ٹنڈو جام: اوجی ڈی سی ایل انتظامیہ کی ناانصافیوں کیخلاف رہائشیوں کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام میں OGDCL کمپنی کی مبینہ ناانصافیوں اور علاقائی مسائل کے حل نہ ہونے کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے مقامی رہائشیوں نے کنر آئل فیلڈ کے مرکزی گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے گیٹ مکمل طور پر بند کر دیا مظاہرین نے اعلان کیا کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، احتجاج جاری رہے گا تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام او جی ڈی ایل انتظامیہ کے خلاف علاقے رہائیشوں نے احتجاج کیا جس کی قیادت سید نجف شاہ جسقم رہنما علو دیشی احمد شیخ اور دیگر مقامی رہنماؤں نے کی اس موقع پر بڑی تعداد میں علاقے لوگوں نے شرکت کی احتجاج سے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈو جام میں کنر آئل فیلڈ موجود ہونے کے باوجود علاقے کے لوگ بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں مقامی نوجوان بیروزگار ہیں جبکہ کمپنی میں بیرونی افراد کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد آئل فیلڈز پر قابض ہیں جبکہ سندھ کے پڑھے لکھے نوجوان دربدر ہیں ان کا کہنا تھا کہ حقوق مانگنے پر مقامی لوگوں پر تشدد کیا جاتا ہے جب کہ حالیہ ماڑی پور واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے رہنماؤں نے کہا کہ کنر آئل فیلڈ کے قریبی دیہات میں نہ صاف پانی دستیاب ہے، نہ کوئی معیاری اسکول، کالج یا اسپتال موجود ہے جب کہ ان کا وعدہ تھا کہ علاقے لوگوں یہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی لوگ آج کے جدید دور میں بھی لکڑیاں جلا کر کھانا پکانے پر مجبور ہیں علاقے کی سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیںجس سے آمد و رفت میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں اور یہ سڑکیں ان کے آئل ٹینکروں کے گزرنے کی وجہ سے خراب ہوئیں ہیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ رائلٹی کی مد میں ملنے والی رقم کا کوئی حساب نہیں، وہ رقم عوامی فلاح و بہبود پر خرچ ہونے کے بجائے بااثر وڈیروں کے اکاؤنٹس میں منتقل ہو رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔