کراچی:

ٹرمپ ٹیرف پالیسی میں چین کے لیے نرمی پر عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں مثبت ردعمل کے اثرات پیر کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی تیزی کی صورت میں مرتب ہوئے جس سے انڈیکس کی 1لاکھ 15ہزار اور 1لاکھ 16ہزار پوائنٹس کی دو سطحیں بھی بحال ہوگئیں۔

 پندھرواڑے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع نمایاں کمی، ترکی کا پاکستان کے آف شور ڈریلنگ پروگرام کے تحت مکران کے 40 کنوؤں میں مدد فراہم کرنے کے عندیے اور بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مارچ میں 4ارب ڈالر سے زائد کی ریکارڈ ترسیلات موصول ہونے جیسے عوامل سے کاروبار کے تمام دورانیے میں مارکیٹ میں تیزی رہی جس سے ایک موقع پر 1641پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی۔

 تاہم اختتامی لمحات میں فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی نتیجتا کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1536.

70 پوائنٹس کے اضافے سے 116390.03 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس 479.12 پوائنٹس کے اضافے سے 35696.26 پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 707.47پوائنٹس کے اضافے سے 72781.16 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 2158.95پوائنٹس کے اضافے سے 177572.79پوائنٹس پر بند ہوا۔

 کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 5.66فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 48کروڑ 45لاکھ 47ہزار 19حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 455 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 247 کے بھاؤ میں اضافہ 145 کے داموں میں کمی اور 63 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بھاؤ 132.95 روپے بڑھکر 1462.40روپے اور نیسلے پاکستان کے بھاؤ 102.48 روپے بڑھکر 7173.33روپے ہوگئے جبکہ ہوئسٹ پاکستان بھاؤ 88.96 روپے گھٹ کر 3233.01روپے اور انڈس موٹرز کے بھاؤ 19.52روپے گھٹ کر 1999.51روپے ہوگئے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پوائنٹس کی کے بھاؤ

پڑھیں:

ملک بھر سے قربانی کے جانوروں کی 70 لاکھ کھالیں جمع ہونے کا امکان

ملک بھر سے قربانی کے جانوروں کی 70 لاکھ کھالیں جمع ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قربانی کی کھالوں کا تخمینہ 6 ارب 35 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، گائے بیل بچھیا کی تیس لاکھ کھالیں حاصل ہونے کا تخمینہ ہے، بھینس کی 1700، بکروں کی 34 لاکھ 65 ہزار کھالیں جمع ہونے کا تخمینہ ہے۔

اس کے علاوہ بھیڑ کی قربانی سے چار لاکھ اور اونٹ کی قربانی سے ایک لاکھ کے قریب کھالیں جمع ہونے کا تخمینہ ہے، گائے بیل بچھیا کی کھال کی اوسط قیمت 1575 روپے، بھینس کی کھال کی قیمت 1680 روپے ہوگی۔

ٹینڑیز اس سال بکرے کی کھال 450 اور اونٹ کی کھالیں 580 روپے میں خریدیں گی۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • مہنگائی تھمی نہیں؛ اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عوام سال بھر پریشان رہے
  • ایک سال میں گندم کی پیداوار میں 29 لاکھ ٹن کی کمی
  • پاکستان میں قابل استعمال پانی کے ذخائر نیچے جانے لگے، 3 لاکھ 62 ہزار ایکڑ فٹ کی کمی ریکارڈ
  • پاکستان میں پانی کے ذخائر میں مزید کمی، تربیلا ڈیم کی سطح 9 فٹ کم
  • ایک لاکھ جرمانہ ؟؟ گاڑی مالکان کیلئے پریشان کن خبر آ گئی
  • ملک بھر سے قربانی کے جانوروں کی 70 لاکھ کھالیں جمع ہونے کا امکان
  • آئی ایم ایف کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کیلئے سخت شرائط
  • سپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں 500 فیصد اضافہ
  • ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کا رجحان
  • رواں سال ملک بھر میں 69 لاکھ 77 ہزار 565 جانوروں کی قربانی متوقع