2025-07-26@00:38:00 GMT
تلاش کی گنتی: 5574
«اور ایران کے»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) اسرائیل، ایران جنگ بندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن زبردست تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای 100انڈٰیکس6ہزار پوائنٹس بڑھ گیا اوربیک وقت6نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں،کے ایس ای 100انڈیکس 1لاکھ16ہزار سے بڑھ کر 1لاکھ22ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 714ارب روپے سے زاید کاا ضافہ ہوا جبکہ 85.34فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔کے ایس ای 30انڈیکس میں 5فیصد اضافے کے بعد ایک گھنٹے کاروباری عمل معطل رہنے کے بعد جب مارکیٹ نے ٹریڈنگ کا آغاز گیا تو مارکیٹ 6ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گئی اور دوران ٹریڈںگ انڈٰیکس میں 6558پوائنٹس کا شاندار اضافہ دیکھنے میں آیا۔ایک دن کی شدید مندی کے...
ایشیائی ترقیاتی بینک خواتین کی مالی شمولیت کے فروغ کےلیے پاکستان کو مجموعی طور پر 35کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ وزارت اقتصادی امور کے مطابق حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ویمن انکلیوسو فنانس سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (سب پروگرام ٹو) کے تحت 350 ملین ڈالر معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ اس معاہدے پر وزارت اقتصادی امور کی جانب سے ایڈیشنل سیکریٹری سبینہ قریشی اور اے ڈی بی کی جانب سے منصوبے کے ایڈمنسٹریشن یونٹ کے سربراہ دنیشن راج شیوکوٹی نے دستخط کیے جبکہ فنانشل انٹرمیڈیئری لون کے پروجیکٹ معاہدے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ یہ معاہدہ حکومت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: تہران میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انقلاب اسکوائر پر فتح کا جشن منایا۔ عوام نے ایرانی فوج کے حق میں شدید نعرے لگائے اور قومی جذبے کا بھرپور مظاہرہ کیا۔میڈیاذرائع کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ کے بعد تہران میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انقلاب اسکوائر پر جمع ہو کر فتح کا جشن منایا۔عوام نے ایران کی مسلح افواج کے حق میں شدید نعرے لگائے اور ملکی دفاع پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ریلیوں میں شریک شہریوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے دشمن کے حملوں کا بھرپور جواب دیا اور وطن کا دفاع ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔عوامی جوش و جذبے سے دارالحکومت کا ماحول جشن...
اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ فریقین سے جنگ بندی کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہیں، خطے میں سفارت کاری کو بحال کرنے کی کوششوں کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتا ہے۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ فریقین سے جنگ بندی کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہیں، خطے میں سفارت کاری کو بحال کرنے کی کوششوں کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں سفارت کار اور مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ خطے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے مطابق ترک ہم منصب سے رابطہ کیا، اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ایران اور اسرائیل سے رابطے میں ہے۔چینی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا امید ہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی حقیقی ہوگی، فریقین برابری کی سطح پر مذاکرات بحال کریں۔دریں اثنا چینی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کو بھی ٹیلیفون کیا۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین حقیقی جنگ بندی کے نفاذ کی حمایت کرتا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ چین ایران کی قومی خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کی حمایت اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو ٹھنڈا کرنے کی حمایت کرتا ہے۔
ایران کی جانب سے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کے بعد خلیجی فضائی حدود کی بندش کے بعد متاثر ہونے والی پی آئی اے اور دیگر ایئر لائن کی پروازیں آج تاخیر سے متاثرہ شیڈول کے ساتھ بحال ہو رہی ہیں تاہم قطر کے لیے پروازوں کی بحالی فی الحال نہیں ہو سکی۔ اسی طرح قطر سے اسلام آباد اور دیگر شہروں کو آنے والی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب ایران کی جانب سے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ہونے والے حملوں کے بعد خلیج کی فضائی حدود کی بندش نے پاکستان کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر بھی فضائی آپریشن کو شدید متاثر کیا۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 24 جون 2025ء) خواتین و لڑکیوں کے خلاف تعصب اور نفرت پر مبنی 'مینوسفیئر' کے نام سے بڑھتا ہوا آن لائن کمیونٹی نیٹ ورک صنفی مساوات کے لیے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے جو اب لوگوں کے طرزعمل، رویوں اور سرکاری پالیسیوں پر بھی اثرانداز ہونے لگا ہے۔خواتین کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے 'یو این ویمن' نے کہا ہے کہ دنیا میں 5.5 ارب لوگ انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے مربوط ہیں اور ان میں تقریباً تمام ہی سوشل میڈیا پر موجود ہیں جس نے لوگوں کے باہمی رابطوں میں مرکزی اہمیت اختیار کر لی ہے۔ تاہم سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم خواتین کے خلاف نفرت اور تعصب پھیلانے کے...
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ 350 ملین ڈالر کے ویمن انکلوسیو فنانس سیکٹر پروگرام کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ ترجمان اقتصادی امور کے مطابق پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ویمن انکلوسیو فنانس سیکٹر پروگرام پر دستخط ہوگئے ہیں اور معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک 350 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ 350 ملین ڈالر میں سے 300 ملین ڈالر پالیسی بیسڈ قرض اور 50 ملین ڈالر انٹرمیڈیٹری قرض ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد خواتین کو کاروبار، روزگار سمیت دیگر معاشی مواقع فراہم کرنا ہے۔ ترجمان اقتصادی امورکے مطابق معاہدے پر پاکستان کی جانب سے ایڈیشنل سیکریٹری وزارت اقتصادی امور سبینہ قریشی جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک...
پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا کہ امریکہ کے نہ چاہتے ہوئے بھی، اسلامی ممالک میں ایران کا رتبہ بہت اوپر چلا گیا ہے اور عالم اسلام کو لیڈرشپ کا رول ماڈل مل گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ میں ایران کے لوگوں، فوجیوں اور لیڈرشپ کی جرات کو سلام کرتی ہوں۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جس جذبے سے ایرانیوں نے لڑائی لڑی وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس نہ تو کوئی ہتھیار تھا، نہ کوئی جوہری ہتھیار ہے، ان کا سب سے بڑا ہتھیار ایمان اور شہادت کا جذبہ ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل اور ایران کے درمیان گھمسان کی جنگ جو مزید طویل، وسیع، اور شدید ہونے جا رہی تھی لیکن گزشتہ شب اچانک اور غیر متوقع طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کا اعلان کرکے دنیا کو حیران کردیا۔امریکی اخبار “نیویارک ٹائمز” کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کرکے صدر ٹرمپ نے اپنے قریبی حلقوں کو بھی سرپرائز دیا۔امریکی عہدیدار نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان طے پاجانے والے جنگ بندی معاہدے سے متعلق اپنی کابینہ کو بھی اُس وقت بتایا جب تک وہ خود سب کچھ فائنل کرچکے تھے۔انھوں...
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے مالی سال 26-2025 کے لیے 55 ارب 28 کروڑ 36لاکھ اور 6 ہزارروپے کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سٹی کونسل کے اجلاس میں کے ایم سی کا مالی سال 26-2025 کا (سرپلس) بجٹ منظوری کے لیے پیش کیا جس میں 146.2 ملین روپے اضافی دکھائے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کے ایم سی میں 950 گھوسٹ اور 200 ملازمین کا 2 مقامات پر نوکری کا انکشاف بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ چییئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مجھے جو ذمے داری سونپی تھی میں نے اس کو پورا کیا اور پارٹی کی خواہش کے مطابق شہر کے مسائل حل کیے...
فوٹو فائل وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان نے تمام سفارتی فورمز پر ایران کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ایران اور اسرائیل میں سیز فائر کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سے رابطہ کیا اور امن کی بحالی کےلیے مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دیا۔ ایرانی جوہری صنعت کی بحالی کے پیشگی انتظامات کیے جاچکے، محمد اسلامیایران کے جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ جوہری صنعت کی بحالی کے پیشگی انتظامات کیے جاچکے ہیں۔ شہباز شریف نے مسعود پزشکیان سے گفتگو میں تمام سفارتی فورمز پر ایران کےلیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ایرانی صدر نے حالیہ کشیدہ صورتحال میں پاکستان کی مستقل اور اصولی حمایت پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اسرائیل درحقیقت مشرقِ وسطیٰ کا نقشہ از سرِ نو ترتیب دینا چاہتا ہے اور 13 جون کو ایران پر حملہ اور اس کے بعد جوہری تنصیبات پر ہونے والی بمباری اس راستے سے ایک بڑی رکاوٹ کو ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔ایران کی آبادی 9 کروڑ سے کچھ زیادہ ہے، جو عراق کی آبادی سے تقریباً تین گنا ہے، اور اس کی نسلی ساخت زیادہ پیچیدہ ہے۔ اس لیے اگر ملک میں بدامنی ہوتی ہے تو یہ ایک بہت بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔1979 کی اسلامی انقلاب سے پہلے ایران اور اسرائیل قریبی اتحادی تھے اور ان کے درمیان گہرے اقتصادی اور عسکری تعلقات تھے۔ تل ابیب کو یقیناً اس ماضی...
تہران : گزشتہ شب قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کے بعد ایرانی صدر اور امیر قطر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو کے دوران ایرانی صدر نے کہا کہ انہوں نے بروقت امیر قطر سے رابطہ کیا تاکہ واضح کرسکیں کہ کل کا واقعہ ایران پر اسرائیلی حملے میں امریکا کی براہ راست اور اعلانیہ شرکت کا ردِعمل تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس واقعے کو ایران کی قطر جیسے برادر اور ہمسایہ ملک سے کسی قسم کی دشمنی...
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج عظیم ایرانی قوم کو یقین دلاتی ہیں کہ وہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور پشیمان کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں، مسلح افواج دشمن کے الفاظ پر کوئی اعتماد نہیں، اور ان کی انگلیاں ہمیشہ ٹریگر پر رہتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل (ایس این ایس سی) نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج جنگ بندی کے بعد بھی دشمن کے کسی بھی اقدام کا جواب دینے کے لیے الرٹ رہیں گی۔ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے ایک بیان میں اسرائیلی حکومت اور اس کے حامیوں پر جنگ بندی کے نفاذ سے متعلق مؤقف پیش کیا۔ بیان کے مطابق ایرانی عوام کی یکجہتی...

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ملتان کا دورہ، امریکی و اسرائیلی حملے کی مذمت
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ ایران پر اسرائیلی و امریکی جارحیت صیہونیت کے خاتمے کا باعث بنے گی، آج دنیا کے حریت پسند ممالک اور لیڈر ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستانی حکومت اور پوری قوم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے وفد کے ہمراہ ملتان میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران کا دورہ کیا، اس موقع پر ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، انچارج خانہ فرہنگ خانم زاہدہ بخاری نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں صوبائی آرگنائزر جنوبی...
علماء مشائخ نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی امریکہ اسرائیل کے خلاف دلیرانہ جدوجہد، اعلیٰ سیاسی بصیرت اور بروقت جوابی کارروائی مثالی حکمت عملی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کے یہ کارنامے تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ پر مشتمل 12 رکنی نمائندہ وفد نے محاذ کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری کی قیادت میں اسلامی جمہوری ایران کے قونصل جنرل کراچی واحد اصغری سے ملاقات کی۔ علماء کے وفد نے ایران پر اسرائیلی امریکی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی حکومت و عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا، شہداء و زخمیوں و متاثرین کیلئے...
وفد میں علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ سید باقر عباس زیدی، مولانا محمد صادق جعفری، علامہ حیات عباس نجفی، علامہ مبشر حسن، ڈاکٹر صابر ابو مریم، سید رضی حیدر رضوی، سید علی نیئر زیدی اور فرزان حیدر رضوی شامل تھے۔ قونصل جنرل ڈاکٹر واحد اصغری نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور حالیہ ریلی کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ سید حسن ظفر نقوی کی قیادت میں ایک وفد نے کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل ڈاکٹر واحد اصغری سے ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد ایران پر حالیہ اسرائیلی و امریکی جارحیت کے تناظر میں اظہارِ یکجہتی اور مزاحمتی قیادت کو خراج تحسین پیش کرنا...
واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکی فضایہ نے ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان میں موجود تین جوہری تنصیبات پر کامیاب حملہ کیا اور انہیں مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ سنہ 1979 میں اسلامی انقلاب کے بعد امریکی فوج کی جانب سے ایران پر بڑے پیمانے پر کیا جانے والا یہ پہلا حملہ ہے۔ امریکہ نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی میں جوہری تنصیبات پر کھلے عام حملے کرکے ایک بہت بری مثال قائم کی ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ امریکی فوج کی براہ راست شمولیت سے ایرانی جوہری مسئلے کو حل کرنے میں مدد نہیں ملے گی ۔ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیےبات چیت اور مذاکرات ہی...

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11دہشتگرد ہلاک، کارروائی میں پاک فوج کے 2بہادر سپوت شہید
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11دہشتگرد ہلاک، کارروائی میں پاک فوج کے 2بہادر سپوت شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کیخلاف جنوبی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے 11بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ کارروائی میں 7 خوارج زخمی بھی ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا۔ اطلاعات کے مطابق علاقے میں بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے کارندے موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں...
چین نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بندی کے بعد ردعمل جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ چین ، ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا ۔ برطانوی خبر رساں ا دارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام برقرار رکھنے کیلئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں، چین تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کرتاہے کہ وہ جلد از جلد سیاسی حل کی جانب واپس آئیں Post Views: 2
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایرانی صدر سے مسعود پیزیشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تمام فورمز پر ایران کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے جبکہ ایرانی صدر نے مستقل حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں تیزی سے ابھرتی ہوئی صورتحال پر مستقل طور پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے امن کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا...
ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ جوہری تنصیبات پر ممکنہ حملوں کے پیش نظر ہم نے بحالی کے لیے انتظامات پہلے ہی کر رکھے تھے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق محمد اسلامی نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ اور امریکی حملوں سے جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے لیکن جوہری پروگرام ابھی رکا یا ختم نہیں ہوا ہے۔ انھوں نے تہران میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ان تنصیبات میں پیداوار اور سروسز میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق، ایران کو پہلے ہی اپنے جوہری مراکز کو نقصان پہنچنے کا اندازہ تھا اور اسی بنیاد پر متبادل اقدامات کیے گئے تھے۔ یہ خبر بھی پڑھیں...
یو اے ای کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز ابو ظہبی (سب نیوز)متحدہ عرب امارات نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے ۔ یو اے ای وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے جنگ بندی اہم پیش رفت ہے، جنگ بندی معاہدے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد کی سفارتی کوششوں قابل تعریف ہیں ،خطے میں استحکام کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کیلئے موثر سفارتی رابطے جاری رکھنے کی ضرورت ہے متحدہ عرب امارات انسانی اور سیکیورٹی...
علماء مشائخ نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی امریکہ اسرائیل کے خلاف دلیرانہ جدوجہد، اعلیٰ سیاسی بصیرت اور بروقت جوابی کارروائی مثالی حکمت عملی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کے یہ کارنامے تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ پر مشتمل 12 رکنی نمائندہ وفد نے محاذ کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری کی قیادت میں اسلامی جمہوری ایران کے قونصل جنرل کراچی وحید اصغری سے ملاقات کی۔ علماء کے وفد نے ایران پر اسرائیلی امریکی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی حکومت و عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا، شہداء و زخمیوں و متاثرین کیلئے...
ایران اسرائیل اور اس سے قبل پاک بھارت کی جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات میں کئی مماثلتیں دیکھی جا سکتی ہیں جو ان کی سفارتی حکمت عملی، بیانات کے انداز اور مقاصد کی عکاسی کرتی ہیں۔ ٹرمپ نے اس صورتحال میں کون سے ایسے بیانات دیے جو پاک بھارت کشیدگی کے دوران دیے گئے بیانات سے کافی حد تک مماثلت رکھتے ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔ تجارت کو بطور ہتھیار استعمال کیا ٹرمپ نے دونوں تنازعات (پاک بھارت اور ایران اسرائیل) کے حل کے لیے تجارت کو ایک اہم ذریعے کے طور پر پیش کیا۔ پاک بھارت تنازعے میں انہوں نے دونوں ممالک کو تجارتی فوائد کی پیشکش کرکے جنگ بندی کروائی جیسا کہ انہوں...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ اس دوران انہوں نے تمام سفارتی فورمز پر ایران کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں ایران اسرائیل جنگ بندی سے پاکستان کی معیشت کو کیسے فائدہ پہنچے گا؟ وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں کہاکہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں تیزی سے ابھرتی ہوئی صورتحال پر مستقل طور پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے امن کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔ شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی سمیت تمام سفارتی فورمز پر ایران کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا اور تمام فریقوں سے بین الاقوامی...
ریاض: سعودی عرب نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ سعودی عرب خطے میں کشیدگی ختم کرکے فریقین کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کو سراہا ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کو امید ہے کہ آنے والے دنوں میں تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔ طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی سے گریز کریں گے اور یہ معاہدہ خطے میں امن و استحکام کی بحالی میں مددگار ثابت ہوگا تاکہ مسلسل کشیدگی کے خطرات سے بچا جا سکے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبو میں جاری ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کیویسٹ محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ کوارٹر فائنل کے سنسنی خیز مقابلے میں محمد آصف نے ملائیشیا کے لم کاک لیونگ کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔کوارٹر فائنل کے آغاز سے ہی آصف نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدائی تین فریمز اپنے نام کیے اور تین۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔ ان فریمز میں ان کا اسکور 0-67، 21-41 اور 19-27 رہا۔ تاہم چوتھے اور پانچویں فریمز میں ملائیشین کیویسٹ نے واپسی کی اور آصف کی ایک معمولی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مقابلہ 2-3 تک پہنچا دیا۔اس کے بعد...
وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں پیک شدہ دودھ اور پاؤڈر دودھ پر 18 فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد پیک شدہ دودھ و ملک پاؤڈر کی پیداوار اور فروخت میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ ڈیرہ سیکٹر میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری بھی رکنے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈیری کمپنیوں کی طرف سے کسانوں سے دودھ کی خریداری کیلئے قائم 500 کے لگ بھگ ملک کلکشن پوائنٹس بھی ختم کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملک میں ڈیری سیکٹر پر 18فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد رواں مالی سال میں ڈیری سیکٹر سے حاصل ہونیوالے ٹیکس ریونیو میں تین...
ترکیہ کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز استنبول (سب نیوز)ترکیہ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔وزارت خارجہ ترکیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہمیں خوشی ہے کہ اسرائیل اور ایران نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ایران اور اسرائیل امریکی اعلان کردہ جنگ بندی کا احترام کریں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں ملک مذاکرات اور سفارتی راستہ کھلا رکھیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی اسمبلی اجلاس میں کھربوں روپے مالیت کے...
اسرائیلی سیاسی تجزیہ کار اوری گولڈبرگ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو کے پاس جنگ بندی تسلیم کرنے کے سوا کوئی اور راستہ باقی نہیں بچا تھا، کیونکہ ایران کے جوابی حملوں سے اسرائیل کو شدید نقصان ہوا اور ساتھ ہی امریکا، خصوصاً ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے دباؤ بھی بڑھتا گیا۔ اوری گولڈبرگ نے عرب ٹی وی چینل ’الجزیرہ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا، یہ دعویٰ کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف تمام اہداف حاصل کر لیے، سراسر مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے ہفتے اسرائیل کی جانب سے مقاصد میں جوہری پروگرام کو ‘ختم کرنا’ اور یہاں تک کہ ‘نظامِ حکومت تبدیل کرنا’ جیسے بلند دعوے کیے گئے، لیکن کسی ایک بھی ہدف کی...

اے این پی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری امیر بہادر خان ہوتی کی ایرانی قونصل جنرل ڈاکٹر اصغر مسعودی سے ملاقات
لاهور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون 2025ء ) عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری امیر بہادر خان ہوتی نے لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل ڈاکٹر اصغر مسعودی سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں علاقائی صورتحال، باہمی تعلقات اور تجارتی تعاون سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امیر بہادر خان ہوتی نے حالیہ دنوں ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور ایرانی حکومت و عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ "عوامی نیشنل پارٹی عدم تشدد، امن اور بات چیت پر یقین رکھتی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مذاکرات ہی ہر مسئلے کا پائیدار اور دیرپا حل ہیں۔" ملاقات میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ 2025 کے غیر یقینی مستقبل کے سائے میں بھارتی براڈکاسٹر سونی اسپورٹس کی جانب سے جاری کیے گئے پروموشنل مواد نے نیا تنازع چھیڑ دیا ہے، جس میں پاکستان کو نظر انداز کیے جانے پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کردہ آفیشل پوسٹر میں صرف بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش کے کپتانوں کی تصاویر شامل کی گئی ہیں، جبکہ پاکستان کے کسی کھلاڑی یا کپتان کو نمائندگی کے لیے شامل نہیں کیا گیا، جس پر کرکٹ مداحوں نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یہ اطلاعات زیر گردش ہیں کہ پاک-بھارت سرحدی کشیدگی کے باوجود بھارتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنگ بندی کے باوجود ایران کے دارالحکومت تہران میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے باوجود دارالحکومت تہران میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جن کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے ایران کے ریڈار سسٹمز کو نشانہ بنایا ہے۔سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے باوجود ایران کے مختلف مقامات پر حملے کیے گئے ہیں۔
اسلام ٹائمز: نیتن یاہو اب اپنی رائے عامہ کے سامنے جوابدہ ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ کو تباہ کرنے میں ناکام کیوں رہا؟ ایران کا جوہری پروگرام کیوں ختم نہیں کر سکا اور ایران آخری دم تک اپنے مہلک میزائل داغنے کا سلسلہ کیوں جاری رکھ سکا؟ آخر میں ایک حقیقت واضح ہے: اگر امریکہ اور اسرائیل اس جنگ سے بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہوتے تو وہ بلاشبہ اسے "حتمی فتح" حاصل کرنے تک جاری رکھتے۔ لیکن اب نہ صرف وہ بلکہ پوری دنیا نے جان لیا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام ختم نہیں ہو سکتا اور ایران کے میزائل طاقتور اور درست ہیں اور ایران کی قومی میں وحدت بے مثال ہے۔ یہ وہ حقیقت ہے جسے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)جرمن ماہرین کے دورہ پاکستان کے دوران ای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل ہوگیا، جدت کے حامل منصوبے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر ای گیٹ کی تنصیب ہوگی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جرمن ماہرین کی نگرانی میں ای گیٹ منصوبہ بروقت اور بغیر تاخیر کے جاری ہے، 3 روزہ ورکشاپس میں سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی۔(جاری ہے) ای گیٹس تنصیب کے بعد مسافر خودکار نظام کے تحت برق رفتاری سے امیگریشن مراحل طے کر سکیں گے، منصوبہ عصر حاضر کے صرف جدید سہولیات کی فراہمی کا عکاس ہے۔پاکستان کے ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے کی کوششوں کا حصہ بھی ہے،...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کیسے ہوئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز)ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی سے متعلق عالمی میڈیا تفصیلات سامنے لے آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے فون پر اسرائیلی وزیراعظم جنگ بندی پر رضامند ہوئے، جبکہ قطری قیادت نے ایران کو جنگ بندی پر قائل کیا۔امریکی سرکاری نشریاتی ادارے سی این این اور دی نیو یارک ٹائمز کے مطابق قطر کے امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی اعلی سفارتی اور سیکیورٹی ٹیم نے براہ راست پس پردہ کوششیں شروع کیں۔صدر ٹرمپ نے براہ راست اسرائیلی وزیراعظم بینجمن...
اسرائیلی سیاسی تجزیہ کار اوری گولڈبرگ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کے پاس جنگ بندی تسلیم کرنے کے سوا کوئی اور راستہ باقی نہیں بچا تھا، کیونکہ ایران کے جوابی حملوں سے اسرائیل کو شدید نقصان ہوا اور ساتھ ہی امریکا، خصوصاً ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے دباؤ بھی بڑھتا گیا۔ ’اسرائیلی اہداف مضحکہ خیز ہیں‘ اوری گولڈبرگ نے عرب ٹی وی چینل ’الجزیرہ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا، یہ دعویٰ کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف تمام اہداف حاصل کر لیے، سراسر مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے مزید کہا ’پچھلے ہفتے اسرائیل کی جانب سے مقاصد میں جوہری پروگرام کو ‘ختم کرنا’ اور یہاں تک کہ ‘نظامِ حکومت تبدیل کرنا’ جیسے بلند دعوے...

اسرائیل خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے، ہم خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک بنانے کے خواہاں ہیں.قطری وزیراعظم
دوحہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جون ۔2025 )قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی نے کہا ہے کہ اسرائیل خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے، ہم خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک بنانے کے خواہاں ہیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کرکے قطرکی خودمختاری کو نقصان پہنچایا، ایرانی حملہ قطری خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایرانی پاسداران انقلاب کا حملہ خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے.(جاری ہے) قطر کے نشریاتی ادارے’ ’الجزیرہ“ کے مطابق دوحہ کے قریب العدید ایئر بیس پر ایرانی حملے کے تناظر میں لبنانی وزیر اعظم نواف سلام کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی...

چین کا اسلامی تعاون تنظیم کے ساتھ مل کر باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا اعلان
چین کا اسلامی تعاون تنظیم کے ساتھ مل کر باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 21 سے 22 جون تک اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا 51 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لئے چین کی کوششوں اور اسلامی ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات کی جامع ترقی کو سراہا گیا۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی قرارداد میں چین کے ساتھ دوستی کے متن کو چھٹی مرتبہ شامل کیا گیا ہے اور چین اس کا...
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے اجلاس میں چینی سفیر کی ایران پر امریکی حملے کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ : بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے ایران کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس منعقد کیا تاکہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں سے متعلق مسائل پر بات چیت کی جا سکے۔اس موقع پر ایجنسی میں چین کے مستقل نمائندے، سفیر لی سونگ نے چین کے موقف کی وضاحت کی ۔ لی سونگ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ امریکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن، ایٹمی ہتھیاروں کے “عدم پھیلاؤ معاہدے “کا فریق اور ایک جوہری طاقت ہے،اُس کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی، جو کہ...
چینی ٹی وی کے ایک عوامی پول میں شرکاء کی ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی سخت مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :سی جی ٹی این کی جانب سے کیے گئے ایک عوامی پول کے مطابق، شرکاء نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی فوج کے حملے کی سخت مذمت کی اور “امریکن فرسٹ” کی خارجہ پالیسی پر تنقید کی جس نے مشرق وسطیٰ کو سنگین تباہی سے دوچار کیا ہے۔پول میں 91 فیصد شرکاء نے کہا کہ عالمی برادری کی ایران۔اسرائیل تنازع میں “تناؤ کم کرنے” کی عمومی خواہش کے تناظر میں، امریکی اقدامات جلتی آگ پر تیل ڈالنے کے مترادف ہیں جو ایران۔ اسرائیل صورتحال کو مزید بے قابو بنا رہے...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)امریکی صدر ٹرمپ کی بیان کردہ جنگ بندی کا وقت شروع ہونے سے پہلے اسرائیل نے تہران پر شدید حملے کیے۔ایرانی میڈیا کے مطابق کرج اور راجائی شہر میں بھی کئی زوردار دھماکے سنے گئے ۔(جاری ہے) حملوں کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے تہران کے دو علاقوں کے شہریوں کو انخلا کی نئی وارننگ جاری کی گئی ۔دوسری جانب ایران نے بھی اسرائیل پر میزائل اور ڈرون داغ دیے ۔دو مرحلوں میں ایران سے میزائل داغے گئے، اسرائیل کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں جنگ کے سائرن بجتے رہے۔
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)قطر میں ایرانی حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی نائب صدر نے امیر قطر کے ساتھ اسرائیل ایران جنگ بندی کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا۔(جاری ہے) غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امیر قطر کو بتایا کہ اسرائیل نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے اور ایران کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے کے لیے قطر سے مدد کی درخواست کی۔قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو میں انہیں امریکی جنگ بندی کی تجویز پر متفق کر لیا ۔
مشرق وسطیٰ میں اگر کوئی ایک ملک امریکا کا مستقل ترین اور نظریاتی حریف رہا ہے، تو وہ ایران ہے۔ یہ تصادم صرف موجودہ جنگی کشیدگی یا سفارتی بیان بازی تک محدود نہیں بلکہ اس کے سائے گزشتہ 7 دہائیوں سے عالمی سیاست پر پڑتے رہے ہیں۔ تیل، نظریات، انقلاب، خفیہ آپریشنز اور جوہری معاہدے، یہ سب ایران امریکا تعلقات کی تاریخ میں شامل ایسے ابواب ہیں جو بار بار دنیا کو جھنجھوڑ چکے ہیں۔ آئیے، ایران اور امریکا کے درمیان کشمکش کی اس تاریخی شاہراہ پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ 1953: مصدق کی برطرفی اور شاہ کی واپسی ایرانی عوام نے 1951 میں محمد مصدق کو وزیر اعظم منتخب کیا، جنہوں نے برطانوی تسلط سے نکلنے کے لیے آئل...
پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس اور بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن کے درمیان نارتھمپٹن شائر اور یارکشائر کے درمیان کھیلے گئے کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ کے دوران ایک خوشگوار لمحہ دیکھنے کو ملا، جسے دونوں ممالک کے شائقین نے بے حد سراہا۔ یہ منظر میچ کے دوسرے دن اس وقت دیکھنے کو ملا جب محمد عباس نے یارکشائر کے اوپنر ایڈم لائتھ کو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ کیا، بائیں ہاتھ کے بلے باز نے عباس کی گیند پر ایج دیا، جسے ایشان کشن نے وکٹوں کے پیچھے خوبصورتی سے کیچ کیا۔ Pakistani bowler Mohammad Abbas and Indian wicket-keeper batter Ishan Kishan were seen celebrating together, hugging and cheering during the English County Championship.#TheCurrent #EnglishCounty #sports...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے خلیجی ممالک اور سعودی عرب کے لیے اپنا فضائی آپریشن مکمل طور پر بحال کر دیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق تمام پروازیں اب شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی، اور مسافر اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لیے پی آئی اے انکوائری دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ جنگی کشیدگی کے باعث پی آئی اے نے گزشتہ دنوں بحرین، قطر، دبئی، ابو ظہبی، مدینہ اور جدہ سمیت متعدد خلیجی شہروں کے لیے فضائی آپریشن عارضی طور پر موخر کر دیا تھا۔ اب خطے میں صورتحال معمول پر آنے کے بعد فضائی سرگرمیوں کی تدریجی بحالی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جون 2025ء) گزشتہ روز ہونے والی پیشرفت کی تفصیلات پڑھیے اسرائیل امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے ساتھ جنگ بندی کی تجویز سے متفق ہے، نیتن یاہو اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائلوں کے خطرے کو ختم کرنے کے اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے ساتھ جنگ بندی کی تجویز پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ بیان میں کہا گیا، ’’دفاع میں حمایت اور ایرانی جوہری خطرے کے خاتمے میں شرکت پر اسرائیل صدر ٹرمپ اور امریکہ کا شکریہ ادا کرتا ہے۔(جاری ہے)...
گزشتہ روز امریکی بی ٹو بمبار طیاروں نے تین ایرانی نیوکلیئر سائٹس فردو، نتانز اور اصفہان کو حملہ کر کے تباہ کر دیا. اس سے اسرائیل کو فیس سیونگ تو مل گئی، لیکن جنگ بندی کے امکانات محدود ہو گئے ہیں جس کے لئے اسرائیل نے خود کو مزید تباہی سے بچانے کے لئے امریکی صدر کا ترلا کیا تھا۔ اس حملے سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے امریکی دورے کے پس پردہ مقاصد کی بلی بھی تھیلے سے باہر آ گئی ہے کہ یہ چاند چڑھانے سے قبل امریکی صدر پاکستان کے فیلڈ مارشل کو اعتماد میں لینا چاہتے تھے۔ اس جارحیت کا انتہائی تشویشناک پہلو یہ ہے کہ امریکہ آخر کب تک بلاوجہ دوسرے ممالک پر براہ راست...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بقول ’’امریکی جنگی طیاروں نے ایران میں تین جوہری مقامات پر بمباری کی ہے ۔جس کے بعد امریکہ باقاعدہ طور پر ایران اسرائیل کے درمیان جنگ میں شامل ہوگیا ہے ‘‘۔ اتوار کی صبح اپنے ایک ٹی وی خطاب میں بھی امریکی صدر نے کہاتھا کہ’’آج کی رات اب تک کی سب سے سے مشکل اور مہلک رات تھی‘‘۔ امریکہ نے اتوار کی رات کو امریکہ پر ایک خطرناک وار کر کے ایران کے لئے واقعتا مہلک اور مشکل بنا کر تاریخ کا ایک سیاہ باب رقم کردیا۔تاریخ گواہ ہے کہ طاقتور اقوام اکثر اپنے مفادات کے تحفظ کی خاطر کمزور یا ابھرتی ہوئی طاقتوں کو دبانے کے لئے نشانہ بناتی رہی ہیں ۔ مشرق...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد خلیجی ممالک کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ بحال کر دی ہیں۔ جنگ بندی کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا۔ گزشتہ شب پی آئی اے نے خلیج فارس میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر احتیاطی طور پر کئی خلیجی ممالک کے لیے پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی تھیں۔ پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح مسافروں کی سلامتی ہے۔ پروازوں کی منسوخی پر ہمیں افسوس ہے، لیکن موجودہ حالات میں یہ اقدام ناگزیر تھا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جیسے ہی علاقائی صورتحال معمول پر آئے گی، پروازیں بحال کر دی جائیں گی۔ مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ...
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی شکست پر امریکہ کا ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہونے کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا اس طرح کے حملے عالمی جارحیت کے زمرے میں آتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرپرسن خان آف منگ فاؤنڈیشن خولہ خان نے امریکہ کی طرف سے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ حملے اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت کے تسلسل میں کیے گئے ہیں جن پر مجھے نہایت گہری تشویش ہے۔ مجھ سمیت ہر کشمیری ایران کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے میری پوری امت مسلمہ سے اپیل ہے کہ...
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ علمائے کرام اپنے دروس و خطابات میں روا داری، تحمل اور برداشت کا سبق دیں تاکہ معاشرے میں امن و امان یقینی بنا کر فرقہ واریت سے محفوظ پنجاب کی تکشیل ممکن بنائی جا سکے۔ عوام منافرت پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کریں، کیونکہ صوبے بھر میں مذہبی ہم آہنگی ہم سب کا مشترکہ فرض ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اہلبیتؑ سے محبت و تکریم ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، حضرت امام حسین علیہ السلام اورا ن کے جانثار ساتھی حق کی راہ پر چلنے والوں کیلئے مینارہ نور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئیں مل کر حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت...
ایران کے ساتھ جنگ بندی کے بعد اب اسرائیلی اپوزیشن رہنماؤں نے غزہ میں بھی فوری طور پر جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ سینٹر-لیفٹ ڈیموکریٹس پارٹی کے سربراہ یائیر گولان نے کہا ہے کہ "اب وقت ہے کہ مشن مکمل کیا جائے: تمام یرغمالیوں کو واپس لایا جائے، غزہ کی جنگ ختم کی جائے، اور اسرائیل کو کمزور، تقسیم شدہ اور غیر محفوظ بنانے والی بغاوت کو روکا جائے۔" اپوزیشن لیڈر یائیر لاپڈ نے بھی اسی نوعیت کی اپیل کی۔ انہوں نے ٹائمز آف اسرائیل سے بات کرتے ہوئے کہا، "اور اب غزہ... اب وہاں بھی کام مکمل کرنا ہوگا۔ یرغمالیوں کو واپس لائیں، جنگ ختم کریں۔ اسرائیل کو دوبارہ تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔" یہ مطالبات...
اسلا م آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حالیہ الیکشن کے حوالے سے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگر کوئی شخص انتخابی عمل سے متاثر ہے تو وہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے آئین کے تحت متعلقہ فورم (پی ایس بی) سے رجوع کر سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر رٹ پٹیشن نمبر2024- 1105 میں درخواست گزار لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد آصف ڈار نے مؤقف اپنایا تھا کہ پی ٹی ایف نے 10 فروری 2024 کو پی ایس بی کی ہدایات اور عدالتی حکم کے برعکس الیکشن کرائے انھیں کالعدم قرار دیا جائے۔ پی ٹی ایف کے وکلاء نے مؤقف اپنایا کہ انتخابات آئینی ضوابط کے مطابق منعقد...
اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد بین الاقوامی ایئرلائنز نے مشرق وسطیٰ کے متعدد مقامات کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں، جس کی وجہ فضائی حدود کی بندش اور سلامتی کے خدشات بتائے گئے ہیں۔ امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد تنازع ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں دبئی اور قطر کے دارالحکومت دوحہ جیسے مراکز کے لیے متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اسرائیل ایران جنگ کے بعد مشرق وسطی کے لیے پروازیں منسوخ کرنے والی ایئر لائنز کی تازہ ترین فہرست سامنے آگئی ہے، درج ذیل ایئرلائنز نے مشرق وسطیٰ کے لیے اپنی پروازیں منسوخ یا معطل کر دی ہیں۔ الاتحاد ایئرویز ابوظہبی اور...

قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ایرانیوں نے کہا ہمیں حملہ کرنا ہے، مگر نشانہ نہیں بنائیں گے،ٹرمپ کاتہلکہ خیز انکشاف
اسلام آباد،(نیوز ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حالیہ تقریر میں انکشاف کیا ہے کہ ایران نے 2023 میں قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے سے پہلے پیشگی اطلاع دی تھی۔ ٹرمپ کے مطابق، ایرانی حکام نے امریکی حکام کو بتایا کہ وہ حملہ کریں گے، لیکن کوئی بھی میزائل نشانہ نہیں بنائے گا۔ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کہا، “وہ ہمیں فون کر کے بولے کہ ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں، ہمیں حملہ کرنا پڑے گا کیونکہ ہماری اپنی عزتِ نفس ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ایرانیوں نے واضح کیا کہ “ہم تمہارے فوجی اڈے پر 18 میزائل داغیں گے، مگر ان میں سے کوئی بھی نشانہ نہیں بنائے گا۔”...
اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلخانہ کا غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز تل ابیب: ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو حکومت سے غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔یرغمالیوں کےاہل خانہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی حکومت یرغمالیوں کی واپسی کے لیے اقدامات کرے، جو ایران کےساتھ جنگ بندی کراسکتا ہے وہ غزہ جنگ بھی ختم کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ منگل کی علی الصبح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان...
اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف ’’آپریشن رائزنگ لائن‘‘ میں اسرائیل نے اپنے تمام اہداف حاصل کر لیے ہیں، اور اس سے بھی زیادہ کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے گزشتہ رات کابینہ، وزیر دفاع اور موساد کے سربراہ سے ملاقات کی، جس میں آپریشن کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔ بیان کے مطابق اسرائیل نے ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کی ’’دوہری اور فوری خطرات‘‘ کو ختم کر دیا ہے۔ مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فضائیہ نے تہران کی فضاؤں پر مکمل کنٹرول حاصل کیا، ایرانی عسکری قیادت کو شدید نقصان پہنچایا اور حکومت کے...
— فائل فوٹو پاکستان کے 3 بڑے ایئر پورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کے معاملے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ترجمان پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کے مطابق جرمن ماہرین نے پاکستان کے دورے کے دوران ای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل کر دیا۔ترجمان پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ منصوبے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئر پورٹس پر ای گیٹ کی تنصیب کی جائے گی، 3 روزہ ورکشاپس میں جرمن ماہرین کی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ترجمان پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے مطابق ای گیٹس تنصیب کے بعد مسافر خودکار نظام سے برق رفتاری سے امیگریشن مکمل کرسکیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کے ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے کی...
اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ میں ایران نے کتنے ایٹمی سائنسدان کھوئے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز تہران(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کے نفاذ سے قبل رات بھر ایران پر جاری رہنے والے اسرائیلی حملوں میں جوہری سائنسدان صدیقی صابر سمیت 18ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کو شہید کیا گیا۔ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ میں اسرائیل نے ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کو خصوصاً نشانہ بنایا۔ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا تاہم 12 روز تک جاری رہنے والی جنگ میں اسرائیل نے 18ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کو شہید کیا۔واضح رہے کہ اسرائیل نے اس جنگ کے آغاز کا مقصد ایرانی ایٹمی پروگرام کو تباہ کرنا...
ویب ڈیسک: جرمن ماہرین کے دورہ پاکستان کے دوران ای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل ہوگیا، جدت کے حامل منصوبے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر ای گیٹ کی تنصیب ہوگی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جرمن ماہرین کی نگرانی میں ای گیٹ منصوبہ بروقت اور بغیر تاخیر کے جاری ہے، 3 روزہ ورکشاپس میں سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی۔ ای گیٹس تنصیب کے بعد مسافر خودکار نظام کے تحت برق رفتاری سے امیگریشن مراحل طے کر سکیں گے، منصوبہ عصر حاضر کے صرف جدید سہولیات کی فراہمی کا عکاس ہے۔ یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے پاکستان کے ہوائی اڈوں کو بین...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوچکا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا: "جنگ بندی اب مؤثر ہو چکی ہے، براہِ کرم اسے توڑنے کی کوشش نہ کریں!" تاہم ایران اور اسرائیل کی جانب سے تاحال اس جنگ بندی کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، جو ٹرمپ نے چند گھنٹے قبل یکطرفہ طور پر پیش کی تھی۔ صدر ٹرمپ کے مطابق یہ جنگ بندی 24 گھنٹوں پر مشتمل مرحلہ وار عمل کے تحت ہوگی، جس میں پہلے ایران منگل کی صبح 04:00 جی ایم ٹی پر اپنی کارروائیاں روک دے گا، جبکہ اسرائیل 12 گھنٹے بعد جواب میں ایسا...
وزیراعظم پاکستان سے قطر کے سفیر نے ملاقات کی جس کے دوران شہباز شریف نے قطر پر حملوں کے بعد امیر قطر اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز کے حملوں کے بعد بوزیراعظم نے امیر قطر اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ ہم قطری بہن، بھائیوں اور پورے خطے کی سلامتی اور تحفظ کے لیے دعا گو ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے پاکستان نے ہمیشہ بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا۔
سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں کی سماعت کیلئے نئی کازلسٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواستوں کی سماعت کے لیے نئی کازلسٹ جاری کر دی ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں گیارہ رکنی آئینی بینچ جمعرات کو صبح 9 بج کر 30 منٹ پر کیس کی سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ قبل ازیں جسٹس جمال خان مندوخیل کی والدہ کے انتقال کے باعث کازلسٹ منسوخ کر دی گئی تھی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسابق وزیراعظم...
والدین کے ساتھ ریلی میں شریک معصوم کمسن بچوں نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی دہشت گرد امریکا، اسرائیل و بھارت کی جارحیت کے خلاف ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے نمائش تا تبت سینٹر تک عظیم الشان مردہ باد اسرائیل ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ملت جعفریہ پاکستان کے رہنماؤں نے کی۔ ریلی کا آغاز نمائش چورنگی مزار قائدؒ سے ہوا، ریلی میں خواتین، بزرگوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے شرکت کی اور جمہوری اسلامی ایران سے یکجہتی اور صہیونی اسرائیل سے نفرت کا اظہار کیا۔ ریلی میں بڑی...
کراچی: جرمن ماہرین کے دورہ پاکستان کے دوران ای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل ہوگیا۔ جدت کے حامل منصوبے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر ای گیٹ کی تنصیب ہوگی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جرمن ماہرین کی نگرانی میں ای گیٹ منصوبہ بروقت اور بغیر تاخیر کے جاری ہے، 3 روزہ ورکشاپس میں اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی۔ ای گیٹس تنصیب کے بعد مسافر خودکار نظام کے تحت برق رفتاری سے امیگریشن مراحل طے کر سکیں گے، منصوبہ عصر حاضر کے صرف جدید سہولیات کی فراہمی کا عکاس ہے۔ پاکستان کے ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے کی کوششوں کا حصہ بھی ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان کے بڑے...
چین-جنوبی ایشیا ایکسپو میں مہندی کے خوبصورت نقوش نے شرکا ٔ کے دل جیت لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز کونمنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبےیون نان کے دارالحکومت کونمنگ میں موسم گرما کے دوران کونمنگ دیان چھی بین الاقوامی کنونشن و نمائش مرکز میں لوگوں کا ہجوم امڈآیا۔چائنہ-جنوبی ایشیا ایکسپو کے جاری نویں ایڈیشن میں مہندی کے تجربے نے روایتی اور نفیس ہاتھوں کی نقش و نگاری کا فن پیش کیا،اس نے پاکستان کے نیشنل پویلین کے ایک حصے میں لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا۔اس مہندی کو ٹیٹو مہندی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، یہ ایک روایتی جسمانی فن ہے جو بھارت، پاکستان اور مشرق وسطیٰ میں بے حد...
قطر میں ایرانی حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی نائب صدر نے امیر قطر کے ساتھ اسرائیل ایران جنگ بندی کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امیر قطر کو بتایا کہ اسرائیل نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے اور ایران کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے کے لیے قطر سے مدد کی درخواست کی۔ قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو میں انہیں امریکی جنگ بندی کی تجویز پر متفق کر لیا ۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام لوگوں کو مبارک ہو! اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل جنگ بندی پر اتفاق...

کامیابی اور فتح پر ملت ایران اور شہداء کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں: کمانڈر انچیف پاسداران انقلاب
ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل پاکپور نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب ملے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کامیابی اور فتح پر ملت ایران اور شہداء کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی پر آمادہ ہیں۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی جانب سے جنگ بندی کے 12 گھنٹے بعد اسرائیل جنگ بندی کرے گا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسی جنگ تھی جو برسوں جاری رہ سکتی تھی اور یہ پورے مشرق وسطیٰ کو تباہ...
تل ابیب (ویب ڈیسک) جنگ بندی پر عملدرآمد سے پہلے ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں میں 3 اسرائیلی ہلاک ہو گئے جبکہ اسرائیلی دہشت گردی میں ایک ایرانی ایٹمی سائنسدان شہید ہو گئے۔ اسرائیل کی ایمرجنسی میڈیکل سروسز کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملے میں ملک کے جنوبی حصے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ ہم نے حملے کے مقام سے دھواں اٹھتا دیکھا اور جب قریب پہنچے تو کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچ چکا تھا۔ ایک عمارت کے باہر داخلی دروازے کے پاس ہمیں ایک بے ہوش شخص ملا، جب ہم اندر داخل ہوئے تو وہاں ایک مرد اور خاتون بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے، ہم...
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ پیش رفت اسرائیلی علاقوں پر ایران کی جانب سے متعدد حملوں کے بعد سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے کئی روز بعد فریقین نے فی الحال جنگی کارروائیاں روکنے پر اتفاق کیا ہے۔ جنگ بندی کے آغاز کے ساتھ ہی خطے میں عارضی سکون کی امید کی جا رہی ہے، تاہم کسی باضابطہ معاہدے یا بین الاقوامی تصدیق کا انتظار باقی ہے۔ تاحال اسرائیلی حکام کی جانب سے جنگ بندی کی تصدیق نہیں کی گئی۔ دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری...
اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کا محاذ خود اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے لیے ہزیمت کا باعث بن رہی ہے کیونکہ ان کی حکومت کی جارحانہ حکمت عملی نے ملکی دفاعی نظام کی افادیت پر سوالیہ نشان لگادیے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل اور ایران کے مابین جنگ بندی کے دعوے کے بعد مجموعی طور پر 17 سال اسرائیلی وزیراعظم رہنے والے نیتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے، اسرائیلی شہری پہلے ہی ان کیخلاف کرپشن کے الزامات اور ان کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے آئے ہیں۔ وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف 2019 میں دائر کیے گئے 3 علیحدہ کرپشن کیسز میں رشوت، دھوکہ دہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران نے امریکی بمباری کے جواب میں قطر میں واقع امریکی فوجی اڈے “العُدید ایئربیس” پر میزائل حملہ کر دیا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی میزائلوں نے العُدید ایئربیس کو نشانہ بنایا۔حملے سے کچھ دیر قبل قطر نے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جب کہ تین روز قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ امریکا نے العُدید اڈے سے اپنے 40 جنگی طیارے منتقل کر دیے ہیں۔الجزیرہ کے مطابق، العُدید ایئربیس قطر کے دارالحکومت دوحہ کے جنوب مغرب میں واقع ہے اور 60 ایکڑ پر محیط یہ اڈہ مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج کا ایک مرکزی عسکری مرکز ہے۔یہ ایئربیس تقریباً 10...
ایرانی وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ابھی تک جنگ بندی کا کوئی معاہدہ طے نہیں پایا۔ فوجی کارروائیوں کے خاتمے سے متعلق حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ ایران کے وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم’ ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ جیسا کہ ایران بارہا واضح کر چکا ہے، جنگ کا آغاز ایران نے نہیں بلکہ اسرائیل نے ایران پر کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے ایران اسرائیل جنگ بندی، امریکی صدر ٹرمپ نے اچانک یہ اعلان کیوں کیا؟ انہوں نے کہا کہ اس وقت تک، کسی جنگ بندی یا فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے حوالے سے کوئی ’معاہدہ’ طے نہیں پایا۔ تاہم، اگر صہیونی حکومت...
ایران نے پیر کے روز قطر میں موجود امریکی فوجی اڈے پر محدود میزائل حملہ کیا، یہ کارروائی امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر بمباری کے جواب میں کی گئی، تاہم ایران نے یہ بھی اشارہ دیا کہ وہ خطے میں کشیدگی بڑھانے سے گریز کرنا چاہتا ہے۔ قطر نے مزید کہا کہ وہ حملے کے بعد بین الاقوامی قانون کے مطابق براہِ راست جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ ہم العدید ایئر بیس پر ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اسے ریاستِ قطر کی خودمختاری، فضائی حدود اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہیں۔ قطر نے...
TEHRAN/ TEL AVIV: ایران اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ بندی معاہدے سے کچھ دیر قبل دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر حملوں کا تبادلہ کیا، جس سے خطے میں کشیدگی ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنگ بندی سے کچھ لمحے پہلے ایران کی جانب سے متعدد میزائل فائر کیے گئے جن کی شناخت اسرائیلی ڈیفنس سسٹم نے کر لی ہے۔ میزائل حملوں کے دوران تل ابیب سمیت کئی اسرائیلی شہروں میں سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئیں، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، صیہونی حکام نے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ...
مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بڑھنے کے اثرات کے بارے میں پوچھے جانے پر نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ اس سے تمام ممالک کی اقتصادی حالت بری طرح متاثر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے عرب ممالک کو خبردار کیا کہ وہ اسرائیل اور امریکہ کا اگلا ہدف ہوں گے کیونکہ تل ابیب اور واشنگٹن ان کے تیل اور گیس پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ کی دیرینہ پالیسی ہے کہ ایران کو ایٹمی طاقت نہیں بننا چاہیئے، حتی کہ خطے کے سنی ممالک بھی اس کے خلاف ہیں لیکن ان میں بات کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ فاروق عبداللہ نے پارٹی میٹنگ کے بعد نامہ...
اگر ایران جنگ بندی کو مسترد کرتا ہے تو ٹرمپ امریکہ یا صیہونی حکومت کی جانب سے جاری جارحیت کو جائز قرار دینے کی کوشش کرے گا اور اسے "امن قائم کرنے کے لیے ایران کی عدم خواہش" کے جواب کے طور پر پیش کرے گا۔ ٹرمپ اور "جنگ بندی" کی خبر کے بارے میں 5 اہم نکات 1۔ جارح سے ثالث بننے کی کوشش حالانکہ صرف 48 گھنٹے قبل، امریکہ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا، ٹرمپ نے ایران اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کی بات کی ہے، وہ اس اقدام سے جارح ملک سے ثالث بننے کی کوشش کر رہا ہے، جس کا مقصد امریکہ میں اس پر ہونے والی تنقید کو...
کراچی، حیدرآبادسمیت کئی شہر امریکا کاجو یار ہے، غدار ہے، غدار ہے کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھے یہ جنگ اسرائیل اور ایران کی نہیں بلکہ کفر اور اسلام کی جنگ ہے، ممتاز حسین سہتو،سید علی مردان شاہ و دیگر کا خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے ایران پر امریکی حملے کے خلاف کراچی سے کشمیر تک سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔احتجاجی مظاہروں میں شریک افراد نے "جو امریکہ کا یار ہے، غدار ہے، غدار ہے، امریکہ کا ایک علاج الجہاد الجہاد، ایران سے رشتہ ہے کیا لاالہ اللہ ہے” کے فلگ شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ جماعت اسلامی سندھ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کراچی،...
قطر میں ایرانی حملے کے بعد بحرین میں خطرے کے سائرن بجنے لگے ہیں، فضائی حدود بند کردی ،سعودی عرب میں امریکی اڈوں پر سائرن بجنا شروع ہوگئے ایران نے قطر اور عراق میں ایرانی آپریشن کو فتح کا اعلان نام دے دیا، جنوبی اسرائیل میںپاور پلانٹ کو نشانہ بنانے سے بجلی بندہوگئی، کئی شہروں میں دھماکے یران نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی اڈوں پر حملہ کیا ہے۔اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے قطر، بحرین، کویت،شام اور عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل حملہ کیا۔سعودی عرب میں امریکی اڈوں پر سائرن بجنا شروع ہوگئے۔ایران نے قطر اور عراق میں ایرانی آپریشن کو ’’فتح کا اعلان‘‘ نام دے دیا۔ایران نے شام میں واقع امریکی فوجی اڈے...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان ایک مکمل اور حتمی جنگ بندی طے پا گئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ اعلان سوشل میڈیا پر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی آئندہ چھ گھنٹوں کے اندر نافذ العمل ہو جائے گی۔ صدر ٹرمپ کے مطابق، دونوں ممالک اپنی فوجی کارروائیاں اگلے 6 گھنوں میں مرحلہ وار ختم کر رہے ہیں، جس کے بعد چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر جنگ مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پہلے ایران سیز فائر کرے گا، جبکہ 12 گھنٹے بعد اسرائیل بھی سیز فائر کر دے گا، ایران اور اسرائیل نے حوصلہ، ہمت اور...

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،امریکی حملہ عالمی قانون کے منافی قرار۔وزیراعظم سے ایرانی سفیر کی اہم ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک /نمائندہ جسارت ) قومی سلامتی کمیٹی نے ایرانی جوہری تنصیبات پرحملے بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹرکے منافی قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشر یف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا صورتحال پر غور کیا گیا اور اسرائیل ایران جنگ کے خطے پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطے کی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت سے پیدا علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا...
ایران کے معاملے پر انقرہ میں اسلامی کانفرنس تنظیم (او آئی سی) کے ہنگامی وزراِ خارجہ اجلاس نے وہی کیا جس کے لیے وہ چھپن برس سے مشہور ہے۔یعنی ایران کے خلاف جارحیت رکوانے کے لیے ایک رابطہ گروپ کا قیام جو بین الاقوامی برادری سے رابطہ کر کے کوئی حل نکالے۔کانفرنس نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے پر بھی ’’شدید تشویش‘‘ ظاہر کرتے ہوئے ’’ خبردار ‘‘ کیا کہ اس مہم جوئی سے علاقے میں تناؤ اور بڑھے گا۔ میں کئی برس سے سوچ رہا ہوں کہ اگر اردو میں ’’شدید تشویش‘‘ کی اصطلاح نہ ہوتی تو مسلمان دنیا کس اصطلاح کو بطور تکیہ استعمال کرتی؟ وہ یورپی ممالک جنھوں نے یوکرین کے ایک جوہری بجلی گھر پر...

ایران اپنی کارروائی مکمل کرچکا، امید ہے اب امن کی جانب بڑھے گا : قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان
ایران کی جانب سے قطر میں امریکی ایئربیس پر حملے کے ردعمل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اب اپنی کارروائی مکمل کرچکا ہے اور امید ہے کہ اب ایران امن کی جانب لوٹے گا، اسرائیل کو بھی امن کی جانب بڑھنے کی ترغیب دیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے قطر میں واقع امریکی ایئربیس العدید پر حملے کے جواب میں ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا جواب کمزور تھا، جس کی توقع پہلے ہی کی جا رہی تھی، اور امریکا نے اس کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’ صدر ٹرمپ خلیج فارس میں مزید کسی فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتے‘، امریکی سیکیورٹی اہلکار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری مرتبہ صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ اب امریکا کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، وہ عالمی تنازعات کو ختم کرانے کی کوشش کریں گے، اس ضمن میں انہوں نے روس- یوکرین جنگ اور اسرائیل – حماس تنازع کا خصوصی حوالہ دیا تھا لیکن صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد ان کے اعلانات اور اقدامات کا جائزہ لیا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ دنیا کے سب سے طاقتور ملک کے اعلیٰ ترین عہدے پر ایک انتہائی کمزور شخص بیٹھا ہے، جسے اپنے الفاظ کی حرمت و اہمیت کا کچھ پاس نہیں، جو کہتا کچھ ہے کرتا کچھ ہے، اسے بار بار دنیا کو دھوکا دینا پڑتا ہے، وہ دنیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">معزول شاہ ایران کے جلاوطن بیٹے رضا شاہ پہلوی (جنہیں 1979 کے اسلامی انقلاب میں اقتدار سے ہٹایا گیا تھا) ایک بار پھر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے پرانے اور ناکام عزائم کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔تہران ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رضا شاہ پہلوی نے گزشتہ 40 سال سے ایرانی سیاسی منظرنامے میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کی ہے، اور بغیر کسی عوامی حمایت یا قانونی جواز کے بارہا ایران کے دشمن ممالک کا سہارا لیا ہے، جو ان کے عزائم میں موجود مایوسی اور سیاسی موقع پرستی کو ظاہر کرتا ہے۔اس بارجب خطے میں تناؤ اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے بعد بڑھ رہا ہے، وہ ایک بار پھر غیر ملکی حملوں سے...
وزیراعظم شہباز شریف نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران نے قطر میں امریکی اڈے پر حملے سے قبل قطر کو آگاہ کر دیا تھا، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں قطری سفیر علی مبارک الخاطر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، وزیراعظم نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے قطر کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن بحال کرنےکی ضرورت پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کی ایران کے قطر پر حملے کی شدید مذمت قطری سفیر نے...
ایران کے قطر میں امریکا کے سب سے بڑے فوجی اڈّے پر حملوں کے بعد بحرین، عمان اور کویت نے بھی اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کردیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بحرین نے اعلان کیا کہ اس نے قطر میں امریکی فوجی اڈے العدید ایئر بیس پر ایران کے میزائل حملے کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی ہیں۔ بحرینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے (Fifth Fleet) کا صدر دفتر قائم ہے، جس کی ذمہ داری خلیج، بحیرہ احمر، بحیرہ...
متحدہ عرب امارات نے ایران کی جانب سے قطر میں واقع العدید ایئربیس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ قطر کی خودمختاری، فضائی حدود، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران نے قطر میں امریکی اڈے پر میزائل داغ دیے، ردعمل کا حق رکھتے ہیں، دوحہ کی مذمت بیان میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات قطر کی حکومت، عوام اور وہاں مقیم افراد کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ہر طرح کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ امارات نے خطے میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی پر تشویش...
اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر و مستقل نمائندے نے ایران کیجانب سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کا حوالہ دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اگر ایران کیخلاف صیہونی رژیم کی جارحیت جاری رہی تو موجودہ سیکورٹی حالات کی وجہ سے ہم غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کو ایجنڈے میں شامل کرنے پر مجبور ہو جائینگے اسلام ٹائمز۔ "افغانستان کی صورتحال" کے عنوان سے منعقد ہونے والی سلامتی کونسل کی نشست کے ساتھ خطاب میں اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر و مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے، اس حوالے سے سلامتی کونسل کے مغربی اراکین بالخصوص امریکہ، برطانیہ و فرانس کے موقف پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، مغربی ممالک کی جانب سے روا رکھی جانے والی؛...

ہمارا ہدف امریکی ایئربیس تھا، برادر ملک قطر اور اس کے شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں، ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے قطر میں واقع امریکی العدید ایئربیس پر میزائل حملے کے بعد ردعمل میں واضح کیا ہے کہ ایرانی کارروائی سے نہ تو قطر کو اور نہ ہی قطری شہریوں کو کوئی خطرہ لاحق ہے، کیونکہ حملہ مکمل طور پر عسکری ہدف پر مرکوز تھا۔ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو تم پر حملہ کرے، تم بھی اس پر ویسا ہی حملہ کرو۔ بیان کے مطابق ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکا کے حملے کے ردعمل میں ایرانی مسلح افواج نے العدید ایئربیس کو نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں ایران نے امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا آغاز کردیا، فوجی آپریشن کو کیا نام دیا گیا ہے؟ سپریم کونسل نے کہاکہ یہ حملہ...
واشنگٹن / نیویارک (نیوز ڈیسک) نیویارک ٹائمز کی تازہ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر میں قائم امریکی فوجی اڈے پر ایران کے حالیہ حملے کا فوری طور پر کوئی فوجی یا براہِ راست ردعمل دینے سے انکار کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی قومی سلامتی ٹیم اور عسکری حکام نے متعدد آپشنز پر غور کیا، تاہم صدر ٹرمپ نے اس وقت کسی بھی قسم کے جوابی حملے سے گریز کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ اس فیصلے کو خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے قریبی مشیروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک امریکی ہلاکتیں...
ایران کے مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی فوجی اڈّوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنانے پر سعودی عرب سمیت متعدد خلیجی ممالک نے مذمت کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بھی قطر میں امریکی فوجی اڈّوں کو نشانہ بنانے پر ایران کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بین الااقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور ہمسائیگی کے منافی عمل ہے۔ بیان میں سعودی عرب نے قطر سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان مشکل لمحات میں اپنے برادر اسلامی اور پڑوسی ملک اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ #بيان | تدين المملكة العربية السعودية وتستنكر بأشد العبارات العدوان الذي شنته إيران على دولة قطر الشقيقة والذي يعد انتهاكاً صارخاً...
اس سلسلے میں سپورٹس کمپلیکس پاراچنار میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلعی انتظامیہ، پاک فوج، پولیس، سپورٹس ڈیپاٹمنٹ، قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پی ایس ایل کی فاتح ٹیم لاہور قلندر کے اونر عاطف رانا اور لاہور قلندر کے معروف بیٹسمین نعیم منگل نے ٹرافی کے ہمراہ امن و آشتی کا پیغام لیکر پاراچنار کا دورہ کیا۔ اس سلسلے میں سپورٹس کمپلیکس پاراچنار میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلعی انتظامیہ، پاک فوج، پولیس، سپورٹس ڈیپاٹمنٹ، قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ تقریب کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد سپورٹس کمپلیکس میں موجود تھی، اس موقع پر...
ایران کی جانب سے قطر میں امریکی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد پاکستان کی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر قطر، بحرین، کویت اور دبئی کے لیے اپنی تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کردی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ فیصلہ خلیجی ممالک میں پیدا ہونے والی جنگی صورت حال کے باعث کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مسافروں کی سلامتی اولین ترجیح ہے، اور حالات معمول پر آنے کے بعد فضائی آپریشن دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ایران نے قطر اور عراق میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کیے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایران...