2025-08-08@07:56:29 GMT
تلاش کی گنتی: 6185
«بھارت کے زیر انتظام کشمیر»:
(نئی خبر)
بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں شکست دیدی، سیریز 2-2سے برابر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں 6رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2سے برابر کردی، جو روٹ اور ہیری بروک کی سنچریاں رائیگاں چلی گئیں، آخری روز انگلینڈ کو جیت کیلئے صرف 35رنز اور بھارت کو 4وکٹیں درکار تھیں۔اوول کرکٹ گراونڈ لندن میں پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارت نے پہلی اننگز میں 224رنز بنائے جبکہ انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 247رنز پر آوٹ ہوگئی۔بھارت نے دوسری اننگز میں نسبتا بہتر کھیل پیش کیا...
بھارتی ریاست کرناٹک کی عدالت نے سابق رکنِ پارلیمنٹ پرجوال ریوانّا کو گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی ہے۔ 34 سالہ ریوانّا بھارت کے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے ہیں اور ان کا تعلق جنتا دل (سیکولر) جماعت سے ہے، جو اس وقت بی جے پی کی اتحادی ہے۔ ریوانّا پر الزامات کا آغاز 2023 میں ہوا، جب ان کی کئی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ اس وقت انہوں نے ان الزامات کو مسترد کیا، تاہم عدالت میں مجرم قرار پانے پر وہ آبدیدہ ہوگئے اور سزا میں نرمی کی اپیل کرنے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں اتنے بااثر سیاسی خاندان سے تعلق...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 ) بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پابندیوں کی دھمکیوں کے جواب میں روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کے مطابق دو سینئر بھارتی حکام نے واضح کیا ہے کہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ حکومت نے تیل کمپنیوں کو روسی درآمدات میں کمی کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں تاہم جریدا اس رپورٹ کی فوری طور پر تصدیق نہیں کرسکا.(جاری ہے) اس معاملے پر وائٹ ہاﺅس، بھارت کی وزارتِ خارجہ اور وزارتِ پیٹرولیم و قدرتی گیس نے جریدے کی تبصرے کے لیے کی جانے والی درخواستوں کا...
5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ "انسانوں کے جہاں میں" جاری کردیا۔ آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ کشمیر کی جدوجہدِ آزادی کو سلام اوربھارتی ظلم کے خلاف ایک گونج دار پیغام ہے، بھارتی ظلم کی بدولت جنت نظیر وادی کشمیر آج بھی شعلوں میں جل رہی ہے اپنے لہو سے حق کی داستان لکھنے والے کشمیریوں کا بھارتی تسلط سے آزادی لینے کا عزم ہے، نغمے میں کشمیریوں کو حقِ خودارادیت لے کر دینے کے پاکستان کے عزم کی ترجمانی کی گئی ہے۔ نغمے میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم اور حیوانیت پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا پیغام ہے، نغمے میں دنیا کے ساتھ نہ دینے کے باوجود...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اگست 2025ء) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سینیئر فوجی افسر کے خلاف سری نگر ہوائی اڈے پر اسپائس جیٹ ایئر لائن کے چار ملازمین کو بورڈنگ کے دوران اضافی سامان کے چارجز کی ادائیگی پر اختلاف کے بعد مبینہ طور پر حملہ کرنے کے الزام میں ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ تاہم پولیس نے فوجی افسر کی جوابی شکایت کے تحت ایئر لائن کے عملے کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی ہے۔ واقعہ کیا ہے؟ یہ واقعہ سری نگر ہوائی اڈے کے بورڈنگ گیٹ نمبر دو پر اسپائس جیٹ کی دہلی کے لیے ایک پرواز کی روانگی سے چند منٹ قبل پیش آیا۔...
بھارت میں جہاز کی پرواز کے دوران مسلمان مسافر پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متاثرہ شخص غائب ہوگیا تھا، جس کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ وائرل ویڈیو کے مطابق ممبئی سے کولکتہ جانے والی پرواز میں ایک مسافر کو پینک اٹیک (شدید گھبراہٹ) ہوا تھا، اس دوران اسے دوسرے مسافر نے تھپڑ مارا۔ اس واقعے کے بعد وہ شخص لاپتہ ہوگیا تھا، جسے اب ریاست آسام کے ضلع برپیٹا کے ریلوے اسٹیشن سے بازیاب کرلیا گیا ہے۔ تشدد کے شکار 32 سالہ حسین احمد مجمدار کا تعلق آسام کے ضلع کاچر سے ہے، جس کا صدر مقام سلچر ہے۔ وہ جمعرات کو ممبئی سے کولکتہ کےلیے انڈیگو کی پرواز 6E-138 پر سوار ہوا اور اگلے دن وہاں...
فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں کھانے میں تاخیر پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑی بہن کوقتل کر دیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کا افسوسناک واقعہ فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے گاؤں چک 564 جی بی میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ بچیانہ میں مقدمہ درج کر کے فائرنگ کرنے والے ملزم ارباز خان کو گرفتار کر لیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
لندن: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اوول میں جاری پانچواں اور آخری ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا۔ انگلینڈ اور بھارت دونوں ہی جیت کی دوڑ میں موجود ہیں جس کے باعث سیریز 2-2 سے برابر ہونے یا 3-1 پر ختم ہونے کے امکانات برقرار ہیں۔ پانچویں اور آخری دن انگلینڈ کو جیت کیلئے 35 رنز جبکہ بھارت کو چار وکٹیں درکار ہیں۔ میچ کے پانچویں روز بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اور اب شائقین کی نظریں اس تاریخی سیریز کے آخری دن کے موسم پر جمی ہوئی ہیں۔ آخری دن موسم کے حوالے سے کچھ غیر یقینی ضرور ہے لیکن اس کے باوجود امید ہے کہ میچ کا نتیجہ نکل آئے گا۔ لندن کے موسم کی پیشگوئی کے مطابق پیر...
پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے 21 سالہ ڈاکٹر عائشہ کو قتل کردیا جب کہ چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا۔ جھنگ میں غیرت کے نام پر قتل 21 سالہ ڈاکٹر عائشہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے نکاح کیا تھا، اہلخانہ ناراض تھے، بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔ ادھر تیزاب گردی کا واقعہ تھانہ مسن کی حدود میں پیش آیا، نامعلوم شخص رات کے وقت گھر میں گھس آیا، سوئی ہوئی طالبہ پر تیزاب پھینک دیا، متاثرہ طالبہ جھلس گئی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ دونوں کیسز پر ڈی پی او جھنگ سے رپورٹ طلب کر...
بھارت میں ہندوتوا نظریے پر کاربند مودی سرکار نے ایک بار پھر خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈین آرمی نے 212 عدد 50 ٹن وزنی ٹینک ٹرانسپورٹر ٹریلرز کی خریداری کے لیے 224 کروڑ روپے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جو جنگی گاڑیوں اور بھاری ہتھیاروں کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہوں گے۔ یہ ٹریلرز جدید ہائیڈرولک اور پنیومیٹک لوڈنگ ریمپس سے لیس ہیں اور بھارتی کمپنی اینجسکیڈس ایروسپیس نے ان کی فراہمی کا معاہدہ حاصل کیا ہے۔ اس خریداری کو مودی سرکار کی “آتم نربھر بھارت” مہم کے تحت ایک اہم عسکری قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا...
ہندوتوا نظریے پر چلنے والی بھارتی ظالم مودی سرکار کا جنگی جنون تمام حدیں پار کر گیا۔ بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی جنگی جنون میں پاگل ہو چکے ہیں، جو ایک بار پھر خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ مودی سرکار کے نام نہاد’’آتم نربھر بھارت‘‘ کے پیچھے چھپی ایک اور مذموم عسکری سازش بے نقاب ہو گئی ہے، جس سے پتا چلتا ہے کہ بھارت کی ہتھیار بندی اور جنگی مشقوں میں اضافہ خطے میں علاقائی استحکام کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین آرمی نے 212 عدد 50 ٹن ٹینک ٹرانسپورٹر ٹریلرز کی خریداری کے لیے معاہدہ...

جنگی جنون میں مبتلا بھارت خطے کے امن کے لیے خطرہ بن گیا: ہتھیاروں کی خریداری اور نوجوانوں کی عسکری تربیت میں اضافہ
جنگی جنون میں مبتلا بھارت خطے کے امن کے لیے خطرہ بن گیا: ہتھیاروں کی خریداری اور نوجوانوں کی عسکری تربیت میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز ہندوتوا نظریے پر کاربند مودی سرکار کا جنگی جنون خطرناک حدوں کو چھونے لگا ہے۔ ایک طرف بھارتی فوج کیلئے جدید جنگی سازوسامان خریدا جا رہا ہے تو دوسری جانب نوجوانوں کی عسکری تربیت کے ذریعے پورے خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین آرمی نے 212 عدد 50 ٹن وزنی ٹینک ٹرانسپورٹر ٹریلرز کی خریداری کے لیے 224 کروڑ روپے کے معاہدے کر لیے ہیں۔ یہ ٹریلرز بھاری ٹینکوں اور دیگر جنگی گاڑیوں کی منتقلی کے...
ٹرمپ کے مشیر کا بھارت پر روسی تیل خرید کر یوکرین جنگ میں معاونت فراہم کرنے کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بااثر مشیر اور وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ روس سے تیل خرید کر یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسٹیفن ملر نے اتوار کو فاکس نیوز کے پروگرام “سنڈے مارننگ فیوچرز” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “صدر ٹرمپ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ بھارت روسی تیل خرید کر اس جنگ کو جاری...
بھارتی فوجی افسر نے ایک شخص کا جبڑا توڑ ڈالا، دوسرے شخص کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہو گیا۔ ایئر لائن نے بھارتی فوجی افسر کے اس عمل کو قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سری نگر ایئر پورٹ پر بھارتی فوجی افسر نے اضافی سامان کی فیس مانگنے پر ایئر لائن کے عملے کو پیٹ ڈالا۔ فوجی افسر لیفٹیننٹ کرنل رتیش کمار سنگھ کے تشدد سے عملے کے 4 ارکان زخمی ہوئے۔ بھارتی فوجی افسر نے ایک شخص کا جبڑا توڑ ڈالا، دوسرے شخص کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہو گیا۔ ایئر لائن نے بھارتی فوجی افسر کے اس عمل کو قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے۔ تشدد کرنے والے بھارتی فوجی افسر کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا...
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں کمزور مون سون ہوائیں داخل ہو رہی ہیں، جن کی شدت 4 اگست سے بڑھنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ ایک مغربی ہوا کا سلسلہ بھی 5 اگست تک مضبوط ہونے کی توقع ہے، جو متاثرہ علاقوں میں بارش برسانے والے نظام کو مزید تقویت دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں مال روڈ، ہال روڈ، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، مزنگ، قرطبہ چوک، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ، ملتان روڈ، چوبرجی، سمن آباد، گلبرگ سمیت دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش سے...
مائی کراچی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، کراچی آج جس حالت میں ہے اس پر صرف ہی افسوس کیا جا سکتا ہے، کراچی پہلے کیا تھا اور اب کیا ہو گیا ہے، ووٹ کے وقت کراچی یاد آتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم والوں کو تقریبات میں صاحب کہا جاتا ہے، ایم کیو ایم والے جب صاحب سے بھائی بن جائیں گے تو کراچی کے حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔ ایکسپو سینٹر میں مائی کراچی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ سوچ رہا ہوں کہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی مشیر اور وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ روس سے تیل خرید کر یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں بالواسطہ طور پر مالی مدد فراہم کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روس سے تیل کی خریداری امریکا اور بھارت کے تعلقات میں ’چبھتا ہوا نکتہ‘ بن چکا، مارکو روبیو بین الاقوامی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسٹیفن ملر نے ایک انٹرویو میں کہاکہ صدر ٹرمپ کا مؤقف بالکل واضح ہے، بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری ناقابل قبول ہے، کیونکہ اس سے جنگ کو طول دینے میں مدد مل رہی ہے۔ اسٹیفن ملر کی یہ تنقید بھارت جیسے اہم امریکی اتحادی پر...
ایک بیان میں ترجمان جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ اسرائیل اب تک تقریباََ 70 ہزار سے زاید فلسطینی شہید کر چکا ہے، اسرائیل غزہ میں بھوک ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے مگر اس کو روکنے والا کوئی نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پانچ اگست کو ملک گیر ”یوم حقوق کشمیر و فلسطین“ کراچی تاء کشمور سندھ بھر میں بھی بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق 5 اگست کو سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں، اسکولوں اور مقامات پر ریلیاں، جلسے اور تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن سے جماعت اسلامی سندھ کے صوبائی ضلعی اور مقامی رہنما...
کانگریس کی لیڈر نے 19 جولائی کو اوڈیشہ کے پوری ضلع میں پیش آئے ایک دل دہلا دینے والے واقعے کا حوالہ دیا، جس میں تین افراد نے ایک نابالغ بچی کو اغوا کیا اور زندہ جلا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کی لیڈر الکا لامبا نے ملک بھر میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور بی جے پی پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پر مظالم بڑھ رہے ہیں لیکن حکومت نہ صرف خاموش ہے بلکہ مجرموں کو بچانے میں بھی ملوث نظر آرہی ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الکا لامبا نے 19 جولائی کو...
صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے چچازاد بھائی میاں شاہد شفیع انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں نواز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق میاں شاہد شفیع کچھ عرصہ سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے، میاں شاہد شفیع مرحوم کا جسد خاکی گذشتہ رات دو بجے کے بعد مری سے اتفاق اسپتال لاہور منتقل کیا گیا۔ نماز جنازہ آج نماز عصر کے بعد جامعہ مسجد اتفاق ماڈل ٹاؤن میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر خواجہ آصف، سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز، صوبائی وزیر بلال یاسین، امیر مقام ،میاں جاوید لطیف، چودھری شیر علی،...
بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار، کامیڈین کلابھاون نواس کیرالا کے ہوٹل میں مردہ پائے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نواس اپنی آنے والی نئی فلم "پرکَمبنم” کی شوٹنگ کے سلسلے میں کیرالا کے ایک ہوٹل میں مقیم تھے۔ جس دن انھیں ہوٹل سے چیک آؤٹ کرنا تھا وہ کافی دیر تک کمرے سے باہر نہ آئے تو عملے نے دروازہ کھولا اور اندر داخل ہوئے۔ ہوٹل کے کمرے میں اداکار بے ہوش پڑے تھے انھیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت تصدیق کردی گئی۔ مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کسی مشتبہ عنصر کے شواہد نہیں ملے۔ وہ ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ...
کولکتہ(انٹرنیشنل ڈیسک)ممبئی سے کولکتہ جانے والی ایک پرواز میں ذہنی دباؤ (پینک اٹیک) کا شکار ہونے والے 32 سالہ حسین احمد مجمدار کو ایک دوسرے مسافر نے تھپڑ مار دیا تھا۔ یہ واقعہ جہاز کے اندر پیش آیا جب ایئر ہوسٹسز انہیں آرام دہ جگہ پر لے جا رہی تھیں۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حفیظ الرحمان نامی مسافر نے حسین کو تھپڑ مارا اور بعد میں وضاحت دی کہ وہ ’پریشان کر رہا تھا‘۔ جہاز کولکتہ پہنچا تو حفیظ الرحمان کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، مگر کچھ دیر بعد اسے رہا کر دیا گیا۔ A Muslim man was slapped by a passenger on an Indigo...
کراچی (نیوز ڈیسک)ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف میچز کے بائیکاٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی کرکٹ ایونٹ، لیگ یا مقابلے میں “پاکستان” کے نام کے استعمال کے لیے پی سی بی کی پیشگی منظوری حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب بھارتی ٹیم نے 30 جولائی کو سیمی فائنل اور اس سے قبل 20 جولائی کو گروپ میچ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی کے باعث ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے یہ اہم میچز منسوخ...
نئی دہلی: امریکی دباؤ اور صدر ٹرمپ کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کے باوجود بھارت نے روس سے تیل خریدنے کی پالیسی تبدیل نہیں کی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے کسی بھی آئل کمپنی کو روسی خام تیل خریدنے سے روکنے کی ہدایات جاری نہیں کیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارت اور روس کے درمیان تیل کے طویل المدتی معاہدے موجود ہیں، جنہیں فوری طور پر ختم کرنا ممکن نہیں۔ تاہم یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت کی چار سرکاری آئل ریفائنریز نے اس بار روسی خام تیل میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 14 جولائی کو اعلان کیا تھا کہ روس سے تیل...
دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کے دعوے دار بھارت کا پردہ چاک ہوگیا، راہول گاندھی کے بی جے پی کے چوری شدہ الیکشن کے انکشاف نے بھارتی انتخابی نظام کا راز فاش کر دیا۔ مودی نے اقتدار پر قبضہ کرنے کے لیے انتخابات میں بدترین دھاندلی کروائی۔ راہول گاندھی نے مودی سرکار پر لوک سبھا انتخابات میں 100 نشستوں پر دھاندلی کا الزام لگایا۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی سرکار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’انتخابی نظام کے بارے میں جب ڈیٹا جاری کریں گے، تو یہ ایٹم بم جیسا ہوگا۔ بھارت کا انتخابی نظام پہلے ہی مر چکا ہے۔‘‘ راہول گاندھی نے کہا کہ اگر نشستیں دھاندلی سے نہ جیتی گئیں ہوتی تو...
لاہور(نیوز ڈیسک) صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے چچازاد بھائی میاں شاہد شفیع انتقال کرگئے۔ میاں شاہد شفیع کچھ عرصہ سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ میاں شاہد شفیع مرحوم کا جسد خاکی گذشتہ رات دو بجے کے بعد مری سے اتفاق اسپتال لاہور منتقل کیا گیا۔ نماز جنازہ آج نماز عصر کے بعد جامعہ مسجد اتفاق ماڈل ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر امام جامعہ مسجد اتفاق قاری نصیر پڑھائیں گے۔ مرحوم کے دوست احباب اور لیگی رہنماوں کی ان کی گھر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ Post Views: 9
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن منتخب ہو گئے۔خالد محمود نے الیکشن میں بھارت کے اجے سنگھ کو 9 کے مقابلے 18 ووٹ سے شکست دی۔بینکاک میں ہونے والے پہلے کانگریس اجلاس کے دوران عہدے پر الیکشن ہوا۔خالد محمود کی کامیابی سے بین الاقوامی کھیلوں کی قیادت میں پاکستان پر بڑھتے ہوئے علاقائی اعتماد کا اظہار ہے۔خالد محمود کا انتخاب نہ صرف اولمپک باکسنگ بلکہ ایشیا میں بھی کھیل کے فروغ میں مدد ملے گی۔صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن لیفٹیننٹ کرنل ناصر ٹنگ نے کہا کہ بھارت کیخلاف کامیابی پاکستان کیلئے باعثِ فخر ہے، پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر کھیلوں میں مضبوط مقام حاصل ہو رہا ہے، خالد محمود کا...
VIETNAM: پاکستان کے سفیر خدایار مری کے ذریعے فاسٹنگ بدھا کی انتہائی مہارت اور احتیاط سے تیار کی گئی نقل دوسری صدی کے گندھارا دور کا ایک شان دار شاہکار باضابطہ طور پر ویتنام کے سب سے بڑے بدھ مندر بائی ڈنہ پگوڈا کے حوالے کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فاسٹنگ سدھارتھ کا اصل مجسمہ سیکری پاکستان میں دریافت ہوا اور لاہور میوزیم میں رکھا گیا ہے جو روشن خیالی کے حصول میں شہزادہ سدھارتھ کی گہری سادگی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے تحفے میں دی گئی نقل نظم و ضبط، لچک اور بین المذاہب ہم آہنگی کی اقدار کو مجسم کرتی...
نیو دہلی: بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹکا کی عدالت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اتحادی جنتا دل کے سابق رکن اسمبلی اور بااثر سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے رہنما کو گھریلو ملازمہ کے ریپ کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کے سابق رکن پراجوال ریوانا کرناٹکا کے بااثر سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں تاہم انہیں سابق گھریلو ملازمہ سے جنسی زیادتی کا مجرم قرار دیے جانے کے ایک روز بعد سزا سنائی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 34 سالہ سابق رکن اسمبلی پر الزام پہلی مرتبہ 2023 میں عائد ہوئے تھے اور اس...
امریکا کی جانب سے ماسکو سے تجارت کرنے والوں پر پابندیوں کی دھمکی کے باوجود بھارتی حکام نے واضح کیا ہے کہ روس سے سستا خام تیل خریدنے کا سلسلہ جاری رہے گا، اور تیل کی درآمدات میں کسی قسم کی رکاوٹ کا کوئی امکان نہیں۔ برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق انڈین میڈیا میں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ بھارتی ریفائنریز امریکی دباؤ کے پیش نظر روسی تیل کی خریداری بند کرنے پر غور کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا دعویٰ:’سنا ہے بھارت اب روسی تیل نہیں خریدے گا ‘، بھارتی حکام کا اظہارِ لاعلمی اس تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ اگر بھارت روسی تیل کی درآمد روک دیتا ہے...
ایشیا کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان، دبئی اور ابوظہبی میں میدان سجے گا،پاک انڈیا ٹاکرا بھی فائنل، WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز )ایشیا کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق یہ ایونٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات (دبئی اور ابوظہبی) میں منعقد ہوگا۔ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے وینیوز کی تفصیل جاری کردی جس کے مطابق ٹورنامنٹ میں ایشیا کی 8 ٹیمیں 2 گروپس میں تقسیم کی گئی ہیں جبکہ فائنل 28 ستمبر کو شام 6 بجے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ گروپ اسٹیج مقابلے: گروپ A: بھارت، پاکستان، متحدہ عرب امارات، عمانگروپ B: بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان، ہانگ کانگ اہم میچز...
بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار کلابھاون نواس 51 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ان کی اچانک موت کی خبر نے انڈسٹری کو افسردہ کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی آر جے سمرن سنگھ گھر میں مردہ پائی گئیں بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کلابھاون نواس کوچی میں ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں مقیم تھے، جہاں ان کی لاش مقامی ہوٹل کے کمرے سے برآمد ہوئی۔ ہوٹل انتظامیہ نے بتایا کہ اداکار کو طے شدہ وقت پر چیک آؤٹ کرنا تھا، تاہم جب وہ مقررہ وقت پر کمرے سے باہر نہ نکلے تو عملے نے کمرہ چیک کیا۔ اندر داخل ہونے پر وہ بے ہوش حالت میں پائے گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا...
مجلسِ علماء ہند کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ ہندوستان کا میڈیا بھی استعماری نیوز ایجنسیوں کی زد میں ہے، بلکہ بعض بکے ہوئے ہیں اور بعض انکے نظریاتی غلام ہیں اسلئے ان سے اسکے علاوہ کچھ اور توقع نہیں کی جاسکتی۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلسِ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے رہبر انقلاب اسلامی ایران سید علی خامنہ ای کے خلاف میڈیا کے ذریعے جھوٹی اور پروپیگنڈہ خبریں پھیلانے اور ان کی کردار کشی کی ناکام کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں کہا کہ ہندوستان ہی نہیں دنیا کے بڑے معتبر سمجھے جانے والے صحافتی ادارے بھی فرضی اور پروپیگنڈہ خبریں نشر کرتے ہیں جس کی عالمی سطح پر مذمت ہونی...

چینی ساختہ پی ایل 15 میزائل سے متعلق بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی بھارتی طیارے رافیل کے گرنے کا سبب بنی، برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارت کے جدید ترین لڑاکا طیارے کو کیسے مار گرایا؟ اس حوالے سے برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ سامنے آ گئی۔برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق چینی ساختہ پی ایل 15 میزائل سے متعلق بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی بھارتی طیارے رافیل کے گرنے کا سبب بنی۔7 مئی کی نصف شب پاکستان ایئر فورس آپریشن روم میں سرحد پار بھارت میں درجنوں دشمن طیاروں کی پوزیشنیں دیکھی گئیں۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھارتی حملے کے پیشِ نظر کئی دنوں سے آپریشن روم میں موجود تھے، بھارتی طیاروں کی نقل و حرکت دیکھنے کے بعد ایئر چیف نے چینی ساختہ جے 10 سی طیارے روانہ کرنے کا...

پاکستان نے بھارت کے جدید ترین لڑاکا طیارے کو کیسے مار گرایا؟ برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ سامنے آ گئی
پاکستان کی جانب سے تباہ کیے گئے بھارتی طیارے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے پامپورہ میں پڑا ہوا ہے—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا پاکستان نے بھارت کے جدید ترین لڑاکا طیارے کو کیسے مار گرایا؟ اس حوالے سے برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ سامنے آ گئی۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق چینی ساختہ پی ایل 15 میزائل سے متعلق بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی بھارتی طیارے رافیل کے گرنے کا سبب بنی۔7 مئی کی نصف شب پاکستان ایئر فورس آپریشن روم میں سرحد پار بھارت میں درجنوں دشمن طیاروں کی پوزیشنیں دیکھی گئیں۔ یہ بھی پڑھیے فرانسیسی فضائیہ کے سربراہ نے بھی بھارتی رافیل طیارہ مار گرانے کی تصدیق کردی بھارتی فوج نے رافیل طیارہ گرنے...
پاکستان نے بدھ مت تہذیب اور گندھارا ورثے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، معروف ’روزہ دار بدھا‘ کے ایک نفیس مجسمے کی نقل تھائی لینڈ کو تحفے میں دے دی۔ یہ تقریب نیشنل میوزیم بینکاک میں منعقد ہوئی، جس کا عنوان تھا:’گندھارا سے آسیان تک ایک روحانی سفر: مشترکہ ورثے اور مذہبی سیاحت کا جشن‘ تقریب میں پاکستان کی سفیر برائے تھائی لینڈ رخسانہ افضل نے مجسمہ تھائی لینڈ کے فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل، فینومبوت چنتراچوتی کے حوالے کیا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانی تھائی لینڈ کا وزٹ ویزا کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟ تقریب میں تھائی حکام، سفارتکار، اقوام متحدہ کے نمائندگان، سول سوسائٹی، ماہرینِ آثارِ قدیمہ، اساتذہ اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ مشترکہ ورثہ، مضبوط...
پاکستان اور ویتنام کے درمیان ثقافتی اور روحانی یکجہتی کی علامت کے طور پر، پاکستان نے معروف گندھارا دور کے ’روزہ دار بدھا‘ کے ایک شاندار مجسمے کی نقل ویتنام کے سب سے بڑے بدھ مت مندر بائی ڈنھ پاگوڈا کو تحفے میں دے دی۔ یہ تاریخی مجسمہ، جو دوسری صدی عیسوی کے گندھارا دور سے تعلق رکھتا ہے، سِکری (پاکستان) میں دریافت ہوا تھا اور اصل نمونہ اس وقت لاہور میوزیم میں محفوظ ہے۔ مجسمے میں شہزادہ سدھارتھ کو سخت ریاضت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو ان کی روحانی بیداری کی علامت ہے۔ یہ بھی پڑھیے وزیر اعظم شہباز شریف کی ویتنام کے ہم منصب سے ملاقات، سیاحت و سرمایہ کار ی بڑھانے پر اتفاق مجسمے کی نقل...
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کے اعلامیے پر بی ایل اے کی چھاپ شرمناک ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کے 5 صفحات اور 32 نکات پرمشتمل طویل اعلامیے میں ہر چھوٹے بڑے، حقیقی اور خیالی مسئلے کا ذکر ہے لیکن پاک بھارت جنگ کے بعد ہونے والے اپوزیشن کے اس پہلے با ضابطہ اجتماع میں بھارت کے خلاف پاکستان کی عظیم فتح اور معرکہ حق کے بارے میں ایک لفظ تک نہیں کہا گیا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان اے پی سی کے پانچ صفحات...
کھیلوں کے میدان میں پاکستان نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارت کو مات دے دی۔ ایشین باکسنگ فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات میں پاکستان کے محمد خالد محمود نے شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ یہ انتخابات تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقد ہوئے، جہاں جنوبی ایشیا ریجن کی نشست کے لیے پاکستان اور بھارت کے امیدوار آمنے سامنے تھے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان کی پہلی خاتون ورلڈ باکسنگ چیمپیئن عالیہ سومرو اگست میں بھارتی حریف کے مدمقابل ہوں گی الیکشن میں پاکستان کے خالد محمود کا مقابلہ بھارت کے اجے سنگھ سے ہوا، جس میں خالد محمود نے 18 ووٹ حاصل کیے، جبکہ اجے سنگھ کو صرف 9 ووٹ ملے۔ اس طرح پاکستانی امیدوار نے...
معروف ملیالم فلمی اداکار، مزاحیہ فنکار اور نقال کلا بھون ناواس کو جمعہ کی شام کوچی کے قریب چوٹانیکارّا کے ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ ان کی عمر 51 سال تھی۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، ہوٹل کے عملے نے انہیں بے ہوش پایا تو فوراً حکام کو اطلاع دی۔ ناواس کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق، موت کی وجہ دل کا دورہ (cardiac arrest) معلوم ہوتی ہے۔ پوسٹ مارٹم اور مزید تفصیلات روزنامہ دی ہندو کے مطابق، موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے ہفتہ کے روز کلامسیری کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال میں...
حریت رہنمائوں نے خبردار کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی جارحانہ اور توسیع پسندانہ عزائم سے جنوبی ایشیا کے امن کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنمائوں نے بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کو 6 سال پورے ہونے کے موقع پر 5 اگست بروز منگل کو یوم استحصال کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنمائوں اور تنظیموں، کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد، غلام محمد خان سوپوری، عبدالصمد انقلابی، مولانا مصعب ندوی، معراج الدین، سید امتیاز احمد خان، پروفیسر زبیری، مسلم لیگ جموں و...
حریت رہنمائوں نے خبردار کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی جارحانہ اور توسیع پسندانہ عزائم سے جنوبی ایشیا کے امن کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنمائوں نے بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کو 6 سال پورے ہونے کے موقع پر 5 اگست بروز منگل کو یوم استحصال کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنمائوں اور تنظیموں، کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد، غلام محمد خان سوپوری، عبدالصمد انقلابی، مولانا مصعب ندوی، معراج الدین، سید امتیاز احمد خان، پروفیسر زبیری، مسلم لیگ جموں و...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ، نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو بھارت کی جانب سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کرنا نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ تحریک انصاف کے لیے ایک شرمناک لمحہ بھی ہے۔ یہ عمل نہ صرف علی امین گنڈاپور کے لیے باعثِ ندامت ہے بلکہ پوری پی ٹی آئی کی سیاسی ناپختگی کا ثبوت بھی ہے۔ ان لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ یہ منہ کھولنے سے پہلے سوچنے کی زحمت ہی نہیں کرتے۔انہوں نے یاد دلایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات محنت اور مؤثر سفارتکاری سے پاکستان کو...
اسکرین گریب کراچی میں سٹی کورٹ کے مال خانے میں لگی آگ پر ایک فائر ٹینڈر اور واٹر باؤزر کی مدد سے قابو پالیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ سٹی کورٹ کے ایف بلاک میں لفٹ کی جانب لگی تھی۔آگ لفٹ کے راستے سے تیسری منزل تک پہنچی جہاں تیسری منزل پر بینچز اور الماری آگ کی لپیٹ میں آئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔
گزشتہ دنوں ایران کے جنوبی شہر زاہدان کی عدالت میں دہشت گردوں کے داخل ہونے کی کوشش کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا مگر اس کے ردعمل میں دہشت گردوں نے فائرنگ کی اور عمارت میں کئی ہینڈ گرنیڈ پھینکے جس سے چھ شہری شہید ہوگئے، جن میں ایک بچہ اور اس کی ماں بھی شامل تھی۔ سیستان بلوچستان کے ڈپٹی پولیس کمانڈر نے بتایا کہ دہشت گرد بہت تیاری کے ساتھ آئے تھے مگر وہ اپنے مقصد میں ناکام رہے اور سیکیورٹی اہلکاروں نے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ویسے تو ایران کے اس صوبے میں دہشت گردی کے واقعات ہوتے ہی رہتے ہیں مگر یہ حملہ اس لحاظ سے زیادہ شدید تھا کہ اس میں...
ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان میڈیا کی سطح پر عالمی مقابلہ جاری ہے، 5دن کی جنگ میں پاک فضائیہ نے بھارت کو 6 ، صفر سے شکست دی۔ ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے کراچی میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ بھارت کے خلاف پانچ دن کی جنگ رہی، جس میں پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو چھ صفر سے شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اور پاکستانی میڈیا میں عالمی سطح پر بھی ایک مقابلہ ہو رہا ہے، بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستانی میڈیا نے بہترین کردار ادا کیا،...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے دوران پاکستانی صحافیوں نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا اور قومی بیانیے کو مضبوطی سے اجاگر کیا۔ سندھ کے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ پی ایف یو جے نے ملک میں صحافت کی آزادی کے لیے تاریخی جدوجہد کی اور آج بھی پاکستان میں صحافی سنجیدہ چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بلاول بھٹو زرداری انہوں نے سابق وزیر اعظم شہید بینظیر بھٹو...
سٹی 42 : چیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی ڈیل پاکستان کی بڑی کامیابی ہے،یہ ڈیل ہمارے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے۔ پاکستان پر بھارت، سری لنکا کے مقابلے میں کم ٹیرف لگایا گیا ہے۔ گوہر اعجاز نے ٹویٹر(ایکس) میں امریکہ کے ساتھ کامیاب تجارتی معاہدہ کرنے پر لکھا’’ویلڈن ٹیم پاکستان !‘‘۔ انہوں نے امریکہ کے ساتھ تجارتی ڈیل پاکستان کی بڑی کامیابی قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیل ہمارے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے۔ امریکہ نے پاکستان کو ٹیرف میں 10 فیصد کی رعایت دی ہے، امریکہ نے پاکستان پر ٹیرف 29 فیصد سے کم کرکے 19 فیصد کردیا ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ ...
فائل فوٹو۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں ہمارے میڈیا نے بہترین کردار ادا کیا، شہید بےنظیر بھٹو صحافیوں کی تحریک میں ساتھ کھڑی رہیں، آج بھی آزادی صحافت کے حوالے سے چیلینجز ہیں۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ایف یو جے نے آزادی صحافت کے لیے جدوجہد کی، ڈس اور مس انفارمیشن ایک ہتھیار بن چکا ہے، وزیراعلیٰ سے اتفاق کرتا ہوں کہ پی ایف یو جے ایک تحریک ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایم آر ڈی میں صحافی جمہوریت پسند کارکنوں کے ساتھ کھڑے رہے، اخبارات پر پابندیوں کیخلاف صحافیوں کی قربانیاں بھی قابل قدر ہیں، اے آر ڈی کے...
اپنے اہم پالیسی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکشن میں مصروفیت کی وجہ سے بعد میں معلوم ہوا کہ بھارتی حکومت نے فیٹف سے متعلق میرے ایک بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا ہے، جس کی تھوڑی وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت کی طرف سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے فیٹف سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے اور پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی اور اوچھے ہتھکنڈوں سے متعلق علی امین گنڈا پور نے سخت ردعمل دیا ہے۔ اپنے اہم پالیسی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکشن میں مصروفیت کی وجہ سے بعد میں معلوم ہوا کہ بھارتی حکومت نے فیٹف سے متعلق میرے ایک بیان...
بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے،عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پوری پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے، یہ عمل علی امین گنڈاپور کیلئے بھی شرمناک اور قابل فکر ہے۔اپنے بیان میں عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ یہ لوگ منہ کھولنے سے پہلے سوچتے نہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات محنت اور کامیاب سفارتکاری سے پاکستان کا نام فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلوایا، جس کے بعد پاکستا ن کی مغربی منڈیوں تک...
بھارتی فوج کے سابق افسران نے حکومت اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آپریشن سندور میں مارے گئے بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں کا باضابطہ اعتراف کریں۔ دہلی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ جرنیلوں اور افسران نے کہا کہ حکومت کی خاموشی نہ صرف سچائی سے فرار ہے بلکہ شہدا کے خاندانوں کی توہین بھی ہے۔ سابق فوجیوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور میں ہمارے 10 جوان مارے گئے جن کی فہرست ہمارے پاس ہے لیکن وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کہہ رہے ہیں کہ کوئی جوان شہید نہیں ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی پارلیمنٹ میں نام نہاد ’آپریشن سندور‘ پر بحث: پاکستان نے جھوٹے اور اشتعال...
پیپلزپارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں حکومت کے ساتھ ہے،گورنر پنجاب سلیم حیدر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز وہاڑی(سب نیوز)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں حکومت کے ساتھ ہے۔پنجاب کے ضلع وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص میں جس طرح پاکستان نے فتح حاصل کی، پاکستانی پاسپورٹ کی اہمیت بڑھ گئی، حالیہ پاک بھارت جنگ اللہ تعالی کی طرف سے انعام تھی بھارت کو شکست دینے میں پاک فوج تمام سیاسی پارٹیاں اور عوام ایک پیج پر تھے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو عبرتناک شکست دینے پر مودی مسلسل تذلیل کا شکارہے جب کہ امریکی صدر 27...
پاکستان کی امریکا میں سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ پاکستان نے ڈپلومیٹک کارڈ بہتر انداز میں کھیلا،امریکا کے درمیان تجارتی ڈیل ہونا خوش آئند ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات درست سمت میں ہیں اور پالیسی بھی درست ہے، مجموعی طور پر پاکستان نے بہت بہتر اقدامات کیے ہیں۔سابق سفیرنے کہاکہ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت امریکا سے اسلحہ خریدے، ٹرمپ کی نظر میں بھارت کی وہ اہمیت نہیں جو امریکا کے سابقہ صدور کی نظر میں تھی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی ڈیل کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں، یہ ضرور کہا جاسکتا ہے کہ امریکا کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں۔سابق سفیر نے کہا کہ جب تک تجارتی...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا نے آج سے دنیا بھر پر تجارتی ٹیرف کے اطلاق کا آغاز کر دیا، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں نمایاں رعایت مل گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر قیادت انتظامیہ نے نئی عالمی تجارتی پالیسی کے تحت مختلف ممالک پر مختلف سطح کا جوابی ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ جنوبی ایشیا کے اہم حریف ممالک میں سے پاکستان پر 19 فیصد جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا، یوں اسلام آباد کو نئی امریکی پالیسی میں سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق جنوبی ایشیا میں پاکستان کو سب سے زیادہ رعایت کی وجہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی...
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان آپریشن سندور پر ہندوستانی رہنماؤں کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتا ہے، اس طرح کے بیانات تنازعات کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات اور ثبوتوں کے بغیر پاکستان پر حملہ کیا، 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان میں حملہ کیا، بھارتی حملے سے بے گناہ بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے، پاکستان نے بھارتی لڑاکا طیاروں اور فوجی اہداف کو بے اثر کرنے میں...
بنگلورو کی خصوصی عدالت نے سابق رکن پارلیمنٹ اور جنتا دل (سیکولر) کے رہنما پراجول ریوانا کو گھریلو ملازمہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا مجرم قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے سزا کے تعین کے لیے فیصلہ ہفتہ کے روز سنانے کا اعلان کیا ہے۔ پراجول ریوانا، جو سابق بھارتی وزیراعظم دیوے گوڑا کے پوتے ہیں، ان پر ان کے خاندانی فارم ہاؤس میں کام کرنے والی گھریلو ملازمہ نے 2021 سے مسلسل زیادتی اور خاموش رہنے کے لیے ویڈیوز کے ذریعے دھمکانے کا الزام لگایا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے بعد نرس بھی زیادتی کا شکار اس مقدمے کی سماعت رواں ماہ 18 جولائی کو مکمل ہوئی تھی، جس کے بعد 30...
کراچی: مسجد کے باہر فائرنگ، سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز کراچی: (آئی پی ایس) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں مسجد کے باہر فائرنگ سے معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران فائرنگ ہوئی جس سے خواجہ شمس الاسلام بیٹے سمیت زخمی ہوئے، خواجہ شمس الاسلام کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیاجہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ خواجہ شمس الاسلام 30 سال سے زائد سے شعبہ وکالت سے منسلک تھے، ان پر 2024 میں بھی ایک قاتلانہ ہوا تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)امریکا نے بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو رعایت دیتے ہوئے 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا۔ وائٹ ہائوس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستانی مصنوعات پر 19 فیصد جوابی ٹیرف عائد کیا ہے جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ اس طرح جنوب ایشیا کے 3 بڑے ملکوں میں سے پاکستان کو سب سے زیادہ رعایت دی گئی ہے۔ وائٹ ہائوس کے مطابق جنوبی افریقا پر 30 اور سوئٹزرلینڈ پر 39 فیصد، ترکیے پر 15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے جبکہ مشرق وسطی میں امریکا کے انتہائی قریبی اتحادی اسرائیل پر 15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پالیسیوں پر اختلافات کے سبب امریکا نے...
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بھارت کی حالیہ جارحیت کو شدید الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام حملے کی تحقیقات کے بغیر بھارت نے پاکستان پر بلا اشتعال حملہ کیا، جس میں معصوم شہری شہید ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ 6 اور 7 جولائی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے کیا گیا حملہ ناقابل قبول ہے، پاکستان اس اشتعال انگیزی کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے بھارتی پارلیمنٹ (لوک سبھا) میں “آپریشن سندور” سے متعلق دیے گئے بیانات کو بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف حقائق مسخ کرنے اور بھارتی جارحیت کو جواز فراہم کرنے کی کوشش ہے۔ شفقت علی...
بھارت خود کو ایک ذمہ دارعالمی طاقت کے طور پر پیش کرنے میں ناکام رہا، امریکی وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر بھارت پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت روس سے خام تیل خرید کر اسے ریفائن کرکے فروخت کرتا ہے، جو عالمی برادری کی توقعات کے برعکس ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے خود کو ایک ذمہ دار عالمی طاقت کے طور پر پیش کرنے میں ناکامی دکھائی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق، بھارت کے رویے نے امریکا کے ساتھ اس کے تجارتی تعلقات کو...
کراچی: انگلینڈ سے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان شبمن گل پلئینگ الیون میں تبدیلیوں کی تعداد ہی بھول گئے۔ شبمن گل پانچویں ٹیسٹ میں ایک بار پھر ٹاس ہار گئے جس کے بعد فرسٹریشن یا کسی اور سبب وہ تبدیلیاں یاد نہیں رکھ سکے۔ جب ٹاس کے موقع پر پریزینٹر اور سابق کرکٹر روی شاستری نے گل سے سوال کیا تو انہوں نے کہا ہم نے 3 تبدیلیاں کی ہیں، دھرو جوریل، کرن نائر اور پراسدھ کرشنا کو ریشابھ پنت، شردل ٹھاکر اور جسپریت بمرا کی جگہ الیون میں شامل کیا ہے۔ ٹیم شیٹ سے معلوم ہوا کہ بھارت نے اصل میں الیون میں 4 تبدیلیاں کی ہیں، شبمن گل، آکاش دیپ کا ذکر کرنا...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)پاکستان کی امریکا میں سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ پاکستان نے ڈپلومیٹک کارڈ بہتر انداز میں کھیلا،امریکا کے درمیان تجارتی ڈیل ہونا خوش آئند ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات درست سمت میں ہیں اور پالیسی بھی درست ہے، مجموعی طور پر پاکستان نے بہت بہتر اقدامات کیے ہیں۔(جاری ہے) سابق سفیرنے کہاکہ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت امریکا سے اسلحہ خریدے، ٹرمپ کی نظر میں بھارت کی وہ اہمیت نہیں جو امریکا کے سابقہ صدور کی نظر میں تھی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی ڈیل کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں، یہ ضرور کہا...
نئی دہلی: بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی کے بعد امریکا سے F-35 لڑاکا طیارے خریدنے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے باضابطہ طور پر امریکی حکام کو مطلع کیا ہے کہ وہ اب ففتھ جنریشن F-35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں وزیر اعظم نریندر مودی کے وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران صدر ٹرمپ نے بھارت کو جدید F-35 طیارے فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی، جس پر بھارتی حکومت نے اس وقت غور کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت فی...
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ بھارت ایک اسٹریٹجک اتحادی ہے، لیکن دونوں ممالک ہر معاملے پر مکمل اتفاق نہیں رکھتے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی برآمدات پر 25 فیصد ٹیرف اور روس سے تیل و اسلحہ خریدنے پر اضافی سزا کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی آئل ریفائنری پر یورپی یونین کی پابندیاں، وجہ کیا بنی؟ مارکو روبیو کے مطابق بھارت کا سستا روسی تیل خریدنا یوکرین میں روس کی جنگی کوششوں کو سہارا دے رہا ہے، جو امریکا اور بھارت کے تعلقات میں ’چبھتا ہوا نکتہ‘ بن چکا ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ تعاون...
تنویز الحسن گیلانی—فوٹو اے پی پی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے چچا زاد بھائی اور سابق وفاقی وزیر سید تنویرالحسن گیلانی انتقال کر گئے۔اہلِ خانہ کے مطابق سید تنویر الحسن گیلانی اسلام آباد کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔اس حوالے سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم تنویر الحسن گیلانی ایک سیاسی اور مدبرانہ شخصیت کے ملک تھے۔بلاول بھٹو نے دعا کی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات سے نوازے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطاء کرے۔
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ سلامتی کونسل کی فلسطین و کشمیر کے حوالے سے قراردادوں پر عمل نہ ہونا بھی اقوام متحدہ کیلئے سوالیہ نشان ہے، ویٹو پاور کا اختیار مفاد پرستی اور انصاف کی بالادستی میں رکاوٹ ہے اس کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل دنیا کے امن کیلئے خطرہ مذہبی جنونیت کو فروغ دے رہے ہیں، فلسطین اور کشمیر میں ظلم وجبر اور انسانیت سوز مظالم اسرائیل اور بھارت ایک سکے کے دو رخ ہیں، پاکستان فلسطین اور کشمیر کیلئے عالمی سطح پر آواز بلند کرے اور اقوام متحدہ میں ویٹو پاور ختم کرنے کیلئے آواز اٹھائے، مسلم...
جے رام رمیش نے کہا کہ 30 جولائی کو انہوں نے بھارت سے امریکی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف کے علاوہ روس سے تیل اور دفاعی خریداری پر بھارت کے خلاف جرمانہ عائد کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف کے اعلان کرنے کے بعد کانگریس نے جمعرات کو وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک بار قیمتوں میں ٹی او پی (ٹماٹر، پیاز، آلو) کے چیلنجوں سے متعلق بات کی تھی، لیکن اب ملک کو سی اے پی (چین، امریکہ، پاکستان) سے پیدا ہونے والے سیاسی چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج کمیونیکیشن جے رام رمیش نے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکا ہے اور اس نے پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دشمن کو جنگ میں منہ کی کھانی پڑی، اب پراکسیز کے ذریعے حملہ آور ہے، عطا تارڑ انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز (آئی آر ایس) کے زیر اہتمام جنوبی ایشیا میں قیام امن پر پالیسی ڈائیلاگ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کا بے بنیاد الزام پاکستان پر عائد کیا لیکن جب پاکستان نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی تو بھارت نے اس کا جواب دینے کی بجائے جنگی ماحول کو مزید بڑھایا۔ وزیر اطلاعات نے کہا...
ٹرمپ کے جرمانہ عائد کرنے کا خوف، مودی نے روس سے خام تیل کی خریداری روک دی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارت کی تیل صاف کرنے والی سرکاری کمپنیوں نے روسی خام تیل کی خریداری عارضی طور پر روک دی۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انڈین آئل کارپوریشن، بھارت پٹرولیم، ہندوستان پٹرولیم، اور منگلور ریفائنری پیٹرو کیمیکل لمیٹڈ جیسی بڑی سرکاری کمپنیوں نے روسی تیل کی کسی نئی کھیپ کے لیے درخواست نہیں دی۔رائٹرز کو ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ان کمپنیوں نے روسی خام تیل کے بجائے مشرق وسطی کے ممالک، خاص طور پر ابوظہبی کا مربان خام تیل اور مغربی افریقا سے متبادل سپلائی خریدنے کے لیے...
نیو دہلی: بھارت کی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی معیشت کو مردہ قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے ان کے بیان کو درست قرار دیا اور نریندر مودی کی پالیسیوں پر تنقید کی اور کہا کہ مودی صرف صنعت کار گوتم اڈانی کے مفادات کے لیے کام کرتے ہیں۔ بھارت کے اپوزیشن رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے معیشت کو مردہ قرار دینے کے بیان کو مودی حکومت کی ناکام خارجہ اور معاشی پالیسی سے تعبیر کیا اور بھارتی معاشی تجزیہ کاروں کی طرف سے سخت مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔ بھارتی کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ ٹرمپ...
بھارت کی تیل صاف کرنے والی سرکاری کمپنیوں نے روسی خام تیل کی خریداری عارضی طور پر روک دی۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انڈین آئل کارپوریشن، بھارت پٹرولیم، ہندوستان پٹرولیم، اور منگلور ریفائنری پیٹرو کیمیکل لمیٹڈ جیسی بڑی سرکاری کمپنیوں نے روسی تیل کی کسی نئی کھیپ کے لیے درخواست نہیں دی۔ رائٹرز کو ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ان کمپنیوں نے روسی خام تیل کے بجائے مشرق وسطیٰ کے ممالک، خاص طور پر ابوظہبی کا مربان خام تیل اور مغربی افریقا سے متبادل سپلائی خریدنے کے لیے اسپاٹ مارکیٹ کا رخ کیا ہے۔ بھارتی کمپنیوں نے مبینہ طور پر روسی خام تیل کی خریداری روکنے کا فیصلہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے روس سے تیل خریدنے پر جرمانے کی دھمکی کے...
کراچی: گھگھر پھاٹک بمبوگوٹھ میں پسند کی شادی پر قتل کیے گئے بلوچستان کے جوڑے اور کمسن بچے کو سپرد خاک کردیا گیا، اسٹیل ٹاؤن پولیس نے مقتولہ سکینہ کے بھائی، والد سمیت 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے میں مقدمہ مقتول عبدالمجید کے بھائی امام بخش ولد محمد بخش کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں مقتولہ سکینہ کے بھائی شہزاد عرف راجہ، والد گلاب خان، میرعلی عرف حسن سمیت 6 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتول عبدالمجید نے سات سے آٹھ سال قبل سکینہ سے کورٹ میرج کی تھی، عبدالمجید کا 3 سالہ بچہ عبدالنبی بھی تھا یہ لوگ 8 ماہ...
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے بغیر کسی پیشگی وارننگ کے امداد کے منتظر لوگوں پر گولیاں برسا دیں، الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر کے مطابق واقعہ امدادی ٹرکوں کے داخلے کے مقام سے تقریباً تین کلومیٹر جنوب مغرب میں پیش آیا، جہاں سے روزانہ ضروری سامان غزہ میں پہنچایا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کی جارحیت ایک بار پھر انسانی المیے کو جنم دے گئی۔ شمالی غزہ میں انسانی امداد کے منتظر شہریوں پر کی گئی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 35 فلسطینی شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔ یہ سانحہ بدھ کے روز اس مقام پر پیش آیا جہاں شہری کھانے پینے کی اشیاء کے امداد کے منتظر تھے۔...
لاہور: ساوتھ ایشیئن فٹبال فیڈریشن نے ساف انڈر 17 چیمپیئن شپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان فٹبال ٹیم اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو بھٹان کے خلاف کھیلے گی جبکہ 19 ستمبر کو پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم مالدیپ کا سامنا کرے گی۔ چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 25 ستمبر کو شیڈول کیے گئے ہیں جبکہ ساف انڈر 17 چیمپیئن شپ کا فائنل 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے تمام میچز سری لنکا میں کھیلیں جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان، نیپال، سری لنکا، بھارت، مالدیپ، بنگلا دیش اور میزبان سری لنکا شامل ہیں۔
گزشتہ روز امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی معیشت کو مردہ قرار دیتے ہوئے اس پر 25 فیصد ٹیرف کے ساتھ ساتھ روس کے ساتھ تعلقات پر جرمانہ بھی عائد کردیا۔ اس پوری صورتحال پر ایک طرف بھارتی تجزیہ کاروں نے سخت مایوسی کا اظہار کیا تو دوسری طرف اپوزیشن رہنماؤں نے اِسے حکومت کی ناکام خارجہ اور معاشی پالیسی سے تعبیر کیا اور اِس معاملے کو پارلیمنٹ میں اُٹھانے کا عندیہ بھی دیا۔ اس پوری صورتحال پر بھارتی میڈیا نے جب اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سے رائے جاننا چاہی تو انہوں نے توقف کیے بغیر ڈونلڈ ٹرمپ کی رائے کو ٹھیک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے سچ کہا ہے، بھارتی معیشت مردہ ہے اور اگر یہ بات کسی...
سرگودھا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی 2025ء ) صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا میں معاشی حالات سے تنگ 24 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق تنگ دستی یعنی غربت یا مالی مشکلات کی وجہ سے خودکشی کا رجحان ایک نہایت سنجیدہ اور افسوسناک مسئلہ ہے جو دنیا بھر میں بہت سے افراد اور خاندانوں کو متاثر کرتا ہے، خصوصاً ان معاشروں میں جہاں معاشی تحفظ، سماجی مدد اور ذہنی صحت کی سہولیات محدود ہوں اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی بھی زندگیاں نگلنے لگی۔ بتایا گیا ہے کہ ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ سرگودھا میں بھی پیش آیا جہاں قرض کے بوجھ تلے دبے 24 سالہ محمد طیّب نے...
بھارتی حکومت کی جانب سے پہلگام حملے کے بعد اچانک ’’آپریشن مہادیو‘‘ کا آغاز کیا گیا ہے جو اصل حقائق سے توجہ ہٹانے کی ایک چال قرار دیا جارہا ہے۔ پہلگام حملے پر 100 دن کی طویل خاموشی کے بعد بھارتی حکومت نے اس مبینہ آپریشن کا آغاز کیا، جس کا مقصد عوامی غصے اور سیاسی دباؤ سے بچنا بتایا جا رہا ہے۔ لوک سبھا میں بحث کے دوران بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دعویٰ کیا کہ پہلگام حملے میں ملوث تین مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ تاہم ایوان میں اپوزیشن جماعتوں کے مختلف رہنماؤں نے اس اعلان پر سخت تنقید کی اور اسے ایک ’’فیک انکاؤنٹر‘‘ قرار دیا جو مودی حکومت کی سیاسی حکمتِ عملی...
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ ---فوٹو اسکرین گریپ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کے لیے بھر پور کردار ادا کر رہا ہے، پہلگام واقعے کا ہم پر بے بنیاد الزام عائد کیا گیا، ہم نے دنیا کو کہا کہ پہلگام واقعے پر غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ملک ہے، دہشت گردی کے شکار ملک کو کیسے دہشت گردی کا ذمے دار ٹھہرایا جاسکتا ہے، پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو...
مودی سرکار کی جنگی جنونیت خطے کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہے، ’’نیا بھارت‘‘ امن نہیں بارود کا راگ الاپنے میں مصروف ہے۔ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی حکومت کے زیرِ سایہ اسپیتی ویلی، ہماچل پردیش میں بھارتی فوج کی جانب سے ایک وسیع پیمانے پر ڈرون مقابلے کا انعقاد اگست میں کیا جارہا ہے۔ اس ڈرون مقابلے کو ’’آتم نربھر بھارت‘‘ یعنی خود انحصاری کے نعرے کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے، مگر درحقیقت یہ قوم پرستی کی مہم کو جنگی جنون میں تبدیل کرنے کی ایک تازہ مثال بن چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ڈرون مقابلہ دو مراحل پر مشتمل ہوگا، جس کا پہلا مرحلہ 10 سے 15 اگست جبکہ دوسرا مرحلہ 20 سے 24...
ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد انڈیا چیمپینز نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے اس فیصلے کی وجہ ’عوامی جذبات‘ کو قرار دیا ہے لیکن دوسری طرف بھارتی شائقین کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر لیتے اور ہاتھ ملاتے دیکھا گیا۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی فین کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کامران اکمل سے دستانے مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس پر کھلاڑی میدان میں پڑے بیگ سے اپنے دستانے نکالتے ہیں اور وہ بھارتی فین کو...
گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑے کی کراچی سےلاشیں ملنے کے واقعے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ مقتولہ ثنا کا بھائی وقاص ہی قتل میں ملوث نکلا ہے۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ وقاص کا رشتہ دار عاصم اور اس کا دوست عمران بھی واردات میں ملوث ہیں، زیر حراست وقاص نےاعتراف جرم کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق وقاص نے بیان دیا کہ عاصم اور عمران مقتولہ ثناء اور ساجد کے پیچھے کراچی گئے، عاصم کا پلان تھا کہ شوٹرز کے ذریعے قتل کروایا جائےگا، پولیس ذرائع نے کہا کہ 19 جولائی کو عاصم اور عمران لاہور سے کراچی گئے اور 25 کو واپس آئے، عاصم نے واپس آکر وقاص کو بتایا کہ ایک دو دن میں کام ہو...
ریاض احمدچودھری مودی حکومت کی پالیسیاں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف ثقافتی جنگ چھیڑ رہی ہیں اوریہ پالیسیاںان کی زندگیوں، حقوق اور آزادیوں کے لئے خطرہ ہیں۔بین الاقوامی مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کو ہندوتوا کے رنگ میں رنگنے سے نہ صرف اس کی جمہوریت بلکہ عالمی امن کو بھی شدید خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی تاکہ بھارت کو ہندو انتہا پسندی پر مبنی فسطائی ریاست بننے سے روکا جاسکے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہندوتوا کے رنگ میں رنگنے سے مراد بھارت کے سیاسی، سماجی اور ادارہ جاتی ڈھانچے کی نظریاتی تبدیلی کو ہندوتوا کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔ بھارت میں اقلیتوں کی صورت حال...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جولائی 2025ء) بدھ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’ہم نے ابھی ابھی پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ مکمل کیا ہے جس کے تحت پاکستان اور امریکہ مل کر اس کے وسیع تیل کے ذخائر کو ترقی دیں گے۔‘‘ یہ پیش رفت امریکہ اور پاکستان کے درمیان جاری تجارتی بات چیت میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایک امریکی تیل کمپنی کو اس شراکت داری کی قیادت کے لیے منتخب کیا جائے گا، اور اشارہ دیا کہ ممکن ہے کہ مستقبل میں پاکستان کا تیل بھارت کو بھی فروخت کیا جا...