں کاسٹ آڈٹ نظام کی افادیت اور موجودہ فریم ورک کا جائزہ لینے کے مقصد سے جنوری 2025ء میں ایک کنسلٹیشن پیپر جاری کیا، اس پیپر کو مختلف شعبوں کے کلیدی سٹیک ہولڈرز سے آراء حاصل کرنے کے لیے ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا۔اس اقدام کے تسلسل میں لاہور اور کراچی میں صنعت، پیشہ ورانہ اداروں اور نگران اداروں کے نمائندوں کے ساتھ مشاورت سیشن بھی منعقد کیے گئے۔موصولہ جوابات میں وسیع تر آراء سامنے آئیں جس میں زیادہ تر شرکا نے موجودہ کاسٹ آڈٹ فریم ورک کو زیادہ تعمیلی تقاضے کے طور پر دیکھا جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے اشتراک سے ’’سیلز اینڈ مارکیٹنگ اسٹریٹجیز لیدر و فٹ ویئر سیکٹر‘‘ کے موضوع پرچیمبر سیکریٹریٹ میں ایک روزہ تربیتی و آگاہی سیشن منعقد کیا گیا، جس میں حیدرآباد کے لیدر اور فٹ ویئر انڈسٹری سے وابستہ درجنوں صنعتکاروں، تاجروں اور نوجوان کاروباری حضرات نے شرکت کی۔سیشن کے ماسٹر ٹرینر ظفر احمد صدیقی سمیڈا نے شرکاء کو لیدر اور فٹ ویئر انڈسٹری کے لیے فروخت اور مارکیٹنگ کی جدید حکمتِ عملیوں پر جامع پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے گلوبل اینڈ ایشین مارکیٹ سے موازنہ،مارکیٹ چیلنچیزو سلوشنز، سیلز مینجمنٹ، مارکیٹ ریسرچ، برانڈ آئیڈینٹیٹی، پروڈکٹ ڈیزائن اور جدت، قیمتوں کے مؤثر تعین، صارفین...
لاہور: بیرون ملک ملازمت کے لیے جانے والے مسافر، چاہے ان کے لاکھوں روپے کی ٹکٹیں اور تمام سفری و ملازمت کے دستاویزات مکمل ہوں، تب بھی روانہ نہیں ہو پا رہے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ایئرپورٹس پر سیکڑوں مسافروں کو روک دیا۔ بیرون ملک جانے والوں کے لیے اب 18 اور 19 گریڈ کے سرکاری آفیسر کی تصدیق لازمی ہوگی۔ تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے باوجود مسافروں کو جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کی ٹکٹیں ضائع ہو چکی ہیں، حالانکہ یہ مسافر بیرون ملک جا کر اربوں روپے ملک میں بھجوانا چاہتے ہیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر ایک ہفتے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے عوام کی مشکلات اور پریشانیاں ہیں کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ سونے کا انڈا دینے والی اس مرغی کو سندھ اور وفاقی حکومت نوچ نوچ کر کھا رہی ہیں لیکن ان کا جی نہیں بھر رہا ہے۔ ای چالان کے نام پر ایک ایسا نیا ٹیکس کراچی کے شہریوں پر مسلط کردیا گیا ہے جس کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ ایک جانب شہر کراچی جو وفاق اور سندھ کو سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتا ہے لیکن اس کے باوجود یہ شہر بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔ کراچی کے نوجوانوں پر پہلے ہی روزگار کے دروازے مکمل طور پر بند ہوچکے ہیں اور کراچی کے ڈومیسائل پر وڈیروں جاگیرداروں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوڈان: شمالی دارفور کے دارالحکومت الفاشر میں صورتحال انتہائی خطرناک ہوگئی ہے، جہاں نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) کے قبضے کے بعد شہریوں پر وحشیانہ مظالم کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، شہر میں تقریباً ایک لاکھ 77 ہزار شہری محصور ہیں جو محفوظ مقامات تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق آر ایس ایف نے نہتے شہریوں پر نسلی بنیادوں پر حملے کیے، جن میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے، متعدد شہریوں کو زندہ جلایا گیا، کچھ کو زبردستی قبریں کھودنے اور خود دفن کرنے پر مجبور کیا گیا، گھروں پر حملے، خواتین سے جنسی زیادتی اور موقع پر ہی قتل کے واقعات کی تصدیق ہوئی ہے، صرف چند گھنٹوں میں تقریباً دو ہزار...
وزیراعظم سے ملاقات میں وزیر داخلہ نے عمانی اور ایرانی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں زیر بحث آنے والے نکات، دوطرفہ سیکیورٹی تعاون، امیگریشن مسائل، اور بارڈر منیجمنٹ پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے دونوں ہمسایہ ممالک سے قریبی تعاون کو خطے میں امن، استحکام اور معاشی ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنے حالیہ دورہ عمان اور ایران کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزارتِ داخلہ سے متعلق اہم امور، سیکیورٹی صورتحال اور علاقائی روابط پر گفتگو ہوئی، وزیر داخلہ نے عمانی اور ایرانی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں زیر بحث آنے والے نکات،...
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکنِ سندھ اسمبلی انجینئیر عادل عسکری نے کراچی کے شہریوں پر بنیادی سہولیات اور انفراسٹرکچر کی فراہمی کے بغیر الیکٹرانک چالان کے نفاذ کے خلاف سندھ اسمبلی میں فوری عوامی اہمیت کی تحریکِ التواء جمع کرادی ہے۔ تحریکِ التواء میں عادل عسکری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ٹریفک کے بنیادی انتظامات اور روڈ سیفٹی کے اقدامات کو یقینی بنائے بغیر شہریوں پر الیکٹرانک چالان کا نفاذ کیا ہے، جو سراسر ناانصافی، قبل از وقت اور نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے شہر اور صوبے میں ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، شہریوں کے لیے روزانہ مشکلات اور حادثات کا باعث بن رہی ہیں، شہر میں نقل و حمل کا کوئی مناسب نظام موجود نہیں...
انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ انسانی امداد کی فراہمی کے لیے تمام راستے فوری طور پر کھول دے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ایردوان نے ترکیہ میں جرمن چانسلر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ترکیہ اور جرمنی کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعت میں زبردست تعاون کی گنجائش موجود ہے،مستقبل میں مشترکہ منصوبوں پر مزید توجہ مرکوز کی جائے تاکہ دفاعی شراکت کو نئی سطح پر لایا جا سکے۔ ترک صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ترکیہ کی جدوجہد...
پاک فوج کی باجوڑ میں کارروائی ، فتنہ الخوارج کے نور ولی محسود کا نائب امجد عرف مزاحم مارا گیا، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج نے باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی۔ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے مفتی نور ولی محسود کا نائب امجد عرف مزاحم مارا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 29 اور 30 اکتوبر 2025 کی درمیانی رات، پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب ضلع باجوڑ میں ایک گروہ کی مشکوک نقل و حرکت کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت شناخت کیا۔ یہ گروہ فتنہ خوارج کے دہشت گردوں پر مشتمل تھا جو سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ پاک فوج کے جوانوں نے انتہائی مہارت اور درستگی کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ان...
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کی ایف آئی اے کی تحویل میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ انہیں اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت خوری کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، محمد عثمان کو رواں ماہ کے آغاز میں اسلام آباد سے اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ روزینہ عثمان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے پولیس کو انہیں تلاش کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مزید مہلت دی تھی۔ تاہم، لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کے 29 اکتوبر کے حکم نامے کے مطابق، محمد عثمان ایف آئی اے...
وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی جس انہوں نے اپنے حالیہ دورہ عمان اور ایران کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں وزارتِ داخلہ سے متعلق اہم امور، سیکیورٹی صورتحال اور علاقائی روابط پر گفتگو ہوئی، وزیر داخلہ نے عمانی اور ایرانی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں زیر بحث آنے والے نکات، دوطرفہ سیکیورٹی تعاون، امیگریشن مسائل، اور بارڈر منیجمنٹ پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے دونوں ہمسایہ ممالک سے قریبی تعاون کو خطے میں امن، استحکام اور معاشی ترقی کے لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ انسانی امداد کی فراہمی کے لیے تمام راستے فوری طور پر کھول دے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ایردوان نے ترکیہ میں جرمن چانسلر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ترکیہ اور جرمنی کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعت میں زبردست تعاون کی گنجائش موجود ہے،مستقبل میں مشترکہ منصوبوں پر مزید توجہ مرکوز کی جائے تاکہ دفاعی شراکت کو نئی سطح پر لایا جا سکے۔ترک صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ترکیہ کی جدوجہد...
درخواست گزار نے کہا کہ ایک ہی ملک میں دو قانون کیسے قابل قبول ہو سکتے ہیں؟ لاہور میں چالان کا جرمانہ 200 روپے، جبکہ کراچی والوں کیلئے 5000 روپے؟ ایسا کیوں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سخت ٹریفک قوانین کے نفاذ اور بھاری بھرکم ای چالان کے خلاف مرکزی مسلم لیگ نے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں بھاری بھر کم ای چالان سسٹم کیخلاف درخواست دائر کی، جس میں چیف سیکرٹری سندھ، سندھ حکومت، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس، نادرا، ایکسائز و دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ کراچی کا...
معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں گوگل اور ایمیزون نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ ایک خفیہ معاہدے کے تحت ایسا کوڈ سسٹم استعمال کرنے پر رضامندی ظاہر کی جس کا مقصد مختلف ممالک میں قانونی ذمہ داریوں سے بچ کر اسرائیلی مفادات کا تحفظ کرنا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی، قطری وزیراعظم کا ردعمل آگیا یہ انکشاف گارجیئن اسرائیلی فلسطینی جریدے +972 میگزین اورعبرانی زبان کے جریدے لوکل کال کی مشترکہ تفتیش میں سامنے آیا ہے۔ یہ معاملہ سنہ 2021 میں ہونے والے 1.2 بلین ڈالر کے ’پروجیکٹ نیمبس‘ نامی معاہدے سے جڑا ہے جس کے تحت اسرائیلی حکومت کو کلاؤڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت اور دیگر تکنیکی خدمات فراہم کی جانی تھیں۔ اس معاہدے کا...
کراچی میں سخت ٹریفک قوانین کے نفاذ اور بھاری بھرکم ای چالان کے خلاف مرکزی مسلم لیگ نے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی۔ مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں بھاری بھرکم ای چالان سسٹم کیخلاف درخواست دائر کی جس میں چیف سیکرٹری سندھ، سندھ حکومت ،آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی ٹریفک پولیس، نادرا، ایکسائزو دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ کراچی کا انفراسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے، شہر بھر میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور روڈ نام کی کوئی چیز باقی نہیں ہے، ایسی صورت میں شہریوں پر بھاری چالان کسی عذاب سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک چالان کی...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے روایتی اور غیر روایتی بحری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جنگی تیاری برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ Command & Staff Conference of #PakNavy concluded at NHQ Islamabad, chaired by CNS Adm Naveed Ashraf. The forum reviewed operational preparedness, ongoing initiatives & PIMEC-25 preparations, reaffirming PN's unwavering resolve for maritime security & national defence. pic.twitter.com/3KMzV9oL9y — DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) October 29, 2025 آئی ایس پی آر کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ختم ہوگئی۔فورم میں آپریشنل تیاری، جاری منصوبوں اور آئندہ سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جب کہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو...
ڈکی بھائی کیس کی تحقیقات کرنے والے این سی سی اے کے لاپتا ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان منظرعام پر آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )ڈکی بھائی کیس کی تحقیقات کرنے والے این سی سی اے کے لاپتا ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان منظرعام پر آگئے۔ڈپٹی ڈائریکٹرعثمان کو ایف آئی اے لاہور نے باضابطہ گرفتارکرلیا،محمد عثمان کو کرپشن اوراختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان نے تحریری بیان میں کہا ساتھیوں کیخلاف انکوائری چل رہی تھی، انکوائری کے خوف سے میں خود چھپ گیا تھا،مجھے کسی نے اغوا کیا، نہ ہی کسی کی حراست میں تھا۔واضح رہے کہ این سی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو 14 اکتوبر کو...
اسلام آباد: پاکستان اور قومی ائیرلائن کے لیے بڑی خبر ہے کہ پی آئی اے نے یورپین یونین کے کارگو آڈٹ میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ یورپین یونین کے کارگو آپریشن کے آڈٹ کرنے والے ادارے اوگاڈا نے پی آئی اے کو تجدید شدہ لائسنس جاری کردیا ہے۔ یاد رہے کہ یورپی یونین ویلیڈیشن کرنے والی اوگاڈا ٹیم نے پی آئی اے کا کراچی، لاہور، اسلام آباد ایئرپورٹ پر آڈٹ کیا تھا ، جس میں سی اے اے ڈائریکٹر ایوی ایشن سیکورٹی کی سربراہی میں یورپی یونین ٹیم کو آڈٹ کے دوران پاکستان میں مکمل تعاون کیا گیا تھا۔ آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے کے سی ای او عامر حیات اور ڈی جی سول ایوی ایشن...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ جاری مذاکرات میں تاحال کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہو سکی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دوسری جانب سے ضد یا بھارت کی پراکسی کے طور پر کردار ادا کیا جا رہا ہے، تو ایسی صورت میں امن کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔ خواجہ آصف نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ قطر کے وزیر دفاع اور ترکیہ کے انٹیلی جنس چیف مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔ان کے مطابق، دونوں دوست ممالک کی کوشش ہے کہ بات چیت میں کسی قسم کا تعطل پیدا نہ ہو۔ یہ بھی پڑھیے مذاکرات کا نیا دور: قطر اور ترکیہ کے...
فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن کو تہہ بالا کرنے کی کوشش کی گئی تو ’اینج تے اینج ہی سہی۔ دوست ممالک کے کہنے پر کابل دہشت گردوں کی پشت پناہی نہیں کرے گا تو یہ ایک اہم نکتہ ہوگا۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جب تک امن اوراعتماد کی بحالی نہیں ہوگی تب تک تجارت یا دیگر مثبت پیشرفت ممکن نہیں، اگر کابل مثبت کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو ہم خوش آمدید کہیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر وہ ضد پر اڑے ہیں یا ہندوستان کی پراکسی کا کردار ادا کر رہے ہیں تو کچھ نہیں کہا جاسکتا، بھارت کے کہنے پر دہشت گردی یا ٹی...
بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 18 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو بلوچستان میں 2 الگ الگ کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران کوئٹہ کے علاقے چلتن میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔علاوہ ازیں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیچ کے علاقے بلیدہ میں کیا گیا جہاں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کرتے ہوئے 4 دہشت...
طیب سیف: ایران ایئر نے مشہد، زاہدان اور کوئٹہ کے لئے پروازوں کاآغاز کردیا ۔ایران ایئر کی فلائٹ 826 گزشتہ رات کوئٹہ پہنچی، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی، ایرانی کونسل جنرل بھی اس موقع پر موجود تھے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران ایئر کی پہلی پرواز کو واٹر کینن سے سلامی دیکر خیرمقدم کیا گیا، ایران ایئر کی ہفتہ وار پرواز ہر بدھ رات ساڑے 9 بجے کوئٹہ پہنچے گی۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز اس سے قبل ایئر لائن نے مشہد سے لاہور کے درمیان پرواز کے آغاز کا اعلان کیا تھا، ایران ایئر لاہور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے لیے نافذ کیے گئے نئے خودکار ای ٹکٹنگ سسٹم سے صرف 3 روز میں مجموعی طور پر 12 ہزار 942 چالان جاری کیے، جن کی مالیت 6 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیے گئے، جن کی تعداد 7 ہزار 83 رہی۔ اس کے بعد بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر 2 ہزار 456، اوور اسپیڈنگ پر ایک ہزار 920 اور ریڈ سگنل توڑنے پر 829 چالان جاری کیے گئے۔اسی طرح ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر 410 جب کہ رانگ وے پر گاڑی چلانے پر 78 چالان کیے گئے۔ پولیس کے مطابق...
جماعتِ اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے ای ٹریفک چالان کے خلاف صوبائی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری پہلے ہی ٹوٹی سڑکوں اور غائب ٹریفک نشانات کے عذاب میں مبتلا ہیں، اب ان پر بھاری چالان مسلط کر کے مزید ظلم کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر ای چالان کی زد میں آگئے محمد فاروق نے مؤقف اختیار کیا کہ غریب موٹر سائیکل سواروں پر ہزاروں روپے کے چالان لگانا ظلم ہے۔ پنجاب میں یہی خلاف ورزی 200 روپے میں ختم ہوتی ہے، لیکن سندھ میں 5 ہزار کا جرمانہ لگایا جا رہا ہے یہ کہاں کا انصاف ہے؟...
الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ IAEA کے ڈائریکٹر اچھی طرح جانتے ہیں كہ ہمارا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ IAEA کے ڈائریکٹر "رافائل گروسی" اچھی طرح جانتے ہیں كہ ہمارا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے۔ رافائل گروسی کے بیانات کے مہلک نتائج نے امریکہ اور اسرائیل کی ایران پر مشترکہ جارحیت کی راہ ہموار کی۔ انہیں ایران کے ایٹمی معاملے پر بے بنیاد دعوے کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا یقین دلایا کہ ہماری ایٹمی سرگرمیاں ضمانتی ذمہ داریوں کے فریم ورک...
احسن عباسی: کراچی سمیت سندھ بھر میں سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے گیس چوری کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 950 سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیے۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق گیس چوری میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جا رہی ہے،اس دوران مختلف علاقوں میں زیرِ زمین براہِ راست غیر قانونی کنکشنز پکڑے گئے۔اسٹیل ٹاؤن، ملیر اور سومر گوٹھ کے علاقوں میں 8 انچ ڈسٹری بیوشن لائن سے غیر قانونی کنکشن کے ذریعے 200 گھروں کو گیس فراہم کی جا رہی تھی،ملزمان ہر گھر سے 20 ہزار روپے ایڈوانس اور 2 ہزار روپے ماہانہ وصول کر رہے تھے۔اسی طرح شاہ لطیف ٹاؤن کے سیکٹر 30-C میں بھی کارروائی کے...
لاہور، جو پہلے ہی تیزی سے گرتی ہوئی زیرِ زمین پانی کی سطح کے بحران سے دوچار ہے، وہاں اسموگ اور فضائی آلودگی میں کمی کے لیے حکومتِ پنجاب کی جانب سے واٹر کینن/ اینٹی اسموگ گنز کا استعمال شاید فضا میں وقتی بہتری تو لائے، لیکن روزانہ لاکھوں لیٹر پانی کے استعمال سے شہر کو پانی کی قلت کے ایک نئے خطرے سے دوچار کر سکتا ہے۔ ان دنوں لاہور کی مختلف سڑکوں پر واٹر کینن گاڑیاں نظر آتی ہیں جو فضا میں موجود گردوغبار اور معلق ذرات کو کم کرنے کے لیے پانی کا باریک چھڑکاؤ کرتی ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں 15 گاڑیاں آزمائشی طور پر مختلف علاقوں میں استعمال کی جا رہی ہیں۔ ایک واٹر کینن گاڑی...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سی ای او نے کہا ہے کہ کہ دو نئی ٹیموں کے لیے نیلامی ہوگی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس ایل ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ بڈ کرنے والی پارٹیز کو شہروں کے نام کا پول دیا جائے گا جس میں سے انہیں انتخاب کرنا ہوگا۔ سلمان نصیر نے کہا کہ نئی ٹیموں کے شہروں میں بھی میچز کروائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دسویں ایڈیشن کے بعد ویلیوایشن دوبارہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا جس کی رپورٹ رواں ہفتے سامنے آ جائے گی۔ لیگ کے سی ای او کا کہنا تھا کہ گیارہویں ایڈیشن کے میچز پشاور میں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی پر فرد جرم عائد کردی۔ جیو نیوز کے مطابق اسلام آبادکے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے کیس میں دونوں پر فرد جرم عائد کی جس پر ایمان مزاری اور ہادی علی نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ تاہم عدالت نے صحت جرم سے انکار پر اگلی سماعت پر استغاثہ کے تمام گواہان کو طلب کرلیا۔ بعد ازاں عدالت نے ہادی علی چٹھہ کو دوبارہ ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ ...
سندھ ہائیکورٹ نے ایس آئی یو اہلکاروں کی جانب سے شہری کے اغواء اور تاوان طلب کرنے کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل، پراسکیوٹر جنرل سندھ، ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر، ایس ایس پی ایس آئی یو و دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔ ہائی کورٹ میں ایس آئی یو اہلکاروں کی جانب سے شہری مشتاق علی شاہ کے اغواء اور تاوان طلب کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کی وکیل بشرا عباس ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ 24 اکتوبر کی شام کو اورنگی ٹاؤن سے ایس آئی یو پولیس اہلکاروں اور کچھ پرائیویٹ افراد نے اغوا کیا۔ اغوا کرنے کے بعد ایس آئی یو سینٹر کے پرائیویٹ ٹارچر سیل میں رکھا گیا۔ درخواستگزار کو جانے سے مارنے...
سپین کی ایمبیسی میں قاضی فائز عیسیٰ کھانے کے دوران ڈاکٹر مصدق ملک سے کیوں الجھے؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایکس پر بیان جاری کر تے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ ہسپتانیہ کی ایمبیسی میں کھانے کے دوران سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایک خاتون ’ رائینا سعید ‘ کی بحالی کیلئے وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک سے الجھ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا کہناتھا کہ رائینا سعید وہی خاتون ہیں جو فائز عیسیٰ کے سامنے پٹیشنر تھیں اور مونال ریسٹورنٹ بند کروانے کیلئے فائز عیسیٰ نے ان کا کیس اپنے پاس لگایا، کسی بھی مہذب ملک میں ایسے جج کے خلاف سخت کارروائی ہو اور اس کی پنشن اور سہولیات ضبط کرکی جائیں کہ آپ نے کیسے اپنے جاننے والے کا مقدمہ اپنے پاس لگایا تا...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی پر فرد جرم عائد کردی۔ اسلام آبادکے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کی۔عدالت نے کیس میں دونوں پر فرد جرم عائد کی جس پر ایمان مزاری اور ہادی علی نے صحت جرم سے انکار کردیا۔تاہم عدالت نے صحت جرم سے انکار پر اگلی سماعت پر استغاثہ کے تمام گواہان کو طلب کرلیا۔ بعد ازاں عدالت نے ہادی علی چٹھہ کو دوبارہ ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ ایمان مزاری اورہادی علی چٹھہ کے خلاف این...
بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 18 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو بلوچستان میں 2 الگ الگ کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران کوئٹہ کے علاقے چلتن میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔علاوہ ازیں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیچ کے علاقے بلیدہ میں کیا گیا جہاں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔آئی ایس پی...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی۔ صدارت چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کی۔ سربراہ پاک بحریہ نے میری ٹائم ڈومین میں روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے مستقل جنگی تیاری کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ پاک بحریہ علاقائی بحری سلامتی اور امن و استحکام کے قیام میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔ ایڈمرل نوید اشرف نے قوم کو یقین دلایا کہ پاک بحریہ قومی خود مختاری کے تحفظ اور سمندری سرحدوں کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ کانفرنس میں آپریشنل تیاریوں، جاری اقدامات اور آنے والے ایونٹس...
اسلام آباد: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہاہے کہ پاک بحریہ قومی خودمختاری کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیارہے۔ نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ہے جس کی صدارت نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کی ، نیول چیف نے بحری دفاع میں ہمہ وقت جنگی تیاری برقرار رکھنے پر زوردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری کی اہمیت اُجاگر کی۔ بحریہ علاقائی امن،استحکام اور میری ٹائم سیکیورٹی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ پاک بحریہ قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے نوجوان محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے مقدمے میں اے ایس آئی عابد شاہ اور کانسٹیبل آصف علی کو ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی زاہد علی کی عدالت کے روبرو پولیس نے نوجوان محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے مقدمے میں ریمانڈ ختم ہونے پر ملزمان کو پیش کیا۔ ملزمان میں اے ایس آئی عابد شاہ اور کانسٹیبل آصف علی شامل ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پولیس کسٹڈی میں کوئی جاں بحق ہو تو اس کیس کی تفتیش قانون کے مطابق ایف آئی اے کرتی ہے۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ہم ملزمان کو آج ایف آئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)فیوچررول اوور دباؤ کے درمیان فروخت ،مقامی غیر یقینی صورتحال اور سرحدی کشیدگی کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کے روز بھی مندی کا شکار رہی۔کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس میں 1600پوائنٹس کی کمی ہوئی اور مارکیٹ نے 1لاکھ60ہزار اور 1لاکھ59ہزار کی 2نفسیاتی حد گنوا دیں۔انڈیکس 160,100کی سطح سے گھٹ کر 158,400کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 182 ارب روپے کی کمی ہوئی جبکہ 65.69فیصد کی قیمتیں گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں 1635پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 160,101پوائنٹس سے کم ہو کر 158,465 پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 524 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 48 ہزار334پوائنٹس اور کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)دبئی میںآج اختتام پذیر ہونے والی بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2025 ایک شاندار اور دلکش انداز میں مکمل ہوئی، جس میں پاکستان نے سال کی سب سے بڑی بیوٹی اور ویلنس تجارتی نمائش میں متاثر کن شرکت کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا۔ یہ نمائش 27 سے 29 اکتوبر 2025 تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں جاری رہی۔دنیا بھر سے 75,000 سے زائد وزیٹرز اور 2,400 نمائش کنندگان کی شرکت کے ساتھ ، اس نمائش کا 29واں ایڈیشن عالمی بیوٹی انڈسٹری کے سب سے بڑے اور اہم ایونٹس میں سے ایک ثابت ہوا۔پاکستانی ایکسپورٹرز، مینوفیکچررز اور ڈسٹری بیوٹرز کو تین روزہ نمائش کے دوران غیر ملکی خریداروں سے ملاقات، نئے مارکیٹس تک رسائی، اور پاکستان کی بیوٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر ِ قائد میںای چالان نظام کے نفاذ کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کے دوسرے روز کی 24 گھنٹوں پر مشتمل مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس نے مجموعی طور پر 4 ہزار 301 الیکٹرونک چالان جاری کیے۔ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر سب سے زیادہ 2 ہزار 290 چالان کیے گئے جبکہ اوور اسپیڈنگ کے 845، ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کے 655، ریڈ سگنل کی خلاف ورزی پر 306 اوردورانِ ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر 162 چالان جاری ہوئے۔ مزید بتایا گیا کہ رانگ وے پر آنے والے ڈرائیورز کے 33، لین لائن کے غلط استعمال کے 21،...
پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس میں نیول چیف نے ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل جنگی تیاری برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن و استحکام اور علاقائی سمندری سلامتی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کا کلیدی کردار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاک بحریہ قومی خودمختاری کے تحفظ اور سمندری سرحدوں کے ہر انچ کے دفاع کیلئے ہمہ وقت پوری طرح تیار ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کی صدارت چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف...
ریاست رام پور کےآخری حکمران کی بیٹی مہرالنساءبیگم انتقال کرگئیں۔ پاکستانی ایئرچیف مارشل سے ہوئی تھی شادی
رام پور:ریاست رام پور کے آخری حکمران کی بیٹی مہرالنسا بیگم، جن کی شادی پاکستان کے ایئر چیف مارشل سے ہوئی تھی، انتقال کر گئیں۔ ریاست رام پور (اب اترپردیش کا ایک ضلع ہے رامپور) کے آخری حکمران نواب رضا علی خان کی صاحبزادی نوابزادی مہرالنساءبیگم 92 برس کی عمر میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں انتقال کرگئیں، ان کے انتقال پر شاہی خاندان سوگوار ہے۔ کاشف خان، سابق وزیر نواب کاظم علی خان عرف نوید میاں کے پی اے اور انڈین نیشنل ٹرسٹ فار آرٹ اینڈ کلچرل ہیریٹیج (این آئی ٹی اے سی ایچ) روہیل کھنڈ چیپٹر کے شریک کنوینر، نے بتایا کہ نوابزادی مہرالنساءبیگم کی پیدائش 19 جنوری 1934 کو رام پور میں ہوئی تھی۔ طلعت زمانی...
کراچی: ایرن نے پاکستان کو تیسرے ایشین یوتھ گیمز کے مینز والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں 0-3 سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا جبکہ پاکستان کو سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ موصولہ اطلاعاٹ کے مطابق بحرین میں جاری گیمز کے والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایران کی مضبوط ٹیم نے پاکستان کو 0-3 سے قابو کرلیا، ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی قومی ٹیم ایران کے خلاف اچھا کھیل پیش کرنے کے باجود ناکام رہی۔ ایران نے پہلا سیٹ 21-25 سے جیتنے کے بعد دوسرے سیٹ میں سخت جدوجہد کے بعد 23-25 سے کامیابی پائی اور تیسرا سیٹ بھی اسی اسکورسے جیت کرٹائیٹل پر قبضہ جمالیا، سیمی فائنل میں پاکستان نے انڈونیشیا...
ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے تجویز دی ہے کہ ای سی او (اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن) کے ممالک باہمی تجارت میں ڈالر کی بجائے ایک مشترکہ علاقائی کرنسی استعمال کر سکتے ہیں۔ ای سی او کا اجلاس اس وقت ایران کے دارالحکومت تہران میں جاری ہے، اور منگل کو سائیڈ لائنز میں مسعود پیزشکیان نے تاجکستان کے وزیر داخلہ رمضان رحیم زادہ سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ علاقے کے ممالک اپنی باہمی تجارت کو ڈالر کی جکڑ بندی سے آزاد کر کے اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کر سکتے ہیں۔ ای سی او کا قیام 1985 میں ایران، ترکی اور پاکستان کی کوششوں سے ہوا تھا، اور آج اس پلیٹ فارم میں مشرقی ایشیا کی متعدد ریاستیں بھی...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی اردشیر لاریجانی اور ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل آفس آمد پر سیکریٹری علی اردشیر لاریجانی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی تعلقات اور امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر گفتگو ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر انسداد دہشتگردی، انسدادِ منشیات اور بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں باہمی تعاون کے لیے مشترکہ روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی...
انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو کرکٹ میں انگلینڈ کے لیے طویل اور شاندار خدمات انجام دینے پر سر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں ونڈسر محل میں ایک تقریب کے دوران شہزادی این نے دیا۔ 43 سالہ جیمز اینڈرسن نے 21 سالہ بین الاقوامی کیریئر کو جولائی 2024 میں لارڈز کے تاریخی میدان میں الوداع کہا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے 188 ٹیسٹ، 191 ایک روزہ اور 19 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی اور بالترتیب 704، 269 اور 18 وکٹیں حاصل کیں۔ اینڈرسن انگلینڈ کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کے تیسرے سب سے کامیاب بولر بھی ہیں۔ اس فہرست میں سری لنکا...
انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو کرکٹ میں انگلینڈ کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دینے پر سر کے خطاب سے نواز دیا گیا۔ ان کو یہ خطاب ونڈسر محل میں ایک تقریب میں شہزادی این نے عطا کیا۔ 43 سالہ جیمز انڈرسن نے اپنے 21 سالہ کیریئر کو جولائی 2024 میں لارڈز کے تاریخی میدان میں الوداع کہا۔ اپنے طویل بین الاقوامی کیریئر میں انہوں نے 188 ٹیسٹ، 191 ایک روزہ اور 19 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی اور بالترتیب 704، 269 اور 18 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ ٹیسٹ فارمیٹ میں جیمز اینڈرسن تیسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سی ای او سلمان نصیر نے دو نئی فرنچائزز کے لیے نیلامی کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سلمان نصیر نے کہا کہ لیگ کے آغاز میں دلچسپی کم تھی، مگر پانچ پارٹیز نے اعتماد دکھایا اور ٹیمیں خریدیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیگ کے خلاف متعدد کوششیں ہوئیں، لیکن پی ایس ایل مسلسل آگے بڑھتی رہی۔ سلمان نصیر نے بتایا کہ پی ایس ایل کے معاہدے 10 سال کی مدت کے بعد ختم ہو گئے، اور دسویں ایڈیشن کے بعد ان کی دوبارہ ویلیوایشن کا فیصلہ کیا گیا۔ اب دو نئی فرنچائزز کے لیے نیلامی کی جائے گی، جس میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیز کو شہروں...
قومی انٹرنیشنل ایئرلائن نے سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی، ریاض ایئر کے ساتھ ایک اہم اور تاریخی کارگو معاہدہ طے کیا ہے۔ ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق معاہدے کے تحت، کارگو کو پاکستان اور لندن سے ریاض لایا جائے گا جہاں سے دونوں ایئر لائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو منزلِ مقصود تک پہنچایا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ آج 29 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہے ، اس معاہدے کا بنیادی مقصد پی آئی اے کے کارگو آپریشن کو وسعت دینا اور ادارے کے ریونیو میں نمایاں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ معاہدہ پی آئی اے کی مضبوط کاروباری حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ یہ معاہدہ فضائی...
ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ ایران خطے میں پاکستان کو معاشی اور دفاعی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔ قونصل جنرل نے گورنر انیشیٹو کے تحت نصب "امید کی گھنٹی" کو سائلین کی داد رسی کا منفرد اور قابلِ تعریف اقدام قرار دیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے نئے تعینات قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اور پاک ایران دوطرفہ تجارتی حجم کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ گورنر سندھ نے نئے تعینات قونصل جنرل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ دوطرفہ...
کراچی: صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ ای چالان صرف اسی شخص کے پاس جائے گا جس کے نام پر گاڑی رجسٹرڈ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں جہاں کہیں ٹریفک سگنل ہوگا وہاں ای چالان سسٹم بھی فعال ہوگا۔ ٹریفک سگنلز کے ساتھ نصب کیمرے آئندہ ایک ماہ میں فعال کر دیے جائیں گے، جبکہ ایک سے ڈیڑھ سال میں پورے شہر میں 12 ہزار کیمرے لگانے کا منصوبہ ہے۔ ضیا لنجار نے کہا کہ گزشتہ روز کراچی میں 2600 چالان کیے گئے، تاہم اتنے بڑے شہر کے لحاظ سے یہ تعداد بہت کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکلوں کے دو اقسام کے چالان ہوں گے، اور ای چالان ہمیشہ گاڑی کے...
آئی بی ایم میں ایک طالبہ کا داخلہ منسوخ کرنے پر طلبا کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جس کے بعد طالبہ بحال کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق احتجاج کیوجہ سے آئی بی ایم آج بھی دوسرے روز بند تھی تاہم ترجمان کا کہنا ہے کہ بدھ سے کیمپس میں کلاسز شروع ہوجائیں گی۔ کاروبار کی تعلیم میں اپنا مقام رکھنے والی پرائیویٹ سیکٹر کی معروف یونیورسٹی ” انسٹی ٹیوٹ آف بزنس منیجمنٹ” (آئی بی ایم) آج منگل کو دوسرے روز بھی بند ہے۔ فزیکل کلاسز معطل ہیں اور یونیورسٹی کے دعوے کے مطابق طلبہ آن لائن کلاسز لے رہے ہیں۔ یونیورسٹی کی یہ بندش وہاں کے نوجوان طلبا کے احتجاج کے سبب سامنے آئی ہے جن کی تعداد محتاط انداز کے مطابق 1...
اسلام آباد کی عدالت میں متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے شوہر ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف سماعت ہوئی، جہاں فاضل جج نے ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کرکے کل دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ان کے وارنٹِ گرفتاری بھی جاری کردیے، جس کے بعد وہ عدالت کے احاطے سے باہر نکلتے ہی حراست میں لے لیے گئے۔ یاد رہے کہ 30 ستمبر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف فردِ جرم عائد کی گئی تھی، تاہم اس موقع...
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی باؤنڈری کے قریب اچانک چیتا نظر آنے سے حکام میں کھلبلی مچ گئی۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے فوری طور پر محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دے دی۔ ذرائع کے مطابق، چیتا گزشتہ رات ایئرپورٹ کی باڑ کے قریب دیکھا گیا۔ اس کی موجودگی کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور پٹرولنگ پر موجود اہلکاروں نے بھی نوٹ کیا۔ فوٹیج میں چیتے کو باڑ کے ساتھ ساتھ جنگل کی سمت بھاگتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ابتدائی طور پر واقعے کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف اسلام آباد کو دی گئی، تاہم چونکہ ایئرپورٹ کا علاقہ پنجاب کی حدود میں آتا ہے، اس لیے معاملہ بعد ازاں محکمہ وائلڈ لائف پنجاب، راولپنڈی کے حوالے...
ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ ایران خطے میں پاکستان کو معاشی اور دفاعی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔ قونصل جنرل نے گورنر انیشیٹو کے تحت نصب "امید کی گھنٹی" کو سائلین کی داد رسی کا منفرد اور قابلِ تعریف اقدام قرار دیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے نئے تعینات قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اور پاک ایران دوطرفہ تجارتی حجم کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ گورنر سندھ نے نئے تعینات قونصل جنرل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ دوطرفہ...
ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ ایران خطے میں پاکستان کو معاشی اور دفاعی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔ قونصل جنرل نے گورنر انیشیٹو کے تحت نصب "امید کی گھنٹی" کو سائلین کی داد رسی کا منفرد اور قابلِ تعریف اقدام قرار دیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے نئے تعینات قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اور پاک ایران دوطرفہ تجارتی حجم کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ گورنر سندھ نے نئے تعینات قونصل جنرل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ دوطرفہ...
تہران / اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری اور ایرانی ہم منصب سے اہم ملاقاتیں کی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محنس نقوی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی سمیت انسداد منشیات کے لیے ایران کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ملاقات میں پاک ،ایران تعلقات اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات اور بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ملاقات میں باہمی تعاون کے لیے مشترکہ روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان کی تحریکِ انصاف کے وفد سے ملاقات، قومی جرگے اور اپوزیشن اتحاد کے بارے میں مشاورت اس موقع پر گفتگو کرتے...
ایمان مزاری کے شوہر ہادی چٹھہ احاطہ عدالت سے گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )ایمان مزاری کے شوہرہادی چٹھہ کو کمرہ عدالت سے باہر نکلنے پر گرفتار کیا گیا۔قبل ازیں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔عدالت کی جانب سے ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو...
ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ عدالت کی جانب سے ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی سمیت انسداد منشیات کے لیے ایران کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ محسن نقوی نے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری اور ایرانی ہم منصب سے الگ الگ ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات اور بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں باہمی تعاون کے لیے مشترکہ روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل ایران نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت خوش آئند ہے۔ پاک ایران وزرائے داخلہ نے داخلی سیکیورٹی کے امور پر باہمی تعاون بڑھانے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : ٹریفک پولیس کی جانب سے ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد شہرِ قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے اور صرف چوبیس گھنٹوں کے دوران 4301 الیکٹرانک چالان جاری کیے گئے جن کی مجموعی مالیت 2 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ای چالان سسٹم کے آغاز کے بعد شہریوں کی نگرانی جدید کیمروں اور خودکار ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیے گئے جن کی تعداد 2290 رہی۔ اسی طرح اوور اسپیڈنگ پر 845، بغیر ہیلمٹ کے سفر کرنے پر 655 جب...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ضیا لنجار نے کہا کہ موٹرسائیکل کے 2 قسم کے چالان ہوں گے اور ای چالان اسی کے پاس جائے گا جس کے نام گاڑی رجسٹر ہوگی جب کہ یہ بھی جرم ہے کہ آپ کی گاڑی فروخت کے بعد بھی آپ کے نام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ ای چالان اسی کے پاس جائے گا، جس کے نام گاڑی کی رجسٹریشن ہوگی۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کراچی میں جہاں ٹریفک سگنل ہوگا تو ای چالان ہوگا، ٹریفک سگنلز کے ساتھ نصب کیمرے ایک ماہ میں فعال کردیں گے جب کہ ایک سے ڈیڑھ سال میں کراچی شہر میں 12 ہزار کیمرے لگا...
بعدازاں ایم این اے حمید حسین طوری نے خار کلے آپریشن متاثرین رجسٹریشن سنٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے رجسٹریشن کے عمل میں درپیش مشکلات اور انتظامی رکاوٹوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کو فوری طور پر ان مسائل کے حل کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکنِ قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین طوری نے سنٹرل کرم آپریشن سے متاثرہ خاندانوں کے لیے قائم بدامہ سکول گراؤنڈ کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے متاثرین کے قیام و طعام سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کی جلد از جلد اپنے گھروں کو واپسی اور بحالی کو یقینی بنایا جائے۔ بعدازاں ایم...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے بڑھتی ہوئی فضائی کارگو کی مانگ کے پیش نظر سعودی عرب کی ریاض ایئر کے ساتھ کارگو آپریشنز کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔ معاہدے کے تحت پاکستان اور لندن سے کارگو کو ریاض پہنچایا جائے گا، جہاں سے دونوں ایئرلائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو مختلف حتمی منزلوں تک پہنچایا جائے گا۔ یہ معاہدہ 29 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن بحال، 5 سال بعد پہلی پرواز مانچسٹر پہنچ گئی پی آئی اے کے مطابق یہ کارگو معاہدہ نہ صرف ایئرلائن کے لیے کارگو منزلوں کی تعداد میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ اس سے کارگو آمدنی میں...
بدعنوانی اور ‘منظم گینگ بننے’ کے الزامات میں این سی سی آئی اے افسران کی گرفتاریاں، انہوں نے کیا کرپشن کی؟
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں بدعنوانی، اختیارات کے غلط استعمال اور مالی بے ضابطگیوں کے سنگین الزامات سامنے آنے کے بعد حکومت نے ادارے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں اور انضباطی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ادارے کے اندر مبینہ طور پر سائبر کرائم مافیا سرگرم ہونے کی اطلاعات پر حکومت نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی جی این سی سی آئی اے وقار الدین سید کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے، جب کہ ان کی جگہ سید خرم علی کو نیا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ریلیف کے بدلے 90 لاکھ کی رشوت، ڈکی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آزادی اظہار اور آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کامران رضی کو صدر، حمید سومرو کو نائب صدر، اکرم بلوچ کو جنرل سیکریٹری اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو نیک تمناؤں کے ساتھ مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد، ذمہ دار اور حقائق پر مبنی صحافت کسی بھی معاشرے کی ترقی اور استحکام کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافی برادری جمہوری اقدار کے فروغ میں اہم اور مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ علی امین گنڈاپور اور ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کے بعد عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے 11 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
تہران(نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایئر پورٹ پرتپاک استقبال کیا گیا، محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی، دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی اور علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ملکوں نے سکیورٹی اور سرحدی تعاون پر زور دیا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، خطے میں امن کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تہران میں ای سی او وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اسلام آباد: پاکستان کی معیشت کے استحکام اور جدید ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کاوشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان اور چین کے درمیان کوانٹم کمپیوٹنگ اور جدید ٹیکنالوجیز کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سی پیک فیز II کے تحت ’’نیشنل سینٹر فار کوانٹم کمپیوٹنگ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ مرکز تحقیق، تربیت، جدت، اور ماہرین کے تبادلے کے ذریعے کوانٹم ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کو جدید خطوط پر استوار کرے گا۔ معاہدے کے مطابق، دونوں ممالک تحقیق و ترقی، ٹیکنالوجی...
ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس) ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، ایرانی صدر نے مسلم ممالک کے درمیان مشترکہ دشمنوں کے خلاف اتحاد اور اخوت کے مظاہرے پر زور دیا ۔ محسن نقوی نے کہا خطے میں کشیدگی کم کرنے میں ایران کے فعال کردار کا خیرمقدم کریں گے۔ ایرانی صدرڈاکٹرمسعود پزشکیان سےملاقات میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سلامتی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ پاک ایران سرحدی امور اور زائرین کے معاملے پر بھی...