2025-11-19@09:54:53 GMT
تلاش کی گنتی: 668
«رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمیوں»:
(نئی خبر)
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے شہریوں کے خلاف فوری مقدمات درج نہ کیے جائیں بلکہ پہلے مرحلے میں وارننگ اور جرمانے کے ذریعے کارروائی کی جائے۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ غفلت یا لاپرواہی سے گاڑی چلانے کی صورت میں مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے، تاہم صرف لائسنس نہ رکھنے پر کریمنل مقدمہ بنانا شہریوں کے لیے غیر ضروری بوجھ اور سٹیگما ثابت ہو گا، کیونکہ مقدمہ درج ہونے کے بعد شہری کا نام کریمنل ہسٹری میں شامل ہو جاتا ہے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں 500 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، ٹریفک پولیس سماعت...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر شہریوں کے خلاف فوری مقدمہ درج نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے لیے گرفتاری اور گاڑیاں ضبط کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کرنے کے خلاف شہری کی درخواست پر سماعت کی۔ سی ٹی او اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں عدالتی نوٹس پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ہدایات کے ساتھ شہری کی درخواست نمٹا دی۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ کسی بھی شہری کے خلاف فوری مقدمہ درج نا کیا جائے، شہری کو لائسنس نا دکھانے پر پہلے جرمانہ کیا جائے۔ درخواست گزار شہری نے کہا کہ چیف ٹریفک آفیسر نے ڈیڈ لائن دی...
اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کی ڈیڈلائن ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔عدالت عالیہ اسلام آباد کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ڈرائیونگ لائسنس 7 اکتوبر تک بنوانے کی ڈیڈ لائن دینے پر چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کو طلب کرلیا۔جج نے پولیس افسر کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے اور تحریری حکم نامے میں کہا کہ معاملہ ہنگامی اور عوامی نوعیت کا ہے، چیف ٹریفک آفیسر کل اپنی حاضری یقینی بنائیں۔عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ چیف ٹریفک آفیسر کل 9 اکتوبر کو متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ پیش ہوکر عدالت کی معاونت کریں۔یاد رہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو 7 اکتوبر تک ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔
اپنے ایک بیان میں علی ابو شاھین کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات میں بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ اسرائیل کسی شرط اور ضمانت کے بغیر اپنے قیدیوں کی رہائی چاہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" كے پولیٹیكل بیورو "علی ابوشاهین" نے اعلان کیا کہ موجودہ مرحلے میں مزاحمت کی اولین ترجیح غزہ کے خلاف جنگ اور نہتے شہریوں کے قتل عام كا خاتمہ ہے۔ علی ابو شاھین نے غزہ اور اسرائیل کے درمیان غیر مستقیم مذاکرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا كہ ان مذاکرات میں بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ اسرائیل کسی شرط اور ضمانت کے بغیر اپنے قیدیوں کی رہائی چاہتا ہے۔ البتہ استقامتی محاذ کا اس بات پر اصرار ہے کہ...
پروگرام میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، علما، اساتذہ، سماجی کارکنان، نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں فلسطین کے مظلوم عوام کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عہد کا اعادہ کیا کہ مظلومینِ جہاں خصوصاً فلسطینیوں کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ناصرانِ فلسطین پاکستان حیدرآباد کے زیرِ اہتمام ’’تجدیدِ عہد، امیدِ مستضعفینِ جہاں و یومِ عالمی مقاومت‘‘ کے عنوان سے ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور شہداء اسلام کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ پروگرام میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، علما، اساتذہ، سماجی...
اسرائیل کا فریڈم فلوٹیلا پر حملہ، 3 امدادی جہازوں پر قبضہ، لائیو نشریات منقطع کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کرتے ہوئے 3 جہازوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق یہ حملہ اس مقام پر کیا گیا جو اسرائیلی ناکہ بندی کے زون سے تقریباً 120 ناٹیکل میل دور ہے۔ فلوٹیلا کے منتظمین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ’’غزہ سے تقریباً 120 ناٹیکل میل کے فاصلے پر اسرائیل نے ہمارے امدادی قافلے پر حملہ کیا، اور فی الحال کم از کم 3 جہاز اسرائیلی فورسز کے قبضے میں ہیں‘‘۔ ان کے مطابق، اسرائیلی...
روسی وزیراعظم میخائل میشوسٹن کی قیادت میں سیاحت سے متعلق اجلاس ہوا، جسکے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملکوں کے لیے یہ اقدام مستقبل قریب میں شروع کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے چین، سعودی عرب اور ملائشیاء کے شہریوں کے لیے جلد فری ویزا سہولت دینے کا اعلان کر دیا۔ روس کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن کی قیادت میں سیاحت سے متعلق اجلاس ہوا، جس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملکوں کے لیے یہ اقدام مستقبل قریب میں شروع کیا جا رہا ہے۔ چین نے روسی شہریوں کے لیے 15 ستمبر سے ایک سال کے لیے ویزا فری کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ روس نے جولائی میں سعودی...
پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کے کام کرنے پر اظہار برہمی، لگتا ہے وزیر کو بلانا پڑے گا: اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کے کام کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ پٹواریوں کی 35 خالی آسامیاں پْر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، تاہم وزارت خزانہ نے تاحال اس منظوری کی توثیق نہیں کی۔ عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خزانہ کے لوگوں کو بلائوں گا تو وہ کچھ اور کہیں گے۔ عدالت نے امید ظاہر کی کہ آئندہ سماعت سے قبل حکومت پٹواریوں کی تمام خالی آسامیاں پْر کر دے گی۔ عدالت نے مزید سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کر دی۔ جسٹس محسن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام میں OGDCL کمپنی کی مبینہ ناانصافیوں اور علاقائی مسائل کے حل نہ ہونے کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے مقامی رہائشیوں نے کنر آئل فیلڈ کے مرکزی گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے گیٹ مکمل طور پر بند کر دیا مظاہرین نے اعلان کیا کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، احتجاج جاری رہے گا تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام او جی ڈی ایل انتظامیہ کے خلاف علاقے رہائیشوں نے احتجاج کیا جس کی قیادت سید نجف شاہ جسقم رہنما علو دیشی احمد شیخ اور دیگر مقامی رہنماؤں نے کی اس موقع پر بڑی تعداد میں علاقے لوگوں نے شرکت کی احتجاج سے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اسلاملک لائر فورم کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرہ میں اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ اور دیگر شامل تھے احتجاجی مظاہرے میں وکلاء رہنماؤں نے بھی شرکت کی مظاہرے کے شرکا نے فلسطینی پرچم تھام رکھے تھے ہیں،مقررین نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو ظالمانہ کارروائیوں سے رو کا نہیں جارہا عالمی طاقتیں اس بربریت کو روکیں روزانہ سینکڑوں فلسطینی شہید ہورہے ہیں بھوک سے بچے مررہے ہیں لیکن عالمی برادری خاموش ہے ۔ اسٹاف رپورٹر سیف اللہ
اسرائیلی جارحیت کے 2 برس ، جماعت اسلامی کے صہیونی مظالم کیخلاف ملک گیر احتجاج و مظاہرے ‘اہل غزہ اور حماس سے اظہار یکجہتی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کو فلسطینیوں کے قتل عام کا لائسنس جاری کیا ہوا ہے، اسلامی ممالک بالخصوص پاکستان کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے قائدانہ کردار ادا کیا جائے، ٹرمپ کی خوشامد کی بجائے امت کے جذبات کی باوقار انداز میں ترجمانی ہونی چاہیے۔ غزہ پر صہیونی جارحیت کے دوسال مکمل ہونے پر اپنے ویڈیو پیغام میں اور ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے بدترین مظالم کے باوجود صبر اور استقامت کا مظاہرہ کرنے پر اہل غزہ اور حماس کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں نے ثابت کردیا کہ وہ عظیم قوم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی زون کے تحت غزہ اسرائیل کے ظلم وستم کے دوسال مکمل ہونے پر سائٹ ایریا ،کورنگی ،لانڈھی صنعت،بن قاسم کے صنعتی علاقوں میں ایل ایف کی ملحقہ یونینزنے احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ااس موقع پر این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکریٹری محمدقاسم جمال ،سینئر جوائنٹ سیکریٹری امیرروان،این ایل ایف کورنگی لانڈھی کے صدر شہادت علی ،محمد عامر ،عبدالحفیظ ،فرقان انصاری ،محمداکرم ودیگر ذمہ داران بھی موجودتھے ۔ اس موقع پر این ایل ایف کراچی کے صدرخالد خان نے کہا کہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے صنعتی مزدور احتجا ج کررہے ہیں ۔کراچی کے تمام صنعتی علاقوں سے محنت کش احتجاج کررہے ہیں ۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر 7 اکتوبر کو “طوفان الاقصیٰ” کے دو سال مکمل ہونے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی یومِ احتجاج کے موقع پر کراچی میں سینکڑوں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔یہ مظاہرے شہر کے تمام اضلاع میں بڑی شاہراؤں، تجارتی مراکز، اہم عوامی مقامات، اسکولوں، کالجوں اور سٹی کورٹ کے باہر منعقد ہوئے۔ مظاہروں میں طلبہ، اساتذہ، وکلاء، تاجر، مزدور، علما کرام اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ویب ڈیسک وہاج فاروقی
آن لائن نوکریوں کے بہانے حساس معلومات حاصل کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موصول ہونے والی اطلاعات میں آن لائن نوکریوں کے بہانے پاکستانی شہریوں سے ملک کے حساس تنصیبات اور ان کی لوکیشن کی معلومات حاصل کرنے کی بھارتی مبینہ سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی ایجنسیز نے اس سلسلے میں پی ٹی اے کو خط لکھ کر فوری اقدامات کی درخواست کی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جعلی بھارتی کمپنیوں اور ویب سائٹس نے پرکشش تنخواہ اور آن لائن جاب آفرز کے ذریعے لوگوں کو فریب میں مبتلا کیا اور ان کے پروفائلز،...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے ججز ٹرانسفر کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججوں کے ساتھ اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کا ججوں کی تقرری یا تبادلے سے متعلق معاملات میں کوئی آئینی کردار نہیں ہے۔ 23 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ میں انہوں نے کہا کہ پانچ درخواست گزار ججوں کے وکیل کا دعویٰ متاثر کن نہیں کہ ججز کے تبادلے پانچ موجودہ ججوں کی طرف سے دی گئی تحریری شکایت کی وجہ سے ہوئے جو انھوں نے اس وقت کے چیف جسٹس پاکستان کو، بطور چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل دیئے تھے اور جن میں عدالتی امور میں مداخلت اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مبینہ دھمکیوں کا...
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ پوری قوم 7 اکتوبر کو گیارہ بجے دن گھروں سے باہر نکل کر غزہ کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کرے۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان لاہور اور اہلیان کراچی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کیلئے جماعت اسلامی کیساتھ مل کر آواز بلند کی۔ اسلام ٹائمز۔ سات اکتوبر کو اسرائیلی جارحیت کیخلاف حماس کی مزاحمت کے 2 سال مکمل ہونے پر جماعت اسلامی پاکستان نے ’’یوم یکجہتی فلسطین‘‘ منانے کا اعلان کردیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 7 اکتوبر کو فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے دو سال مکمل ہونے پر قومی اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے...
اسرائیلی آرمی چیف ایال ضمیر نے کہا ہے غزہ میں جنگ بندی نہیں ہورہی، آپریشنل صورتحال میں تبدیلی ہورہی ہے، سیاسی قیادت فوجی کامیابیوں کو سیاسی کامیابیوں میں تبدیل کررہی ہے،سیاسی کوشش کامیاب نہ ہوئی توہم لڑائی میں واپس آجائیں گے، اسرائیل جارحانہ کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے،اسرائیل ہرمیدان میں دشمن کو تباہ کر رہا ہے، اسرائیل پورے مشرق وسطیٰ میں حقیقت بدل رہا ہے-
— فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے ٹک ٹاک لائیو فیچر، فیملی وی لاگنگ کے خلاف درخواست پر اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس ملک محمد اویس خالد نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے، پی ٹی اے، وزارت داخلہ سے فوری جواب طلب کرلیا۔ اس حوالے سے درخواست شہری حنا فاطمہ نے وکیل چوہدری رضوان الہٰی کے ذریعے دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹک ٹاک کے لائیو فیچر اور گفٹنگ سسٹم پر مکمل پابندی یا سخت ریگولیشن لگائی جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر فیملی وی لاگنگ اسلامی اور آئینی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔ ٹک ٹاک نوجوان نسل خصوصاً کمسن لڑکیوں کے...
لاہور:جماعت اسلامی کے تحت’’ غزہ ملین مارچ ‘‘میں شریک بچے علامتی فلوٹیلاکشتی میں سوار فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
ضلع اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو بھارت مخالف قرار دیکر سرکاری ملازمتوں سے برطرف کیا جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ کشمیریوں کے مکانات کو بھی بھارت مخالف قرار دیکر ضبط کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے ضلع اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو بھارت مخالف قرار دیکر سرکاری ملازمتوں سے برطرف کیا جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ کشمیریوں کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آرچرڈ اسکیم میں تجاوزات ہٹانے کا حکم معطل کرکے اسکیم کے پرائیویٹ رہائشیوں اور سی ڈی اے کو نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان نے انٹراکورٹ اپیل پر حکم امتناع جاری کیا۔ سی ڈی اے کے چیئرمین، ممبر اسٹیٹ مینجمنٹ، ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، ڈائریکٹر پلاننگ اور ڈائریکٹر لینڈ کو نوٹس جاری کیے گئے، سی ڈی اے کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ سروے ڈویژن کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا گیا۔ سنگل بینچ نے 12 ستمبر کو سات روز میں تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا تھا، تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ اپیل کنندہ کے وکیل نے بتایا کہ پلاٹ 2018 میں بیٹے کے نام...
اسلام آباد: آرچرڈ اسکیم میں تجاوزات ہٹانے کا حکم معطل، رہائشیوں اور سی ڈی اے کو نوٹس جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آرچرڈ اسکیم میں تجاوزات ہٹانے کا حکم معطل کرکے اسکیم کے پرائیویٹ رہائشیوں اور سی ڈی اے کو نوٹس جاری کردیا۔چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان نے انٹراکورٹ اپیل پر حکم امتناع جاری کیا۔سی ڈی اے کے چیئرمین، ممبر اسٹیٹ مینجمنٹ، ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، ڈائریکٹر پلاننگ اور ڈائریکٹر لینڈ کو نوٹس جاری کیے گئے، سی ڈی اے کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ سروے ڈویژن کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا گیا۔ سنگل بینچ نے...
مقبوضہ بیت المقدس: حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر اپنا باقاعدہ جواب ثالثی کے ذریعے جمع کرا دیا ہے۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس پیکیج کے کئی اہم نکات بڑی حد تک تسلیم کرتے ہیں بشرطِ یہ کہ اس کے بدلے میں فوری اور مکمل اسرائیلی انخلا اور تمام قیدی رہا کیے جائیں۔ تنظیم کی جانب سے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری عسکری کارروائیوں کے خاتمے اور محاصرے کے اٹھائے جانے کو اپنی اولین شرط قرار دیتی ہے اور اسی بنیاد پر وہ بین الاقوامی ثالثوں کے ذریعے تفصیلی مذاکرات میں شامل ہونے کو تیار ہے۔ خبر رساں اداروں کے...
حماس کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل غزہ پر اپنی جنگ ختم کرے اور اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا یقینی بنایا جائے تو وہ تمام اسرائیلی قیدیوں چاہے وہ زندہ ہوں یا ہلاک ہوچکے، کو رہا کرنے کے لئے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حماس نے ٹرمپ کی غزہ میں سیز فائر تجویز پر عمل درآمد کا اعلان کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ تمام اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کو تیار ہیں، اسرائیلی فوج کو غزہ سے مکمل انخلا کرنا ہوگا، حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر اپنا جواب ثالثوں کے پاس جمع کرا دیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق حماس نے ایک بیان میں کہا...
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے برطانیہ کے ہاؤ س آف لارڈز کے رکن لارڈ شفق محمد آف ٹنسلے، یورپین پارلیمنٹ کے سابق رکن بیرسٹر تنویر حسین اور چوہدری محبوب حسین نے جمعہ کو ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق ملاقات کے دوران برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی سے متعلق امور، آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی اور بحالی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لارڈ شفق محمد نے قائم مقام صدر کو اس بات سے آگاہ کیا کہ انہوں نے ہاؤ س آف لارڈز میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا معاملہ اٹھایا ہے۔ قائم...
صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف جمعے کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان کردیا۔جے یو آئی کی جانب سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ٹرمپ کا 20 نکاتی فارمولا مسترد کرتے ہیں، فلسطینیوں کے خلاف کوئی بھی ظالمانہ اقدام قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کل بروز جمعہ تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف مظاہرے کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ بھی جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ بھی جاری کردی گئی۔ رپورٹ یکم ستمبر سے30 ستمبر تک کی جاری کی گئی ہے، چیف جسٹس سردارمحمد سرفراز ڈوگر نے مجموعی طور پر107کیسز کا فیصلہ کیا جسٹس محسن اخترکیانی نے54،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے45کیسز نمٹائے،جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نے1،جسٹس ارباب محمد طاہر نے 66کیس نمٹائے، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 49،جسٹس خادم حسین سومرو نے 31 کیسز نمٹائے، جسٹس محمد اعظم خان نے 228،جسٹس محمد آصف نے 162کیسز نمٹائے،جسٹس انعام امین منہاس نے ستمبر کے ایک ماہ میں348 کیسز نمٹائے۔ روزانہ مستند اور خصوصی...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کیسز میں ان کیمرا بریفنگ طلب کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کے کیسز میں ان کیمرا بریفنگ طلب کرلی ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے عمر عبداللہ بازیابی کیس کی سماعت سے متعلق تحریری حکمنامہ جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی تھی کہ جبری گمشدگیوں کے متاثرہ اہلِ خانہ کے لیے معاوضے کی پالیسی تیار کی جائے، جس پر عمل درآمد کے لیے وزارتِ داخلہ نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔حکم نامے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار زینب زعیم کو معاوضے کی رقم ادا کر دی گئی ہے، جو براہِ راست ان...
ہیبرون اور رام اللّٰہ میں مقیم فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات سے پہلے اب 150 سے زیادہ ممالک نے فلسطینی حق، فلسطینیوں کے وجود کے حق کو تسلیم کر لیا ہے، لیکن بدقسمتی سے کل کی ملاقات میں فلسطینی مسئلے پر بالکل بھی بات نہیں کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مغربی کنارے میں مقیم فلسطینیوں کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔ فلسطینیوں نے "غزہ امن منصوبے" کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کوئی نیا مینڈیٹ قبول نہیں کریں گے، اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے اور نہ ہی بین الاقوامی قانون سے پیچھے ہٹیں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق...
غزہ سٹی: زیتون محلے پر اسرائیلی حملے میں شہیدہونیوالے فلسطینیوں کی لاشیں اسپتال میں رکھی ہیں جبکہ ایک شخص حملے میں شہید بچے کو بوسہ دے رہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
اسلام آباد میں نان اور روٹی کی قیمتوں کے تعین سے متعلق ضلعی انتظامیہ کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ نانبائی ایسوسی ایشن نے مؤقف اختیار کیا کہ ضلعی انتظامیہ نے زمینی حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے یکطرفہ فیصلہ کیا، جس سے ان کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو نانبائیوں کے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے روک دیا اور تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ہدایت دی کہ وہ 30 ستمبر کو نانبائی ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کریں اور ان کے تحفظات سنیں۔ عدالت نے مزید کہا کہ تمام فریقین...
اسلام آباد ہائیکورٹ کا ضلعی انتظامیہ کونانبائیوں کےخلاف تادیبی کارروائی نہ کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس)اسلام آباد ہائیکورٹ میں روٹی اورنان کی قیمت مقررکرنے کےنوٹیفکیشن کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، ضلعی انتظامیہ کو نانبائیوں کےخلاف تادیبی کارروائی سےروک دیاگیا،عدالت نے ڈپٹی کمشنرکو نانبائی ایسوسی ایشن سے کل ملاقات کرنے کی ہدایت کر دی۔ نانبائی ایسوسی ایشن کےوکیل نےمؤقف اپنایا تباہ کن سیلاب کےبعد آٹے اور گندم کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نےخدشات سننےسےانکار کیا،جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری حکم میں کہاضلعی انتظامیہ نانبائیوں کے خلاف تادیبی کارروائی نہ کرے اورڈپٹی کمشنر منگل تیس ستمبر کو نانبائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملیں۔ بعدازاں عدالت...
اسلام آباد: روٹی اور نان کی قیمت مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو نانبائیوں کے خلاف تادیبی کاروائی سے روک دیا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو 30 ستمبر کو نانبائی ایسوسی ایشن سے ملاقات کی ہدایت کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری حکمنامہ جاری کیا۔ نانبائی ایسوسی ایشن کی طرف سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ تباہ کن سیلاب کے بعد آٹے اور گندم کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ ڈپٹی کمشنر نے خدشات سننے سے انکار کیا۔ عدالت کی کیس یکم اکتوبر کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔
دارالحکومت میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی شکایات کے ازالے اور روک تھام کے لیے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور میونسپل کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) نے مشترکہ اقدامات مزید تیز کر دیے ہیں۔ ایم سی آئی انتظامیہ کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1334 مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے، جو 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن شکایات وصول کرکے فوری کارروائی کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ شہری ڈی سی آفس پورٹل کے ذریعے بھی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں آوارہ کتوں کو قابو کرنے کے لیے ترامڑی میں واقع اسٹرے ڈاگ سینٹر کو فعال بنایا گیا ہے جہاں کتوں کو پکڑنے...
سلامتی کونسل نے ایران پرجوہری پابندیوں میں نرمی سے متعلق چین اورروس کی قرارداد مسترد کردی، پاکستان کا اظہارافسوس
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےنے ایران پر جوہری پابندیوں میں نرمی سے متعلق چین اور روس کی قرارداد مسترد کر دی،جس پر پاکستان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔سلامتی کونسل کے 15 رکنی اجلاس میں قرارداد کے حق میں صرف 4 ووٹ (الجزائر، چین، پاکستان، روس) جبکہ 9 ممالک (ڈنمارک، فرانس، یونان، پاناما، سیرا لیون، سلووینیا، صومالیہ، برطانیہ اور امریکا) نے مخالفت میں ووٹ دیا، جبکہ 2 ممالک (گیانا اور جنوبی کوریا) نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا،قرارداد مسترد ہونے کے بعد ایران پر ختم کی گئی پابندیاں ہفتے کی شام سے دوبارہ نافذ العمل ہو جائیں گی۔یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایک ماہ...
سٹی42ؒ : پنجاب حکومت نے صوبے کے 14 اضلاع میں واٹر سپلائی اور سیوریج ماسٹر پلان کی تشکیل کا فیصلہ کر لیا ہے، جو محکمہ ہاؤسنگ اور لوکل گورنمنٹ کے اشتراک سے 6ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر پراجیکٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو باضابطہ خط ارسال کیا گیا ہے جس میں تمام اضلاع کی واسا ایجنسیوں کے مینیجنگ ڈائریکٹرز کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار خط میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع میں موجودہ واٹر سپلائی، سیوریج اور برساتی نالوں کے نظام کا مکمل جائزہ لیا جائے گا جبکہ ماسٹر پلان موجودہ اور مستقبل کی اربن پلاننگ...
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یمن کی بندر گاہ کے قریب بحری جہاز پر ڈرونز حملہ کا واقعہ یمن کی راس العیسی بندرگاہ پر پیش آیا، جہاز تہران سے تیل یمن کی طرف لے کر جا رہا تھا، عملہ کے پاس آگ بجھانے کے کوئی آلات نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی بندر گاہ کے قریب بحری جہاز پر ڈرونز حملہ ہوا ہے، جہاز میں موجود پاکستانی عملہ کی جانوں کو خطرہ ہے۔ ذرائع کے مطابق جہاز میں 27 پاکستانی موجود ہیں، شدید آتشزدگی سے جہاز مسلسل آگ کی لپیٹ میں ہے، عملے کو وقتی طور پر نکالا پھر زبردستی واپس جہاز میں بھیج دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ واقعہ یمن کی راس العیسی...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2025ء ) کراچی یونیورسٹی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخ کردی گئی۔(جاری ہے) میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی یونیورسٹی انتظامیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی قانون کی ڈگری منسوخ کر تے ہوئے ان پر 3 سال کی پابندی عائد کر دی ہے، اس حوالے سے کراچی یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کا ایل ایل بی کا نتیجہ اور ڈگری منسوخ کردی گئی ہے۔ اس سلسلے مین جاری نوٹی فکیشن میں یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طارق محمود کبھی بھی اسلامیہ لاء کالج کراچی کے باقاعدہ طالبعلم...
یمن کے دارالحکومت صنعا پر اسرائیلی فضائی حملوں نے خطے میں ایک نئی کشیدگی کو جنم دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائی حوثیوں کی جانب سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملے کے جواب میں کی گئی، جس میں 20 سے زائد اسرائیلی زخمی ہوئے تھے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق نشانہ بنائے گئے مقامات میں حوثیوں کے جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز، انٹیلی جنس کمپاؤنڈز اور فوجی کیمپ شامل تھے، جو بظاہر اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ کارروائی صرف پیغام رسانی نہیں بلکہ عسکری ڈھانچے کو کمزور کرنے کی کوشش بھی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے اس حملے کو ایک “طاقتور وار” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنے خلاف ہونے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا حامی ہوں لیکن ہاتھ نہ ملا کر نفرت وہاں سے شروع ہوئی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈیا کی پہلی دفعہ جنگ تو نہیں ہوئی لیکن یہ نہیں سنا ہوگا کہ ہاتھ نہ ملائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی انڈیا کا منفی چہرہ دنیا کے سامنے دکھا رہا ہے۔ شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی 60 سے 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوانوں کو پلیٹ فارم نہ ملنے سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں پرائیویٹ سیکٹر کا...
جیکب آباد میں درسی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پوری دنیا کی ہر محفل میں ان اولیاء خدا کا تذکرہ ہو رہا ہے جنہوں نے عصر حاضر کی ظالم استکباری قوتوں، امریکہ اور اسرائیل کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے پاکیزہ لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ غزہ کے شہداء کا مقدس لہو عالم انسانیت کی بیداری کا سبب بن رہا ہے۔ اقوام عالم خواب غفلت سے بیدار ہو رہی ہیں اور وقت کے فرعون اور یزید کے خلاف عوامی نفرت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ یورپی ممالک میں لاکھوں کروڑوں لوگوں کا غزہ...
وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے اسکاٹ جیکب اوربورڈآف انویسٹمنٹ کے وفد سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ریگولیٹری ریفارمز، لائنسنسینگ ، این او سی،کمپنیزایکٹ میں تجاویز پرغور کیا گیا ہے، ملاقات میں بورڈ آف انویسٹمنٹ نے کہا ہے لائسنس کے نظام پر تفصیلی پریزنٹیشن معاون خصوصی کو دی جائے گی،اس موقع پر معاون خصوصی کا کہنا تھا ایس ای سی پی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کو اُنلسٹڈ کمپنیوں کے اصلاحاتی اقدامات جلد مکمل کر لے گا،لسٹد کمپنیوں کے قوانین و ضوابط کا بھی فوری جائزہ لیاجائیگا،لسٹد کمپنیوں کیلئے لیسٹ ریگولیٹڈ ماڈل پر مبنی بینچ مارکنگ کی جائے،انہوں نے کہا ہے اندرونی ٹریڈنگ کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اعتمادبحال کرناضروری ہے، فارن ایکسچینج...
فوٹو: پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف کی نیو یارک میں کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے لیے احترام اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور کویت ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے حالیہ سیلاب کے بعد کویت کے اظہار یکجہتی پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، لائیو اسٹاک اور افرادی قوت کی برآمد کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا رواں برس کے آخر میں کویتی ولی عہد کی پاکستان کے سرکاری دورے پر میزبانی کے منتظر ہیں، دونوں...
یوسف رضا گیلانی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات، تجارت، تعلیم، دفاع اور ماحولیاتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پارلیمانی دوستی گروپس کو مزید فعال بنایا جائے ، پارلیمانی وفود کے باقاعدہ تبادلوں سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور خیرسگالی کو فروغ ملے گا۔ پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس...
عدالت نے کہا ہے کہ پراسیکیوشن آئندہ سماعت پر مختلف نوعیت کے پوائنٹس پر جامع رپورٹ پیش کرے، انوسٹیگیشن، پراسیکوشن، ہیلتھ اور ایف ایس ایل کے متعلقہ حکام اپنی جامع رپورٹ پیش کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے فوجداری نظام عدل ( کریمنل جسٹس سسٹم) میں خامیوں کے خلاف دائر درخواستوں پر 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیتے ہوئے تمام فریقین اور اسٹیک ہولڈرز کو اپنی رپورٹس 14 دن کے اندر پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے فوجداری نظام عدل میں خامیوں کے خلاف درخواستوں پر 20 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ درخواستوں پر سماعت کے لیے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ حکم...
پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے فوجداری نظام عدل ( کریمنل جسٹس سسٹم) میں خامیوں کے خلاف دائر درخواستوں پر 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیتے ہوئے تمام فریقین اور اسٹیک ہولڈرز کو اپنی رپورٹس 14 دن کے اندر پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے فوجداری نظام عدل میں خامیوں کے خلاف درخواستوں پر 20 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ درخواستوں پر سماعت کے لیے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق چیف جسٹس ایم عتیق شاہ کی سربراہی میں جسٹس سید ارشد علی، جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ، جسٹس اعجاز خان اور جسٹس صلاح الدین لارجر بینچ میں شامل ہیں۔ فیصلے...
صوبہ بلوچستان کے پاک افغان سرحدی شہر چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا ایک گاڑی کے قریب ہوا، جس کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں، جبکہ بم ڈسپوزل اور فارنزک ٹیمیں دھماکے کی نوعیت جانچنے میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور عوام سے افواہوں سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں...
بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں دو الگ الگ بارودی سرنگ کے دھماکوں میں تین افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سوئی میں ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکوں کی آواز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پہلا دھماکا صبح سویرے 7 بجے کے قریب لنجو کے نزدیک سغاری گاؤں میں ہوا جہاں ایک خاتون حیات چاکرانی اپنی 8 سالہ بیٹی اور ایک مقامی شخص غلام نبی گھر سے باہر نکلتے ہوئے جاں بحق ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ لاشیں شناخت کے قابل نہ رہیں جبکہ دوسرا دھماکا یارو پٹ کے سرحدی علاقے میں پیش آیا، جہاں دو مرد، ایک خاتون اور ان کا 10 سالہ بیٹا زخمی ہو گئے۔...
ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کومصنوعی ذہانت پر مبنی وسائل تک ذاتی رسائی فراہم کرے گا، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام سے یونیسف کی نمائندہ کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کومصنوعی ذہانت پر مبنی وسائل تک ذاتی رسائی فراہم کرے گا، حکومت پاکستان تعلیمی نظام میں اصلاحات کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں سے وزیراعظم آفس میں یونیسف کی نمائندہ مس پینیلے آئرنسائیڈ نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے، تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے اور رضاکارانہ کام کو فروغ دینے کے لیے اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران مس آئرنسائیڈ نے ڈیجیٹل یوتھ ہب، پاکستان کے...
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کر لی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی لہذا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔عدالت نے حکم دیا کہ پی ٹی اے میں سینیئر ممبر کو چیئرمین پی ٹی اے عارضی طور پر تعینات کیا جائے۔ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے محفوظ کیا فیصلہ آج جاری کر دیا، جسٹس بابر...
جسٹس طارق محمود جہانگیری کی مبینہ جعلی ڈگری کیس میں بڑی پیشرفت WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جسٹس طارق محمود جہانگیری کی مبینہ جعلی ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک کام سے روکنے کا حکم دیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے بڑا حکم دیا اور مبینہ جعلی ڈگری کیس میں 2 عدالتی معاون بھی مقرر کردیے۔ سنئیر قانون دان...
اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو (ایچ-16 )ایوارڈ پر کام سے روکنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کو (ایچ سولہ )میں حالیہ کیے گئے ایوارڈ پر کام کرنے سے روک دیا ،متاثرین ایچ سولہ کا مطالبہ ہے کہ 2025 کے سروے کے مطابق حق دیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق درخواست گزاروں کی طرف سے سید شجر عباس ہمدانی ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،رٹ پٹیشن کے ذریعے، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سی ڈی اے کو ہدایت کی جائے کہ وہ فوری طور پر سیکٹر H-16 کے لیے 2025 میں کیے گئے سروے کے مطابق بلٹ اپ پراپرٹی ایوارڈ کا اعلان...
قطر اور دیگر ممالک کی پالیسیوں نے اسرائیل کو عالمی طور پر تنہا کردیا، نیتن یاہو کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ واقعات کے بعد قطر اور دیگر ممالک کی پالیسیوں نے اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کی صورتحال کو قدیم یونانی ریاست اسپارٹا سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اب ملک کو ایک “سُپر اسپارٹا” کی طرح سخت حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ اسرائیلی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ قطر کئی ممالک کے ساتھ مل کر اسرائیل کا اقتصادی محاصرہ کر رہا ہے اور چین بھی اس...
متنازع ٹوئٹ کیس، عدالت نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس میں دونوں کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کیس کا ٹرائل کریں گے۔عدالت کی جانب سے اگلی سماعت میں ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی جائیں گیں، ٹرائل کورٹ میں اگلی سماعت 17 ستمبر کو ہوگی۔اس سے قبل، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ کی جانب سے غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعلان کیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بقول صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ غزہ جنگ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے۔مارکو روبیو نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حماس اب کسی کے لیے خطرہ نہیں رہے ۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ غزہ کے لوگ ایک بہتر مستقبل کے مستحق ہیں اور یہ بہتر مستقبل اس وقت تک شروع نہیں ہوسکتا جب تک حماس کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔امریکی وزیر خارجہ نے اپنے صدر کی ترجمانی...
اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، تمام ہائکنگ ٹریلز کو کھول دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)مون سون کی موسلادھار بارشوں کے سلسلہ تھمنے کے بعد مارگلہ ٹریلز پر ہائکنگ کی غرض سے جانے والے شہریوں کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے تمام ہائکنگ ٹریلز کو کھول دیا گیا، شہری ہائکنگ کے لیے مارگلہ سمیت تمام ٹریلز کا رخ کر سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ہائکنگ ٹریلز کو شہر میں جاری بارشوں کی وجہ سے عارضی طور پر بند کیا گیا تھا، فیصلہ شہریوں کی سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا تھا۔ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کے...
اسلام آباد: مون سون کی موسلادھار بارشوں کے سلسلہ تھمنے کے بعد مارگلہ ٹریلز پر ہائکنگ کی غرض سے جانے والے شہریوں کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے تمام ہائکنگ ٹریلز کو کھول دیا گیا، شہری ہائکنگ کے لیے مارگلہ سمیت تمام ٹریلز کا رخ کر سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ہائکنگ ٹریلز کو شہر میں جاری بارشوں کی وجہ سے عارضی طور پر بند کیا گیا تھا، فیصلہ شہریوں کی سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا تھا۔ ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک بارشوں کا امکان نہیں، شہری آج سے مارگلہ ٹریلز پر ہائکنگ کے لیے...
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کو بڑا ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کو بڑا ریلیف مل گیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کا ضیاءالقیوم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ آئیندہ سماعت تک معطل کردیا اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے مختصر فیصلہ جاری کردیا کیس کی اگلی سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربرازیل کے سابق...
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کو عہدے پر بحال کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا۔ ہائیکورٹ نے مختصر فیصلہ جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور جج تعیناتی اور اہلیت کیخلاف درخواست اعتراض کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور جج تعیناتی اور اہلیت کیخلاف درخواست اعتراض کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور جج تعیناتی اور اہلیت کیخلاف درخواست اعتراض کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر، وکیل میاں داد ایڈوکیٹ کی آئینی درخواست بطور اعتراض 16ستمبر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان سماعت کرینگے ،اس سے قبل سابق چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter...
اسلام آباد میں غیر ملکی مہمان کی آمد و رفت کے باعث مختلف شاہراہوں پر آج غیر معمولی ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق صبح 08:30 بجے سے 11:30 بجے کے دوران ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں تعطل متوقع ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ متبادل راستے استعمال کریں، ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کو ترجیح دی جائے، جبکہ بلیو ایریا، ایف 6 اور ایف 7 کی طرف جانے والے شہری ایچ 8 انڈر پاس استعمال کریں۔ یہ بھی پڑھیں: ون ویلنگ کرتے نوجوان کی ویڈیو وائرل، ’اسلام آباد پولیس انہیں نشان عبرت بنائے‘ اسی...
ملتان، اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ، پانی بستی لانگ،بستی کنہوں اور بہادر پور کی جانب موڑاجائیگا
ملتان، اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ، پانی بستی لانگ،بستی کنہوں اور بہادر پور کی جانب موڑاجائیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز ملتان(سب نیوز)ملتان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور حکام نے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق شہر کو بچانے کے لیے سیلاب کا رخ بستی لانگ، بستی کنہوں اور بہادر پور کی جانب موڑا جائے گا۔سی پی او کا کہنا ہے کہ پانی جن بستیوں میں جائیگا، انہیں خالی کرنے کے اعلانات کروائے جارہے ہیں، شگاف ڈالنے کا فیصلہ شہر کو بچانے کے لیے کیا گیا۔صادق علی ڈوگر کے مطابق جلالپور شہر کو بچانے کے لیے بنائے گئے عارضی بند...
سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دریاؤں اور نالوں میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعمیر قدرتی پانی کے بہاؤ کو روک رہی ہے، جو شہری علاقوں میں سیلاب کی ایک بڑی وجہ ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حکومت نے دریاؤں کے بیڈ میں مستقل ہاؤسنگ سوسائٹیز کی اجازت نہیں دی، لیکن قدرتی راستے میں رکاوٹیں ڈالنا انسانی اور ماحولیاتی نقصان کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ پانی کی نکاسی اور ریلیف کے کام میں مکمل طور پر فعال رہیں۔ مزید پڑھیں: کراچی میں موسلادھار بارش، مختلف...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں جانفشانی اور قربانی کی لازوال مثالیں قائم کیں۔ 1965 کی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاک فضائیہ نے اس معرکے میں شجاعت اور بہادری کی نئی تاریخ رقم کی۔ فضائیہ کے شاہینوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا اور معرکہ “حق بنیان المرصوص” میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم کو پاک فضائیہ کے جوانوں کی صلاحیتوں پر فخر ہے۔ ان کی شاندار پیشہ ورانہ مہارت...
اقوام متحدہ کا پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس United nation WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریش نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب پر افسوس کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور تقریبا 15 لاکھ متاثر ہوئے۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفین دوجارک کے مطابق یہ سیلاب شدید مون سون بارشوں کے باعث آ یا جسے موسمیاتی تبدیلیوں نے مزید سنگین بنا دیا، اس قدرتی آفت سے 3000 سے زائد مکانات، 400 سے زیادہ سکول اور 40 کے قریب صحت مراکز کو نقصان پہنچا جبکہ لاکھوں افراد کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔سیکرٹر...
اسلام آباد ہائیکورٹ کا( سی /16)متاثرین کے لیے بڑا اقدام ،، سی ڈی اے حکام سے جواب طلب ،، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر
اسلام آباد ہائیکورٹ کا( سی /16)متاثرین کے لیے بڑا اقدام ،، سی ڈی اے حکام سے جواب طلب ،، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(سب نیوز ) سی ڈی اے کی جانب سے سی سولہ کے بلڈ اپ پراپرٹی ایوارڈ کرنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں تاہم گوگل سروے اور متاثرین کو انکا جائز حق نا ملنے کی وجہ سے متاثرین نے ایڈوکیٹ عادل عزیز قاضی کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی جس میں کہا گیا کہ متاثرین کو موجودہ گوگل سروے کی بجائے 2023 کے سروے کے مطابق بلڈ اپ پراپرٹی کا ایوارڈ سنایا جائے اس حوالے سے سی ڈی اے...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے سیلاب کے دوران 10 لاکھ شہریوں اور 7 لاکھ مویشیوں کی جانیں بچائی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے ملکی صورتحال تشویشناک ہے اور ایسے موقع پر بھی آپ جیسی چھوٹی ذہنیت والے لوگوں کو اپنی سیاست کی فکر پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ (بیرسٹر گوہر) کے اپنے شہر بونیر میں 200 سے زیادہ لوگ جان بحق ہو گئے، خیبر پختونخواہ حکومت نے کتنے لوگوں کو ریسکیو کیا اور ریلیف دیا ابھی تک آپ قوم کو یہ نہیں بتا سکتے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے 10 لاکھ شہریوں اور 7 لاکھ مویشیوں کی جانیں...
یورپی یونین کی صدر ارسلا فان ڈیر لائن کو لے جانے والا طیارہ بلغاریہ میں لینڈنگ کے دوران جی پی ایس جیمنگ کا شکار ہوا، تاہم خوش قسمتی سے جہاز محفوظ طریقے سے اتر گیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق، یورپی کمیشن کی نائب ترجمان اریانا پوڈیسٹا نے بتایا کہ بلغاریہ کے حکام نے اس جی پی ایس مداخلت کو روس سے منسوب کیا ہے۔ پائلٹس کو نیویگیشن سسٹم ناکارہ ہونے کے بعد کاغذی نقشوں کے ذریعے جہاز لینڈ کرانا پڑا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر ارسلا فان ڈیر لائن مشرقی یورپی ممالک کے دورے پر تھیں تاکہ یوکرین کے لیے مزید حمایت حاصل کی جا سکے۔ وہ ان رہنماؤں میں شامل ہیں جو...
صوفیہ (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین کی صدر ارسلا فان ڈیر لائن کو لے جانے والا طیارہ بلغاریہ میں لینڈنگ کے دوران جی پی ایس جیمنگ کا شکار ہوگیا۔ خوش قسمتی سے جہاز بحفاظت لینڈ کرگیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یورپی کمیشن کی نائب ترجمان اریانا پوڈیسٹا نے کہا کہ بلغاریہ کے حکام نے جی پی ایس سسٹم میں اس مداخلت کو روس سے جوڑا ہے۔ نیویگیشن سسٹم ناکارہ ہونے پر پائلٹس نے کاغذی نقشوں کے ذریعے جہاز کو زمین پر اتارا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ارسلا فان ڈیر لائن مشرقی یورپی ممالک کے دورے پر تھیں تاکہ یوکرین کے لیے مزید حمایت حاصل کی جا سکے۔ وہ یورپ کی ان نمایاں رہنماؤں...
پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (پی ایچ ای سی) مختلف شعبوں میں نئی نوکریوں کے مواقع کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اسامیان ایک سال کے معاہدے کی بنیاد پر دی جارہی ہیں اور کارکردگی کے مطابق اس کی مدت میں اضافہ ممکن ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ادارے میں مختلف اسامیوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں، انہوں نے امیدواروں کو درخواست دینے اور محکمہ کا حصہ بننے کی ترغیب دی، انہوں نے آن لائن درخواست کے لیے سرکاری لنک بھی فراہم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایک لاکھ 31 ہزار ملازمتیں، پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کئی اہم عہدوں کے...
کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپرز جلانے کے مقدمات میں ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 5 نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپرز جلانے کے مقدمات میں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے یوسف پلازہ کے مقدمے میں گرفتار 9 ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ عدالت نے ایف بی انڈسٹریل کے مقدمے میں گرفتار 7 ملزمان کو بھی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ یوسف پلازہ پولیس نے 9 جبکہ ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے 7 ملزمان...
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی چیئرمین سینٹ کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات، پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے درمیان چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ایوانوں کے درمیان ادارہ جاتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں 11 اور 12 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والی بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کی تیاریوں پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ چیئرمین سینیٹ نے بتایا کہ اس کانفرنس میں دنیا کے 45 سے زائد ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں خطے میں امن، ترقی، موسمیاتی چیلنجز اور دیگر عالمی مسائل پر گفتگو ہوگی۔ اس موقع پر اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ یہ کانفرنس پاکستان کے...
شیخوپورہ (شوبز ڈیسک) پاکستان کی معروف پلے بیک سنگر نمرہ مہرا ایک لائیو کنسرٹ کے دوران مداح کی حرکت پر سخت برہم ہوگئیں۔ گلوکارہ اس وقت اسٹیج پر گانا پیش کر رہی تھیں جب ایک نوجوان مسلسل ان کی آنکھوں پر سبز لیزر لائٹ ڈال رہا تھا۔ نمرہ مہرا نے گانا روک کر براہِ راست اس لڑکے کو مخاطب کیا اور سیکیورٹی کو کارروائی کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ “جو بھی گھٹیا انسان یہ حرکت کر رہا ہے، لیزر لائٹ میری آنکھوں پر ڈال رہا ہے، نکل جاؤ یہاں سے، اگر شو نہیں دیکھنا تو دفع ہو جاؤ۔ یہ لڑکا کافی دیر سے ڈسٹرب کر رہا ہے، سیکیورٹی چیک کریں۔” واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل...
ڈمپر مافیا کے ہاتھوں ہلاکتوں کیخلاف درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ سندھ ہائیکورٹ نے مزید دلائل مانگ لیے
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے شہریوں کی ڈمپر مافیا کے ہاتھوں ہلاکتوں کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کرلیے۔ ہائیکورٹ میں شہریوں کی ڈمپر مافیا کے ہاتھوں ہلاکتوں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار نے کہا کہ حکام کی آئینی ذمہ داری ہے کہ صوبہ سندھ کے شہریوں کی خدمت کریں، فریقین ڈمپر مافیا سے شہریوں کو بچانے میں ناکام ہوگئے، 600سے زائد ہلاکتیں اس کا ثبوت ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ جاں بحق شہریوں کے لواحقین کے بجائے سرکاری حکام ڈمپر مافیا سے ملاقاتیں کرتے ہیں، ڈمپر ڈرائیوروں کی اکثریت پاکستانی نہیں اور نہ ہی پاکستانی قوانین کی پابندی کرتے ہیں، 10 اگست کو راشد منہاس روڈ پر رات 2 بجے ڈمپر کی...
اسلام آ باد: ہائیکورٹ نے 18 افغان شہریوں کو واپس بھجوانے کی کارروائی آگے بڑھانے سے روک دیا اور وزارتِ داخلہ، نادار، ڈی جی امیگریشن، ایف آئی اے اور پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے افغان شہریوں کی درخواست کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ سماعت میں درخواست گزاروں کی جانب سے وکلا عادل عزیز قاضی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ عدالتی حکم نامے کے مطابق حکومت نے 4 اگست کو درخواست گزاروں کے پی او آر کارڈز منسوخ کر کے واپسی کا حکم دیا۔ وکیل کے مطابق درخواست گزار فضل الرحمن مرحوم کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، جس نے 2008ء میں تمام قانونی تقاضے پورے کرنے...
سیاسی مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ مودی حکومت کا بڑا منصوبہ مسلم اکثریتی خطے پر ہندو حکومت مسلط کرنا ہے تاکہ اس کی مسلم شناخت اور ثقافت کو مٹایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تجزیہ کاروں اور سیاسی مبصرین نے کہا ہے کہ مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت 5 اگست 2019ء سے کشمیری مسلمانوں کو سیاسی، آئینی، ثقافتی اور معاشی طور پر بے اختیار کرنے کے ایک منظم ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی غیر قانونی اور یکطرفہ منسوخی کا مقصد مقبوضہ علاقے کے مسلمانوں کو اختیارات اور حق رائے دہی سے محروم...
ایمل ولی نے سیلابی صورتحال کے تناظر میں 23 تاریخ کا امن مارچ مؤخر کرنے کا بھی اعلان کردیا—فوٹو فیس بک عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی زیرِ صدارت ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی) میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، پیکا ایکٹ جیسے قوانین ختم کیے جائیں، مولانا خانزیب کی شہادت پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔ایمل ولی نے سیلابی صورتِ حال کے تناظر میں 23 تاریخ کا امن مارچ مؤخر کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور بدامنی کی ہر شکل کی شدید مذمت کی جاتی ہے، ان مسائل کو ناقص حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہیں، ان...
افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن 31اگست، رجسٹریشن ختم کرنے کے انتظامات مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان شہریوں کی وطن واپسی کا آخری دن 31اگست ہے۔ وزارت سیفران نے سارا ڈیٹا صوبائی اور ضلعی کمیٹیوں کو فراہم کردیا۔ سرحدی ٹرمینلز پر رجسٹریشن ختم کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے، بایو میٹرک لازمی قرار دے دی گئی۔ پی او آر کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کیلئے وطن واپسی کا آخری دن 31اگست ہے، وزارت سیفران نے سارا ڈیٹا صوبائی و ضلعی کمیٹیوں کو فراہم کر دیا، جس کے مطابق بارڈر ٹرمینلز پر افغان شہریوں کی رجسٹریشن ختم کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے افغان...
اسلام آباد میں موجود ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ " ایکس " پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونیوالی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ اسلام آباد میں موجود ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ " ایکس " پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ ترجمان ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود...
اسلام ٹائمز: مجلس اربعین سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید ہادی موسوی نے کہا کہ اربعین تحریک کربلا سے تجدید وفا کا ایک تاریخ ساز دن ہے، اس سفر عشق کا تعلق حضرت امام حسین (ع) کے مشن انسانیت کیساتھ ہے یہی وجہ ہیکہ اس کاروان عشق میں تمام مذاہب کے لوگ شامل ہورہے ہیں۔ رپورٹ: جاوید عباس رضوی وادی کشمیر کے اطراف و اکناف میں یوم اربعین کی تقریبات کا انعقاد ہوا، کشمیر کے کئی مقامات پر یوم اربعین کے جلوس برآمد کئے گئے۔ اربعین کے مرکزی جلوس بمنہ و سرینگر میں برآمد کئے گئے، جن میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔ مرکزی امام بارگاہ بمنہ میں مجلس اربعین سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید ہادی موسوی و...
اپنے پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے امت کو عزت و وقار کے ساتھ جینے کا درس دیا، کربلا حق و باطل کی ابدی جدوجہد کی علامت ہے اور امام حسینؑ کا صبر و استقلال تا قیامت انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ اربعین امام حسینؑ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسینؑ کا چہلم وفا، ایثار اور قربانی کی یاد کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام نے حق و انصاف کی سربلندی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا اور کربلا صبر، وفا اور سچائی کی سب سے عظیم داستان ہے۔ وزیر اعلیٰ...
پاکستان منی لانڈرنگ اسکیموں کی مؤثر روک تھام میں ناکام رہا، آئی ایم ایف WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مشاہدہ کیا ہے کہ پاکستان کمپنیوں کے حقیقی مالکان کے اعداد و شمار کو مؤثر طور پر استعمال نہیں کر رہا، جو کرپشن سے جڑی منی لانڈرنگ اسکیموں کی روک تھام اور جعلی کمپنیوں کو سرکاری ٹھیکے حاصل کرنے سے روکنے میں رکاوٹ ہے۔ عالمی ادارے کی گورننس اور کرپشن ڈائگناسٹک اسیسمنٹ کی مسودہ رپورٹ میں پاکستان کے بینیفیشل اونرشپ نظام کے موثر نفاذ میں بڑے نقائص کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور تفتیشی...
وزیر اعظم کا اسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ، کام کی سست رفتار پر اظہار برہمی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا اور ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر کی سست رفتار پر اظہار برہمی کیا۔وزیراعظم نے آئی ٹی پارک کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس منصوبے کو ابتدائی ہدایت کے مطابق بتائی گئی مدت میں مکمل کیا جائے، منصوبے میں عالمی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔شہباز شریف نے کہا کہ تمام ذمہ داران اس منصوبے کی تکمیل کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں.اس موقع پر دی گئی...
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ ان کے علاوہ جسٹس شہزاد احمد ملک، جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی تقریب میں موجود تھے۔ پرچم کشائی تقریب میں بچوں نے بھی شرکت کی، جو ہاتھوں میں قومی پرچم لہراتے رہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور دیگر ججز نے بچوں کو تحائف دیے۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی...
ہم اپنی اپنی فیلڈ میں بھرپور کام کریں گے تاکہ اس ملک کا وقار بڑھتا جائے: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ
---فائل فوٹو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے کہا ہے کہ ہم اپنی اپنی فیلڈ میں بھرپور کام کریں گے تاکہ اس ملک کا وقار بڑھتا جائے۔یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر، جسٹس محمد آصف، جسٹس اعظم خان، ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔اس موقع پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ و دیگر ججز نے پرچم کشائی کے بعد پودے بھی لگائے۔ 78 واں یومِ آزادی آج منایا جارہا ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامیدن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی۔ نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اورخوشحالی کے...
ملک بھر میں آج 78 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی۔ نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔جشن آزادی پر مزار قائد کراچی اور مزار اقبال لاہور میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب کچھ دیر بعد ہوں گی۔بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن آج منایا جارہا ہے، ملک کا ہر شہر، ہر گلی، محلہ قومی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، ملتان سمیت ملک بھر میں چراغاں اور آتش بازی کی گئی۔ نوجوان قومی پرچم اور جھنڈیاں لیے سڑکوں پر نکل آئے۔گلیوں، شاہراہوں، چوراہوں کو برقی قمقموں...