2025-11-08@15:55:06 GMT
تلاش کی گنتی: 216
«اہلکاروں پر حملوں»:
(نئی خبر)
کراچی: ملیرکینٹ پولیس نے خواجہ اجمیر نگری میں واقع اے وی ایل سی پولیس کے دفتر پر چھاپہ مارکر مغوی شخص کو بازیاب کرکے اغوا میں ملوث اے وی ایل سی پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ملیرکینٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پرخواجہ اجمیر نگری میں واقع اے وی ایل سی پولیس کے دفتر پر چھاپہ مارکرمغوی شخص کو بازیاب کرکے مغوی کے اغوا میں ملوث اے وی ایل سی پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 5 پولیس اہلکاروں کوگرفتارکرلیا۔ ضلع ملیر پولیس کے مطابق بلاول جوکھیو گوٹھ کا رہائشی مغوی مدد علی ولد محمد سومر گھر کے قریب سے لاپتا ہو گیا تھا، تلاش میں ناکامی کے بعد اہلِ خانہ...
فائل فوٹو کراچی پولیس نے ملیر میں کارروائی کرکے اغوا برائے تاوان میں ملوث 5 پولیس اہلکار گرفتار کرلیے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار اہلکاروں نے مدد علی کو بلاول جوکھیو گوٹھ سے گزشتہ شب اغوا کیا، جنہیں آج ملیر میں کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے مغوی شہری کے اہل خانہ سے لاکھوں روپے ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا۔ملیر کینٹ پولیس نے کارروائی کرکے مغوی کو بازیاب کروایا اور 5 اہلکار گرفتار کرلیے، جن کی شناخت عبدالغفار، ریاض، راشد علی، خالد اور نعیم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے تاوان طلب کرنے اور غیر قانونی حراست میں رکھنے کا اعتراف کیا ہے، جن کے خلاف قانونی کارروائی اور تفتیشی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک، پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے باوجود، عسکریت پسند گروہ پاکستان میں اپنی سرگرمیوں کو نمایاں طور پر بڑھانے میں ناکام رہے۔ پی آئی سی ایس ایس کے ماہانہ سیکیورٹی جائزے میں مئی میں 85 دہشتگردانہ حملے ریکارڈ کیے گئے، جن میں 113 افراد لقمہ اجل بنے، ان میں 52 سیکیورٹی اہلکار اور 46 عام شہری شہید جبکہ 11 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ ان حملوں میں چار امن کمیٹی کے ارکان بھی شہید ہوئے، واضح رہے کہ اپریل میں 85 حملے ہوئے...
—فائل فوٹو سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں ٹیچر صدف حاصلو کے قتل کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایس پی دادو نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان میں 1 پولیس اہلکار اور دوسرا سہولت کار شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ قمبر میں 3 ماہ قبل ملزم پولیس اہلکار نے شادی سے انکار پر اپنی منگیتر صدف حاصلو کو قتل کر دیا تھا۔ خاتون ٹیچر کا قتل: روپوش ملزم سابق پولیس کانسٹیبل کی معلومات دینے پر انعام کا اعلان سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے گوٹھ راہوجہ کے قریب پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے لیڈی ٹیچر کو قتل کردیا تھا، خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر اہلکار نے قتل کیا تھا، ملزم...
لاہور: غیرقانونی اسلحے کی فروخت میں لاہور پولیس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا اور اس سلسلے میں او سی یو سول لائن ڈویژن کے اہلکاروں نے ریلوے اسٹیشن لنڈا بازار کے قریب سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ لاہور میں غیرقانونی اسلحے کی فروخت کے حوالے سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ لنڈا بازار ریلوے اسٹیشن کے قریب دو افراد گاڑی سے اتر کر بازو پر سیاہ اسکول بیگ لٹکائے پیدل جا رہے تھے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ او سی یو سول لائن کے سب انسپکٹر طارق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دونوں مشتبہ افراد کو روکا اور تلاشی کے دوران انہوں نے اپنی شناخت طارق...
راولاکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )آزاد کشمیر میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 پولیس اہلکار شہید اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ میں پولیس نے دہشت گردی میں مطلوب گروہ کو گرفتار کرنے کے لئے آپریشن کیا، اس دوران ملزمان نے پولیس پر گرینیڈ پھینکے اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس نے بتایا کہ ہلاک ملزمان کی لاشیں سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کر دی گئی ہیں اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ایس ایس پی راولاکوٹ ریاض مغل نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کو کاری ضرب لگی ہے، مارے جانے...
کراچی: شہر قائد میں واقع مائی کولاچی روڑ پر ٹریفک پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے ٹارگٹ کلنگ میں شہید کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مائی کولاچی ریلوے ٹریک کے قریب نامعلوم افراد نے چوکی کے قریب 25 سالہ ٹریفک پولیس اہلکار زین محمد کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے شہید اہلکار کو دو گولیاں ماریں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ساؤتھ موقع پر پہنچے اور بتایا کہ پولیس اہلکار ٹریفک پولیس چوکی میں بیٹھا ہوا تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، اس حوالے سے تحقیقات...
بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے کلی محمد حسنی میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی، پولیس کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہوں نے پولیو ورکرز پر فائرنگ کی، مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکرز کی سیکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے شہید پولیس اہلکار کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے، فائرنگ کے اس واقعے میں پولیو ٹیم محفوظ رہی۔ بلوچستان حکومت کی جانب سے جان لیوا فائرنگ کے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی...
راولپنڈی پولیس کا کڑا احتساب تھانہ نیوٹاون میں تعینات رہ کر منشیات فروشوں کی پشت پناہی میں ملوث سابق ایس ایچ او سب انسپکٹر انوار سمیت 17 پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے برطرف کردیا گیا، مزید اہلکاروں کے خلاف بھی انکوائری شروع کردی گی۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ سی پی او سید خالد ہمدانی نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون میں ان افسران کی نشاندہی کی جو منشیات فرشوں کے نہ صرف پشت پناہی کرتے ہیں بلکہ ان سے رشوت لے کر معاشرے کو تباہ کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔ روابط سامنے آنے پر سنئیر افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنائی گی، کمیٹی کی سفارشات پر سابق ایس ایچ اوسب انسپکٹر انوار الحق ،4 اے ایس آئی،4 ہیڈ...
راولپنڈی: شہری کے اغوا اور تاوان طلب کرنے میں ملوث راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کے دو اہلکاروں سمیت ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ بازیاب کیے گئے مغوی جاوید مسیح کی درخواست پر حبس بیجا میں رکھنے، بھتہ طلب کرنے، ناجائز اسلحہ اور پولیس آرڈر کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق مدعی نے بتایا کہ وہ راولپنڈی کے نجی ہوٹل کی بار سے فیملی فنکشن کے لیے دو بھائیوں کے ساتھ پرمٹ پر شراب لیکر نکلا۔ کچہری چوک کے قریب پہنچے تو پنجاب پولیس کی وردی پہنے موٹر سوار افراد نے گن پوائنٹ پر روک لیا۔ پولیس اہلکار گاڑی میں بٹھاکر مختلف شاہراؤں پر گھوما کر بتھیجے کو کالیں کرا کے تین لاکھ روپے بھتہ...
کراچی: لائنز ایریا میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بناڈالا، واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ پولیس کے مطابق اہل کار پر تشدد کرنے والے متعدد افراد موٹر سائیکل پر آئے تھے۔ ویڈیو میں سادہ لباس پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مشتعل افراد نے پولیس اہل کار کو لاتیں اور گھونسے مارے، دھکم پیل میں کپڑے بھی پھاڑ دیے ۔ اس کے بعد پولیس اہلکار کو زمین پر لٹا کر بھی مارتے رہے۔ واقعے کے دوران اہل محلہ نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش بھی کی۔ پولیس حکام کے مطابق اہلکار پر تشدد ذاتی تنازع کی بنا پر پیش آیا۔ پولیس اہلکارکا نام محمد شہزاد ہے، جو...
حکومت پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن، اسلام آباد کے عملے کے ایک رکن کو اس کو حاصل حیثیت سے متصادم سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر نان گریٹا قرار دیا ہے۔ متعلقہ اہلکار کو 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے شکست کا غم، بھارت نے ایک اور پاکستانی سفارتی اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا اس فیصلے سے آگاہ کرنے کے لیے ہندوستانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں بلایا گیا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ ہندوستانی ہائی کمیشن کا کوئی بھی سفارت کار یا عملہ اپنے مراعات اور حیثیت کا کسی بھی طرح غلط استعمال نہ کرے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز (21 مئی کو) بھارت نے پاکستانی ہائی...
خاتون ٹیچر کے قتل کے روپوش ملزم سابق پولیس کانسٹیبل کی گرفتاری میں مدد دینے والے کیلئے انعام کا اعلان کردیا گیا۔سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے گوٹھ راہوجہ کے قریب پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے لیڈی ٹیچر کو قتل کردیا تھا، خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر اہلکار نے قتل کیا تھا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔ قمبر شہداد کوٹ: خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر پولیس اہلکار نےقتل کردیاپولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار کی فائرنگ سے راہگیر بھی زخمی ہوا، لیڈی ٹیچر اسکول ڈیوٹی سے واپس اپنے گھر جا رہی تھی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پرائمری ٹیچر کے قتل کے روپوش ملزم کی گرفتاری میں مدد کیلئے انعام...
ظہور احمد: خفیہ معلومات فروخت کرنے کا الزام، پولیس اہلکار عدالت سے بری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی پولیس کے اے ایس آئی ظہور کو روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں سنائی گئی سزا کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے اے ایس آئی ظہور کی سزا کے خلاف دائر اپیل منظور کرتے ہوئے زبانی فیصلہ سنایا، جب کہ تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ عدالت نے قرار دیا کہ نیکٹا اور وزارت داخلہ کی تھریٹ الرٹ رپورٹس کو خفیہ معلومات یا خفیہ دستاویزات نہیں کہا جا سکتا۔درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ عمران فیروز ملک اور دیگر...
غزہ : اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے (UNRWA) کے سربراہ فلپ لازارینی نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں UNRWA کے 300 سے زائد ملازمین شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اس المناک حد کو “خونریز سنگ میل” قرار دیا ہے۔ فلپ لازارینی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ “ان میں سے زیادہ تر اہلکار اسرائیلی فوج کے حملوں میں اپنے بچوں اور خاندانوں کے ساتھ شہید ہوئے اور ان کی پوری کی پوری فیملیاں مٹا دی گئیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ کئی ملازمین اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران مارے گئے، جن میں طبی عملہ اور اساتذہ شامل تھے جو اپنی کمیونٹیز کی خدمت کر رہے تھے۔ لازارینی نے...
ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے ساندہ میں پولیس کے ایک اہلکار کو غیر قانونی اسلحہ فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار اہلکار کی شناخت کانسٹیبل فیصل علی کے نام سے ہوئی جو ایس پی اقبال ٹاؤن کا ڈرائیور بتایا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رہائشی آصف شہزاد نے فیصل علی کو اسلحہ فروخت کرتے دیکھا اور فوری طور پر 15 پر کال کر دی۔ اطلاع ملنے پر اے ایس آئی رانا عارف نے موقع پر پہنچ کر آصف شہزاد کی نشاندہی پر اہلکار فیصل علی کو حراست میں لے لیا۔ بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا گرفتاری کے وقت فیصل علی کے قبضے سے غیر قانونی پسٹل...
جمعہ کی شب بلوچستان کے ضلع خضدار کے نواحی علاقے نال میں نامعلوم افراد نے لیویز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے نال کے علاقے میں سی پیک روڈ پر واقع سمند لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں لیویز فورس کے 4 اہلکار شہید ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملہ آور تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیے: خضدار : بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت مقبول، خدا بخش، اعجاز احمد اور محمد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی...
کراچی: ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی نے صدر کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے بزرگ ریڑھی والے پر تشدد کرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث اہلکاروں کو معطل کر دیا ۔ واقعے کی ویڈیو ایک شہری نے موبائل فون سے بنائی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ اس حوالے سے ترجمان ایس ایس پی ساؤتھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بدھ کو صدر تھانے کی حدود میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں کچھ پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایک ریڑھ والے پر مبینہ تشدد کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق معائنے کے دوران ریڑھی والے کو راستے سے ریڑھی ہٹانے کے لیے کہا گیا جس پر اس نے بدتمیزی کی...
کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں شاہ لطیف تھانے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ ٹرانپسورٹر سرفراز آرائیں کی مدعیت میں اغوا اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ پولیس نے اغوا میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے تاہم پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث کوئی بھی ملزم تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی، پولیس یونیفارم پہن کر شہریوں کے اغوا اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار مدعی مقدمہ ٹرانسپورٹر سرفراز آرائیں کے مطابق 28 مارچ کو پولیس اہلکار امام بخش زرداری، شکیل فیروز جٹ، افتخار مانی، خاور یوسف جبکہ دیگر ملزمان عاطف، عرفان...
پشین کے علاقے بٹے زئی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو شہید کردیا ہے، ابتدائی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بٹے زئی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے بلوچستان پولیس کے سب انسپکٹر زین الدین ترین جانبر نہ ہوسکے، فائرنگ کے اس جان لیوا واقعہ کے بعد پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی ہر صورت کنٹرول کی جائے گی، بلوچستان پولیس ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق ابتدائی کارروائی میں 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، افسوسناک واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ’شہید کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صبر و...
سنگین جرائم میں ملوث ہونے پر آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے سندھ پولیس کے 50 افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدعنوانی، جرائم پیشہ عناصر سے گٹھ جوڑ اور دیگر سنگین شکایات پر آئی جی سندھ نے سندھ پولیس کے 50 افسران واہلکاروں کومعطل کردیا، کراچی میں طاقتور ترین ایس ایچ او سرجانی غلام حسین پیرزادہ کو بھی معطل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ایس ایچ او وقار قیصر کو بھی معطلی کا پروانہ تھمایا گیا، آئی جی سندھ کی جانب سے باقاعدہ حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔سب سے زیادہ سکھر اور میرپور خاص رینج کے اہلکاروں کےخلاف ایکشن ہوا، معطل پولیس اہلکاروں کو بلیک کمپنی گارڈن روانہ کردیا گیا، معطل ہونے والوں...
راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں پک اپ وین سے شراب سے بھرے ڈرم برآمد کرلیے، مذکورہ ڈرم لاہور سے راولپنڈی سپلائی کیے گئے تھے۔ اس واقعہ میں راولپنڈی پولیس کے 2 اہلکاروں سمیت 4 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، پولیس نے دونوں پولیس اہلکاروں سمیت محمد طلحہ اور علی رضا کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار پولیس اہلکار محمد اصغر اورطارق تھانہ آر اے بازار اور ریس کورس میں تعینات تھے، دونوں گرفتار اہلکاروں نے تھانہ سول لائن کی حدود میں شراب سے بھری پک اپ گاڑی پکڑی۔ مذکورہ پولیس اہلکار ملزمان سے ڈیل کر رہے تھے کہ اسی دوران سول لائن...
گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ 13 اپریل کو انہوں نے پی آئی بی کالونی کے رہائشی محمد اسماعیل کو اغوا کیا اور اس سے بٹ کوائن اور ہنڈی حوالہ سے متعلق معلومات حاصل کیں اور بعد میں اسماعیل سے آئی فون چھین کر رقم طلب کی گئی اور اسے ملیر 15 پر چھوڑ دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس ونگ نے شارٹ ٹرم اغوا میں ملوث 4 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں کو اغوا کرتے تھے اور خود کو حساس اداروں کے اہلکار ظاہر کر کے مغویوں کو بلیک ویگو ڈبل کیبن گاڑی میں لے جایا کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان فیس ماسک، واکی ٹاکی، ہتھکڑیاں اور اسلحہ...
زیرِ حراست افراد میں بلدیہ کے سیکریٹری جنرل، امام اوغلو کے چیف آف اسٹاف، بلدیہ کے پانی اور سیوریج ایڈمنسٹریشن (آئی ایس کے آئی) کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے ساتھ ساتھ محکمے کے سربراہ بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترکی میں اپوزیشن کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، میڈیا رپورٹوں کے مطابق ترکیہ کی ایک عدالت نے بدعنوانی کے الزام میں استنبول بلدیہ کے 18 ملازمین کو ایک زیرِ التوا مقدمے میں جیل بھیج دیا۔ اپوزیشن اور شہر کے جیل میں بند میئر اکرم امام اوغلو کے خلاف کریک ڈاؤن کے درمیان یہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔ صدر رجب طیب ایردوآن کے اہم سیاسی حریف امام اوغلو کو مارچ میں بدعنوانی کے الزام میں زیرِ التوا مقدمے میں جیل بھیج...
چارسدہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی
چارسدہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل 2025)خیبرپختونخواہ کے علاقے چارسدہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید جبکہ محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق اہلکار کی نعش اور زخمی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،بتایا گیا ہے کہ افسوس ناک واقعہ چارسدہ سٹی پولیس سٹیشن کی حدود میں غنی جان روڈ پرپیش آیا جہاں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ایک کار کو نشانہ بنایا نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اچانک فائرنگ کر دی جس سے پولیس اہلکارموقع پرہی دم توڑگیا۔ پولیس اہلکار فاروق کی لاش اور زخمی سرکاری ملازم کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے دوران کار...
کراچی: سی ٹی ڈی کے انٹیلیجنس ونگ نے شارٹ ٹرم اغوا میں ملوث 4خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں کو اغوا کرتے تھے اور خود کو حساس اداروں کے اہلکار ظاہر کر کے مغویوں کو بلیک ویگو ڈبل کیبن گاڑی میں لے جایا کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان فیس ماسک، واکی ٹاکی، ہتھکڑیاں اور اسلحہ کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو اسٹیل ٹاؤن کے ویران علاقے میں لے جاتے تھے۔ بعد ازاں یہ گروہ تاوان وصول کرنے کے بعد شہریوں کو کراچی کے دوسرے علاقوں میں چھوڑ دیا کرتا تھا۔ سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان امتیاز عرف سلمان، عبید الرحمان عرف آبی، شاہد عرف موسیٰ اور سلیم کو...
چارسدہ: خیبر پختونخوا میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہل کار جاں بحق اور سرکاری ملازم زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چارسدہ کے غنی خان روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ محکمہ صحت کا ایک ملازم شدید زخمی ہو گیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: پشاور میں فائرنگ کر کے خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا افسوس ناک واقعہ چارسدہ سٹی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ایک کار کو نشانہ بنایا، جس پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار فاروق موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ مزید پڑھیں: پشاور: گاڑی پر فائرنگ کرکے 7 افراد کو قتل کرنے کی...
ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے چودوان میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او قاسم خان اور حوالدار جاوید چیمہ سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ایس ایچ او قاسم خان عدالت میں گواہی کے لیے ڈیرہ شہر کی طرف آ رہے تھے۔ پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس Ansa Awais Content Writer
ایک ملزم نے پولیس اہلکار سے اس کا نائن ایم ایم پستول چھینے کی کوشش کی، جس پر پولیس اہلکار کی جانب سے مزاحمت کی گئی تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے باعث پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا اور مسلح ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا، مسلح ملزمان پولیس اہلکار کا اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او عیدگاہ شعور خان بنگش نے بتایا کہ پولیس اہلکار نے جوبلی مارکیٹ کے قریب واقع دکان سے بریانی پارسل کروائی اور موٹر سائیکل کے ہینڈل میں لٹکانے کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہو رہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل...
کراچی: اولڈ سٹی ایریا رنچھورلائن جوبلی مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سےپولیس اہلکارشہید ہو گیا، شہید پولیس اہلکار چاکیواڑا تھانے میں تعینات تھا اور صفورا چوک کے قریب کا ریائشی تھا۔ فائرنگ کے واقعے سے قبل شہید پولیس اہلکار بریانی سینٹر سے بریانی پارسل کروا رہا تھا مسلح ملزمان شہید پولیس اہلکار کا اسلحہ چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے ، فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے، ادھرایڈیشنل آئی جی نے پولیس اہلکار کی شہادت کا سخت نوٹس...
ایف آئی اے کا جعلی اور اسلام آباد پولیس کا برطرف اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی:(آئی پی ایس)تھانہ روات کے علاقے میں ایف آئی اے کا جعلی اہلکار اور اسلام آباد پولیس کا محکمے سے برطرف اہلکار اغواء برائے تاوان میں ملوث نکلا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاتھوں میں مڑولا وائر لیس سیٹ تھامے خود کو ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس سے ظاہر کرکے ملزمان نے تیل کا کاروبار کرنے والے محمد نذیر عرف گولڈن نامی شہری کو اٹھایا جبکہ مغوی کے قریبی افراد نے روات پولیس سے رجوع کیا تو پولیس نے مغوی کے دوست کے بیان پر اغوا کے جرم میں مقدمہ درج کر...
کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نیو سریاب تھانے کی پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق سریاب کے علاقے مستونگ روڈ پر شیخ زید ہسپتال کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کیا۔ اس موقع پر موبائل میں موجود سب انسپکٹر عبدالولی تنولی اور دو جوان شہید ہوگئے ہیں جبکہ ڈرائیور شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سیکیورٹی فورسز پہنچ گئیں، جبکہ نامعلوم دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔...
کوئٹہ: نیو سریاب تھانے کی پولیس موبائل پر نامعلوم دہشت گردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ شہید ہونے والوں میں ایک سب انسپکٹر اور دو کانسٹیبل شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، پولیس اہلکار چائے پی رہے تھے جب دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے اور فائرنگ شروع کر دی۔ دہشت گردوں کے حملے کے فوراً بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد سریاب کے علاقے میں روپوش ہیں اور علاقے کو گھیرے...
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں کوئٹہ کو خطرناک دہشتگردی سے بچا لیا گیا، سی ٹی ڈی بلوچستان پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مستونگ روڈ پر نیو سریاب کی حدود میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے باعث تین پولیس اہلکاروں کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔ شاہد رند کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں...
راولپنڈی: پنجاب پولیس کے جوان ہنی ٹریپ اور شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے اور اس حوالے سے ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی۔ تھانہ سنگجانی کی حدود میں راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں نے ساتھی خاتون کی مدد سے دو افراد کو اغوا کیا جن میں ایک عورت اور تین مرد شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق اغوا کاروں نے دو شہریوں مزائن اور ملوک کو اغوا کیا، اغواکار عورت کے ذریعے شہریوں کو بلا کر اغوا کر لیتے تھے۔ اغوا کاروں میں ملزم شاہد اقبال گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس اہلکار زائد عثمان اور آفاق طارق طاہر جبکہ اغوا کاروں کی ساتھی نادیہ بھی فرار ہوگئی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس...
غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں عالمی ادارے کے اہلکاروں کی حالیہ ماوات جنگی جرائم کمیشن کے لئے باعث تشویش ہیں، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں عالمی ادارے کے طبی عملے اور انسانی امداد کے لیے کام کرنے والے اہلکاروں کی حالیہ اموات جنگی جرائم کمیشن کے لئے باعث تشویش ہیں۔یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے فلسطینی علاقوں پر بڑھتے اسرائیلی حملوں کے تناظر میں سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سلامتی کونسل کو ایک بار پھر غزہ میں لوگوں کے تباہ کن مصائب کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے دکھ کا شکار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی...
پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2025 میں ملک میں تشدد اور سیکیورٹی آپریشنز میں تیزی آئی، اور نومبر 2014 کے بعد پہلی بار دہشتگردوں کے حملوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تھنک ٹینک نے مارچ کے مہینے کے دوران 105 حملوں کی اطلاع دی، جس کے نتیجے میں 228 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 73 سیکیورٹی اہلکار، 67 شہری شامل ہیں، جب کہ 88 دہشتگرد بھی مارے گئے، مزید برآں، 258 افراد زخمی ہوئے، جن میں 129 سیکیورٹی اہلکار اور اتنی ہی تعداد میں عام شہری شامل ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے انسداد دہشتگردی کی...
رپورٹ کے مطابق تھنک ٹینک نے مارچ کے مہینے کے دوران 105 حملوں کی اطلاع دی، جس کے نتیجے میں 228 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 73 سیکیورٹی اہلکار، 67 شہری شامل ہیں، جب کہ 88 دہشتگرد بھی مارے گئے، مزید برآں، 258 افراد زخمی ہوئے، جن میں 129 سیکیورٹی اہلکار اور اتنی ہی تعداد میں عام شہری شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں مارچ 2025ء میں دہشتگرد حملوں کی تعداد 11 سال میں پہلی مرتبہ 100 سے تجاوز کر گئی۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکیٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2025ء میں ملک میں تشدد اور سیکیورٹی آپریشنز میں تیزی آئی، اور نومبر 2014ء کے بعد پہلی بار...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلشن بلاک 4 میں کارروائی کر کے پولیس نے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 2 جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ایک ملزم خود کو پولیس افسر اور دوسرا خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتا تھا، ملزمان سول ایوی ایشن ملازم اور پولیس اہلکار کو اغوا کرچکے ہیں۔ کراچی: شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 7 افراد گرفتارکراچی کے ضلع غربی سے شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے معاملہ پر اغوا میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 7 افراد گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان سے 2 پستول، 20 بیگ، پولیس یونیفارم، درجنوں بیجز، جدید ہتھکڑی، 8 موبائل فونز، جعلی بلٹ پروف جیکٹ، کئی گھڑیاں اور جدید ایل سی ڈی برآمد ہوئی...
کراچی: ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے معلومات حاصل کرکے ڈکیتی اور اغوا کرنے والے 2 جعلی پولیس اہل کار گرفتار کرلیے گئے۔ ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق ملزمان ڈیجیٹل سائٹس کا ڈیٹا چوری کرکے صارفین کے گھر پہنچتے تھے اور جعلی پولیس وردی میں اپنا تعارف کرواکر گھروں میں گُھس جاتے تھے۔ ملزمان کسٹمرز کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور ڈکیتی کی وارداتیں سرانجام دیتے تھے۔ گاڑی میں واردات کرنے والے ملزمان گھروں سے قیمتی اشیا کا صفایا کرتے تھے۔ اسی دوران ملزمان شہری کو اغوا کرکے مختلف اے ٹی ایمز پر لے جاکر رقم بھی نکلواتے تھے۔ ترجمان کے مطابق جائے وقوع سے موصول سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے شناخت کے بعد ملزمان کو گرفتارکیا گیا...
کراچی: شہر قائد میں گاڑیوں کی چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں حاضر سروس پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا تیسرا واقعہ بھی سامنے آگیا۔ اے وی ایل سی پولیس نے ملیر کینٹ تھانے میں تعینات سب انسپکٹر کو گرفتار کر کے مسروقہ کار برآمد کرلی ۔ گرفتار پولیس افسر اپنے بیٹے کے سولنگی کار لفٹنگ گینگ کو تحفظ فراہم کرتا تھا جب کہ اس سے قبل بھی گاڑیوں کی چوری میں ملوث 2 پولیس اہلکار اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں۔ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے ملیر کینٹ تھانے میں تعینات سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی کو گرفتار کر کے شارع فیصل تھانے کی حدود سے چوری کی گئی مسروقہ کار...
بہاول نگر میں سی آئی اے تھانے سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق فرار ہونے والے 7 ملزمان میں سے 3 ڈاکوؤں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید مفرور 4 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق اس ضمن میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کو معطل کر کے چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ معطل اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ Post Views: 1
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مارچ 2025ء) پاکستان میں بلوچستان پولیس کے ایک سینیئر اہلکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو آج بروز جمعرات بتایا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں ''مربوط‘‘ حملوں میں مسلح افراد نے کم از کم چھ افراد کو ہلاک کر دیا۔ اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے اس پولیس اہلکار نے کہا کہ ان حملوں میں بسوں میں سوار مسافروں کو بڑی حد تک ان کی نسل کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا۔ بلوچستان دہائیوں سے شورش کا شکار ہے، جہاں علحیدگی پسند عسکریت پسند سکیورٹی فورسز، غیر ملکی باشندوں اور غیر مقامی افراد کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔ جمعرات کو اے ایف اپی سے...
— فائل فوٹو ہنگو کے علاقے شناوڑی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ نوشکی پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 اہلکار جاں بحقپولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ گشت کررہی تھی، جاں بحق پولیس اہلکاروں کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔ سب ڈیویژنل پولیس افسر امجد حسین کے مطابق پولیس اہلکار پر فائرنگ کا واقعہ ہنگو کے علاقے شناوڑی میں پیش آیا ہے۔ واردات انجام دینے کے بعد ملزمان موٹر سائیکل پر جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع ہنگو میں نامعلوم دھشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ علاقہ شناوڑی تالاب کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اہلکار پر فائرنگ کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، نامعلوم مسلح حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں Ansa Awais Content Writer
ذرائع کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ علاقہ شناوڑی تالاب کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع ہنگو میں نامعلوم دھشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ علاقہ شناوڑی تالاب کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، نامعلوم مسلح حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ڈی آئی خان: ہنگو میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس)خیبر پختونخوا کے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع ہنگو میں نامعلوم دھشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ علاقہ شناوڑی تالاب کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اہلکار پر فائرنگ کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، نامعلوم مسلح حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب پولیس کانسٹیبل گوہر موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے تھانہ لوئی سم باجوڑ کی حدود میں پولیس اہلکار پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کیا گیا تاہم وہ بال بال بچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب پولیس کانسٹیبل گوہر موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے۔ ڈی پی او کے مطابق باجوڑ پولیس کانسٹیبل کے والد گل شاعلی مرحوم بھی کئی سال قبل بم دھماکے میں شہید ہو گئے تھے، ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کا کہنا تھا کہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع...
پشاور کے تھانہ لوئی سم باجوڑ کی حدود میں پولیس اہلکار پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کیا گیا تاہم وہ بال بال بچ گئے۔رپورٹ کے مطابق ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب پولیس کانسٹیبل گوہر موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے۔ڈی پی او کے مطابق باجوڑپولیس کانسٹیبل کے والد گل شاعلی مرحوم بھی کئی سال قبل بم دھماکے میں شہید ہو گئے تھے۔ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کا کہنا تھا کہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔
فوٹو: فائل بلوچستان کے ضلع نوشکی میں غریب آباد کے قریب پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ گشت کررہی تھی، جاں بحق پولیس اہلکاروں کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔جاں بحق پولیس اہلکاروں کے نام ہیڈ کانسٹیبل نذیر احمد، کانسٹیبل منظور احمد، کانسٹیبل عبد الکریم اور کانسٹیبل عبدالقاہر بتائے جا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچسان کا اظہار مذمتوزیر اعلیٰ بلوچسان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ نوشکی میں پولیس موبائل پرحملہ قابل مذمت ہے، منگچر میں چار مزدوروں کا قتل وحشیانہ کارروائی ہے۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں...
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 مزدور جاں بحق پولیس ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل نذیر احمد، کانسٹیبل منظور احمد، کانسٹیبل عبدالکریم، کانسٹیبل عبدالقاہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں مزدوروں کا قتل وحشیانہ کارروائی، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،...
لاہور میں مرکزی جلوسوں و مجالس کی سکیورٹی پر 8 ہزار پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق پنجاب میں کیٹگری اے کے 27 جلوس برآمد ہو رہے ہیں جبکہ 62 مجالس منعقد کی جا رہی ہیں۔ عزاداروں کو مکمل چیکنگ کے بعد جلوسوں میں شامل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام منایا جا رہا ہے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پنجاب بھر میں 192 جلوسوں کی سکیورٹی پر17 ہزار افسران و جوان تعینات ہیں۔ صوبہ بھر میں 955 مجالس کی سکیورٹی پر 9 ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا...
رانا فاران یامین: 21 رمضان المبارک کو یوم شہادت حضرت علی مرتضٰی کے موقع پر پنجاب پولیس کےسکیورٹی کے مکمل انتظامات,پولیس افسران و اہلکار اس دن کی عزاداری جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی فرائض ادا کر رہے ہیں۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں 192 عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے 17 ہزار پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔پنجاب بھر میں 955 مجالس کی سکیورٹی کے لیے 9 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار موجود ہیں۔لاہور میں مرکزی عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے 8 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق عزاداروں کو تین...
کراچی پولیس نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا غیر معمولی صورتحال کی فوری اطلاع مددگار 15 پر دیں۔ کراچی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی بحالی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس نے یومِ علی علیہ السلام کے موقع پر مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔ جلوس کے روٹ اور اس سے متصل گزرگاہوں پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 5367 پولیس افسران اور جوان حفاظتی ڈیوٹی پر مامور ہیں جو ہر طرح کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے...
کوٖئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان عبدالغفار مگسی نے صوبے میں دہشت گرد حملوں کے دوران غفلت یا بزدلی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کردیا۔جیو نیوز کے مطابق ڈی جی لیویز فورس نےکہا ہےکہ یہ اعلان بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ ڈی جی لیویز فورس کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اہلکار دہشت گردوں کے سامنے بزدلی دکھاتا ہے یا اپنی ذمہ داری میں غفلت برتتا ہے اور ہتھیار دہشت گردوں کے حوالے کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائےگی اور ایسے اہلکاروں کی دوبارہ ملازمت کی درخواست کسی صورت منظور نہیں کی جائےگی۔ وزیر تعلیم کے مختلف امتحانی...
— فائل فوٹو بنوں میں ممش خیل شاہ ہندی اڈا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔پولیس اہلکار کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے انسانی اسمگلر عثمان ججہ کو گرفتار کرنے والے ہر افسر اور اہلکار کو 10، 10 لاکھ روپے انعام اور شیلڈز سے نوازا دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ عثمان ججہ 2024ء میں یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی اموات کے ذمہ داران میں مرکزی کرداروں میں سے ایک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اہلکاروں کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ججہ گروہ کے سرغنہ عثمان ججہ کی گرفتاری پر پزیرائی کرتے ہوئے نقد انعام اور شیلڈز سے نواز دیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلر عثمان...
اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اہلکاروں کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ججہ گروہ کے سرغنہ عثمان ججہ کی گرفتاری پر پزیرائی کرتے ہوئے نقد انعام اور شیلڈز سے نواز دیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلر عثمان ججہ کو گرفتار کرنے والے ہر افسر اور اہلکار کو 10، 10 لاکھ روپے انعام اور شیلڈز سے نوازا دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ عثمان ججہ 2024 میں یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی اموات کے ذمہ داران میں مرکزی کرداروں میں سے ایک ہے، ججہ گینگ متعدد پاکستانیوں کو غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے کشتی...
پشاور میں حیات آباد سے نایاب نسل کا کتا چوری ہوگیا اور چوری کرنے میں پولیس اہلکار ملوث نکلا۔ رپورٹ کے مطابق کتا چوری کرنے کے بعد ان لائن فروخت کے لئے ایپ پر اس کا اشتہار دیا گیا، مالک کی پالتو جانور سے محبت ، ڈبل قیمت دینے پر چوروں سے رابطہ کیا۔ غیرملکی نسل کے کتے کو فروخت کرنے کے دوران ملزمان گرفتار ہوگئے، تاتارا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پشاور پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں خیبر پولیس کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔
— فائل فوٹو لکی مروت میں پولیس وین کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ترجمان پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ بنوں: 2 تھانوں اور 1 چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، اہلکار محفوظ رہےبنوں میں 2 تھانوں اور ایک چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا تاہم اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ تھانہ ڈڈیوالہ اور تھانہ پیزو پر گزشتہ رات بھی حملے کیے گئے تھے۔پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کر کے دونوں حملوں کو ناکام بنایا تھا۔ان دونوں حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔
باجوڑ: نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہل کار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل سالار زئی کے علاقے چوترہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے اچانک فائرنگ کرکے پولیس اہل کار 40 سالہ ملک ریحان آف متہ شاہ کو قتل کردیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جب کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ حکام کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے۔ پولیس نے شواہد اور بیانات کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے گاڑی چوری کرنے میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 3 سگے بھائیوں کو چوتھے ساتھی سمیت گرفتار کر کے کار برآمد کرلی، ملزمان میں شامل پولیس اہلکار کا ایک بھائی چوری کی جانے والی کار کے مالک کا ڈرائیورتھا اور اس نے گاڑی کا ڈپلیکٹ ریموٹ بنوا رکھا تھا۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے سیکٹر الیون بی سے نامعلوم ملزمان گھر کے باہر کھڑی 2025 ماڈل کی ہنڈا سٹی گاڑی چوری کر کے فرار ہوگئے جس کا مقدمہ نمبر 133 سال 2025 سرسید ٹاؤن پولیس نے درج کر کے اے وی ایل سی نیو کراچی ڈویژن کے انچارج سب انسپکٹر قیصر آفریدی کے سپرد کر دیا جس کے بعد پولیس نے...
—فائل فوٹو لاہور پولیس نے چوہنگ کے علاقے میں پولیس اہلکار کو دورانِ ڈکیتی قتل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں لاہور کے علاقے چوہنگ میں ڈکیتی مزاحمت پر پولیس اہلکار قربان علی کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتارکراچی کے علاقے کورنگی کی ضیاء کالونی میں شہری کو قتل کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے قتل میں ملوث ملزم علی حسنین کو گرفتار کر لیا، ملزم ڈکیتی اور قتل کی مختلف وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول قربان ڈی آئی جی آپریشنز کی پی آر او برانچ...
کوہاٹ+اسلام آباد( نامہ نگار+اپنے سٹاف رپورٹر سے) کوہاٹ تانڈہ ڈیم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ،2 پولیس اہلکارشہید ہو گئے ۔ کوہاٹ تانڈہ ڈیم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس میں 2 پولیس اہل کار جاں بحق ہو گئے، جن کی شناخت زاہد اور مصطفی کے ناموں سے ہوئی ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے اہل کاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اہل کاروں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہل کاروں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا ۔محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپی کے...
---فائل فوٹو کوہاٹ میں آج صبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سی ٹی ڈی پولیس اہل کاروں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔پولیس لائنز کوہاٹ میں ادا کی گئی نمازِ جنازہ میں آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت، ڈی پی او، پولیس افسران و اہل کاروں اور شہید کے لواحقین شریک ہوئے۔ کوہاٹ: فائرنگ سے 2 سی ٹی ڈی اہلکار شہید کوہاٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 سی ٹی ڈی پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔ سی ٹی ڈی اہلکار مصطفیٰ اور زاہد کو نامعلوم فراد نے تانڈہ ڈیم کے قریب فائرنگ کر کے اس وقت شہید کردیا تھا جب وہ اپنے گاؤں بڑھ سے ڈیوٹی کے لیے دفتر جارہے تھے۔
کوہاٹ کے علاقہ تاندہ ڈیم کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو جاں بحق کر دیا ہے۔ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت اے ایس ائی مصطفی اور اہلکار زاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو کوہاٹ کے ڈی اے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کوہاٹ: پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) زاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، قتل کی...
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت سے ہنی ٹریپ میں ملوث ایک پولیس اہلکار سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں خواتین بھی شامل ہیں جو لڑکوں سے دوستی کر کے ملنے کیلئے بلاتی تھیں۔ایس ایس پی کے مطابق ملزمان لڑکوں پر تشدد اور نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتے تھے۔اس حوالے سے مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔
لاہور میں پولیس اہلکار بھی ہنی ٹریپ میں ملوث نکلے۔ 3 خواتین سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ کوٹ لکھپت پولیس نے ہنی ٹریپ میں ملوث 3 خواتین سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں عاصم، وقاص،احمد، ابرار، نورین، کرن اور فریحہ شامل ہیں۔ خواتین ملزمان لڑکوں سے سوشل میڈیا پر دوستی کرتی تھیں۔ خواتین ملزمان دوستی کے بعد بہانے سے لڑکوں کو مختلف لوکیشنز پر واقع فلیٹس میں بلاتی تھیں۔ خواتین ملزمان فلیٹ پر پہلے سے موجود ساتھیوں سے مل کر تشدد کرتیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان دوران تشدد لڑکوں کی برہنہ ویڈیو بناتے اور بھاری رقم کا مطالبہ کرتے تھے۔ رقم نہ دینے پر ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دیتے تھے۔ ملزمان...
LARKANA: باقرانی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا اور صوبائی وزیرداخلہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایس ایس پی لاڑکانہ سے باقرانی میں پولیس اہلکار کو شہید کرنے کے واقعے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس اہلکار کی شہادت میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔ ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ پولیس ٹیمز کو ضلعی سطح پر متحرک کرکے ملزمان کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کیا جائے۔
لاہور کے علاقے چوہنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق جس کی شناخت قربانی علی کے نام سے ہوئی اور وہ ہیڈ کانسٹیبل تھا۔پولیس کے مطابق قربان علی کو سفاری پارک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کیا تاہم وہ اسپتال منتقلی کے بعد دوران علاج دم توڑ گیا۔واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرکے کارروائی شروع کردی۔ متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
راولپنڈی: موٹروے ایم ون پر سنگجانی انٹر چینج کے قریب شر پسند عناصر کی موٹر پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ شدید فائرنگ کی وجہ سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور جل کر خاکستر ہوگئی۔ موٹروے پولیس حکام کے مطابق موٹروے سنگجانی انٹر چینج ایم ون پر موٹروے پولیس کا عملہ معمول کی پیڑولنگ ڈیوٹی پر تھا کہ اچانک نامعلوم شر پسندوں نے موٹروے پولیس کی گاڑی پر شدید فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں موٹروے پولیس سب انسپیکٹر عجاز اور ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔ شدید فائرنگ سے موٹروے پولیس کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی مکمل...
لاہور: لاہور کے علاقے چوہنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق جس کی شناخت قربانی علی کے نام سے ہوئی اور وہ ہیڈ کانسٹیبل تھا۔ پولیس کے مطابق قربان علی کو سفاری پارک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کیا تاہم وہ اسپتال منتقلی کے بعد دوران علاج دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ کارروائی بھی شروع کردی۔ متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔
لاہور: چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت قربان علی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر تعینات تھا۔ پولیس کے مطابق قربان علی کو سفاری پارک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ واقعے کے بعد زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔ پولیس کا...
واشنگٹن: امریکی انٹیلیجنس اداروں میں 100 سے زائد اہلکاروں کو حساس سرکاری چیٹ پلیٹ فارم پر فحش گفتگو کرنے کے الزام میں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس، ٹلسی گیبرڈ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ اہلکار ایک محفوظ چیٹ سسٹم کو، جو قومی سلامتی کے لیے مخصوص تھا، فحش اور غیر اخلاقی گفتگو کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ "یہ اعتماد کی سنگین خلاف ورزی ہے، جو بنیادی پیشہ ورانہ اصولوں کے بھی خلاف ہے۔" گیبرڈ نے اعلان کیا کہ ان تمام ملازمین کو فوری طور پر برطرف کر کے ان کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم انٹیلیجنس ایجنسیوں میں سخت...
لاہور پولیس کے اہلکاروں کا اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس اہلکاروں نے پہلے ڈاکٹر مختار کو اغوا کیا، اُس کے بعد گھر سے اے ٹی ایم کارڈ منگوایا اور اُسے اے ٹی ایم بوتھ لے گئے۔6 ملزمان 3 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے، جن میں سے ایک اہلکار نے منہ پر نقاب چڑھا رکھا تھا، وہی ڈاکٹر کو اے ٹی ایم تک لے کر گیا۔اہلکار نے مغوی ڈاکٹر سے 5 لاکھ روپے تاوان کا تقاضا کیا لیکن اے ٹی ایم سے 1 لاکھ کی حد کے باعث زیادہ رقم نہ نکالی جاسکی۔ڈاکٹر نے رقم نکال کر پولیس اہلکار کے حوالے کی، اس دوران مزید رقم نکالنے کےلیے دباؤ ڈالا جاتا رہا۔ لاہور پولیس کے...
—فائل فوٹو مصطفیٰ اغواء اور قتل کیس کی تحقیقات میں تفتیشی حکام نے مبینہ طور پر ارمغان کی سہولت کاری میں پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گذری تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کا ارمغان کے ساتھ کال ڈیٹا ریکارڈ ملا ہے۔حکام نے کہا کہ ملزم ارمغان نے مصطفیٰ سے قبل ایک لڑکی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا، لڑکی پر تشدد سے متعلق ارمغان کے خلاف کارروائی نہ کرنے میں اہلکار ملوث تھا۔ مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے اے ٹی سی جج سے اختیارات واپس لینے کی سفارشسندھ ہائی کورٹ نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے منتظم جج...
لاہور میں سمن آباد کے علاقے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاہور پولیس کے مطابق سمن آباد کے علاقے نیو مزنگ میں سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے میں سرونٹ کوارٹر سے گولی لگی لاش برآمد ہوئی، نامعلوم شخص کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔؎ پولیس نے کہا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ملزمان کون ہیں جلد ہی ملزمان کو سراغ لگالیا جائے گا۔ ذرائع نے کہا کہ رہنما تحریک انصاف ...
سٹی42: ڈی آئی جی سکھر نے خیرپور میں منشیات فروشی، بھتہ خوری اور سماجی برائیوں میں ملوث 3 تھانوں کے ایس ایچ اوز، 2 ون فائیو انچارج، 3 اے ایس آئی، ہیڈ محرر اور 18 پولیس کانسٹیبلز جبکہ گھوٹکی میں 14 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ معطل ہونے والوں میں ایس ایچ اوز رانیپور عبدالجبار میمن، ایس ایچ او بی سیکشن غلام محمد بوزدار، ایس ایچ او ببرلوئی ہادی بخش، اے ایس آئی منظور حسین ناریجو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ون فائیو انچارج کوٹڈیجی کامران وسان اور ون فائیو انچارج کنب پرویز وسان کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے...
کوئٹہ؍ پنجگور؍ پشاور (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ کے نواحی علاقے شعیان میں دہشتگردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء پنجگور کے علاقے گومازین میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا، فائرنگ سے تین افراد زخمی بھی ہوئے جن کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پشاور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پولیس کے اے ایس آئی کو قتل کر دیا۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
باجوڑ میں نامعلوم افراد نے انسدادِ پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ فائرنگ کا واقعہ تحصیل ماموند کے علاقہ ڈمہ ڈولہ سیرئی میں پیش آیا جہاں پولیو ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
---فائل فوٹو گزشتہ 3 سال میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث 51 ایف آئی اے اہلکار برطرف ہوئے، 2022ء میں 6، 2023ء میں 4 اور 2024ء میں 41 ایف آئی اے اہلکار برطرف کیے گئے۔وزارتِ داخلہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے اہلکاروں کے خلاف عمل میں لائی گئی کارروائیوں سے متعلق تحریری جواب سینیٹ کے اجلاس میں جمع کروا دیا۔وزارتِ داخلہ کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں، جون 2023ء کے کشتی حادثے کے بعد 7 مقدمات درج ہوئے اور 27 ایف آئی اے اہلکار گرفتار ہوئے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ختم، این سی سی آئی اے فعالوفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن...
پشاور: خیبرپختونخوا میں 2008 سے 2024 تک 16 سو 70 پولیس اہلکار دہشتگردانہ حملوں میں شہید ہوئے، سب سے زیادہ 210 اہلکار سال 2009 میں شہید ہوئے۔ یہ اعدادوشمار محکمہ داخلہ کی رپورٹ میں پیش کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے دستاویزات کے مطابق سال 2023 میں پولیس کے 174 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ سال 2008 میں پولیس کے 172 اہلکاروں نے فرائض کی ادائیگی میں جان قربان کی، جبکہ 2011 میں 155 اور 2013 میں 134 اہلکار شہید ہوئے۔ اسی طرح دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سال 2014 میں 112 اور 2010 میں 107 اہلکار شہید ہوئے، سال 2012 میں 106 اور 2022 میں 91 اہلکار شہید ہوئے، سب سے کم 31 اہلکار 2018 میں...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کے امیگریشن سرکل کے مطابق کراچی سے 4 خواتین کو مبینہ طور پر جبری مشقت کے لیے سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر چاروں خواتین کو حراست میں لے لیا گیا۔حکام کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ 4 خواتین کو کراچی ائیرپورٹ پر پروازوں سے آف لوڈ کر دیا گیا، ان خواتین میں شازیہ بانو، ظمیرا عظیم، لبنیٰ اور ثنا شہزادی عمرے کی مسافر تھیں، بظاہر متاثرہ خواتین عمرہ ویزوں پر سعودی عرب جا رہی تھیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق متاثرہ خواتین کو جبری مشقت کی غرض سے سعودی عرب بھجوایا جا رہا تھا، متاثرہ خواتین...
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور بیرون ملک سے آنے والے 2 مسافر وں کو گرفتارکرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان ایف آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پہلی کارروائی میں عمرے کی آڑ خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، 4 خواتین کو آف لوڈ کر دیا گیا، متاثرہ خواتین کی شناخت شازیہ بانو، ظمیرا عظیم، لبنیٰ اور ثنا شہزادی کے نام سے ہوئی۔ اس میں کہا گیا کہ متاثرہ خواتین عمرہ ویزے پر سعودی عرب جارہی تھی، ابتدائی تفتیش کے مطابق متاثرہ خواتین کو جبری مشقت کی غرض سے سعودی عرب بھیجوا جا رہا تھا۔ ایف...
ابتدائی معلومات کے مطابق تین نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار کو تعاقب کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق چھیپا حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا ایک پولیس اہلکار اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام نے کہا کہ مقتول اہلکار کی شناخت 40 سالہ عمران کے نام سے کی گئی، مقتول پولیس اہلکار عمران یونیفارم میں ملبوس ہے۔ ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شہید اہلکار وردی میں ملبوس اور تھانہ منگھوپیر کے علاقے میں ڈیوٹی پر معمور تھا، ابتدائی معلومات...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن خیرآباد میں امن چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق چھیپا حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہونے والا اہلکار اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام نے کہا کہ مقتول اہلکار کی شناخت 40 سالہ عمران کے نام سے کی گئی، مقتول پولیس اہلکار عمران یونیفارم میں ملبوس ہے۔ ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاکہ شہید اہلکار وردی میں ملبوس اور تھانہ منگھوپیر کے علاقے میں ڈیوٹی پر معمور تھا، ابتدائی معلومات کے مطابق تین نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار کو تعاقب کے بعد فائرنگ کرکے شہید کیا ہے۔ ترجمان ایس ایس...
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا آج گولیوں سے چھلنی پولیس اہلکار کی لاش نزدیکی گاوں سے ملی، سول اسپتال ٹانک کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے دو روز قبل علاقہ گومل سے اغواء ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گومل کے علاقے سے دو روز قبل نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار سمیع اللہ عرف پپو کو اغوا کیا جس کی لاش آج کوٹ اعظم سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا آج گولیوں سے چھلنی پولیس اہلکار کی لاش نزدیکی گاوں سے ملی، سول اسپتال ٹانک کے لیے روانہ کر دیا گیا۔
ڈی آئی خان: دو روز قبل علاقہ گومل سے نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش کوٹ اعظم سے مل گئی۔ پولیس کے مطابق سمیع اللہ عرف پپو کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا جس کی گولیوں سے چھلنی لاش نزدیکی گاؤں سے ملی۔ پولیس کے مطابق مغوی اہلکار کی لاش کو سول اسپتال ٹانک کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔
رائیونڈ پولیس کے کانسٹیبل سمیت دیگر افراد نے مبینہ طور پر بیوہ خاتون سے زیادتی، تشدد کرکے اس کی برہنہ ویڈیو بنالی۔ رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے متاثرہ بیوہ خاتون کی درخواست پر خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا، واقعہ کا مقدمہ نمبر 921/25 تھانہ رائے ونڈ سٹی میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شراب کے نشے میں دھت اہلکاروں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس اہلکاروں نے تشدد کیا اور برہنہ کرکے ویڈیوز بناتے رہے۔ پولیس حکام نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، واقعے میں ملوث ایک کانسٹیبل کو حراست لےلیا گیاہے، معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کررہےہیں، ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی...
جنوبی وزیرستان: جنوبی وزیرستان اپر میں تین پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا، ڈی پی او ارشد خان نے واقعے کی تصدیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں تھانہ لدھا کی حدود میں واقع علاقہ سپنہ میلہ زنگڑہ سے محسود قبیلہ سے تعلق رکھنے والے تین پولیس اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔ واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ڈی پی او ارشد خان نے بتایا کہ اغوا ہونے والے اہلکاروں میں سپاہی حکمت یار، اسحاق اور اسد اللہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق تینوں اہلکار جنوبی وزیرستان لوئر کے تھانہ رغزئی میں تعینات تھے۔ ڈی پی او جنوبی وزیرستان اپر ارشد خان نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر کے مغوی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 فروری 2025ء) پاکستان میں پولیو کی روک تھام کی مہم میں شامل ویکسینیٹرز پر بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر رواں سال حفاظتی انتظامات مزید بڑھا دیے گئے ہیں۔ پولیس اہلکار زرمت خان نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والا پولیس اہلکار پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا کے علاقے جمرود ٹاؤن میں پولیو ویکسینیٹرز کی حفاظت پر مامور تھا۔ زرمت خان کے مطابق، ''دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے اس پولیس کانسٹیبل پر فائرنگ کی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔‘‘ دنیا بھر میں اب صرف پاکستان اور افغانستان ہی دو ایسے ممالک ہیں، جہاں پولیو کا خاتمہ نہیں ہو سکا۔ عسکریت پسند عناصر...
—فائل فوٹو ڈیرہ غازی خان میں گدائی چونگی میں ڈکیتی میں ملوث 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا، واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ڈیرہ غازی خان پولیس کے مطابق 2 روزقبل شہری نے 2 افراد کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ملزم گرفتار، رقم بینک میں جمع کروانے والا ہی ماسٹر مائنڈ نکلا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی، اس نے 3 ساتھیوں سے مل کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔ مقدمے کے متن کے مطابق پولیس وردی میں 2 موٹر سائیکل سواروں نے 20 لاکھ روپے لوٹے ہیں۔پولیس کی تفتیش کے بعد معلوم ہوا ڈکیتی میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت...