2025-11-06@13:02:22 GMT
تلاش کی گنتی: 30941

«ایک آسامی»:

(نئی خبر)
    تحریک انصاف ایک مشکل وقت سے دوچار ہے اور سیاسی راستے کی تلاش میں ہے۔ایک ہی وقت میں پارٹی کے اندر اور بیرون مسائل کا سامنا ہے تو دوسری طرف بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کوعدالت سے بھی وہ ریلیف نہیں مل رہا جو وہ چاہتے ہیں ۔ اس وقت وہ عملاً سیاسی میدان سے باہر ہیں، کچھ مفرور ہیں، اور جو باہر ہیں، وہ سیاسی سرگرمیاں کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کو قانونی اور انتظامی بنیادوں پر جلسے پرامن رکھنے کی یقین دہانیوں کا سامنا ہے جو ایک مشکل کام ہے۔پی ٹی آئی میں وہ سیاسی دھڑا جو کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر مفاہمت یا سیاسی راستہ تلاش کرنا چاہتا تھا، اسے بھی ناکامی...
    ملک کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب اب تک نچلی سطح تک اختیارات کے بلدیاتی نظام سے محروم ہے۔ الیکشن کمیشن نے ایک دفعہ پھر اس سال دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا مگر پنجاب کی حکومت نے ایک نیا بلدیاتی قانون نافذ کردیا۔ اس نئے قانون میں بلدیاتی اداروں کی ہیت اور ان اداروں میں عوامی نمایندگی کا تناسب تبدیل ہوا، یوں اب الیکشن کمیشن کو نئی حلقہ بندیوں کا ٹاسک مل گیا ہے۔ اس بناء پر دسمبر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی ہوئے۔ الیکشن کمیشن کے ہینڈ آؤٹ میں نئی حلقہ بندیوں کے کام کی تکمیل اور نئے انتخابات کی حتمی تاریخ کے بارے میں خاموشی اختیارکی گئی ہے۔ اس بناء پر...
    تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران حکومت کے ذمے قرض میں تقریباً 10 ہزار ارب کا اضافہ ہوا ہے۔ اس رپورٹ میں کئی خدشات بھی بیان کیے گئے ہیں۔ معاشی سست روی کا ہونا، شرح سود کے متعلق زرمبادلہ ذخائرکا دباؤ اور دیگر خطرات کا موجود ہونا۔ اس طرح اب مجموعی قرضہ 84 ہزار ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔ اس بات کا اندازہ پیش کیا جا رہا ہے کہ جی ڈی پی کا تناسب 61 فی صد ہو سکتا ہے۔ ان خطرات میں سے ایک موسمیاتی تبدیلی بھی ہے۔ وزارت خزانہ کی کھڑکیوں کے پار ایک فائل جوکہ قرضوں کے بارے میں تھی، ایک عدد کراہ رہی تھی کہ 84 ہزار ارب روپے کا قرض۔ یہ...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان سماجی انصاف، جامع ترقی اور عالمی یکجہتی کے لیے پرعزم ہے، قطر کے شہر دوحہ میں دوسری عالمی سماجی ترقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات چوبیس کروڑ پاکستانیوں کی زندگیوں کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا حالیہ خطاب قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہونے والی سماجی ترقی کے لیے دوسری عالمی سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی قومی پالیسی، علاقائی خدشات اور عالمی تعلقات کے حوالے سے ایک جامع اور بامعنی اظہارِ خیال کیا۔ یہ خطاب محض...
    اسلام ٹائمز: چشم دید گواہوں کے بیانات، بین الاقوامی صحافیوں کی رپورٹیں اور تاریخی ریکارڈز اس بات کی واضح گواہی دیتے ہیں کہ نومبر1947ء کو جموں میں ایک منظم اور منصوبہ بند نسل کشی (Genocide) ہوئی۔ یہ صرف مذہبی بنیادوں پر فساد نہیں تھا، بلکہ ایک سیاسی منصوبہ تھا، جسکا مقصد مسلمانوں کو جموں سے بے دخل کرنا اور ریاست کی آبادیاتی ساخت کو بدلنا تھا۔ مختلف تاریخی ذرائع کے مطابق تقریباً 2 لاکھ سے زائد مسلمان شہید ہوئے، جبکہ 5 لاکھ سے زیادہ لوگ ہجرت پر مجبور ہوکر پاکستان کی طرف نکل گئے۔ جموں کی مسلم آبادی تقریباً اکثریت سے اقلیت میں بدل گئی۔ یہ سانحہ محض مذہبی بنیادوں پر قتلِ عام نہیں تھا بلکہ انسانیت کیخلاف جرم (Crime...
    MUMBAI: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو ایک اور قانونی مشکل کا سامنا ہے جہاں راجستھان میں کوٹا کنزیومر کورٹ نے انہیں باقاعدہ نوٹس جاری کردیا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سلمان خان پر الزام ہے کہ راج شری کمپنی کی اسپائسی مصنوعات پروموٹ کر رہے ہیں اور ایک اشتہار میں سلمان خان کو مذکورہ کمپنی کی جانب سے یہ دعویٰ کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے کہ اسپائس کا ہر دانہ سیفرون پر مشتمل ہے۔ سلمان خان اسی اشتہار کی وجہ سے تنازع کا شکار ہوگئے ہیں۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سلمان خان کئی لوگوں کے لیے رول ماڈل ہیں اور کوٹا کنزیومر کورٹ میں درخواست دی گئی ہے اور نوٹس جاری کی گئی ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس: فرانس کے مغربی ساحل سے دور واقع سیاحتی جزیرے اولیرون (Oléron) میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ایک شخص نے اپنی گاڑی راہگیروں اور سائیکل سواروں پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 35 سالہ مقامی شخص نے جان بوجھ کر اپنی گاڑی لوگوں پر دوڑائی بعد ازاں گاڑی کو آگ لگا دی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کر لیا، جس کے خلاف قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،واقعہ صبح 8 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوا اور تقریباً 35 منٹ تک جاری رہا۔ اس دوران کئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صنعا:۔ یمن کے جنوبی صوبے ابین کی العرقوب شاہراہ پر مسافر بس اور فوکسی برانڈ کی ایک گاڑی میں خوفناک تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 34افراد جاں بحق ہو گئے، 5مسافروںکو بچا لیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق خوفناک تصادم کے فوری بعد مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ مسافروں کو باہر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا اور وہ بہری زندگی کو دردناک صدائیں دیتے سفاک موت کی آغوش میں چلے گئے۔یہ بس سعودی شہر جدہ سے 46مسافروں کو لے کر یمن جا رہی تھی۔ صرف 5 مسافروں کو زندہ بچایا جا سکا جب کہ 7خوش قسمت مسافر ایک اسٹاپ...
    سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم کے حوالے سے تجویز دی ہے کہ ایک چیف آف ڈیفنس اسٹاف ہونا چاہیے، جس کے نیچے تمام فورسز کے ادارے ہوں۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں اشتر اوصاف علی نے فیڈرل کورٹ بنانے کی بھی تجویز دی جو کہ ہر صوبے میں ہو۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورٹس میں کیسز کی بات کوئی نہیں کر رہا، یہاں اصلاحات کریں، فیڈرل کورٹ ہر صوبے میں ہونی چاہیے، پوری دنیا میں ہیلتھ کا مسئلہ انشورنس سے منسلک ہے، ہیلتھ کو آئین میں بطور بنیادی حق کے تسلیم کیا جائے۔ سابق اٹارنی جنرل اشترا وصاف کا کہنا ہے کہ ملک میں صوبائی و ضلعی محتسب کے نظام کو...
      نئی دہلی: (ویب ڈیسک) ہندوستانی فوج جسے ایک منظم، شفاف اور حب الوطنی کا مظہر قرار دیا جاتا ہے، حقیقی طور پر اپنی خواتین افسران کو جنسی ہراسانی، جسمانی حملوں اور دھمکیوں سے محفوظ رکھنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ اس کے اندرونی نظام کی خرابی اچھے ماحول کی حامل فوج کی دعویدار اقدار کا خاتمہ کرتے ہیں اور اس کی ملٹری قیادت میں گہری اخلاقی و ادارہ جاتی کمزوریوں کو بے نقاب کرتے ہیں۔ سنہ 2025 میں پٹیالہ کے 1 آرمڈ ڈویژن میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا، جہاں ایک خاتون میجر نے ایک حاضر سروس لیفٹیننٹ کرنل پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا، قانون کے مطابق “جنسی ہراسانی کے خاتمے، روک تھام...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ایک چیف آف ڈیفنس سٹاف کا عہدہ قائم کیا جائے، جس کے ماتحت تمام مسلح افواج کے ادارے ہوں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے  تجویز دی کہ وفاقی عدالت (فیڈرل کورٹ) کا نظام بھی متعارف کرایا جائے، کیونکہ ضلعی عدالتوں (ڈسٹرکٹ کورٹس) میں اصلاحات پر کوئی بات نہیں ہو رہی۔ اشتر اوصاف کے مطابق، ہر صوبے میں ایک فیڈرل کورٹ قائم ہونی چاہیے تاکہ عدالتی نظام میں بہتری لائی جا سکے۔ موٹر ویز بنانے کے باعث گاڑیوں پر سفر کرنیوالے خوشحال طبقات اور...
      منیلا: (ویب ڈیسک) فلپائن میں حکام نے کہا ہے کہ اس سال آنے والے اب تک کے سب سے طاقتور طوفان کے نتیجے میں کم از کم 66 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ سمندری طوفان کلمیگی کے نتیجے میں فلپائن کے سے زیادہ آبادی والے جزیرے سیبو کے تمام قصبوں میں سیلاب آیا ہے، اس جزیرے پر سب سے زیادہ 9، اموات ہوئی ہیں۔ سول ڈیفنس کے ایک اہلکار نے ایک ریڈیو انٹرویو میں بتایا ہے 26 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، لوگ عمارتوں کی چھتوں پر پناہ لیے ہوئے ہیں، جبکہ گاڑیاں اور شپنگ کنٹینرز سڑکوں پر بہہ رہے ہیں۔ مرنے والوں میں امدادی فوجی...
        بیجنگ (ویب ڈیسک)چین نے رواں سال اپریل میں امریکی سامان پر عائد کیے گئے اضافی 24 فیصد ٹیرف (محصولات) ایک سال کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ کہا ہے کہ وہ 10 فیصد محصولات برقرار رکھے گا جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’یومِ آزادی‘کے محصولات کے جواب میں عائد کیے گئے تھے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی نے رپورٹ کیا ہے کہ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق چین کے ریاستی کونسل کے ٹیرف کمیشن نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ 10 نومبر سے کچھ امریکی زرعی اجناس پر عائد کیے گئے 15 فیصد تک کے محصولات کو ہٹا دے گا۔ یہ فیصلہ مارچ 2025 میں جاری کردہ اس...
    یمن کے جنوبی صوبے ابین کی العرقوب شاہراہ پر مسافر بس اور فوکسی برانڈ کی ایک گاڑی میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق خوفناک تصادم کے فوری بعد مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ مسافروں کو باہر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا اور وہ بہری زندگی کو دردناک صدائیں دیتے سفاک موت کی آغوش میں چلے گئے۔ یہ بس سعودی شہر جدہ سے 42 مسافروں کو لے کر یمن جا رہی تھی۔ صرف 5 مسافروں کو زندہ بچایا جا سکا جب کہ 7 خوش قسمت مسافر ایک اسٹاپ پہلے اتر گئے تھے۔ تاحال حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ ٹریفک پولیس نے...
    امریکا میں ہیلتھ کیئر سینٹر کی جانب سے 500 سے زائد زندہ افراد کو غلطی سے تعزیتی خط بھیجنے پر معذرت کرلی۔ مقامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مین ہیلتھ سینٹر میں کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث اہلکاروں نے 531 زندہ افراد کو ان کی موت حوالے سے تعزیتی خط بھیج دیے۔ مین ہیلتھ کے اہلکاروں نے جاری ایک بیان میں کہا کہ ’مین ہیلتھ‘ اس غلطی پر تہہ دل سے پشیمان ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اس غلطی کا سبب ایک کمپیوٹر پروگرام تھا جو خطوط تیار کرتا ہے۔ مین ہیلتھ ایک غیر منافع بخش ہیلتھ کیئر سینٹر ہے جو ایک لیول 1 ٹراما سینٹر اور آٹھ دیگر اسپتالوں کو چلاتا ہے۔
    نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کی تاریخی کامیابی کا جشن اس وقت ایک بالی ووڈ فلم کے منظر میں بدل گیا جب ان کی جیت کی تقریر کے اختتام پر سنہ 2004 کی مشہور فلم دھوم کا گیت ’دھوم مچا لے‘ پس منظر میں گونجنے لگا۔ یہ بھی پڑھیں: ظہران ممدانی کی کامیابی کے پیچھے بھی عورت کا ہاتھ، وہ کون ہے؟ 34 سالہ ممدانی، جو نیویارک سٹی کے سب سے کم عمر اور پہلے مسلمان اور بھارتی نژاد میئر ہیں، اپنی جیت کی تقریر ختم کرتے ہی مسکراتے ہوئے اسٹیج سے نیچے اترے جہاں ان کی اہلیہ، آرٹسٹ اور اینیمیٹر رما دواجی نے انہیں گلے لگا لیا۔ VIDEO | USA: Indian-origin democratic socialist lawmaker Zohran Mamdani (@ZohranKMamdani) wraps up...
      اسلام آباد:(نیوزڈیسک) 27 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے مشن میں قومی اسمبلی کا ایوان 336اراکین پر مشتمل ہے۔ ایوان میں 10 نشستیں خالی ہونے کے سبب اراکین کی تعداد 326 ہے، آئینی ترمیم کے لئے 224 اراکین کی حمایت درکار ہے ، حکومتی اتحاد کوپیپلز پارٹی سمیت اس وقت 237 اراکین کی حمایت حاصل ہے ۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے کل ہونے والے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کرنا ہے، مسلم لیگ ن 125اراکین کے ساتھ حکومتی اتحاد میں شامل سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، پیپلز پارٹی کے 74 اراکین ہیں جب کہ ایم کیو ایم کے 22، ق لیگ کے 5، آئی پی پی کے 4اراکین ہیں۔...
      کینٹکی(ویب ڈیسک )امریکی ریاست کینٹکی کے لوئس ول ایئرپورٹ کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جب ایک کارگو طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے میں طیارے میں موجود دو پائلٹس اور ایک معاون بری طرح جل کر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ جہاں طیارہ گرا وہاں خوفناک آگ نے کم از کم 6 مزید افراد کی جان لے لی۔ جن عمارتوں پر طیارہ گرا وہ جل کر خاکستر ہوگئیں اور اس میں جھلس کر 11 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں سے 3 کی حالت نازک ہے۔ برطانوی میڈیا...
    جتنی ہی مقبول اتنی ہی غیر یقینی کی شکار شوبز جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کو مداح ایک بار پھر ایک ساتھ اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔ رومانوی جوڑی احد رضا میر اور سجل علی نے  2017 کے سپرہٹ ڈرامے “یقین کا سفر “ میں ساتھ کام کیا تھا اور اسی دوران دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔ دونوں کی کمال کی کیمسٹری کو نہ صرف ڈراموں بلکہ حقیقی زندگی میں پسند کیا گیا جس کے بعد مارچ 2020 میں دونوں کی شادی ہوئی۔ تاہم صرف دو سال بعد ہی ان کے درمیان طلاق کی خبریں سامنے آنے لگی تھیں۔ البتہ نہ تو احد رضا اور نہ سجل علی نے اس کی تصدیق کی ہے۔ یہ جوڑا کسی تقریب...
    نئی دہلی: بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت کی ووٹ چوری پھر پکڑ لی ۔کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے ووٹ چوری کا الزام لگاتے ہوئے ایک اورپریس کانفرنس کی ہے۔  انہوں نے کہا ہے کہ ہریانہ میں ووٹ چوری کرکے بی جے پی کی حکومت بنوائی گئی۔ ہریانہ میں ووٹ چوری پکڑی گئی ہے۔ ہریانہ میں ہم نے کافی جانچ کی۔ مہاراشٹر، کرناٹک، مدھیہ پردیش اورہریانہ میں ووٹ چوری ہوئی ہے۔  راہل گاندھی نے اس دوران ایک لڑکی کی تصویربھی دکھائی، اسے لے کرانہوں نے دعویٰ کیا کہ اس نے الگ الگ نام سے 22 جگہ ووٹ دیے۔  اس لڑکی کے نام سے 22 ووٹرآئی ڈی کارڈ ملے۔ اس کا نام کہیں سیما توکہیں سویٹی ہے۔ یہ برازیل...
     نئی دہلی:۔ اسرائیلی وزےر اعظم نیتن یاہو دسمبر میں بھارت کا دورہ کریں گے جبکہ بھارت اور اسرائیل نے گزشتہ روز دفاعی تعاون کے حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط کر دےے ہیں، اسرائیل کے وزیرِ خارجہ گیدون سعار اور ان کے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر کے درمیان بات چیت اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دودل سے ملاقات کے بعد ہوا۔ بھارتی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ اس معاہدے میں تعاون کے کئی شعبے طے کیے گئے ہیں جن سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا، جن میں مشترکہ اسٹریٹجک مکالمے، تربیت، دفاعی صنعتی تعاون، سائنس و مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی، تحقیق و ترقی، تکنیکی جدت، اور سائبر سکیورٹی میں تعاون شامل ہیں۔ وزارتِ دفاع...
    اداکارہ صبا قمر نے ایک معروف صحافی کے مبینہ توہین آمیز اور بے بنیاد الزامات کے خلاف انہیں 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ یہ معاملہ اُس وقت شروع ہوا جب صحافی نعیم حنیف نے ایک پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا کہ صبا قمر ماضی میں لاہور کے علاقے والٹن میں اُس گھر میں رہتی تھیں جو مبینہ طور پر ایک شخص نے انہیں فراہم کیا تھا۔ صبا قمر نے اس بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پر پوڈکاسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور کہا کہ اُن پر لگایا گیا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ انہوں نے لکھا کہ نہ تو وہ کبھی والٹن میں رہیں اور نہ ہی ان...
    اپنے خطاب میں آیت اللہ جنتی نے امریکی جاسوس اڈے (سفارت خانے) کے تسخیر کے تاریخی واقعے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کی تاریخ میں ایک سنگِ میل قرار دیا، اور کہا کہ یہ واقعہ ایک طرف امریکہ کی استکباری فطرت کو بے نقاب کرنے کا سبب بنا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی شورائے نگہبان کے اجلاس سے خطاب میں آیت‌ اللہ احمد جنتی نے ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے تعزیت پیش کی اور کہا کہ یہ ایام مکتبِ فاطمیہ کی معرفت حاصل کرنے اور اس کے تمدن‌ ساز پیغام سے سبق لینے کا قیمتی موقع ہیں۔ انہوں نے مکتبِ فاطمیہ کی سب سے اہم خصوصیت کو حق‌ طلبی اور حق کے دفاع میں جانثاری قرار دیتے...
    اپنے خطاب میں آیت اللہ جنتی نے امریکی جاسوس اڈے (سفارت خانے) کے تسخیر کے تاریخی واقعے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کی تاریخ میں ایک سنگِ میل قرار دیا، اور کہا کہ یہ واقعہ ایک طرف امریکہ کی استکباری فطرت کو بے نقاب کرنے کا سبب بنا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی شورائے نگہبان کے اجلاس سے خطاب میں آیت‌ اللہ احمد جنتی نے ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے تعزیت پیش کی اور کہا کہ یہ ایام مکتبِ فاطمیہ کی معرفت حاصل کرنے اور اس کے تمدن‌ ساز پیغام سے سبق لینے کا قیمتی موقع ہیں۔ انہوں نے مکتبِ فاطمیہ کی سب سے اہم خصوصیت کو حق‌ طلبی اور حق کے دفاع میں جانثاری قرار دیتے...
    ترجمان اے این ایف کے مطابق خیبر پختونخوا ریجنل ڈائریکٹوریٹ کو مصدقہ انٹیلی جنس اطلاع ملی تھی کہ منشیات کی ایک بڑی کھیپ ڈسٹرکٹ خیبر کی ایک ڈمپنگ سائٹ پر پتھریلی چٹانوں میں چھپائی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اے این ایف نے خیبر پختونخوا میں منشیات کے بین الصوبائی نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق خیبر پختونخوا ریجنل ڈائریکٹوریٹ کو مصدقہ انٹیلی جنس اطلاع ملی تھی کہ منشیات کی ایک بڑی کھیپ ڈسٹرکٹ خیبر کی ایک ڈمپنگ سائٹ پر پتھریلی چٹانوں میں چھپائی گئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق یہ منشیات باڑہ کے بدنام زمانہ ڈی ٹی او گروہ کی تھیں جو آفریدی قبیلے کے معروف...
    ماہرینِ فلکیات نے کائنات میں ایک ایسا طاقتور بلیک ہول دھماکہ دریافت کیا ہے جو اب تک دیکھے گئے تمام خلائی مظاہر سے زیادہ روشن اور شدید ہے۔ محققین کے مطابق یہ بلیک ہول ایک دیوہیکل ستارے کو نگل رہا ہے، جو ہمارے سورج سے کم از کم 30 گنا بڑا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:ناسا کی خلائی دوربین کا ایک پرزہ خراب، مشاہدات وقتی طور پر معطل فلکیاتی جریدے ’نیچر ایسٹرونومی‘ میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق یہ غیر معمولی واقعہ بلیک ہول J2245+3743 کے قریب پیش آیا، جو زمین سے تقریباً 10 ارب نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔ دیوہیکل ستارے کی تباہی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ستارہ بلیک ہول کے بہت قریب چلا...
      واشنگٹن (ویب ڈیسک )ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی جیسے مصنوعی ذہانت کے آلات کو صحیح اور غلط معلومات کے درمیان فرق کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی ایک ٹیم نے ایک تحقیق میں تمام بڑے اے آئی چیٹ بوٹس کو مسلسل غلط خبر کی نشاندہی میں ناکام پایا۔ تحقیق لارج لینگوئج ماڈلز (ایل ایل ایمسز) کے استعمال سے متعلق قابلِ تشویش نتائج پیش کرتی ہے، جہاں صحیح اور غلط معلومات کا تعین کرنا اہم ہوتا ہے۔ محققین نے بتایا کہ چونکہ لینگوئج ماڈلز (ایل ایمز) کا قانون، طب، صحافت اور سائنس میں استعمال بڑھتا جا رہا ہے، اس لیے ان...
    مودی سرکار نے کھیل میں ’مخاصمت ‘ کی آمیزش کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی نژاد نیپالی کوچ کو ویزا دینے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے ایک بار پھر کھیل کو نفرت کی سیاست میں جھونک کر اپنی متعصبانہ سوچ بے نقاب کردی ہے۔ بھارت نے نیپال کی نابینا خواتین کرکٹ ٹیم کے کوچ مسعود جان کو پاکستانی شہری ہونے کے باعث ویزا دینے سے انکار کر دیا۔  یہ فیصلہ 11 نومبر سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہونے والے نابینا خواتین کرکٹ ورلڈ کپ سے چند روز قبل سامنے آیا۔ مسعود جان پاکستان کے سابق بین الاقوامی کرکٹر اور تمغہ امتیاز برائے حسن کارکردگی کے وصول کنندہ ہیں، مسعود جان نے نیپال کی نابیناخواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل کے وزیر برائے تارکینِ وطن امیخائے چکلی نے نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی پر حماس کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں ’’انتہا پسند نظریات‘‘ کا حامل قرار دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں اسرائیلی وزیر برائے تارکینِ وطن امیخائے چکلی نے کہا کہ وہ شہر جو کبھی عالمی آزادی کی علامت تھا، اب اس کی چابیاں ایک ایسے شخص کے حوالے کر دی گئی ہیں جو حماس کے نظریات سے ہمدردی رکھتا ہے، ممدانی کے خیالات نائن الیون حملوں میں ملوث جہادیوں سے مختلف نہیں ہیں۔اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ نیویارک اب کبھی پہلے جیسا نہیں رہے گا، خاص طور پر یہودی برادری کے لیے۔...
    کانگریس لیڈر نے دعویٰ کیا کہ ہریانہ میں ایگزٹ پول میں کانگریس آگے تھی، بعد میں بی جے پی جیت گئی، کانگریس اور بی جے پی کے درمیان صرف چند ہزار ووٹوں کا فرق تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے بی جے پی سے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے آج ووٹ چوری کے حوالے سے اپنا "ہائیڈروجن بم" گرایا۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر نے نئی دہلی میں اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کی، الیکشن کمیشن پر ایک ایک کرکے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کمیشن پر بی جے پی کی مدد کرنے کا الزام لگایا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ انہیں کئی ریاستوں سے ووٹ چوری کی شکایات موصول ہوئی...
    ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی جیسے مصنوعی ذہانت کے آلات کو صحیح اور غلط معلومات کے درمیان فرق کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی ایک ٹیم نے ایک تحقیق میں تمام بڑے اے آئی چیٹ بوٹس کو مسلسل غلط خبر کی نشاندہی میں ناکام پایا۔ تحقیق لارج لینگوئج ماڈلز (ایل ایل ایمسز) کے استعمال سے متعلق قابلِ تشویش نتائج پیش کرتی ہے، جہاں صحیح اور غلط معلومات کا تعین کرنا اہم ہوتا ہے۔ محققین نے بتایا کہ چونکہ لینگوئج ماڈلز (ایل ایمز) کا قانون، طب، صحافت اور سائنس میں استعمال بڑھتا جا رہا ہے، اس لیے ان کی حقیقت اور افسانے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مانچسٹر:۔ دنیا کے معروف فٹبالر اور النصر کلب کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد فٹبال سے ریٹائر ہونے والے ہیں، تاہم وہ اپنے شاندار کیریئر کے اختتام کے لیے ذہنی طور پر طویل عرصے سے تیار ہیں۔40 سالہ پرتگالی اسٹار، جو اَب تک کلب اور ملک کے لیے مجموعی طور پر 952 گول اسکور کر چکے ہیں، نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ ایک ہزار گول کا ہدف حاصل کرنے کے بعد کھیل کو خیرباد کہیں گے۔برطانوی میزبان پیئرس مورگن کو دیے گئے انٹرویو میں پانچ بار کے بیلن ڈی اور ایوارڈ یافتہ رونالڈو نے کہا: میں سمجھتا ہوں کہ میں تیار ہوں، لیکن یہ بہت مشکل ہوگا۔ میں نے...
    کراچی: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ قومی ترقی کے لیے جدت کو شمولیت، ٹیکنالوجی کو شفافیت اور معاشی ترقی کو پائیداری سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے اور نوجوان اس تبدیلی کی اصل قوت ہیں۔   کراچی میں منعقدہ فیوچر سمٹ 2025 کے 9ویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کندی نے مستقبل کے تعین میں اجتماعی کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا تیز رفتار تبدیلیوں کے دور سے گزر رہی ہے، ایسے میں درست سمت کا تعین صرف ایک انتخاب نہیں بلکہ وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ قومی ترقی کے لیے جدت کو شمولیت، ٹیکنالوجی کو شفافیت اور معاشی ترقی کو پائیداری...
    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی۔فوٹو: فائل چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے وقت ایم کیو ایم نے ایک مطالبہ رکھا تھا، ہم نے کہا تھا کہ ایسی جمہوریت چاہیے جس کے ثمرات عوام تک پہنچیں۔چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیرصدارت ایم کیو ایم پاکستان کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم پر خود حکومت سے رابطہ کیا، ہمارے وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات سے یہی اندازہ ہوا کہ ترمیم گُڈ گورننس اور صوبوں میں بہترین ہم آہنگی کیلئے لائی جا رہی ہے۔ آئینی ترمیم پر حیرانی و پریشانی نہیں ہونی چاہیے: فاروق ستارایم...
    اسلام آباد:۔ پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل جمعرات کو استنبول میں ہوگا، جس میں پاکستان کا ایک اعلیٰ سطح وفد شرکت کرے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وفد میں اعلیٰ عسکری حکام کے ساتھ دفتر خارجہ کے سینئر افسران بھی شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کے اس مرحلے میں دوحہ اور استنبول میں ہونے والے سابقہ ادوار کے نتائج پر تفصیلی غور کیا جائے گا، جبکہ پاکستان ایک بار پھر افغان سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کیے جانے کے معاملے کو بھرپور انداز میں اٹھائے گا۔ پاکستان کی جانب سے مذاکرات کے دوران سرحدی دراندازی کی روک تھام اور دونوں ممالک کے درمیان ایک جامع سیکورٹی معاہدے کی ضرورت...
    اسلام آباد: کلکٹریٹ آف کسٹمز ملتان نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔ ایف بی آر کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بواتہ کے قریب ایک بس کی تلاشی کے دوران ایک کروڑ چونتیس لاکھ  روپے مالیت کی تیس کلو اسمگل شدہ چاندی برآمد ہوئی۔ بس کے کسی مسافر نے چاندی  کی ملکیت کا دعویٰ نہیں کیا، برآمد شدہ چاندی کو کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت ضبط کرلیا گیا۔ اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کے لئے تفتیش جاری ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو محصولات  کے تحفظ اور تمام داخلی و خارجی راستوں پر کسٹمز قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ Tagsپاکستان
    غاصب صیہونی رژیم کے صدر اسحاق ہرزوگ نے اس حقیقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہ اسرائیل اس وقت گذشتہ تیس برس کے دوران بدترین حالات کا شکار ہے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل تباہی کے دہانے پر آن کھڑا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی دائیں بازو کی جماعتوں کی جانب سے امریکی صدر کے منصوبے پر شدید تنقید اور غزہ پر جاری حملوں نے جنگ بندی کو شدید خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ ایسے میں صیہونی رژیم کے سربراہ اسحاق ہرزوگ کا خیال ہے کہ موجودہ چیلنجنگ صورتحال سے نکلنے کے لیے اسرائیل کو "بدنام انتہاپسندی" کو ایک طرف رکھ کر ٹرمپ کی شرائط کو قبول کر لینا چاہیے۔ اس نے ​​خبردار کیا ہے کہ اندرونی انتشار نے اسرائیل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ انسان سائنسی تحقیق کے لیے زندہ دفن ہونے جیسے خوفناک تجربے سے بھی گزر سکتا ہے؟ اٹلی میں ہونے والا ایک حیرت انگیز تجربہ اسی جرات مندانہ عمل کی مثال بن گیا، جہاں 36 رضاکاروں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر ایک ایسی ڈیوائس کی آزمائش میں حصہ لیا جو برفانی تودوں کے نیچے دبے افراد کو سانس لینے میں مدد دے سکتی ہے۔یہ تجربہ جنوری سے مارچ 2023 کے دوران اٹلی کے ایک برف پوش علاقے میں کیا گیا۔ ہر رضاکار کو تقریباً 50 سینٹی میٹر گہرائی تک برف کے نیچے دفن کیا گیا اور اس دوران اُن کی صحت کی نگرانی جدید آلات سے کی جاتی رہی۔...
    تقریباً 2 دہائیوں تک، پاکستان کے قبائلی اضلاع (سابقہ فاٹا) دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے عسکریت پسندی اور فوجی آپریشنز کا گڑھ رہے۔ اس دوران، تعلیمی اداروں کو نہ صرف نقصان پہنچا بلکہ انہیں جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔ ہیومن رائٹس واچ اور گلوبل کولیشن ٹو پروٹیکٹ ایجوکیشن فرام اٹیک (GCPEA) کی رپورٹس کے مطابق، 2006 سے 2015 کے دوران فاٹا میں 1,100 سے زیادہ سکول، جن میں زیادہ تر لڑکیوں کے ادارے تھے، دہشتگردی کی وجہ سے مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، صرف ضلع مہمند میں کم از کم 94 سکولوں کو عسکریت پسندوں نے مکمل یا جزوی طور پر تباہ کیا۔ خوف، نقل مکانی اور بنیادی ڈھانچے کی...
    زہران ممدانی کی بطور میئر کامیابی پر نہ صرف امریکا بلکہ دنیا بھر میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے، پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی ان کی تاریخی جیت پر مبارکباد پیش کی۔امریکا کے شہر نیویارک میں زہران ممدانی تاریخ رقم کرتے ہوئے میئر کے عہدے پر فائز ہوگئے، وہ اس عہدے پر پہنچنے والے پہلے مسلمان اور جنوبی ایشیائی نژاد شخص ہیں۔زہران ممدانی کا منشور سستی رہائش اور کثیرالثقافتی ہم آہنگی پر مبنی تھا، جو دنیا کے مہنگے اور مصروف ترین شہروں میں سے ایک میں بے حد مقبول ہوا، انہیں 20 لاکھ سے زائد ووٹوں میں سے نصف سے کچھ زیادہ ووٹ حاصل ہوئے۔اس موقع پر بھارت اور پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین بھی ایک بات پر...
    بھارتی لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’مودی ٹرمپ اور امریکا سے خوفزدہ ہیں ‘، راہول گاندھی کی بھارتی وزیرِاعظم پر تنقید این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راہول گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ ہریانہ ریاست میں تقریباً 25 لاکھ جعلی ووٹ ڈالے گئے جو کہ کل 2 کروڑ ووٹروں کا تقریباً 12.5 فیصد بنتا ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ کئی کانگریس امیدواروں نے انتخابات کے بعد شکایت کی کہ ووٹنگ میں گڑبڑ ہوئی ہے۔ ان کے مطابق تمام ایگزٹ پولز نے کانگریس کی جیت کی پیشگوئی کی تھی مگر نتیجہ بی جے پی کے حق...
        بھارتی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو خود کو بھارت کے معروف تحقیقی ادارے بھابھا ایٹمی تحقیقی مرکز (BARC) کا سائنس دان ظاہر کر رہا تھا۔ تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ یہ شخص ایران کی کمپنیوں کو مبینہ ایٹمی ڈیزائن فروخت کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت: جعلی سائنسدان گرفتار، حساس ایٹمی معلومات اور 14 نقشے برآمد بھارتی میڈیا کے مطابق 60 سالہ اختر حسینی قطب الدین احمد اور اس کے بھائی عدیل حسینی (59) کو حراست میں لیا گیا ہے۔ دونوں نے ’سائنسی تعاون‘ اور ’تحقیقی شراکت‘ کے نام پر ایک مبینہ لیتھیئم-6 ری ایکٹر کا ڈیزائن بیرونِ ملک بھیجنے کی کوشش کی۔ اس مقصد کے لیے وہ وی...
    میڈیا سے گفتگو میں نیشنل الیکٹرونکس کمپلیکس آف پاکستان کے سینئیر ڈائریکٹر ڈاکٹر آصف مغل کا کہنا تھا کہ صفرا سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تیروں کو داغنے والے کمان کا نام تھا، فضاء میں یہ اس جیمر گن کو فائر کرنے کے بعد جو ریڈیائی لہریں نکلتی ہیں، وہ ایک کمان کی شکل اختیار کر جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس ایکسپو (پائمیک) میں پاکستانی ساختہ ڈرون جیمر گن صفرا لانچ کر دیا گیا، جو انتہائی بلندی پر اڑنے والے ڈرونز کو مفلوج کرکے اسے زمین پر اتارنے کے جدید صلاحیت سے لیس ہے۔ کراچی ایکسپو میں جاری پاکستان نیوی کے دفاعی اور سائنسی آلات کی نمائش پائیمک میں پاکستانی ساختہ ڈرون جیمرگن...
    پاکستان میں پہلی بار گوگل کروم بُک کی اسمبلی لائن کا افتتاح ڈیجیٹل پاکستان کے سفر میں ایک تاریخی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت یہ منصوبہ ایک بڑا سنگ میل ثابت ہوگا جس سے عام شہریوں خصوصاً طلبہ کو جدید لیپ ٹاپ کم قیمت پر دستیاب ہوں گے۔ ہری پور میں قائم فیکٹری میں روزانہ 50 ہزار کروم بُک تیار ہوں گی جبکہ سالانہ ہدف 5 لاکھ رکھا گیا ہے، جو آئندہ 10 لاکھ تک پہنچے گا۔ اس منصوبہ سے ہزاروں نئی نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے، مقامی صنعت مضبوط ہوگی اور ٹیکنالوجی کی برآمدات کا راستہ کھلے گا۔ یہ منصوبہ گوگل کے ان پروگرامز کا تسلسل ہے جن کے...
    اسلام آباد: کسٹمز انفورسمنٹ رکھنی نے غیرملکی سگریٹس کی ایک بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف بی آر کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق مصدقہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے رکھنی کے قریب ایک ہینو ٹرک کو روکا گیا جس میں بظاہر کوئلہ لدا ہوا تھا۔ تفصیلی تلاشی کے دوران غیرملکی سگریٹس کے 188 کارٹن برآمد ہوئے۔ ضبط شدہ سگریٹس کی مالیت کا تخمینہ تقریباً 2 کروڑ 35 لاکھ روپے لگایا گیا ہے جبکہ ضبط کی گئی اشیا اور ٹرک کی کل مالیت تین کروڑ پچاسی لاکھ روپے بنتی ہے۔ ضبط شدہ اشیا اور گاڑی کو کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز گودام منتقل کر دیا...
    کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے قوانین پر عمل ہو اور حکومت کو چالان کی مد میں ایک روپیہ بھی نہ ملے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور اطلاعات شرجیل انعام میمن  نے کہا کہ حکومت سندھ کوشش کر رہی ہے کہ فوڈ شارٹیج نہ ہو۔  بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر سندھ حکومت نے کسانوں کو سپورٹ کیا ہے اور آج سے سندھ بھر میں کسانوں کو مدد فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 4 لاکھ 19 ہزار کسانوں کو فی ایکڑ 14 ہزار روپے دیے جائیں گے۔  یہ پیسے گندم کی کاشتکاری کے لیے دیے جا رہے ہیں۔ وفاقی حکومت کو اس سال بھی...
    شہرِ لاہور، جو بادشاہوں کی یادوں، مغلیہ فنِ تعمیر اور زندہ دل ثقافت کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے، اب سیاحت کے ایک نئے دور میں داخل ہونے جا رہا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کی مشہور لاہور کینال، جو مغل دور سے چلی آ رہی ہے اور شہر کی خوبصورتی کا ایک نمایاں حصہ سمجھی جاتی ہے، جلد ایک منفرد شپ ریسٹورنٹ کی میزبانی کرے گی۔ یہ منصوبہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومتِ پنجاب کی جانب سے سیاحت کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، جو لاہور کو نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سیاحوں کے لیے بھی مزید پرکشش بنائے گا۔ مزید پڑھیں: پی کے ایل آئی میں...
    محکمہ ڈاک کی جانب سے بذریعہ جعفر ایکسپریس ڈاک اور سامان کی ترسیل معطل ہو گئی ہے، جس کے باعث نہ صرف کوئٹہ بلکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی ڈاک کے نظام میں تاخیر اور تعطل پیدا ہو گیا ہے۔ محکمہ ڈاک طویل عرصے سے پاکستان ریلوے کے ذریعے مختلف شہروں کو ڈاک، پارسل، مالیاتی دستاویزات اور سرکاری مراسلات روانہ کرتا رہا ہے۔ تاہم حالیہ دنوں میں ریلوے انتظامیہ نے محکمہ ڈاک کا سامان لے جانے سے انکار کر دیا ہے، جس سے شہریوں اور کاروباری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس پر حملے میں امریکا کی جانب سے افغانستان کو دیا گیا اسلحہ استعمال ہونے کی تصدیق ذرائع کے مطابق پاکستان پوسٹ...
    بھارتی سازش 1947 نومبر 6 مسلمانوں کا جموں میں قتل عام WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز سید منظور احمد شاہچیرمین اتحاد اسلامی جموں و کشمیر جموں و کشمیر 1947 اکتوبر تک ایکشاہی ریاست تھی جس پر ایک ہندو مہاراجہ، ہری سنگھ، مسلم اکثریتی آبادی پر حکومت کرتا تھا۔ برطانوی انخلاء اور ہندوستان و پاکستان کے قیام کے ساتھ، شاہی ریاستوں کو یہ اختیار دیا گیا تھا کہ وہ یا تو کسی ایک ملک کے ساتھ الحاق (accede) کر لیں یا آزاد رہیں۔ مہاراجہ ہری سنگھ نے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا، بھارت حکومت نے ہر طرح سے راجہ ہری سنگھ پر دباو ڈالا کہ وہ بھارے کے ساتھ الحاق کرے ۔اس مقصد کے لیے کبھی بھارت اپنے...
    سابق وفاقی وزیرِ خرم دستگیر خان نے انکشاف کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار ہوچکا ہے اور اس پر مختلف سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ اس اہم آئینی ترمیم کا مسودہ آئندہ جمعے کے روز سینیٹ میں پیش کیا جائے۔ خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر ترمیم پیش کرنے کی خواہاں ہے، حتیٰ کہ تحریکِ انصاف سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں تاکہ ترمیم وسیع تر اتفاقِ رائے سے منظور ہو۔ ان کے مطابق قومی اسمبلی میں حکومت کو کوئی دشواری نہیں ہوگی، تاہم سینیٹ میں منظوری کے لیے سیاسی...
    کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ہریانہ میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے ثبوت کے طور پر ایک برازیلی ماڈل کی تصویر پیش کی۔ راہول گاندھی نے ماڈل کے بارے میں دعویٰ کیا کہ وہ مختلف ناموں سے ہریانہ میں 22 مرتبہ ووٹ ڈال چکی ہے۔ کانگریسی رہنما نے بتایا کہ اس ماڈل کی تصویر ہریانہ  کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر مختلف ناموں سیما، سویٹی، سرسوتی، رشمی اور ولما کے ساتھ ووٹر فہرستوں میں موجود ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ’مودی ٹرمپ اور امریکا سے خوفزدہ ہیں ‘، راہول گاندھی کی بھارتی وزیرِاعظم پر تنقید انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ صرف ایک غلطی نہیں بلکہ ’مرکزی سطح پر منظم آپریشن‘ کا حصہ ہے جس کا مقصد...
    بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کے رجحان نے منڈی کو دباؤ میں رکھا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای-100 انڈیکس دورانِ کاروبار تقریباً 1000 پوائنٹس گر گیا۔ دوپہر 12 بج کر 40 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 160,309.62 پوائنٹس پر موجود تھا، جو 972.14 پوائنٹس یعنی 0.6 فیصد کمی کے برابر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟ کاروبار کے دوران کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، پاور جنریشن اور ریفائنری کے شعبوں میں نمایاں فروخت دیکھی گئی۔ Market is down at midday ????⏳ KSE 100 is negative by -167.88 points (-0.1%) at midday trading. Index is at 161,113.89 and...
    امیر جماعت لاہور کا کہنا تھا کہ جماعتِ اسلامی پاکستان نا صرف ملک گیر دیانتدار قیادت کی حامل واحد حقیقی جمہوری پارٹی کا درجہ رکھتی ہے بلکہ جماعت اسلامی منصفانہ نظام، ایک نصاب اور ایک زبان پر مبنی پاکستان کی جدوجہد کر رہی ہے، اجتماع عام ملک میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام کی طاقت سے موجودہ طبقاتی نظام کو بدلا جائے۔ لاہور میں ہونیوالے اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مینار پاکستان میں ہونیوالا اجتماع عام سیاسی و معاشی بے یقینی کی صورتحال میں تبدیلی کی...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے پاک کالونی ریکسر پُل کے قریب سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق نامعلوم ملزمان نے تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا ہے، واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔علاوہ ازیں کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں گھر سے پھندا لگی لاش ملی ہے۔
    سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں جھلسنے والا ایک زخمی دم توڑ گیا۔واضح رہے کہ دھماکے میں 13 افراد زخمی ہوئے تھے، 19 سالہ اسد منیب ولد تنویر احمد پمز ہسپتال کے برن سینٹر میں داخل تھا جو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔گزشتہ روز سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کی کینٹین میں دھماکے سے کورٹ نمبر 6 بھی متاثر ہوئی تھی، اس کے علاوہ کینٹین میں فرنیچر کو نقصان پہنچا، بار ایسوسی ایشن کے استقبالیہ کے شیشے بھی ٹوٹے تھے۔آئی جی اسلام آباد نے بتایا تھا کہ دھماکے میں 13 افراد زخمی ہوئے ، ایک اے سی ٹیکنیشن کا 80 فیصد جسم جھلس گیا ہے، کینٹین میں کئی روز سے گیس لیکج ہو...
    بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی آج 37 سال کے ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر مداح نہ صرف ان کی شاندار کرکٹ کیریئر کی یاد تازہ کر رہے ہیں بلکہ ان کی بیوی، بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ محبت بھرا رشتہ بھی یاد کر رہے ہیں۔ ویرات اور انوشکا کی کہانی 2013 میں ایک اشتہار کے سیٹ پر ملاقات سے شروع ہوئی۔ کئی سال تک اس تعلق کو نجی زندگی رکھنے کے بعد، دونوں نے دسمبر 2017 میں شادی کر لی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کے نئے ریسٹورینٹ کی قیمتوں نے سب کو حیران کردیا، نئی بحث چھڑ گئی انوشکا نے ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی کے بارے میں کہا کہ ’میں اپنے بہترین دوست سے شادی کر...
    ایک مسلمان، جنوبی ایشیائی اور واضح طور پر اینٹی اسرائیل موقف رکھنے والے ڈیموکریٹ ظہران ممدان نے میئر نیویارک بن کر پورے امریکا کو ہلا کر رکھ دیا۔ نیویارک ایسا شہر ہے جہاں کا میئر بننا، کسی چھوٹے ملک کی وزارتِ عظمیٰ کے برابر حیثیت رکھتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ صرف سال پہلے تک کوئی توقع بھی نہیں کرسکتا تھا کہ ظہران ممدانی جیسا نیا امیدوار اتنی طاقتور اسرائیلی لابی اور صدر ٹرمپ کے ساتھ ایلون مسک اور کئی دیگر ارب پتی بزنس مینوں کی شدید ترین مخالفت کے باوجود میئر بن جائے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ امریکا میں امید کی نئی کرن ہے۔ یہ ایک کرشمہ ہے، ایسا کرشمہ جسے تخلیق کیا گیا۔ ظہران ممدانی کی منفرد...
    کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکسٹائل ہماری ایکسپورٹس کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہے، آئی ٹی سروسز میں ستمبر میں ریکارڈ ایکسپورٹ ہوئی، فرماسیوٹیکل کی انڈسٹری کی کارکردگی بہترین رہی ہے اور اس میں مزید بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ریکوڈک سے پہلے سال 2 اعشاریہ 8 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہوگی، اس منصوبے میں بھرپور کام جاری ہے، پہلی بار آٹو انڈسٹری میں بھی بدآمدات ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: حکومت بلیو اکانومی کے وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہیں: وزیر خزانہ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس اصلاحات کے لیے تاجروں سے مشاورت جاری رکھیں گے، مشاورتی گروپوں میں...
    پاکستانی اداکار سمیع خان نے انکشاف کیا ہےکہ وہ شوٹنگ کے دوران آگ سے جھلسنے سے بچ گئے تھے۔ایک شو کے دوران سمیع خان نے بتایا کہ’ماضی میں اداکار معمر رانا ایک فلم ڈائریکٹ کررہے تھے یہ فلم تو مکمل نہیں ہوسکی لیکن اس فلم کے گانے شوٹ کیے گئے تھے، وہ وقت ہمارا بھی نوجوانی کا دور تھا، اس وقت میں بھی باڈی دکھانے کا شوقین تھا، گانے کی شوٹنگ کیلئے میرے جسم پر تیل لگایا گیا جس کے بعد مجھے آگ کے پاس جاکر ہاتھ سے پوز دینا تھا لیکن جب میں وہاں پہنچا تو جسم پر تیل کی وجہ سے آگ کی تپش اتنی محسوس ہوئی کہ فوراً دور ہٹ گیا‘۔اداکار کے مطابق ’ میرے ہٹنے کے...
    نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کی زندگی کسی فلمی کہانی سے کم نہیں۔ سیاست میں قدم رکھنے سے پہلے وہ ایک مشہور ریپر کے طور پر پہچانے جاتے تھے، جنہیں ان کے مداح ”ینگ کارڈامم“ (چھوٹی الائچی) اور بعد میں ”مسٹر کارڈامم“ کے نام سے جانتے تھے۔ ظہران ممدانی نے ابتدا میں بطور ”فورکلوژر پریونشن کاؤنسلر“ کام کیا، لیکن موسیقی ان کا جنون تھی۔ وہ راتوں کو ریپ گانے ریکارڈ کرتے، جن میں سب سے مشہور ان کا گانا ”نانی“ تھا، جو 2019 میں ریلیز ہوا۔ یہ گانا اپنی نانی کے نام ایک مزاحیہ خراجِ تحسین تھا، جس میں مشہور اداکارہ اور کُک بُک مصنفہ مدھور جعفری نے بھی کام کیا۔ گانے کے دلچسپ بول اور ویڈیو...
    دریائے ہڈسن کے کنارے آباد امریکا کے ’کبھی نہ سونے والے‘ شہر نیویارک کی متحرک سیاست میں آج ایک نیا چہرہ ابھر کر سامنے آیا ہے، جو کلچر، انٹرٹینمنٹ اور معیشت کے اس عالمی مرکز کے نومنتخب پہلے مسلم میئر ظہران قوامے ممدانی ہیں۔ افریقہ میں پیدا ہونے والا یہ نوجوان سیاست دان نہ صرف امریکی سیاست کے روایتی سانچوں کو چیلنج کر رہا ہے بلکہ وہ اپنے نظریات اور سماجی وابستگی کے باعث ایک نئی سیاسی سوچ کی علامت بن چکا ہے، امریکا کی صد سالہ تاریخ میں ظہران ممدانی سب سے کم عمر میئر بھی ہیں۔ ابتدائی زندگی ظہران ممدانی 18 اکتوبر 1991 کو یوگنڈا کے دارالحکومت کَمپالا میں پیدا ہوئے، ان کے والد محمود ممدانی ممتاز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہر باپ اپنے بیٹے کو دولہا بنتے دیکھنے کا خواب دیکھتا ہے اور پسرور کے ایک والد نے یہ خواب انوکھے انداز میں پورا کیا۔ اس نے اپنے لاڈلے بیٹے کے لیے سونے سے بنایا گیا خصوصی سہرا تیار کروایا اور شادی کے موقع پر اسے سر پر سجا دیا۔پنجاب کے شہر پسرور کے نواحی گاؤں متاں ہریاں میں سابق کونسلر کے بیٹے کی شادی کا یہ پرتعیش منظر دیکھنے کو ملا۔ صراف کے مطابق طلائی سہرا ایک کروڑ روپے مالیت کا تھا، جبکہ شادی کے مجموعی اخراجات ڈیڑھ سے پونے دو کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔دولہا سونے کا یہ منفرد سہرا سر پر سجائے بارات کے ساتھ دلہن کے گھر پہنچا تو سب حیران رہ گئے، کیونکہ...
    مسلم جنوبی ایشیائی نژاد 34 سالہ ظہران ممدانی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ارب پتی ایلون مسک کی جانب سے بھرپور مخالفت کے باوجود نیویارک کے میئر منتخب ہوگئے ہیں، وہ نیویارک کے میئر بننے والے پہلے مسلمان امیدوار بن گئے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین ممدانی کی جیت پر مختلف تبصرے کرتے نظر آتے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ دنیا کے طاقتور ترین شخص صدر ٹرمپ کی اعلانیہ مخالفت کے باوجود امریکی شہر نیویارک کے میئر کا الیکشن مسلمان امیدوار ظہران ممدانی نے جیت لیا۔ یہ ہوتی ہے اصل جمہوریت اور ووٹ کی طاقت۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظہران ممدانی کی جیت اس بات کا بھی اعلان ہے کہ صدر ٹرمپ کی عوامی پذیرائی ختم ہو رہی ہے۔...
    بھارت کے وسطی حصے میں ایک خوفناک ٹرین حادثے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے جب ایک مقامی مسافر ٹرین منگل کی رات ایک کارگو ٹرین سے ٹکرا گئی۔ یہ حادثہ شہر بیلاس پور کے قریب پیش آیا، جو ریاست چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور سے تقریباً 115 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ حکام کے مطابق، مسافر ٹرین نے کارگو ٹرین کو پیچھے سے ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں ایک مسافر ڈبہ کارگو ٹرین کے ایک ویگن کے اوپر چڑھ گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد ڈبے کو زمین پر اتارا اور آئرن کٹرز کی مدد سے اسے کاٹ کر کھولا، جہاں مزید تین لاشیں برآمد ہوئیں۔ ریسکیو اور...
    غلام محمد صفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر غلام قادر وانی صرف ایک سیاسی رہنما نہیں تھے، بلکہ وہ ایک فکری، نظریاتی اور تنظیمی شخصیت تھے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے زیراہتمام اسلام آباد میں تحریک آزادی کشمیر کے رہنما اور شہید قائد ڈاکٹر غلام قادر وانی کی برسی کے موقع پر ایک پروقار دعائیہ مجلس منعقد کی گئی۔ ذرائع کے مطابق تقریب کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔ اس موقع پر مقررین نے ڈاکٹر غلام قادر وانی کو تحریک آزادی کو فکری معمار، نظریاتی ستون اور استقامت کی علامت قرار دیا اور انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ غلام محمد صفی نے اپنے خطاب...
    کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب تین بھائیوں کی موٹرسائیکل سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں بڑا بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا بھائی زخمی ہوگیا۔ تیسرا بھائی معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے ویٹا چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل نمبر KNT-3977 سڑک کنارے کھڑے ٹریلر نمبر TLS-178 سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں 30 سالہ عابد ولد غلام حسین موقع پر جاں بحق اور 26 سالہ صابر ولد غلام حسین شدید زخمی ہوگیا۔ دونوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ چھیپا ترجمان کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے دونوں افراد...
    نیویارک: امریکی سیاست میں ایک نئی آواز کے طور پر اُبھرنے والے زہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کے الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کرکے نہ صرف امریکی مسلمانوں کے لیے نیا باب کھولا بلکہ عالمی سطح پر بھی توجہ حاصل کی ہے۔ 33 سالہ زہران ممدانی، یوگینڈا میں پیدا ہوئے اور ان کا پس منظر مسلم و ہندو سیکولر روایات سے جڑا ہے۔ ان کے والد محمود ممدانی مشہور اسکالر اور کتاب “گڈ مسلم، بیڈ مسلم” کے مصنف ہیں جبکہ والدہ میرا نائر معروف فلم ساز ہیں جنہوں نے مون سون ویڈنگ اور دی نیمسیک جیسی عالمی سطح پر مقبول فلمیں بنائیں۔ زہران ممدانی، فلسطین کی آزادی کے حامی اور نریندر مودی کے سخت ناقد ہیں۔ انتخابی مہم کے...
    سندھ کے کسانوں نے بنیادی طور پر 2022 کے تباہ کن سیلاب میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے جرمن کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ کسانوں کا مؤقف ہے کہ جرمن کمپنیاں آر ڈبلیو ای RWE جو ایک توانائی کمپنی ہے اور ہائیڈلبرگ Heidelberg Materials جو سیمنٹ بنانے والی کمپنی ہے دنیا کی سب سے بڑی آلودگی پھیلانے والی کمپنیوں میں شامل ہیں، اور ان کے کاربن اخراج نے موسمیاتی تبدیلی اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلابوں کی شدت میں اضافہ کیا، جس سے ان کی زمینیں اور روزگار تباہ ہوئے۔ جنرل سکیریٹری نیشنل ٹریڈ یونین ناصر منصور نے وی نیوز کو بتایا ہے کہ کسان ان کمپنیوں سے اپنے نقصانات کے لیے...
    گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) حکام، فرنچائز مالکان اور آفیشلز کی اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں ٹیم آفیشلز ویڈیو کال پر موجود رہے، میڈیا اور سوشل میڈیا میں تند و تیز بیانات کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے ملتان سلطانز کے مالک علی ترین حیران کن طور پر شریک نہ ہوئے، البتہ ان کے نمائندے موجود تھے۔  ایک موقع پر ملتان سلطانز کے نمائندے نے کہا کہ پی سی بی بار بار اہل فرنچائز کا کہہ رہا ہے اس کا مطلب کیا ہے، کیا ہم اہل ٹیموں میں شامل ہیں؟ لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے جواب میں کہا کہ اس میٹنگ کے بعد آپ سے الگ بات کروں گا۔ واضح رہے کہ ایونٹ...
    اسلام آباد: مجوزہ 27 ویں ترمیم کے لیے درکار ووٹوں کے تناظر میں ایوان بالا میں پارٹی پوزیشن سامنے آ گئی۔ کسی بھی آئینی ترمیم کے لیے اس وقت سینٹ سے 64   ووٹ درکار ہوں گے جب کہ   حکومتی بینچز پر سینیٹ میں سب سے زیادہ سیٹیں پیپلزپارٹی کے پاس ہیں جن کی تعداد 26 ہے۔ اسی طرح مسلم لیگ ن کے پاس  ایوان بالا میں 20 نشستیں ہیں۔ سینیٹ میں حکومتی اتحادی بلوچستان عوامی پارٹی کی 4  نشستیں اورایم کیو ایم کے 3 ارکان ہیں۔ اسی طرح نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ق  کی ایک ایک سیٹ ہے۔  حکومتی بینچز پر بیٹھنے والے آزاد سینیٹرز میں سینیٹر عبدالکریم، سینیٹر عبدالقادر ، محسن نقوی، انوار الحق کاکڑ...
    غزہ اپنی جدید تاریخ کے سب سے المناک دور سے گزر رہا ہے۔ ایسے میں ایک ترک خاتون، جنہوں نے 24 سال اس محصور خطے میں گزارے، وہاں کی زندگی، جنگوں، ناکہ بندیوں اور ایمان کی پختگی کو یاد کرتی ہیں۔ کیفسَر یلماز جارادہ 1999 میں شادی کے بعد غزہ منتقل ہوئیں اور 2 دہائیوں سے زائد عرصے تک وہیں مقیم رہنے کے بعد اپنے آپ کو فلسطینی ہی سمجھتی ہیں۔ ’میں نے غزہ کے عوام کے ساتھ جنگیں، ناکہ بندیاں اور مشکلات جھیلیں، خود کو ان ہی میں سے ایک سمجھتی ہوں، مجھے لگتا ہے میں بھی غزہ کی ہوں۔‘ یہ بھی پڑھیں: دو سالہ جنگ کے بعد ملبہ اٹھانے کا عمل شروع، 5 لاکھ سے زیادہ فلسطینی غزہ لوٹ...
    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی معروف اداکارہ صبا قمر نے صحافی نعیم حنیف کے سنگین الزامات کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے 100 ملین (10 کروڑ) روپے کا نوٹس بھیج دیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے ساتھی فنکاروں اور مداحوں سے اپیل کی کہ وہ بھی جعلی اور بے بنیاد افواہوں کے خلاف آواز اُٹھائیں۔ صبا قمر کے کراچی سے متعلق حالیہ بیان کے بعد صحافی نعیم حنیف نے اداکارہ کے ماضی سے متعلق متنازع دعوے کیے تھے اور کہا تھا کہ صبا قمر 04-2003 میں لاہور میں ایک ایسے شخص کے گھر میں رہتی تھیں جس سے ان کا تعلق تھا، لیکن شادی نہ ہونے پر وہ شخص انہیں...
    پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ باہر منہ مارنے کی عادت 4 شادیوں کے بعد بھی ختم نہیں ہوتی، مجھے حیرت ہوتی ہے جب کوئی مسلمان یہ کہتا ہے کہ باہر منہ مارنے سے بہتر ہے میں شادی کرلوں۔ حال ہی میں اداکار نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے غیر ازدواجی تعلقات پر بات کی اور کہا کہ باہر منہ مارنے کی عادت ختم نہیں ہوتی، 4 شادیوں والے بھی باہر منہ مار رہے ہوتے ہیں کیونکہ شادی اس نیت سے نہیں کی جاتی کہ باہر منہ مارنے سے بہتر ہے شادی...
    پاکستان نے طویل المدتی معاہدے کے تحت اٹلی کی کمپنی اینی (ای این آئی) سے 21 لیکوفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کارگو منسوخ کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک سرکاری دستاویز اور 2 ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ اقدام اضافی درآمدات کو محدود کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے، ضرورت سے زیادہ درآمد شدہ گیس سے ملک کے گیس کا نیٹ ورک بھر چکا ہے۔ ریاستی ملکیتی کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کی جانب سے 22 اکتوبر کو وزارتِ توانائی کو بھیجی گئی ایک دستاویز کے مطابق، 2026 کے لیے منصوبہ بند 11 کارگو اور 2027 کے لیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، معیشت میں نجی شعبے کا کردار بہت اہم ہے، پیداوار پر مبنی معاشی ترقی ہی پائیدار راستہ ہے، پاکستان کو برآمدات کا مرکز بنانا ہے جب کہ آئی ٹی اور میری ٹائم سیکٹر پر ہمارا فوکس ہوگا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کیا، میکرو استحکام کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے ، کارپوریٹ منافع 9 فیصد بڑھا ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ قومی آمدن بڑھانے کے لیے ٹیکس نیٹ بڑھایا ہے، 9 لاکھ فائلرز کا اضافہ ہوا ہے، ڈیجیٹائزیشن سے معیشت میں شفافیت آئے گی،...
    نامعلوم مسلح افراد نے منگل کی شام ضلع کچھی میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کر کے اسے آگ لگا دی، جب کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مغربی بائی پاس کے علاقے میں ایک چیک پوسٹ کو دستی بم (ہینڈ گرینیڈ) سے حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق سرکاری حکام نے بتایا کہ بھاری ہتھیاروں سے لیس تقریباً 2 درجن نامعلوم ملزمان نے کٹھان پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا، یہ پولیس اسٹیشن حال ہی میں محکمہ لائیو اسٹاک کی ایک عمارت میں قائم کیا گیا تھا اور لیویز اہلکاروں کے پولیس میں انضمام کے بعد پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔ حملہ آور دو کمروں پر مشتمل اس پولیس اسٹیشن کے اندر داخل ہوئے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مجوزہ 27 ویں ترمیم کیلئے درکار ووٹوں کے تناظر میں ایوان بالا میں پارٹی پوزیشن سامنے آ گئی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق کسی بھی آئینی ترمیم کے لیے اس وقت سینٹ سے 64   ووٹ درکار ہوں گے جب کہ   حکومتی بینچز پر سینیٹ میں سب سے زیادہ سیٹیں پیپلزپارٹی کے پاس ہیں جن کی تعداد 26 ہے۔ اسی طرح مسلم لیگ ن کے پاس  ایوان بالا میں 20 نشستیں ہیں۔ سینیٹ میں حکومتی اتحادی بلوچستان عوامی پارٹی کی 4  نشستیں اورایم کیو ایم کے 3 ارکان ہیں۔ اسی طرح نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ق  کی ایک ایک سیٹ ہے۔  حکومتی بینچز پر بیٹھنے والے آزاد سینیٹرز میں سینیٹر...
    گزرے سال میں برطانیہ کے شہروں میں ہنگامے ہوئے۔ یہ ہنگامے اچانک پیدا ہونے والا عوامی غصہ نہیں تھا۔ یہ سب جھوٹی معلومات کی ہولناک طاقت کا نتیجہ تھا۔ یہ وہی موضوع ہے جس پر شامی محقق عکرمہ کالو نے لکھا ہے۔ جولائی 2024 میں ایک جھوٹی خبر پھیلی۔ خبر یہ تھی کہ ایک غیر قانونی تارکِ وطن نے بچوں کو چاقو مارا ہے۔ دی گارڈین اخبار نے واضح کیا کہ اس جھوٹ کو مصنوعی ذہانت (AI) اور اس کے الگورتھمز نے پھیلانے میں دیگر ذرائع کے ساتھ بنیادی و اہم کردار ادا کیا ہے۔ AI (مصنوعی ذہانت) نے مسلم تارکینِ وطن کی جعلی ویڈیوز اور تصاویر بنائیں۔ ان کی وجہ سے اقلیتی املاک پر حملے ہوئے۔ رپورٹیں تصدیق کرتی...
    نیویارک: امریکی شہر نیویارک میں میئر کا الیکشن جیتنے والے زہران ممدانی نے کہا ہے کہ عوام نے ثابت کردیا کہ طاقت ان کے ہاتھ میں ہے اور نیویارک میں موروثی سیاست کا خاتمہ ہوگیا۔ وہ یکم جنوری کو میئر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ میئر منتخب ہونے کے بعد اپنے خطاب میں زہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک کے محنت کش طبقے نے تمام رکاوٹوں کے باوجود تبدیلی ممکن بنادی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے ثابت کردیا کہ مستقبل اب عوام کے ہاتھ میں ہے۔‘‘ زہران ممدانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ جیت نیویارک کے محنت کشوں، تارکین وطن اور نچلے طبقے کی ہے جن کے ہاتھوں میں کبھی اقتدار نہیں دیا گیا۔ انہوں نے...
    دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق بِٹ کوائن جون کے بعد پہلی بار ایک لاکھ ڈالر سے بھی نیچے آیا ہے، بٹ کوائن کی قیمت 6.7 فیصد کمی کے بعد 99،936 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت گزشتہ ماہ ایک لاکھ 26 ہزار ڈالر تک پہنچی تھی جس کے بعد سے مارکیٹ میں اب تک تقریباً 20 فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی ہے۔ دوسری جانب بٹ کوائن کے علاوہ دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے، ایتھیریم کی قیمت میں 10 فیصد اور ایکس آر پی کی قدر میں6...
    ٹیکنالوجی کی دنیا میں اگر کسی ایک ایجاد کو بنیاد کہا جائے تو وہ سیمی کنڈکٹر ہے۔ یہ ایک ایسا عنصر ہے جو عموماً سلیکون کو پراسس کرکے کئی مراحل سے گزارنے کے بعد تیار کیا جاتا ہے۔ اس کی انفرادیت یہ ہے کہ یہ نہ مکمل طور پر بجلی کا موصل ہوتا ہے اور نہ ہی غیر موصل، بلکہ درمیانی خصوصیات رکھتا ہے۔ یہی خاصیت اسے برقی سرکٹس اور جدید الیکٹرانک آلات کے لیے مثالی بناتی ہے، جب اسے مخصوص طریقے سے بنایا جائے تو یہ لاکھوں، کروڑوں بلکہ اربوں ٹرانزسٹرز پر مشتمل ایک چِپ کی صورت اختیار کرلیتا ہے، جو ہر جدید آلے کا دماغ کہلاتی ہے۔ دنیا کا کوئی بھی جدید آلہ خواہ وہ کمپیوٹر ہو، موبائل...
    امریکی ریاست ورجینیا میں سینیٹر غزالہ ہاشمی نے لیفٹیننٹ گورنر کی دوڑ میں کامیابی حاصل کرکے امریکا کی پہلی مسلم خاتون بننے کا اعزاز حاصل کیا، جنہیں کسی ریاستی سطح کے عہدے پر منتخب کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی تاریخی کامیابی کے ساتھ ہی ریاست میں ایک اور سنگ میل اس وقت عبور ہوا جب ایبیگیل اسپینبرگر گورنر کے طور پر منتخب ہوکر ورجینیا کی پہلی خاتون گورنر بن گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ اور ریپبلکنز کو بڑا دھچکا، ڈیموکریٹس کی 3 ریاستوں میں بڑی کامیابی منگل کی شب اپنی فاتحانہ تقریر میں غزالہ ہاشمی نے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے مل کر ایک نیا تاریخی راستہ تراشا ہے۔...
    حال ہی میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت کے ساتھ دستخط شدہ جامع دفاعی تعاون معاہدہ جنوبی ایشیا کے تزویراتی توازن کے لیے ایک نیا موڑ ثابت ہوا ہے۔ اس معاہدے کے تحت امریکا بھارت کو جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس شیئرنگ، اور سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم تک رسائی دے گا۔ بظاہر یہ ایک دفاعی شراکت داری ہے، مگر درپردہ اس کے کئی سیاسی و جغرافیائی مضمرات ہیں، جن میں سب سے نمایاں پاکستان کے لیے اس کے اثرات ہیں۔ ایک طرف تعریف، دوسری طرف دباؤ: دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی دوران ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستٍانی قیادت، خصوصاً آرمی چیف اور وزیراعظم کی ’امن کے قیام اور خطے میں استحکام‘ کی کوششوں کی بھرپور تعریف...
    پارٹی رہنمائوں نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی سربراہ محمد یاسین ملک کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر بھارتی حکومت کے خلاف اقوام متحدہ میں جمع کرائی گئی درخواست کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی سربراہ محمد یاسین ملک کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر بھارتی حکومت کے خلاف اقوام متحدہ میں جمع کرائی گئی درخواست کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس میں پارٹی ترجمان محمد رفیق ڈار، وائس چیئرمین سلیم ہارون، یاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک، برطانیہ میں قائم بین الاقوامی لاء فرم ”میڈ-عرب-انٹرنیشنل”...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: خود پر اعتماد کریں۔ اپنی کامیابی کے راستے پر اعتماد کریں۔ جب آپ اپنے شوق، اپنی حکمت، اپنے جذبات اور اپنے ذہن کو اپنے تخلیقی مواصلاتی مہارتوں کے ساتھ ملا دیتے ہیں، تو ایک جادو ہوتا ہے۔ اور جبکہ ہر چیز کو محض انعام حاصل کرنےکے لیے کرنے کا مطلب نہیں ہے، اکثر، جب آپ بے لوث ہو کر کچھ کرتے ہیں تو یہ آپ کی زندگی میں مختلف طریقوں سے برکتوں کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ اپنے آپ سے اتنا پیار کریں کہ اپنے ماضی کو جانے دیں۔ اپنے آپ سے اتنا پیار کریں کہ لوگوں کی توقعات کو جانے دیں۔ منفی: بہت زیادہ حساس ہونے کی وجہ سے دباؤ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیمرون میں صدارتی انتخابات کے نتائج نے ملک کو ایک بار پھر سیاسی اور انسانی المیے کی جانب دھکیل دیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ  دارالحکومت یاؤندے اور دیگر شہروں میں صدر پال بیا کی آٹھویں مرتبہ کامیابی کے خلاف شروع ہونے والے پُرامن احتجاج پر سیکورٹی فورسز نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 48 شہری جان سے جا چکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق، بیشتر افراد کو براہِ راست گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جبکہ کئی مظاہرین پولیس کے لاٹھی چارج اور تشدد سے شدید زخمی ہوئے۔اقوام متحدہ کے ذرائع نے ان ہلاکتوں کو ریاستی جبر کی بدترین مثال قرار دیا ہے، تاہم حکومتِ...
    اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پر ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ "جو یہودی شخص ظہران ممدانی کی حمایت کرے گا، وہ خود کو ایک یہودی مخالف ثابت کرے گا۔" اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ظہران ممدانی کی حمایت کرنے والے یہودی بے وقوف ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے میئر کے انتخابات میں حصہ لینے والے ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی کی حمایت کرنے والے یہودیوں کو بے وقوف قرار دیا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ "جو یہودی شخص ظہران ممدانی کی حمایت کرے گا، وہ خود کو ایک یہودی مخالف ثابت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک میں تاریخ ساز الیکشن کے نتیجے میں ظہران ممدانی پہلی بار ایک مسلم میئر کی حیثیت سے سامنے آئے ہیں۔اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب ثابت کرتا ہے کہ خوف پر امید کی فتح ہوئی ہے اور نیویارک میں اب اسلاموفوبیا کی کوئی جگہ باقی نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شہر عوام کا ہے اور مستقبل بھی عوام کے ہاتھ میں ہے۔ظہران ممدانی نے کامیابی کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے نتائج نے ثابت کر دیا کہ امید ابھی زندہ ہے اور عوام نے مورثی سیاست کو رد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک کے عوام نے تبدیلی پر یقین ظاہر کیا ہے، ٹیکسی ڈرائیورز،...