2025-07-26@11:13:21 GMT
تلاش کی گنتی: 123

«ایک لاکھ روپے»:

(نئی خبر)
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلشن جمال میں ایک شہری سے گھر کے باہر ڈاکوؤں نے 50 لاکھ روپے ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیاگیا ، جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ شارع فیصل تھانے کی حدود گلشن جمال میں50 لاکھ روپے ڈکیتی کا مقدمہ 397\25زیر دفعہ 397\34 مدعی محمد فراز حبیب کی مدعیت میں درج کر لیاگیا۔جب ایک شہری بینک سے پیسے لے کر اپنے گھر واپس جا رہا تھا اور اسے اس کے گھر کی دہلیز پر ڈاکوؤں نے نشانہ بنایا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان شہری کا تعاقب کرتے ہوئے گلشن جمال میں اس کے گھر تک پہنچے۔ شہری نے ملزمان کو...
    فوٹو فائل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توہین مذہب پر 2 مجرموں کو سزائے موت سنا دی۔دونوں مجرموں پر سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد پھیلانے کا مقدمہ درج تھا، مجرموں کو دفعہ 295 سی کے تحت سزائے موت اور 5 لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔عدالت نے دفعہ295 بی میں عمر قید، دفعہ298 اے میں3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی۔مجرموں کو پیکا سیکشن11 میں 7 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی بھی سزا سنائی گئی، مجرموں کے خلاف 2021 میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل اسلام آباد نے مقدمہ درج کیا تھا۔
    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کے بعد آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی جس کے باعث 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1719 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 206 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آج کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 1594 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 13 ہزار 400 پوائنٹس رہی۔ حصص بازار میں آج 15 ارب 73 کروڑ 71 لاکھ 22 ہزار 573 روپے مالیت کے 17 کروڑ 22 لاکھ 44 ہزار 205 شیئرز کا لین دین ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 217 ارب روپے اضافے سے 13 ہزار 955 ارب...
    حصص بازار میں 51 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 29 ارب 20 کروڑ روپے رہی۔ اسلام ٹائمز۔ شرح سود میں کمی کے بعد بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کے روز کاروبار کا منفی دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 1489 پوائنٹس کی بڑی کمی ہوگئی۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 1489 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار 30 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2209 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ حصص بازار میں 51 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 29 ارب 20 کروڑ روپے رہی۔ دوسری جانب مارکیٹ کیپٹلائزیشن 158 ارب روپے کم ہو کر 13 ہزار 770 ارب روپے...
    کراچی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں کمپنی فراڈ کا بڑا اسکینڈل بےنقاب ہوگیا، پورٹ قاسم ایکسپورٹ کلیکٹریٹ نے 82کروڑ50لاکھ روپے کی ٹیکس چوری پکڑلی۔ کراچی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں سردار انٹر پرائزز نامی بڑی کمپنی فراڈ میں ملوث پائی گئی۔پورٹ قاسم ایکسپورٹ کلیکٹریٹ نے سردار انٹرپرائزز کمپنی کی 82 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ٹیکس چوری پکڑ کر ایف آئی آر درج کرلی ہے۔رپورٹ کے مطابق کمپنی نے مستثنیٰ اشیاء کو ریکارڈ سے غائب کیا اور استعمال شدہ سامان کو مقامی قیمت پر غیرقانونی طور پر کلیئر کیا۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ کمپنی کی جانب سے روئی امپورٹ کرنے کی آڑ میں 14 ہزار کلو صنعتی دھاگہ دھوکے سے پاکستان منگوایا گیا۔سردار انٹرپرائزز کمپنی کے خلاف ٹیکس چوری اور اسمگلنگ...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری بے نقاب کردی، اس کارروائی کے دوران سردار انٹرپرائزز نامی کمپنی کے خلاف 82 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ٹیکس چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کلکٹر کسٹمز سعدیہ شیراز کے مطابق کمپنی نے نئی مستثنی اشیاء کو غائب کیا اور استعمال شدہ سامان کو مقامی قیمت پر غیرقانونی طور پر کلیئر کیا۔ اس دوران ضبط شدہ سامان کی مالیت 1 کروڑ 6 لاکھ روپے نکلی جس پر 36 لاکھ روپے کی ٹیکس چوری کی گئی تھی۔ سعدیہ شیراز نے مزید بتایا کہ سردار انٹرپرائزز نے ایک اور کنسائنمنٹ میں روئی کی امپورٹ کے نام پر 14...
    لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا “اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام ایک تاریخی کامیابی بن گیا ہے۔ منصوبے کے تحت صوبہ بھر میں 9 ہزار سے زائد افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد کے بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ چند ماہ کی قلیل مدت میں ساڑھے 8 ارب روپے کے مائیکروفنانس قرضے جاری کرنے کا منفرد ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 5 ہزار لون جاری کیے گئے، جبکہ دوسرے مرحلے میں 3 ہزار مزید لون کے ذریعے گھروں کی تعمیر کا آغاز ہو چکا ہے۔ “اپنی چھت، اپنا گھر” کے پورٹل پر اب تک 4 لاکھ سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ان...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام ایک تاریخی کامیابی بن گیا ہے۔ منصوبے کے تحت صوبہ بھر میں 9 ہزار سے زائد افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد کے بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ چند ماہ کی قلیل مدت میں ساڑھے 8 ارب روپے کے مائیکروفنانس قرضے جاری کرنے کا منفرد ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 5 ہزار لون جاری کیے گئے، جبکہ دوسرے مرحلے میں 3 ہزار مزید لون کے ذریعے گھروں کی تعمیر کا آغاز ہو چکا ہے۔ "اپنی چھت، اپنا گھر" کے پورٹل پر اب تک 4 لاکھ سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ان...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اختتام پزیر ہوئے کاروباری ہفتے میں ملا جلا رجحان رہا۔بازار حصص کا 100 انڈیکس ہفتے بھر میں 391 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 14 ہزار 880 پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 190 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 16 ہزار 424 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 13 ہزار 234 رہی۔اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے میں 3.49 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 172.87 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن اس ایک ہفتے میں 127 ارب روپے کم ہو کر 14 ہزار 116 ارب روپے ہے۔
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق حالیہ کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا۔ اس ہفتے کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 391 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 14 ہزار 880 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 3,190 پوائنٹس کی حد میں رہا، جہاں اس نے بلند ترین سطح 1 لاکھ 16 ہزار 424 اور کم ترین سطح 1 لاکھ 13 ہزار 234 کو چھوا۔ اس ہفتے مجموعی طور پر 3.49 ارب شیئرز کا تبادلہ ہوا، جبکہ مارکیٹ کا کل کاروباری حجم 172.87 ارب روپے رہا۔ اس کے ساتھ ہی مارکیٹ کی کل سرمایہ کاری...
    راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن کورٹ راولپنڈی نے توہین رسالت کے ایک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 4 مجرموں کو سزائے موت، عمر قید اور 80 سال قید کی سزا سنادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق توہین مذہب کے کیس کا فیصلہ جج محمد طارق ایوب نے سنایا۔ عدالت نے مجرموں پر مجموعی طور پر 46 لاکھ روپے جرمانہ عاید کیا جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ پر قید سخت بھگتنا ہوگی، مجرمان میں رانا عثمان، اشفاق علی، سلمان سجاد، واجد علی شامل ہیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 22 اکتوبر 2022ء کو مقدمہ درج کیا تھا، مجرمان پر فیس بک، سوشل میڈیا پر توہین رسالت، مقدس ہستیوںاور قرآن پاک کی بے حرمتی ثابت ہوئی۔ عدالت نے 295 سی کے تحت چاروں...
    بریفنگ میں بتایا گیا کہ اصل مسئلہ سکردو میں بجلی کی پیداوار میں کمی ہے۔ مستقل حل کے لیے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ضروری ہے۔ جس کے بغیر مستقل حل ممکن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر سکردو کی صدارت میں بجلی کے حوالے سے ایک میٹنگ ہوئی۔ جس میں حالیہ سیزن میں بجلی بحران، تھرمل پاور سے بجلی کی فراہمی اور اس میں شفافیت کے حوالے بات چیت ہوئی۔ محکمہ برقیات سے ایکسیئن واٹر اینڈ پاور اور ایس ڈی اوز نے شرکت کی۔ ایکسیئن برقیات نے کہا کہ سکردو کے لیے جو رقم کی منظور ی ہوئی ہے اس سے ہم صرف دو گھنٹے اضافی بجلی دے سکتے ہیں۔ روزانہ تقریبا 10 لاکھ روپے کا ڈیزل اور آئل خرچ...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن /صباح نیوز /اے پی پی) وفاقی حکومت نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل2025ء قومی اسمبلی میں پیش کر دیا جس کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی، جھوٹی خبر پھیلانے والے شخص کو 3 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ عاید کیا جاسکے گا۔ حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے پیکا ایکٹ ترمیمی بل2025ء کے مطابق سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہو گا، جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں بھی دفاتر قائم کیے جائیں گے۔ ترمیمی بل کے مطابق اتھارٹی کل 9 اراکین پر مشتمل ہو گی، سیکرٹری داخلہ، چیئرمین پی ٹی اے، چیئرمین پیمرا ایکس آفیشو اراکین ہوں گے،...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے صوبے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو فروغ دینے کے لیے بلاسود آسان کاروبار لون اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس اسکیم سے 21 سے 45 سال کے تمام پاکستانی مستفید ہوسکتے ہیں جو کاروبار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ آئی ٹی اور ای کامرس کے شعبوں میں کاروبار کرنے کے لئے عمر کی کم سے کم حد 18 سال ہے۔ یوتھ انٹرپرینورشپ اسکیم کے ذریعے آپ پاکستان میں کہیں بھی اپنا کاروبار شروع کرنے یا پہلے سے موجود کاروبار کو بڑھانے کے لئے قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس اقدام کو مختلف کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا...
    ایڈنبرگ(نیوز ڈیسک)ایک ایسا ملک سامنے آیا ہے جو لوگوں کو بہترین ملازمت کی پیشکش کر رہا ہے۔ یہ آفر اسکاٹ لینڈ سے سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کا ایک چھوٹا سا جزیرہ جہاں کوئی آباد نہیں اس کی دیکھ بھال کرنے کے لیے ایک مینیجر کی تلاش ہے۔ ملازمت کے ساتھ رہنے کی جگہ بھی دی جائے گی جس کے لیے 31 ہزار ڈالر (پاکستانی 86 لاکھ سے زائد) کی سالانہ تنخواہ دی جائے گی۔ اسکاٹش وائلڈ لائف ٹرسٹ کو Handa جزیرے کی دیکھ بھال کے لیے ایک مینیجر درکار ہے، ہانڈا خوبصورت یورپی سمندری پرندوں کی شرح افزائش کے لیے ایک اہم مقام سمجھا جاتا ہے۔ ہانڈا کا جزیرہ سکاٹ لینڈ میں سدرلینڈ کے مغربی ساحل...
    موریس گیراج (ایم جی) پاکستان کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر گاڑیوں کی قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایم جی موٹرز کی 100ویں سالگرہ، الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت میں کمی کا اعلان ان میں پیٹرول سے چلنے والی گاڑیاں بھی ہیں جو خاصی اچھی مائیلج دیتی ہیں جبکہ اس کے علاوہ الیکٹرک گاڑیوں میں سے کچھ ایک چارج میں 500 کلومیٹر سے بھی زیادہ چلتی ہیں۔ کمپنی کے مطابق پیٹرول کی کھپت کے لحاظ اسے ان گاڑیوں میں ایسی بھی ہیں جو محض ایک لیٹر میں 58 کلومیٹر تک بھی چلتی ہیں۔ ایم جی ایچ ایس کی نئی قیمتیں ایم جی ایچ ایس ایکسائٹ کی ایکس فیکٹری قیمت 68 لاکھ 49 ہزار ہے جو ودہولڈنگ ٹیکس...
    کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے تیسرے روز ہنڈرڈ انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 741 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں 574 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا تھا اور یہ 114,804 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔   اسی دوران، انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئی۔ ڈالر کی قیمت 7 پیسے کم ہو کر 278 روپے 65 پیسے ہو گئی، جب کہ گزشتہ روز اس کی قیمت 278 روپے 72 پیسے تھی۔
    نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)بھارتی پنڈت اور ریاست مدھیہ پردیش کے پرشورام کلیان بورڈ کے چیئرمین وشنو راجوریا نے برہمن برادری کے جوڑوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کیلئے انعام دینے کا اعلان کردیا۔(جاری ہے) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وشنو راجوریا نے اندور میں نوجوانوں اور خواتین کے ایک اجتماع سے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ دوسرے مذہبوں کے لوگوں کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے لہٰذا نوجوانوں کو اقدامات کرنے چاہئیں، مجھے نوجوانوں سے بہت امیدیں ہیں، نوجوانوں کو غور سے سننا چاہیے کہ آنے والی نسل کا تحفظ آپ کے ہاتھ میں ہے۔راجوریا نے شادی شدہ جوڑوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہرجوڑا 4بچے پیدا کرے جس پر...
    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے سرکاری بورڈ کے چیئرمین پنڈت وشنو راجوریا نےبرہمن برادری کے جوڑوں کو 4 بچے پیدا کرنے پر ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔ پنڈت وشنو راجوریا پرشورام کلیان بورڈ کے صدر ہیں اور ریاستی کابینہ میں وزیر کے عہدے پر فائز ہیں۔ انہوں نے اندور میں ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ دوسرے مذاہب کے لوگوں کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے کیونکہ ہم نے اپنے خاندانوں پر کم توجہ دینا شروع کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بچے کی پیدائش پر تنخواہ کے ساتھ چھٹیاں:’ کیا بلی کے بچوں کو میرے بچے سمجھا جاسکتا ہے؟‘ ان کا کہنا تھا کہ مجھے نوجوانوں سے بہت امیدیں ہیں کیونکہ ہم بوڑھوں سے...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پاکستان کے پہلے ‘پنجاب دھی رانی پروگرام’ کا افتتاح کیا، جس میں 51 اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں پانچ کرسچن دولہا دلہن بھی شامل تھے۔ مریم نواز نے ہر جوڑے کو ذاتی طور پر مبارکباد دی اور دلہنوں کے ساتھ محبت بھری دعائیں شیئر کیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے نوبیاہتا جوڑوں کو تحفے میں میٹرس، کھانے پکانے کا سامان، ڈنر سیٹ اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کیں۔ مزید برآں، ہر دلہن کو ‘دھی رانی سلامی کارڈ’ دیا گیا جس کے ذریعے وہ ایک لاکھ روپے کی مالی امداد حاصل کر سکیں گی۔ تقریب میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے شرکاء کو پر تکلف کھانا پیش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ...
    بمبئی (نیوزڈیسک)ہماچل پردیش کے ہمیرپور ضلع میں ایک شخص کو 2 ارب روپے سے زاید کا بجلی کا بل موصول ہونے پر حیران رہ گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بہروین جٹاں گاؤں کے ایک تاجر للت دھیمان کو دسمبر 2024 کے لیے 2 ارب 10 کروڑ 42 ہزار 805 روپے کا بل موصول ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھیمان بجلی بورڈ کے پاس شکایت کرنے گئے اور انہیں حکام نے بتایا کہ بجلی کے زیادہ بل کی وجہ تکنیکی خرابی تھی جسے درست کیا گیا اور انہیں 4 ہزار 47 روپے تک لایا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں گجرات کے ولساڈ میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جہاں مسلم انصاری نامی درزی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی بچت اسکیموں کے تحت پاکستانی شہریوں کو حکومت کی جانب سے منافع فراہم کیا جاتا ہے۔ حکومت ان سرٹیفکیٹس کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے سرمایہ کاروں کی ضروریات اور مطالبات کو پورا کرنے مقصد کے ساتھ سرمایہ کاری پر دو سالانہ منافع شروع کیا۔ تین سال کی مدت کے ساتھ سرمایہ کاری کی پیشکش عام لوگوں کے لیے دستیاب ہے، چھ ماہ کی ہر مدت کی تکمیل پر سرمایہ کاروں کو منافع ادا کیا جاتا ہے۔ ان میں سرمایہ کاری کی کوئی حد نہیں ہے کیونکہ شہری کسی بھی رقم میں سرٹیفکیٹ خرید سکتے ہیں۔ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس کے لیے منافع کی شرح پہلے پانچ دو سالہ منافع کے لیے 11.60 فیصد مقرر کی گئی ہے...